Chapter 63: دونوں دولہے ساتھ ہی اسٹیج پر ایک

دونوں دولہے ساتھ ہی اسٹیج پر ایک جیسے حلی میں بیٹھے تھے چہرے پر انوکھی چمک تھی ۔

بوسکی رنگ کی شلوار قمیض پر شال کندھوں پر لئے سر پر سندھی ٹوپی پہنے دونون اس وقت سب کی آنکھوں میں جچ رہے تھے ۔ دونوں ہی بھائی لگ رہے تھے ۔

جبکہ یوسف لال رنگ کے کرتے پر سفید رنگ پاجامہ حسب عادت شال کندھوں پر لئے مصروف سا نظر آرہا تھا ۔ اس کے کپڑے مرحا کی پسند کے تھے ۔

دونوں دلہنیں برائیڈل روم میں بیٹھی تھیں تیار ہو کر دونوں ہی ایک جیسی ڈریس میں ہیوی میک آپ میں آسمان سے اتری حوریں لگ رہی تھیں ۔

براؤن رنگ کی پیروں تک آتی کام والی میکسی اس کے گورے رنگ پر کافی جچ رہی تھی ۔ بال کرل کیئے ہوئے کندھوں پر کھلے چھوڑے تھے ۔ ایک سائیڈ سے کندھے پر پڑا دوپٹہ وہ بہت خوبصورت لگ رہی تھی ۔

وہ تینوں پارلر سے تیار ہوئی تھیں اور ساتھ ہی ڈرائیو کے ہمراہ میرج ہال میں آئی تھیں ۔

"مرحا مرحا ۔ " تھوڑی ہی دیر گزری تھی جب مرحا کے نام کی پکار ان کے کانوں تک آئی تھی ۔ وہ عجلت میں برائیڈل روم کے باہر کھڑا اسے آوازیں دے رہا تھا ۔

"جی ۔ " ارسا کی معنی خیزی ہنسی پر وہ جھینپی تھی ۔

"آپ کے گھر والے آئیں ہیں آجائیں ۔ " وہ اس سے کہتا یکدم چپ ہو گیا وہ برائیڈل روم سے باہر نکل آئی اور دروازہ بند کر دیا ان کا ۔

"اچھا چلو ۔ " اسے خوشی ہوئی تھی اپنے گھر والوں کے آنے کی پر اسے اپنی جگہ پر جما کھڑا دیکھ کر مرحا نے سر اٹھا کر اسے دیکھا ۔

"یوسف بچے نہیں ہو تم ۔ " اس نے آنکھیں نکال کر اس کا حیرت سے کھلا منہ بند کیا ۔

"آپ بہت پیاری لگ رہی ہیں ۔ " اس کا ہاتھ اپنی تھوڑی سے ہٹا کر اپنی گرفت میں لے کر اس نے کھلے لفظوں میں اس کی تعریف کی تھی ۔

"تم بھی بہت اچھے لگ رہے ہو ۔ " وہ مسکرائی ۔ یوسف نے جھک کر اس کی پیشانی پر ہونٹ رکھے ۔

"آپ بیوی ہیں میری کوئی کچھ بھی سمجھے مجھے فرق نہیں پڑتا ۔ " اس کی ڈانٹ کا اثر لئے بنا وہ اس کے ہمقدم ہوا تھا ۔ جب ہلکا سا مرحا نے تھپڑ اس کے کندھے پر لگایا ۔

"چلو امی سے ملنا ہے ۔ " "تم چلو میں آتا ہوں ۔ " وہ اسے آگے جانے کا اشارہ کرتا واپس برائیڈل روم کی طرف بڑھا تھا۔

"کیوں ؟ " اس نے حیرت سے پوچھا پر وہ آگے بڑھ چکا تھا ۔ مرحا کو حیرت ہوئی اور اس کے پیچھے ہی چلی گئی ۔

"بہت پیاری لگ رہی ہو دونوں ۔ " اس کو آتے دیکھ کر ارسا اور طوبیٰ دونوں نے اسے دیکھا جب ان کے سر پر رکھتا وہ ان سے بولا ۔ دونوں شرمیلی مسکان کے ساتھ سر جھکا گئیں ۔

