Chapter 48: اندر اپنی وی ی کے لیے کیسا

اندر اپنی وی ی کے لیے کیسا تھا یہ بھی صرف عینا ہی جانتی تھی عینا کی ناراضگی کو اس نے اگنور نہیں کیا تھا اگر اسے عینا سے محبت نہ ہوتی یاں عینا زرخان کے لیے اہم نا ہوتی تو وہ عینا کو کب کا چھوڑ چکا ہونا جبکہ عینا کے منہ سے اتنی بار طلاق لینے کی بات سن کر بھی اس نے ہمیشہ عینا پر غصہ ہی کیا تھا اور وہ یہ بات عینا پر عیاں کر دیتا تھا کہ وہ عینا کو خود سے جدا نہیں کرنا چاہتا نہ ہی وہ اس رشتے کو ختم کرنا چاہتا ہے کہنا تو مشکل تھا مگر زرخان عینا کے دل میں اپنی گہری جگہ بنا چکا تھا وہ جگہ جو عینا کے دل میں آج تک کوئی نہ بنا سکا ہو عینا اسے چاہتی تھی بے تحاشہ چاہتی تھی مگر وہ اس بات کا اعتراف خود سے بھی نہیں کر رہی تھی جانے اس کے دل میں کیا خوف تھا اپنی سوچا میں گم عینا صرف زرخان کو ہی ک دیکھتی جا رہی تھی اس وقت وہ یہ بھول چکی تھی

کہ اس وقت وہ زرخان کے کتنا نزدیک ہے اگر اس طرح نہارتی رہو گی تو نماز کا وقت نکل جائے گا زرخان بند آنکھوں سے بولا جبکہ زرخان کہ بات سن کر عینا فورا ًاپنی سوچوں سے باہر نکلی تھی اففف یہ جاگ رہے تھے عینا نے ایک بار زور سے آنکھیں بند کر کے دوبارہ کھولی تھی عینا نے اٹھنا چاہا مگر زرخان نے اپنی گرفت اور مضبوط کر دی زرخان کی اس حرکت پر عینا نے گھور کر زرخان کو دیکھا اور پھر اس کے بازو پر ایک زوردار چٹکی کاٹی اس نے چٹکی اس طریقے سے کاٹی تھی کہ زرخان اس کے والہانہ انداز پر ہڑبڑا کر اٹھا

یو نو آپ نا نرمی کا لائق ہی نہیں ہیں عینا بیڈ سے اٹھتے ہوئے بولی تو زرخان نے اسے خونخوار نگاہوں سے گھورا تمہارے جیسا ہی ہوں میری جان جیسے تمہیں نرمی راس نہیں ویسے میں بھی نرمی کی زبان نہیں سمجھتا زرخان اس کی کلائی پکڑ کے اسے اپنی طرف کھینچتے ہوئے بولا اس سے پہلے کہ عینا بیڈ پر گرتی اس نے اپنا ایک بیڈ بیٹھ پر رکھتے ہوئے خود ہو گرنے سے روکا دیکھیں میں آپ کی بدتمیزیاں رات سے برداشت کر رہی ہوں اور مرید نہیں کروں گی بہتر یہی ہے کہ آپ یہاں سے چلے جائیں ہے عینا زرخان کے ہاتھ سے اپنی کلائی چھڑواتے ہوئے بولیجبکہزرخاناپنےکرتےکاکف فولڈ

کرتے اپنے بازو کو دیکھ رہا تھا جہاں عینا نے چٹکی کاٹی تھی وہاں سے جلد نیلی پڑ چکی تھی اب زرخان کو دانیال کے الفاظوں پر یقین ہو رہا تھا جب دانیال نے بولا تھا تو اس کے ہاتھ بہت سخت ہیں اور وہ بہت جاہرانہ طریقے سے وار کرتی ہے اور اس وقت زرخان کو دانیال کی باتیں سو فیصد سچ لگ رہی تھی کیونکہ آج دوسری دفعہ وہ عینا کے وار کا شکار ہو چکا تھا اووو زیادہ زور سے ہو گیا چلیں یہ بھی اچھا ہے ائندہ میرے قریب آنے سے پہلے آپ سو دفعہ سوچیں گے عینا بول کر وہاں سے جانے لگی جب زرخان نے اسے پکڑ کر ایک جھٹکے سے بیڈ پر گرایا تھا اور اس پر حاوی ہوا تھا

