ملازمہ تمام سامان حور کے کمرے میں رکھ کر چلی گئی تھی جبکہ حور کو سمجھ نہیں آرہی تھی کہ وہ سارا سامان کہاں پر رکھے کیونکہ وہاں پر بری الماری تو زرخان کے کپڑوں سے بھری پڑی تھی اور ڈریسنگ روم میں تو ایک بار بھی جا کر اسنے نہیں دیکھا تھا کہ وہ اندر سے کیسا ہے اور کیسا نہیں
بہت سوچنے کے بعد حور نے فیصلہ کیا کہ وہ سارا سامان ڈریسنگ روم میں رکھے گی اس لیے سارا سامان اٹھاتے ہوئے ڈریسنگ روم میں داخل ہو گئی ڈریس روم دیکھتے ہی اس کی پوری آنکھیں کھل گئی وہ اندر سے پورے ایک مرے جتنا برا تھا دیوار پر شیشے گے ہوئے تھے اندر ایک سائیڈ پر سٹڈی روم تھا جبکہ دوسری سائیڈ پر ایک بری سی الماری جو پوری دیوار میں سبب کی ہوئی تھی اسے یہ ڈریسنگ روم بہت خوبصورت لگا تھا اس نے قدم الماری کی جانب بڑھائے اور الماری کا دروازہ کھولا تو اسے زرخان کے کافی سارے کپڑے دکھائی دیے جو وہ کورٹ پہن کر جانا تھا
تھری ڈی پیس گرے وایب یک چ براؤن رنگوں میں مختلف ڈیرائنز کے سوٹس بہت خوبصورت تھے اور نفاس سے ہینگ کیے ہوئے تھے حور نے وہ دروازہ بند کر کے دوسرے دروازہ کھولا تو وہ حصہ کھالی تھا یہ دیکھ کر حور کی ٹینشن ختم ہوئی اور وہ آہستہ آہستہ سارا سامان سبب کرنے لگی
سب سامان سبب کر کے حور نے ایک ہلکے گلابی رنگ کا جوڑا نکالا جس پر کرھائی ہوئی تھی ان سب کپڑوں میں ایک یہی سوٹ اسے ہلکا پھلکا سا لگا تھا مگر اس کے لحاظ سے یہ بھی بہت ہیوی تھا اپنا ڈریس لیتی ہو فریش ہونے چلی گئی
حور فریش ہو کر باہر نکلی تو اپنے بال سکھاتے ہوئے ڈریسنگ ٹیبل کے سامنے آن کھڑی ہوئی اپنے بالوں کو سکھا کر اس نے بالوں کو برش کیا اور گیلے بالوں کا ہی جورا بنا کر بالوں کو قید کر لیا اور سر پر دوپٹہ لیتی کمرے سے باہر نکل گئی
السلام علیکم حور لاؤنج میں داخل ہوتے ہوئے بولی تو سب نے نظر گھما کر حور کی جانب دیکھا وہ ہلکے گلابی رنگ کے جوڑے میں جس پر ہلکی ہلکی کرھائی ہوئی تھی سر پر دوپٹہ لیے بہت خوبصورت لگ رہی تھی ہر طرح کے میک اپ سے پاک چہرہ سادگی میں بھی اس کی دودھیا رنگت ہلکے گلابی جوڑے میں دھمک رہی تھی سب کو خود کی طرف دیکھتا پا کر حور پیزل سی ہوئی
اب لگ رہی ہو نا اس حویلی کی بہو عجیب سے کپڑے پہن کر گھومتی رہتی تھی خبردار اگر ائندہ تم نے دوبارہ وہی کپڑے پہنے تو آج سے تم یہی کپڑے پہنو گے جو تمہیں میں نے دیے ہیں بری اماں حور کو دیکھتے ہوئے مسکرا کر بول رہی تھی