"یہ تمہارے لئے ارسا ۔ " اس نے کچھ ہاتھ میں پکڑے پیپرز اس کے حوالے کیئے۔

"یہ کیا ہے بھائی ؟ " اس نے ناسمجھی سے پوچھا ۔

"یہ تمہارا حق ہے ۔ " اس نے نرم لہجے میں جواب دیا۔ دروازے پر کھڑی مرحا اس کی بات سمجھ گئی تھی اور اس نے رشک سے اسے دیکھا کیسا شخص تھا پہلے کیا تھا اور اب کیا جن لوگوں نے اس کی ساری زندگی اجیرن کی تھی آج وہ انہی کے لئے سوچ رہا تھا اس کا دل واقعی نرم اور معصوم تھا ۔

"پر بھائی مجھے یہ نہیں چاہیے ۔ " اس نے نفی میں سر ہلایا اس وقت اسے شدت سے نیناں یاد آئیں کاش وہ موجود ہوتی یہاں تو رشتوں کا تقدس دیکھ لیتیں جس یوسف کو ان لوگوں نے زندگی میں کھل کر جینے نہیں دیا آج وہ لئے جو تمہارے دل میں یہ احساس ہے سگے ہونے کا وہ بھول جاؤ کیونکہ تم میری اکلوتی بہن ہو ہمیشہ رہو گی ۔ " اس کے ہاتھ میں وہ کاغذ تھما کر وہ بولا ۔

مرحا کے پیچھے کھڑی دروازے پر ارسا سے ملنے آتی نیناں وہیں پر ساکت ہو گئیں ۔

اپنے پیچھے آہٹ پر اس نے مڑ کر دیکھا جہاں نیناں کھڑی تھی ان کی حالت پر اسے افسوس ہوا تھا ۔ وہ پہلے کیا تھی اور اب کافی بوڑھی لگنے لگی تھیں ۔

"کیا ہوا آٹنی آپ ٹھیک ہیں ؟ " انہیں ساکت دیکھ کر اس نے پریشانی سے پوچھا ۔

"ہاں ہاں ٹھیک ۔ " انہوں نے چونک کر ہاں میں سر ہلایا اور پلٹ گئیں واپس انہیں ارسا دیکھ چکی تھی ۔

ان کاغذ میں کچھ شیئرز ان کی کمپنی کے جو اس نے ارسا کے نام کیئے تھے ۔

اسے بخوبی علم تھا احساس تھا کہ وہ بھی حقدار ہیں اس بزنس میں اپنے رشتے سے ہی صحیح ۔ وہ پلٹا دروازے پر مرحا کھڑی تھی اسے دیکھ کر مسکرائی اس کی مسکراہٹ دیکھ کر اس کی ساری تھکن اتر گئی وہ تر و تازہ ہو گیا تھا ۔

وہ بہت اچھے سے ملا تھا اس کے گھر والوں سے

***

اس پر قران پاک کا سایہ کیئے اسے اپنے حصار میں لئے گاڑی کی طرف بڑھا تھا سب سے ملنے کے بعد وہ گاڑی میں بیٹھ گئی تھی ۔

اسفند نے جھک کر اس کی پیشانی چومی۔

"خیال رکھنا میری بہن کا عرش ورنہ تم جانتے ہو مجھے ذرہ سا بھی طوبیٰ کو کوئی تکلیف ہوئی تو میں اپنی بہن تم سے واپس لینے میں دیر نہیں کروں گا ۔ " اس نے اس کے برابر میں بیٹھے عرشمان کو وارننگ دی تھی ۔

عرشمان نے معصومیت سے ہاں میں سر ہلایا ۔ تو وہ سیدھا ہوا گاڑی ان کی نظروں سے پل میں اوجھل ہو گئی ۔

ارسا کو یوسف نے قران پاک کے سائے میں اسفند کے ساتھ رخصت کیا تھا ۔

"میں نے آپ کو معاف کیا مام بس آپ ایک بار سچے دل سے یوسف بھائی سے معافی مانگ لیں اور مرحا سے آپ نے بہت غلط کیا ہے ان کے ساتھ ۔ " ماں کے گلے لگ کر اس نے جاتے ہوئے ان کی پیشانی چومی تھی اور کچھ ہدایات دی تھیں ۔

