Chapter 38: کے نزدیک آیا تھا یہ وہ رشتہ

کے نزدیک آیا تھا یہ وہ رشتہ تھا جسے چاہ کر بھی عینا جھٹلا نہیں سکتی تھی کیونکہ اسنے زرخان سے سچی محبت کی تھی سچے جدباتوں کے ساتھ مگر زرخان کی گئی یدلیل اسے نہیں بھولتی تھی دل کہتا تھا اس موقع دو پر دماغ کہتا تھا کیسے اسے ہی دوبارہ موقع دیا جاۓ جسنےپہلےہیدھیکاردیاہواوروہتھابھیتو شیرازیسکندرکابھتیجاانکاخونتھاجبشیرازی سکندرنےکبھیاسےقبولنہیںکیاتھاکبھیاسےاپنی اولادنہیںسمجھاتھاہمیشہاسےدھیکاراہیتھاتوانکے بھتیجےسےکیاتوقعات رکھی جا سکتی تھی وہ تو ایک بر ایسا کر بھی چکا تھا یہ سب سوچتے ہوئےعینانےجھٹکےسےانکھیں کھولیںتھی میم آپ ٹھیک ہیں دانش ایک نظر عینا کی طرف دیکھتے ہوئے بولا تو اس وقت ڈیوٹی پر نہیں ہو دانش عینا سڑک پر نظر جماتے ہوئے بولی

اووو سوری آپی آپ ٹھیک ہیں دانش نے فورا ًاپنا فقرہ درست کیا ہاں میں بالکل ٹھیک ہوں تم سے ایک ضروری بات کرنی تھی مجھے عینا دانش کی طرف دیکھتے ہوئے بولی جی آپی بولیں آپ پوچھ کیوں رہی ہیں آپ بس حکم کیا کریں دانش مسکراتے ہوئے بولا فاطمہ کو پسند کرتے ہو تم عینا بولی تو گاڑی ڈرائیو کرتے ہوئے دانش کے ہاتھ ایک دم رکے مگر وہ فورا ًخود پر قابو کر گیا جی آپی بس اچھی لگتی ہے دانش ہلکا سا مسکراتے ہوئے بولا کیونکہ وہ بات کو گول مٹول نہیں کر سکتا تھا عینا کہ پوچھنے کے انداز سے ہی اسے معلوم ہو گیا تھا کہ عینا فاطمہ سے دانش کی محبت کے بارے میں سب کچھ جانتی ہے اچھی لگتی ہیں یا محبت کرتے ہو اس سے عینا دانش کو مشکوک ک نظروں سے دیکھتی ہوئی بولی

آپی بس اچھی لگتی ہے پسند ہے اب آپ مجھے چھیڑیں تو نا دانش اپنے بالوں میں ہاتھ پھیرتے ہوئے بولا تو عینا بے اختیار مسکرا اٹھی بات کرو کل آنٹی سے اور جلدی رشتہ بھجواؤ فاطمہ کے گھر میں خود بھی اس کے مامو سے بات کروں گی اور جلد ہی تم دونوں کی شادی بھی کروا دیں گے عینا مسکراتے ہوئے بولی آپی آپ سے ایک بات پوچھوں آپ کو اس سب کے بارے میں پتہ کیسے چلا میں نے تو کبھی آپ سے اس کے بارے میں ذکر نہیں کیا دانش نے وہ سوال پوچھ ہی لیا جو وہ پوچھنا چاہ رہا تھا

میرے ناک کے نیچے تم پیار پیار کھیل رہے تھے اور مجھے بتانا تک پسند نہیں کیا بیٹا شاید تم یہ بھول رہے ہو کہ تمہاری رگ رگ سے واقف ہوں میں تمہارے پل پل کی خبر سے واقف رہتی ہوں میں پھر تم یہ کیسے پوچھ سکت ہو کہ مجھے سب کے بارے میں کیسے پتہ چلا اینا کے بولنے پر وہ بیچارہ شرمندہ سا ہو گیا اب شرمندہ ہونے کا کوئی فائدہ نہیں میں تو تم سے امید رکھ رہی تھی کہ تم مجھے خود بتاؤ گے مگر تم نے تو ایک بار بھی ذکر نہیں کیا

عینا اپنے فون پر نظریں جماتے ہوئے بولی آپی وہ بس میں بتانے والا تھا دانش کو بہت شرمندگی محسوس ہو رہی تھی کب جب شادی کر لیتے اور چار بچے پیدا کرنے کے بعد آ کر مجھے خوشخبری دیتے جی مبارک ہو آپ پھپھو بن گئی ہیں اپنی مسکراہٹ دباتے ہوئے مصنوئی سنجیدگی سے بولی نہیں آپی ایسی باتیں کر رہی ہیں آپ میری زندگی میں امی اور آپ کے علاؤہ ابھی تک کوئی اس مقام پر نہیں پہنچا کہ میں آپ بتائے بغیر کچھ کروں میں تو بس اس لیے چپ تھا کیونکہ کام ہی بہت تھا اور اس دوران آپ سے بات کرنے کا موقع ہی نہیں ملا ورنہ آئی سوئیر میں آپ کو ہی بتانے والا تھا

