Chapter 6: تم اس حویلی سے ایک قدم باہر

مم۔۔میرا بھائی آپ کو مل جائے گا لیکن میں یہاں نہیں رہ سکتی بہت ہمت کرتے ہوئے حور دوبارہ بولی تھی تم اس حویلی سے ایک قدم باہر نہیں نکال سکتی جب تک تمہارا بھائی منظر عام پر نہیں آ جانا خود کو ہمارے حوالے نہیں کر دیتا یب تک تم یہیں اسی حویلی میں اسی کمرے میں میری نظروں کے سامنے رہو گی زرخان حور کی جانب قدم بڑھاتے ہوئے اتنے سخت لہجے میں بول رہا تھا کہ حور کو لگ رہا تھا کہ وہ ابھی بے ہوش ہو کر گر جائے گی

آئی بات سمجھ میں یا میں اپنے طریقے سے سمجھاؤں زرخان غرایا تو حور ڈر کے دو قدم پیچھے ہوئی تھی آا آپ میرے ساتھ ایسا نن۔۔نہیں کر سکت حور خوف سے قدم پیچھے بڑھا رہی تھی اور ساتھ سر جھکاتے ہوئے بول بھی رہی تھی میں تمہارے ساتھ بہت کچھ کر سکتا ہوں لیکن تمہیں ابھی تک کچھ کہا نہیں تو تم اپنی خیر مناؤ اور اگر تم نے دوبارہ مجھ سے ایسی بکواس کی اور یہاں سے جانے کا نام بھی لیا تو تمہیں زندہ گاڑھ دوں گا میں یہ بات اپنے دماغ میں اچھے سے بٹھا لو ورنہ تم ابھی جانتی نہیں ہو کہ زرخان سکندر ہے کون!! زرخان حور کی جانب قدم بڑھاتے ہوئے بول رہا تھا جبکہ حور اب دیوار سے جا لگی تھی زرخان کچھ ہی دیر میں حور کی سانسیں خشک کر چکا تھا

حور کے چہرے پہ خوف اور ضبط کے مارے سرخ پڑنا چہرہ دیکھ کر زرخان نے گہری نظر حور کے وجود پر ڈالی اور دو قدم مرید حور کی جانب بڑھائے تو حور کی سانسیں حلق میں ہی اتک گئی

امید ہے دوبارہ تمہیں سمجھانے کی ضرورت نہیں پڑے گی تم اچھے سے سمجھ چکی ہو گی کہ تم یہاں سے کہیں نہیں جا سکتی تم صرف زرخان سکندر کی قید میں ہی رہو گے جب تک میں خود نہ چاہوں تمہیں یہاں سے کوئی آزاد نہیں کروا سکتا تم خود بھی نہیں زرخان اپنا بایاں ہاتھ حور کے چہرے کے قریب دیوار پر رکھتے ہوئے بولا تو حور نے سختی سے اپنی آنکھیں میچی تھی زرخان نے بہت غور سے حور کی پلکوں کی لرزش اور اس کے کپکپاتے وجود کو دیکھا تھا پھر ہاتھ بڑھا کر ساتھ ہی سوئچ بورڈ سے لائٹ آف کر دی اور پیچھے ہٹا اچانک لائٹ بند ہونے پر حور نے پب سے اپنی آنکھیں کھولیں تھی مگر اندھیرا ہونے کے باوجود وہ کچھ بھی دیکھ نہیں سکتی تھی زرخان چلتا ہوا بیڈ کے قریب آیا اور ساید لیمپ آن کیا تو کمرے میں ہلکی روشنی پھیل گئی حور نے زرخان کو خود سے دور کھڑے دیکھا تو گہرا سانس لے کر اپنا سانس حالل کیا کیا چاہتی ہو اب خود اپنی جگہ پر جانا پسند کرو گی پیک یا میں تمہیں اٹھا کر صوفے پر ھوں زرخان کی

