Chapter 41: سے بولا جب کہ اس کے بات

سے بولا جب کہ اس کے بات کرنے کے انداز میں عینا کو شرمندگی صاف محسوس ہوئی تھی جسے وہ مکمل طور پر نظر انداز کر گئی صرف کہہ دینے سے نہ تو کوئی بہن بن جاتی ہے اور نہ ہی بھائی رشتے اور حقوق نبھانے پڑتے ہیں اور جو انسان ان کو نبھا نہ سکے ان پر پورا نہ ایر سکے اسے پہلے ہی پیچھے ہے جانا چاہیے مگر رشتوں کی بنیاد کو کھوکھلا نہیں کرنا چاہیے جیسے آپ نے کیا اب آپ مجھ سے کس چیز کی امید رکھ کر بیٹھے ہیں معافی کی تو میں آپ کو ایک بات بتا دوں میں کوئی نہیں ہوتی کسی کو معاف کرنے والی یا سزا دینے والی جو شخص مجھے تکلیف دیتا ہے میری روح کو زخمی کرنا ہے بس شخص ہے قطع تعلق ہو جاتی ہوں اس شخص سے اتنا دور ہو جاتی ہوں کہ کبھی وہ شخص مجھے نظر نہ آئے مگر یہاں رہنا میری مجبوری ہے اور عنقریب میں یہاں سے بھی چلی جاؤں گی عینا بالکل لاپرواہ انداز میں بولی

تم یہاں سے کہیں نہیں جاؤ گی چاہے تم کبھی مجھے معاف نہ کرو مجھے یہ قبول ہے مگر تم اس حویلی کو چھوڑ کر کہیں نہیں جا سکتی اور زرخان لالا کو اپنا لو محبت کرتے ہیں تم سے ان کی آنکھوں میں صاف محبت نظر آتی ہے تمہارے لیے اگر ان سے غلطی ہو گئی ہے تو انہیں مرید آزمائشوں میں مت ڈالو میری تم سے یہی درخواسب ہے کہ اپنے خوبصورت رشتے کو میری غلطیوں کی نظر مت کرنا حارث کا لہجہ نرم بالکل نہیں تھا جبکہ لہجے میں سنجیدگی تھی

چلتا ہوں اب میرے بارے میں نا ی ا لالا کے بارے میں لازمی سوچنا حارث بولتا ہوا آخری نظر عینا کو دیکھ کر کمرے سے نکل گیا

پکھت بیلا عینا کی طرف دی ہوں بولی یعنی ان کی باتیں سن رہی تھی

کچھ نہیں میری جان چلیں ہم نیچے آپ کو بھوک لگی ہوگی نا عینا بیلا کے بالوں کو سنوارتے ہوئے بولی YesMomBellaishungry !!!۔۔۔

بیلا اپنا ننھا سا ہاتھ اپنے پیٹ پر رکھتے ہوئے معصومیت سے بولی تو عینا نے اس کا وہی ہاتھ تھام کر لبوں سے لگایا

چلیں پھر میرے ساتھ بیلا کیا کھائیں گی۔۔۔۔؟ ؟ اس کا ہاتھ پکڑ کر اس سے ساتھ لیا کمرے سے نکلی بیلا آملیٹ کھائے گی مام بیلا نے جھٹ سے جواب دیا اونہہ آملیٹ بح ناشتے میں کھاتے ہیں ابھی رات ہے اور ہم ڈنر کریں گے عینا اسے سمجھاتے ہوئے بولی ڈنر میں چکن والے چاول کھائیں گے بیلا چہکتے ہوئے بولی وہ بریانی کا بول رہی تھی اسے بریانی نہیں بولتی تھی اس لیے وہ اسے چکن والے چاول ہی کہتی تھی ہم مم م اور۔۔۔۔۔۔۔عینا اس کے ساتھ اس سیڑھیاں ایرتے ہوئے بولی

