میرے برے لالہ جج ہیں زرخان سکندر تم سب نے ٹی وی میں دیکھا ہی ہوگا ان سے بول کر تمہیں جیل بھجوا سکتا ہوں میں مصطفی ہنستے ہوئے اپنے دوست کو دھمکی دے رہا تھا جبکہ وہ سب بھی کسی کے ساتھ ہی قہقہے لگا کر ہنس رہے تھے
فاطمہ کیا ہوا ہے رو کیوں رہی ہو تم فاطمہ کو اپنے قریب سے مسکان کی آواز سنائی دی تو اس نے جلدی سے اپنے آنسو صاف کیے اور ٹیبل پر رکھی پرچی پر فورا ًاپنا ہاتھ رکھا کہ کہیں وہ دیکھ نہ لے کچھ نہیں بس امی ابو یاد آگئے تھے فاطمہ مسکرانے کی ناکام کوشش کرتے ہوئے بولی
نہیں کوئی اور بات ہے تم مجھے بتاؤ کیا ہوا ہے مسکان کو تسلی نہیں ہوئی تھی اس لیے وہ اس کے سامنے بیٹھتی ہوئی اس کا ہاتھ تھامتے ہوئے بولی یہی بات ہے اور کچھ نہیں ہے اچھا تم مجھے بتاؤ کہ جو لڑکے تمہیں پریشان کر رہے تھے ان کی شکایب تم نے کس سے کی تھی فاطمہ مسکان کی طرف دیکھتے ہوئے بولی
میں ابا کے ساتھ زرخان سکندر کے آفس گئی تھی وہ تو جج ہیں اور وہ ٹی وی پر بھی آتے ہیں اور جو بہت مشہور اور برے آدمی ہیں جب میں ان کے پاس گئی تو انہوں نے مجھے بالکل چھوٹی بہن کی طرح پیار دیا میری ساری بات سنی اور میں نے انہیں بتایا کہ وہ لڑکا بولتا ہے کہ میرے چہرے پر تیزاب پھینک دے گا یہ سن ہی انہیں بہت غصہ آیا اور انہوں نے ان لڑکوں کو کالج سے اٹھوا لیا اور اب وہ لڑکے میری طرف دیکھتے بھی نہیں تمہیں پتہ ہے وہ بول رہے تھے کہ میں انہیں
لالہ بولوں ہر ہفتے ان کا فون بھی آنا ہے اپنے قیمتی وقت میں سے ہمارے لیے وقت نکال کر وہ مجھ سے حال چال پوچھ لیتے ہیں تمہیں پتہ ہے مجھے بہت خوشی ہوتی ہے میرا کوئی بھائی نہیں لیکن انہوں نے مجھے بولا کہ وہ میرے برے بھائی ہیں مسکان تحاشہ خوش ہوتی ہوئی فاطمہ کو ساری تفصیل بتا رہی تھی جبکہ فاطمہ کو اپنے بچنے کا ایک راستہ نظر آنے لگا
یہ جو پیچھے لڑکا بیٹھا ہے ابھی میں نے اسے بولتے ہوئے سنا کہ زرخان سکندر اس کا برا بھائی ہے یہ اس کا بھائی ہے کیا فاطمہ نے مسکان کی طرف دیکھتے ہوئے اگلا سوال پوچھا ہاں یہ مصطفی ہے یہ ان کا سب سے چھونا بھائی ہے اور اس کالج میں اکثر جب کوئی چھوٹے موٹے مسئلے مسائل ہوتے ہیں تو انہیں یہی سلجھا دیتا ہے تمہیں پتہ ہے یہ بہت سمجھدار ہے اور بہت اچھا بھی کبھی اس نے کسی لڑکی کو بری نظر سے نہیں دیکھا اور نہ ہی اس کے دوستوں نے بلکہ یہ تو ہمیشہ ہر کسی کی مدد کرتے ہیں مسکان مسکراتے ہوئے بولی تو فاطمہ کو لگا جیسے کسی نے اسے نئی زندگی بخش دی ہو اسے امید کی ایک نئی کرن دکھائی دینے لگی