کرجب اور گرجدار آواز سن کر حور ڈر کے مارے ایک دم اچھلی تھی اور دوڑنے کے انداز میں صوفے تک گئی اور جلدی سے لیٹ کر اپنا ہی دوپٹا خود پر پھیلا لیا زرخان نے ایک نظر صوفے کی جانب دیکھا اور پھر بیڈ پر لیٹ کر سائیڈ لیمپ آف کر دیا اور اپنی آنکھیں موند لیں

دوست بے وفا نکلتے ہیں یہ تو سنا تھا مگر آج ثابت بھی ہو گیا پچھلے تین دن سے تمہیں بالکل یاد نہیں آیا کہ کوئی ہے جسے تم نے بتانا ہے کہ تم کہاں پر ہو اور کیسی ہو دانیال فل ناراضگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فون کان سے لگائے بول رہا تھا

کیوں تمہیں بتا کر نہیں آئی تھی کیا یاں تمہیں پتہ نہیں ہے کہ میں کہاں پر ہوں اور میں کوئی چھوٹی سی بچی ہوں کیا جو تمہیں روز کال کر کے بتاؤں کہ میں کیسی ہوں عینا نے آگے سے ریلیکس انداز میں جواب دیا تھا جب کہ اس کے جواب دانیال کو تپا گیا تھا تم اپنے بارے میں نہیں بتانا چاہتی تھی تو مت بتاتی کم سے کم میرے بارے میں ہی پوچھ لیتی دانیال نے اگلا شکوہ آگے رکھا تھا

میری بات سنو مسٹر دانیال حیدر کوئی چھوٹے کاکے نہیں ہو تم اور تمہیں کیا ہوا ہے ہٹے کٹے نوجوان ہو ہماری ٹیم کے بہادر ایجنٹ ہو اب تم ایسے گلے شکوے کرتے ہوئے اچھے تھوڑی نہ لگتے ہو اس لیے یہ بچپنا چھوڑ دو عینا دانیال کو سمجھاتے ہوئے بولی اور مس عینا سکندر آپ بھی کوئی اتنی میچور لیڈی نہیں ہیں جو میری اماں دادی بن جاتی ہیں اور مجھے سکھانے بیٹھ جاتی ہیں کہ یہ نہ کرو وہ نہ کرو یہ نہ سوچو وہ نہ سوچو یہاں مت جاؤ وہاں مت جاؤ میری دوست ہو اور دوست بن کر رہا کرو یار ایک ہی تو دوست بنائی ہے میں نے اور تم ہو کہ میرے دادی اماں کے فرایر پورے کر رہی ہوتی ہے دانیال دانت پیستے ہوئے بولا تو عینا نے اپنی مسکراہٹ دبائی میری بات سنو اور اپنے دماغ کے تمام پرزے کھول کر سببا عینا اپنا لہجہ سنجیدہ کرتے ہوئے بولی تو دانیال بھی فورا ًسنجیدہ ہوا کیونکہ عینا جب اس طرح کا رویہ اختیار کرتی تھی تو اس کے پیچھے بہت اہم بات ہوتی تھی

پچھلے کیسز کی جتنی بھی فائلز میں نے تمہیں تیار کرنے کا بولا تھا وہ سب مجھے میری ای میل پر موجود چاہیے شام تک مجھے تمام فائلز مل جانی چاہیے اور جو کام میں تمہیں سویپ کر آئی ہوں اسے جلد مکمل کرو یہاں پر تمہاری اشد ضرورت ہے میں چاہتی ہوں کہ تم اپنا کام ختم کر کے جلد پاکستان پہنچ جاؤ عینا سنجیدہ لہجے میں بولی ٹھیک ہے فائلز ریدی ہیں تمہیں مل جائیں گی اور رہی بات کیس کی تو وہ بھی انشاءاللہ جلد مکمل کر کے میں پاکستان آ جاؤں گا دانیال نہیں بھی سنجیدہ لہجہ میں ہی جواب دیا تھا

اوکے سائمہ آنٹی کیسی ہیں اور انکل میری ان سے ملاقات ہی نہیں ہو سکی پاکستان آنے سے پہلے عینا کا لہجہ اب سنجیدہ نہیں تھا وہ سائمہ اور حیدر انکل کے معاملے میں ہمیشہ نرم تھی

