ہوش میں آ جائے اس لیے اپنے جذبات پر بھی قابو پاتے ہوئے زرخان نے آنکھیں موند لیں دل تو چاہ رہا تھا کہ ابھی اسے اپنے باہوں میں بھر کر محبت بھرا بوسہ دے اور اس کی آغوش میں سکون کی نیند سو جائے مگر وہ آج ایسا نہیں کرنا چاہتا تھا اس لیے خود کے دل پر جبر کرنا ہوا وہ آنکھیں موند گیا بح زرخان آئینے کے سامنے کھڑا اپنی نائی باندھ رہا تھا اور ساتھ میں بار بار عینا کو بھی دیکھ رہا تھا کیونکہ اگلے پانچ منٹ میں اسے یہاں سے پاکستان کے لیے نکلا تھا اور واپسی اس کی چار دن بعد ہونی تھی وہ تیار ہوتے ہوئے صرف یہ سوچ رہا تھا کہ چار دن وہ عینا اور بیلا سے دور کیسے رہے گا جبکہ چار دن پاکستان رہنے کی وجہ یہ تھی کہ وہ اپنے سارے کام ان چار دنوں میں ہی نپبا کر واپس آنا چاہتا تھا بیلا کو وہ ناشتہ کروا کر سکول چھوڑ آیا تھا اور اب وہ خود بھی جانے کے لیے بالکل تیار کھڑا تھا بیگم پورے چار دن کے لیے پاکستان جا رہا ہوں ناکہ اپنی دوسری شادی کے لیے تیاریاں کر سکوں دل تو چاہ رہا تھا کہ تم بھی اس شادی میں شرکت کر لیتی مگر تمہارا تو اٹھنے کا کوئی ارادہ ہی نہیں اس لیے میں نے سوچا کہ جب تم ہوش میں آؤ گی تو تمہیں
سرپرایر کی صورت میں تمہاری بہن جیسی سوتن سے ملواؤں گا زرخان عینا کی طرف جھک کر اس کو ماتھے پر لب رکھتے ہوئے بولا وہ خود کو عینا سے مرید دور نہیں رکھ سکتا تھا خیر اب مجھے کافی لیٹ ہو رہی ہے اس لیے میں چلتا ہوں واپس آؤں گا تو تمہیں اپنی دوسری وی ی سے لازمی ملواؤں گا ٹھیک ہے نا مس سز زرخان سکندر زرخان جھک کر عینا کے کان میں سرگوشی کرتے ہوئے بولا اور پھر اس کے گال پر شدت سے لب رکھے اسکیوزمی سر ان کی میڈیسن کا ٹائم ہو چکا ہے ایک نرس کمرے میں داخل ہوتے ہوئے مسکرا کر بولی پچھلے چھ ماہ سے وہی عینا کا خیال رکھ رہی تھی سارا دن کسی سائے کی طرح وہ عینا کے قریب موجود ہوتی تھی اوکے سسٹر آپ انہیں میڈیسن دے دیجیے اور ان کا کافی خیال بھی رکھیے گا زرخان اس نرس کی طرف دیکھتے ہوئے بولا اور پھر اپنا بیگ اٹھاتے ہوئے ایک محبت پاش نظر عینا کے وجود پر ڈالی اور پھر مسکرانا ہوا کمرے سے نکل گیا زرخان کے جاتے ہی وہ نرس آگے بڑھی اور عینا کی ڈرپ چینج کی مشین میں دیکھتے ہوئے اس نے عینا کا چیک اپ کیا اور پھر اسے چینج کروا کر نرمی سے آرام دہ بستر پر لٹا دیا آپ تو بہت جلدی ٹھیک ہو رہی ہیں آج تو آپ کی طبیعت بہت بہتر ہے ہمیں امید ہے کہ آپ جلد ہی ہوش میں آ جائیں گی وہ
