Chapter 65: وہ اپنی سوچوں میں گم تھے ان

وہ اپنی سوچوں میں گم تھے ان کے برابر میں لیٹی نیناں محو خواب تھی جبکہ نیند ان کی آنکھوں سے روٹھی ہوئی تھی ۔

انہوں نے یوسف کے ساتھ اپنا رویہ کتنا برا تھا ان کا انہوں نے بے حد برا کیا تھا یوسف کے ساتھ ۔

انہوں نے تو نیناں کو اس کی ماں کے طور پر چنا تھا پر انہوں نے یوسف کو نہیں اپنایا تو انہوں نے بھی زبردستی نہیں کی ان کے ساتھ جبکہ ارسا کو ایک باپ کا پیار انہوں نے دیا تھا ۔

اسے ہتھیلی کا چھالا بنایا تھا اپنے انہوں نے اور آج احساس ہو رہا تھا انہیں اپنی اولاد کا اپنی کوتاہیاں انہیں بے حد درد دے رہی تھیں اور وہ درد ان کے سینے میں اٹھا تھا تکلیف کے باعث انہوں نے اپنے دل پر ہاتھ رکھ کر اس تکلیف کو کم کرنے کی کوشش کی جو ناکام ہوئی تھی ۔

"نیناں نیناں ۔ " انہوں نے دل پر ہاتھ رکھ کر اس تکلیف کو اپنی برداشت سے باہر ہوتا دیکھ کر ان کو آواز دی ۔

"ولی کیا ہوا ولی ؟ " وہ فوراً اٹھ گئی تھیں لائٹ جلا کر وہ ان کی سائیڈ پر آگئیں ۔ وہ دل پر ہاتھ رکھے کراہ رہے تھے چہرے پر تکلیف کے آثار نمایاں تھے ۔

"ولی اٹھے کیا ہوا ہے ولی ۔ " ان کے ہاتھ پاؤں پھول گئے ان کی حالت دیکھ کر ۔

وہ کچھ کہہ رہے تھے نیناں سمجھ نہیں پائی ۔

وہ باہر کی طرف بھاگیں اور مرحا اور یوسف کے کمرے کا دھڑا دھڑ دروازہ بجایا ۔

وہ لوگ ابھی ہی سوئے تھے اچانک اس افتاد پر دونوں ہڑبڑا کر نیند سے جاگے ۔

"کیا ہوا نیناں مما ۔ " یوسف نے دروازہ کھولا اور سامنے نیناں کو کھڑا پا کر نہایت ہی پریشانی کے عالم میں ان سے سے پہلے ان کے کمرے کی طرف بھاگا تھا ۔

***

ولی کو ہارٹ اٹیک ہوا تھا وہ تینوں ہاسپٹل میں موجود تھے چار گھنٹوں سے ۔ نیناں مسلسل روئے جا رہی تھیں مرحا انہیں سنبھال رہی تھی جبکہ یوسف ڈاکٹر وغیرہ سب کام دیکھ رہا تھا ۔

صبح کے آٹھ بجے انہیں ہوش آیا تھا ان سب نے سکون کا سانس لیا ۔

یوسف نے کسی کو کچھ نہیں بتایا تھا حویلی میں شادی کا ماحول تھا وہ کسی کو پریشان نہیں کرنا چاہتا تھا ویسے بھی وہ خود تو موجود تھا نہ ولی کے پاس ان کا بیٹا ان کا سہارہ تھا واحد وہ ۔

وہ ڈاکٹر سے بات کر کے ان کے روم میں داخل ہوا وہاں نیناں اور مرحا پہلے سے ہی موجود تھیں ولی بھی ہوش میں تھے ۔

"اب ڈیڈ بلکل ٹھیک ہیں نیناں مما آپ پریشان نہ ہو اور مرحا کے ساتھ گھر چلی جائیں تھک گئی ہوں گی آرام کی ضرورت ہے آپ کو ۔ " اس نے نیناں سے کہا ۔

"نہیں یوسف میں یہی ٹھیک ہوں ۔ " انہوں نے نفی میں سر ہلایا ۔ جبکہ ولی نے حسرت بھری نظروں سے اسے دیکھا ۔