ٹھیک ہے وہ تمہارا پوچھ رہی تھی اور تمہارا نمبر ہی نہیں لگ رہا تھا اب تم خود کال کر لینا ورنہ انہیں تسلی نہیں ہوگی دانیال ہے مسکراتے ہوئے جواب دیا تو اینا کے ہونٹوں پر ہلکی سی مسکراہٹ آئی اس نے اپنی زندگی میں ایک سائمہ حیدر انکل اور دانیال کے علاؤہ کسی کی محبت نہیں دیکھی تھی یہ تینوں واحد شخصیات تھیں جو اسے بغیر کسی فائدے کے بغیر کسی رشتے کے بے تحاشہ چاہتے تھے اور ہمیشہ اس کے لیے فکر مند رہتے تھے اور عینا کو یہ تینوں رشتے اپنی جان سے زیادہ عزیز تھے فری ہو کر میں کروں گی کال آنٹی کو اب فون رکھو اور سو جاؤ اور یاد رکھنا کہ۔۔۔۔۔۔ ابھی عینا آگے کچھ بولتی دانیال نے فورا ًسے اس کی بات کاٹی تھی اور یاد رکھنا کہ ہمارے لیے اپنے مشن سے زیادہ اپنے فرض سے زیادہ ضروری اور کچھ بھی نہیں اس لیے فضول سوچوں کو مت سوچنا اور صرف اپنے فرض پر دھیان دینا دانیال بھرپور عینا کی نقل انارتے ہوئے بولا تو عینا نے دانتوں تلے اپنے لب دبا کر اپنی ہنسی روکی

تھی وہ ایسی ہی تھی بات بات پر دانیال کی فکر کرنے والی مگر سب سے زیادہ اپنے فرض کو سنجیدہ لینے والی اس لیے وہ دانیال کو بھی ہر بار یہی بولتی تھی کہ وہ اپنے فرض پر زیادہ دھیان دیا کرے اور یہ جملہ سن سن کر شاید دانیال کے کان پک چکے تھے اس لیے اسے عینا کا یہ جملہ کسی طوطے کی طرح یاد تھا عینا جب بھی اس طرح بولنے کی کوشش کرتی تھی تو اس کے بولنے سے پہلے ہی دانیال فٹ سے اس کا جملہ دہرانا تھا جیسے وہ عینا کو نہیں خود کو بول رہا ہو کہ اپنا فرض یاد رکھنا ہے اور بھولنا نہیں زیادہ ایکٹنگ کرنے کی ضرورت نہیں ہے فون رکھ رہی

ہوں میں خدا حافظ عینا نے بولتے ہوئے ساتھ ہی کال کاٹ دی جبکہ دانیال نے تعجب سے فون کی طرف دیکھا تھا

یہ لڑکی کبھی نہیں سدھر سکتی دانیال یہ بات صرف سوچ ہی سکا تھا کیونکہ بول کر اسنے اپنی شامب نہیں لانی تھی فجر کے اذان کی آواز کانوں میں پرتے ہی حور کی آنکھ کھل گئی تھی وہ اٹھ کر بیٹھی تو دیکھنے لگی پورے کمرے میں گہرا اندھیرا تھا دوپٹہ خود پر صحیح طریقے سے لیتی اٹھ کھڑی ہوئی مگر فورا ًتو اسے کل لگنے والا جھٹکا یاد آیا جو لائٹ آن کرنے کے دوران لگا تھا سوچ بورڈ کی طرف قدم برھانے کے بجائے حور نے بیڈ کی جانب قدم بڑھائے اندھیرے میں بیڈ کو ڈھویدنا کافی مشکل تھا لیکن وہ بیڈ تک پہنچ ہی گئی تھی وہ بیڈ کے اس سائیڈ پر گئی تھی جہاں زرخان سو رہا تھا اور اسے اس بات کا بالکل اندازہ نہیں تھا کہ زرخان اس سائیڈ پر سو رہا ہے