لیکن وہ سب تو بہت ہیوی ہیں حور نے احتجاج کیا کوئی بھاری نہیں ہیں ہم نے اپنے وقت میں اس سے بھی بھاری کپڑے پہنے تھے اور تم آج کل کی لڑکیاں ذرا بھاری لباس اپنے وجود پر برداشت نہیں کرتی اماں ک جان حور کی جانب دیکھتی ہوئی بولیں تو فاریہ اور لابہ نے اپنی مسکراہٹ دبائی کیونکہ انکے زمانے کے قصے (نانوں کی صورت میں) آج تک وہ دونوں ہی سنتی آ رہی تھی مگر آج سے ان کی ٹیم میں حور بھی شامل ہو چکی تھی جی میں پہن لیا کروں گی حور نے ہلکا سا مسکراتے ہوئےجوابدیا
ارے اتنی جلدی مان گئی آپ تھوڑی دیر اماں جان کے زمانے کے قصے ہی سن لیتی لابہ حور کے کان میں ہلکی آواز میں بولی تو حور نے بیچاری سی شکل بنا کر لابہ کی طرف دیکھا جیسے کہنا چاہ رہی ہو نہ بہن میں مرید قصے نہیں سن سکتی حور کی شکل دیکھ کر لابہ اپنی ہنسی نہیں روک سکی تھی اور وہ قہقہ لگا کر ہنسی سب نے گردن گھما کر لابہ کی طرف دیکھا تھا سب کو خود کی طرف دیکھتا پا کر لابہ کی ہنسی کو فورا ًبریک لگی تھی میں چائے بنا کر لاتی ہوں سب کے لیے فاریہ اپنی جگہ سے اٹھتے ہوئے بولی میں بھی چلتی ہوں ساتھ ہیلپ کروا دوں گی حور بھی فورا ًسے کھڑی ہوتی ہوئی بولی فاریہ نے مسکراتے ہوئے
ہاں میں سر ہلایا اور وہ دونوں ہی کچن کے جانب چل دی
اگر تم دونوں جا رہی ہو تو مجھے بھی لے جاؤ میں ان پرانے زمانے کی لیڈیر کے درمیان بیٹھ کر کیا کروں گی لابہ نے ان کے پیچھے سے ہانگ لگائی تو زینت بیگم نے اسے ایک زبردسب گھوری سے نوازا مگر وہ تھی ہی اتنی ڈھیٹ نہ تو اسے اپنی ماں کی گھوریوں سے فرق پڑنا تھا اور نہ ہی وہ کبھی باز آتی تھی اس سے پہلے کہ اس کی سڈمب زینت بیگم کی جوتی سے کرتی وہ ان کی گھوڑیوں کو اگنور کرتی وہاں سے اٹھ کر ان کے پیچھے دوڑی
زرخان اس وقت اپنے آفس روم میں موجود اپنی چیئر پر بیٹھا دائیں کہنی چیئر سے ٹکا کر اپنی تھوڑی کے نیچے ہاتھ کی مٹھی بنا کر رکھے کرسی کو دائیں بائیں ہلا رہا تھا ساتھ سامنے موجود کچھ لڑکوں کو دیکھ رہا تھا زرخان کی سرد اور سخت نظروں سے وہ لڑکے بے حد گھائے ہوئے تھے اور کسی سے بھی بولنے کی ہمت نہیں ہو رہی تھی کیونکہ جب تک زرخان سکندر کا حکم نہ ہونا یب تک ان میں سے کوئی ایک بھی بول نہیں سکتا تھا
زرخان کو آج ہی معلوم ہوا تھا کہ جس جگہ پر مصطفی کا قتل ہوا تھا اس جگہ پہ مصطفی اور اس کے کچھ دوست کچھ دنوں سے اکٹھے جا رہے تھے جبکہ دوسری طرف دانش اور اس کے کچھ دوست بھی اسی جگہ پر اکٹھے جاتے تھے ان سب لڑکوں کا پتہ کروا کر زرخان نے باقی تمام لڑکوں کو واپس بھجوا دیا تھا جب کہ وہ سب وہیں پر موجود تھے جن سب کے بارے میں معلوم ہوا تھا اور اس وقت وہ زرخان سکندر کی عدالت میں موجود تھے