تمہارے قریب آنے کے لیے مجھے سوچنے کی بالکل بھی ضرورت نہیں اور اگر ائندہ تم نے ایسی کوئی بھی حرکت کی تو میں تمہارے اتنا قریب آؤں گا کہ تم دوبارہ یہ بات بولنے کی جرات نہیں کر سکو گی زرخان بائیں ہاتھ کے پشت عینا کہ چہرے پر پھیرتے ہوئے بولا اور جھک کر ہلکا سا اس کے لبوں پر بوسہ دیا عینا نے اپنی پوری جان لگاتے ہوئے زرخان کو ایک زوردار دھکا دیا اور جلدی سے اٹھ کھڑی ہوئی کیونکہ وہ اب زیادہ فری ہو رہا تھا اپنی حد میں رہا کریں اگر ائندہ میں نے آپ کو دوبارہ اپنے اتنا نزدیک دیکھا تو میں لحاظ بالکل نہیں کروں گی اور میں یہ دھمکی نہیں دے رہی عینا زرخان کو انگلی اٹھا کر وارن کرتے ہوئے بولی اور پھر بغیر زرخان گھ کا جواب سنے واش روم میں س گئی

زرخان نے ایک نظر واشروم کے بند دروازے کو دیکھا اور پھر دوسری طرف بیلا کو جو تھوڑی تھوڑی آنکھیں کھولے زرخان کو دیکھ رہی تھی وہ نیند میں تھی بس اپنے قریب ہونے والے شور سے اٹھ گئی تھی ارے میری پرنسز آپ سو جاؤ ابھی آپ کی بح نہیں ہوئی زرخان بیلا کے ماتھے پر لب رکھتے ہوئے بولاتو بیلا ہلکا سا مسکرائی اور دوبارہ آنکھیں بند کر لیں زرخان نے مسکراتے ہوئے ایک نظر میں بیلا کو دیکھا اور پھر اٹھ کر کمرے سے باہر نکل گیا کیونکہ اسے مسجد نماز پڑھنے جانا تھا

عینا اور دانیال اس وقت سب کو خدا حافظ کہتے اپنے آفس کی جانب رواں ہوئے تھے کیونکہ بہت دنوں سے اس کے بہت ضروری کام پینڈینگ پر تھے جو اسے جبیل اری پورے کرنے تھے مگر بیلا کی وجہ سے اس کا کافی وقت ضائع ہو چکا تھا اور اب وہ مرید ایک سیکنڈ بھی ویسٹ نہیں کر سکتی تھی دانیر بھی آ چکی تھی اور دانیر کی وجہ سے عینا بیلا کو آرام سے حویلی چھوڑ سکتی تھی کیونکہ بیلا دانیر کے پاس آرام سے رہ لیتی تھی اور عینا سے زیادہ ضد بھی نہیں

کرتی تھی اس لیے دانیر کے آ جانے سے عینا کا کافی کام آسان ہو چکا تھا

عینا میں اس بلڈنگ کا نقشہ تیار کر چکا ہوں دانیال سامنے ٹیبل پر وہ نقشہ رکھتے ہوئے بولا جو اس نے تیار کیا تھا عینا نے دانیال کو نقشہ کھولنے کا اشارہ کیا اور خود چلتی ہوئی اس ٹیبل کے قریب کھڑی ہو گئی دانیال نے نقشہ کھول کر اس ٹیبل پر پھیلایا اور اب وہ بلڈنگ کا تمام نقشہ ان دونوں کے سامنے تھا چھوٹی سے چھوٹی چیز بھی اس نقشے میں صاف دکھائی دے رہی تھی میری اطلاع کے مطابق یہ اس بلڈنگ کا داخلی دروازہ ہے جبکہ پچھلے دروازے کے علاؤہ بھی اس بلڈنگ کا ایک اور راستہ ہے تمہارے کہے کے مطابق اس بلڈنگ کے نیچے سے ایک سورنگ نکلتی ہے اور یہ وہ سورنگ ہے