ٹ تت مصطفی اس وقت گراؤید میں اپنے دوستوں کے ساتھ بیٹھا ہوا تھا جب اسے اپنے نزدیک آتے ہوئے ایک لڑکی دکھائی دی اسے لگا شاید وہ کسی اور سے ملنے آ رہی ہے اس لیے وہ اس لڑکی کو اگنور کرنا اپنے دوستوں کے ساتھ باتوں میں مصروف ہو گیا
اسکیوزمی مصطفی کو اپنے قریب سے ایک لڑکی کی آواز سنائی دی تو اس نے گردن موڑ کر اس کی جانب دیکھا مجھے آپ سے بہت ضروری بات کرنی تھی فاطمہ مصطفی کی جانب دیکھتے ہوئے بولی تم مصطفی نے ایک بار اپنی دائیں اور بائیں جانب دیکھا جی مجھ سے مصطفی خود کی طرف اشارہ کرتے ہوئ بولا جی مجھے آپ سے ہی بات کرنی ہے کہ آپ پانچ منٹ کے لیے سائیڈ پر ہو سکت ہیں فاطمہ مصطفی کی طرف دیکھتے ہوئے بولی تو اسے تعجب ہوا کیونکہ آج تک کسی نے بھی لڑکی نے اس کے قریب آ کر یوں بات نہیں کی تھی
آپ نے جو بھی بات کرنی ہے یہیں پر کر لیں میں سن رہا ہوں مصطفی فاطمہ کی طرف دیکھتے ہوئے بولا تو فاطمہ نے ایک بے چین سی نظر اس کے دوستوں پر ڈالی جو فاطمہ کی طرف ہی دیکھ رہے تھے فکر مت کریں آپ ان کے سامنے بات کر سکتی ہیں مصطفی جیسے سمجھ گیا تھا کہ وہ اس کے دوستوں کے سامنے بات نہیں کرنا چاہتی
فاطمہ کو اب کوئی اور راستہ نہ دکھائی دے رہا تھا اس لیے وہ مصطفی کو ساری تفصیل بتانے لگی اس نے ساری بات مصطفی کو سچ سچ بتا دی تھی اور آخر میں وہ رونے لگی
دیکھیں آپ روئیں نہیں سب کچھ ٹھیک ہو جائے گا آپ اس آدمی کا نمبر مجھے دیں ہم مل لیں گے اور اب فکر مت کریں کچھ نہیں ہوگا آپ کے ساتھ مصطفی کو اس کی ساری بات سن کر غصہ تو بہت آ رہا تھا لیکن وہ ضبط کر کے کھڑا تھا اور اب وہ فاطمہ کو حوصلہ دے رہا تھا مصطفی کی بات سن کر فاطمہ کو تھوڑا حوصلہ ہوا اور اس نے اپنے بیگ سے وہی پرچی نکال کر مصطفی کو دے دی جو پرچی کچھ دیر پہلے وہ آدمی اسے دے کر گیا تھا
ٹھیک ہے ہم اس آدمی سے مل لیں گے اور فکر مت کریں آپ نے بس کچھ دنوں تک کالج نہیں آنا جب تک ہم اس آدمی کو پکڑ نہ لیں یب تک آپ کالج نہیں آئیں گے ٹھیک ہے مصطفی فاطمہ کی طرف دیکھتے ہوئے بولا تو اس نے ہاں میں سر ہلایا
سین جی ہم آپ کے ساتھ ہیں آپ ہماری ییز ہیں آپ ہم سب کو اپنا بھائی ہی سمجھیں اور بھائی اپنی نوں کی حفاظت کرنا جانتے ہیں مصطفی کا ایک دوست فاطمہ کی طرف دیکھتے مسکراتے ہوئے بولا تو فاطمہ کو یوں لگا جیسے کسی نے اسے نئی زندگی لونا دی ہو جی ٹھیک ہے شکریہ بھائی فاطمہ مسکراتے ہوئے بولی تو وہ سب بھی مسکرا دیے اور فاطمہ وہاں سے چلی گئی فاطمہ کو جاتے ہی مصطفی نے اپنا فون نکالا اور اس پرچی پر لکھا ہوا نمبر ڈائل کر کے کال ملائی اور فون کان سے لگایا تیسری بیل پر ہی فون اٹھا لیا گیا تھا
