Chapter 64: روحی بھی ہوسٹل سے آئی ہوئی تھی

روحی بھی ہوسٹل سے آئی ہوئی تھی شادی میں وہ سنجیدہ مزاج تھی اس لئے بنا کوئی شوخ شرارت کیئے اپنے کمرے میں چلی گئی تھی جبکہ طوبیٰ کے جانے سے رمیز اداس ہو گیا تھا اس لئے وہ بھی اپنے کمرے میں چلا گیا بڑے سب تھکے ہوئے تھے اسفند ان کو آرام کرنے تلقین کرتا خود ارسا کو ساتھ لئے کمرے تک آیا ثروت اور نعیمہ کو بھی ارسا سے اب کوئی اشو نہیں تھا ۔

نظر آتے اس کے عکس کو دیکھ کر مسکرایا اسے بازوں کے حلقے میں لے کر اسے اپنے برابر کھڑا کیا ۔

"آج میں مکمل لگ رہا ہوں خود کو ۔ " آئینے میں دونوں کا عکس وہ ساتھ دیکھ کر اس سے بولا ۔

وہ مسکرائی اور اس کے کندھے پر سر رکھ دیا ۔

"میں بھی خود کو کم پلیٹ اور پرسکون محسوس کر رہی ہوں خود کو اسفی آج تک میں اتنی خوش کبھی نہیں ہوئی آج کی خوشی سب سے الگ اور انوکھی ہے ۔ " وہ اس کے عکس پر نظریں جمائے محبت سے بول رہی تھی ۔

اسفند مسکرایا شال کندھوں سے اتار کر اس نے صوفے پر رکھ دی اور سندھی ٹوپی وہیں ڈریسنگ ٹیبل پر رکھی ۔

ٹوپی پہنے رکھے کی وجہ سے اس کے بال خراب ہو گئے تھے جو ارسا نے اپنے ہاتھ سے سنوارے ۔

"بہت اچھی لگ رہی ہو ۔ " وہ پلٹ کر مسکرا اس سے بولا ۔ اور اس لئے واش روم کی طرف بڑھا ۔ ارسا نے سر جھکا دیا اپنی تعریف ہر وہ جھینپ گئی تھی ۔

"ایک بات پوچھوں ؟ " "ہاں ۔ " اسفند نے اس کی طرف دیکھا ۔

"تم نے سیاست کیوں چھوڑی جبکہ تمہیں بہت پسند تھی یہ ۔ " اس نے اسفند کی طرف دیکھ کر پوچھا ۔

"پسند تھی اب نہیں ۔۔ اب جبکہ بابا کا بزنس ہے جو مجھے ہی سنبھالنا ہے ان کا خواب ہے بزنس تو میں وہ چھوڑ نہیں سکتا اور سیاست ایک ایسی چیز ہے جس میں فیملی کو گھسیٹا جاتا ہے ہر بات میں اور مجھے یہ بات منظور نہیں کہ اچھا نصیب تھا اس کا اتنا خوبصورت مسفر وہ خود کو اس کے قابل ہی نہیں سمجھتی تھی پر پھر بھی وہ اس کے نصیب میں تھا ۔

کتنی خوش قسمت تھی وہ کوئی دعا سا تھا اس کے لئے جس سے اس کی زندگی ہی بدل گئی تھی ۔

"اور واحد ۔ " اس نے کچھ توقف کے بعد کچھ کہنا چاہا ۔

"اس کا وہ حشر کیا ہے جو ساری زندگی یاد رکھے گا تم میری جان ہو اور جو میری جان کی طرف میلی آنکھ سے بھی دیکھے گا اس کی آنکھیں نکالنے میں دیر نہیں کروں گا میں ۔ " وہ شدت سے بولا تھا اس کے لہجے میں شدت محبت دیکھ کر ارسا کو خود پر ناز سا ہوا تھا ۔