جو اس مین روڈ سے اس بلڈنگ کی طرف جاتے ہیں دانیال اس نقشے پر انگلی رکھ کے عینا کو تفصیل بتا رہا تھا جبکہ عینا اپنے دونوں ہاتھ ٹیبل پر رکھے جھک کر اپنی نظریں نقشے پر گارھے کھڑی تھی کچھ مائکروسافٹ کے ذریعے اس بلڈنگ کے قریب کچھ کیمرے چھوڑے گئے تھے اور جو ریکارڈنگ ان کیمروں میں ہوئی ہے اس کے مطابق اس بلڈنگ میں ایک کلب بھی موجود ہے وہاں داخل ہونے کے لیے ایک سیکیورٹی ہایر کی گئی ہے اور وہ سکیورٹی اتنی پاور فل ہے کہ جب تک وہ آنے والے کو پہچان نہیں لے گی وہ کسی بھی شخص کو اندر نہیں جانے دیں گے اس بلڈنگ میں صرف لڑکیاں سپلائی کرنے کے علاؤہ اور بھی بہت کچھ ہونا ہے اور یہ ہمیں اس بلڈنگ کے اندر جانے سے ہی معلوم ہوگا یہ بات تو پکی ہے کہ جو کچھ بھی ہے اسی بلڈنگ میں ہے ہر چیز کی جڑ یہ بلڈنگ ہے ہر جرم اس بلڈنگ کے پیچھے چھپا ہے مگر ابھی تک یہ پتہ۔

نہیں چل پا رہا کہ اس بلڈنگ کا مالک کون ہے اسے چلا کون رہا ہے جبکہ اسی بلڈنگ میں ظہیر ملک اور اس کے بھائیوں کو بھی جاتے ہوئے دیکھا گیا ہے اب اس چیز کا جواب ہمیں ظہیر ملک یا اس کے بھائی ہی دے سکت ی ہیں اینڈ آئی ایم شور کہ وہ کرمپیلر اور دہشت گرد بھی اسی بلڈنگ سے جڑے ہیں تو مانو یا نہ مانو مجھے پورا یقین ہے کہ جن کے پیچھے ہم پانچ سال سے گے ہیں وہ اسی بلڈنگ میں موجود ہیں دانیال عینا کی

طرف دیکھتے ہوئے سنجیدگی سے بتا رہا تھا ٹھیک ہے پتہ کرواؤ ظہیر ملک کہاں موجود ہے مجھے آج ہی اس سے ملنا ہے عینا دانیال کی طرف دیکھتے ہوئے سنجیدگی سے بولی تو دانیال نے اپنا فون نکال کر کسی کو کال کی

عینا ظہیر ملک اپنے بھائیوں کے ساتھ اس وقت اپنے ہی آفس میں چھپا بیٹھا ہے کیونکہ اس کے گھر کے باہر اور اس کی کمپنی کے باہر میڈیا اور پولیس ہے اور اس لیے وہ اپنے آفس میں ھپ کر بیٹھا ہے ہمیں وہ وہی پر ملے گا دانیال عینا کی طرف دیکھتے ہوئے بولا ٹھیک ہے گاڑی نکالو ہم ابھی اور اسی وقت نکلیں گے عینا دانیال کی طرف دیکھتے ہوئے بولی اور وہاں سے نکل گئی جب کہ دانیال گاڑی لینے کے لیے باہر کی طرف گیا تھا کیونکہ عینا کے حکم کے مطابق انہیں ابھی اور اسی وقت نکلا تھا

زرخان اس وقت اپنے آفس میں بیٹھا کچھ فائلز دیکھ رہا تھا جب ارحم اس کے آفس میں داخل ہوا السلام علیکم لالا ارحم آفس میں داخل ہوتے ہوئے بولا جبکہ ارحم کو اچانک اپنے آفس میں دیکھ کر زرخان حیران ہوا تھا

