Chapter 52: کو بتائے کہ وہ اس سے کتنی

کو بتائے کہ وہ اس سے کتنی محبت کرنا ہے عینا کی پشت کو دیکھتے ہوئے زرخان یہ سب سوچ رہا تھا جو اب وہاں سے غائب ہو گئی تو اس نے مسکراتے ہوئے سر جھٹکا اور گاڑی حویلی کی جانب بڑھائی کیونکہ اسے چینج کر کے دوبارہ اپنے آفس آنا تھا اور اس حالت میں تو وہ ہرگز آفس نہیں جا سکتا تھا حد ہوتی ہے کسی بات کی تھوڑی سی ڈھیل کیا دے دو یہ بندہ تو بالکل ہی فری ہو جانا ہے عینا خود سے بربراتی ہوئی اپنے آفس میں داخل ہوئی

کیا ہوا کیا بربراۓجارہیہواوریہ تمہارا چہرہ اتنا

سرخ کیوں ہو رہا ہے تمہاری طبیعت تو ٹھیک ہے دانیال جو عینا کے آفس میں ہی بیٹھا ہے اس کا انتظار کر رہا تھا آفس میں داخل ہوتی عینا کو بربراتے دیکھ کر فکرمندی سے اس کے جانب بڑھا

کچھ نہیں میں ٹھیک ہوں تم کب آئے عینا اپنی کرسی بیت پر ہی ہوئے بولی تو دانیال اس کے سامنے والی کرسی گھسیٹ کر بیٹھ گیا مجھے یہاں پر آئے دو گھنٹے ہو چکے ہیں جب تمہیں کال کی تھی یب بھی میں تمہارے آفس میں ہی موجود تھا تم یہ بتاؤ کہ کل بارش ہو رہی تھی اور بارش میں تم بھیگی تو نہیں دانیال فکر مندی سے عینا سے پوچھ رہا تھا کیونکہ وہ جانتا تھا کہ عینا کے لیے بارش میں ھپگیا خطرے سے خالی نہیں کل راستے میں گاڑی خراب ہو گئی تھی اور وہ راستہ بھی کافی خطرناک تھا اس لیے مجبورا ًوہاں سے نکلا پڑا اس دوران میں بارش میں بھیگ گئی تھی اور پھر میری تھوری بہت طبیعت تھی خراب ہو گئی رات کو بخار تھا مگر بح ہونے تک ایر گیا زیادہ پریشانی کی

بات نہیں اور اب تو میں بالکل ٹھیک ہوں عینا نے سچی بات بتائی مگر پوری نہیں کیونکہ وہ جانتی تھی کہ دانیال کو جب تک وہ سچ نہیں بتائے گی وہ یوں ہی فکر مند ہونا رہے گا اور اگر اس سے وہ کچھ چھپائے گی تو وہ پولیس والوں کی طرح انکوایری کرنے بیٹھ جاۓگا

جاری ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

السلام علیکم پیارے ریدرز کیسے ہیں آپ سب امید کرتی ہوں کہ آپ سب بالکل ٹھیک ٹھاک خیریت سے ہوں گے تو پیارے ریدرز جیسا کہ آپ سب جانتے ہیں کہ یپی آج میں نے ڈبل اسوڈ دینی تھی اور آج کی دوسری یپی اسوڈ تھوڑی لیٹ ہو چکی ہے اور اس کی وجہ یہ ہے کہ میں کچھ دنوں میں واپس پاکستان آرہی ہوں جس کی وجہ سے میری مصروفیات بہت زیادہ بھر گئی ہیں میں کافی زیادہ مصروف رہنے لگ گئی ہوں اور اسی یپی وجہ سے اسوڈ بھی تھوڑی لیٹ ہو جاتی ہے مگر میں آپ تک پہنچا تو دیتی ہوں نا لیکن مجھے آپ سب سے ایک شکوہ ہے کہ آپ سب مجھے پہلے کی طرح سپورٹ نہیں کر رہے نہ ہی مجھے پہلے کی طرح کوئی رسپانس مل رہا ہے میں آپ کے لیے اتنی محنت کرتی ہوں ناکہ ٹپن میں ٹائم سے آپ تک اسوڈ پہنچا سکوں میں اپنی نیند کی بھی پرواہ نہیں کرتی لیکن آپ سب بھی دیکھیں نا کہ آپ مجھے کوئی رسپانس نہیں دے رہے