یہ تو اس نے بھی سنا تھا کہ واحد خان کا ایکسیڈنٹ ہوا تھا پر اسے معلوم تھا وہ ایکسیڈنٹ نہیں تھا سب اسفند کا کیا کرایا تھا جس میں وہ ٹانگوں سے محروم ہو گیا تھا ۔

"چینج کر کے فرتسن ہوجاؤ تم میں انتظار کر رہا ہوں یہی پر ۔ " وہ اسے واش روم کے دروازے پر چھوڑ کر خود پلٹ گیا ارسا نے پلٹ کر اسے دیکھا وہ بیڈ پر بیٹھ کر اپنے پاؤں کو بھاری جوتوں کی قید سے آزاد کر رہا تھا ۔

تقریباً پندرہ منٹ بعد وہ چینج کر کے فریش سی واش روم سے باہر نکلی ۔ چہرہ میک آپ سے پاک دھلا ہوا تھا ۔ وہ گھبرا رہی تھی اس کے پاس جانے سے اسے جھجھک ہو رہی تھی ۔

اسفند نے اسے دیکھا جو اپنی جگہ پر جمی کھڑی اپنی انگلیاں چٹخا رہی تھی ۔ اسفند نے اپنا ہاتھ اس کی طرف بڑھایا ۔

میں لٹا دیا تھا اس کے کانپتے ہاتھ کی پشت کو اس نے اپنے انگوٹھے سے سہ لایا ارسا کے اندر ایک سرد لہر دوڑی تھی۔

"میں چاہتا ہوں آج ہم اپنی زندگی کی شروعات کریں مگر مجھے اپنی پہلے والی ارسا چاہیے تم سمجھ رہی ہو نہ میری بات ۔ " اس کے چہرے پر جھکا وہ اس کی آنکھوں میں دیکھتا بولا ۔

اس کی بات پر اپنی بوجھل ہوتی پلکیں اٹھا کر ارسا نے اسے دیکھا ۔

"اسفی تم کبھی بدلو گے تو نہیں نہ ہمیشہ یونہی رہوگے میرے بن کر ۔ " اس نے سب سے پہلی بات اپنا خدشہ بیان کیا ۔

"ارسا سب سے پہلی بات تمہیں یقین رکھنا ہے مجھ پر آئی سمجھ بات اور اپنے ان خدشات اور وہموں کو اپنے دل و دل دماغ سے نکال دو میری محبت ہمیشہ تمہارے لئے صرف بڑھے گی اتنا تو مجھے بھی خود پر یقین ہے میری محبت میں کبھی کوئی کمی نہیں آئے گی تمہارے لئے صرف یہ محبت بڑھے گی ۔ " اس کے شانوں پر ہونٹ رکھے وہ اسے نرمی سے سمجھا رہا تھا ۔

"سمجھ گئی میری بات ؟ ابھی سے یہ وہم نکال دو بعد میں میری ناراضگی پھر سہہ نہیں سکو گی اگر دوبارہ تمہاری زبان پر یہ خدشات آئے تو ۔ " اس نے وارننگ دی تھی ارسا نے نفی میں سر ہلایا۔

"مجھ سے ناراض مت ہونا اسفی تمہاری ناراضگی سے بے حد ڈر لگتا ہے مجھے۔ " اس کا چہرہ اپنے ہاتھوں میں تھامے جو صرف اور صرف میں ہوں ۔ " وہ آنکھوں میں خمار لئے چہرہ اس کی گردن میں چھپا گیا ۔

اس کے ہونٹوں کا لمس اور اس کی مونچھوں کی ھبں پر ارسا نے آنکھیں سختی سے بند کی تھیں ۔

"میں صرف تمہاری ہوں ہمیشہ صرف تمہارے لئے ارسا خود کو تمہارے مطابق بنا سکتی ہے تمہارے بنائے سانچے میں خود کو ڈھال سکتی ہے ۔ " اس کا چہرہ اپنی گردن سے ہٹائے اس نے اس کے عنابی لبوں پر اپنے ہونٹ رکھ دیے اس کی سپردگی پر وہ مسکرایا ۔ اور کروٹ بدلی ۔

