اس کا فون نہ اٹھانا اس کی پریشانی میں اضافہ کر رہا تھا پچھلی بار کی طرح اس بار بھی اسے کچھ غلط ہونے کا اندازہ ہو رہا تھا اس لئے وہ آج کی فلائٹ سے ہی اسے لینے جا رہا تھا ۔
کل شادی تھی اسفند اور ارسا اور طوبیٰ عرشمان کی مرحا کی موجودگی تو لازمی تھی اور یوسف کے لئے لازماً تھی مرحا ۔
***
عامر تو ساکت رہ گیا تھا اس کا آئینہ دکھانا جسے دیکھ کر وہ زمین میں دھنس گیا تھا جیسے ۔ نظریں بے ساختہ بے یقینی سے دیکھتی اپنی ماں پر گئی اور ان سے ہوتی ہوئی افسوس سے دیکھتی بیوی پر ۔
لئے اور ولی کو کہا تھا کہ وہ طلاق کے پیپرز بھیج دیں وہ خود مرحا کو سمجھائے گا اور سائن کروائے گا اس سے ۔
"مرحا آرام سے ہم بیٹھ کر بات کرتے ہیں تم میری بات کو سمجھنے کی کوشش کرنا ۔ " "آپ یہی کہیں گے کہ مجھے سائن کر دینا چاہیے ان پیپرز پر جو ولی سر نے بھیجے ہیں ہاں نہ ۔۔ امی بھابھی یہ یوسف نے نہیں بھیجے یہ ولی سر نے بھیجے ہیں جن کا بھائی کو معلوم تھا پہلے سے ہی یہ میری یوسف سے طلاق کروانا چاہتے ہیں ۔ " اس سے کہہ کر وہ ان سے مخاطب ہوئی تھی ۔
"تو کر دو نہ سائن وہ معذور ہے تمہیں کیا دے سکتا ہے کچھ نہیں تمہیں خوش نہیں رکھ سکتا کبھی وہ جو اپنی ضرورت کا محتاج ہو وہ تمہارے لئے کیا کر سکتا ہے مرحا ۔ " آخر وہ شرمندہ ہونے کے بجائے پھٹ پڑا ۔
"کیا دے سکتا ہے وہ ؟ بھائی آپ کو یہ تب خیال نہیں آیا جب آپ نے میرا کانٹریکٹ کیا تھا ولی سر سے تب آپ نے نہیں سوچا وہ معذور ہے اپنی ضرورت کا محتاج میں خوش نہیں رہ سکتی اس کے ساتھ تب یہ خیالات کہاں تھے آپ کے ۔۔ اب جب میری ہر خوشی یوسف کے ساتھ ہے اب آپ کہہ رہے ہیں وہ مجھے خوش نہیں رکھ سکتا ۔
" وہ ششدر ہوئی تھی پھر افسوس سے اس سے گویا ہوئی تھی ۔
لوگ اپنے مطلب کے لئے پل میں بدل جاتے ہیں جہاں اپنا مطلب ہو اس میں وہ دوسرے کے بھلے کا سوچتے ہیں پر اپنے مطلب کی حد تک ۔
"عامر تم اپنی بہن کی خوشیوں کے دشمن کب سے بن گئے ۔ " آسیہ نے نہایت دکھ اور بے یقینی سے اسے کر حیرت ہوئی تھی لیکن اس سے زیادہ چہرے پر سکون اترا تھا ۔
"یوسف ۔ " وہ بکھری ہوئی بے ساختہ اس کے سینے سے لگی تھی ۔ ہاتھ میں پکڑے پیپرز پڑھ کر وہ انہیں سختی سے مٹھی میں دبا گیا ۔
"میں آپ کو لے جانے آیا ہوں اپنے ساتھ ۔ " اس نے کمال ضبط سے مرحا سے کہا تھا ۔
"میں تیار ہوں یوسف تمہارے ساتھ جانے کے لئے ۔ " اس نے بنا وقت ضایع کیئے اسے دیکھ کر کہا ۔
"آپ فریش ہو جائیں میں انتظار کر رہا ہوں یہی پر آپ کا ۔ " وہ اس کا بھیگا چہرہ صاف کر کے نظریں چرا گیا ۔
کیونکہ وہ ضبط کر رہا تھا مرحا کے آنسوں اس کا ضبط تور دیتے اس لئے وہ نظریں چرا گیا اس سے۔
"میں آتی ہوں تم بیٹھو یہی پر ۔ " وہ اس سے الگ ہوئی اور بنا عامر کی طرف دیکھے فریش ہونے چلی گئی ۔