ایسے پھر برا لگتا ہے پیارے ریدرز مجھے پوری امید ہے کہ آپ سب مجھے سپورٹ کریں گے کم سے کم اس مقام تک تو ضرور پہنچائیں گے جس مقام کی میں حامل ہوں باقی عزت اور ذلب اللّ کے ہاتھ میں ہے اگر میری کوئی بات بری لگی ہو تو اس کے لیے میں معذرت خواہ ہوں

کیا مطلب تمہیں بخار ہو گیا تھا تم تو جانتی تھی کہ تم بارش میں نہیں بھیگ سکتی پھر تم باہر بارش میں کیوں نکلی دانیال عینا کی طرف دیکھتے ہوئے سنجیدگی سے بولا

مجبوری تھی رات گاڑی میں تو نہیں گزر سکتی تھی نا وہ بھی کسی سنسان روڈ پر اس لیے مجبورا ًنکلا پڑا اور اتنی فکر کیوں کر رہے ہو میں بالکل ٹھیک ہوں کچھ نہیں ہوا مجھے عینا نے اسے ریلیکس کرنا چاہا دانیال عینا کے چہرے کو بغور دیکھتے ہوئے بولا ہاں دانی میں بالکل ٹھیک ہوں تم کیا بول رہے تھے فون پر کیا ہوا ہے ہمارے آفیسرز کو عینا اس بات سے ہے کر اپنے کام کی طرف آئی

ہم نے اپنے کچھ آفیسرز جاسوسی کے لیے اس بلڈنگ کے قریب چھوڑے تھے اور اسی دوران ہمارے تین آفیسرز پکڑے گئے ہیں ان لوگوں نے ہمارے آفیسرز کو بہت مارا پیٹا ہے اور وہ سب اس کیمرے میں ریکارڈ ہوا ہے جو کیمرے ہم نے ان کے کپڑوں میں خفیہ طور پر چھپائے تھے دانیال عینا کی طرف دیکھتے ہوئے بولا اور پھر ٹیبل پر پڑا لیپ ناپ کھول کر کچھ بٹن پریس کیے اور وہاں ایک ویدیو چلنے لگی ویدیو چلتے ہی دانیال نے لیپ ناپ کی سکرین عینا کی طرف گھمائی عینا جیسے جیسے ویدیو دیکھ رہی تھی اس کے چہرے کے تاثرات سخت ہوتے جا رہے تھے کچھ دیر پہلے نظر آنے والی نرمی اب اس کے چہرے پر کہیں بھی دکھائی نہیں دے رہی تھی وقت آگیا ہے دانی ہمیں اب سیدھا یہاں اٹیک کرنا ہوگا دوسرا آپشن نہیں ہے ہمارے پاس ہم یہ بھی جانتے ہیں کہ اس سب کے پیچھے کون ہیں اور ہم یہ بھی جانتے ہیں کہ اس بلڈنگ کے اندر کیا کچھ ہونا ہے اس سب کے ثبوت ہیں ہمارے پاس اپنے آفیسرز کو اطلاع کرو کہ اپنی ٹیم کو تیار کریں ہم جلد ہی اپنے مشن کے لیے ک پھت نکلیں گے عینا دانیال کی طرف دی ہوئی