ہیلو کون فون میں سے کسی آدمی کی بھاری آواز سنائی دی
میں وہی ہوں جس نے تم لوگوں کو کالج میں ڈرگز سیل کرتے ہوئے دیکھا ہے اور میرے پاس پورے پورے ثبوت ہیں اگر اپنی خیریت چاہتے ہو تو مجھے اس کالج کے پچھلے اڈے پر ملو مصطفی فون کان سے لگاتے سنجیدہ لہجے میں بولا جبکہ مقابل کے وہ ہوش اڑا چکا تھا کک کون ہے تو وہ آدمی کلاتتے ہوئے بولا میں جو بھی ہوں تجھے مل کر ہی بتاؤں گا فی الحال جہاں آنے کا بولا ہے کل وقت پر اس جگہ پہنچ جانا مصطفی نے بولتے ہی فون کاٹ دیا
مصطفی مجھے لگتا ہے کہ اس معاملے میں تمہیں اپنے بھائی سے مدد لینی چاہیے اکیلے کچھ مت کرو مصطفی کا ایک دوست مصطفی کی طرف دیکھتے ہوئے بولا پہلے اسے دیکھ تو لوں کہ وہ دکھ کیسا ہے اور ہے کون اس کے بعد ہی میں بھائی کو بتاؤں گا اگر تو ہمارے کالج کا ہی کوئی بندہ ہوا تو اسے تو ہم آسانی سے ہی پکڑ لیں گے اور اگر کوئی باہر کا ہوا تو پھر میں بھائی کو بتا دوں گا پھر خود ہی بھائی اسے پکڑ لیں گے مصطفی اپنے دوستوں کی جانب دیکھتے ہوئے بولا تو سب نے ہاں میں سر ہلایا اور وہ سب وہاں سے اپنا لیکچر لینے چلے گئے آج وہ سب لوگ اسی اڈے پر موجود تھے جہاں پر اس آدمی کو بلایا گیا تھا مگر وہ آدمی وہاں پر نہیں آیا تھا
تین گھنٹے انتظار کرنے کے بعد مصطفی نے اس آدمی کو فون کیا تو اس آدمی کا نمبر بند جا رہا تھا مرید ایک گھنٹہ انتظار کرنے کے بعد وہ سب وہاں سے چلے گئے ان کا ارادہ اب کل دوبارہ اسی جگہ آنے کا تھا اسی طرح کرتے آج تین دن گزر گئے تھے مگر وہ آدمی نہ آ رہا تھا اور نہ ہی اپنا فون آن کر رہا تھا مصطفی کے غصے کی کوئی حد نہ تھی اس کا دل چاہ رہا تھا کہ وہ اس آدمی کو پکڑ کے اتنا مارے کہ وہ خود کو ہی پہچان نہ مٹس سکے مصطفی نے اس کے نمبر پر ایک ج نایپ کیا
میس اور سینڈ کر دیا اس ج میں اس نے یہ لکھا تھا کہ اگر آج وہ اس سے اس جگہ نہ ملنے آیا تو رات تک وہ تمام ثبوت میڈیا کا سامنے رکھ دے گا اور مصطفی کو مپس امید تھی کہ ج پڑھنے کے بعد ضرور وہ آدمی اس سے رابطہ کرے گا اور ہوا بھی ایسے ہی ابھی دس منٹ ہی گزرے تھے ایک ان نو نمبر سے کال آنے لگی مصطفی نے وہ کال ریسیو کی تو وہی آدمی تھا اس نے بولا کہ وہ اسی جگہ پر آ رہا ہے ملنے اور وہ اس کے ثبوت میڈیا میں نہ لے کر جائیں