کیونکہ رات کو سونے سے پہلے اس نے دھیان نہیں دیا تھا اور نہ ہی زرخان کی طرف دیکھا تھا اس لیے وہ نہیں جانتی تھی کہ وہ کس سائیڈ پر سویا ہوگا حور نے آہستہ سے بیڈ پر ہاتھ رکھا اور بیڈ کو محسوس کرتے ہوئے آگے بڑھی جب اچانک اس کا ہاتھ کسی وجود سے ٹکرایا تو حور وہیں پر ساکت ہو گئی حور کا ہاتھ زرخان کے سن پر تھا زرخان کے وجود کو محسوس کرتے حور نے جلدی سے اپنا ہاتھ پیچھے کیا تھا مگر اگے لگنے والے جھٹکے سے وہ سیدھی بیڈ پر آ گری تھی زرخان جو نیند میں بھی محتاط رہتا تھا اس کی نیند بہت ہی کچی تھی اپنے پاس تھوڑی سی حرکت سے ہی وہ اٹھ جایا کرنا تھا مگر آج وہ گہری نیند میں تھا مگر اپنے وجود پر کسی کا ہاتھ محسوس کرتے ہی بغیر سوچے سمجھے اس نے حور کی کلائی پکڑ کے بیڈ پر پٹکا تھا جبکہ حور کی دلقریب چیخ پورے کمرے میں گونجی تھی

حور کی چیخ سن کر زرخان نے جلدی سے ہاتھ بڑھا کر ساید لیمپ آن کیا اور حور کی جانب دیکھا جو بیڈ پر بالکل سیدھی لیٹی ہوئی تھی اور اپنا چہرہ اپنے ہاتھوں سے چھپایا ہوا تھا

تم یہاں پر کیا کر رہی ہو زرخان حور کی جانب دیکھتا ہوے غصے سے بولا جبکہ اپنے قریب سے ہی زرخان کی غصے بھری آواز سن کر اور فورا ًسے اٹھ کر بیڈ سے کھڑی ہوئی تھی

وہ وہ مم میں خوف کے مارے حور سے کچھ بولا ہی نہیں جا رہا تھا حور ایسے بولنے پر زرخان نے سخت نظروں سے حور کو گھورا وہ میں لائٹ آن کرنے آئی تھی زرخان کو خود کو گھورنا دیکھ کر حور فورا ًسے بولی

پاگل ہو گئی ہو کیا یاں نیند پوری نہیں ہوئی یا خواب میں چل کر مجھ تک آگئی ہو لائٹ یہاں سے نہیں وہاں سے آن ہوتی ہے زرخان دانت پیستے ہوئے سامنے صوفے کے قریب اشارہ کرتے ہوئے بولا جی وہاں پر کریب ہے آپ لائٹ آن کر دیں مجھے نماز پڑھنی ہے حور اپنے چہرے پر بے تحاشہ معصومیت لیے زرخان کی طرف دیکھتے ہوئے بولی

واٹ میرے کمرے میں وہ بھی کریب محترمہ مجھے لگتا ہے کہ تمہارا دماغ خراب ہو گیا ہے زرخان بیڈ سے اٹھتے ہوئے غصے بھرے لہجے میں بولا وہاں پر کریب ہے مجھے کل کریب لگا تھا آپ پلیز لائٹ آن کر دیں حور نے زرخان کو دوبارہ بتانا چاہا کہ وہاں پر واقعی ہی کریب ہے تو زرخان نے ایک نظر حور کو گھورا اور پھر چلتا ہوا سوچ بورڈ کے قریب آیا اور لائٹ آن کر دی

کہاں پر ہے کریب زرخان حور کے جانب دیکھتے ہوئے غرایا یہاں پر ہی تھا مجھے کل لگا تھا اب چلا گیا ہوگا حور بے حد معصومیت سے ہلکی سی آواز میں بولی ہاں تمہارے مامو کا بیٹا لگتا تھا نا جو تم سے کل ملنے آیا تھا اور آج چلا گیا زرخان حور کے جواب پر جل کر بولا

نہیں میرے مامو تو ہیں ہی نہیں پھر ان کا بیٹا کیسے ہوگا حور نے اپنی سوچ کے مطابق معصومیت بھرے لہجے میں جواب دیا