نرس عینا کے بال تکیے پر رکھتے ہوئے مسکرا کر بولی کیونکہ آج اس نے عینا کی طبیعت میں ایک ساتھ کافی زیادہ بدلاؤ دیکھا تھا عینا کا دوبارہ چیک اپ کرنے کے بعد وہ نرس وہاں سے جا چکی تھی اور اب اس کمرے میں عینا بالکل اکیلی تھی اس کانوں میں بار بار زرخان کے بولے گا الفاظ گونج رہے تھے اور پھر کافی دیر خود سے جدوجہد کرنے کے بعد عینا نے اپنا ہاتھ ہلایا تھا اس کے جسم میں آہستہ آہستہ حرکت ہونے لگی تھی یعنی ہوش میں آنے کے لیے وہ خود سے ہی لڑ رہی تھی جب کہ دوائیوں کا ایر اس پر حاوی ہو رہا تھا کیونکہ ابھی جو ڈرپ وہ نرس اسے لگا کر گئی تھی شاید اس جپکس میں غنودگی کا ان بھی موجود تھا جس کی وجہ سے آہستہ آہستہ عینا نیند کی اغوش میں جا رہی تھی اور پھر اٹھنے کی کوشش کرتے کرتے عینا کب گہری نیند میں چلی گئی اور اسے خود بھی نہیں پتہ چلا مام۔۔۔۔۔۔بیلا عینا کے بے حد قریب بیٹھی اپنے ننھے ننھے ہاتھوں سے بیلا کا چہرہ ٹسو سے صاف کر رہی تھی اور ساتھ وہ اسے پکار بھی رہی تھی مام آپ کو پتہ ہے کہ سکول میں سب بچوں کو چھوڑنے ان کے مام اور ڈید آتے ہیں مگر مجھے تو بس ڈید چھوڑنے جاتے ہیں مجھے تو مام کبھی سکول چھوڑنے نہیں گئی اور نہ ہی لینے آئی پیرنٹس میٹنگ میں بھی بس ڈید ہی جاتے ہیں آپ کبھی نہیں گئی بیلا اپنے
چھوٹے چھوٹے ہاتھ عینا کے بالوں میں پھیرتے ہوئے بہت محبت سے بول رہی تھی عینا کو گہری نیند میں اپنے قریب اپنے بے حد قریب بیلا کا لمس محسوس ہوا محبت بھرا نرمی سے بھرپور لمس عینا کی نیند آہستہ آہستہ ٹوٹنے لگی اور آپ کو پتہ ہے سکول میں بچے مجھ سے پوچھتے ہیں کہ میری مام کیوں نہیں آتی تو میں انہیں بولتی ہوں کہ میری مام سو رہی ہیں جب وہ اٹھ جائیں گی اس دن میری مام میرے ساتھ میرے سکول بھی چلیں گی بیلا عینا کی طرف امید بھری نظروں سے ک یھب دی ہوئی بول رہی تھی وہ منتظر تھی کہ ایک بار عینا وہ اٹھ جائے ایک بار اسے اس کی باتوں کا جواب دے دے مگر اسے ابھی تک اس کی کسی بھی بات کا کوئی جواب نہیں ملا تھا
مام اٹھ جائیں میں آپ کو بہت زیادہ مس کرتی ہوں بیلا عینا کے سن پر سر رکھتے ہوئے بولی تو عینا آہستہ سے اپنی آنکھیں کھولنا شروع کی مگر اچانک آنکھوں میں پڑنے والی روشنی کی وجہ سے اس نے دوبارہ اپنی آنکھیں بند کر لی تھیں آخر چھ ماہ بعد اس نے اپنی آنکھیں کھولی تھیں اس لیے اسے اب تھوڑی مشکل تو پیش آنی ہی تھی عینا نے دوبارہ اپنی آنکھیں کھولیں اور کئی بار اپنی آنکھوں کو چپکا کر اپنی آنکھوں کا دھندلا پن دور کرنے کی کوشش کی اسے سب کچھ ابھی دھندلا دکھائی دے رہا تھا مگر آہستہ آہستہ سے کی آنکھوں سے وہ دھندلا پن ختم ہونے لگا تھا عینا نے اپنا دایاں ہاتھ اٹھا کر نرمی سے بیلا کے سر پر رکھا جب کہ بیلا جو آنکھیں بند کیے عینا کے سن پر رکھ کر لیٹی ہوئی تھی اپنے سر پر عینا ہاتھ محسوس کر کے جلدی سے سیدھی ہو کر بیٹھی مام۔۔۔۔۔بیلا عینا کی طرف دیکھتے ہوئےحیرانگیسےبولی
