شادی کے ڈھولک خود بجاتے ہوئے اچھی نہیں لگتی جبکہ لابہ کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی تھی وہ بس اپنے دل کے ارمان پورے کرنے میں مصروف تھی ایک تو تم میری دشمن بنی رہنا تم سے میری خوشی دیکھی ہی نہیں جاتی لابہ ڈھولک چھوڑ کر فاریہ کو گھورتے ہوئے بولی تو لابہ کے اس بات پر فاریہ نے اس کے کندھے پر ایک چپیت لگائی کیونکہ وہ بہت فضول بول رہی تھی فضول بک بک مت کرو اور اٹھ کر چلو میرے ساتھ وی ٹیشن دانیر کو تیار کرنے آ چکی ہے اس وقت ہمیں دانیر کے پاس ہونا چاہیے کچھ ہی دیر میں نکاح ہے اور ہمیں بھی تیار ہونا ہے فاریہ اس کا ہاتھ پکڑ کے زبردستی اسے اپنے ساتھ کھڑا کرتے ہوئے بولی تو لابہ کو فورا ًیاد آیا کہ آج تو اس کی دوست کا بھی نکاح ہے جو کچھ ہی دنوں میں اس کی بہترین دوست بن چکی تھی بھلا وہ یہ بات کیسے بھول گئی تھی ہاں چلو مجھے تو دانیر کا ڈریس بھی دیکھنا تھا لابہ ڈرائنگ روم سے نکلتے ہوئے بولی اور تیز تیز قدم لیتی دانیر کے کمرے کی طرف چل دی جبکہ فاریہ نے اسے دیکھتے ہوئے سر جھٹکا اور قدم اس کے پیچھے بڑھائے لابہ اور فاریہ جب دانیر کے کمرے میں داخل ہوئیں تو ڈریسنگ ٹیبل کے سامنے ہی دانیر بیٹھی ہوئی تھی اور وی ٹیشن اسے تیار کرنے میں مصروف تھی جبکہ بیڈ پر ہلکا پھلکا سا لباس پہنے نے کے کے
انداز میں عینا بیٹھی ہوئی تھی اس نے اپنا ایک ہاتھ اپنے ماتھے کے نیچے رکھا ہوا تھا اور آنکھیں بند کی ہوئی تھی جبکہ بیلا وہاں موجود نہیں تھی یقینا ًوہ باہر زرخان یا پھر دانیال کے ساتھ تھی ارے واہ تم تو کوئی پری لگ رہی ہو یار لابہ دانیر کی طرف دیکھتے ہوئے بولی جو اوف وایب میکسی پہنے اپنا لائٹ سا میک اپ کروا رہی تھی جبکہ میک اپ کے بغیر بھی وہ اوف وایب میکسی اس پر بہت خوبصورت لگ رہی تھی دانیر نے آج پہلی بار سفید رنگ پہنا تھا اور یہ دانیال نے پسند کیا تھا اور وہ سفید رنگ میں آسمان سے ایری ہوئی کوئی پری معلوم ہو رہی تھی دانیر کو آج پہلی بار احساس ہوا تھا کہ وہ سفید رنگ میں کتنی خوبصورت لگتی ہے آج اسے دانیال کی پسند بہت خوبصورت لگ رہی تھی یہ پہلی چیز تھی جو دانیال نے اپنی زندگی میں پہلی بار پسند کی تھی اور وہ بھی اپنی شریک حیات کے لیے جس نے کچھ ہی دیر میں ساری زندگی دانیال کے نام ہو جانا تھا اور پھر پوری زندگی اسی پسند میں ہی ڈھل کر رہنا تھا
تھینک یو دانیر ہلکا سا مسکراتے ہوئے بولی آپی سب خیریت ہے آپ کی طبیعت تو ٹھیک ہے فاریہ عینا کے تٹت بیپ قریب ہی ہوئے بولی جبکہ عینا جو پرسکون سی حالت میں آنکھیں موندے بیٹھی تھی فاریہ کی آواز سن کر اس نے آنکھیں کھول کر فاریہ کی طرف دیکھا جو مسکراتے ہوئے اس کی طرف دیکھ رہی تھی میں بالکل ٹھیک ہوں مجھے کیا ہو سکتا ہے عینا سیدھی ہو کر بیٹھتی ہوئی مسکرا کر بولی اللّ نہ کرے کہ آپ کو کبھی بھی کچھ ہو ایسی باتیں مت کیا کریں آپی عینا کی بات فاریہ کو اچھی نہیں لگی تھی