اور بکاب کھائیں گے ہم بیلا نے پھر چہکتے ہوئے جواب دیا جب کہ اس کی خوبصورت چہکتی آواز پوری حویلی میں گونج رہی تھی اور ڈائننگ ٹیبل پر بیٹھے تمام افراد نے بے اختیار نظریں اٹھا کر سیڑھیوں کی طرف دیکھا تھا عینا بالکل سادہ سے کرتے اور کیپری میں ملبوس تھی کالا ہی دوپٹہ سر پر جمایا ہوا تھا آج وہ انہیں عینا نہیں بلکہ حور لگی تھی کیونکہ اتنے عرصے کے بعد سب نے اسے اس لباس میں دیکھا تھا بظاہر تو وہ لباس کافی سادہ تھا مگر کالا رنگ عینا پر بہت جچ رہا تھا سمجھنا مشکل تھا کہ کالا رنگ عینا پر خوبصورت لگ رہا ہے یا عینا کالے رنگ میں خوبصورت لگ رہی ہے

بکاب نہیں ہونا بیلا کباب ہونا ہے عینا نے اس کا فقرہ درست کیا

اوکے مام ہم بکاب کھائیں گے اپنا فقرہ درست کرنے کے چکر میں بیلا دوبارہ کباب کو الٹا بول گئی وہ اسی طرح کرتی تھی اسے پاکستانی کھانوں کے نام بہت مشکل سے لینے آتے تھے جبکہ اٹلی کے کھانوں کے بارے میں اس سے پوچھا جائے تو کسی رٹی ہوئی کتاب کی طرف فرفر بتاتی تھی اسے اردو بھی عینا نے بہت مشکل سے سکھائی تھی جبکہ ایلن بولنے میں اسے کوئی مشکل پیش نہیں آتی تھی اور اب وہ اردو بھی صحیح طریقے سے بولنے لگی تھی مگر کھائے جانے والے کھانوں کے نام اکثر الٹے بول دیا کرتی تھی وہ دونوں ابھی آخری دو سیڑھیوں کے دہانے پر تھی

جب بیلا نے دو سیڑھیاں اکٹھی پھلانگنا چاہیں اس سے پہلے کہ وہ سیڑھیاں پھلانگنے کی کوشش میں نیچے گر کر بری طرح چوٹ لگواتی عینا اس کا بازو پکڑ کے اپنی طرف کھینچتے ہوئے اسے اپنے بازوؤں میں اٹھا چکی تھی نہیں باز آتی نا الٹی حرکتوں سے ابھی نیچے گر جاتی ہے اور پھر چوٹ لگوا لیتی اور اگر چوٹ لگتی ہے تو پھر میں نے پٹائی کرنی تھی عینا بیلا کو ڈیبپے ہوئے بولی سوری مام میں بیلا نے اپنے ننھے ہاتھوں سے فورا ًاپنے کان پکڑے اونہہ ناٹ آگین عینا نے مسکراتے ہوئے اس کے ہاتھ کانوں سے ہٹایا تو بیلا نے اپنے دونوں بازو عینا کی گردن میں سختی سے حائل کرتے ہوئے اس کے گال کو چوما تو عینا مسکرا دی

السلام علیکم ڈائننگ ٹیبل کے نزدیک جاتے ہوئے عینا نے سب کا مشترکہ سلام کیا السلام علیکم بیلا نے بھی چہکتے ہوئے سلام لیا تو سب مسکراہٹ آ گئی

وعلیکم السلام بیٹھیں بیٹا اماں جان بیلا کی طرف دیکھتے ہوئے مسکراتے ہوئے بولی جبکہ سب نے بیلا کے سلام کا جواب بہت خوش دلی سے دیا تھا عینا نے ایک نظر پورے ڈائننگ ٹیبل پر دہرائی جہاں کوئی بھی کرسی خالی نہیں تھی سوائے زرخان کے ساتھ والی کرسی کے جہاں حور بیٹھا کرتی تھی عینا نے اس چیز کو زیادہ ایشو نہیں بنایا اور چپ چاپ اسی کرسی پر بیٹھ گئی جبکہ سب کو حیرت کا جھٹکا لگا تھا کہ عینا اتنی آسانی سے زرخان کے ساتھ کیسے بیٹھ گئی اور 51 ووٹ کا جھٹکا تو زرخان کو لگا تھا