سنجیدگی سے بولی

لیکن عینا گھر میں شادی کی تیاریاں چل رہی ہیں اس دوران ہمارا مشن کے لیے کام کرنا بہت مشکل ہو جائے گا کیونکہ اگر ہم نے سارا دھیان اپنے مشن پر دیا تو ہم حویلی نہیں جا پائیں گے دانیال عینا کو وقت کی یراکت کا بتانا چاہا ہمارے آفیسرز ان کے قبضے میں ہیں دانی اور تم ابھی بھی کہہ رہے ہو کہ ہم اپنے گھر کو دیکھیں اپنے مشن کو چھوڑ دیں تو ایسا نہیں ہوگا چلنے دو تیاریاں شادی حویلی میں ہے شادی سے پہلے ہی ہم اپنا مشن پورا کر لیں گے انشاءاللہ اگر خدا نے چاہا تو ہم اس مشن میں کامیاب ہو کر حویلی کی شادی میں شرکت کریں گے مگر اتنا وقت ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر نہیں بیٹھ سکت اب ہمارے لیے سٹینڈ لینا بہت ضروری ہے عینا کی بات سن کر دانیال نے سمجھنے کے انداز میں سر ہلایا عینا کی

بات بھی 811 فیصد ی ا تھی جو لوگ وہاں قید تھے دن بدن ان کی زندگی بھی تو بدیر بنتی جا رہی تھی اس معاملے میں کیا وہ لوگ اپنی خوشیاں دیکھتے یا پھر ان لوگوں کی زندگیاں دیکھتے جو وہاں پر موت سے بدیر گزار رہے تھے

ٹھیک ہے میں ساری فائلز تیار کرنا ہوں اور اپنے آفیسرز کو اطلاع بھی کر دیتا ہوں تم ساری فائلز کو دیکھو اور اس کے بعد ہم میٹنگ روم میں ملیں گے دانیال عینا کی طرف دیکھتے ہوئے بولا اور پھر کرسی سے اٹھ کھڑا ہوا دانی این ایم اے کا اریسٹ واریب بھی تیار کرواؤ آج سے ٹھیک تین دن بعد ہم اسے اریسٹ کریں گے اور وہ بھی رات کے وقت ناکہ یہ خبر کہیں بھی نہ پھیل سکے اس بلڈنگ میں اٹیک کرنے سے پہلے ہمیں ایم این اے کو گرفتار کرنا ہوگا ناکہ اسے اس بات کی خبر نہ ہو سکے اگر اوپر کے آرڈرز نہیں مانتے تو انہیں وہ ثبوت دکھاؤ جو ایم این اے کے خلاف ظہیر ملک اور اس کے بھائیوں سے ملے ہیں عینا دانیال کی طرف دیکھتے ہوئے

سنجیدگی سے بولی تو دانیال کو عینا کا یہ فیصلہ بالکل درست لگا کیونکہ جو سوچ کر عینا یہ بات بول رہی تھی اس کے پیچھے بھی ان معصوم لوگوں کی زندگی تھی جو اس قید خانے میں قیدی بنے بیٹھے تھے دانیال کے جانے کے بعد عینا نے اپنا فون اٹھایا اور دانش کو کال ملائی اسے اپنے آفس میں آنے کا بولا اور فون رکھ دیا اگلے پانچ منٹ بعد دانش عینا کے آفس میں اس کے سامنے ہاتھ باندھے کھڑا تھا

ی دانش مجھے ان تمام لڑکیوں کی ڈیبیلر اپنی ٹیبل پر چاہیے جو غائب ہوئی ہیں اور ان کے گھر والوں نے پولیس اسٹیشن ان کی رپورٹ لکھوائی ہے وہ تمام پرچے اور تمام لڑکیوں کی معلومات مجھے اگلے 15 گھں کے اندر اندر چاہیے عینا نے دانش کو حکم دیا تو دانش یس میم بولتا ہوا آفس سے نکل گیا کیونکہ اگلے 15 گھنٹے میں اسے عینا کے کہے کے مطابق وہ ی ساری رپورٹس اور ان لڑکیوں کی ڈیبیلر اکٹھی کر کے عینا کو دینی تھی جو سکول کالج یا کہیں سے بھی غائب ہوئی ہوں