وعلیکم السلام خیریت تم اس وقت یہاں زرخان فائل بند کر کے سامنے ٹیبل پر رکھتے ہوئے والا لالا مجھے معلوم ہوا ہے کہ حور اس وقت ظہیر ملک سے ملنے اس کے آفس گئی ہے مجھے میرے کچھ آدمیوں نے بتایا ہے انہوں نے حور اور دانیال کو ظہیر ملک کی آفس کی طرف جاتے دیکھا ہے ارحم زرخان کے سامنے بیت ہی ہوئے بولا جبکہ ارحم کی بات سن کر زرخان کے ماتھے پر نا پسندیدہ بل نمودار ہوئے میں نے آپ کو کافی بار فون کرنے کی کوشش کی مگر آپ نے اٹھایا ہی نہیں اس لیے میں نے خود ہی آنا ضروری سمجھا ارحم نے زرخان کو وہاں آنے کی وجہ بتائی

میں نے اس لڑکی کو منع بھی کیا تھا کہ وہ ظہیر ملک سے ملنے نہیں جائے گی مگر مجال ہے جو اس کے کان میں کوئی بھی بات گھستی ہو زرخان غصے سے بولتا ہوا اپنی کرسی سے اٹھ کھڑا ہوا گ وہ کتنا ھنیا آدمی ہے جانتا ہوں میں اور اس کی ایک بھی گلیز نظر میں اس پر برداشت نہیں کر سکتا اور اس نے میرے خلاف جا کر اچھا نہیں کیا اس کی سزا اسے ضرور ملے گی زرخان اپنا کوٹ پہنتے ہوئے بولا اور قدم باہر کی جانب بڑھائے

رکیں لالا میں بھی آپ کے ساتھ چلتا ہوں ارحم کرسی سے اٹھتے ہوئے بولا اور زرخان کے پیچھے ہی آفس سے کلا تھا

دانی تم یہیں رکو میرے اشارہ کرنے پر ہی تم اندر آؤ گے ورنہ تم اندر نہیں آؤ گے عینا اس کے آفس میں جانب برھتے ہوئے دانیال سے مخاطب ہوئی میں تمہارے ساتھ ہی جاؤں گا اندر اور میں تمہارے کسی اشارے کا انتظار نہیں کرنے والا میں تمہارے ساتھ آیا ہوں اور تمہارے ساتھ ہی اندر جاؤں گا تم اکیلی اندر ہرگز نہیں جاؤ گی عینا دانیال عینا کی طرف دیکھتے ہوئےسنجیدگیسےبولا

دانیال فضول ضد مت کرو یہ وقت بحث کرنے کا نہیں عینا ذرا سخت لہجے میں بولی یہی میں تمہیں بول رہا ہوں کہ یہ وقت فضول بحث کرنے کا نہیں ہے اندر خطرہ بھی ہو سکتا ہے اور تم اکیلی ہرگز نہیں جاؤ گی کبھی میری بھی مان لیا کرو میں ہر حال میں تمہارے ساتھ ہی جاؤں گا دانیال ابل لہجے میں بولا تو عینا خاموش ہو گئی کیونکہ اس کے پخت ارادے دیکھ کر وہ بھی جان چکی تھی کہ وہ عینا کو اندر اکیلا نہیں جانے دے گا اس لیے اس نے خاموش رہنا ہی بہتر سمجھا

آفس کے سامنے پہنچتے ہی انہیں آفس کے اطراف گے شیشوں سے اندر کا منظر دکھائی دینے لگا جہاں ظہیر ملک اور اس کے بھائی بیٹھے صاف دکھائی دے رہے تھے مگر وہ کیا بات کر رہے تھے اس کی آواز باہر تک نہیں آ رہی تھی اور ان کا رخ بھی دوسری جانب تھا اس لیے وہ کسی کو آفس میں آتے ہوئے نہیں دیکھ سکے یہ تو بہت کمال ہو گیا ہمارے شکار تو بالکل تیار بیٹھے ہیں دانیال شیشے کے دوسری جانب سے نظر آنے والے تینوں افراد پر نظر جماعتیں ہوئے بولا اور آگے بڑھ کر دروازہ کھولا تو عینا اور دانیال ایک ساتھ آفس کے اندر داخل ہوئے