ٹھیک ہے اگر تم چاہتے ہو کہ وہ ثبوت میں میڈیا کو نہ دوں تو اگلے دس منٹ تک تم اس جگہ پر میرے سامنے موجود ہونے چاہیے مصطفی نے اس آدمی کو دھمکی دی تو وہ جلدی سے حامی بھرنا ہوا فون بند کر گیا ابھی دس منٹ ہی گزرے تھے جب مصطفی کو اپنی طرف فاطمہ آتے ہوئے دکھائی دی اسے دیکھ کر وہ حیران ہوا
آپ یہاں پر کیا کر رہی ہیں مصطفی فاطمہ کی طرف دیکھتے ہوئے بولنا جس کا چہرہ بے حد سرخ تھا ملنے کے لیے جسے آپ بلا رہے ہیں وہ اس ٹیبل پر بیٹھا ہے فاطمہ آگے والے ٹیبل کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بولی جہاں دانش اور اس کے کچھ دوست بیٹھے تھے دانش کو دیکھتے ہی مصطفی بغیر سوچے سمجھے اس پر کسی شیر کی طرح جھپٹا تھا اس نے تو یہ بھی نہیں سوچا تھا کہ وہ اسی کے کالج میں بڑھنے والا لڑکا ہے اور نہ ہی اس نے یہ سوچا تھا کہ جس آدمی سے اس کی بات ہوئی ہے اس آدمی کی آواز سے ہی معلوم ہونا تھا کہ وہ کافی بری عمر کا آدمی ہے جب کہ سامنے بیٹھا دانش محض 81 سال کا تھا لیکن اس کے جسامب اور چہرے سے وہ 81 سال کا نہیں لگتا تھا
دانش کو کالر سے پکڑتے ہی مصطفی اسے بے دردی سے مارنے لگا اس کے چہرے پر مکے مار مار کر اس کے چہرہ جگہ جگہ سے لہو لہان کر دیا جبکہ اس اچانک ہونے والے حملے پر دانش سنبھل نہ سکا اور حیرانی کے عالم میں اس سے مار کھانا رہا جب اسے تھوڑا سا ہوش آیا تو اس نے مصطفی کو پیچھے کی جانب دھکا دیا کیا پاگل ہو گئے ہو تم کیوں مار رہے ہو مجھے اس طرح دانش اونچی آواز میں چلایا تجھے شرم نہیں آتی ایک لڑکی کی عزت پر ہاتھ ڈالتے ہوئے مصطفی دوبارہ اس پر جھپٹا تھا اور اسے دوبارہ مارنے کی کوشش کرنے لگا جب کہ دانش نے جوابی کاروائی میں اس کے پیٹ میں ایک نانگ ماری تھی
جس سے وہ پیچھے جا گرا مگر ہار پھر بھی نہیں مانی وہ پھر سے اٹھ کے آیا اور پھر سے لڑنے لگا وہ دونوں بے دردی سے ایک دوسرے کو مار رہے تھے جبکہ ان دونوں کے دوست انہیں چھڑانے کی بہت کوشش کر رہے تھے لیکن وہ دونوں ایک دوسرے کو چھوڑ ہی نہیں رہے تھے جب کہ وہاں ایک سائیڈ پر موجود فاطمہ خوف سے آنکھیں پھلاۓیہمنظردیکھرہیتھییہجوکچھ
بھی ہو رہا تھا سب اسی کی وجہ سے ہو رہا تھا ان دونوں کے دوست اپنے اپنے دوستوں کو چھڑوانے کی کوشش کر رہے تھے جب کہ آس پاس اکٹھے ہوئےتمام لوگ تماشائی بنے تماشہ دیکھ رہے تھے
ابھی وہ دونوں بے دردی سے ایک دوسرے کو مار ہی رہے تھے جب وہاں پر گولیاں چلنے کی آواز آئی گولیوں کی آواز سن ہی ہر طرف افرا تفری مچ گئی تمام لوگ آگے پیچھے بھاگنے گے اس دوران دانش اور مصطفی اپنے دوستوں سے الگ ہو چکے تھے