اچھا ٹھیک ہے نہیں کرتی اور تم دونوں تیار کیوں نہیں ہوئی میرا خیال سے تم دونوں کے کمرے میں مہندی لگانے والی آ چکی ہے پھر تم دونوں یہاں پر کیا کر رہی ہو جا کر مہندی لگواؤ ویسے بھی تین چار گھنٹے رہ گئے ہیں مہندی کے فنکشن میں اتنی دیر میں کیا کیا ک پھت تیاریاں کرو گی چلو جاؤ شاباش عینا فاریہ اور لابہ کی طرف دی ہوئی بولی کیونکہ دن کے 1 بج رہے تھے اور وہ دونوں ابھی تک ایسے ہی گھوم رہی تھی نہ تو انہوں نے مہندی لگوائی تھی اور نہ ہی اپنے مہندی کہ ڈریسز نکال کر رکھے تھے
ہم تو اپنی بیستی کو دیکھنے آئے تھے جس کا ابھی کچھ دیر میں نکاح ہے لابہ عینا کی طرف دیکھتے ہوئے بولی جیسے اپنی صفائی پیش کر رہی ہو اچھا دیکھ لیا اب تم دونوں جاؤ وقت نہیں ہے اتنا عینا ان دونوں کی طرف دیکھتے ہوئے تھوڑی سیریس انداز میں بولی تو وہ دونوں ہی ہاں میں سر ہلاتی ہوئی اپنے کمرے میں چلی گئی ان دونوں کو جاتے ہی اینا نے دانیر کی طرف دیکھا جسے وی ٹیشن تیار کر چکی تھی اور اب وہ اس کا دوپٹہ سبب کر رہے تھے اینا چلتی ہوئی اس کے قریب جا کر کھڑی ہو گئی وی ٹیشن نے جیسے ہی دوپٹہ سبب کیا تو وہ پیچھے ہے گئی
بہت خوبصورت لگ رہی ہو میری جان اللّ پاک تمہارے نصیب اچھے کریں تمہاری جھولی ڈھیروں خویوںں سے بھر دیں عینا آگے بڑھ کر دانیر کی پریشانی پر لب رکھتے ہوئے بولی تو بے ساختہ دانیر کی آنکھیں نم ہوئی کیا کچھ نہیں تھی وہ لڑکی اس کے لیے سب کچھ ہی تو وہ تھی رشتوں سے روموم لڑکی ان لوگوں کو ہر رشتوں سے بڑھ کر چاہتی تھی ہر رشتے سے بڑھ کر محبت کرتی تھی کیا کوئی غیر ایسا ہو سکتا تھا دانیر کے دل نے بے ساختہ اس سے سوال کیا نہیں کوئی غیر ایسا نہیں ہو سکتا تھا یہ تو صرف حورالعین سکندر ہی تھی جو اتنا برا ظرف رکھتی تھی
ارے کیا ہوا رونا نہیں ہے بالکل بھی دیکھو ابھی تمہارا میک اپ بوا ہے اگر تم روئی تو تمہارا سارا میک اپ خراب ہو جائے گا ایک آنسو بھی نہیں نکلا چاہیے تمہارا عینا نے اس کی آنکھوں میں آنسو دیکھتے ہوئے اسے ٹوکا تو دانیر نے شکوہ کن نگاہوں سے عینا کی طرف دیکھا تو عینا مسکرائی