دروازہ کھولنے کی آواز پر ان تینوں نے گردن موڑ کے دروازے کی طرف دیکھا تھا جہاں دو نقاب پوش آفس کے اندر داخل ہو رہے تھے

اے کون ہو تم لوگ اور کہاں منہ اٹھا کر گھستے چلے آ رہے ہیں ظہیر ملک کا چھونا بھائی اپنی کرسی سے اٹھ کے ان دونوں کی طرف دیکھتے ہوئے غصے سے بولا جبکہ عینا چلتی ہوئی ٹھیک اس کے سامنے کھڑی ہو گئی اور دانیال آفس کا دروازہ لاک کر رہا تھا اور یہ تم دروازہ لاک کیوں کر رہے ہو کھولو دروازے کو ورنہ ابھی گارڈز کو بلوا کر دھکے مار کے باہر نکلواؤں گا وہ دانیال کو دروازہ بند کرتے دیکھ کر کافی بدتمیزی سے بولا ارے ارے ریلیکس کون سے گارڈز اور کہاں کے گارڈز سب کو تو پولیس نے اریسٹ کر لیا ہے اور بچے تم لوگ اور تم لوگوں کو بھی جلدی پولیس گرفتار کر لے گی کیونکہ تمہارے آفس کے باہر میڈیا اور پولیس کی پوری فوج کھڑی ہے دانیال عینا کے قریب کھڑے ہوتے ہوئے بولا

کون ہو تم لوگ اور یہاں کیوں آئے ہو ظہیر ملک ان دونوں کی طرف دیکھتے ہوئے بولا جب کہ وہ عینا کو نہیں پہچان پایا تھا کہ وہ لڑکی ہے یا لڑکا وہ یہی سمجھ رہا تھا کہ وہ دونوں ہی لڑکے ہیں اتنی جلدی بھول گئے ظہیر ملک میں وہ ہی ہوں جس نے ایک دن کے اندر اندر تمہارے تمام حرام اور ناجائز دھندوں کو دھماکے کے دھواں میں اڑایا ہے عینا کرسی بیت گھسیٹ کر ظہیر ملک کے بالکل سامنے ہی ہوئے بولی جبکہ عینا کے بولنے پر ظہیر ملک فورا ًپہچان گیا کہ عینا کون ہے

اچھا تو تم ہو وہ جس نے میری اتنی تباہی کی ہے تمہیں تو میں چھوڑوں گا نہیں تم نے تو بہت بری غلطی کر دی میرے پاس خود چل کے آ کر ظہیر ملک نفرت بھری نگاہوں سے عینا کی طرف دیکھتے ہوئے بولا تمہاری اتنی اوقات ہے کہ تم میرا کچھ بگاڑ سکو عینا اپنی سبز آنکھیں ظہیر ملک کے چہرے پر گاڑتے ہوئے بولی بگاڑ تو میں تمہارا بہت کچھ سکتا ہوں مگر میں ابھی بھی تمہیں ایک موقع دیتا ہوں مجھ سے معافی مانگ لو پیش کیے گئے ثبوت واپس لے لو میڈیا کو بول دو کہ سب جھوٹ تھا زیادہ کچھ نہیں تو تمہیں جان سے تو بالکل نہیں ماروں گا صرف اپنی رکھیل بنا کر رکھوں گا۔ اور میری رکھیل بن کر بھی تم کافی عیش کرو گی ظہیر ملک گلیز نظروں سے عینا کے وجود کو دیکھتے ہوئے بولا وہ اس کی آنکھوں کو ہی دیکھ کر اس بات کا اندازہ لگا سکتا تھا کہ اس کے سامنے بیٹھی لڑکی کتنی حسین اور خوبصورت ہے

ظہیر ملک کے منہ سے اتنی بیہودہ بات سن کر دانیال نے آگے بڑھ کر اسے گریبان سے پکڑ کے جھٹکے سے کرسی سے کھڑا کیا تھا

