پنچایب میں ٹھنا ب تھا کچھ فیصلے کرنے تھے اور کھں کا بھی حساب کرنا تھا اس لیے وہ لوگ بیلا کو ساتھ ہی لے گئے اور بیلا بھی خوشی خوشی ان کے ساتھ چلی گئی آخر اسے بھی باہر گھومنے کا بہت شوق تھا اس وقت عینا سائمہ بیگم سے کمرے میں موجود تھی جب کہ دانیر سفر کی وجہ سے کافی تھک چکی تھی اس لیے عینا نے اسے آرام کرنے کے لیے بھیج دیا تھا اس نے سائمہ بیگم سے کچھ ضروری بات کرنی تھی اس لیے وہ ان کے کمرے میں ہی چلی آئی آنٹی مجھے آپ سے ایک بہت ضروری بات کرنی ہے عینا بیت سائمہ بیگم کے سامنے ہی ہوئے بولی
ہاں بولو بیٹا سائمہ بیگم نے مسکراتے ہوئے جواب دیا آنٹی میں چاہتی ہوں کہ دانیال دانیر سے شادی کر لے عینا سائمہ بیگم کا ہاتھ پکڑتے ہوئے بولی وہ تو ٹھیک ہے بیٹا لیکن سائمہ بیگم یہ بول کے رکھا خاموش ہو گئی
لیکن کیا آنٹی کیا آپ کو دانیر پسند نہیں آئی عینا سوالیہ نظروں سے سائمہ بیگم کی طرف دیکھتے ہوئے بولی ایسی بات نہیں ہے بیٹا وہ تو بہت پیاری بچی ہے مجھے تو وہ بہت اچھی لگی سائمہ بیگم نے مسکراتے ہوئے جواب دیا پھر کیا بات ہے آنٹی آپ پل کر بات کریں۔۔۔۔۔
بیٹا مجھے تو کوئی اعتراض نہیں وہ بچی بہت پیاری ہے لیکن مجھے دانیال کا نہیں پتا تمہارے انکل بھی انکار ہرگز نہیں کریں گے مگر دانیال کے دماغ میں کیا ہے یہ میں نہیں جانتی اور اس سے پوچھے بغیر میں یہ فیصلہ نہیں لے سکتی سائمہ بیگم مسکراتے ہوئے اصل بات سامنے رکھی
دانیر آپ کو پسند ہے انکل کو پسند ہے تو بس ٹھیک ہے دانیال کو بھی پسند آ جائے گی آپ فکر مت کریں میں چاہتی ہوں کہ لابہ اور فاریہ کی مہندی والے دن دانیر اور دانیال کا نکاح کر دیا جائے کیا آپ کو یہ بات مناسب لگ رہی ہے اگر تو آپ کے لیے چیز مناسب ہے تو آپ مجھے بتا دیں ہم جلد ہی ان کا نکاح کروا دیں گے عینا مسکراتے ہوئے بولی
مجھے کوئی اعتراض نہیں ہے بیٹا تم دانیال سے پوچھ لو اگر وہ راضی ہوگا تو ہم ضرور اس کا نکاح کروا دیں گے سائمہ بیگم مسکرا کر محبت سے اس کے سر پر ہاتھ پھیرتے ہوئے بولی تو عینا نے ان کا وہی ہاتھ پکڑ کر لبوں سے لگایا
آپ جانتی ہیں کہ آپ نے یہ بات بول کر میرے دل کے کونے کو کتنا روشن کیا ہے دانیال بہت اچھا ہے شاید اس دنیا میں اس جیسا لڑکا بنایا گیا ہو لیکن دانیر بھی بہت اچھی لڑکی ہے وہ بہت معصوم اور سیدھی سی ہے ان دونوں کی زندگی بہت اچھی گزرے گی آنٹی عینا مسکراتے ہوئے بولی اس کی مسکراہٹ اتنی خوبصورت تھی کہ سائمہ بیگم کے دل میں ایک ٹھیس سی اٹھی وہ تو ہمیشہ سے چاہتی تھی کہ عینا ان کے دانیال کی دلہن بنے عینا ان کی بیٹی بن کر رہ جائے مگر قسمت نے