Chapter 60: "یوسف

"یوسف ۔ " ولی اس کے آفس میں آئے تھے یوسف نے موبائل کان سے ہٹا کر انہیں دیکھا ۔

"کیا کر رہے ہو کس سے بات کر رہے ہو ؟ " وہ اسے موبائل کان سے ہٹاتا دیکھ کر اندر آئے ۔

"مرحا کو کال کر رہا تھا آپ بتائیں کچھ کام تھا ۔ " مرحا کا فون بند جا رہا تھا جس کی وجہ سے وہ پریشان ہو گیا تھا ۔

"ایک ہفتے سے زیادہ وقت ہو گیا تھا اس کی دوری کو اب یوسف کا شدت سے دل چاہ رہا تھا اسے دیکھنے کا۔ محسوس کرنے کا پر خود پر جبر کیئے بیٹھا تھا کیونکہ جب مرحا کہے وہ تب ہی اسے لینے جا سکتا تھا پر اب وہ فیصلہ کر چکا تھا وہ آج ہی شام اسے لینے جائے گا اسلام آباد ۔

واپس آگیا تھا ۔

"ہاں کام تھا کچھ تم سے بات کرنی تھی ۔ " وہ اسے دیکھتے اس کے سامنے بیٹھ گئے ۔

"جی کہیں ۔ " وہ پورا ان کی طرف متوجہ ہو گیا تھا ۔

"آذر بھائی کہہ رہے تھے کہ ہم لوگ حویلی آجائیں طوبیٰ کے ساتھ ہی ارسا کی رخصتی ہو وہاں سے پر میں چاہتا ہوں ارسا کی رخصتی ہم یہی سے کریں تم بتاؤں کیا کرنا چاہیے ۔ " "حویلی سے کیوں ارسا کا اپنا گھر ہے یہاں ہم موجود ہیں اس کے اپنے تو اس کی رخصتی یہی سے ہی ہوگی اس کے اپنے گھر سے ۔ " اس نے کہا ۔

"ہاں میں بھی یہی کہہ رہا تھا تم بات کر لو بھائی سے ایک بار ۔

"جی میں کرتا ہوں ان سے بات آج ہی ۔ " اس نے سر ہلایا ۔

"اور مرحا کب آ رہی ہے ؟ " انہوں نے اپنے مطلب کی بات پوچھی ۔

"انہیں لینے جا رہا ہوں میں آج شام رات تک آجائیں گے واپس ہم لوگ ۔ " اس کا ارادہ پختہ تھا ۔

"تم خود نہیں جاؤ شادی والا گھر ہے اسے کہو وہ خود آجائے گی ۔ " ولی کو نہیں بھایا تھا کہ یوسف وہاں جائے ۔

"جی یہ بھی بات ہے میں سوچتا ہوں کچھ ۔ " ولی کو تو انتظار تھا بس کہ کب مرحا سائن کر کے پیپر بھیجے گی جبکہ اب یوسف بھی صحیح تھا وہ نہیں تھی یہاں تو خیال رکھنا ہے وہ بڑا ہے گھر کا اب خود سے بڑھ کر سب کے لئے سوچنا ہے اس نے ۔

***

وہ خاموشی سے عامر کا انتظار کر رہی تھی آفس سے آنے کا ۔ اسے سب معلوم تھا کہ عامر نے جان بوجھ کر فرحان سے اس کی شادی نہیں ہونے دی تھی کیونکہ ولی نے اسے لالچ دی تھی اور وہ ان کی لالچ میں آگیا تھا اس کی شادی یوسف سے اسی نے کروائی تھی ۔

یہ گھر جاب یہ سب ولی کی مرہون منت تھا جبکہ گھر بہت ہی خوبصورت تھا اور بڑا بھی تھا لیکن مرحا کو کوئی حسد نہیں ہوا تھا وہ خوش تھی کہ اس کے اپنے خوش تھے ۔