اب تم بیٹھو میں بھی جلدی سے چینج کر کے آتی ہوں کیونکہ نیچے نکاح کا سارا انتظام ہو چکا ہے اور سب مہمان ہمارا ہی انتظار کر رہے ہیں ٹھیک ہے عینا دانیر کا گال تھپتھپاتے ہوئے بولے اور چینج کرنے چلی گئی جبکہ دانیر وہی ڈریسنگ ٹیبل کے سامنے سٹول پر بیٹھ کے اپنا عکس آئینے میں دیکھنے لگی نیچے سب مہمان اکٹھے ہو چکے تھے جبکہ دانیال اپنے مام ڈید کے ساتھ کھڑا تھا جو دانیال کے نکاح کے لیے بے تحاشہ خوش تھے خوشی ان کے چہرے سے ہی جھلکتی ہوئی دکھائی دے رہی تھی آخر ان کا اکلونا بیٹا تھا اور آج اس کا نکاح تھا وہ بھی اپنی زندگی میں آگے بڑھنے جا رہا تھا وہ دونوں کیوں نہ خوش ہوتے اپنے دلی خواہش کو انہوں نے بہت دور دفنا کر دانیر کو دل سے قبول کیا تھا
اگر آپ کی اجازت ہو تو نکاح شروع کریں صہزیب سکندر حیدر صاحب کی طرف دیکھتے ہوئے بولے تو انہوں نے مسکراتے ہوئے اسباب میں سر ہلایا تو صہزیب سکندر نے مسکراتے ہوئے مولوی صاحب کو اشارہ کیا تو مولوی صاحب اپنے گواہوں کو لیتے ہوئے وہی صوفے پر برجمان ہو گئے جبکہ ان کے سامنے دانیال بیٹھا ہوا تھا اور دانیال کے ساتھ حیدر صاحب جب کہ تمام عورتیں کچھ فاصلے پر کھڑی تھی دانیال حیدر آپ کا نکاح دانیر فضل سے سکہ راجو الوقب 11 لاکھ حق مہر فرار پایا گیا ہے کیا آپ کو یہ نکاح قبول ہے۔۔۔۔۔
مولوی صاحب دانیال کی طرف دیکھتے ہوئے بولے تو دانیال نے نظریں اٹھا کر مولوی صاحب کے چہرے کی طرف دیکھا اس کی آنکھوں کے سامنے ایک چہرہ لہرایا دانیال نے گہرا سانس لے کر اپنے دل کی خواہش کو دور دھکیلا قبول ہے۔۔۔۔لاؤنج کی خاموشی میں دانیال کی آواز گونجی دانیال حیدر آپ کا نکاح دانیر فضل سے سکہ راجو الوقب 11 لاکھ حق مہر فرار پایا گیا ہے کیا آپ کو یہ نکاح قبول ہے۔۔۔۔۔
قبول ہے۔۔۔۔۔۔۔۔
دانیال حیدر آپ کا نکاح دانیر فضل سے سکہ راجو الوقب 11 لاکھ حق مہر فرار پایا گیا ہے کیا آپ کو یہ نکاح قبول ہے۔۔۔۔۔
قبول ہے۔۔۔۔۔۔۔ دانیال کے تین بار قبول ہے کہنے پر سب نے شکر کا سانس لیا سب لڑکیاں سائیڈ پر ہو جاؤ مولوی صاحب گواہوں کے ساتھ کمرے میں آ رہے ہیں سائمہ بیگم کمرے میں داخل ہوتے ہوئے بولے تو سب لڑکیاں دوسری جانب ہو کر کھڑی ہو گئی کمرے میں سب سے پہلے زرخان داخل ہوا اس کے پیچھے ہی مولوی صاحب اور کچھ گواہ کمرے میں داخل ہوئے جبکہ ان میں حیدر اور شیرازی سکندر بھی شامل تھے
مولوی صاحب بیٹھے تو سارے گواہ مولوی صاحب کے پاس ہی کھڑے ہو گئے جب زرخان نے نظر اٹھا کر دانیر کے قریب ہی کھڑی عینا کی طرف دیکھا وہ ایک نیوی بلو کلر کے ڈریس میں ملبوس تھی ڈریس زیادہ ہیوی نہیں تھا مگر عینا پر بہت پیارا لگ رہا تھا چہرہ ہر میک اپ سے آڑی تھا جبکہ سر پر سلیقے سے دوپٹہ لیا ہوا تھا اتنی سادگی میں بھی وہ زرخان سکندر کو بہکانے کی صلاحیت رکھتی تھی عینا کے چہرے سے نظریں ہوتی ہوئی اس کے گردن پر گئی جہاں ایک باریک سی گولڈ کی چین تھی اور اس میں ایک چھونا سا ہیرا جڑا تھا اس کی دودھیا گردن میں وہ لاکٹ اتنا خوبصورت لگ رہا تھا جیسے وہ بنا ہی اس کے لیے ہو زرخان نے آج پہلی بار اس کے گلے میں یہ لوکٹ دیکھا تھا