کیا کرنے جاتے تھے ایک ہفتے سے تم لوگ وہاں آخر کار کمرے کی گہری خاموشی کو زرخان کی سنجیدہ آواز. نے تورا سنائی نہیں دیا کیا کیا کرنے جاتے تھے تم لوگ وہاں ان سب لڑکوں کو جواب نہ دیتا دیکھ کر زرخان شیر کی طرح دھاڑا تھا جبکہ اس کی دھاڑ پر وہاں موجود تمام لڑکے کانپ کر رہ گئے تھے
سر ہمیں وہاں ایک آدمی بلانا تھا روز ملنے کے لیے لیکن وہ خود نہیں آنا تھا ان میں سے ایک لڑکا سہمی آواز میں بولا کون تھا وہ آدمی اور کیوں بلانا تھا تم لوگوں کو زرخان نے اگلا سوال انتہائی سنجیدہ لہجے میں پوچھا سر پچھلے دنوں جب ہمارے امتحان ہو رہے تھے یب ہمارے پاس ایک لڑکی آئی تھی وہ سیدھا مصطفی کے پاس آئی تھی اس نے مصطفی کو آ کر بولا تھا کہ وہ ایک غریب گھرانے کی لڑکی ہے اور کوئی ادمی اس کے پیچھے پڑا ہوا ہے اور وہ بول رہا ہے کہ اسے اغوا کر لے گا اس کی عزت خراب کر دے گا وہ کہہ رہی تھی کہ وہ اپنے ماں باپ کے بغیر لی بھری ہے اور اب وہ اپنے ماموں کے پاس رہتی ہے اگر اس کے مامو یا ماننی کو اس بات کے بارے میں پتہ چل گیا تو وہ اسے جان سے مار دیں گے اس لیے خدارا اس کی مدد کی جاۓاس کی مدد کے لیے ہم نے اس آدمی سے رابطہ کیا مصطفی نے اس آدمی سے بات کی تو اس آدمی نے ملنے کا وقت دیا تو پھر ہم سب اسے ملنے گئے ہم روز اسے ملنے جاتے تھے لیکن وہ نہیں آنا تھا وہ روز ہمیں آنے کا بول کر خود وہاں پر نہیں موجود ہونا تھا پھر چار دن پہلے جب ہم لوگ اس آدمی سے دوبارہ ملنے گئے تو وہاں پر
دانش اور اس کے دوست بھی موجود تھے وہاں پر وہی لڑکی آئی اور اس لڑکی نے مصطفی کو آ کر بولا کہ سامنے ٹیبل پر بیٹھا لڑکا ہی وہ شخص ہے جو اسے تنگ کرنا تھا اور اس کا جینا حرام کر رکھا تھا یہ بات سن ہی مصطفی کو بہت غصہ آیا اور وہ اٹھ کر دانش کی طرف بڑھا اور اسے مارنے لگا دانش اپنے دوستوں کے ساتھ مصروف تھا اچانک مار پڑنے سے وہ لہولہان ہو گیا مگر اپنے بچاؤ کے لیے اس نے جوابی حملہ کیا تو وہ دونوں ہی لڑنے گے ان دونوں کو چھڑوانے کے چکر میں وہاں پر لڑائی بہت بڑھ گئی اور پھر دانش نے شیشے کی بوبل اٹھا کر ٹیبل پر ماری اور وہ ٹوٹ گئی تو اس نے مصطفی کے چہرے پر کافی زیادہ وار کیے اور جب مصطفی بے ہوش ہو کر گر پڑا تو دانش کو اس کے دوست وہاں سے لے گئے اس سے زیادہ ہم کچھ نہیں
جانتے مصطفی کے دوست نے زرخان کی طرف دیکھتے ہوئے ساری تفصیل بتائی اس کی مکمل بات سن کے بعد زرخان نے نظروں کا زاویہ بدلا اور اب اس کی نظریں دوسرے لڑکے کی جانب تھی جو دانش کے ساتھ پایا جانا تھا