جبکہ وہ بھی یوسف کے ساتھ خوش تھی تو کیوں بھائی کو طعنہ دے پرانی باتیں دہرائے پرانی باتوں کو دہرانے سے پرانہ وقت واپس تھوڑی آتا ہے اور مرحا پرانا وقت نہیں لوٹانا چاہتی تھی وہ یوسف سے جدا نہیں ہونا چاہتی تھی کہیں نہ کہیں وہ عامر کی مشکور بھی تھی اس نے اپنے ہی فائدے کے لئے کیا تھا یہ سب پر اس میں سب سے زیادہ فائدہ ہوا تھا تو مرحا کا جو اسے اتنا اچھا سفر ملا تھا ۔

اس نے کیا تو ولی سے کانٹریکٹ تھا اس رات جب ولی نے اسے بلایا تھا ۔ اگر وہ چاہتی ہے عامر سے کیا وعدہ وہ پورا کریں تو مرحا کو یوسف کے ساتھ رہنا ہوگا تب تک جب تک وہ ویسا نہیں ہوجاتا جیسا ولی چاہتے ہیں اس کے ٹھیک ہو جانے کے بعد وہ چاہے تو طلاق لے سکتی ہے یوسف سے ۔

تب اس نے مان لی تھی ان کی بات کر دیے تھے سائن پر عامر کو نہیں جتایا تھا کچھ ان کی خوشی چاہی تھی اور آج "کیا ہوا ہے مرحا کچھ بتاؤ تو صحیح ۔۔" آسیہ ہول رہی تھیں تب سے جب انہیں حمنا نے بتایا تھا کہ یوسف نے طلاق کے پیپرز بھیجے ہیں مرحا کو پر مرحا کے چہرے پر سکون تھا بس اسے دکھ تھا تو اپنے بھائی کا لیکن اسے یوسف پر اپنے یقین تھا کہ وہ کبھی اسے خود سے الگ نہیں کرے گا ۔

حمنا کو معلوم تھا کہ عامر نے جان بوجھ کر فرحان سے مرحا کی شادی نہیں ہونے دی تھی پیسوں کی لالچ میں وہ ولی سے وعدہ کر آیا تھا ۔

کچھ ہی دیر میں تھکا ہارا دروازے سے اندر عامر آیا اس وقت ہاشر ٹیوشن سے آکر سو گیا تھا ۔

"یہ سب کیا ہے بھائی ۔ " اس نے بنا دیر کیئے مزید کچھ کہے بنا وہ طلاق کے پیپرز اس کے سامنے کیئے ۔

"کیا ہے مرحا یہ ۔ " اس نے نا سمجھی سے پوچھا ۔

"یہ طلاق کے پیپرز ہیں یوسف نے بھیجے ہیں مجھے ۔ " اس نے سپاٹ چہرے سے کہا تھا جیسے اپنی نہیں کسی اور کی بات کر رہی ہو ۔

"کیا یوسف نے مرحا یوسف نے تمہیں طلاق دی پر کیوں ۔ " وہ مصنوعی حیرت سے بولا تھا ۔

"آپ کیوں حیرت کا مظاہر کر رہے ہیں بھائی جیسے آپ کو معلوم ہی نہیں کچھ ۔ " اس نے استہزائیہ اسے دیکھا ۔

"مجھے کچھ معلوم نہیں مرحا کھل کر بات کرو کیا کہنا چاہتی ہو تم ۔ " وہ سٹپٹایا تھا پر سنبھل کر بولا ۔

"حمنا تم میرے لئے پانی لادو ۔ " وہ اسے نظر انداز کرتا تھکن سے صوفے پر گرنے والے انداز میں بیٹھ گیا ۔

کے چہرے کی تھکن دیکھ کے ٹوکا ۔

وہ لب بھینچ گئی عامر کے نظریں چرانے پر ۔

***

صفیہ نے اسے اپنے ساتھ اس کی اور عرشمان کی شادی کی شاپنگ کرنے کے لئے بلایا تھا نعیمہ اور اسفند نے اجازت اسے دی تھی ۔