***
"کیسے ہو یوسف ۔ " خود کو سنبھال کر اپنی شرمندگی دور کرنے کے لئے عامر اس سے ملا ۔
"ٹھیک ہوں ۔ " اس نے سپاٹ چہرے سے جواب دیا تھا وہ سب سن چکا تھا اپنے لئے ان کے خیالات بھی پر لوگ منہ پر کتنے بدل جاتے ہیں نہ بالکل ہی اچھے بن جاتے ہیں ۔
"رات تک رک جاتے یہی پر ابھی تو آئے ہو سفر سے تھک کر صبح چلے جاتے ۔ " آسیہ نے کہا ۔
ضرورت ہے وہاں بہت اور خاص کر مجھے مرحا کے بنا رہنے کی عادت نہیں ہے ۔ " اس نے نہایت ہی سہولت سے کہہ کر عامر کو بھی یہ جتا دیا تھا کہ مرحا اس کے لئے کیا ہے اس نے کوئی صفائی نہیں دی تھی انہیں کیونکہ مرحا بتا چکی تھی اس کا دفاع کر چکی تھی ان کے سامنے اور ویسے بھی عامر بہتر جانتا تھا بات کو یوسف کے خیال سے ۔
تھوڑی ہی دیر بعد وہ چینج کیئے اپنا سامان لئے وہاں آئی سب سے اچھے سے ملی اور کچھ جتائے بنا عامر کو وہ یوسف کے ساتھ چلی گئی ۔
***
وہ لوگ رات کو دیر سے پہنچے تھے گھر میں کافی تھکے ہوئے تھے ۔
گھر کی سجاوٹ مرحا کو اس کے مکینوں کی خوشی کا پتا دے رہی تھی جبکہ یوسف خاموش تھا مرحا بات کر رہی تھی تو وہ جواب دے دیتا ورنہ خاموش تھا ۔
دونوں سیدھا کمرے میں داخل ہوئے تھے گھر میں خاموشی تھی ۔
"مجھے چینج کرنا ہے ۔ " مرحا کو بیڈ کی طرف بڑھتا دیکھ کر یوسف نے کہا ۔
"تم خود کر سکتے ہو اب یوسف تمہاری بازوں کافی بہتر ہے ۔ " مرحا نے آنکھیں چھوٹی کر کے اسے گھورا ۔
"وہ محنوری تھی یہ دس دن میری اب آپ آ گئی ہیں نہ کرا دے جلدی سے چینج پھر سونا بھی ہے ۔ " وہ اس کی اس کے لئے اس کے ساتھ چلی گئی ۔
"کیسا لگ رہا ہوں ؟ " چینج کرنے کے بعد اس نے پوچھا ۔
"یوسف ۔ " مرحا نے حیرت سے اسے دیکھا ۔ " رات کے وقت سونے کے ٹائم تم یہ پوچھ رہے ہو میں کیسا لگ رہا ہوں جبکہ تم کوئی خاص تیار بھی نہیں ہوئے ۔ " مرحا کو اس کی عقل پر شبہ ہوا تھا ۔
"تو تیار ہو جاؤں میں ؟ " اس نے معصومیت سے پوچھا ۔ ایک تو اس میسیے کی معصومیت مرحا نے دانت پیسے ۔
"اس کی ضرورت نہیں تمہاری شادی نہیں ہے کہ تیار ہوجاؤ تم اس وقت ۔ " وہ آنکھیں گھماتی بیڈ پر جا کر لیٹ گئی ۔
"میری تعریف کر دیں گی آپ تھوڑی سی تو کیا ہوجائے گا اس میں ۔ " وہ خفگی سے کہتا اس کے ساتھ لیٹ گیا اور کمر سے پکڑ کر اس کا رخ اپنی طرف کیا ۔
"کیا تعریف کروں اچھا بتاؤ ۔ " وہ بازوں اس کے گلے میں ڈالے مزید اس کے قریب ہوئی اور اس کی آنکھوں میں دیکھ کر گویا ہوئی ۔
اتنے دنوں بعد وہ دونوں روبرو ہوئے تھے ایک دوسرے کے قریب ہمیشہ کی طرح ہر فکر سے آزاد ایک دوسرے پر یقین رکھے ۔ مرحا کے چہرے سے دیکھ کر اس وقت لگ ہی نہیں رہا تھا کہ یہ تھوڑی دیر پہلے رو رہی تھی یوسف سے جدا ہونے کے ڈر سے ۔ اور یوسف وہ تو اس کی قربت میں پرسکون ہو گیا تھا ۔
