Chapter 62: اس کے لئے تو ہر گھڑی صدیاں

اس کے لئے تو ہر گھڑی صدیاں بن کر گزر رہی تھی جیسے جیسے وقت قریب ہوتا جا رہا تھا عرشمان کی خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہیں تھا آج رخصتی تھی طوبیٰ کو اس کے ہمراہ رخصت کرنا تھا سب نے ۔ وہ اس کی ہونے والی تھی ہمیشہ کے لئے ساری رات وہ طوبیٰ کو اپنی بے تا بیاں سناتا رہا تھا جو صرف شرم سے سرخ ہی ہو رہی تھی اس کی بے باک باتیں سن کر ۔

ساری رات جاگنے کے باعث صبح اس کی بارہ بجے آنکھ کھلی تھی وہ ناشتہ کرنے کے بعد طوبیٰ کے لئے منہ دکھائی کا تحفہ لینے کے لئے نکل گیا تھا ۔ گھر میں ان کے کچھ خاص گہما گہمی نہیں تھی کیونکہ صفیہ کی صرف ایک بہن تھی جو ان کے گھر شادی میں اپنی بیٹی عروبہ کے ساتھ آئی تھیں باقی نواز کی طرف سے کوئی نہیں تھا۔ بہت سے شاپ دیکھنے کے بعد کچھ چیزیں دیکھنے کے بعد بھی عرشمان کو طوبیٰ کے لئے کچھ پسند نہیں آیا ۔ ایک تو وہ لڑکی کی طرح نخرے کرتا تھا ہر کام میں ۔

"تمہیں منہ دکھائی میں کیا چاہیے ۔ " کچھ یاد آنے پر اس نے طوبیٰ کو کال کر دیا ۔

وہ جو موبائل کلچ میں ڈال رہی تھی کیونکہ وہ پارلر جا رہی تھی روحی کے ساتھ تیار ہونے اس لئے اس وقت نعیمہ "کچھ بھی ۔ " اسے سمجھ آیا نہ آیا کیا کہے بس اس لئے اتنا ہی کہا ۔

مسی "طوبیٰ شرمانا چھوڑو صحیح سے بتاؤ میں کنفیوژ یوں یار ۔ " آگے سے اس کا جھنجھلایا ہوا کال تھا ۔

"مردہ لاش ۔ " وہ بڑبڑائی کہہ نہ سکتی اور نہ ہی اب ہمت تھی اس میں اسے تنگ کرنے کی ۔

"عرش میں جا رہی ہوں پارلر دیر ہو رہی آپ کو جو اچھا لگے وہ لے لیں ۔ " اسے کال کر کے اس نے موبائل کلچ میں رکھ دیا اور اپنا سامان سمیٹ کر روحی کے ساتھ پارلر کے لئے نکل گئی ۔

جبکہ عرشمان کا منہ بن گیا تھا اس کا جواب سن کر پر خوشی سے سر شار بھی ہوا تھا کہ وہ اس کے لئے تیار ہو رہی تھی

***

حویلی میں گہما گہمی تھی وہاں بیٹی کے ساتھ ساتھ بیٹے کی بھی شادی تھی سب کاموں میں مصروف نظر آرہے تھے جبکہ ان کا گھر خوبصورت مصنوعی روشنیوں سے سجا ہوا تھا۔

اسفند کسی ضروری کام سے گیا ہوا تھا اپنے اس نے سیاست چھوڑ دی تھی اور پوری توجہ اپنے بزنس پر کر دی تھی ۔ کیونکہ وہ نہیں چاہتا تھا اس سیاست کی وجہ سے اس کی فیملی کو کوئی نقصان پہنچے مزید ۔ واحد خان کا تو اس نے برا حشر کیا تھا کیونکہ اس نے ہی ارسا کا ایکسیڈنٹ کروایا تھا جس پر اس کا باپ اسفند سے دشمنی پر اتر آیا تھا وہ دشمنی لئے اپنی فیملی کے لئے ۔