کیسا کھیل کھیلا تھا اسے کسی اور کے نام کر دیا گیا تھا اور ان کی خواہشات وہاں کے وہاں ہی رہ گئی تھیں میں دانیال سے بات کر لوں گی آپ فکر مت کریں یقیناً وہ انکار نہیں کرے گا آپ بس انکل سے بات کر لیجئے گا انشاءاللہ دانیل آپ کو خود جواب دینے آئے گا عینا ک سائمہ بیگم کی طرف دیکھتی ہوئی بولی اور پھر اٹھ کھڑی ہوئی انہوں نے بھی مسکرا کر ہاں میں سر ہلایا تو وہ مسکراتے ہوئے کمرے سے چلی گئی کیونکہ اسے اب دانیال سے بات کرنی تھی جبکہ جاتے ہی سائمہ بیگم کے چہرے پر ایک اداس سی مسکراہٹ آ گئی
انہوں نے تو کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ ان کے خواہشیں ان کے خواب اس طرح ٹوٹ جائیں گے کون کہتا ہے کہ خواب اور خواہش تو صرف محبت کی ہوتی ہیں خواہشیں تو ایسی بھی ہوتی ہیں کہ جو جان سے عزیز ہو اس کے بارے میں خواہش کی جائے کہ وہ ہمیشہ ہمارے پاس رہے مگر وہ ہی دور ہو جانا ہے یہ چیز بھی دل کو دہلا دینے کے لیے کافی ہوتی ہے عینا دانیال کے کمرے میں بغیر دستک دیے اندر داخل ہوئی تھی کیونکہ اس کے کمرے کا دروازہ پہلے ہی کھلا تھا لیکن دانیال سامنے صوفے پر بیٹھا لیپ ناپ سامنے رکھے کچھ کام کرنے میں مصروف تھا عینا کو دیکھ کر اس نے فورا ًاپنا لیپ ناپ بند کر کے سائیڈ پر رکھا تھا
کیونکہ عینا پہلی بار اس سے بات کرنے اس کے کمرے میں آئی تھی آئیے آئیے تشریف رکھیے ملکہ عالیہ آج آپ نے ہماری آرام گاہ میں اپنے قدم رکھنے کا شرف کیسے بخش دیا ہمارا تو جی چاہ رہا ہے کہ آپ کی قدم بوسی کر لیں مگر کیا کریں آپ کے قدم ہم سب بہت دور ہیں دانیال عینا کی طرف دیکھتے ہوئے شوق لہجے میں بولا جبکہ اس کے اس انداز پر عینا بے اختیار ہنسی تھی ٹٹت فضول کی ایکٹنگ مت کیا کرو ایدیب عینا دانیال کے بازو پر ایک مکا رسید کرتے ہوئے بولی اور وہیں صوفے پر بیٹھ گئی
اچھا ظالم لڑکی اتنی زور سے مارا ہے میرا تو بازو ہی ٹوٹ گیا دانیال اپنا بازو سہلاتے ہوئے بولا جبکہ عینا نے اسے گھورا تھا اس نے تو بہت آرام سے اس کے بازو پر مارا تھا مگر اس کی ایکٹنگ تھی جو ختم ہونے کا نام نہیں لے رہی تھی
اپنی یہ دو نمبر ایکٹنگ بند کرو مجھے کچھ ضروری بات کرنی ہے تم سے عینا دانیال کی طرف دیکھتے ہوئے سنجیدگی سے بولی کیونکہ وہ جانتی تھی کہ جب تک وہ سنجیدہ نہیں ہوگی یب تک دانیال بھی اس کی بات کو سیریس نہیں لے گا
اچھا ٹھیک ہے بولو کیا بات کرنی ہے تمہیں مجھ سے بیت دانیال سیدھا ہو کر ہی ہوئے بولا ک دانی تم شادی کر لو عینا دانیال کی طرف دیکھتی ہوئی نارمل انداز میں بولی کیا شادی یہ کیسا مذاق کر رہی ہو یار دانیال اس کی بات سن کر ہنسنے لگا