جس کے ساتھ وہ بیٹھی تھی یہ لڑکی زرخان کو آج جھٹکے پر جھٹکے دے رہی تھی

عینا کے ساتھ والی کرسی پر ہی شیرازی سکندر بیٹھے تھے جبکہ عینا کے بالکل سامنے دانیال بیٹھا تھا بابا یہ آپ کی فیملی ہے نا بیلا شیرازی سکندر کی طرف دیکھتے ہوئے بولی جی بیٹا یہ میری فیملی ہے چلیں میں آپ کو سب سے ملوانا ہوں شیرازی سکندر بیلا کی طرف دیکھتے ہوئے بولے تو عینا نے نرمی سے بیلا کو زمین پر انارا تو وہ جا کر شیرازی سکندر کے گود میں بیٹھ گئی یہ اماں ہیں یعنی میری مام اور آپ کی یہ بری اماں ہیں یعنی گرینڈ مدر شیرازی سکندر بری اماں کی طرف دیکھتے ہوئے بولے

یہ برے دادا ہیں اور یہ چھوٹے دادا ہیں یعنی میرے برے بھائی اور یہ ان کی وائف ہیں اور آپ کی دادی جان اور چھوٹی دادی شیرازی سکندر نے بیلا کو شاہنواز سکندر اور صہزیب سکندر کا تعارف کروایا یہ دونوں آپ کی آنی ہیں اور یہ دونوں مامو شیرازی سکندر ارحم اور حارث لابہ اور فاریہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بولے

ہیلو کیسی ہو لیل گرل ارحم بیلا کی طرف دیکھتے ہوئے بولا تو اس نے مسکراتے ہوئے اپنا ہاتھ ہلایا جیسے اس نے ہائے کر رہی ہو الحمدللہ مامو آپ کیسے ہیں بیلا مسکراتے ہوئے بولی جب کہ اس کے الحمدللہ کہنے پر ارحم بے تحاشہ خوش ہوا تھا وہ چھوٹی سی بچی کیسے جانتی تھی کہ اپنی خیریت الحمدللہ میں بتانی ہے یقینا ًیہ عینا کی یربیت تھی یہ دونوں آپ کے دانیال کے موم ڈید ہیں شیرازی سکندر سائمہ بیگم اور حیدر صاحب کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بولے مجھے پتہ ہے بابا یہ کون ہیں یہ بھی مامو ہیں بیلا زرخان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بولی جب کہ بیلا کے مامو بولنے پر زرخان نے جھٹکے سے سر اٹھا کر بیلا کی

طرف دیکھا اور سب کا قہقہ بے اختیار تھا خدا کا خوف کرو لڑکی یہ تمہاری ماں کا سہاگ ہے جسے تم مامو بول رہی ہو دانیال بیلا کی طرف دیکھ کر ہنستے ہوئے بولا جبکہ سہاگ لفظ پر عینا نے دانیال کو گھورا تھا

یہ سہاگ کیا ہونا ہے بیلا دانیال کی طرف دیکھتے ہوئے بولی ہ سہاگ یعنی آپ کی مام کی سبییڈ مامو تو بالکل نہیں دانیال بولا اور پھر سے ہنس پڑا

مام کے ہسبنڈ کو کیا کہتے ہیں بیلا نے دوبارہ سوال کیا (بیلا چلو آؤ کھانا کھاؤ ) اس سے پہلے کہ وہاں پر کوئی اور بیلا کو جواب دیتا عینا نے کسی کو بولنے کا موقع ہی نہیں دیا اور بیلا کو پکڑ کر اپنی گود میں بٹھا لیا جب کہ عینا کی بولی گئی بات سمجھنے سے سب قاصر تھے سوائے دانیال شیرازی سکندر حیدر اور سائمہ کے کیونکہ اس نے اٹلی زبان بولی تھی مگر وہ یہ ضرور سمجھ گئے تھے کہ عینا مرید اس بارے میں کوئی بات نہیں کرنا چاہتی اس لیے ہی اس نے اس بات کو بیچ میں ہی ٹوک دیا

بیلا چکن والے چاول کھاؤ گی نا دانیال بیلا کی طرف دیکھتے ہوئے بولا جبکہ آنکھوں میں شرارت تھی پتہ نہیں اس بندے میں کون سا کیرا تھا جو اسے ٹکنے نہیں دیتا تھا

