Chapter 59: ہاتھ چلا رہی تھی جب موبائل کی

ہاتھ چلا رہی تھی جب موبائل کی بیل ہوئی عجلت میں اس نے اس نے بنا دیکھے نام موبائل کان سے لگایا ۔

آگے سے چہکتی آواز عرشمان کی تھی اس کے ہونٹوں پر دلفریب مسکراہٹ آ گئی اس کا گندمی چہرہ چمک اٹھا تھا ۔

"گڈ مارننگ ۔ " اس نے کندھے پر لٹکا بیگ واپس ڈریسنگ ٹیبل پر رکھا اور اسی سے ٹک لگا کر کھڑی ہو گئی ۔

"مسز آپ آج یونی سے لیٹ ہو گئی ہیں خیریت ۔ " "ہاں وہ بس آنکھ دیر سے کھلی ۔۔ عرش تم میری یونی کے باہر کھڑے ہو ۔ " کہتے کہتے اچانک اس کی بات سمجھ آنے پر اس نے خفگی سے پوچھا ۔

"ہاں ۔ " عرشمان نے نہایت ہی معصومیت کا مظاہرہ کیا تھا ۔

"کیوں ؟ " طوبیٰ نے تیوری چڑھائی ۔

"اپنی مسز کو دیکھنے کا دل کر رہا تھا اور کافی ضد کیئے بیٹھا تھا یہاں آنے کی اس لئے آگیا ۔۔ اب تم جلدی کرو اور وہاں سے نکلو جلدی پھر مجھے آفس بھی جانا ہے ۔ " اس نے عجلت میں کہہ کر گھڑی پر وقت دیکھا ۔

"ہاں بس پانچ منٹ میں نکل رہی ہوں ۔ " وہ اس کا سوچتی جلدی سے بیگ واپس کندھے پر ٹکائے باہر نکل گئی ۔

وہ یونہی پاگل تھا اس کے لئے وہ رشک کرتی تھی خود پر کہ اتنا محبت کرنے والا اچھا شخص اس کی قسمت میں لکھا تھا وہ خود بھی پور پور اس کی محبت میں ڈوب گئی تھی ۔

جلدی جلدی میں اس نے ناشتہ کیا جس پر بار بار نعیمہ اسے ٹوک رہی تھی پر اس نے جلدی جلدی مچائی ہوئی تھی بیٹھ گئی ۔

"آ گئی تم کیسی ہو ؟ " اسے دیکھ کر عرشمان کے بے چین دل کو قرار ملا تھا ۔ کالی چادر میں اس کا تر تازہ چہرہ دیکھ کر وہ فریش ہو گیا تھا ۔

"ٹھیک ہوں آپ کیسے ہیں ؟ " ہمیشہ کی طرح اسے سامنے دیکھ کر وہ شرم سے بوجھل پلکیں جھکا گئی تھی ۔ جب سے ان کی شادی کی تاریخ رکھی گئی تھی وہ یونہی کتراتی تھی اس سے ملنے سے پر عرشمان کی تو جیسے بے قراریاں بڑھ گئی تھی اس کا ہر وقت دل اسے چاہتا تھا اس کی موجودگی چاہتا تھا ۔

"میں اب بالکل ٹھیک ہوں ۔ " وہ جھکا اور اس کی پیشانی پر ہونٹ رکھے اس کے لمس پر بے ساختہ اس نے آنکھیں سختی سے میچ لیں ۔

"اوکے اب تم جاؤ تمہاری کلاسز کا ٹائم ہے ۔۔ اگر ادا کو معلوم ہوگیا تو وہ پچھلی بار کی طرح اس بار بھی پابندی لگا دیں گے ہمارے ملنے پر ۔ " وہ پیچھے ہوتا نظریں اس کے چہرے پر ٹکائے بولا ۔

وہ ہلکا سا اسکی دہائی پر ہنس دی ۔

"آپ خیال سے جانا آفس ۔ " وہ گاڑی سے باہر نکل گئی ۔

عرشمان تب تک وہیں گاڑی میں بیٹھا رہا جب تک وہ یونیورسٹی کے اندر نہیں چلی گئی تھی ۔

***

"جی ۔ " اس نے انجان نظروں سے سامنے کھڑے لڑکے کو دیکھا ۔

"مس مرحا یہی رہتی ہیں ؟ " "جی ہاں ۔ " اس نے سر ہلایا ۔

"ان کے لئے پارسل ہے ۔ " اس لڑکے نے ایک پارسل اس کے سامنے کیا ۔ جو اس نے لے لیا ۔

"آپ یہاں پر سائن کر دیں ۔ ' اس لڑکے کے کہنے پر وہ سائن کر کے دروازہ بند کرتی اندر آگئی ۔