مجھے تمہاری رشتہ داریاں نکالنے کا کوئی شوق نہیں اور مجھ سے دوبارہ ایسی فضول گوئی کرنے سے گریر کرنا زرخان حور کی جانب دیکھتے ہوئے سنجیدگی سے بولا اور چلتا ہوا الماری کے قریب آیا اپنا ڈریس نکالتا ہوا وہ ڈریسنگ روم میں ھس گیا حور نے ایک نظر ڈریسنگ روم کے دروازے کی طرف دیکھا اور پھر وضو کرنے چلے گئی یہ باتیں تو اب اسے سنتی ہی تھیں کیونکہ یہ اس کی قسمت میں کھ دیا گیا تھا اور اسے برداشت کرنا ہی تھا ہر حال میں پھر چاہے وہ ہنس کر برداشت کرتی یاں رو کر حور وضو کر کے باہر نکلی تو اس نے دیکھا کہ کمرے میں جائے نماز بچھائے زرخان نماز ادا کرنے میں مصروف ہے حور نے جائے نماز پکڑی اور زرخان کے بالکل پیچھے ہی بچھا دی اور نماز کی ئیب باندھی پتہ نہیں کیا سوچ کر حور نے زرخان کے پیچھے اپنی نماز ادا کی تھی وہ اسے اپنی وی ی مانتا یاں نہ مانتا لیکن سچ تو یہ تھا نا کہ وہ اس کا مجازی خدا تھا اس کا شوہر تھا خدا بہتر جانتا تھا کہ اس کے نصیب میں آگے کیا ہونے والا تھا مگر اب تو وہ جانتی تھی نا کہ زرخان اس کا شوہر ہے

زرخان نے نماز ادا کی تو اس نے محسوس کیا کہ حور اس کے پیچھے ہی نماز ادا کر رہی ہے یہ سب دیکھتے ہوئے زرخان کو ایک بار حیرت ہوئی کل سے لے کر آج تک وہ اس سے ہرار دفعہ دھیکار چکا تھا لیکن اس لڑکی نے ایک بار بھی آگے سے جواب نہیں دیا تھا بلکہ وہ تو چپ چاپ سب برداشت کر رہی تھی اور اب وہ زرخان کے پیچھے نماز ادا کر رہی تھی کیا تھی وہ اپنی سوچوں کو جھٹک کر زرخان نے دعا مانگی یب تک حور بھی نماز ادا کر کے فارغ ہو چکی تھی زرخان نے اٹھ کر اپنی جاۓنمازطےکرکےسائیڈپررکھیاورحورکی

جانب دیکھا جو دعا مانگنے میں مصروف تھی زرخان اٹھا اور جا کر بیڈ پر بیٹھ گیا اور حور کی جانب دیکھنے لگا جو دعا کے لیے ہاتھ پھیلائے آنکھوں کو بند کیے دل ہی دل میں دعا مانگ رہی تھی اس کے تو لب بھی حرکت نہیں کر رہے تھے شاید وہ اپنا خدا سے دل کی زبان بول کر مانگتی تھی زرخان نے ایک آخری نظر اس کی طرف دیکھ کر اپنی نظریں اس پر سے ہٹا لی اور بیڈ پر صحیح سے ہو کر لیٹ گیا اس کا ارادہ ابھی سونے کا تھا کیونکہ ابھی صرف بح کے چار بج رہے تھے اور وہ کورٹ کے لیے 81 بجے نکلا تھا حور نے دعا مانگ کر جائے نماز اٹھائی اور زرخان کی