دانیال کی بات سن کر بیلا نے زور و شور سے ہاں میں سر ہلایا جبکہ عینا بیلا کے گلے میں رومال ڈال رہی تھی کیونکہ وہ کھانا کھاتے ہوئے اکثر اپنے کپڑے گندے کر لیتی تھی اچھا تو چکن کا کون سا پیس کھانا پسند کرے گی بیلا ویسے تو چکن کے بہت سارے پیس ہوتے ہیں اب آپ بتائیں کون سا پیس کھاؤ گی نرم گرم غصے والا کام ڈاؤن والا ٹھنڈا یا مونا نازا کہ کمزور دانیال بغیر سانس لیے اپنی بے تکی بات تفصیل میں بولا ساتھ بیٹھی سائمہ بیگم نے دانیال کے سر پر ایک چپیت لگائی تھی کیونکہ اب وہ بیلا کو تنگ کرنے والا تھا

گدھے کہیں کے چپ کر کے کھانا کھاؤ سائمہ بیگم اسے گھورتے ہوئے بولی

مام یہ گدھا کیا ہونا ہے بیلا عینا کی طرف دیکھتے ہوئے بولی جو اس کے منہ میں چاولوں کا مچ ڈال چکی تھی وہ جو آپ کے سامنے بیٹھا ہے اسے اردو زبان میں گدھا کہتے ہیں عینا نے مسکراہٹ دباتے ہوئے ہلکی آواز جواب دیا جو ساتھ ہی بیٹھے زرخان کے کانوں تک با آسانی پہنچ چکی تھی

دنیال کدھا بیلا چہکتے ہوئے بولی جبکہ دانیال جو پانی کا گھونٹ بھر رہا تھا بیلا کی بات سن کر وہ پانی اس کے گلے میں ہی اتک گیا اور فوارے کی صورت میں اس کے منہ سے باہر کلا اور وہ کھانسنے لگا دنیال کدھا بیلا نے دوبارہ وہی الفاظ دہرائے وہ بہت خوش ہوتے ہوئے یہ بول رہی تھی جسے اس کے لیے یہ چیز کوئی ایدونچر ہو

دنیال گد۔۔۔۔ابھی بیلا اسے تیسری بار گدھا بولتی عینا نے جلدی سے چاولوں کا مچ بھر کے اس کے منہ میں ڈال دیا جس سے اس کا منہ فورا ًبند ہو گیا جب کہ ڈائننگ ٹیبل پر بیٹھے ہر فرد کا ہنس ہنس کر برا حال تھا چپ کر جاؤ میری جان اگر تم نے ایک اور بار اس کو گدھا بولا تو یہ مونسٹر تمہیں کھا جائے گا عینا بیلا کے گرد اپنے دونوں بازوؤں کا حصار بناتے ہوئے ہلکا سا ہنستے ہوئے بولی دنیال گد۔۔۔۔ابھی بیلا اسے تیسری بار گدھا بولتی عینا نے جلدی سے چاولوں کا مچ بھر کے اس کے منہ میں ڈال دیا جس سے اس کا منہ فورا ًبند ہو گیا جب کہ ڈائننگ ٹیبل پر بیٹھے ہر فرد کا ہنس ہنس کر برا حال تھا

چپ کر جاؤ میری جان اگر تم نے ایک اور بار اس کو گدھا بولا تو یہ مونسٹر تمہیں کھا جائے گا عینا بیلا کے گرد اپنے دونوں بازوؤں کا حصار بناتے ہوئے ہلکا سا ہنستے ہوئے بولی عینا نے ایک نظر دانیال کو دیکھا جو بری طرح اسے ہی گھور رہا تھا یعنی اسے شک تھا کہ بیلا کو گدھا لفظ عینا نے ہی سکھایا ہے مجھے گھورنا بند کرو ورنہ دس دن بعد جب واپس ڈیوٹی پر آؤ گے تو اگلے دس دن کے لیے دوبارہ سے سپیبد کر دوں گی عینا بظاہر تو بیلا کو کھانا کھلا رہی تھی مگر وہ مخاطب دانیال سے تھی جبکہ دانیال تو تلملا ہی گیا