میں مذاق نہیں کر رہی دانی میں سچ بول رہی ہوں تم شادی کر لو عینا نے پھر سے اپنی وہی بات دہرائی یہ اچانک تمہارے دماغ میں میری شادی کا خیال کیوں آگیا خیر تو ہے تم میرے پیچھے پڑ گئی ہو یار کیا میں تمہیں سنگل اچھا نہیں لگتا دانیال ابھی بھی ہنس رہا تھا تمہاری شادی کی عمر ہے مجھ سے برے ہو تم 11 سال تمہاری عمر ہو گئی ہے اور ابھی بھی تمہیں شادی نہیں کرنی میرے خیال سے تمہیں شادی کر لینی چاہیے انکل آنٹی کو بھی اب ایک بہو کے ضرورت ہے تم جیسے شیطان کو وہ کب تک اکیلے جھیلیں گے عینا مسکراتے ہوئے بولی اور میں کس سے شادی کروں یہ بھی بتا دو دانیال اس کی تمام گل افشانی سن کے بعد صوفے کی پشت سے ٹیک لگا کر دونوں ہاتھ سن پہ باندھ کر عینا کی طرف دیکھتے ہوئے بولا
دانیر سے" عینا بول کر دانیال کے چہرے کی طرف" دیکھنے لگی شاید وہ کچھ ڈھویدنا چاہ رہی تھی دانیر کے لیے پسندگی یا ناپسندگی مگر دانیال کے چہرے پر نہ تو پسندگی کے تاثرات آئے اور نہ ہی ناپسندیدگی کے اور تم نے کیا سوچ کر میرے لیے دانیر کا انتخاب کیا دانیال کا لہجہ بالکل نارمل تھا مگر اس کا سوال جایر تھا کیونکہ میں نہیں چاہتی کہ دانیر کہیں باہر جائے وہ ابھی چھوٹی ہے نا سمجھ ہے معصوم ہے مگر بہت اچھی ہے تم اس سے شادی کر لو تم دونوں ایک ساتھ بہت خوش رہو گے عینا مسکراتے ہوئے بولی تو دانیال سنجیدگی سے عینا کے چہرے کی طرف دیکھنے لگا کیا اس نے کبھی اتنی فکر اپنی زندگی کے بارے میں کی تھی جتنی وہ دوسروں کی زندگی کے بارے میں کر رہی تھی کیا اس نے کبھی خود کے بارے میں سوچا تھا اس کی زندگی میں کیا ہوگا دوسروں کی زندگیاں بنانے میں وہ لڑکی سب سے آگے تھی مگر اپنی زندگی کا موڑ کس طرف تھا وہ یہ بھی نہیں جانتی تھی
بتاؤ دانی تمہیں پسند ہے دانیر تم کرو گے اس سے شادی عینا اب اس سے سوال کر رہی تھی اور اگر میں کہوں کہ مجھے کوئی اور پسند ہے تو دانیال نے الٹا عینا سے سوال کیا تو میں تمہارا منہ بھی توڑ دوں گی مجھے معلوم ہے کہ تم کسی کو پسند نہیں کرتے بلکہ دانیر تمہیں اچھی لگتی ہے اس لیے زیادہ ڈرامے بازی مت کرو اور مجھے ہاں یا نا میں جواب دو عینا اب اپنی اصلی ٹون میں آ چکی تھی عینا کی بات سن کے دانیال نے اپنا چہرہ دوسری طرف کر کے اپنے بالوں میں ہاتھ پھیرا یہ تو سچ تھا کہ دانیر اسے اچھی لگتی تھی مگر صرف اچھی لگتی تھی