دانی اس کا گریبان چھوڑو ابھی اس سے بہت کچھ اگلوانا ہے اسی لیے میں تمہیں اپنے ساتھ نہیں لا رہی تھی کیونکہ مجھے پتہ تھا کہ تم جذباتی طبیعت کے یل مالک ہو عینا دانیال کی طرف دیکھتے ہوئے ان زبان میں بولی تو دانیال نے اپنے غصے پر قابو پاتے ہوئے اسے جھٹکے سے چھوڑا تھا مگر دل تو اس کا چاہ رہا تھا کہ اپنی پستول کی چھ کی چھ گولیاں اس کے دماغ میں انار دے مگر اسے ابھی خاموش رہنا تھا زرخان اور ارحم بہت مشکل سے وہاں داخل ہوئے تھے جبکہ میڈیا اور پولیس اتنی تھی کہ کسی کو بھی اندر نہیں جانے دیا جا رہا تھا زرخان کو دیکھتے ہی پولیس آفیسر نے اسے اندر جانے دیا تھا اسی وجہ سے انہیں زیادہ مشکل فیس نہیں کرنی پڑی تھی وہ لوگ ابھی آفس کے قریب ہی پہنچے تھے مگر دور سے ہی انہیں عینا اور دانیال آفس کے اندر نظر آ چکے تھے مگر کوریدور میں گے دروازے سے آگے وہ لوگ نہیں جا سکے کیونکہ اس دروازے کو بھی بند کیا گیا تھا اور لاک اندر سے لگایا گیا تھا ناکہ کوئی اندر نہ آ سکے شٹ کیا مصیبت ہے زرخان اس دروازے پر زور سے ہاتھ مارتے ہوئے بولا

تم جانتے ہو ظہیر ملک جو الفاظ تم نے استعمال کیے ہیں اس کی سزا کتنی خطرناک ہو سکتی ہے عینا اپنی سرد نگاہیں ظہیر ملک پر ٹکاتے ہوئے بولی خیر تمہیں تمہاری سزا تو بعد میں مل جائے گی مگر میں چاہتی ہوں کہ اس سے پہلے تم امن سے یہ بتا دو کہ شفٹ سائیڈ والی بلڈنگ کا مالک کون ہے اور وہاں پر ہونے والے اللیگل کاموں میں کس کا ہاتھ ہے وہاں پر پے دہشت گردوں کو چھپانے والا فرد کون ہے عینا اپنے مدے پر آئی تھی اے لڑکی اپنی حد میں رہو تمہاری ہمت کس طرح ہوئی بھائی سے اس طرح بات کرنے کی ظہیر ملک کا سب سے چھونا بھائی عینا کی ت ٹ طرف برھتے ہوئے بولا اس سے پہلے کہ وہ عینا کو ہاتھ لگانا دانیال نے اس کا وہی ہاتھ پکڑ کے ایک منٹ میں اس کی مر کے پیچھے سڈورا تھا اور ایک کرچ کی آواز سے ظاہر ہو گیا تھا کہ وہ اس کا بازو توڑ چکا ہے یہ کیا کیا تم نے میں تمہیں چھوڑوں گا نہیں وہاں پر کھڑا دوسرا فرد دانیال کی طرف بڑھا اس سے پہلے کہ وہ دانیال تک پہنچتا عینا ایک جھٹکے سے اپنی کرسی سے اٹھی اور اسے ایک زوردار نانگ رسد کی جس سے وہ سامنے دیوار سے جا لگا اس سے پہلے کہ عینا سڈتی ظہیر ملک اپنی کرسی سے اٹھ کھڑا ہوا اپنی ریوالور نکال کے پ تت اس نے عینا پر نانی وہ گولی چلانا اس سے پہلے ہی عینا اپنی پس نکال کے اس کے بازو پر گولی چلا چکی تھی جبکہ کچھ پاڑ کھڑے ارحم اور زرخان پھٹی پھٹی آنکھوں سے سامنے ہونے والی تمام کاروائی کو دیکھ رہے تھے