اس کے پیچھے ہونے پر وہ اپنا تنفس بحال کرتی مسکرائی ۔ اس کے لمس پر مسرور ہوئی تھی وہ اسفند نے سر اٹھا کر اسے دیکھا اس کے ہونٹوں کو دوبارہ اپنی گرفت میں لے کر اس پر اپنی گرفت مضبوط کی ۔

اس کے حصار میں میں مکمل قید ارسا سکون سے آنکھیں بند کیئے اس کے ہونٹوں کے لمس کو اپنے پور پور پر محسوس کر رہی تھی ۔ دونوں ہمیشہ ہمیشہ کے لئے جڑ گئے تھے ۔

***

وہ کچھ دیر بعد چینج کر کے واش روم سے نکلی تو عرشمان بھی چینج کر چکا تھا وہ سمجھ گئی تھی اسے الجھن ہو رہی ہوگی شلوار قمیض میں۔

بھی ایسے ہی کپڑے اور بھاری شال لئے ہوتا ہے مجھے تو دیکھ کر ہی پتا نہیں کیا ہوتا ۔ " "اتنے اچھے تو لگتے ہیں اسفند ادا اور یوسف ادا ۔ " طوبیٰ نے برا مان کر کہا ۔

"یہ کب کہا میں نے کہ اچھے نہیں لگتے وہ اور تم نے مجھ پر دھیان دیا کہ میں اچھا لگ رہا ہوں یا نہیں ۔ " اس کی کمر میں ہاتھ ڈال کر عرشمان نے اسے اپنی طرف کھینچا اچانک افتاد پر وہ گھبرا گئی ۔

"نہیں مطلب ہاں اچھے لگتے ہیں آپ ہمیشہ ہی ۔ " اس نے گھبرا کر اپنے اور اس کے بیچ فاصلہ بنانا چاہا ۔

"آج کوئی فاصلہ نہیں رہے گا جان عرش تو یہ دور ہونے کی کوشش مت کرو ۔ " دوسرا ہاتھ بھی اس کی کمر میں ڈال کر وہ اس کی گردن پر جھکا ۔

اس کے ہونٹوں کو اپنے کندھے پر محسوس کر کے اس نے سختی سے عرشمان کے کندھوں کی شرٹ کو مٹھی میں پکڑا ۔

عرشمان نے ہاتھ میں پکڑا ایک پیڈنٹ اس کے گلے میں پہنا دیا ۔

"تمہاری منہ دکھائی آج مجھے تم عشق ہوا ہے طوبیٰ تم بہت خوبصورت لگ رہی تھی سیدھا اس دل پر لگی ہو ۔ " اس کے گلے پر ہونٹ رکھے وہ اس سے گویا ہوا "عرش ۔ " اس نے آنکھیں سختی سے میچ کر مزاحمت کے لئے پکارا اس کے بے لگام ہوتے جذبات وں پر اس نے بند باندھا چاہا تھا پر وہ مدہوش ہو چکا تھا نرمی سے اس کے ہونٹوں کو اپنی گرفت میں لے کر وہ اسے باہوں میں طوبیٰ کو اپنی گردن جھلستی محسوس ہوئی تھی اس کے کندھے پر دباؤ ڈال کر اس نے عرشمان کو پیچھے کرنا چاہا ۔

پر عرشمان نے اسے وارن نظروں سے دیکھ کر اس کے ہاتھوں کی انگلیاں اپنے ہاتھوں میں الجھا کر تکیے سے لگا دیں ۔