محبت والا کوئی معاملہ نہیں تھا تو تمہیں میرے لیے دانیر ہی بیسٹ لگتی ہے رایب دانیال عینا کی طرف دیکھتے ہوئے بولا ہاں وہ تمہارے لیے بہترین ہے میں چاہتی ہوں کہ تم اس سے شادی کر لو جس دن حویلی میں مہندی کا فنکشن ہوگا اس دن تمہارا اور دانیر کا نکاح چاہتی ہوں میں میں چاہتی ہوں کہ وہ ایک رومم رشتے میں باندھ جائے تم جانتے ہو کہ وہ کیسی ہے ہمیشہ خوش رہو گے تم دونوں ایک ساتھ اب زیادہ ڈرامے مت کرنا ہاں کہو ناکہ میں آنٹی اور انکل کو بتا سکوں اور شادی کی
تیاریوں کے ساتھ ہی تم دونوں کے نکاح کی تیاری بھی کی جائے عینا دانیال کے بازو پر ایک ہاتھ رکھتے ہوئے بولی تو دانیال ہلکا سا مسکرایا
ٹھیک ہے اگر تمہیں یہ بہتر لگتا ہے تو تم جا کر بتا دو مام کو لیکن دانیر سے لازمی پوچھ لینا میں نہیں چاہتا کہ کچھ بھی اس کی سٹڈی یا برخلاف ہو اگر وہ راضی ہو گی یہی یہ نکاح ہوگا اور اگر وہ راضی نہیں ہوگی تو یہ نکاح نہیں ہوگا دانیال عینا کی طرف دیکھتے ہوئے بولا نے مسکراتے ہوئے ہاں میں سر ہلایا جب دانیال اسے پسند کر سکتا تھا تو دانیر بھی دانیال کو لازمی پسند کر سکتی تھی اور ویسے بھی حلال رشتہ بننے کے بعد خدا دو انجام دلوں میں محبت ڈال ہی دیتا ہے
ٹھیک ہے سب کچھ تمہاری اور دانیر کی سٹڈی سے ہی ہوگا بے فکر رہو تم عینا مسکراتے ہوئے بولی عینا۔۔۔۔۔دانیال نے بے حد نرم لہجے میں عینا کو پکارا تو عینا نے سوالیہ نظروں سے دانیال کی طرف دیکھا میری تو شادی کروا رہی ہو تم اپنے بارے میں کیا سوچا ہے کیا کرنا ہے تمہیں اپنی زندگی میں دانیال عینا کی طرف دیکھتے ہوئے بولا
کیا مجھے کیا کرنا ہے عینا لاپرواہی سے بولی تمہاری بھی زندگی ہے نکاح ہو چکا ہے تمہارا شوہر ہے تمہارا کیا سوچا ہے تم نے معاف کر دو انہیں اور اپنی زندگی کے بارے میں کچھ سوچو عینا میں تمہیں یوں نہیں دیکھ سکتا دانیال عینا کی طرف دیکھتے ہوئے سیریس انداز میں بولا
جانتے ہو دانیال اگر شطرنج میں ایک مہرہ عورت کا ہوا تو یقینا ًکھیل کے دوران بادشاہ کو اس سے عشق ہو جانا اور پھر شاہ کی "مات" اور "موت" کا سبب یہی عشق بنتا جانتے ہو شطرنج میں بادشاہ کے ہوتے ہوئے ملکہ کا مہرہ کیوں نہیں ہونا۔۔۔؟ ؟
کیونکہ عورت کھیلنے کے لیے تخلیق نہیں کی گئی کچھ پل تو دانیال اسے دیکھتا ہی رہ گیا جو بات وہ کر گئی تھی وہ بات بہت گہری تھی مگر اس بات کے پیچھے اس کو مقصد کیا تھا یہ دانیال کو نہیں معلوم تھا
اور میں بھی کھیلنے کے لیے تخلیق نہیں کی گئی تھی جو کھیل انہوں نے میرے ساتھ کھیلا ہے وہ سب بھلانا میرے لیے ناقابل قبول ہے میں انہیں معاف تو کر دوں گی مگر عینا کچھ پل خاموش ہوئی دانیال نے نظر اٹھا کر عینا کی طرف دیکھا میں یہ سب بھلا نہیں سکتی میں نے زرخان کو ایک موقع دیا ہے اور میں دیکھنا چاہتی ہوں کہ وہ کیا کرتے ہیں خیر میں اب چلتی ہوں مجھے آنٹی کو جواب بھی دینا ہے ناکہ ہم سب تمہارے نکاح کی تیاری شروع کریں عینا مسکراتے ہوئے بولی اور اٹھ کھڑی ہوئی دانیال بھی عینا کی طرف دیکھتے ہوئےہلکا سا مسکرایا تو عینا وہاں سے چلی گئی