جبکہ گردن کے بالکل درمیان میں چمکتا بل زرخان کی آنکھوں کا سڈکر بنا ہوا تھا زرخان کو اپنے حلق میں کانٹے چبتے ہوئے محسوس ہوئے تو اس نے بے اختیار عینا کہ وجود سے اپنی نظریں ہٹائی اور مولوی صاحب کی طرف متوجہ ہوا جو نکاح شروع کر چکے تھے دانیر فضل آپ کا نکاح دانیال حیدر سے سکہ راج الوقب 11 لاکھ حق مہر فرار پایا گیا ہے کیا آپ کو یہ نکاح قبول ہے۔۔۔۔۔۔۔
مولوی صاحب کی آواز سن کر دانیر کا دل بری طرح دھڑکا تھا شیرازی سکندر نے آگے بڑھ کر نرمی سے اس کے سر پر ہاتھ رکھا وہ اس وقت ایک باب کا فرض پورا کر رہے تھے جبکہ عینا نے دانیر کے کندھے پر اپنا ہاتھ رکھا تو اسے یوں محسوس ہوا جیسے اسے ایک مضبوط سہارا مل گیا ہو قب۔۔۔قبول ہے۔۔۔۔۔۔دانیر نے اپنے سہمے دل کو سنبھالتے ہوئے قبول ہے کہا دانیر فضل آپ کا نکاح دانیال حیدر سے سکہ راج الوقب 11 لاکھ حق مہر فرار پایا گیا ہے کیا آپ کو یہ نکاح قبول ہے۔۔۔۔۔۔۔
قبول ہے۔۔۔۔۔۔دانیر نے اپنے آنسوؤں کو اندر دھکیلا اور دوسری بار قبول ہے کہاں دانیر فضل آپ کا نکاح دانیال حیدر سے سکہ راج الوقب 11 لاکھ حق مہر فرار پایا گیا ہے کیا آپ کو یہ نکاح قبول ہے۔۔۔۔۔۔۔
قبول ہے۔۔۔۔۔۔اور یہ آخری بار اپنا وجود دانیال حیدر کے نام کرتے ہوئے دانیر کی آنکھوں سے آنسوں نکل کر رخسار پر بہے تھے مولوی صاحب نے دانیر سے نکاح نامے پر سائن کروائے اور پھر گواہوں کے ساتھ کمرے سے نکل گئے کیونکہ اب انہیں دانیال سے سائن کروانے تھے دانیر اٹھی اور پاس کھڑی عینا کے گلے لگ کر پھوٹ پھوٹ کر رونے لگی وہاں پر موجود ہر شخص کی آنکھیں نم ہو گئی تھی سوائے عینا کے اس نے نرمی سے دانیر کو اپنے ساتھ لگایا اور آہستہ سے اس کی مر سہلائی وہ جانتی تھی کہ آج کا دن دانیر کے لیے بہت مشکل ہوگا کیونکہ اس کا کوئی بھی عزیز رشتہ اس کے پاس موجود نہیں تھا اس کے ماں باپ بہن نوئی سب اس دنیا سے جا چکے تھے وہ چاہتی تھی کہ دانیر اپنے دل کا بوجھ ہلکا کر لے اس لیے اس نے اسے رونے سے روکا نہیں جب کہ دانیر کو رونا دیکھ کر لابہ اور فاریہ کی آنکھوں میں بے اختیار انسو نکلے تھے آنکھیں تو وہاں موجود سائمہ بیگم اور بری اماں کی بھی نم ہو گئی تھی مگر عینا کا چہرہ بالکل نارمل تھا نہ تو اس کی آنکھوں میں آنسو آئے تھے اور نہ ہی چہرے میں کوئی بدلاؤ آیا تھا