سر آپ یقین مانیں دانش ایسا نہیں تھا اس نے آج تک کالج میں کسی لڑکی کو نہیں چھیرا وہ تو ہمیشہ ہی نظریں جھکا کر چلنے والا لڑکا تھا وہ بہت شریف لڑکا ہے سر اس نے کبھی کالج میں بھی کسی کو شکایب کا موقع نہیں دیا تو وہ کسی لڑکی کو کیسے ہراساں کر سکتا ہے اس لڑکی نے جھوٹ بولا ہے آپ بات کو تم سمجھنے کی کوشش کریں ہمارا دوست ایسا نہیں ہے وہ لڑکا بنا ڈر کے زرخان کی طرف دیکھتے ہوئے سچائی بیان کرنے لگا
داؤد اس لڑکے سے اس لڑکی کی ساری معلومات لو اور تم سب لوگ جا سکت ہو اب زرخان سب کی طرف دیکھتے ہوئے سنجیدگی سے بولا تو داؤد اس لڑکے سے اس لڑکی کی معلومات لینے لگا جب کہ تمام لڑکے وہاں سے جا چکے تھے
اس لڑکی کی تمام معلومات مل جانے کے بعد زرخان نے داؤد کو حکم دیا تھا کہ وہ جائے اور اس لڑکی کو یہاں لے کر آئے اور داؤد اب اس لڑکی کو لے کر زرخان کے سامنے کھڑا تھا جبکہ زرخان اپنے سامنے موجود لڑکی کو دیکھ رہا تھا جو بے حد گھائی ہوئی لگ رہی تھی اس کے چہرے سے معلوم ہو رہا تھا کہ کچھ تو گربر ہے بیٹھو۔۔۔۔ زرخان نے اس لڑکی کو سامنے کرسی پر بیٹھنے کا اشارہ کیا تو وہ لڑکی جو کر زرخان کے سامنے بیٹھ گئی نام کیا ہے تمہارا زرخان اس لڑکی کی جانب دیکھتے ہوئے بولا
جی فاطمہ اصضز وی لڑکی نظریں جھکاتی ہوئی بولی مجھے جانتی ہو...؟ ؟ زرخان نے اگلا سوال کیا جی سر آپ کو کون نہیں جانتا وہ لڑکی زرخان کی ک طرف دیکھتی ہوئی بولی مصطفی کو جانتی ہو زرخان کے اگلے سوال پر اس لڑکی کے ماتھے پر پسینے کے قطرے نمودار ہوئے جج جی سر وہ اپنا گلا یر کرتے ہوئے بولی دانش کو جانتی ہو زرخان کے اگلے سوال پر وہ کانپی تھی جبکہ زرخان اس کی ایک ایک حرکت کو نوٹ کر رہا تھا نن نہیں سر اس نے لڑکھڑاتی آواز میں جواب دیا اگر تم دانش کو نہیں جانتی تو اس دن اس اڈے پر تم کیا لینے گئی تھی اور تم نے دانش پر الزام کیوں لگایا تھا کہ تمہیں ہراساں کرنے والا شخص وہی ہے زرخان کا لہجہ ایک دم سے سنجیدہ ہوا تھا
سس سر۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مجھے صرف میرے سوال کا جواب دو زرخان ٹیبل پر ہاتھ مارتے ہوئے غرایا تو وہ اپنی جگہ کانپ کر رہ گئی سر میں مجبور تھی اگر میں ایسا نہ کرتی تو وہ میری ویدیو یک کر دیتا وہ لڑکی روتے ہوئے بولی کون...؟ ؟ زرخان نے ضبط سے اپنی مٹھیاں بھینچی تھی سر میں اپنی فزکس کی کلاس لینے جا رہی تھی جب ایک راہداری سے گزرتے ہوئے مجھے کچھ لوگوں کی آواز سنائی دی میں نے اس کمرے کی جانب قدم بڑھائے اور دروازے کے قریب کان کرتے ہوئے ان کی باتیں سن لگی وہ لوگ ڈرگز کی بات کر رہے تھے کالج کی لڑکیوں کو ڈرگز پر لگایا ہوا تھا اور اس کمرے میں کچھ لڑکیاں جپکس بھی موجود تھیں جنہیں وہ لوگ ان لگا رہے تھے میں ابھی سب سن ہی رہی تھی کہ ایک آدمی کی نظر مجھ پر پڑ گئی میں نے وہاں سے بھاگتا چاہا مگر اس سے پہلے ہی وہ مجھ تک پہنچ چکا تھا میں نے بہت احتجاج کیا بہت منت کر مگر اس نے مجھے نہیں چھوڑا اور اس کمرے میں لے گیا اور دروازہ بند کر دیا وہ روتی ہوئی زرخان کو بتا رہی تھی
جبکہ زرخان کے چہرے پر سختی برھتی جا رہی تھی پلیز مجھے یہاں سے جانے دو میں نے کچھ نہیں سنا میں کسی کو کچھ نہیں بتاؤں گی وہ ادمی کے سامنے گرگراتے ہوئے بول رہی تھی
تجھے اس قابل چھوڑوں گا یب تو کسی کو کچھ بتائے گی نا وہ آدمی اس کے گلے سے دوپٹہ کھینچ کر اس کے وجود سے الگ کرتے ہوئے بولا جبکہ خود کے وجود سے دوپٹہ الگ ہوتے دیکھ کر اس نے فورا ًاپنے دونوں بازوں سے اپنا وجود چھپانے کی کوشش کی تھی پلیز ایسے مت کرو میں نے کچھ نہیں کیا میرا یقین کرو میں کسی کو کچھ نہیں بتاؤں گی میں کالج آنا ہی چھوڑ دوں گی وہ مسلسل روتی ہوئی گرگرا رہی تھی جبکہ وہ آدمی اپنی گندی نظریں اس کے وجود پر گاڑھے قدم اس کی جانب بڑھا رہا تھا
ابے چپ کروا اسے اگر اس کی آواز باہر گئی اور کسی نے سن لی تو ہمارے لیے مشکل ہوگی ایک آدمی اس آدمی کی طرف دیکھتے ہوئے بیزاری سے بولا اس کا منہ تو میں ایسا بند کروں گا کہ کسی کو منہ دکھانے کا لائق نہیں رہے گی وہ آدمی فاطمہ کی کلائی اپنی سخت گرفت میں لیتے ہوئے بولا نہیں پلیز میرے ساتھ ایسے مت کرو خدا کا واسطہ ہے تمہیں وہ اس شخص کو خدا کے واسطے دینے لگی جب کہ اس درندے کو خدا کا بھی کوئی خوف نہ تھا کمرے کے آخر تک لے جاتے ہوئے اس آدمی نے فاطمہ کو کھینچ کر زمین پر پھینکا اور ابھی وہ اس پر جھکنے ہی لگا تھا جب اس کمرے کا دروازہ کھلا یہاں سے نکلو اپنا سامان اٹھاؤ اور جلدی یہاں سے غائب ہو جاؤ وہ لڑکا اور اس کے دوست اسی طرف آ رہے ہیں
اگر ان لوگوں کو ذرا سا شک ہو گیا تو ہم بری طرح پھنس جائیں گے جلدی کرو نکلو یہاں سے وہ آدمی پریشانی کے عالم ان آدمیوں کی طرف دیکھتے ہوئے بولا تو اس کی بات سن کے وہ لوگ اپنا سامان اٹھاتے باہر کی طرف دوڑے ان کے ہاتھ میں کچھ بیگ تھے جن جپکس میں ان اور ڈرگز موجود تھے آگے پیچھے دیکھے بغیر وہ لوگ وہاں سے نکلے تھے جبکہ کسی کے آنے کی خبر سن کر وہاں موجود نشے میں دھت پڑی لڑکیاں بھی اپنے آپ کو سنبھالتی ہوئی اس کمرے سے بھاگی تھی ان کو جانا دیکھ کر فاطمہ نے ہرار بار خدا کا شکر کیا تھا کہ خدا نے آج اس کی عزت بچا لی ورنہ وہ واقعی میں کسی کو منہ دکھانے کے لائق نہ رہتی اپنا دوپٹہ خود کے وجود پر صحیح طرح لیتی اپنے آنسو صاف کرتی وہ بھی کسی کے وہاں پہنچنے سے پہلے اس کمرے سے دوڑتی ہوئی نکلی تھی دانش اور اس کے دوست اس کمرے میں داخل ہوئے تو چاروں طرف نظر دوڑانے لگا مگر پورے کمرے میں انہیں کچھ بھی دکھائی نہ دیا