کاش آج میری زندگی سنوارنے سے پہلے تم میری آنکھوں میں موجود تحریر پڑھ سکتی عینا مگر نہ تو تم یہ کام کر سکی اور نہ ہی میری قسمت شاید میری قسمت میں تمہارا ساتھ تھا ہی نہیں دانیال اس راستے کو دیکھتے ہوئے بولا جہاں سے ابھی عینا گئی تھی مام آپ کو پتہ ہے کہ آج مجھے بہت زیادہ مرہ آیا میں نے ڈید کے ساتھ بہت سارے پلانٹس دیکھے فلاورز دیکھے اور بہت چھوٹی چھوٹی گوڈز بھی تھی وہاں اور آپ کو پتہ ہے ڈید وہاں پر جو اتنے سارے لوگ موجود تھے انہیں بول رہے تھے کہ میں ان کی پرنسز ہوں اس وقت عینا اپنے بیڈ پر لیٹی بیلا کو سلانے کی
کوشش کر رہی تھی جبکہ بیلا کی باتیں ختم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہی تھی وہ اپنے سارے دن کے کارستانی سنانے میں مصروف تھی مام ہم ڈید کے پاس کیوں نہیں رہتے بیلا اپنا چھونا سا ہاتھ عینا کے گال پر رکھتے ہوئے بولی تو عینا نے آنکھیں کھول کر بیلا کی طرف دیکھا جو عجیب سا سوال پوچھ رہی تھی
ہم ان کے گھر رہی رہتے ہیں بیٹا عینا نے مختصر جواب دیا گھر نہیں مام ہم ڈید کے ساتھ نہیں رہتے ان کے روم میں سب بچے تو اپنے ڈید کے ساتھ رہتے ہیں مگر میں تو اپنی مام کے ساتھ رہتی ہوں ڈید تو دوسرے روم میں رہتے ہیں مجھے بھی ڈید کے پاس سونا ہے بیلا معصومیت سے بولی جب کہ بیلا کی بات سن کر عینا کو زرخان پر بے تحاشہ غصہ آیا تھا جو فضول میں ان گھ دنوں کے بیچ میں س آیا تھا اور بیلا کو اپنی بری طرح سے عادت ڈال رہا تھا آج بیلا اس سے بول رہی تھی کہ اسے زرخان کے ساتھ اس کے کمرے میں رہنا ہے
جبکہ عینا اس کمرے میں قدم بھی نہیں رکھنا چاہتی تھی مام اور بیلا الگ کمرے میں ہی رہتے ہیں ڈید کے پاس نہیں اب آپ دوبارہ یہ بات نہیں کریں گی ٹھیک ہے عینا اسے بہت پیار سے سمجھاتے ہوئے بولی لیکن مام ڈید تو بول رہے تھے کہ فیملی ایک ہی روم میں رہتی ہے اور میں تو ان کی پرنسز ہوں نا اس لیے میں ان کے پاس رہوں گی بیلا نے سچی بات بتائی جبکہ عینا کا تو دماغ ہی گھوم گیا یہ بندہ کسی دن میرے ہاتھوں قتل ہو جائے گا جو فضول میں میری بیٹی کا مائنڈ واش کر رہا ہے عینا دل ہی دل میں بولی
بتائیں نا مام ہم ایک ساتھ کب رہیں گے بیلا نے دوبارہ عینا سے وہی سوال پوچھا
بیلا بیٹا چپ کر کے سو جاؤ بہت دیر ہو گئی ہے عینا آنکھیں بند کرتی اس کے بالوں میں انگلیاں چلاتے ہوئے بولی اور اسے مرید سوال جواب کرنے سے روکا جب کہ بیلا کا کوئی ارادہ نہیں تھا ابھی سونے کا اسے اپنے سوالوں کے جواب چاہیے تھے