اچھا بس کرو کتنی روندو ہو تم عینا اسے خود سے الگ کرتے ہوئے بولی تو دانیر نے روئی روئی آنکھوں سے عینا کو خفگی سے دیکھا تو عینا مسکرائی اور دانیر کو واپس صوفے پر بٹھایا اور سائمہ بیگم کے ساتھ قدم کمرے سے باہر کی جانب بڑھایا کیونکہ اب اسے ایک دوست ہونے کا فرض بھی تو نبھانا تھا بہن ہونے کا فرض تو وہ نبھا چکی تھی مولوی صاحب نے دانیال کی طرف نکاح نامہ بڑھایا دانیال نے ایک نظر نکاح نامے کو دیکھا اور پھر نظریں اٹھا کر سامنے کے جانب جہاں سے عینا چلتی ہوئی آ رہی تھی کتنی خواہش تھی اس کی کہ جو اس کی بچپن کے ساتھی تھی وہ اس کی زندگی کی بھی ساتھی بن جاتی مگر قسمت کو تو یہ منظور ہی نہیں تھا قسمت نے تو اس کی محبت کو بری طرح جھٹکا تھا دانیال کے دل کی محبت دل میں ہی رہ گئی تھی نہ وہ عینا سے کہہ سکا اور نہ ہی اسے قسمت نے موقع دیا آج وہ کسی اور کی امایب تھی اور آج سے دانیال حیدر سے عینا سکندر کو چاہنے کا حق بھی چھن چکا تھا آج سے صرف وہ اسے ایک دوست کی نظر سے دیکھ سکتا تھا اس کا احترام کر سکتا تھا مگر اس سے محبت کرنے کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتا تھا کیونکہ
اب اس کی دسترس میں ایک اور زندگی آ چکی تھی جس کا نام دانیر دانیال تھا اور اس بات کی بھنک وہ دانیر کو بالکل نہیں پڑنے دینا ا تھاچاہئ اپنے دل کی محبت کو دل کے کونے میں دفن کرتے ہوئے دانیال نے نکاح نامے پر سائن کر دیے اور سچے دل سے اپنی زندگی اور اپنی زندگی کے تمام حقوق دانیر کے نام کر دیے ضروری تو نہیں کہ جسے ہم چاہیں وہ ہمیں مل کر ہی رہے تو ( ہماری زندگی مکمل ہوگی ہاں ہمیں خواہش ہوتی ہے کہ وہ شخص ہمارا ہو جائے ہم اس کے ساتھ زندگی گزاریں اس کے ساتھ زندگی کی رنگینیاں دیکھیں اس کے ساتھ روشن ہوتی بح دیکھیں اسے اپنی محبت کا احساس دلائیں مگر ہونا تو وہی ہے نا جو ہماری قسمت میں لکھا ہونا ہے اس لیے جسے ہم چاہتے ہیں اسے چاہئ کے مقام تک رکھنا چاہیے مگر جہاں زندگی اس شخص کو ہم سے دور کر دے وہاں سمجھ جائیں کہ آپ کی محبت اس شخص کے لیے بہتر ثابت نہیں ہوئی اپنی محبت پر صبر کر کے اپنے خدا پر یقین کر کے سب کچھ اپنے خدا پر چھوڑ دیں آپ نے بہتر محبت چاہی تھی
)مگر خدا آپ کو بہترین محبت سے نوازے گا بہت بہت مبارک ہو عینا دانیال کے قریب جاتے ہوئے مسکرا کر بولی شکریہ میم دانیال مسکراتے ہوئے جواب دیا تو عینا کی مسکراہٹ گہری ہو گئی دانی تمہارا میں یہ احسان کبھی نہیں بھولوں گی تم نے میری بات کا مان رکھ کر آج عینا سکندر کا دل چبب لیا ہے مجھے بہت خوشی ہو رہی ہے کہ میرے دوست نے شادی کر لی اور وہ بھی میری پسند سے ایک طرف تم اور دوسری طرف دانیر تم دونوں میرے لیے بالکل برابر ہو مگر تم نے دانیر کو اپنا کر آج مجھے بہت سرشار کر دیا ہے یقین مانو مجھے سمجھ نہیں آرپی کہ میں تمہارا شکریہ کیسے ادا کروں عینا دانیال کی طرف دیکھتے ہوئے مسکرا کر بولی کیونکہ وہ بہت خوش تھی اور آج پہلی بار دانیال نے عینا کے چہرے پر یہ خوشی دیکھی تھی