ایک ہوک اٹھی اور بے ساختہ اپنا ہاتھ انہوں نے دل پر رکھا ۔

"ڈیڈ آپ ٹھیک ہیں ؟ " انہیں دل ہر ہاتھ رکھے دیکھ کر وہ تیزی سے ان کی طرف بڑھا ۔

"میں ٹھیک ہوں یوسف یہ درد بیماری نہیں میری اپنی غلطیوں کے احساس کا تھا ۔ " انہوں نے اپنا ہاتھ دل سے ہٹا کر کہا ۔

"ڈیڈ کیا ہوا تھا آپ کو کس چیز کی ٹینشن لی تھی آپ نے جو اپنی طبیعت خراب کر لی اتنی ۔ " وہ ان کے سامنے بیٹھ گیا ۔ ڈاکٹر سے یہی معلوم ہوا تھا کہ وہ کسی بات کے اثر میں تھے جس کی ٹینشن انہوں نے حد سے زیادہ لے لی تھی جس کے باعث ان کی طبیعت بگڑی تھی ۔

"تمہاری یوسف تم نے الگ گھر لیا ہے اس بات کی ٹینشن ہے مجھے ۔ " انہوں نے سیدھی بات کہی تھی ۔ ان کی بات سن کر وہ خاموش ہو گیا تھا ۔

"آپ نے ہی بھیجے تھے مرحا کو طلاق کے پیپرز میری طرف سے میری علم میں لائے بغیر ڈیڈ آپ نے یہ نہیں سوچا کیا ہوسکتا تھا اس سے اگر مرحا سائن کر دیتی تو ۔۔ آپ ایسے اپنا بیٹا کھو دیتے اور کچھ نہیں کیونکہ مرحا کے بنا میں کچھ بھی نہیں اس لئے میں نے فیصلہ کیا ہے اب سے میں مرحا کے ساتھ الگ گھر میں رہوں گا کیونکہ آپ لوگ چاہتے ہیں ہمیں الگ کرنا ہمیں ساتھ نہیں دیکھنا چاہتے آپ لوگ اور میں مزید اس وجہ سے مرحا اور اپنے رشتے میں بدمزگی نہیں چاہتا اس لئے ہم آپ لوگوں کی نظروں سے دور ہونا چاہتے ہیں پر فکر نہ کریں ڈیڈ میں مجھے بس معاف کر دو مرحا تم بھی میں نے تم دونوں کو الگ کرنا چاہا پر اب نہیں تم لوگ ہی میرا کل اثاثہ ہو میں ہمیشہ تم دونوں کو ساتھ یونہی خوش دیکھنا چاہتا ہوں ۔ " انہوں نے ہاتھ جوڑ دیے تھے یوسف نے فوراً ان کے ہاتھ تھام کر الگ کر دیے ۔

"ڈیڈ آپ یہ کیا کر رہے ہیں مجھے شرمندہ کر رہے ہیں ہاتھ جوڑ کر ۔ " وہ نفی میں سر ہلاتا ان سے بولا ۔

"میری بات مان لو یوسف پھر مت جاؤ ۔ " انہوں نے آس سے اس کی طرف دیکھا ۔ جب نیناں نے بھی ہاں میں سر ہلایا ۔

"ہاں یوسف تم لوگوں کا گھر ہے یہ تم لوگ مت جاؤ مجھے بھی معاف کر دو میرا رویہ بہت برا تھا تم دونوں کے ساتھ خاص کر یوسف تمہارے ساتھ مجھے معاف کر دو پلیز یوسف اس دن جو میں نے کہا سب غلط کہا تھا مرحا فرحان کے ساتھ نہیں گئی تھی بس میں بھی تم دونوں کو ساتھ خوش نہیں دیکھ سکتی تھی مجھے معاف کر دو مرحا اب میں بہت کمزور ہو گئی ہوں مجھے احساس ہو گیا ہے اپنی غلطیوں کا ۔ " انہوں نے بھی دونوں کو دیکھ کر اپنے ہاتھ جوڑ دیے ۔