***

وہ دونوں ساتھ ہی ناشتے کی ٹیبل پر آئے تھے ۔

مرحا بھی بیٹھ گئی تھی ۔

"واٹ آ پلیزینٹ سرپرائز تم کب آئی مرحا ۔ " ارسا اسے دیکھ کر خوشی اور حیرت کا اظہار کرتی پوچھنے لگی ۔

"رات ہی آئے تھے یوسف آیا تھا لینے وہاں ۔ " اس نے نرم مسکراہٹ کے ساتھ جواب دیا ۔

"اچھا بتایا نہیں تھا بھائی نے ۔ " ارسا نے کہا ۔

"اچانک ارادہ بن گیا تھا میرا اس لئے ۔ " اس بار یوسف نے جواب دیا تھا ۔

جبکہ ولی کو تو جیسے سانپ سونگھ گیا تھا وہ ایسے خاموش تھے جیسے ان کے پاس کہنے کو لفظ ہی نہ ہو جبکہ نیناں وہاں موجود ہوکر بھی نہیں تھیں ۔

انہیں بیٹی کی نفرت نظر اندازی نے وقت سے پہلے بوڑھا کر دیا تھا ۔

دیکھا ۔

"کہا تو ہے ڈیڈ یاد نہیں رہا اور مرحا میری بیوی ہے اسے لانے اور لے جانے میں مجھے نہیں لگتا کسی کو بتانا ضروری ہے اور ویسے بھی یہاں اس کے نا ہونے سے صرف مجھے بھی ہی فرق پڑا تھا باقی تو کسی کو نہیں اس لئے میں بھی کسی سے پوچھے بغیر لے آیا مرحا کو ۔ " "اور ویسے بھی کچھ لوگ تو ہمیں الگ کرنے پر تلے ہیں اس لئے میں کسی کو بتا کر اپنے رشتے کو نظر نہیں لگوانا چاہتا ۔ " اس کے لہجے پر ولی ششدر تھے اس کی بات سیدھا سیدھا انہیں خود پر لگی تھی ۔

"یوسف ۔ " اس کے لہجے پر مرحا نے بھی اسے ٹوکا ۔

"کچھ نہیں کہوں گا میں کسی کو بھی آپ فکر نہ کریں ناشتہ کریں صحیح سے ہمیں پھر جانا بھی ہے ۔ " نرمی سے اپنا ہاتھ اس سے الگ کر کے یوسف نے ناشتہ اس کی پلیٹ میں رکھا ۔

وہ خاموش تھا کیونکہ شادی میں کوئی بدمزگی نہیں چاہتا تھا اس وقت ۔

"کہاں جا رہے ہو تم دونوں ۔ " ارسا بات سمجھ کر ایک نظر ولی کے دھواں دھار چہرے کو دیکھ کر ان سے پوچھنے لگی ۔

"مرحا کو چیزیں لینی ہیں اپنی کچھ اور ڈاکٹر کے ساتھ اپوائنٹمنٹ بھی ہے میری ۔ " یوسف نے بتایا۔

"اچھا میں نے مرحا کے لئے شادی کے کپڑے بنوائے ہیں آئے ہوپ مرحا تمہیں پسند آئیں گے ۔ " اس نے "اوکے وہ میری بوتیک پر پڑے ہیں تم لوگ واپسی پر وہاں سے لے آنا میں لیلی کو کہہ دیتی ہوں وہ دے دیگی تم لوگوں کو کپڑے ۔ " ارسا کی بات پر اس نے سر ہلایا ۔

جبکہ نیناں اپنی بیٹی کو دیکھتی رہ گئیں ۔

***

"ارسا ۔ " وہ پارلر جانے کی تیاری کر رہی تھی جب نیناں اس کے کمرے میں آئیں ۔

"جی ۔ " اس نے سپاٹ چہرے کے ساتھ انہیں دیکھا تھا۔

"کب تک ایسا کرو گی ارسا میرا کیا قصور ہے میں ماں ہوں تمہاری جو چاہا جو کیا سب تمہارے بھلے کیا لئے ہی تھا اور کتنی سزا دینی ہے تمہیں اپنی ماں کو اس بات کی ۔ " وہ اس کے سامنے کھڑی نم لہجے میں بولی تھیں ۔