"کون تھا بھابھی ۔ " وہ نہا کر ابھی نکلی تھی گیلے بال ٹاول میں بندھے ہوئے تھے۔

"تمہارے لئے پارسل آیا ہے ۔ " حمنا نے پارسل اس کے سامنے کیا اس میں شاید کوئی پیپرز تھے لگ تو ایسے رہا تھا ۔

"اچھا آپ کھول کر دکھائیں میرے ہاتھ گیلے ہیں ۔ " وہ گیلے بال ٹاول سے سکھاتی ٹاول کرسی کی پشت پر پھیلا کر اب کے قریب آئی ۔

حمنا نے وہ پارسل کھولا تو اس میں واقعی کوئی پیپرز تھے جنہیں پڑھ کر حمنا کے پیروں سے زمین نکل گئی ۔

"کیا ہے بھابھی کس چیز کے پیپر ہیں ؟ " "طط۔۔ طلاق کے ۔ " اس نے بمشکل سکتے سے بس اتنا کہا تھا ۔

"کیا ؟ کس کی طلاق کے ۔ " اس کا دل کسی انہونی کے احساس سے دھڑکا تھا ۔

ہاتھ سے پیپرز نیچے چھوٹ کر گر گئے تھے ۔

"نہیں بھابھی یوسف ایسا نہیں کر سکتا وہ مجھے طلاق نہیں دے سکتا ۔ " اس نے یقین سے کہہ کر نفی میں سر ہلایا اور وہ پارسل والا پیکٹ نیچے سے اٹھایا اور وہ پورا کھنگالا ۔ اس میں ایک بلینک چیک تھا اور ایک چٹ تھی ۔

"کانٹریکٹ ختم ہوگیا اب تم ان پیپرز پر سائن کر دو واپس آنے کی ضرورت نہیں بس پیپر سائن کر کے واپس بھجوا دینا اور تمہارا شکریہ میرے بیٹے کا خیال رکھنے کے لئے اسے ٹھیک کرنے کے لئے اس لئے تمہارا انعام یہ بلینک چیک ہے باقی انعام میں تمہارے بھائی کو دے چکا ہوں ۔ " "ولی سر ۔ " چٹ پڑھ کر وہ اس کے ہاتھ سے گر گئی ۔ بھائی کہاں ہے ؟ ' اس نے چیخ کر حمنا سے پوچھا تھا ۔

***

"گڈ مارننگ ڈیڈ اینڈ بھائی ۔ " وہ فریش سی تیار ہو کر ناشتے کی ٹیبل پر آئی ۔ ان تینوں نے خوشگوار حیرت سے اسے دیکھا ۔

"گڈ مارننگ ۔ " سب سے پہلے جواب یوسف نے دیا تھا وہ مسکرا کر کرسی کھینچ کر اس پر بیٹھ گئی ۔

"کیسی ہو ؟ " ولی ناشتہ چھوڑ کر اس کی طرف متوجہ ہوئے ۔

"بالکل ٹھیک ۔ " اس نے ہشاش بشاش ہو کر جواب دیا ۔

ڈالی تھی ۔

"ویری گڈ ۔ " ولی خوش ہو گئے ۔ جبکہ نیناں کو اس کی بے رخی ستا رہی تھی ۔

"اچھا فیصلہ ہے خوش رہو ہمیشہ یونہی ۔ " وہ نرم لہجے میں کہہ کر اپنی کرسی چھوڑ کر اٹھا وہ ناشتہ کر چکا تھا ۔

"اوکے بائے ایوری ون میں لیٹ ہوچکا ہوں آفس سے ۔ " وہ ابھی بھی ولی اور نیناں سے تھوڑا اکھڑا اکھڑا رہتا تھا وجہ ان کا رویہ تھا جو وہ مرحا سے اپنائے ہوئے تھے ۔

ولی نے پر سوچ نظروں اس کی پشت کو دیکھا اور ایک اطمینان بھری مسکراہٹ ان کے ہونٹوں پر آ گئی انہوں نے اپنا کام کر دیا تھا ۔

***

تھوڑی دیر کے لئے وہ بوتیک گئی تھی ۔ وہاں کا سارا کام اچھے سے چل رہا تھا ۔ یوسف نے اس کے لئے آسانی کر دی تھی اس کی غیر موجودگی میں اس نے اس کی بوتیک کے لئے کچھ اچھے ورکر رکھے تھے جو بخوبی سارا کام انجام دے رہے تھے اس لئے ارسا کو کوئی پریشانی نہیں ہوئی تھی ۔