وہ ریلیکس تھا پر اس کا ضبط کوئی طوفان لانے والا تھا ۔
"اچھا خیریت آج اپنی تعریف سننے کا دل کر رہا جناب کا پہلے تو ایسا نہیں ہوا کبھی ۔ " اس کی بات پر مرحا نے آنکھیں گھمائیں۔
"ہاں نہ خیریت ہے بس آپ کر دو نہ تعریف ۔ " "اچھا جی ۔۔ تم بہت اچھے ہو یوسف بہت پیارے سوئیٹ سے خوبصورت سے ہینڈسم سے میرے یوسف ہو ۔ " وہ اس کے چہرے کے نقوش کو ہونٹوں سے چھوتی مسکرا کر سچے دل سے اس کی تعریف کر رہی تھی ۔
یوسف نے دونوں ہاتھ اس کی کمر کے گرد باندھ کر گھیرا تنگ کر دیا اور اسے خود میں بھینچا اسے مزید کچھ کہنے کا موقع دیے بغیر وہ اس کے ہونٹوں پر اپنے ہونٹ رکھتا اسے مکمل اپنی گرفت میں لے چکا تھا مرحا نے اس کا بھرپور ساتھ دیا تھا ۔
"آپ سے کہا تھا نہ کبھی اپنے دل میں یہ ڈر خوف نہ لائیں کہ میں آپ کو چھوڑ دوں گا آپ زندگی ہیں میری سانسیں ہیں آپ کوئی زندگی جینا تو نہیں چھوڑ سکتا نہ اپنی سانسوں کو کوئی خود سے کیسے الگ کر سکتا ہے باقی جن سے ہمارا ساتھ برداشت نہیں ہم ان سے دور چلے جائیں گے آپ رویا مت کریں کبھی آپ کے آنسوں مجھے تکلیف دیتے ہیں بہت ۔ " نرمی سے اس کو آزاد کرتا وہ اس کے کان میں جھکا بولا تھا ۔
نہیں دیکھا جاتا وہ ہمیں ساتھ نہیں دیکھنا چاہتے ان سے ہماری خوشی برداشت نہیں ہو رہی ۔ " وہ اسے دیکھتی بولی تھی ۔
"مجھے کسی کی پرواہ نہیں سوائے آپ کے ہم دونوں خوش ہیں بس ساتھ پھر اور چاہے کچھ بھی کریں ہمیں پرواہ نہیں ۔ " اس کے ماتھے پر ہونٹ رکھ کر اس نے مرحا کو اپنے سینے سے لگایا ۔
"یوسف تمہیں معلوم ہے بھائی نے ۔ " اس کی بات پوری ہونے سے پہلے ہی یوسف نے انگلی اس کے ہونٹوں پر رکھ کر اسے خاموش کروا دیا ۔
ہلکا سا اس کی ہونٹوں کی نرماہٹ اپنے ہونٹوں سے محسوس کرتا وہ اسے دیکھنے لگا ۔
"مجھے کچھ دن پہلے معلوم ہوا تھا ارسا نے بتایا تھا اس نے نیناں مما اور ڈیڈ کی باتیں سن لی تھیں نیناں مما ان سے کہہ رہی تھیں جبکہ اب یوسف ٹھیک ہو گیا ہے تو ان کی تو خواہش پوری ہو گئی ہے اب وہ آپ کو مجھ سے الگ کر دیں ۔۔ ڈیڈ نے انہیں تسلی دی تھی اور عامر بھائی سے ہوئے کانٹریٹ کا بتایا تھا اور کہا تھا کہ آپ کو بھی معلوم ہے یہ بات آپ بھی راضی ہیں اس لئے جلدی ہی ہم الگ ہو جائیں گے ۔ " اس کی بات سن کر مرحا نے تھنڈی آہ بھری ۔
"یوسف میں راضی تھی تب کیونکہ تم شروع کے حالات جانتے تھے بس ۔ " اس نے شرمندگی سے سر جھکا لیا ۔ " پر اب میں کچھ ایسا نہیں چاہتی اور میں ان پیپرز پر سائن بالکل بھی نہیں کرتی چاہے تم ہی کیوں نہ کہتے ۔ " تھا کسی نیکی کے صلے میں ۔
وہ تھکی ہوئی تھی پر پھر بھی یوسف کو نہ روک سکی جو اس کے ہونٹوں کو اپنی گرفت میں لیتا مکمل اس پر جھک گیا تھا۔