میری بیلا عینا نے آنکھیں کھولتے بیلا کو زور سے اپنے گلے لگایا تھا مام مام آپ اٹھ گئی بیلا خوشی سے اچھلتے ہوئے بولیتوعینانے مسکراکراسےدیکھااوراہستہسےاٹھ کربیٹھی ہاں میری بیلا عینا نے بیلا کی طرف دیکھتے ہوئےاپنےبازوں پھیلاۓتواگلےہیپلبیلااسکیباہوںمیںاسمائی مام آئی مس یو آئی مس یو ویری مچ مام میں نے آپ کو بہت مس کیا مام میرے اللّ تعالی ہنے میری دعا کو قبول کر لیا تھینک یو اللّ ٰہٰہ میاں بیلا عینا کے گلے لگتے ہی رونے لگ گئی تھی اور روتے روتے ہی وہ اپنے خوبصورت الفاظوں سے اپنے اللّ سے شکریہ بول رہی تھی
بیلا کو اپنے لیے تڑپتا دیکھ کر عینا بھی تڑپ اٹھی تھی وہ بھی اشک بہاتی آنکھوں سے بیلا کو خود میں بھینچ کر اپنی تڑپ کو کم کرنے کی کوشش کر رہی تھی میری بچی ایسے نہیں روتے عینا بیلا کو اپنے سامنے کرتے ہوئے نرمی سے اس کے آنسو صاف کرتے ہوئے بولی مام اب آپ مجھ سے دور نہیں جائیں گی نا بیلا اپنی گرے آنکھوں ک میں موٹے موٹے آنسو لیے بیلا کی طرف دیکھتی ہوئی معصومیت سے بولی نہیں میری جان ماما باپ سے کبھی دور نہیں جائیں گی عینا بیلا کے ماتھے پر لب رکھتے ہوئے بولی تو بیلا کھلکھلاتی ہوئی عینا کے کس کے گلے لگ گئی وہ عینا کو یوں محسوس کر رہی تھی جیسے کوئی خواب ہو او مائی گاڈ میم آپ کو ہوش آگیا نرس کمرے میں داخل ہوتے ہوئے خوشی اور حیرانگی سے ملے جملے ایرات لیے عینا کی طرف ک دیکھتی ہوئی بولی تو عینا نے ہلکا سا مسکرا کر اسباب میں سر ہلایا فائن میم آپ کو ہوش آہی ہے آپ نہیں جانتی کہ پچھلے چھ ماہ ہ سے آپ کے سبییڈ اور آپ کی بیٹی آپ کے لیے کتنا تڑپ رہے تھے وہ نرس عینا کہ قریب آ کر اس کا ہاتھ تھامتے ہوئے بولی اتنے عرصے میں وہ بھی عینا کے کافی قریب ہو چکی تھی زرخان اور بیلا
کی اس کے ساتھ محبت دیکھ کر اسے بھی عینا سے محبت ہونے لگی تھی وہ لڑکی بنی ہی محبتوں کے لائق تھی جسے اپنی 10 سالہ زندگی میں کسی ایک شخص سے بھی مخلصی نصیب نہیں ہوئی تھی ھی میں سر کو انفارم کرتی ہوں وہ نرس عینا کی طرف دی ہوں بولی اور وہاں سے اٹھ کر جانے لگی جب عینا نے اس کا ہاتھ پکڑ کے اسے روک دیا آپ کسی کو انفارم نہیں کریں گی اور بس میری تھوڑی سی ہیلپ ک کروا دیں عینا اس نرس کی طرف دیکھتی ہوئی بولی جی جی میم بولیے میں آپ کی کیا ہیلپ کر سکتی ہوں اس نے خوش دلی سے جواب دیا تو نے مسکراتے ہوئے اس سے کچھ سوال کیے اور جو ہیلپ اس سے اس نرس سے چاہیے تھی اس بارے میں اسے بتایا جس کے لیے وہ فورا ًمان گئی ٹھیک ہے میم آپ کا کام ہو جائے گا آپ بالکل فکر مت کریں وہ نرس مسکراتے ہوئے بولی چلو میری جان اب آپ جلدی سے فریش ہو کر آؤ یب تک آپ کی مام بھی فریش ہو جاتی ہے ٹھیک ہے عینا بیلا کے گال پر لب رکھتے ہوئے بولی