اور نیناں تو اپنی بیٹی کی اس قدر سمجھداری پر حیران تھیں ۔

***

گھر میں ان کے کوئی خاص تیاری نہیں تھی عرشمان کے کوئی خاص کزن تھے نہیں اس لئے کسی بھی مزید رسم کو اب صحیح میں اس کی جان نکل رہی تھی ۔

وہ اس کے بیڈ پر بیٹھے اس کا انتظار کر رہی تھی پانچ منٹ بعد وہ کمرے میں آیا تھا اپنے شانوں سے بھاری شال اتار کر اس نے آنے کے ساتھ ہی صوفے پر پھینکی اور سر سے ٹوپی اتار کر وہ بھی صوفے پر رکھ دی اور ایک لمبا سانس کھینچ کر اپنی تھکن اتاری ۔

"پتا نہیں کیا بنا دیا تھا مجھے دولہا کم مولوی زیادہ لگ رہا تھا میں ۔ " وہ اس کے سامنے بیڈ پر دھپ سے بیٹھ گیا اور پاؤں کو جوتوں سے آزاد کرنے لگا ۔ اس کی دہائی پر وہ نا چاہتے ہوئی بھی ہنس دی تھی ۔

عرشمان کو الجھن ہو رہی تھی ان کپڑوں میں اور شال ٹوپی سے ۔

"تمہیں بڑی ہنسی آ رہی ہے ٹڈی بند کرتا ہوں یہ ہنسی میں تمہاری ۔ " وہ جوتوں کو پاؤں کی ٹھوکر سے بیڈ کے نیچے کرتا بولا ۔

"نہیں عرش میں تو ۔ " اس کی دھمکی پر وہ گھبرائی اور جب اپنی پوزیشن کا احساس ہوا تو اس کے ماتھے پر پسینے کی لکیریں ابھریں ۔

"کیا میں بولو ۔ " اس کے ماتھے پر ہلکا سا پسینہ دیکھتا وہ اپنا چہرہ مزید اس کے چہرے کے قریب کرتا پوچھنے لگا ۔

جبکہ طوبیٰ کی زبان نے اس کا ساتھ نہ دیا اور وہ سمٹ کر پیچھے ہوئی ۔

"کہاں بھاگ رہی ہو مسز ۔ " اس کا ارادہ جان کر عرشمان نے اسے اپنی طرف کھینچا وہ اس کے کندھے سے آ لگی ۔

نظریں جھکا دیں ۔

"کہو کیا کہہ رہی تھی ۔ " اس کا چہرہ اپنی طرف کرتا وہ گمبھیر آواز میں پوچھنے لگا ۔ اس نے پہلی بار اسے یوسف کی شادی میں تیار ہوتے دیکھا تھا اور دوسری بار آج وہ دونوں بار سیدھا اس کے دل پر وار کر رہی تھی ۔

تب اسے محبت ہوئی تھی طوبیٰ سے اور آج اسے عشق ہو رہا تھا اس سے وہ اس کی بن کر اس کے روبرو تھی اس کی مکمل دسترس میں تھی وہ بے حد خوش نصیب تھا کہ مزید کسی امتحان میں ڈالے بنا اللہ نے انہیں ایک کر دیا تھا ورنہ وہ تو تیار بھی تھا اپنے امتحان کے لئے پر اس رب نے آسانی کر دی تھی ان کے لئے ۔

"میں چینج کر لوں ۔ " اس سے نظریں چرا کر وہ پیچھے ہوئی ۔

"ہنہ کر لو ۔ " وہ بیڈ پر لیٹ گیا ۔ طوبیٰ تو یہی چاہتی تھی فوراً اس نے فرار ہونا چاہا جب عرشمان نے اس کا ہاتھ ہاتھ پکڑا ۔ " سنو ۔۔ جلدی کرنا ۔ " اس کی کلائی چھوڑ کر وہ اپنی بات کہہ کر اس کے چہرے تاثرات دیکھنے لگا جو سرخ ٹماٹر بن گیا تھا ۔

وہ فوراً واش روم میں بند ہو گئی ۔

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.