اسے جانا تو تھا نہ وہ آخری بار ایک ہفتہ پہلے آیا تھا اس سے ملنے جب اس نے تب حد کر دی تھی اور اسے اپنی زندگی سے جانے کا کہہ دیا تھا ۔

وہ خود کو اس کے قابل نہیں سمجھ رہی تھی ۔

"میم آپ کو کس سے ملنا ہے ؟ " میٹنگ روم سے باہر آتی لڑکی جو شاید سیکٹری تھی جس نے اسے اسفند کی آفس کی طرف جاتے دیکھ کر پوچھا ۔

"اسفند سے ۔ " اس نے سنجیدگی سے کہا ۔

"سر میٹنگ میں ہے انہوں نے کہا ہے انہیں کوئی ڈسٹرب نہ کرے ۔ " اس لڑکی کی عجیب نظریں خود پر وہ محسوس کر رہی تھی جیسے اسے کراہیت ہو رہی ہو ارسا سے ۔

"اوکے میں ویٹ کر لوں گی ۔ " وہ جو دھڑلے سے آتی جاتی تھی اس کے آفس آج اس نے کہا تھا وہ انتظار کرے گی اس حد تک بدل گئی تھی ارسا علی ۔

پانچ منٹ ہی انتظار کرنے کے بعد اسے اپنے آفس میں جاتا دیکھ کر ارسا اپنی جگہ سے اٹھی ۔

اسے اچانک روبرو دیکھ کر اس کا دل زور سے دھڑکا تھا گھبراہٹ سے ہتھیلیاں نم ہو گئی تھیں ۔

"اسف ۔۔ اسفی ۔ " اسے جاتا دیکھ کر بمشکل اس نے ہمت کر کے اسے آواز دی ۔

وہ جو اپنے آفس میں جارہا تھا جانی پہچانی آواز پر تھم گیا سر موڑ ہلکا سا اپنے بائیں جانب دیکھا جہاں وہ دشمن جاں کھڑی تھی اسے دیکھ کر اسے خوشگوار حیرت ہوئی ۔

اسفند نے آس پاس دیکھا سب ورکرز اپنے کام میں مشغول تھے ۔ وہ پلٹ کر اس کا ہاتھ تھامے اپنے آفس کی "تم سے ملنے آئی تھی ۔ " وہ گھبرا رہی تھی کبھی وہ نروس نہیں ہوئی تھی زندگی میں آج انتہا سے زیادہ نروس تھی "مجھے خوشی ہوئی تم خود آئی ہو ملنے اب بتاؤ خیریت تھی ؟ " وہ اسے اپنے سامنے کرسی پر بٹھا کر خود اس کے سامنے ٹیبل سے ٹیک لگا کر کھڑا ہوگیا ۔

"ہاں بس ایسے ہی دل چاہ رہا تھا ۔۔" "اور کیا دل چاہ رہا ہے ۔ " وہ اس کا جھکا چہرہ تھوڑی سے پکڑ کر اپنے سامنے کرتا اس سے پوچھنے لگا اس کی آواز اس کا لہجہ انداز سب یکسر بدلا ہوا تھا پہلے سے ۔

اسفند کو معلوم تھا وہ کیوں آئی ہے یوسف کو یقین تھا وہ آج اسفند سے ملنے جائے گی مطلب اس کی باتوں کا بے حد اثر ہوا تھا ارسا پر وہ خوش تھا اس نے فون کر کے اسفند کو پہلے ہی بتا دیا تھا کہ وہ آئے گی اس سے ملنے ۔

پر وہ اس کے منہ سے سننا چاہتا تھا یہ ایک مہینہ کس قدر بھاری تھا اس کے لئے یہ وہی جانتا تھا ارسا کی تکلیف اس کے لئے حد سے زیادہ تکلیف دہ تھی ۔

وہ جھکا اس کی پیشانی پر موجود نشان پر نرمی سے اپنے لب رکھے ۔ وہ ڈنگ رہ گئی تھی اسے امید نہیں تھی اسفند سے اس کی جس نے نرمی سے لب وہاں سے ہٹا کر اس کے گال کے نشان پر رکھے تھے پیشانی سے زیادہ گہرا کٹ اس کے گال پر تھا جس کا نشان بہت بڑا تھا ۔

سے محبت ہوگئی ہے ان نشانات پر میرا دل اٹکا ہوا ہے ۔۔ ایسا مت سمجھو کہ مجھے ان نشانات کی وجہ سے تم سے نفرت ہوگی یا محبت کم ہوجائے گی میری ایسا ہر گز نہیں ۔ " "میرے لئے تم اب بھی ویسی ہو بے حد خوبصورت یہ نشان تمہاری خوبصورتی مانند نہیں کر رہے بلکہ میری محبت میں شدت پیدا کر رہے ہیں مجھے فرق نہیں پڑتا لوگ کیا کہتے ہیں اگر مجھے بس فرق پڑتا ہے تو وہ صرف تم سے تمہاری سوچ سے تمہاری بات سے ۔ " اس کا چہرہ اپنے ہاتھوں کے پیالے میں بھرے وہ اس کی طرف جھکا بے حد نرمی سے اسے سمجھا رہا تھا اپنا دل بیان کر رہا تھا ۔