یار میں نے ایک لڑکی کو اس کمرے کی طرف آتے دیکھا تٹٹ تھا مجھے کچھ گربر لگ رہی ہے دانش کا دوست دانش کی طرف دیکھتے ہوئے بولا تو دانش نے ایک باریک سی نظر اس کمرے کی جانب دوڑائی جب اسے زمین پہ جپکس ایک سائیڈ پر ایک ان گرا ہوا دکھائی دیا اس نے جپکس آگے بڑھ کر وہ ان اٹھایا مگر اس میں سے آنے سم والی یل سے ہی وہ سمجھ چکا تھا کہ اس جپکس ان میں ڈرگز ہیں
ہاں یار تو صحیح کہہ رہا ہے یہاں ضرور کچھ نہ کچھ لط ہو رہا ہے مجھے لگتا ہے کہ ہمیں پرنسپل سے بات کرنی چاہیے دانش اپنے دوستوں کی طرف دیکھتے ہوئے بولا
ہاں صحیح کہہ رہا ہے تو ویسے تو پرنسپل کچھ دنوں کے لیے ملک سے باہر گئے ہوئے ہیں لیکن جیسے ہی وہ آئیں گے ہم انہیں اس بارے میں اطلاع کریں گے دانش کا دوست اس کی طرف دیکھتے ہوئے بولا ہاں یہ ٹھیک ہے مگر اس سے پہلے ہمیں نظر رکھنی ہوگی کہ یہ کام کون لوگ کر رہے ہیں دانش اپنا دماغ چلاتے ہوئے بولا تو سب نے ہاں میں سر ہلایا اور اب ان کا ارادہ ان لوگوں کو پکڑنے کا تھا جو ان کے کالج میں نشے کو پھیلا رہے تھے فاطمہ پھولی ہوئی سانسوں کے ساتھ کوری ڈور تک پہنچی جب سامنے سے اسے اپنی دوست آتی ہوئی
دکھائی دی جبکہ اس کی دوست کی نظر جیسے ہی فاطمہ پر پڑی وہ پریشان سی ہو گئی کیونکہ اس کا چہرہ پسینے سے یر تھا اور وہ چہرے سے کافی ڈری اور سہمی ہوئی لگ رہی تھی جبکہ اس کی حالت بھی ٹھیک نہیں لگ رہی تھی فاطمہ کیا ہوا ہے تمہیں تم ٹھیک تو ہو وہ فاطمہ کی طرف دیکھتے ہوئے پریشان سی بولی اس کی حالت دیکھ کر وہ کافی پریشان ہو گئی تھی ہاں میں ٹھیک ہوں بس چلو یہاں سے مجھے گھر جانا ہے فاطمہ اس کی جانب دیکھتے ہوئے بولی اور پھر اس کا ہاتھ پکڑتی کالج سے باہر لے جانے لگی جبکہ وہ حیران و پریشان فاطمہ کی طرف دیکھ رہی تھی جو نہ تو کچھ بتا رہی تھی اور نہ ہی کچھ بولنے دے رہی تھی بلکہ اسے اپنے ساتھ زبردستی کالج سے باہر لے جا رہی تھی اسے فاطمہ کی طبیعت اس وقت ٹھیک نہیں
لگی اس لیے اس لیے کوئی بھی سوال پوچھنے کے بجائے وہ خاموش ہو گئی اس نے سوچا کہ جب اس کی حالت بہتر ہوگی تو وہ خود ہی اسے ساری بات بتا دے گی