انکل آپ مجھے اس کے برابر کے عہدے پر نہیں رکھ سکت تھے سسسٹی کیا ہر وقت پییڈ کرنے کی دھمکی دیتی رہتی ہے ییز آفیسر ہونے کا رعب جھاڑتی ہے مجھ پر دانیال شیرازی سکندر کی طرف دیکھتے ہوئے بولا بیٹا پہلی بات تو عینا کو میں نے اس عہدے پر نہیں بٹھایا وہ خود اپنے بلبوتے پر اس عہدے تک پہنچی ہے اور رہی بات تمہاری تو میں تمہیں عینا کے عہدے پر نہیں پہنچا سکتا کیونکہ جس عہدے پر عینا ہے وہاں وہ اکیلی ہی رہ سکتی ہے کوئی دوسرا اس کے برابر کا ہرگز نہیں آ سکتا شیرازی سکندر دانیال کی طرف دیکھتے ہوئے بولے تو اس نے منہ بسورا مام آنی ہمیں مس کر رہی ہوں گی نا بیلا کو جانے کہاں سے دانیر کا خیال آگیا

کیپ وایب بیلا عینا نے اسے کھاتے ہوئے ٹوکا کیونکہ وہ مسلسل بول رہی تھی اور عینا کہ بولنے سے وہ فورا ًچپ ہو گئی اور پھر اس نے کھانا کھاتے ہوئے ایک بار بھی آواز نہیں نکالی بلکہ خاموشی سے کھانا ہے کھایا کھانا کھانے کے بعد سب اپنے اپنے مروں میں جا چکے تھے جبکہ اینا بیلا کے ساتھ باہر لان میں موجود تھی مام یہ تو پارک ہے کتنا پیارا ہے بیلا چاروں طرف نظریں دہراتے ہوئے خوش ہوتے ہوئے بولی کیونکہ اسے وہ پارک ہی دکھائی دے رہا تھا اٹلی میں ان کے گھر کا لان بہت چھونا تھا وہاں پر رنگ برنگے پھول تو تھے مگر اس طرح پھولوں سے بھرے ہوا لان ہر جگہ پر درجب پھول پودے یہ سب چیزیں دیکھتے ہوئے بیلا اسے ایک پارک ہی سمجھ رہی تھی اور بے تحاشہ خوش ہو رہی تھی نہیں میرا چہ یہ پارک نہیں ہے یہ لان ہے جیسے ہمارے گھر پر ہے ویسے ہی مگر یہ کافی برا ہے نا اور یہاں پر زیادہ فلاورز اور پلانٹس ہیں اس لیے آپ کو یہ پارک لگ رہا ہے عینا نے اسے سمجھایا مام میں وہ فلاور دیکھ لوں بیلا سامنے گے گلاب کے پھولوں کی

طرف اشارہ کرتے ہوئے بولی تو عینا نے مسکرا کر ہاں میں سر ہلایا تو وہ بھاگتی ہوئی ان پھولوں کے قریب گئی اور ان پھولوں کو اپنے چھوٹے چھوٹے ہاتھوں سے نرمی سے چھو کر دیکھنے لگی السلام علیکم آپی لان میں داخل ہوتے ہوئے دانش اور مصطفی نے عینا کو مشترکہ سلام کیا وعلیکم السلام کافی دیر کر دی آنے میں عینا دانش کی طرف دیکھتے ہوئے بولی کیونکہ عینا نے دانش کو مارکیٹ سے بیلا کے لیے کچھ چیزیں لانے کے لیے بولا تھا جی آپی وہ بس راستے میں گاڑی خراب ہو گئی اور پھر مصطفی کو فون کیا تو وہ پک کرنے آگیا اس لیے بس تھوڑی سی دیر ہو گئی دانش سامان کے شاپر سامنے ٹیبل پر رکھتے ہوئے بولا تو عینا نے اسباب میں سر ہلاتے ہوئے ان دونوں کو بیٹھنے کا اشارہ کیا تو پاس رکھی کرسیوں پر وہ دونوں بیٹھ گئے عینا نے اپنا فون نکالا اور فون میں سے ایک ویڈیو نکال کر فون سامنے ٹیبل پر رکھا اب فون دانش اور مصطفی کے سامنے تھا اور فون میں ایک ویڈیو دکھائی دے رہی تھی