کیا کہا تھا تم نے نوچو گے مجھے ہاں عورت ذات کو نوچنا تمہارا پسندیدہ کام ہے چلو نوچ کے دکھاؤ سامنے کھڑی ہو تمہارے عینا قدم بقدم ظہیر ملک کی طرف بڑھاتے ہوئے بولی جب کہ اس کی سرد آواز اور وحسب بری آنکھوں کو دیکھ کر ظہیر ملک پیچھے کی طرف قدم برھانے لگا جبکہ ایک ہاتھ سے اس نے اپنا بازو پکڑا تھا جہاں گولی لگی تھی اور وہاں سے بے تحاشہ خون بہہ رہا تھا وہ پیچھے کی طرف قدم لیتا دیوار کے ساتھ جا لگا تھا جہاں دانیال پہلے ہی اس کے دونوں بھائیوں کو مجرموں کو طرح کھڑا کر چکا تھا

چلو اب بتاؤ جلدی میرے سوالوں کے جواب دو ورنہ یہ گولی اس بار تم لوگوں کے دماغ چیرتی ہوئی جائے گی عینا ظہیر ملک کے سر پر گن نانتے ہوئے بولی تو وہ خوف سے کانپنے لگا دد دیکھوں مجھے کچھ نہیں پتہ۔۔۔۔۔۔۔۔ابھی وہ اپنی بات مکمل کرنا عینا نے اس کے سب سے چھوٹے بھائی پر گولی چلائی تھی جو اس کی نانگ پر لگی تھی ہم بتاتے ہیں تمہیں سب کچھ بتاتے ہیں ہمیں مت مارو وہ ہانپتے ہوئے بولا تو عینا نے دانیال کو آنکھوں سے اشارہ کیا تو دانیال نے اپنی جیکٹ سے ایک چھونا سا کیمرہ نکالا اور اسے ان تینوں کے سامنے سبب کر دیا

چلو اب بھونکنا شروع کرو اور اگر تم لوگ ایک بار بھی اٹکے یا بات بدلنے کی کوشش کی تو یہ گولی تم لوگوں کے دماغ میں ماروں گا دانیال ان تینوں کی طرف دیکھتے ہوئے دھاڑا تو وہ لوگ فرفر بولنے گے عینا نے پاس پڑی کرسی گھسیٹی اور نانگ پہ نانگ رکھ کر ٹھیک ان لوگوں کے سامنے اس کرسی پر بیٹھ گئی اور اپنے ہاتھ میں پکڑی ہوئی پستول کو گھمانے لگی جبکہ پورا فوکس ان کی باتوں کی طرف تھا دور کھڑے زرخان اور ارحم بہت غور سے ان کی طرف دیکھ رہے تھے جس انداز میں عینا کرسی پر بیٹھی اپنے ہاتھ میں اس پپ پس کو گھما رہی تھی اسی پس کے ساتھ ساتھ ارحم کا دماغ بھی گھوم رہا تھا آج پہلی بار اس نے عینا کو اس روپ میں دیکھا تھا اس کے لیے یہ ماننا بہت مشکل تھا کہ ایک لڑکی اتنی یدر بھی ہو سکتی ہے مگر وہ تھی اور جیتا جاگبا ثبوت اس کے سامنے موجود تھا جب کہ زرخان صرف عینا کو گھور رہا تھا کیونکہ عینا نے اس کی بات نہیں مانی تھی لالا آپ کی زندگی کیسے گزرے گی ارحم کھوئے کھوئے انداز میں بولا تو زرخان نے عینا کو گھورنا بند کر کے ارحم کو گھورا شٹ اپ زرخان ارحم کو گھورتے ہوئے بولا تو ارحم بالکل خاموش ہو گیا اور دوبارہ سامنے کی طرف دیکھنے لگا جہاں دانیال