آذر تھوڑا خفا ہوئے تھے اسفند سے عرشمان اور طوبیٰ کے نکاح والی بات پر لیکن حالات کو سمجھ کر انہوں نے خفگی ختم کر دی تھی ۔

جبکہ شاہ بابا کا جب بس نہیں چلا عرشمان پر اور طوبیٰ پر تو انہوں نے ہر رشتہ ان سے ختم کر دیا تھا ۔ طوبیٰ کی خوشی کے لئے نعیمہ کو یہ بھی منظور تھا وہ رشتہ جو صرف نام کا تھا اب وہ بھی انہوں نے ختم کر دیا تھا ۔

کتنا آسان ہوتا ہے جب کوئی بات انسان کے خلاف ہوجائے یا اس کا بس نہ چلے تو وہ رشتوں کو کمزور کر دیتے ہیں تعلق توڑ دیتے ہیں کیونکہ تعلق توڑنا بہت آسان ہو گیا ہے اب تو ۔

کچھ رسمیں انسان کی کہانی ختم ہونے تک بھی نہیں بدلتی ان کی بھی نہیں بدلی تھیں ارحم کی دوسری شادی انہوں نے اپنے ہی خاندان میں کی تھی ان کے اصول وقت کے ساتھ پکے ہونے تھے ختم نہیں ۔

پھنس گئی تھی ۔

اوپر سے عرشمان کی شوخ نظریں ذو معنی سرگوشیاں اس کا تنگ کرنا وہ سرخ ہو رہی تھی ۔

جبکہ اسفند بھی ارسا کو اپنے ساتھ شاپنگ پر لے گیا تھا ۔ ان کی شادی کی تیاریاں عروج پر تھیں ۔

***

وہ وہی کھڑی رہی تھی کچھ دیر تک عامر نے پانی پیا اور وہ اٹھا ۔

"میں تھک گیا ہوں فریش ہوکر آرام کروں گا ۔ " وہ نظریں چراتا اپنے کمرے کی جانب بڑھا ۔

"بھائی آپ ایسا کیسے کر سکتے ہیں مجھے بتائیں آپ نے فرحان سے میری شادی نہیں ہونے دی اور اپنی لالچ میں یوسف سے کروا دی میں نے شکوہ نہیں کیا پھر بھی آپ سے بس آپ لوگ خوش رہیں کسی چیز کی کمی احساس نہ ہو آپ لوگوں کو اس لئے خاموش رہی جو آپ چاہتے ہیں وہ آپ کو مل جائے آپ آج یہاں ہیں اسلام آباد میں یہ اچھا گھر بہت اچھی جاب یہ سب ولی سر کا دیا ہوا ہے کیوں ؟ " "اس بدلے میں نہ کہ آپ نے میری شادی یوسف سے کروا دی ان سے کیا وعدہ پورا کیا پھر انہوں نے بھی آپ سے کیا وعدہ پورا کیا میں نے کچھ پوچھا کچھ کہا نہیں نہ ۔۔ اور آج آپ میری ہی خوشی مجھ سے چھین رہے ہیں آپ اتنے خود غرض کیوں بن رہے ہیں آپ کو صرف اپنی پرواہ ہے اپنی بیوی بچوں کی خوشیاں عزیز ہے اور آپ کی آپ میری خوشی نہ چھین یں مجھ سے بلکہ یہ آپ رکھ لیں اگر اور بھی ضرورت ہے تو آپ کو مبارک ہو یہ سب میں جا رہی ہوں واپس کیونکہ مجھے صرف یوسف کے ساتھ رہنا ہے میرا سب سے قیمتی اثاثہ ہے وہ ۔ " اس کی نظر اندازی پر وہ پھٹ پڑی تھی ہاتھ میں پکڑا ولی کا بھیجا بلینک چیک اس نے عامر کی ہتھیلی پر رکھا تھا ۔

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.