جانتے ہو یہ شخص کون ہے عینا دانش اور مصطفی کی طرف دیکھتے ہوئے بولی جی آپی یہ تو ملک ظہیر کا چھونا بھائی فضل ظہیر ہے ہم جانتے ہیں اسے کیس کے دوران اس کی ویڈیوز دیکھی تھی میں نے دانش ایک نظر ویڈیو کو دیکھتے ہوئے بولا مجھے اس کی ایک ایک ڈیٹیل چاہیے بح ہونے سے پہلے پہلے اس کی تمام معلومات میری ای میل پر آ جانی چاہیے اور تم اس کالج میں دوبارہ ایدمشن لو گے جہاں پر یہ پڑنا ہے سن میں آیا ہے کہ یہ لاسب ایئر میں ہے اور یہ اس کالج میں اس کا آخری سال ہے اس کی پل پل کی خبر مجھے تم دو گے عینا پہلے دانش اور پھر مصطفی ک کی طرف دیکھتی ہوئی بولی

جی ٹھیک ہے آپی میں بح ہی اس کالج میں ایدمیشن لوں گا مصطفی نے مسکراتے ہوئے جواب دیا جبکہ دانش کا بھی وہی جواب تھا کچھ دیر وہاں بیٹھنے کے بعد وہ دونوں ہی وہاں سے چلے گئے جبکہ بیلا کرسی پر بیٹھی گود میں اپنا آئی پیڈ رکھے کارٹون دیکھنے کے ساتھ ساتھ چاکلیٹ کھانے میں مصروف تھی عینا بیلا کے قریب ہی ٹہل رہی تھی ہاتھ میں اس کے موبائل تھا اور وہ موبائل میں بری طرح ڈوبی ہوئی تھی چہرے پر سنجیدگی تھی یقیناً وہ اپنے فون پر کوئی ضروری کام کر رہی تھی

زرخان نے کھڑکی سے سرسری سا پردہ ہٹا کر سامنے لان کی طرف دیکھا جہاں اسے بیلا اور عینا دونوں ہی وہاں دکھائی دی رات کے 81 بج رہے تھے اور وہ دونوں اس وقت باہر لان میں تھی یہ دیکھ کر جانے کی بجائے زرخان وہیں پر کھڑا ہو کر عینا کو دلچسپی سے دیکھنے لگا جس کا بایاں ہاتھ مر کے پیچھے تھا جبکہ دائیں ہاتھ میں فون تھا اور وہ مکمل طور پر موبائل میں کچھ کرنے میں مصروف تھی بیلا نے اپنا آئی پیڈ سائیڈ پر رکھا اور عینا کی طرف دیکھا مام۔۔۔۔۔بیلا نے عینا کو پکارا تو عینا جلدی سے نظریں فون سے ہٹا کر بیلا کی طرف دیکھنے لگی عینا کے دیکھنے پر بیلا نے اپنے دونوں بازو اٹھا کر عینا کو اشارہ کیا جیسے کہنا چاہ رہی ہو کہ مجھے اٹھا لیں بیلا کا اشارہ سمجھتے ہوئے عینا جلدی سے اس کے قریب گئی اور اپنا فون وہیں ٹیبل پر رکھ کر بیلا کو اپنے بازوں میں اٹھا لیا عینا کے اٹھانے پر بیلا نے اپنا سر عینا کے کندھے پر رکھ دیا اور دونوں بازو عینا کی گردن میں حائل کرتے ہوئے مندی مندی آنکھیں بند کرنے لگی نیند آرہی ہے میری بیلا کو عینا اس کی مر پر آہستہ آہستہ ہاتھ چلاتے ہوئے بولی