اوکے مام بیلا چہکتے ہوئے اٹھی اور فریش ہونے چلی گئی جبکہ نرس عینا کو سہارا دیتے ہوئے بیڈ سے اٹھ رہی تھی آخر چھ ماہ بعد وہ اپنے وجود کو حرکت میں لا رہی تھی اس لیے اسے تھوڑی مشکل پیش آ رہی تھی اس نرس نے عینا کو دن میں کافی بار سہارا دیتے ہوئے واک کروائی تھی ناکہ عینا کو چلنے میں مشکل نہ ہو اس نے عینا کی ایکسرسایر بھی کروائی تھی جس کی وجہ سے عینا اب کافی حد تک بہتر تھی مگر اس نے بیلا اور اس نرس کو دونوں کو منع کر دیا تھا کہ زرخان کو کوئی نہیں بتائے گا کہ وہ ہوش میں آ چکی ہے اور عینا کی بات کی پیروائی کرتے ہوئے ان دونوں نے ہی زرخان کو کوئی خبر نہیں دی تھی
عینا نے اس نرس کے فون سے دانش کو کال کی تھی کیونکہ اسے حویلی کی تمام معلومات لینی تھی مگر دانش اس بات کا یقین ہی نہیں کر رہا تھا کہ عینا زندہ ہے عینا نے بہت مشکل سے دانش کو یہ یقین دلایا تھا کہ وہ زندہ ہے اور بالکل ٹھیک ہے اور پھر عینا جو جو پوچھتی گئی دانش ہر بات عینا وہ بتانا گیا حویلی میں سب کے بکھرے گئے رشتے شیرازی سکندر کی طبیعت بری اماں کا بیمار رہنا اور دانیر کا تنہا رہنا دانیال کا حویلی سے غائب رہنا دانیر کی رخصتی اور حویلی کے مکینوں کا بکھر جانا دانش نے سب کچھ عینا وہ بتا دیا تھا جسے سن کر وہ تڑپ اٹھی تھی اس کے بعد سب کچھ بکھر چکا تھا اسے یقین نہیں ہو رہا تھا حویلی کے مکین ایک دوسرے کو جوڑتے تھے مگر اب وہ سب ایک دوسرے سے الگ تھے کسی کی بھی زندگی صحیح پٹری پر نہیں چل رہی تھی عینا کو اس بات کا بہت دکھ ھی تہوا تھا مگر سب سے زیادہ تکلیف دہ بات اس کے لیے یہ کہ شیرازی سکندر چھ ماہ سے ایک بیماری میں مبتلا ہیں چاہے انہوں نے بیلا کے ساتھ ٹھیک نہیں کیا تھا مگر وہ تھے تو اس کے باپ ہی نا عینا کا دل تڑپ اٹھا تھا ان کی حالت کا سن کر اس لیے اس نے اس نرس کی مدد لیتے ہوئے اپنی اور بیلا کی کینیڈا کی کٹ بک کروائی تھی اور اگلی ہی بح ان دونوں کی فلائیٹ تھی جبکہ اس