اتنا سوچنے کی ضرورت نہیں ہے بس مجھے اپنے ہاتھوں کی بریانی بنا کر کھلا دینا تین سال ہو گئے کھائے ہوئے اب تو ذائقہ بھی بھولنے لگا ہے دانیال عینا کی طرف دیکھتے ہوئے شرارت سے بولا تو عینا اس کی بات پر قہقہ لگا کر ہنسی جبکہ عینا کے قہقہہ لگانے سے سب نے نظریں اٹھا کر اس خوبصورتی کو دیکھا تھا جو عینا کے چہرے پر آئی تھی آج پہلی بار وہ کھل کر ہنسی تھی اور سب نے رشک بھری نظروں سے عینا کو دیکھا تھا اس کا حسن مکمل تھا مگر جب وہ کھل کر ہنس رہی تھی تو وہ اور زیادہ خوبصورت لگ رہی تھی
کچھ ہی فاصلے پر کھڑا زرخان یک تک عینا کے مسکراتے ہوئے چہرے کو دیکھ رہا تھا اسے بھی سب کی طرح یہ منظر پہلی بار دیکھنے کو ملا تھا اس نے صرف عینا کو مسکراتے دیکھا تھا مگر یوں کھل کر ہنستے ہوئے نہیں مگر اس کی ہنسی بھی جادو کرتی تھی یہ سدا زرخان سکندر کے دل نے لگائی تھی کیوں نہیں ایک بار یہ شادی ختم ہونے دو پھر جو بولو گے وہی بنا کر کھلاؤں گی عینا دانیال کے کندھے پر ہاتھ رکھتے ہوئے بولی کیونکہ عینا بہت کم کھانا بناتی تھی مگر اس کے ہاتھوں میں جادو سا تھا وہ اتنا لذید کھانا بناتی تھی کہ کھانے والا دوبارہ اسی کھانے کی خواہش ضرور کرنا تھا اور دانیال تو عینا کے ہاتھ سے بنی بریانی کا دیوانہ تھا آج سے تین سال پہلے وہ ہر ہفتے کھایا کرنا تھا مگر تین سال بعد عینا نے کھانا بنانا بہت کم کر دیا اور اس کے بعد دانیال حیدر کو وہ بریانی نصیب نہیں ہوئی لیکن وہ آج تک اس بریانی کو بھولا نہیں تھا جو سپیسل عینا نے ای اس کی برتھ ڈے پر اسے بنا کر کھلائی تھی
ٹھیک ہے لیکن بھولنا نہیں ایسے معاملوں میں اکثر تمہیں یاد آ جانا ہے کہ میں تمہارا جونیئر آفیسر ہوں دانیال نے عینا کو وارن کیا تو عینا کھل کر مسکرائی
میں وعدہ خلافی نہیں کرتے دانی یہ تم بھی جانتے ہو۔۔۔۔۔۔
یس میم میں جانتا ہوں دانیال اسباب میں سر ہلاتے ہوئے بولا عینا نے مسکراتے ہوئے سر جھٹکا اور نظریں گھما کر کچھ فاصلے پر کھڑی بیلا کو دیکھا جسے زرخان نے اپنے بازوؤں میں اٹھایا ہوا تھا اور اس سے پتہ نہیں کون سی باتیں کرنے میں مصروف تھی بیلا کو دیکھ کر عینا نے زرخان کی طرف دیکھا تو بیک وقت زرخان نے بھی اس کی طرف دیکھا ڈارک براؤن آنکھیں سبز آنکھوں سے ٹکرائی تھی مگر نہ تو عینا نے نظریں پھیری تھی اور نہ ہی زرخان نے عینا زرخان کو دیکھ رہی تھی جبکہ زرخان تو صرف یہ دیکھ رہا تھا کہ عینا اسے دیکھ رہی ہے نا تو