بیلا کب سے دانیر کو مسلسل تنگ کر رہی تھی وہ بار بار ضد کر رہی تھی کہ اسے عینا کے پاس جانا ہے یا پھر اسے عینا سے بات کرنی ہے مگر دانیر ایسا کچھ نہیں کر رہی تھی نہ تو وہ عینا کو بلا سکتی تھی اور نہ ہی وہ عینا کو فون کر سکتی تھی کیونکہ عینا کا نمبر مسلسل بند جا رہا تھا اور بیلا اپنی ضد چھوڑ ہی نہیں رہی تھی ابھی بھی وہ منہ بنا کر لاؤنج میں سائیڈ پر صوفے پر بیٹھی دانیر کو خفگی بھری نظروں سے دیکھ رہی تھی جیسے اس سب می دانیر کا قصور ہو اور وہ جان بوجھ کر عینا کی اس سے بات نہ کروا رہی ہو لابہ اور فاریہ نے بھی بہت بار اسے پیار سے سمجھانے کی کوشش کی مگر اس وقت اسے صرف عینا چاہیے تھی اور ان کی جھوٹی تسلیاں کہاں بیلا کی ضد کو نالنے والی تھی

زرخان حویلی میں داخل ہوا تو اس کی نظر سامنے ہی لاؤنج میں منہ بنا کر بیٹھی بیلا پر پڑی جو عجیب سی نظروں سے دانیر کو دیکھ رہی تھی

مائی پرنسز زرخان لانچ میں داخل ہوتے ہوئے بولا زرخان کی آواز سن کر بیلا نے جھٹکے سے گردن موڑ کر سامنے دیکھا تو سامنے زرخان کو کھڑے دیکھ کر اس کے چہرے پر خوشی کے ہزاروں رنگ بکھر گئے اور وہ صوفے سے چھلانگ لگا کر بھاگتی ہوئی زرخان کی طرف آئی زرخان اپنے بازو کھول کے زمین پر پنجوں کے بل بیٹھ گیا اور اگلے ہی لمحے بیلا اس کی باہوں آ سمائی ڈید آپ کہاں تھے میں نے آپ کو بہت زیادہ مس کیا بیلا زرخان گلے لگتے ہوئے بولی تو زرخان نے مسکراتے ہوئے

اسے اپنے بازو میں اٹھایا اور اٹھ کھڑا ہوا اور ڈید نے بھی اپنی پرنسز کو بہت زیادہ مس کیا زرخان بیلا کی پریشانی چومتے ہوئے بولا اور قدم صوفے کی جانب بڑھائے میری پرنسز اتنی اداس کیوں تھی زرخان صوفے پر بیٹھ کر اسے اپنی گود میں بٹھاتے ہوئے پوچھا کیونکہ آنی مام سے بات نہیں کروا رہی نا ہی وہ مام کو بلا رہی ہیں اس لیے بیلا بہت زیادہ سیڈ ہے کیونکہ اسے مام سے ملنا ہے اور مام ابھی تک گھر نہیں آئی بیلا نے منہ بناتے ہوئے زرخان سے دانیر کی شکایب کی تو زرخان نے سامنے سوفے پر بیٹھی دانیر کی طرف دیکھا جو لابہ اور فاریہ کے ساتھ بیٹھی ہوئی تھی

بھائی آپی سے میری بات نہیں ہوئی اور ان کا فون بھی نہیں لگ رہا میں نے کافی بار ٹرائی کیا ہے لیکن ان کا فون بند جا رہا ہے اب اس میں میرا کیا قصور بیلا تو یوں ہی مجھ سے ناراض ہو رہی ہے دانیر زرخان کی ک طرف دیکھتی ہوئی معصومیت بھرے لہجے میں بولی جبکہ دانیر کے صفائی دینے پر اور اس کی معصوم سی شکل دیکھ کر زرخان بے اختیار مسکرا اٹھا تو گریہ اس میں اتنی پریشان ہونے والی کون سی بات ہے میں تو ابھی آپ کی مام کو آفس چھوڑ کر آیا ہوں