"مجھے اس بارے میں کوئی بات نہیں کرنی ۔ " اس نے سرد مہری سے جواب دیا ۔

"ارسا میری جان آج تمہاری شادی ہے اور تم اپنی ماں سے ناراض ہو کر جاؤ گی دوسرے گھر اس دن کا مجھے کتنا ارمان تھا تمہیں معلوم نہیں کب تک معاف نہیں کرو گی اپنی ماں کو تمہاری نظر اندازی یہ نفرت تلخ رویے نے مجھے بوڑھا کر دیا ہے ۔ " ان کے رونے پر ارسا کے ہاتھ تھمے ۔

گیں مانا کہ میں نے اسے کبھی بھائی نہیں مانا ہمیشہ اسے برا سمجھا برا رویہ رکھا پر میں نے ایسا کبھی نہیں سوچا تھا اس کے لئے پھر آپ نے کیسے سوچ لیا وہ بھی یہ جانتے ہوئے کہ میں اسفند سے محبت کرتی ہوں اس کے نکاح میں ہوں ۔ " اس سے رہا نہ گیا اپنے دل میں جما ان کی باتوں کا غبار اس نے آج نکالنا چاہا تھا ۔

نیناں حیران رہ گئی کہ ارسا کو معلوم ہے ان کی بات اس نے سن لی تھیں ۔

"ارسا میں بس تمہاری خوشی چاہتی تھی ۔ " وہ حواس باختہ ہوئیں اور صفائی دینی چاہی ۔

"آہاں نہیں مام آپ چاہتی تھیں کہ یہ ساری پراپرٹی ہمیں مل جائے ہیں کیونکہ اسفند سے زیادہ پراپرٹی یوسف کے پاس ہے وہ اکلوتا وارث ہے پہلے آپ نے اس کے لئے یوسف کو ٹارچر کیا تاکہ وہ اپنے خول سے کبھی باہر نہ آئے اور یہ سب ہمارا ہوجائے کیونکہ آپ کو ڈر تھا وہ اکلوتا بیٹا ہے ڈیڈ کا اصل حقدار ان سب کا میں تو آپ کے پہلے شوہر کی بیٹی ہوں تو میرا کوئی حق نہیں ڈیڈ کی پراپرٹی پر اور یوسف کے ہوتے ہوئے تو ہمیں ایک پیسہ بھی نہیں ملنے والا ہاں نہ ۔ " "پر یوسف ٹھیک ہو گیا سب آپ کے خلاف ہو گیا پھر آپ نے چاہا مرحا اور یوسف کو الگ کر دیں اور میری اس سے شادی کروا دیں ایسے میں سب پراپرٹی مل جائے گی ہمیں ۔۔ مام پیسہ ہی سب کچھ نہیں ہوتا مجھے کوئی پراپرٹی نہیں چاہیے میں نے جان لیا ہے فیملی ہی سب کچھ ہے میرا غرور میرا حسن تھا میری کامیابیاں تھیں پر سب کچھ چلا گیا حسن بھی چلا گیا میرا پر میری محبت میرے اپنے جن کے ساتھ کبھی اچھا نہیں کیا میں نے آج سب اس دکھ ہوا تھا وہ شکست زدہ قدموں سے لوٹ گئے تھے ۔

جبکہ نیناں وہ کچھ کہنے کے قابل نہیں رہی تھیں ارسا نے انہیں اکیلا چھوڑ دیا شاید وہ کچھ بہتر سوچ سکیں ۔

اس نے یوسف کو نہیں بتائی تھی یہ بات کہ اس رات ان کی باتیں سننے میں اس نے یہ بھی سنی تھی کہ اس کی ماں کا مقصد اس کی شادی ارسا سے کروانے کا تھا وہ مزید اس کی نظروں میں نہیں گرنا چاہتی تھی اور وہ تھوڑی بہت جو نیناں کی عزت کرتا ہے وہ ختم نہیں کرنا چاہتی تھی ۔

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.