زرخان کو اپنے آس پاس کا ہوش تھا اور نہ ہی عینا کو وہ دونوں ایک دوسرے کی آنکھوں میں اس طرح دیکھ رہے تھے جیسے کوئی چیلنج ہو عینا نے آنکھیں سکیز کر زرخان کو دیکھا تو زرخان کی آنکھوں کے ساتھ ساتھ اس کی گھتی مونچھوں تلے اس کے انابی لب بھی مسکرائے زرخان نے عینا کے چہرے سے نظریں ہٹا کر بیلا کی طرف دیکھا جو نا جانے کب سے اپنے چھوٹے چھوٹے ملائم ہاتھ زرخان کے دونوں گالوں پر رکھے پوری جان لگا کر زرخان کا چہرہ اپنی طرف کرنے کی کوشش کر رہی تھی جبکہ زرخان تو جیسے پتھر کا بنا کھڑا تھا اور اس نازک سی گریہ سے کہاں زرخان کا اتنا بھاری چہرہ ہلایا
جانا تھا ڈید آپ میری بات کیوں نہیں سن رہے آپ بس مام کو ہی دیکھے جا رہے ہیں بیلا زرخان کی طرف دیکھتے ہوئے منہ بنا کر بولی تو زرخان ہلکا سا ہنسا اور دوبارہ عینا کی طرف دیکھا جو اسی طرف آ رہی تھی سوری پرنسز آپ کی مام ہیں ہی اتنی پیاری کہ آپ کے ڈید کو پتہ ہی نہیں چلتا زرخان نے بیلا کی ناراضگی دور کرنے کے لیے اس کے گلابی گال پر نرمی سے لب رکھے اور دوبارہ عینا کی طرف دیکھا جو اب اس کے کافی نزدیک پہنچ چکی تھی مجھے ناڑنہ بند کریں ورنہ آپ کو یہاں سب ٹھرکی سردار بھی سمجھ سکت ہیں عینا زرخان کے سامنے کھڑے ہوتے ہوئے ہونٹوں پر ہلکی سی مسکراہٹ سجاتے ہوئے بولی
کسی کو کیا مسئلہ ہیں میں اپنی وی ی کو ناڑوں یا دیکھوں یاں کچھ بھی کروں زرخان بے نیاز سے بولا اونہہ یہ ٹھرک کسی اور وقت کے لیے رکھیں ابھی آپ مجھے کسی زہر سے کم نہیں دکھائی دے رہے عینا بیلا کا ماتھے پر آئے بال پیچھے کرتے ہوئے بولی نو پرابلم سوٹ ہارٹ تمہیں میں ہمیشہ زہر ہی دکھائی دیتا ہوں مگر ایک دن تمہیں شہد بن کر ضرور دکھاؤں گا زرخان عینا کی طرف دیکھتے ہوئے ایک آنکھ ونگ کرتے ہوئے بولا جبکہ زرخان کی
اتنی بے باکی پر عینا کا دل کیا کہ ابھی اسے سبق سکھا دے مگر اسے پاس موجود مہمانوں کا لحاظ تھا عینا بڑبڑائی جو زرخان بااسانی سن چکا تھا چلو آؤ بیلا اوپر آنی کے پاس نہیں چلنا کیا عینا بیلا کی طرف دیکھتے ہوئے بولی تو بیلا نے مسکراتے ہوئے زور و شور سے ہاں میں سر ہلایا تو زرخان نے نرمی سے بیلا کو نیچے انارا تو بیلا نے عینا کا ہاتھ تھام لیا بات سنو میری سوٹ ہارٹ آج وہی ڈریس پہننا جو میں نے تمہارے لیے پسند کیا تھا اگر تم نے وہ ڈریس نہیں پہنا تو میں خود آ کر اپنے ہاتھوں سے تمہیں وہ ڈریس پہناؤں گا اور اسے صرف میرے دھمکی بالکل مت سمجھنا زرخان عینا کی طرف تھوڑا سا جھکتے ہوئے سرگوشی نما آواز میں بولا اس کی آواز اتنی کم تھی کہ صرف عینا ہی سن سکی تھی جبکہ بیلا کبھی عینا کی طرف دیکھ رہی تھی تو ابھی زرخان کی طرف کیونکہ اسے یب سے ان دونوں کی سمجھ نہیں آرہی تھی کہ وہ دونوں آپس میں کیا باتیں کر رہے ہیں زرخان کی بات سن کر عینا نے دانت پیستے ہوئے ایک نظر اسے گھورا اور پھر بغیر کوئی جواب دیے بیلا کا ہاتھ پکڑ کر قدم سیڑھیوں کی جانب بڑھائے جبکہ زرخان ان دونوں کو مسکرا کر جاتے ہوئے دیکھ رہا تھا