اج دو دن ہو گئے تھے مگر فاطمہ کالج نہیں گئی تھی ڈر کے مارے اسے بخار ہو گیا تھا مگر وہ کسی کو بھی کچھ نہیں بتا رہی تھی اس کی حالت سے اس کے ماموں کافی پریشان ہوئے تھے لیکن تیسرے دن جب وہ خود ہی کالج کے لیے تیار ہو گئی تو انہیں تھوڑی تسلی ہوئی فاطمہ نے خود سوچا کہ جب دو دن سے ایسا کچھ نہیں ہوا جو وہ سوچ رہی تھی تو پھر اب کیسے ہوگا اس نے سوچا کہ وہ کالج جائے گی اپنی پڑھائی مکمل کرے گی ناکہ وہ ڈاکٹر بن سکے اپنے مامو کا خواب پورا کر سکے اس نے فیصلہ کر لیا تھا کہ وہ دوبارہ اس کمرے کے قریب سے کبھی نہیں گزرے گی بلکہ اس طرف جائے گی ہی نہیں جہاں پر کوئی سٹوڈیب موجود نہ ہو وہ ہمیشہ بھیر والی جگہ پر رہے گی جہاں پر سٹوڈنٹس موجود ہوں گے وہ وہیں پر بیٹھے گی نہ تو اکیلے کہیں پر جائے گی اور نہ ہی اکیلے کہیں پر بیٹھ کر پڑھائی کرے گی کیونکہ اس عادت تھی تنہائی میں رہ کر پڑھنے کی مگر اس حادثے کے بعد وہ بہت ڈر گئی تھی اس لیے اب وہی تنہائی اس کے خوف میں تبدیل ہو چکی تھی
فاطمہ نے کالج میں قدم رکھا تو کالج کے گیٹ پر ہی اسے اپنی دوست مسکان دکھائی دی مسکان فاطمہ کو دیکھتے ہی خوش ہو گئی آج وہ تین دن بعد کالج آئی تھی اور اس کی گہری دوست بن چکی تھی اس لیے جب تین دن سے وہ نہیں آ رہی تھی تو وہ اس کے لیے کافی پریشان تھی مگر آج اسے کالج دیکھ کر اسے کافی خوشی ہوئی تھی
شکر ہے آج تم آ گئی ورنہ میں تو تین دن سے پاگل ہی ہو گئی تھی مسکان فاطمہ کے گلے ملتی مسکراتے ہوئے بولی تو وہ بھی مسکرائی اور پھر دونوں نے قدم کالج کے اندر کے جانب برھاۓ
کالج میں سارا دن فاطمہ کو ایسے محسوس ہو رہا تھا جیسے کسی نے اس پر نظر رکھی ہوئی ہے جیسے اس کے آس پاس کوئی موجود ہے وہ بار بار جب ادھر ادھر ھی دی تو اسے کوئی نہ دکھائی دیتا مگر وہ کسی کی نظریں مسلسل خود پر محسوس کر رہی تھی اس وقت ان کا فری لیکچر تھا اور وہ دونوں کبیبن میں بیٹھی جوس پی رہی تھی جب مسکان کا فون بجنے لگا اس نے کال ریسیو کی اور فون کان سے لگایا فاطمہ تم یہیں بیٹھو میں بس ابھی پانچ منٹ تک آ رہی ہوں آج فیس جمع کروانے کا آخری دن ہے اور بابا مجھے فیس کے پیسے ہی دینے آئے ہیں کیونکہ میں گھر بھول گئی تھی وہ میں ان سے پکڑ کے لے آتی ہوں اور پھر ہم دونوں اکٹھے جائیں گے ٹھیک ہے مسکان فاطمہ کی طرف دیکھتے ہوئے بولی تو فاطمہ نے ہاں میں سر ہلایا تو مسکان مسکراتے ہوئے اٹھی اور کبیبن سے نکل گئی مسکان کے وہاں سے جاتے ہی ایک آدمی فاطمہ کے سامنے آ کر بیٹھا فاطمہ نے نظر اٹھا کر اس آدمی کی