بارے میں عینا نے کسی کو بھی نہیں بتایا تھا اور نرس کو بھی سختی سے منا کیا تھا کہ وہ زرخان کو کچھ نہیں بتائے گی اگر زرخان کا فون آنا بھی ہے تو وہ صرف اسے یہ بولے گی کہ عینا ٹھیک ہے اور بیلا اپنے دوست کے گھر پڑھائی کے لیے گئی ہے جس پر نرس نے تہ دل سے حامی بھری تھی اس وقت لندن کی سڑکوں پر روشنیاں چاروں طرف پھیلی ہوئی تھی بح کے اجالے پھیلنے کو تیار تھے جبکہ عینا بیلا کا ساتھ فلائیٹ میں بیٹھ چکی تھی اور اگلے پانچ منٹ میں فلائیٹ ٹیک آف ہونے والی تھی اس کا دل چاہ رہا تھا کہ وہ بس کسی طرح شیرازی سکندر کے پاس پہنچ جائے اس کے لیے یقین کرنا بے حد مشکل تھا مگر شیرازی سکندر اس بیماری میں مبتلا ہو چکے تھے اور وجہ صرف پچھتاوا تھا اور بیٹی کے کھو جانے کا غم جو انہیں اٹھنے نہیں دے رہا تھا یا پھر وہ خود ہی زندگی کی طرف واپس لوٹنا نہیں چاہتے تھے
پورا سفر عینا نے جاگ کر گزارا تھا وہ بے صبری سے وہاں پہنچنے کا انتظار کر رہی تھی اور آخر کار اس کا صبر ختم ہوا تھا اور اس نے پہلا قدم کینیڈا کی سرزمین پر رکھا تھا ہاسپٹل کا ایدریس اور تمام معلومات وہ پہلے ہی لے چکی تھی اس لیے اپنا سامان وہاں موجود اپنے ایک آفیسر کے حوالے کرتے ہوئے گاڑی میں بیٹھ کر ہاسپٹل کی جانب روانہ ہوئی تھی عینا کی فورس کی یہی خاصیت تھی کہ عینا نے اپنے بہت سے آفیسرز بہت سے مانلک میں پھیلائے ہوئے تھے کیونکہ کب کس وقت عینا کو کس ملک کی معلومات لینی پڑ جائیں یہ نہیں معلوم ہونا تھا اس لیے ہر مانلک میں عینا کے آفیسرز موجود ہوتے تھے عینا بیلا کا ہاتھ تھامے ہوئے ہاسپٹل میں داخل ہوئی تھی جبکہ ہاسپٹل پہنچتے ہی اسے اس کے ایک آفیسر نے ریسیو کیا تھا اور اب وہ اپنے آفیسر کے ساتھ شیرازی سکندر کے کمرے کی جانب بڑھ رہی تھی
ارحم اور حارث جو ابھی کچھ دیر پہلے فریش ہو کر ہاسپٹل پہنچے تھے وہ ابھی وہیں باہر ہاسپٹل کے کوریدور میں بیٹھے تھے جب وہاں ایک ساتھ ایک ہی لباس میں موجود کافی آفیسرز ایک قطار میں دائیں بائیں کھڑے ہو گئے یہ آفیسرز یب سے ان لوگوں کے ساتھ تھے جب سے وہ لوگ شیرازی سکندر کو یہاں لے کر آئے سین تھے کیونکہ شیرازی سکندر ایک ییز آرمی آفیسر تھے اور ان کی حفاظت ان کے ذمہ داری تھی مگر انہیں اچانک اس طرح الرٹ ہوتے دیکھ کر وہ دونوں ہی کافی حیران ہوئے کیونکہ چھ ماہ میں یہ پہلی بار تھا کہ آفیسرز اس طرح الرٹ ہو کر کھڑے ہو رہے تھے جیسے کوئی بہت خاص شخصیت وہاں آنے والی ہو لالا یہ سب کیا ہو رہا ہے حارث ارحم کی طرف دیکھتے ہوئے بولا جبکہ ارحم انہی آفیسرز کی طرف دیکھ رہا تھا ابھی ارحم حارث کو جواب دینے ہی لگا تھا جب وہاں عینا داخل ہوئی جبکہ عینا کو دیکھ کر ان دونوں کے حواس باساختہ ہوئے تھے