وہاں پر موجود اڈے کے کچھ آدمیوں نے تمام لوگوں کو باہر نکال دیا کیونکہ وہاں پر گولیاں چل رہی تھیں اور اس افراتفری میں کچھ لوگ زمین پر گر کر ایک دوسرے کے نیچے آ کر زخمی ہو چکے تھے ان کی کوشش تھی کہ وہ تمام لوگوں کو وہاں سے باہر نکال دیں ناکہ کسی کو کوئی جانی نقصان نہ پہنچ سکے ان دونوں کے دوستوں کو بھی انہوں نے زبردستی باہر نکال دیا تھا جبکہ انہیں اپنے قریب آس پاس کہیں بھی دانش اور مصطفی دکھائی نہیں دے رہے تھے وہ پریشانی کے عالم میں بار بار اندر جانے کی کوشش کر رہے تھے جبکہ وہ آدمی انہیں اندر جانے ہی نہیں دے رہے تھے
بہت زبردستی کرتے ہوئے انہوں نے ان آدمیوں کو پیچھے ہٹایا اور اندر کی طرف دوڑے مگر اندر کا منظر دیکھ کر ان کے سر پر آسمان آ گرا مصطفی کا چہرہ بری طرح سے زخمی کیا گیا تھا اور اس کے جسم سے بھی خون نکل رہا تھا اور پاس ایک خون سے بھری شیشے کی بوبل گری پڑی تھی یوں لگ رہا تھا جیسے وہ شیشے کی بوبل سے اس کا جسم چیر ڈالا ہو وہ لوگ مصطفی کے پاس بھاگتے ہوئے گئے اور اس سے اٹھانا چاہا مگر وہ بہت دیر کر چکے تھے ان کا دوست انہیں چھوڑ کر بہت دور جا چکا تھا نہ تو اس کی سانسیں چل رہی تھی اور نہ ہی اس کے جسم میں کوئی حرکت ہو رہی تھی اس کے کپڑے جو جگہ جگہ سے پھٹ چکے تھے اور جسم کے حصے جہاں پر بوبل سے وار کیے گئے تھے وہاں سے خون نکل کر بہہ رہا تھا
مصطفی کی حالت دیکھتے ہی وہ لوگ زار و قطار رونے گے جب کہ دانش انہیں وہاں کہیں بھی دکھائی نہ دیا سر میں نے یہ سب کچھ جان بوجھ کر نہیں کیا تھا مجھے دھمکی ملی تھی میرے مامو اور ماننی ان کے قبضے میں تھے انہوں نے بولا تھا کہ جیسا وہ بولیں گے ویسا نہ کیا تو میرے مامو اور ماننی کو جان سے مار دیں گے اور اس گھر کو آگ لگا دیں گے سر میں مجبور تھی مجھ سے غلطی ہو گئی پلیز آپ مجھے معاف کر دیں فاطمہ زار و قطار روتے ہوئے سر جھکاتے کسی مجرم کی طرح بول رہی تھی جبکہ نظر خان کی
آنکھیں خون ھلکنے کے در پر تھی وہ ضبط کے کرے امتحان سے گزر رہا تھا اس آدمی کو پہچانتی ہو تم زرخان خود پر ضبط کرتے ہوئے سخت لہجے میں بولا وہ چاہ کر بھی اس چیز کو برداشت نہیں کر پا رہا تھا جو قصہ اسے اپنے بھائی کے بارے میں سن کو ملا تھا وہ بہت دردناک تھا اور یہ وہی جانتا تھا کہ وہی سب کیسے برداشت کر رہا ہے جی سر میں اس آدمی کو جانتی ہوں فاطمہ نے سر جھکاتے ہوئے جواب دیا تھا اس سے ہمت نہیں ہو رہی تھی کہ وہ اپنا سر اٹھائے اس کی وجہ سے ایک بے قصور مارا گیا تھا جب کہ دوسرا بے قصور غائب تھا