انہیں بہت زیادہ کام تھا نا اس لیے وہ تھوڑا سا بری ہو گئی ہیں مگر وہ فری ہو کر اپنی بیلا کے پاس آ جائیں گی زرخان نے بیلا کو اپنے طریقے سے سمجھانا چاہا جبکہ اس کا طریقہ تھوڑا تھوڑا کام بھی کر گیا تھا لیکن مام کب آئیں گی میں تو مام کا ویب کر رہی ہوں بیلا زرخان کی طرف دیکھتے ہوئے معصومیت سے آنکھیں پپنپاتے ہوئے بولی جبکہ بولتے ہوئے وہ اپنے سر کو بھی حرکت دے رہی تھی جس کی وجہ سے اس کے سنہری بالوں کی کی گئی دو پونیاں ہلتی ہوئی اسے مرید کیوٹ بنا رہی تھی

مپس میں آپ کی مام کو ج کر دوں گا آپ کی مام آپ کو خود کال کر لیں گی آپ نے اب کسی کو تنگ نہیں کرنا آنی سے ناراض بھی نہیں ہونا اور چپ کر کے اپنی آنی کے ساتھ کھیلنا ہے آپ کی مام خود ہی اپنی بیلا کے پاس آ جائیں گی اور پھر کچھ دیر تک وہ اپنی بیلا کو کال بھی کر لیں گی آپ نے بس اب سیڈ نہیں ہونا ٹھیک ہے زرخان بہت پیار سے اسے سمجھا رہا تھا اوکے ڈید۔۔۔۔ بیلا فورا ًہی مان گئی جبکہ بیلا کے مان جانے پر لابہ اور فاریہ نے حیرت سے بیلا کی طرف دیکھا تھا جس کی وہ پچھلے دو گھں سے منتیں کر رہی تھی اسے بہت پیار سے بہت محبت سمجھانے کی

کوشش کر رہی تھی مگر وہ تھی جو ایک ہی ضد لے کر بیٹھی تھی مگر زرخان کہ سمجھانے سے کیسے فورا ًہی مان گئی تھی آج لابہ اور فاریہ کو یقین ہو گیا تھا کہ بیلا کے لیے جو اہمیت زرخان اور عینا موم ڈید کی حیثیت سے رکھتے ہیں شاید وہ حیثیت کسی اور کی نہیں مگر وہ اپنے ماں باپ تو ان دونوں کو ہی مانتی تھی نا بلکہ وہ دونوں ہی اس کے ماں باپ تھے تو پھر وہ کیوں کسی اور کو اتنی اہمیت دیتی جب اس کے پاس اب اپنی مام کے ساتھ ساتھ ڈید بھی موجود تھا

اوکے مائی پرنسز آپ کو پتہ ہے کہ میں آپ کے لیے بہت کلین ساری چاس لے کر آیا ہوں اور وہ فریج میں ہیں اور میں آپ کی تینوں آنی کے لیے بھی چاکلیٹ اور کیک لے کر آیا ہوں اب آپ چاروں بیٹھ کر پارٹی کرو اور میں فریش ہو کر آنا ہوں زرخان بیلا کے نرم روئی جیسے گلابی گالوں کو اپنی انگلیوں کے پوروں سے چھوتے ہوئے بولا زرخان کی بات سن کر بیلا خوشی سے اچھل ہی پڑی تھی جبکہ لابہ کا بھی یہی حال تھا وہ بھی زرخان کی

بات سن کر بچوں کی طرح خوش ہو گئی تھی اوکے ڈید تھینک یو سو مچ بیلا چہکتے ہوئے بولی اور اپنے چھوٹے چھوٹے ہاتھوں سے زرخان کا چہرہ تھاما اور اس کے گال پر اپنے چھوٹے سے گلابی ہونٹ رکھے تو زرخان کے ہونٹوں پر خوبصورت مسکراہٹ رقص کرنے لگی

اوکے اب آپ اپنی آنی کے ساتھ جائیں اور اپنا سارا سامان لے آئیں زرخان بیلا کو اٹھا کر زمین پہ کھڑا کرتے ہوئے بولا تو بیلا بھاگ کر لابہ کی طرف گئی جو پہلے ہی اسے اپنی طرف آنے کا اشارہ کر چکی تھی یعنی بیلا اور لابہ دونوں ہی بے صبری ہوئی پڑی تھی زرخان کی کلین لائی گئی چاس اور کیک کھانے کے لیے جبکہ دانیر مسکراتے ہوئے بیلا کو دیکھ رہی تھی اور فاریہ تو اپنی یکھتکلین ندیدی بہن کو ہی دی رہ گئی جو چاس اور کیک کی دیوانی تھی