عینا بیلا کا ہاتھ تھامے سیدھا چلتی آ رہی تھی وہ آج بھی اپنے مخصوص لباس میں موجود تھی اس کا چہرہ یک چ ماسک سے ڈھانپا ہوا تھا جبکہ اس کے دائیں اور بائیں ایک ایک آفیسر موجود تھا تو اس کے ساتھ ساتھ قدم لیتے ہوئے چلتے آ رہے تھے ارحم اور حارث کو یقین نہیں ہو رہا تھا کہ سامنے سے آنے والی شخصیت کوئی اور نہیں بلکہ حورالعین سکندر ہے عینا سیدھا آ کر ان دونوں کے سامنے کھڑی ہو گئی اور ہاتھ بڑھاتے ہوئے اپنا ماسک انارا جب کہ وہ دونوں ابھی بھی شاکڈ کی کیفیت میں اسی جگہ پتھر بنے کھڑے عینا کو دیکھ رہے تھے اتنی حیرانگی سے مت دیکھیں زندہ ہوں میں یقین مانیں میری روح آپ لوگوں سے ہرگز ملنے نہیں آ سکتی عینا ان دونوں کو دیکھتے ہوئے ہلکا سا مسکرا کر بولی
حور۔۔۔۔ارحم صرف اس کا نام ہی لے سکا تھا تم زندہ تھی تم زندہ ہو تم واقعی میں ہمارے سامنے کھڑی ہو حور حارث آنکھوں میں نمی لیے عینا کی طرف دیکھتے ہوئے بولا تو عینا نے نظروں کا زاویہ بدل کے حارث کی طرف دیکھا آج اسے حارث میں وہ جھلک نظر آئی تھی جو اسے بھائی ماننے کے بعد نظر آتی تھی جی ہاں میں زندہ ہوں اور میں بالکل ٹھیک ہوں اب یقین کر لینا چاہیے آپ کو عینا حارث کی طرف دیکھتے ہوئے نرمی سے بولی تو حارث بے اختیار آگے بڑھا اور عینا کو اپنے گلے لگا لیا حارث کی ی اس حرکت پر عینا ھجیگا رہ گئی ہمیں معاف کر دو حور میں نے تمہارے ساتھ بہت لط کیا میں مانتا ہوں لیکن یقین مانو بچپن سے تمہیں اپنی بہن ہی ماننا ہے بلکہ تم میری بہن ہو مجھ سے انجانے میں جو غلطیاں ہو گئی شاید یہ سب اس کی سزا تھی مگر یہ سزا بہت بری تھی حور تم چاہے نہ مانو مگر تم ہمارا خون ہو ہم تمہارے برے بھائی ہیں مجھ سے بہت بری غلطی ہوئی تھی قسمت نے بہت بری سزا دی ہمیں حور ہم سب نے چھ ماہ بہت بری کاٹی ہے اور خدارا اگر یہ کوئی خواب نہیں ہے
تو تم کبھی ہم سب سے دور نہ جانا ہم سب کے رشتے ختم ہو جائیں گے حور حارث نہ چاہتے ہوئے بھی رونے لگا تھا اور یہ سچ تھا چھ ماہ میں جتنا پچھتاوا اسے اپنے کیے پر ہوا تھا یہ اس کے اور اس کے خدا کے سوا کوئی نہیں جانتا تھا وہ سجدوں میں سر رکھ کر رو رو کے خدا سے معافی ماگتا تھا اور جب آج خدا نے اسے موقع دیا تھا تو وہ اپنے بھائی ہونے کا فرض کیوں نہ نبھانا وہ عینا کو اپنے بھائی ہونے کا احساس دلا رہا تھا وہ اسے بتا رہا تھا کہ واقعی میں وہ اس کی بہن ہے میں نے آپ کے لیے اپنے دل میں کبھی کوئی بغض نہیں رکھا بھائی میں نے تو آپ کو اسی دن معاف کر دیا تھا جس دن آپ نے مجھ سے معافی مانگی تھی عینا حارث کی طرف دیکھتے ہوئے بے حد نرم لہجے میں بولی مجھے معلوم ہے کہ میں آپ سب کا خون ہوں آپ دونوں ہی میرے بھائی ہیں مگر میرے دل میں آپ کے لیے کوئی نفرت نہیں اور میں اب آپ سے بھی یہی امید رکھتی ہوں کہ آپ سب دوبارہ یہ بات نہیں دہرائیں گے میں چاہتی ہوں کہ سب ٹھیک ہو جائے عینا ارحم اور حارث کی طرف دیکھتے ہوئے بولی تو