کس نمبر سے دھمکی آ رہی تھی تمہیں نمبر دو اس کا مجھے زرخان کے اگلے حکم پر فاطمہ نے سر اٹھا کر زرخان کے جانب دیکھا سر معافی چاہتی ہوں لیکن میرا فون اسی دن وہیں پر گر گیا تھا اس آدمی کو میں جانتی اور پہچانتی ضرور ہوں لیکن اس کا بھی کوئی فائدہ نہیں کیونکہ وہ آدمی تو سڈ چکا ہے فاطمہ زرخان کی جانب دیکھتے ہوئی بولی
واٹ کیا کہہ رہی ہو یہ تم وہ آدمی سڈ چکا ہے زرخان کو جیسے اس کی بات پر یقین نہیں آیا تھا جی سر وہ آدمی اور اس کی گینگ کا ہر فرد سڈ چکا ہے ہماری کالج میں تو اب ایسا کوئی آدمی نہیں جو لڑکیوں کو ڈرگز دیتا ہو اور ہمارے کالج سے جو لڑکیاں ڈرگز لیتی تھی وہ سب بھی اب ہاسپٹل میں موجود ہیں اور ان کا علاج چل رہا ہے فاطمہ کے اگلی بات پر زرخان اور زیادہ شاکڈ میں مبتلا کر گئی تھی وہ آدمی کیسے سڈ سکتا ہے تم نے بتایا کہ سب کے پیچھے اس آدمی کا ہاتھ تھا پھر وہ کیسے سڈ سکتا ہے
اسے کس نے مارا زرخان فاطمہ کی جانب دیکھتے ہوئے سنجیدہ لہجہ میں پوچھ رہا تھا
سر اس دن جب مصطفی کا قتل ہوا تو میں واپس گھر آ رہی تھی تو راستے میں وہ آدمی اور اس کے ساتھ کچھ اور آدمی موجود تھے جنہوں نے میرا راستہ روکا اور مجھے زبردستی اپنے ساتھ لے جانے گے مگر وہاں پر اچانک ایک گولی چلی اور وہ گولی اس آدمی کے بازو پر لگی تھی اور پھر دیکھتے ہی دیکھتے ان سب آدمیوں کو سامنے موجود شخص نے قتل کر دیا سر میری آنکھوں کا سامنے اس نے ان آدمیوں کے دماغ میں گولیاں ماری تھی اور وہ لوگ وہیں پر سڈ گئے تھے اس کے بعد مجھے کسی نے تنگ نہیں کیا فاطمہ زر خان کی جانب دیکھتے ہوئے سچائی بیان کر رہی تھی جبکہ زرخان کو مرید حیرت ہو رہی تھی اسے سمجھ نہیں
آرہا تھا کہ وہ کن الجھنوں میں الجھتا جا رہا ہے کون تھا جس نے قتل کیا ہے دیکھا تم نے اس شخص کو زرخان اب کافی الجھن کا شکار ہو رہا تھا اس لیے اس نے فاطمہ سے اگلا سوال پوچھا
سر وہ ایک لڑکی تھی اور وہ پورے یک چ کاسٹیوم میں موجود تھی میں نے اس کا چہرہ نہیں دیکھا لیکن وہ لڑکی ہی تھی جس نے ان آدمیوں کو مارا ان آدمیوں کو مارنے کے بعد اس نے مجھے بولا کہ میں اس سب کے بارے میں کسی سے ذکر نہ کروں کچھ دیر بعد ہی وہاں پر کچھ آفیسرز آئے اور پھر اس لڑکی نے ان آفیسرز کے ساتھ مجھے میرے گھر بھجوا دیا اور اس کے بعد کبھی دوبارہ مجھے وہ لڑکی نہیں ملی فاطمہ نے زرخان کو تمام تفصیل بتائی ٹھیک ہے جا سکتی ہو تم اور اگر تم اس لڑکی کو دوبارہ دیکھو جب وہ تم سے ملے تو تم سب سے پہلے مجھے بتاؤ گی زرخان فاطمہ کی جانب دیکھتے ہوئے بولا
جی سر ٹھیک ہے فاطمہ سر جھکاتے ہوئے بولی اور اٹھ کر آفس روم سے باہر نکل گئی