طرف دیکھا جو بیڈ پر لیبا بازو اپنی آنکھوں پر رکھے شاید سونے کی کوشش کر رہا تھا حور نے جائے نماز سائیڈ پر رکھ کر سوچ بورڈ کی طرف قدم بڑھائے تو سوچ بورڈ کو دھیان سے دیکھنے لگی تو اسے اندازہ ہوا کہ اس دن جب اسے کریب لگا تھا تو اس نے غلطی سے اپنی انگلی سوئچ بورڈ کے اندر ڈال دی تھی باقی تو یہاں پر کوئی ایسا سین نہیں تھا جو کریب پڑنا ڈرتے ڈرتے ان کے بٹنوں کو اوپر کی طرف کر دیا تو کمرے کی تمام لائٹس بند ہو گئی لیکن اس کو کریب نہیں لگا تھا یہ سوچ کر اس نے سکھ کا سانس لیا اور جا کر صوفے پر بیٹھ گئی کمرے میں مکمل اندھیرا تھا وہ کچھ بھی نہیں دیکھ سکتی تھی فجر کے بعد اسے نیند نہیں آتی تھی اور اس وقت وہ سو بھی نہیں سکتی تھی اور کمرے سے باہر بھی نہیں جا سکتی تھی اس لیے صوفے پر ہی لیٹ کر آنکھیں موند لی یہ ایک آرمی گراؤید کا منظر تھا جہاں پر تقریباً ڈیرھ سو سے زائد آرمی آفیسرز اپنے یونیفارم میں ملبوس اپنے ہاتھ پیچھے مر پر باندھے چورا سینہ اکراۓبلکل سین ساکت کھڑے تھے جب انہیں اپنے ییز آفیسر کے آنے کی خبر سنائی دی تو وہ پہلے سے بھی زیادہ چوکنا ہو

کر کھڑے ہو گئے یک چ یونیفارم میں ملبوس کندھوں پر مکتے ستارے چہرے پر حجاب اور سر پر سرکاری ٹوپی سن پر دائیں جانب چمکتا روشن نام چہرے پر نظر آنے والی سنجیدگی گرین آنکھوں میں سرخ لکیریں جو آنکھوں کی سختی کو ظاہر کر رہی تھی عینا سکندر ایک سخت سیلیت پہاڑ کی مانند تھی جس کی پری دیکھ کر کوئی بھی نظر اٹھانے کی ہمت نہیں رکھ تھا وہ بھاری قدم اٹھاتی ہوئی گراؤید میں داخل ہوئی تو اسے دیکھتے ہی تمام آفیسرز نے سلیوٹ کیا وہ جیسے جیسے چلتی آ رہی تھی ویسے ویسے آفیسرز اسے سلیوٹ پیش کر رہے تھے اور وہ سر کے اشارے سے سب کو جواب دے رہی تھی وہ چلتی ہوئی سیدھا ان آفیسرز کے سامنے کچھ فاصلے پر کھڑی ہو گئی ایک نظر ان سب آفیسرز کو دیکھا اور پھر اپنی مر پر اپنے دونوں ہاتھ باندھ کر اپنی گردن اکرا کر بالکل سامنے دیکھنے لگی

آپ سب جانتے ہیں کہ آپ لوگ یہاں کیوں موجود ہیں عینا کی سنجیدہ اور دمدار آواز پورے گراؤید میں گونجی یس میم... سامنے کھڑے تمام آفیسرز نے تیزی سے ایک ہی آواز میں جواب دیا

آپ سب جانتے ہیں کہ آپ سب کو یہاں پر کیوں کارامد کیا گیا ہے؟ ؟

یس میم۔۔۔عینا کے اگلے سوال پر بھی تیر کی رفتار سے تمام آفیسرز کا جواب آیا تھا کیا آپ سب کی ٹریننگ مکمل طریقے سے ہوئی ہے عینا کی سخت آواز گراؤید میں گونجی

یس میم۔۔۔۔۔دوبارہ سے ایک ہی آواز میں تمام آفیسرز کا جواب آیا

اگر اس مشن کے دوران آپ کو اپنی جان بھی گوانی پڑے تو آپ کیا کریں گے عینا نے سب کی طرف دیکھتے ہوئے اگلا سوال پوچھا