ولی نے تو انہیں بھی کچھ نہیں جتایا تھا کیونکہ ان کو محبت تھی ان سے وہ ان سے ناراض نہیں رہ سکتے تھے پر ناراض ہونے کا یا انہیں سنانے کا کیا فائدہ جبکہ وہ سمجھ رہے تھے کہ غلطی ساری ان کی ہی تھی اپنی جب انہوں نے ہی اس کی پرواہ نہیں کی خبر گیری نہیں کی تو دوسروں کو کیا جتاتے ۔

نیناں نے مرحا کے لئے اتنا بڑا جھوٹ بولا تھا انہوں نے منع کر دیا تھا نیناں کو جب انہوں نے کہا تھا کہ یوسف کی شادی ارسا سے کروا دی جائے اسے مرحا سے الگ کر کے وہ مزید کسی سے کسی کی خوشی نہیں چھیننا چاہتے تھے اور ارسا اور اسفند کی خوشی تھی ایک دوسرے میں جبکہ ان کے بیٹے کی زندگی تھی مرحا میں ۔

مرحا اور یوسف نے ایک دوسرے کو دیکھا ۔

کتنا آسان تھا نہ معافی مانگنا ساری زندگی کسی کی زندگی برباد کر کے آخر میں احساس ہونے پر معافی مانگ لی کوئی اس سے پوچھے جس نے یہ ساری زندگی جھیلا ہے برا رویہ طنز تلخیاں نفرتیں سہی ہو کوئی پوچھے اس سے معاف کرنا کتنا مشکل تھا ۔

پر ہم انسان ہیں ہم سے خطائیں ہو جاتی ہیں تو وہ رب معاف کر دیتا ہے تو انسان کی خطائیں انسان کو معاف کرنی چاہیے ۔

مرحا اور یوسف دونوں کی نظریں ملیں مشکل تھا معاف کرنا ان کے لئے بھی پر سکون کے لئے اپنی زندگی پرسکون بنانے کے لئے ان لوگوں نے انہیں معاف کر دیا ۔ مرحا نے جیسے اپنے بھائی کو معاف کیا تھا خیر اسے پچھتاوا تھا یا نہیں پر مرحا نے معاف کر دیا تھا اسے ویسے ہی یوسف نے اپنے باپ کو معاف کیا اپنی ماں کو اپنی بہن کو ۔

***

آٹھ سال بعد ۔

نو نو روبا نو ۔ وہ ایک ایک قدم اٹھاتا پیچھے ہو رہا تھا جبکہ وہ خطرناک تیوروں کے ساتھ اس کی طرف بڑھ رہی تھی "تم نے بال ماری نہ اب دیکھو میں کیا کرتی ہوں تمہارے ساتھ ۔ " وہ کہاں باز آنے والی تھی اپنا بدلہ لینے سے ۔

وہ سارے بچے اس وقت چھت پر موجود تھے جبکہ اب رزم آگے آگے بھاگ رہا تھا وہ اس کے پیچھے پیچھے تھی ۔

"رک جاؤ تم یہ لو ۔ " اسے پکڑ کر اس نے زور کا دھکا دیا ۔

"ادا ۔ " اس نے آنکھیں خوف سے پھاڑ کر دور بیٹھے اپنے بھائی کو پکارا جو فوراً روبا کو ہٹا کر اس کی طرف لپکا تھا پر اس کا ہاتھ اس کے ہاتھ میں نہ آیا اور وہ اتنی اونچائی سے چھت سے نیچے کی جانب گرا ۔

اس کی چیخ پر سب حویلی سے بڑے باہر لان میں نکل آئے ۔

"رزم ۔ " اپنے بیٹے کو خون میں لت پت دیکھ کر ارسا کا سانس رک گیا تھا وہ دیوانہ وار اس کی طرف بڑھی تھی ۔

شاید اس کی آزمائش شروع ہونے والی تھی کچھ انسان کو اس کے گناہوں کی سزا زندگی میں ملتی ہے تو کچھ کو شاید محشر کے دن ۔

پر ملتی دونوں صورت میں سزا ضرور ہے ۔

ختم شد

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.