یس مام۔۔۔۔۔۔بیلا نے ہلکی سی آواز میں عینا کا جواب دیا عینا کو پتہ تھا کہ وہ اتنا لمبے سفر سے تھک چکی ہے اور جلد ہی اسے نیند آ جائے گی اسی لیے تو وہ اسے لان میں لے آئی تھی ناکہ دانیال اسے تنگ نہ کر سکے اگر وہ دانیال سے باتوں میں لگ جاتی تو یقیناً اس نے اتنی جلدی نہیں سونا تھا اور عینا جانتی تھی اسی لیے تو وہ اسے اپنے ساتھ ہی باہر لان میں لے آئی اور اس کی سوچ کے مطابق آدھے گھنٹے کے اندر اندر بیلا کو نیند آگئی تھی

عینا مسکراتے ہوئے اس کی مر تھپتھپانے لگی اور ساتھ ہی لان میں نہلیے لگی عینا اکثر بیلا کو سلانے کے لیے ایسے ہی کرتی تھی ناکہ عینا سکون کی نیند سو سکے اور بیلا کو عینا کی آغوش میں ہمیشہ سکون کی نیند ہی آتی تھی کھڑکی سے زرخان مسکراتے ہوئے عینا کو دیکھ رہا تھا شاید وہ بچی عینا کی زندگی میں واقعی بہت زیادہ اہمیت رکھتی تھی شاید عینا کے لیے اس کی دنیا اس بچی میں بسی تھی اور اس بچی کے لیے تو اس کا سب کچھ عینا ہی تھی زرخان نے غور کیا کہ عینا نے اپنے اسی بازو پر بیلا کو اٹھایا ہوا تھا جس بازو پر اسے گولی لگی تھی یقینا ًاسے تکلیف ہو رہی ہوگی مگر تکلیف کے تاثرات نہ تو اس کے چہرے پر تھے اور نہ ہی وہ رک رہی تھی بلکہ اس کا عمل جاری تھا جبکہ زرخان یہ چیز محسوس کر سکتا تھا کہ بیلا کو اٹھانے سے بازو میں ضرور اسے تکلیف محسوس ہو رہی ہوگی مگر بیلا کے لیے وہ یہ تکلیف بھی برداشت کر سکتی تھی اس لیے تو وہ چپ چاپ ٹہل رہی تھی

کچھ دیر گزر جانے کے بعد عینا کو احساس ہوا کہ بیلا گہری نیند سو چکی ہے تو عینا چلتی ہوئی ٹیبل کے قریب آئی وہاں سے بیلا کا آئی پیڈ اور اپنا فون اٹھایا اور حویلی کے اندر کی جانب قدم بڑھائے کیونکہ منگوایا گیا سامان تو وہ کب کا اپنے کمرے میں بھجوا چکی تھی عینا اپنے کمرے کے قریب پہنچی تو اس کے کمرے کا دروازہ کھلا تھا اسے تھوڑی حیرانی ہوئی کیونکہ ملازمہ تو دروازہ کھلا نہیں چھوڑ سکتی تھی پھر دروازہ کس نے کھولا اپنی سوچوں کو جھٹک کر وہ کمرے میں داخل ہوئی اور بیلا کو نرمی سے بیڈ پر لٹایا اس پر کمبل اُڑہا اور اپنا دوپٹہ انار کر بیڈ پر رکھا اپنے کرتے کے بازوں کو کہنیوں تک فولڈ کرتے ہوئے وہ پیچھے مڑی مگر اپنے ٹھیک پیچھے زرخان کو دیکھ کر اس کے ماتھے پر کئی بل نمودار ہوئے یقینا ًاگر یہاں عینا کی جگہ کوئی اور لڑکی ہوتی تو اچانک اپنے سامنے زرخان کو دیکھ کر ضرور چیختی مگر وہ چیخنے کی بجائے اپنی پریشانی پر بل ڈالے اسے دیکھ رہی تھی جیسے نظروں ہی نظروں میں پوچھ رہی ہو کہ اب یہاں آنے کا کیا مقصد ہے