بیلا اور لابہ کو کچن کی طرف جانا دیکھ کر زرخان مسکراتے ہوئے اپنے کمرے کی جانب بڑھ گیا اسے فریش ہو کر بری اماں سے ملنا تھا اور اس کے بعد اسے اپنے آفس کے لیے نکلا تھا کیونکہ آج اسے کافی دیر ہو چکی تھی

زرخان اپنے کمرے میں داخل ہوا تو اپنا فون نکال کر مپس عینا کو ایک ج سینڈ کیا اور فون بیڈ پہ رکھ کے کبرڈ سے اپنے کپڑے نکالے اور چینج کرنے چلا گیا آج اسے کچھ الگ سی خوشی میں محسوس ہو رہی تھی سرشار ہونے والے خوشی جو اسے عینا سے ملی تھی اس کا دل اسی بات پر بے تحاشہ خوش تھا کہ عینا نے ہر ناراضگی کی دیوار گرا کر زرخان کو قبول کر لیا ہے عینا اور دانیال اپنے کام میں بری طرح الجھ چکے تھے

آج بھی سارا دن گزر جانے کے بعد رات کا تیسرا پہر ہو رہا تھا جب وہ دونوں حویلی داخل ہوئے اور کچھ دیر حویلی میں رہنے کے بعد فجر کی آذان ہونے سے پہلے ہی وہ لوگ واپس چلے گئے ان کے آنے کی کسی کو بھی خبر نہیں ہو سکی تھی سوائے شیرازی سکندر کے کیونکہ وہ ان کا ہی انتظار کر رہے تھے دانیر اس وقت اپنے بستر پر لیٹی چھت کو گھور رہی تھی اس کی سوچوں کا تمام سڈکر عینا کی باتوں کی طرف تھا جو کچھ دیر پہلے ہی عینا اس سے کر کے گئی تھی رات کے دو بجے جب عینا کمرے میں داخل ہوئی تو بیلا اور دانیر گہری نیند سو رہی تھی عینا فریش ہو کر باہر نکلی تو دانیر یب تک اٹھ چکی تھی شاید وہ جان چکی تھی کہ بیلا واپس آئی ہے عینا کو یہی وقت مناسب لگا کہ وہ دانیر سے نکاح کے بارے میں بات کر سکے آپی آپ اتنی دیر سے کیوں آئی ہیں سب ٹھیک ہے دانیر ھی عینا کی طرف دی ہوئی بولی کیونکہ دو دن بعد وہ عینا کو اپنے سامنے دیکھ رہی تھی

ہاں سب کچھ ٹھیک ہے مجھے تم سے ایک ضروری بات ییت کرنی ہے دانیر عینا دانیر کے سامنے ہی بیڈ پر ہی ہوئے بولی تو دانیر نے سوالیہ نظروں سے عینا کی طرف دیکھا اگر میں تمہاری زندگی کا کوئی فیصلہ لوں تو کیا تم اس فیصلے کو مان لوں گی عینا نے یہ پوچھنا ضروری سمجھا بے شک وہ عینا کے پاس تھی مگر اس کی بھی اپنی زندگی تھی اور وہ اپنی زندگی پر اپنا پورا حق رکھتی تھی

کیسا فیصلہ آپی دانیر کو عینا کی بات کچھ سمجھ نہیں آئی تھی دانیر میں تمہاری شادی کروانا چاہتی ہوں عینا نے بات کو بغیر گھمائے پھرائے سیدھی بات آگے رکھی میری شادی لیکن آپی کیوں دانیر عینا کی بات سن کر تھوڑا گھائی تھی دانیر کے گواہ کو دیکھتے ہوئے اینا نے دنیر کے دونوں ہاتھ اپنے ہاتھ میں تھامے اور بیڈ پر سیدھے ہو کر بیٹھی دیکھو دانیر تم میری چھوٹی بہن ہو اور میں چاہتی ہوں کہ تمہاری شادی ہو جائے ابھی رخصتی نہیں ہوگی صرف نکاح ہوگا کیا تم اپنی آپی کی بات نہیں مانو گی ک عینا نظروں میں التجا لیے دانیر کی طرف دیکھتی ہوں بولی