"آج ہماری رات ہے طوبی تو کوئی مزاحمت نہیں آج میں تمہیں خود میں سمیٹنا چاہتا ہوں اپنا لمس تمہارے وجود پر چھوڑنا چاہتا ہوں تاکہ تمہیں میری دیوانگی میری محبت معلوم ہوجائے آج تمہیں میرا پاگل پن جھیلنا ہوگا میرا بننا ہوگا تمہیں اور آج میں تمہارے منہ سے اپنی محبت کا اظہار سننا چاہتا ہوں ۔ " اس کے کان پر جھکے وہ اس کی کان کی لو کو ہونٹوں سے چھوتا اس کی گردن پر جھکا ۔

اس کی بات دم سادھے وہ سن رہی تھی جبکہ اس کے لمس پر طوبیٰ کو اپنی جان نکلتی محسوس ہوئی تھی ۔

اس کے ہونٹوں کو دوبارہ اپنی گرفت میں لیتا وہ اس کی کمر کو اپنی انگلیوں سے سہلا رہا تھا اس کے ہاتھوں کی حرکت طوبیٰ کو بے جان کر رہی تھی اس کا شدت بھرا لمس اس کی سانس روکنے کے در پر تھا ۔

"عرش ۔۔ مجھے بھی تم محبت ہے اور بے حد ہے پتا نہیں کب سے پر ہاں تم اچھے لگتے تھے مجھے ہمیشہ سے ۔ " وہ اسے خود سے الگ کر کے اظہار محبت کر رہی تھی اس کے اقرار پر عرشمان سرشار ہوا تھا۔

"ہمیشہ ایسے ہی کرتی رہنا مجھ سے محبت ۔ " وہ اس کی پیشانی کو اپنے ہونٹوں سے چھوتا بولا ۔

اس نے شرما کر اپنا چہرہ اس کے سینے میں چھپا دیا جس نے اسے خود میں آج مکمل سمیٹ لیا تھا اور ان کی آگے کی "تم تھکے نہیں ۔ " بیڈ پر لیپ ٹاپ لئے یوسف کو آئینے سے دیکھ کر مرحا نے دانت پیس کر پوچھا ۔

"بس آخری ہے صبح میٹنگ ہے میری ۔ " وہ ہنوز کیبورڈ پر اپنی انگلیاں چلا رہا تھا جبکہ اس کا دوسرا بازوں پہلے سے بہت بہتر تھا ٹریٹمنٹ کی وجہ سے وہ اب ہلکی سی حرکت دے سکتا تھا اپنے بازوں کو پر اسے مکمل ٹھیک ہونے میں کچھ ابھی وقت لگنا تھا ۔

"کیا مطلب تم صبح آفس جاؤ گے ؟ " اس کی بات پر وہ جھٹکے سے مڑی ۔

یوسف نے لیپ ٹاپ سے سر اٹھا کر اسے دیکھا جو اس وقت میک آپ اور زیور سے آزاد تھی ۔ اس نے معصوم شکل بنا کر ہاں میں سر ہلایا اور واپس سر جھکا لیا اس کی تیکھی نظروں سے بچنے کے لئے ۔

جبکہ مرحا اسے گھورتی اس کے سر پر جا کھڑی ہوئی وہ منتظر سا تیزی سے لیپ ٹاپ پر انگلیاں چلا رہا تھا کہ کب چیخے گی وہ اس پر لیکن کافی دیر خاموشی کے بعد بھی سکون تھا ۔ یوسف نے آخر سر اٹھا کر اسے دیکھا جو خاموشی سے لیکن خطرناک تیور لئے اسے دیکھ رہی تھی ۔

"کیا ہوا ؟ " اس نے ناچار منمنا کر پوچھ لیا جبکہ اسے معلوم تھا یہ پوچھ کر اس نے جلتی پر تیل کا کام کیا تھا ۔

اس کے پوچھنے کی دیر تھی اس کے سامنے سے لیپ ٹاپ اٹھا کر مرحا نے غصے سے وہ صوفے پر پھینکا جو فاصلے پر پڑا تھا یوسف نے سانس روکے اس کی حرکت دیکھی ۔