کچھ فاصلے پر کھڑی بری اماں اور شیرازی سکندر مسکراتی نگاہوں سے یب سے زرخان اور عینا کو آپس میں بات کرتے ہوئے دیکھ رہے تھے دیکھیے گا اماں بہت جلد سب کچھ ٹھیک ہونے والا ہے سب ہنسی خوشی اپنی زندگی گزاریں گے اور آپ کو کوئی دکھ نہیں ہوگا شیرازی سکندر بری اماں کا ہاتھ تھامتے ہوئے بولے تو بری اماں نے انشاءاللہ بول کر مسکرا کر اپنے بیٹے کے سر پر ہاتھ پھیرا ارحم چینج کر کے باہر کلا تو اس نے سامنے بیڈ پر زرخان حارث زید اور دانیال کو بیٹھے پایا ابے تو۔۔۔۔۔۔ارحم زید کی طرف دیکھتے ہوئے بولا تو زید بیڈ سے اٹھ کھڑا ہوا ہاں میں اور تیرا کیا خیال ہے کہ میری جگہ میرے کسی فرشتے نے آنا تھا زید ارحم کے گلے لگتے ہوئے بولا
ارے یار تو تو خود لوگوں کو اوپر ٹپکانا ہے مجھے تو لگتا ہے کہ فرشتوں سے تیری پرسنل میٹنگز ہوتی ہوں گی ارحم زید کے ڈاکٹر ہونے پر چوٹ کرتے ہوئے بولا یقین مان اگر میں لوگوں کو اوپر ٹپکانا ہونا نا تو پہلا نمبر تیرا ہونا تھا کمینے زید اس کی مر میں ایک مکہ رسید کرتے ہوئے بولا جبکہ زید کے اس طرح کہنے پر وہاں بیٹھے زرخان حارث اور دانیال کا قہقہ بے اختیار تھا بہت ہی بے سڈوت بندہ ہے تو میری ہی شادی میں آ کر مجھے ہی اوپر ٹپکانے کی باتیں کر رہا ہے ارحم نے اسے گھورا خیر چھوڑو یہ سب باتیں یہ بتاؤ کہ ہمارا رومینیک بندہ کہاں پر ہے زرخان زید کی طرف دیکھتے ہوئے بولا وہ اپنی وی ی کے ساتھ ہنی مون منانے گیا ہوا ہے اس لیے نہیں ایا زید زر خان کی طرف دیکھتے ہوئے مسکرا کر بولا جب کہ زید کی بات سن کر زرخان کو حیرت کا جھٹکا لگا یہ کمینہ شادی کے ایک سال بعد کون سا ہنی مون منانے گیا ہے زرخان کو زید کی بات پر تعجب ہوا
جس ہنی مون کا اس نے اپنی وی ی سے وعدہ کیا تھا وہی ہنی مون منانے گیا ہے جہایریب کمرے میں داخل ہوتے ہوئے بولا اچھا سنا تھا لوگ اپنی شادی کے بعد ہنی مون منانے جاتے ہیں اور یہ دو بچے پیدا کرنے کے بعد ہنی مون منانے گیا ہے اسے آنے تو دو ایک بار سامنے ایسی سڈمب کروں گا کہ یاد رکھے گا کمینہ کہیں کا زرخان مکرم کو بے حد عزت سے نوازتے ہوئے بولا ارے یار تیرا کیا جانا ہے جانے دے اسے بہت مشکل سے اپنی چھوٹی سی وی ی کو اپنی زندگی میں لے کر آیا ہے اب اگر جورو کا غلام بن کر رہنا چاہتا ہے تو رہنے دے ویسے میں نے سنا ہے کہ