نہیں مام مجھے بتائیں ہم کب ڈید کے پاس رہیں گے مجھے ڈید کے پاس جانا ہے بیلا بضد لہجے میں بولی عینا نے بیلا کو کوئی جواب نہیں دیا اس نے اپنی آنکھیں بند ہی رکھی جبکہ بیلا اس کے جواب کی منتظر تھی مام بتائیں نا ڈید ہمارا انتظار کر رہے ہوں گے بیلا اٹھ کر بیت ہی ہوئے بولی
تمہارے ڈید کی تو میں۔۔۔۔۔ عینا جھنجھلا کر اٹھی یہ ڈید ڈید لفظ سن کر اس کے سر میں درد ہونے لگا تھا جبکہ بیلا اسی کے نام کا ورد کیے جا رہی تھی جان بن جاؤں گی عشق بن جاؤں گی جنون بن جاؤں گی سب کچھ بن جاؤں گی عینا کا فقرہ زرخان نے مکمل کیا تھا جبکہ زرخان کی آواز سن عینا نے جھٹکے سے گردن موڑ کے دروازے کی طرف دیکھا جہاں وہ برے آرام سے کھڑا مسکراتے ہوئے اسے ہی دیکھ رہا تھا اس کی مسکراہٹ جتلا دینے والی تھی جیسے کچھ جتلانا چاہتا ہو آپ کو کیا سکون نہیں ہے اپنے کمرے میں جو منہ اٹھا کر بار بار میرے کمرے میں چلے آتے ہیں عینا زرخان کو گھورتے ہوئے بولی ایک طرف تو بیلا نے اس کا دماغ خراب کر رکھا تھا اور دوسری طرف زرخان نے نہیں مجھے اپنے کمرے میں سکون نہیں ہے اور میں تمہارے کمرے میں نہیں اپنی پرنسز کے کمرے میں آیا ہوں اگر تمہیں کوئی مسئلہ ہے تم یہاں سے جا سکتی ہو زرخان بہت سہولب سے بولا اور چلتا ہوا بیڈ پر بیلا کے قریب بیٹھ گیا جبکہ زرخان کی آفر پر عینا کا منہ کھلا کھلا ہی رہ گیا وہ اسے اس کے ہی کمرے سے جانے کا بول رہا تھا اور میں اپنے کمرے سے کیوں جاؤں یہ میرا مرہ ہے آپ
کا نہیں جو آپ مجھے یوں اگر دے رہے ہیں چپ چاپ یہاں سے نکلیں اور جا کر اپنے کمرے میں آرام فرمائیں میرا مرہ آپ کے لیے نہیں بنوایا گیا عینا زرخان کی طرف دیکھتے ہوئے سنجیدگی سے بولی جبکہ بیلا زرخان کی گود میں چرھ کر بیٹھ چکی تھی میں تو یہاں سے نہیں جا رہا اکھاڑ لو جو تم نے اکھاڑنا ہے زرخان سکون سے بیڈ پر لیٹتے ہوئے بولا جبکہ بیلا کو وہ اپنے بازو میں بھینچ چکا تھا مام ڈید آپ کیوں لڑ رہے ہیں بیلا ایک نظر زرخان اور دوسری نظر عینا کو دیکھتے ہوئے بولی میں نہیں لڑ رہا پرنسز یہ آپ کی مام ہے نا بس ان کا دماغ تھوڑا کھسکا ہوا ہے مگر فکر نہیں کرنی آپ کے ڈید ایک دن وہ بھی سبب کر دیں گے زرخان بیلا کے گال پر لب رکھتے ہوئے بولا