آپی میں آپ کی ساری باتیں مان لوں گی لیکن مجھے ابھی اتنی جلدی شادی نہیں کرنی دانیر عینا کی طرف ک دیکھتی ہوئی معصومیت سے بولی تو میری جان ابھی آپ کی شادی کہاں ہو رہی ہے ابھی تو صرف نکاح ہوگا وہ بھی دانیال سے عینا نے جیسے دانیر کے سر پر دوسرا بمب پھورا تھا کیا دانیال بھائی سے دانیر عینا کی طرف دیکھتے ہوئے حیرانگی سے بولی بھائی نہیں ہے وہ تمہارا اور اب آپ کا اور اس کا نکاح بھی ہو جائے گا تو وہ بھائی نہیں بلکہ شوہر ہوگا اور شوہر کو بھائی نہیں بولتے کیا تمہیں دانیال نہیں پسند عینا نے شروع میں سمجھایا لیکن آخر میں اس سے اس کی پسند پوچھی ایسی بات نہیں آپی وہ اچھے ہیں لیکن شادی۔۔۔دانیر یہ بول کر خاموش ہو گئی تو عینا مسکرا دی وہ صرف شادی کے نام سے گھا رہی تھی اور اسے کوئی مسئلہ نہیں تھا

دیکھو دانیر ایک نا ایک دن ہر لڑکی کی شادی ہوتی ہے ہر لڑکی کو اپنے شوہر کے پاس جانا ہونا ہے اور ماشاءاللہ سے تم تو میری اتنی پیاری اور چھوٹی سی بہن ہو اور بری بھی ہو گئی ہو تو اپنی آپی کی بات نہیں مانو گی کیا آپ کو بھی تو اپنے شوہر کی ضرورت ہے عینا نے اسے بہت پیار سے سمجھانا چاہا کیا تمہیں میرا فیصلہ لط لگتا ہے دانیر اگر تمہیں ایک پرسبب بھی لگتا ہے کہ میں نے تمہارے حق میں ی ا فیصلہ نہیں کیا تو تم ابھی انکار کر دو میں سب کو انکار کر دوں گی کیونکہ تمہاری خوشی کے آگے کچھ بھی ضروری نہیں عینا دانیر کی طرف دیکھتے ہوئے

بہت نرم لہجے میں بولی کیونکہ واقعی میں اس کے لیے دانیر کی خوشی سب سے زیادہ عزیز تھی نا کہ یہ نکاح آپی آپ کیسی باتیں کر رہی ہیں آپ نے میرے لیے جو فیصلہ کیا ہے وہ بالکل درست ہے اور مجھے یقین ہے کہ آگے جا کر بھی وہ صحیح ہی ثابت ہوگا مجھے کوئی اعتراض نہیں ہے اور نہ ہی مجھے آپ کا فیصلہ لط لگتا ہے میں تیار ہوں اس نکاح کے لیے دانیر سے دل سے اپنی رضامندی دی

تھینک یو سو مچ میری جان تمہیں نہیں معلوم کہ تم نے مجھے کتنا خوش کیا ہے مجھے بہت اچھا لگ رہا ہے کہ تم نے مجھ پر اعتبار کیا انشاءاللہ دانیال تمہیں بہت زیادہ خوش رکھے گا عینا مسکرا کر اسے گلا لگاتے ہوئے بولی تو دانیر بھی کھل کر مسکرائی آخر اس کے لیے بھی تو اس کا سارا کچھ بیلا اور عینا ہی تھی ان دونوں کے علاؤہ اس کا کون تھا جس پر وہ یقین کرتی آج بھی جب دانیر سوچتی تھی کہ اگر بیلا اسے نہ بچاتی یا بیلا اور دانیر عینا کے پاس نہ ہوتی تو اس ذلالب بھری دنیا میں وہ کہاں کہاں پھرتی جہاں پر باہر نکلتے سے کسی اکیلی لڑکی کی عزت بھی محفوظ نہیں