جبکہ فاطمہ کے جانے کے بعد زرخان گہری سوچ میں ڈوب گیا تھا اس کے تمام باتیں سن کے بعد یہ تو ظاہر ہو گیا تھا کہ دانش وہ لڑکا نہیں ہے جس نے فاطمہ کو ہراساں کیا تھا دانش بے قصور تھا لیکن ابھی تک یہ ظاہر نہیں ہوا تھا کہ مصطفی کا قتل کرنے والا شخص دانش ہے یا نہیں مصطفی کے جسم پر دانش کی انگلیوں کا ایک بھی نسان نہیں پایا گیا جب کہ خون سے رنگی بوبل پر دانش کی انگلیوں کے نسان موجود تھے لیکن اس سب سے پہلے ان دونوں کا جھگڑا ہوا تھا
جس میں ان دونوں نے ایک دوسرے کو مارا تھا اگر ان دونوں نے ایک دوسرے کو مارا تھا تو مصطفی کے جسم پر اور چہرے پر دانش کے انگلیوں کے نسان ہونے چاہیے مگر اس کے جسم پر ایسا کوئی نسان نہیں تھا جو دانش کی انگلیوں کے نسانوں سے میچ ہونا جبکہ خون کی بوبل پر دانش کی انگلیوں کے نسان تھے زرخان بری طرح الجھ چکا تھا
اب ان سب سوالوں کا جواب صرف ایک ہی شخص دے سکتا ہے اور وہ ہے وہ لڑکی جس نے ان آدمیوں کا قتل کیا اسے اب اس لڑکی کو ڈھویدنا تھا اور یہ کام اس کے لیے زیادہ مشکل نہ تھا وہ جج تھا وہ یہ کام با آسانی کر سکتا تھا مگر اس لڑکی کے بارے میں کچھ معلومات نہ تھی سوائے اس کے کہ وہ یک چ کاسٹیوم میں موجود تھی زرخان نے فیصلہ کیا تھا کہ جس جگہ قتل ہوا ہے اس جگہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج نکلوائے گا اور وہ دیکھ کر ہی پتہ کروائے گا کہ وہ لڑکی کون ہے جس نے ان آدمیوں کا قتل کیا
زرخان کی گاڑی حویلی میں داخل ہوئی تو گیٹ پر کھڑے گارڈز نے فورا ًسے گیٹ کھولا تو اپنی گاڑی پورچ میں لے آیا اور گاڑی وہاں لا کر کھڑی کی گاڑی سے نکل کر زرخان نے قدم اندر کی جانب بڑھائے مگر سامنے ہی لان میں نظر پڑتے وہ رک گیا سامنے لان میں لابہ فاریہ اور ان کے ساتھ حور موجود تھی حور کی زرخان کی طرف پیٹھ تھی جبکہ لابہ فاریہ دونوں اس کے سامنے کھڑی کچھ بول رہی تھی اور وہ مسلسل نفی میں سر ہلا رہی تھی
لالہ آگئے ہیں جائیں آپ لابہ کی نظر زرخان کی طرف پڑتے ہی لابہ نے حور کی جانب دیکھتے ہوئے بولا نہیں میں نے نہیں جانا اس طرح مت کرو میرے ساتھ پلیز حور بیچاری سی شکل بنا کر ان دونوں کی جانب دیکھتے ہوئے بولی