آپ یہاں سے جا رہے ہیں یا میں آپ کو دھکے مار کر اپنے کمرے سے نکالوں عینا زرخان کو گھورتے ہوئے بولی پہلی بات تو یہ تم مجھے اس کمرے سے دھکے مار کر نہیں نکال سکتی اور آخری بات یہ کہ اگر میں اس کمرے سے گیا تو بیلا کو ساتھ لے کر جاؤں گا اور پھر آج کے بعد بیلا میرے ساتھ ہی میرے کمرے میں سوئے گی اور اگر اب تم نے مرید زبان چلائی تو میں بیلا کو لے کر یہاں سے چلا جاؤں گا زرخان نے عینا کو دھمکایا زرخان کی بات سن کر عینا کا تو دماغ ہی گھوم گیا ڈید مجھے مام اور ڈید دونوں کے پاس رہنا ہے اس سے پہلے کہ عینا کوئی جواب دیتی بیلا جلدی سے بولی
ہاں تو بیٹا مجھے تو کوئی مسئلہ نہیں ہے تمہاری مام کو ہی مسئلہ ہے زرخان کندھے آچکاتے ہوئے بولا مام بیلا کو مام اور ڈید دونوں کے پاس رہنا ہے آپ پلیز جھگڑا نہ کریں بیلا عینا کی طرف دیکھتے ہوئے آنکھیں پپنپاتے ہوئے بولی تو عینا ایک زبردسب گھوری سے زرخان کو نوازا اور بغیر کوئی بھی فضول بحث کیے سر نا پیر کمبل نان کر لیٹ گئی یعنی وہ کوئی بھی فضول بحث نہیں کرنا چاہتی تھی جبکہ زرخان نے بہت مشکل سے اپنی ہنسی دبائی تھی بیلا کی وجہ سے وہ عینا کے کافی قریب آگیا تھا اور اس کی پرنسز آج کے بعد اس کے لیے بہت فائدہ مند ثابت ہونے والی تھی
زرخان کو بے اختیار بیلا پر بہت پیارا آیا اور وہ چٹا چب اس کے دونوں گال چوم گیا جبکہ بیلا زور سے کھلکھلائی تھی
کمبل کے اندر سے عینا کے چہرے پر خوبصورت سی مسکراہٹ آئی تھی جو اگلے ہی پل غائب ہو چکی تھی کافی دیر بعد زرخان کو جب یقین ہو گیا کہ بیلا اور عینا دونوں گہری نیند سو چکی ہیں تو زرخان نے نرمی سے بیلا کو اٹھا کر عینا کے ساتھ لٹایا اور پھر ایر کے گھوم کر دوسری سائیڈ پہ آیا اور عینا کے ساتھ لیٹ گیا اب درمیان میں زرخان تھا اس کے دائیں جانب عینا تھی اور باہر جانے بیلا زرخان نے آہستہ سے اس کے چہرے سے کمبل ہٹایا تو وہ واقعی میں گہری نیند سو رہی تھی عینا کو دیکھ کر زرخان مسکرایا اور ی ا سے لیٹ کر کھینچ کر عینا کو اپنے حصار میں لیا اس نے عینا وہ کسی تکیے کی طرح خود میں بھینچا تھا جبکہ عینا گہری نیند میں ہونے کی وجہ سے صرف کسمسائی تھی مگر پھر سوتی بن گئی
زرخان جانتا تھا کہ جب بح عینا خود کو زرخان کے حصار میں دیکھے گی تو ضرور ہنگامہ کرے گی مگر وہ اپنی وی ی کے وجود سے سکون حاصل کرنے کے لیے ایسی ہرار مصیبتیں مول لے سکتا تھا
بہت اکر دکھاتی ہو مجھے مگر فکر کس بات کی ہے روعب تو تمہارا مجھ پر پھر بھی نہیں چلتا یہ سب بناوٹی ہے تم نے بولا تھا کہ میں تمہیں نہیں جان سکتا مگر یہ یقین مانو میں تو تمہیں بہت جلدی جان گیا ہوں جتنی سختی تم خود کے چہرے پر رکھتی ہو نا تم اندر سے ایسی ہو ہی نہیں اور تمہاری پہچان میں تمہیں خود کرواؤں گا زرخان عینا کے ماتھے پر لب رکھتے ہوئے بولا کیونکہ وہ جان چکا تھا کہ عینا خود کو جتنا سخت