کے غصے سے بچا سکے ۔

"چپ کر کے لیٹ جاؤ یوسف اور سو جاؤ ۔ " مرحا نے سنجیدگی سے اسے بیڈ پر دھکا دیا وہ چٹ لیٹ گیا ۔

"مرحا آپ یہ اچھا نہیں کر رہیں ۔ " اس نے معصوم شکل بنا کر شکوہ کیا اور اٹھنے کی کوشش کی ۔

"مجھے نیند آ رہی ہے اب میں نہ کمرے کی لائٹ جلتی دیکھوں نہ تمہاری آواز سنوں اور نہ تمہیں یہاں سے ہلتا دیکھوں ۔ " اس کے اٹھنے کی کوشش کو ناکام بنا کر اس نے یوسف کے سینے پر سر رکھ دیا اور آنکھیں موند لیں ۔

"اب آپ زبردستی کر رہی ہیں میرے ساتھ صبح ضروری میٹنگ ہے میرا جانا لازمی ہے جبکہ ڈیڈ بھی نہیں جائیں گے ۔ " اس کا چہرہ اپنے سامنے کرتا وہ اسے سمجھا رہا تھا ۔

صبح میٹنگ تھی جو اسے اٹینڈ کرنی تھی جبکہ صبح ولیمہ عرشمان اور طوبیٰ کا اور اسفند کا کچھ دن بعد رکھا تھا ولیمہ تو سب مصروف تھے اور ولی بھی ۔

"تم مشین نہیں ہو یوسف تم نے جب سے کام شروع کیا ہے مشین بننے کی کوشش کر رہے ہو صرف کام کام کام اب کام اتنا ضروری ہو گیا ہے تمہارے لئے کہ تمہیں اس کے علاوہ کچھ دکھتا ہی نہیں مانا کہ اچھی بات ہے کام کرنا پر اتنا بھی نہیں کہ کام کے علاوہ پھر انسان کو کچھ نظر نہ آئے ۔ " اس نے سنجیدگی سے کہہ کر اس کے ہاتھ اپنے چہرے سے ہٹائے اور اس سے رخ پھیر لیا ۔

سنبھال لیا تھا اور ولی بھی آفس کا سارا بوجھ اس کے کندھوں پر ڈال کر خود آزاد ہو گئے تھے جبکہ وہ مرحا کو آفس میں کام کرنے کی اجازت نہیں دے رہا تھا ۔

"آپ نے ہی مجھے یہ عادت ڈالی اور سکھایا تھا ۔ " اس نے اس کی کمرے میں ہاتھ ڈال کر اس کی پشت کو اپنے سینے سے لگایا اور تھوڑی اس کے کندھے پر رکھی ۔

"کچھ بھی یوسف تم صبح آفس نہیں جاؤ گے مینیجر سے کہہ دینا میٹنگ اٹینڈ کر لے وہ ۔ " اس وقت دو بج رہے تھے رات کے اور وہ تھکا ہوا تھا پھر صبح جلدی اٹھنا آفس جانا پھر واپس آکر ولیمے پر جانا ایسے تو اس کی صحت پر اثر ہونا تھا جو وہ نہیں چاہتی تھی اس لئے اسے صاف صاف منع کر دیا ۔

آج بھی سارا کام اس نے ہی کیا تھا مرحا دیکھ رہی تھی اس کی مصروفیت اس کا ادھر سے ادھر پھرنا ایک بھائی کا فرض نبھانا ۔

یوسف نے کچھ کہنا چاہا جب مرحا نے اس کے ہونٹوں پر اپنے ہونٹ رکھ دیے وہ خفا سا اسے دیکھتا اپنے قریب کر گیا وہ جانتا تھا اب اس نے کہا تھا کہ وہ نہیں جائے گا تو وہ اسے نہیں جانے دے گی ۔

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.