بہت ہی یدر لڑکی ہو یار اچانک اپنے سامنے ایک اونچے لمبے جوان سٹڈ کو دیکھ کر بھی نہیں ڈری زرخان عینا کے سراے پر نظریں جماتے ہوئے بولا جو بغیر دوپٹے کے اس کے سامنے کھڑی تھی جبکہ کالے لباس میں اس کی دودھیا رنگت چاند کی مانند دھمک رہی تھی ڈرنے والوں میں سے نہیں ہوں میں یہاں آنے کا مقصد کیا ہے آپ کا عینا نے آگے بڑھ کر اپنے دوپٹہ پکڑنا چاہا جبکہ زرخان اس کا بازو پکڑ کے اسے دوپٹہ پکڑنے سے روک چکا تھا میری وی ی ہو تم کسی مقصد کے بغیر بھی تمہارے قریب آ سکتا بیت ہوں زرخان اسے ساتھ لیے پاس پڑے صوفے پر ہی ہوئے بولا اور اس کا بازو پکڑ کر کے دیکھنے لگا زخم زیادہ گہرا نہیں تھا گولی چھو کر گزری تھی جب کہ لاپرواہی کرنے کی وجہ سے اس میں سے خون رس رہا تھا جیسے زخم بالکل نازہ ہو اس کے بازو کو دیکھ کر زرخان نے ہونٹ بینچ کر عینا کی طرف دیکھا جو سنجیدہ نظروں سے اسی کا معائنہ کر رہی تھی

تم میں انسانوں والی کوئی کوالٹی نہیں پائی جاتی کیا یا پلاسٹک ک کی بنی ٹٹ ت ہو جو تمہیں کچھ محسوس نہیں ہونا زرخان اپنے پاس پڑا فرسب اید باکس پکڑتے ہوئے بولا جو وہ اپنے ساتھ ہی لے کر آیا تھا نہیں مجھ میں انسانوں والی کوئی چیز نہیں پائی جاتی پلاسٹک ک نہیں پتھر کی ہوں میں کم سے کم کچھ محسوس تو میں بالکل نہیں کر سکتی عینا ایک جھٹکے سے اپنا بازو زرخان کی گرفت ہے چھڑواتے ہوئے بولی اور صوفے سے اٹھ کھڑی ہوئی اس سے پہلے کہ وہ زرخان کی پہنچ سے دور جاتی زرخان اسے بازو سے پکڑ دوبارہ اپنی طرف کھینچ چکا تھا کوئی بات نہیں اگر تم میں انسانوں والی کوالٹی نہیں پائی جاتی تو تمہیں میں انسان بناؤں گا فکر کس بات کی ہے سویٹ ہارٹ زرخان اپنے اور عینا کے درمیان فاصلہ مٹاتے ہوئے بولا مجھ سے زیادہ فری ہونے کی ضرورت نہیں ہے اگر میں آپ کو یہاں پر برداشت کر رہی ہوں تو اس کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ ک ٹھت آپ میرے سر خرھیں گے عینا زرخان کی طرف دی ہوئی سنجیدگی سے بولی اور دوبارہ صوفے اٹھ کھڑی ہوئی مگر اس بار زرخان نے اسے نہ تو خود کی طرف کھینچا تھا اور نہ ہی اس کا بازو پکڑا تھا بلکہ خود بھی اٹھ کر اس نے ایک جھٹکے سے اسے اپنے بازوؤں میں اٹھا کر صوفے پر پٹکا تھا اور خود اس پر حاوی ہوا تھا

جبکہ زرخان کی اس حرکت پر عینا کی آنکھیں پھٹی کی پھٹی رہ گئی تھی مچ یہ بات تو بھرے معے میں آنکھ مارنے سے پہلے سوچنی چاہیے تھی وی ی کہ تمہاری اس حرکت سے تمہارا شوہر تمہارے سر بھی چرھ سکتا ہے زرخان صوفے پر عینا کے چہرے کے قریب دائیں بائیں بازو رکھتے ہوئے اس کی طرف تھوڑا جھکتے ہوئے بولا اس وقت میں آپ کی وی ی نہیں تھی سمجھے اور پیچھے ہٹیں اگر زیادہ بدتمیزی کی میرے ساتھ تو نرمی سے میں بالکل پیش نہیں

آؤں گی عینا نے اسے وارن کیا

کیوں اس وقت تمہاری مجھ سے رشتہ داری بدل گئی تھی کیا جو تم اس وقت میری وی ی نہیں تھی زرخان عینا کو بخشنے کے موڈ میں بالکل نہیں تھا

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.