کیمرہ ہاتھ میں پکڑے سامنے موجود تین فردوں کا بیان ریکارڈ کر رہا تھا ارحم عینا کو دیکھ کر تھوڑا پریشان ہوا تھا کیونکہ اس نے ہمیشہ حور کو ہی دیکھا تھا اس نے کہاں سوچا تھا کہ حور ایسی ہو گئی لیکن اسے فخر بھی بہت محسوس ہو رہا تھا کیونکہ ان کی ساتھ نسلوں میں بھی ایسی لڑکی نہیں ہوگی جیسی لڑکی حورالعین تھی واقعی میں وہ لڑکی فخر کرنے کے لائق تھی اس بلڈنگ کو چلانے کے پیچھے ایم این اے ہے اس بلڈنگ میں دہشت گردوں کو بھی اس نے ہی پناہ دی ہے اور وہاں پر لڑکیاں باہر کے ملک بیچی جاتی ہیں ظہیر نے خوف کھاتے ہوئے ساری سچائی عینا کے سامنے رکھ دی تھی وہاں پر کیا ہونا ہے کیسے ہونا ہے

وہاں پہ کس کا آنا جانا ہے اندر کا ماحول کیسا ہے سکیورٹی کیسی ہے وہ تمام باتیں اس کیمرے میں ریکارڈ ہو چکی تھی گ تم جیسے غداروں کی وجہ سے ہی ہمارا ملک تباہ ہو چکا ہے ھنیا سیاسی دانوں کی وجہ سے غریب عوام سڑکوں پر آ چکی ہے مگر تم لوگوں کو خدا کا خوف نہیں آنا شاید خدا نے تم لوگوں کے لیے بھی ہم جیسوں کو ہی بنایا ہے ناکہ تم لوگوں کو ہم جیسے ہی آ کر نصب و نبوت کر کیں اور یقین مانو تم جیسے لوگ ہی ہم لوگوں کے تلوے چاٹتے ہیں اس کا سارا بیان ریکارڈ کرنے کے بعد دانیال اپنی سرخ انگارہ آنکھوں سے ان تینوں کے چہروں کو سرد نظروں سے گھورتے ہوئے سرد لہجے میں بولا اس بات کا عینا کو بہت افسوس ہوا تھا کہ اس ملک کے سیاستدان ہی اس ملک کے خلاف ہیں سیاستدان ہی وہ کام سرانجام دے رہے ہیں جو کسی ہسبہسئ دگرد نے کرنا ہے اور غداروں کو اس ملک کے دگردوں کو بھی انہوں نے ہی پناہ دی ہے یقیناً اب ایم این اے کا پتہ جلد کٹ جانا تھا کیمرہ بند کرنے کے بعد دانیال نے وہ کیمرہ عینا کی طرف بڑھایا تو عینا نے وہ کیمرہ پکڑ کے ساتھ پڑی ٹیبل پر رکھ دیا اب دانیال عینا سے کچھ بول رہا تھا

سر یہ چابی ایک آدمی ارحم کی طرف ایک چاوی ں کا گچھا بڑھاتے ہوئے بولا جو اسی دروازے کی ڈپلیکیٹ چابی تھی ارحم نے اسے اس چابی سے دروازہ کھولنے کا بولا تو اس نے آگے بڑھ کے دروازہ کھول دیا دروازہ کھولتے ہی ارحم اور زرخان جلدی سے آگے برھے دانیال اور عینا کو باتوں میں مصروف دیکھ کر ظہیر ملک کے چھوٹے بھائی فضل ملک میں ہوشیاری دکھائی اور ایک طرف ہو کے جلدی سے دروازہ کھول دیا اس سے پہلے کہ وہ وہاں سے نکلا دانیال ایک ہی خسب میں اس تک پہنچا اور اس کی شرٹ کو پیچھے سے دبوچ کر اسے اٹھا کر سامنے دیوار میں مارا دیوار کے ساتھ سر لگنے کی وجہ سے اس کے سر سے خون بہنے لگا اور وہ درد سے کراہنے لگا دانیال پر اس کے دوسرا بھائی نے حملہ کرنا چاہا مگر دانیال ایک ہی منٹ میں اسے بھی قابو کر چکا تھا وہ تینوں بھائی ہوشیاری دکھا کر وہاں سے نکلا چاہ رہے تھے شاید وہ اس بات سے انجان تھے کہ جن کی قید میں وہ پھنسے ہیں وہاں سے نکلا تو کیا پر مارنا بھی ناممکن ہے اپنے دونوں بھائیوں کو درد سے کراہتا دیکھ کر ظہیر ملک نے پاس

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.