آپ کو بری اماں نے کیا بولا تھا آپ بھول گئی ہیں کیا بری اماں نے بولا تھا نا کہ جیسے ہی لالا گھر آئیں سب سے پہلے آپ انہیں حویلی کے دروازے سے ریسیو کریں گی اور پھر ان کے ساتھ ہی اندر جائیں گی فاریہ نے حور کو یاد دلانے کی کوشش کی بح جب وہ سب اکٹھے بیٹھے چائے پی رہے تھے تو بری اماں نے حور کہا تھا کہ جب زرخان گھر آئے تو وہ اسے حویلی کے دروازے پر لینے جائے اسے سلام کرے اور حال چال پوچھنے کے بعد اس کے ساتھ ہی اندر آئے جبکہ حور کو یہ کام دنیا کا سب سے مشکل کام لگ رہا تھا جانے کیوں وہ زبردستی اسے زرخان کی زندگی میں مسلط کرتے جا رہے تھے جبکہ وہ تو اسے ذرا پسند نہیں کرنا تھا نہیں پلیز نہیں کرو تمہارے لالہ بہت غصے والے ہیں حور نے شاہد انہیں سمجھانا چاہا جبکہ وہ دونوں سمجھنے کے موڈ میں بالکل نہیں تھی آپ جا رہی ہیں یا میں بری اماں سے شکایب کروں آپ کی لابہ اسے دھمکی دیتی ہوئی بولی تو حور نے ایک بے بس تھی نظر ان دونوں کی طرف دیکھا اور پھر مجبورا ًپیچھے کے جانب مری مگر کچھ فاصلے پر کھڑے زرخان کو دیکھ کر وہ گھائی پھر تھوڑی ہمت پیدا کرتے ہوئے قدم زرخان کی طرف برھانے لگی زرخان نے تعجب سے اپنی طرف آتی حور کو دیکھا
اسلام علیکم حور زرخان کے کچھ فاصلے پر رکتے ہوئے ہلکی سی آواز میں بولی
وعلیکم السلام زرخان نے سلام کا جواب دے کر قدم اندر کی جانب بڑھائے
کیسے ہیں آپ حور کے اگلے سوال پر زرخان کے قدم وہیں رکے اس نے گردن گھوما کر حور کی طرف دیکھا تھا میں ٹھیک ہوں تم کیوں پوچھ رہی ہو زرخان کو اس کی حرکتیں آج کچھ عجیب سی لگ رہی تھی اس لیے وہ پوچھے بنا نہ رہ سکا وہ بری اماں نے بولا تھا حور نے ااندنداری سے سچ بیان کیا کیا...؟ ؟ زرخان کو اس کی بات کچھ سمجھ نہیں آئی تھی کہ میں آپ سے آپ کا حال چال پوچھوں حور نظریں جھکاتے ہوئے بولی تو زرخان نے اسے دلچسپی سے دیکھا جس کے آج رنگ ہی بدلے ہوئے تھے پچھلے تین دنوں سے اس نے اسے ایک نظر بھی صحیح سے نہیں
دیکھا تھا یا وہ دیکھنا چاہتا ہی نہیں تھا مگر آج اسے لگ رہا تھا جیسے یہ بے قصور ہے اس لیے آج پہلی بار زرخان نے اسے دلچسپی سے دیکھا تھا وہ بہت خوبصورت تھی عمر میں وہ زرخان سے کافی چھوٹی تھی مگر اس کا حسن مثال دینے کے لائق تھا براؤن سلکی بال جو اس نے قید کیے ہوئے تھے سر پر دوپٹہ گ سجائے ھتی پلکیں جھکائے ہوئے سرخ و سفید چہرے پر بے حد معصومیت لیے ہلکے گلابی رنگ کا جوڑا پہنے جو اس پر بہت کھل رہا تھا زرخان کو آج پہلی بار لگا تھا کہ یہ لڑکی واقعی میں بے قصور ہے کچھ بھی ہو جائے یہ کچھ نہیں کر سکتی اور نہ ہی اس نے کچھ کیا ہوگا
اچھا اس کا مطلب تمہیں اگر کوئی اور بولے گا یب تم مجھ سے میرا حال چال پوچھو گی زرخان نے ایک قدم اس کی جانب بڑھایا تو وہ دو قدم پیچھے ہوئی جی میرا مطلب ہے نہیں حور گواہ کے مارے پہلے ہاں بول گئی اور پھر نہیں