ہوتی اور اس زمانے میں عینا نے ان دونوں کو سنبھالا تھا پچھلے پانچ سالوں سے ان دونوں کو اپنے پاس رکھا تھا ان کے ساری ذمہداریاں سارے اخراجات اٹھائے تھے بھلا کوئی غیر کسی کے لیے ایسا کیسے کر سکتا ہے مگر عینا نے غیر ہو کر اپنا بن کر دکھایا تھا اور دانیر کو عینا کا ہر فیصلہ آنکھیں بند کر کے منظور تھا دانیر اپنے بستر پہ لی مسلسل ہی سب سوچ رہی تھی جب اس کے کانوں میں فجر کی آذان کی آواز گونجی تو وہ آہستہ سے اٹھ کر بیٹھی اپنا دوپٹہ پکڑا اور وضو کرنے چلی گئی جانے کیوں اسے اب نیند نہیں آ رہی تھی

شاید یہ نئے رشتے میں بندھنے کی الجھن تھی یا پھر کچھ اور

حویلی میں شادی کی تیاریاں زور و شور سے کی جا رہی تھی اور دوسری طرف عینا اور دانیال پچھلے تین دنوں سے حویلی سے غائب تھے وہ دن رات ایک کر کے اپنے مشن کی تیاری کر رہے تھے اور یہ بات شیرازی سکندر حویلی میں سب کو بتا چکے تھے ناکہ کوئی بھی ان کی طرف سے پریشان نا ہو آج کل کے دنوں میں حویلی میں ملازموں کی تعداد کافی بڑھ گئی تھی اور دو دن بعد دلہنوں کو مائیوں بٹھایا جانا تھا اور آج لابہ اور فاریہ نے اپنے اپنے شوہروں کے ساتھ شانگ پر جانا تھا کیونکہ کل سے ان کا حویلی سے باہر نکلا مکمل بند ہو جانا تھا اور انہیں

جو بھی شانگ کرنی تھی آج ہی کے دن کرنی تھی لابہ اور فاریہ سب کے ساتھ لاؤنج میں بیٹھی ہوئی تھی جہاں مارکیٹ سے کچھ عورتوں کو بلایا گیا تھا اور وہ بہترین کپڑے بری اماں زینت بیگم اور اماں جان کو دکھانے میں مصروف تھی کیونکہ وہ لوگ حویلی سے باہر شانگ کرنے نہیں گئے تھے انہوں نے جو بھی منگوایا تھا حویلی میں ہی منگوا لیا تھا السلام علیکم بی بی جی وہ بی بی جی باہر ارحم بابا اور حارث بابا آپ دونوں کا انتظار کر رہے ہیں وہ دونوں وہیں پر بیٹھی تھی جب ایک ملازمہ آ کر ان کے قریب کھڑے ہوتے ہوئے بولی

وہ دونوں پہلے سے تیار ہو کر وہاں انہی کے انتظار میں بیٹھی تھی جو پچھلے دو گھں سے لاپتہ تھے اور اب وہ تشریف لے ہی آئے تھے جاؤ بیٹا وہ دونوں باہر انتظار کر رہے ہیں وقت بھی کافی ہو رہا ہے ٹائم سے شانگ کر کے حویلی واپس لوٹو بڑی اماں فاریہ اور لابہ کی طرف دیکھتی میں بولی تو تو ان دونوں نے اپنی اپنی چادر پکڑ کے اپنے اوپر اوڑھی اور سب کو خدا حافظ کہتے قدم باہر کی جانب بڑھائے جہاں وہ دونوں کھڑے ان دونوں کا انتظار کر رہے تھے

سنو کیا ہم لوگ ایک ہی جگہ سے شانگ کریں گے لابہ چلتے ہوئے فاریہ کے کان میں سرگوشی کرتے ہوئے بولی یہ تو مجھے نہیں پتا یہ تو ان دونوں کی سٹڈی ہے کہ

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.