طرف دیکھا تو اس کی سانسیں اس کی حلق میں ہی اتک گئی کیونکہ یہ وہی آدمی تھا جس نے اس دن فاطمہ سے زبردستی کرنے کی کوشش کی تھی وہ پھٹی پھٹی آنکھوں سے خوف کے مارے اس آدمی کی طرف دیکھ رہی تھی جو اس کے سامنے بالکل ریلیکس انداز میں بیٹھا آنکھوں میں حوس لیے فاطمہ کو گھور رہا تھا
یب تم کون ہو فاطمہ لڑکھڑاتی آواز میں بولی اتنی جلدی بھول گئی ابھی تین دن پہلے کی ہی تو بات ہے ویسے بھولنا بھی بنتا ہے یاد دلانے والا کوئی کام جو نہیں کیا میں نے سالا عین وقت پر سارا کام ہی خراب ہو گیا مگر کوئی مسئلہ نہیں اپنا کام تو سر انجام دے کر ہی رہوں گا میں وہ آدمی فاطمہ پر گندی نظریں گاڑتے ہوئے بول رہا تھا جبکہ فاطمہ کو اپنی جان نکلتی کوئی محسوس ہو رہی تھی اسے سمجھ نہیں آرہا تھا کہ اس کی گندی نظروں سے وہ کیسے بچے پلیز مجھے معاف کر دو میں نے کسی کا کچھ نہیں بگاڑا فاطمہ رونے والی ہو گئی تھی
اتنی آسانی سے تو معاف نہیں کروں گا چلو سوچوں گا تمہیں معاف کرنے کا لیکن اس کے لیے مجھے کیا ملے گا وہ فاطمہ کی طرف دیکھتے ہوئے بولا
کک کیا چاہیے تمہیں میں دے دوں گی تمہیں جتنے پیسے مانگو گے فاطمہ نے اسے پیسوں کا لالچ دینا چاہا کہ شاید وہ ایسے ہی اس کی جان چھوڑ دے مگر ایسا ناممکن تھا وہ پیسے نہیں کچھ اور ہی چاہتا تھا نہ نہ پیسہ نہیں تمہاری یہ خوبصورتی چاہیے تمہارا یہ یسیلہ جسم اففففف وہ بولا تو فاطمہ کے سر پر جیسے ساتو آسمان ایک ساتھ آ گرے تھے یہ اڈریس ہے کل عزت سے اس جگہ پہنچ جانا ورنہ تمہیں گھر سے اٹھا لاؤں گا اور تمہاری عزت کی
دھجیاں اڑا دوں گا اس پر میرا نمبر بھی لکھا ہے سیو مپس کر لینا ناکہ جب میں ج کروں تو مجھے آگے سے جواب دے سکو اور اگر کوئی ہوشیاری کرنے کی کوشش کی تو عزت تو جائے گی ہی لیکن جان سے بھی مار دوں گا میں تجھے تیری لاش بھی نہیں ملے گی وہ آدمی فاطمہ کی طرف دیکھتے ہوئے مسکراتے ہوئے بولا جبکہ فاطمہ کا چہرہ لٹے کی مانند سفید پڑ چکا تھا جیسے اس کے جسم سے سارا خون نچوڑ لیا ہو اس کا جسم ٹھنڈا پڑنے لگا تھا وہ آدمی فاطمہ کو دھمکی دیتا وہ پرچی فاطمہ کی طرف برھانا ہوں اٹھ کھڑا ہوا اور وہاں سے چلا گیا
جبکہ فاطمہ کو کچھ سمجھ نہیں آرہا تھا کہ وہ کیا کرے آنکھوں سے آنسوں بہہ کر دونوں رخساروں کو بھگو رہے تھے اس وقت وہاں پر بیٹھی خاموش آنسوں بہا رہی تھی اس کا دل درد سے پھٹ رہا تھا اس کی عزت کو خطرہ تھا یہاں تک کہ وہ آدمی اسے یہ بھی دھمکی دے گیا تھا کہ وہ اس کی عزت کی دھجیاں اڑا دے گا وہ کیا کرے اسے بالکل سمجھ نہیں آ رہا تھا وہ یہ سب سوچتی ہوئی آنسو بہا رہی تھی جب اس کے کانوں میں اپنے پیچھے سے آتی ہوئی آواز پڑی