اگر اپنے ملک کی بہن بیٹیوں کو بچانے کے لیے ہماری جان بھی داؤ پر لگتی ہے تو ہمیں بالکل فرق نہیں پڑنا ہم اس کے لیے اپنی جان دینے کو بھی تیار ہیں تمام آفیسرز نے ایک ہی آواز میں جواب دیا تھا لط بالکل لط عینا کی بات پر سب کو بہت حیرانی ہوئی لیکن کوئی بھی اپنی جگہ سے نہ ہلا اور نہ ہی نظروں کا زاویہ بدل کر عینا کی طرف دیکھا آپ سب جانتے ہیں کہ آپ کی جان کس کے لیے اور کتنی قیمتی ہے یقیناً نہیں جانتے ہوں گے یہ بات تو سب کو سکھائی جاتی ہے کہ اپنے وطن کے لیے جان بھی دینی پڑے تو دے دینا لیکن آپ کو اپنے وطن کے لیے جان یب دینی پڑتی ہے جب آپ کے وطن کا آخری دشمن زندہ بچا ہو آپ نے خود میں اتنی ہمت لانی ہے

اتنا حوصلہ پیدا کرنا ہے کہ آپ سامنے کھڑے دشمن کی دھجیاں اڑا دیں پہلے جان پیش کرنے والے آفیسرز مجھے ہرگز نہیں چاہیے خود میں ایسا اعتماد پیدا کریں کہ آپ کی نظروں میں دیکھتے ہی دشمن کانپنے گے صرف آپ کو اپنی جان دے کر اس ملک کی بہن بیٹیوں کو بچانا نہیں بلکہ اپنی جان بچا کر اپنے گھر اور خود سے جڑے رشتوں کو بھی بچانا ہے صرف فربانی ہی کامیابی نہیں ہوتی اپنے دشمن کو ایسی شیر کی نگاہ سے دیکھو کہ اسی وقت اس کے اوسان خطا ہو جائیں آپ سب پاکستان کہ رکھوالے ہیں آپ کی نظر میں اتنی قوت اور طاقت ہونی چاہیے کہ سامنے کھڑا دشمن تھر تھر کانپنے گے آپ کے جسم میں یب تک جان اور روح سلامت رہنی چاہیے جب تک سامنے دشمن کو جہنم نصیب نہ کر دیں کل سے آپ کی ٹریننگ دوبارہ شروع ہو گئی ایدرسٹینڈ حور کی دمدار اور گرجدار آواز پورے گراؤید میں کسی سپیکر کی مانند گونج رہی تھی

یس میم.... عینا کی باتیں سن کر وہاں موجود تمام آفیسرز کو اپنے اندر ایک الگ سا جوش پیدا ہونا ہوا محسوس ہوا آج تک جتنے بھی آفیسر آئے تھے جتنے بھی آفیسرز نے ان کی ٹریننگ کی تھی کبھی بھی انہوں نے یہ نہیں بولا تھا کہ تم لوگوں نے اپنی بھی رکھوالی کرنی ہے خود کی جان کی بھی پرواہ کرنی ہے انہوں نے ہمیشہ یہ سکھایا تھا کہ وطن کے لیے جان بھی دینی پڑے تو دے دو لیکن یہ آفیسر جو ان کے سامنے کھڑی تھی جو ایک لڑکی تھی جو ان سے زیادہ عقل اور شور رکھتی تھی وہ ان کے اندر سویا ہوا شیر جگا گئی تھی

تمام آفیسرز کی طرف دیکھتے ہوئے عینا نے واپسی کے لیے قدم بڑھائے اور گراؤید سے نکلتی چلی گئی حور اس وقت بری اماں کے کمرے میں موجود تھی جبکہ بری اماں نے حور کے لیے بہت سارے کپڑے جوتے اور کچھ ضرورت کا سامان منگوا کر اس کے آگے رکھا تھا جبکہ حور کو یہ بات بہت عجیب لگی تھی اتنی جلدی وہ کیسے نئے جوتے کپڑے پہن لیتی جبکہ اس کے حق میں ابھی کوئی فیصلہ بھی نہیں ہوا کیا دیکھ رہی ہو بیٹا یہ سب تمہارے لیے ہی منگوایا ہے میں نے حور کو مسلسل اس سامان کو گھورنا دیکھ کر بری اماں حور کو دیکھتے ہوئے بولی اس سب کی ضرورت نہیں تھی میرے پاس تو کپڑے موجود تھے حور نظریں اٹھا کر بری اماں کے طرف دیکھتے ہوئے بولی