اس کی بات پر ارسا کی آنکھوں میں خودبخود آنسوں آگئے تھے ۔

"شش میری جان ۔ " اس کے آنسوں اسفند کو تکلیف سے دوچار کر گئے تھے وہ سیدھا ہوا اور ارسا کو اپنے گلے سے لگایا ۔

"مجھے اپنی بولڈ سی بیوی واپس چاہیے یہ والی نہیں جو ہر بات پر روئے بلکہ وہ جو ہر بات کا جواب رکھتی ہو مجھے وہ چاہیے جو مجھے پیار بھی کرے شرمائے نہ ۔ " اس کے بال سہ لاتا وہ شرارت سے گویا ہوا تھا ۔

"میں نے بہت برا کیا تمہارے ساتھ اسفی آئی ایم سوری پر مجھے تمہاری محبت چاہیے تھی تمہاری توجہ کے لئے یہ سب کیا تھا اس رات بھی سب بس مجھے غصہ تھا میں ناراض تھی تم مجھے نظر انداز کر رہے تھے اور مجھے تمہاری توجہ چاہیے تھی تبھی بس وہ سب ہوگیا مجھ سے اور ایسا کہا میں نے ۔ " اس کی کمر کے گرد مضبوطی سے بازوں رویہ میرا اکھڑا رہتا تھا بس تمہارے ایسے انداز کی وجہ سے ۔ " اس کا چہرہ اپنے سامنے کر کے اس نے ارسا کی نم آنکھیں اپنے انگوٹھے سے خشک کیں ۔

"اب تم بتاؤ تمہیں کیا کہنا ہے ۔ " وہ بے قرار تھا اس کے منہ سے سننے کے لئے اس کی بات پر ارسا نظریں جھکا گئی ۔

"ارسا ۔ " اس کی جھجھک پر اسفند نے اسے پکارا ۔

"میں تیار ہوں اسفی تم سے شادی کے لئے ۔ " وہ سر اٹھا کر اسے دیکھتی بولی ۔

"ریئلی ارسا ؟ " وہ خوشی بھری حیرت سے بولا تھا ۔ ارسا کو اپنا آپ معتبر لگا تھا ۔

"ہاں ۔ " اس نے سر ہلایا ۔ اسفند نے سرشاری سے اسے کرسی سے کھڑا کر کے اپنے لگے لگایا تھا ۔

"طوبیٰ اور عرشمان کی شادی کے ساتھ ہی ہماری بھی شادی ہوگی ۔ " اس نے فوراً سوچ لیا تھا ارسا نے خوشی سے سر ہاں میں ہلایا اس نے دھتکارا نہیں تھا اس کو بلکہ اپنے سینے سے لگا کر ثابت کیا تھا وہ واقعی میں اس سے محبت کرتا ہے جو بے غرض اور بے لوث ہے اسفند کو واقعی اس کی خوبصورتی سے محبت نہیں ہے اسے تو اس کے انداز سے محبت تھی جو وہ اپنائے رکھتی تھی اس کے ساتھ کب نجانے اسے محبت ہو گئی اس کو اس سے معلوم ہی نہیں ہوا تھا پر اس کے انداز سے چڑتا بھی تھا جس وجہ سے وہ اپنا رویہ اس کے ساتھ تلخ رکھتا تھا لیکن بے حد محبت تھی اسے اس لئے ارسا کے اندر ایک سرد سے لہر ڈوری اس کے شدت بھرے لمس پر ارسا نے بے ساختہ اپنے بازوں اس کے گلے میں حائل کیئے تھے گرنے سے بچنے کے لئے ۔

وہ اسے شدت سے خود میں بھینچے اس کی سانسیں اپنے اندر اتار رہا تھا ۔ اس کے ہاتھ کی انگلیاں ارسا کو اپنی کمر میں گھستی محسوس ہوئی تھیں ۔ وہ نڈھال سی سر اس کی گردن میں چھپائے اپنا تنفس بحال کر رہی تھی ۔

اس رات ارسا کے چھوڑے لمس پر وہ بے قرار ہوا تھا اور تب سے شدت سے خواہش کیئے بیٹھا تھا اسے خود میں سمیٹنے کی ۔

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.