ظاہر کرتی ہے اتنی وہ ہے نہیں اندر سے وہ ایک نازک سی لڑکی ہے جس کے دل میں جذبات احساس محبت سب کچھ ہے مگر زندگی کی تلخ حقیقت نے اسے سات پہروں میں بٹھا رکھا ہے اس لیے وہ کبھی بھی اپنے دل کے پہروں سے باہر نہیں آئی تھی لیکن زرخان نے بھی اب فیصلہ کر لیا تھا کہ وہ عینا کو دنیا کی ہر خوشی دے گا اتنی محبت دے گا کہ وہ اپنی زندگی میں جتنی بھی محبتوں سے روموم رہی ہے وہ ساری محبتیں زرخان اسے واپس لونائے گا کبھی خود سے دور نہیں جانے دے گا اپنی محبت کا یقین اسے کروا کے رہے گا عینا آہستہ سے کروٹ بدلی اور زرخان کے سن پر رکھ دیا تو زرخان کے ہونٹوں پر دلقریب مسکراہٹ رینگ
گئی یقیناً وہ نیند میں تھی اور یہ حرکت اس نے نیند میں ہی کی تھی مگر عینا کی یہ ادا زرخان کو بے حد پسند آئی تھی
بہت ضدی ہو تم مگر تمہاری یہ ضد بھی ایک دن میری پناہوں میں دم توڑ دے گی یہ میرا وعدہ ہے تم سے زرخان عینا کو اپنی بانہوں میں قید کرتے ہوئے بولا اور پھر مسکراتے ہوئے آنکھیں بند کر گیا یقیناً آج اسے بہت سکون کی نیند آنی تھی
معمول کے مطابق فجر کے وقت عینا کی آنکھ کھلی اس نے آہستہ آہستہ آنکھیں کھولی مگر خود پر کچھ بوجھ سا محسوس ہوا کمرے میں بہت اندھیرا تھا وہ دیکھ نہیں سکتی تھی مگر جیسے ہی آہستہ آہستہ ذہن بیدار ہونے لگا اسے سمجھ آنے لگی کہ اس پر بوجھ کس چیز کا ہے یقیناً یہ زرخان ہی تھا اس کے سٹرانگ پرفیوم کی خوشبو کو عینا اپنے بے حد نزدیک محسوس کر سکتی تھی عینا نے بہت مشکل سے ہاتھ بڑھا کر لیمپ آن کیا تھا جبکہ زرخان اسے اپنی سخت گرفت میں لیے گہری نیند سو رہا تھا اس کی گرفت سوتے ہوئے بھی اتنی سخت تھی کہ عینا کو بھرپور مزاحمت کرنی پڑ رہی تھی
عینا نے گردن موڑ کر زرخان کی طرف دیکھا جس کے چہرے پر بہت سکون دکھائی دے رہا تھا جبکہ ہونٹوں پر ہلکی سی مسکراہٹ تھی جو اس کی ھتی مونچھوں تلے چھپی ہوئی تھی یوں محسوس ہو رہا تھا جیسے وہ سوتے ہوئے بھی بہت سکون محسوس کر رہا ہو ہے عینا بہت غور سے زرخان کو دیکھ رہی تھی اگر وہ کوئی دل پھینک سٹڈ ہونا تو وہ اب تک عینا کے پیچھے ہی کیوں بھاگتا وہ ہر بار زبردستی ہی ی ا مگر اس کے قریب آنا تھا مگر ایک حد تک وہ اس کا شوہر تھا اگر چاہتا تو زبردستی بھی اپنے سارے حقوق اس سے لے سکتا تھا مگر اس نے ایسا کچھ نہیں کیا تھا وہ بہت پیار سے بہت محبت سے اسے منانے کی کوشش کرنے میں لگا ہوا تھا اگر کوئی باہر کا سٹڈ زرخان کو اس طرح اپنی وی ی کی محبت میں ڈوبتا دیکھ لیتا تو ضرور رشک سے سڈ جانا وہ حویلی کے باہر کیسا تھا یہ صرف باہر کی دنیا ہی جانتی تھی اور وہ حویلی کے