ارحم نے نم آنکھوں سے ہلکا سا مسکرا کر عینا کے سر پر ہاتھ رکھا ک میں بابا سے ملنا چاہتی ہوں عینا ارحم کی طرف دیکھتی ہوئی بولی وہ ٹھیک نہیں ہیں حور انہیں تمہاری بے حد ضرورت ہے ارحم عینا کی طرف دیکھتے ہوئے بولا تو عینا نے بیلا کا ہاتھ تھام کر حارث کی طرف بڑھایا اگر وہ ٹھیک نہیں ہیں تو وہ ٹھیک ہو جائیں گے عینا مسکرا کر بولی آپ ماموں کے پاس رکو میں بس ابھی آتی ہوں عینا ہلکا سا جھک ک یھب کر بیلا کی طرف دی ہوں بولی تو بیلا نے عینا کی طرف دیکھتے ہوئے مسکرا کر زور و شور سے ہاں میں سر ہلایا تو عینا مسکراتے ہوئے پیچھے ہٹی اور شیرازی سکندر کے کمرے کی جانب قدم بڑھائے جبکہ پیچھے سے حارث اور بیلا کی کبھی نہ ختم ہونے والی باتیں شروع ہو چکی تھی کیونکہ چھ ماہ بعد وہ اپنے مامو سے ملی تھی اور حارث تو اس کا فیورٹ مامو تھا جو اس کی شرارتوں میں ہمیشہ اس کے ساتھ ہونا تھا
عینا نے آہستہ سے کمرے کا دروازہ کھولا اور بغیر آواز کیے کمرے میں داخل ہو گئی نظریں اٹھا کر بیڈ کی جانب دیکھا جہاں شیرازی سکندر آنکھیں موندے لی ہوئے تھے ان کے بائیں ہاتھ پر ڈرپ لگی ہوئی تھی جبکہ چہرے سے وہ صدیوں کے بیمار معلوم ہو رہے تھے اس عمر میں بھی وہ بالکل ینگ تھے مگر ان چھ ماہ میں وہ بہت کمزور ہو چکے تھے شیرازی سکندر کی یہ حالت دیکھ کر عینا کے دل میں درد سا اٹھا تھا عینا بے آواز قدم چلتی ہوئی شیرازی سکندر کے قریب ہی تک کر بیٹھ گئی اور بہت غور سے ان کے چہرے کو دیکھنے لگی جن کے چہرے کی رنگت پیلی پھٹک پڑ چکی تھی آنکھوں کے نیچے سیاہ گہرے ہلکے تھے وہ آج اسے وہ شیرازی سکندر بالکل نہیں گے ک جنہیں وہ بچپن سے دیکھتی آ رہی تھی
عینا نے آہستہ سے شیرازی سکندر کا ہاتھ اپنے دونوں ہاتھوں میں تھاما اور اپنے دائیں ہاتھ کے انگوٹھے سے ان کے ہاتھ کی پشت کو سہلانے لگی بابا۔۔۔۔۔عینا نے بہت محبت سے شیرازی سکندر کو پکارا جبکہ اپنے قریب عینا کی آواز سن کر شیرازی سکندر نے آہستہ سے آنکھیں کھول کر عینا کی طرف دیکھا اور پھر کافی پل اسے دیکھتے ہی رہے بابا آپ ٹھیک ہیں عینا شیرازی سکندر کی طرف دیکھتے ہوئے محبت بھرے انداز میں بولی تم اتنی دیر سے کیوں آئی شیرازی سکندر عینا کی طرف دیکھتے ہوئے بولی ان کی حالت کے ساتھ ساتھ ان کی آواز بھی کمزور ہو چکی تھی