کیوں ضرورت نہیں تھی ضرورت تھی اسی لیے تو منگوا کر دیا ہے اور آج سے تم یہی کپڑے پہنا کرو گی دوبارہ میں تمہیں ان کپڑوں میں نہ دیکھوں چلو اٹھو شاباش ھی جاؤ اور کپڑے چینج کرو بری اماں حور کو دی مسکرا کر بولی تو حور نے بیچارگی سی شکل بنا کر بری اماں کی جانب دیکھا

جاؤ بیٹا میری طرف کیا دیکھ رہی ہو بری اماں مسکراتے ہوئے بولی تو اب کی بار حور انکار نہیں کر سکی تھی کیونکہ بری اماں کا حکم حویلی میں پتھر کی لکیر کی مانند ہونا تھا کوئی بھی ان کی بات پر انہیں انکار کرنے کی ہمت نہیں رکھ تھا مگر حور جب سے آئی تھی اس نے کافی بار بری اماں کو انکار کر دیا تھا وہ جو بولتی تھی وہ ایک بار لازمی انکار کرتی تھی مگر اب اسے ان کو انکار کرنا ٹھیک نہیں لگا بری اماں نے ایک ملازمہ کو اشارہ کیا تو ملازمہ تمام سامان اٹھاتی ہوئی زرخان کے کمرے میں چھوڑنے چلی گئی جبکہ حور بھی اس کے پیچھے ہی موجود تھی

اماں آپ اس لڑکی کی اتنی فکر کیوں کر رہی ہیں اگر کل کو یہ قصوروار نکلی تو آپ کا دل دکھے گا اماں جان ک بڑی اماں کی طرف دیکھتی ہوئی بولی تو وہ ہلکا سا مسکرا دی بہو یہ بال ہم نے دھوپ میں بیٹھ کر سفید نہیں کیے عمریں گزاری ہیں میرا دل کہتا ہے کہ یہ لڑکی قصوروار نہیں ہے یہ تو بہت معصوم سی ہے معصوم سے دل کی لڑکی ہے یہ کسی کا کیا بگاڑ سکتی ہے یہ تو کسی کو برا بھلا بھی نہیں کہہ سکتی وہ جب سے یہاں آئی ہے

تم نے دیکھا ہے کہ اس نے کسی کے ساتھ بد اخلاقی کی ہو یا اپنی زبان کے تیز تیر چلائے ہوں یا کسی کے سامنے کچھ بھی بولی ہو وہ بس چپ چاپ سب برداشت کرتی رہتی ہے اگر وہ کوئی شاطر لڑکی ہوتی تو اس کی آنکھیں اس کا ساتھ نہ دیتی مگر اس کی آنکھیں تمام باتیں بیاں کر جاتی ہیں یہ لڑکی بہت معصوم ہے اور میری خواہش ہے کہ زرخان اس کی قدر کرے اور اپنی کسی بے وقوفی کے تحت اسے کوئی اذیت نہ دے بلکہ اس لڑکی کے ساتھ تو اس کی زندگی بہت خوبصورت ہو جائے گی لیکن بات صرف سمجھنے کی ہے میری دعا ہے کہ اللہ پاک میرے بچوں کے نصیب ک اچھے کریں بڑی اماں اماں جان کی طرف دیکھتی ہوئی

بولی لیکن پھر بھی اماں اگر یہ قصوروار ہوئی تو اماں جان نے کسی خدشے کے تحت بری اماں سے پوچھا کیونکہ ان کے بیٹے کی پوری زندگی کا سوال تھا اور وہ بھی چاہتی تھی کہ ان کے بیٹے کا ہر فیصلہ ٹھیک ہو اور اس کی زندگی خویوںں سے بھرپور ہو یہ لڑکی قصوروار نہیں ہے اور ہمارے زرخان کے لیے یہ بہت اچھی ثابت ہونے والی ہے بری اماں مسکراتے ہوئے بولی جیسے انہیں اندازہ ہو کہ آنے والے وقت میں کیا ہونے والا ہے

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.