مجھے مہلت نہیں ملی بابا عینا شیرازی سکندر کی آنکھوں میں جھانکتے ہوئے بولی کیا اپنے باپ جیسی بنو گی تم تمہارے باپ کو بھی مہلت نہیں ملتی تھی اس لیے اس نے تمہیں کھو دیا کیا اب تم بھی اپنے باپ کی طرح کرو گی اور اسے اسی طرح یرپاؤ گی جس طرح تمہارے باپ نے تمہیں تڑپایا شیرازی سکندر عینا کی طرف دیکھتے ہوئے یوں بول رہے تھے جیسے وہ کوئی خواب دیکھ رہے ہوں اور عینا سے وہ کسی خواب میں مخاطب ہوں جبکہ عینا حقیقت میں ان کے سامنے بیٹھی تھی مگر شیرازی سکندر کے حواس اتنے کمزور ہو چکے تھے کہ وہ حقیقت میں عینا کو محسوس ہی نہیں کر پا رہے تھے میں آپ کو نہیں کر تڑپا سکتی بابا عینا نے اپنے آنسو چھپاتے ہوئے شیرازی سکندر کے زرد پڑتے ہاتھ پر عقیدت سے بوسہ دیا تھا
جبکہ پہلے عینا کا لمس اور پھر اپنے ہاتھ کے پشت پر عینا کے آنسو محسوس کر کے شیرازی سکندر ایک پل میں حقیقت کی دنیا میں واپس لوٹے تھے وہ بے یقینی سے عینا کی طرف دیکھ رہے تھے جو ان کے ہاتھ کو اپنے ماتھے سے ٹکائے سر جھکا کر بیٹھی تھی ع عینا۔۔۔۔۔شیرازی سکندر نے بے اختیار اسے پکارا میں زندہ ہوں بابا آپ نے مجھے نہیں کھویا میں بالکل ٹھیک ہوں عینا نظریں اٹھا کر شیرازی سکندر کی طرف دیکھتے ہوئے بولی یب تم ٹھیک ہو۔۔۔۔ شیرازی سکندر ابھی بھی بے یقینی کی کیفیت میں مبتلا تھے
ہاں بابا میں ٹھیک ہوں میں آپ کو چھوڑ کر نہیں گئی عینا اٹھ کر شیرازی سکندر کے قریب کھڑے ہوتے ہوئے بولی تو اگلے ہی پل شیرازی سکندر نے اسے سختی سے خود میں بھینچا تھا میری بچی میری عینا تم ٹھیک ہو شیرازی سکندر بلک بلک کر رو رہے تھے ان کی تڑپ عینا بخوبی محسوس کر رہی تھی آج پہلی بار عینا نے اپنے باپ کا لمس محسوس کیا تھا آج پہلی بار اس کے باپ نے اسے اپنے گلے لگایا تھا اور آج پہلی بار عینا اپنے باپ کے گلے لگ کر بے اختیار روئی تھی آج وہ کسی دو سال کی ڈری سہمی بچی کی طرح اپنے باپ کی آغوش میں ٹوٹ کر بکھری تھی مجھے معاف کر دو میری بچی میں نے زندگی میں تمہیں بہت دکھ دیے مگر میں اپنے فرض کے ہاتھوں مجبور تھا اگر میں تمہیں اپنی زندگی میں شامل کر لیتا تو شاید میرے دشمن تمہیں مار دیتے میں تم سے الگ اس لیے رہا کہ میری دشمنوں کی نظروں میں تم مت آؤ لیکن تمہیں دشمنوں سے دور رکھتے رکھتے کب میں خود ہی تمہارا دشمن بن بیٹھا مجھے معلوم ہی نہیں ہوا مجھے معاف کر دو میرے بچے شیرازی سکندر اپنی بکھری ہوئی بچی کو خود میں سمیٹتے ہوئے معافی مانگ رہے تھے وہ آج خود بکھرے نہیں تھے بلکہ
آج عینا بکھری تھی اپنی باپ کی آغوش ملتے ہی آج عینا بکھر کر مٹی کا ڈھیر بن چکی تھی جبکہ شیرازی سکندر جو ایک بیماری میں