چیی اچھا ٹھیک ہے زیادہ وضای مت دو اور یہ اس لوکیشن کو ٹریس کرو ہمیں یہاں پہنچنا ہے عینا دانش کی طرف اپنا فون بڑھاتے ہوئے بولی تو دانش نے فون تھام کر لوکیشن ٹریس کی اور اپنی گاڑی اس جانب بڑھائی حارث سڑھیاں ایر کر نیچے آ رہا تھا جب اس کی نظر منہ پھلا کر بیٹھی لابہ پر پڑی اس کا منہ دیکھ کر معلوم ہو رہا تھا جیسے اس نے نازہ نازہ اپنی عزت افزائی کروائی ہو اور اس کی عزت افزائی کرنے والی شخصیت اس گھر میں ایک ہی تھی وہ تھی زینت بیگم کیا ہوا یوں منہ پھلا کر کیوں بیٹھی ہو حارث لابہ کے قریب جاتے ہوئے بولا اس گھر میں مجھ سے کوئی پیار ہی نہیں کرنا مجھے کوئی کچھ سمجھتا ہی نہیں لابہ نفی میں سر ہلاتے ہوئے بہت افسوس ہے بولی جبکہ حارث کو اس کی بات بالکل سمجھ نہیں آئی تھی

اب تم کچھ بتاؤ گی کہ نہیں حارث اس نوٹنکی کو گھورا میں آپ کو کیا بتاؤں اس گھر میں کوئی مجھے آنکھیں دکھانا ہے تو کوئی مجھے غصہ دکھانا ہے اور کوئی مجھے جوتی دکھانا ہے اب میں معصوم سی کہاں جاؤں لابہ رونے والی شکل بناتے ہوئے بولی جبکہ آنکھیں دکھانے والی بات اور حارث نے اسے مرید گھورا کیونکہ آنکھیں دکھانے والا فرد وہی تھا جبکہ غصہ دکھانے والے کے بارے میں اسے معلوم نہیں تھا اور جوتی دکھانے والی زینت بیگم تھی اس گھر میں میری کوئی سببا ہی نہیں ہے مجھے کچرے کے ڈبے سے اٹھا کر لائے ہوئے ہیں یہ لوگ لابہ آنکھوں میں نمی لیے دکھ بھرے لہجے میں بولی میں نے تو تمہیں پہلے ہی کہا تھا کہ تمہیں کچرے کے ڈبے سے اٹھا کر لایا گیا ہے مگر ایک تم ہی تھی جو نہیں سنتی تھی چلو شکر ہے آج تمہیں یقین ہو گیا حارث اپنی مسکراہٹ دباتے ہوئے بولا تو اپنا رونا دھونا بھول کر لابہ نے اسے بری طرح گھورا آپ کے کہنے کا مطلب کیا ہے اگر آپ میرے دکھ میں میرا ساتھ نہیں دے سکت تو میرے زخموں پر مک بھی مت چھیرکین لابہ حارث کو آنکھیں دکھاتے ہوئے بولی

تمہارے دکھ میں شامل میں ہو جاؤں پہلے مجھے اپنا دکھ تو بتاؤ حارث لابہ کی طرف دیکھتے ہوئے بولا میں آپ کو کیا بتاؤں آپ نہیں سمجھیں گے صرف ایک چیز بولی تھی اماں سے کہ مجھے کھ بنا دے بس اتنا سا بولا تھا اور انہوں نے کیا بولا کہ تمہارے باپ نے مجھے نوکر نہیں رکھا ہوا مطلب میری کوئی عزت ہی نہیں ہے فاریہ کو بولتی ہیں وہ ان کی فرمابردار بیٹی ہے جب کہ میری اتنی بری فربانی دینے کے باوجود بھی انہیں یقین نہیں ہوا کہ میں ان کی فرمابردار بیٹی ہوں لابہ اپنے مصنوئی آنسو صاف کرتے ہوئے بولی

کون سی فربانی اور کون سی فرمابرداری لابہ کی باتیں حارث کے سر کے اوپر سے گزر رہی تھی چھوڑیں آپ نہیں سمجھیں گے میری قسمت ہی ایسی ہے مجھ سے کوئی پیار ہی نہیں کرنا لابہ بولتی ہوئی سیڑھیوں کی جانب بڑھ گئی جبکہ حارث حیرانگی سے اس آفت کو جانا ہوا دیکھ رہا تھا پتہ نہیں کیا کھا کر پیدا کیا ہے اسے چچی جان نے حارث کو سمجھ نہیں آرہی تھی کہ وہ اس کی باتوں پر ہنسے یا افسوس کرے اپنا سر ھبکیے ہوئے حارث باہر کی جانب بڑھ گیا جب اس کا دماغ میں دوبارہ لابہ کے باتیں گردش کرنے لگی نوٹنکی کہیں کی سیدھی طرح بول دیتی کہ اسے کھ کھانی ہے اتنی لمبی کارستانی سنانے کی کیا ضرورت تھی حارث خود سے بربرایا اور پھر خود ہی مسکرا دیا اس وقت عینا اپنی ٹیم کے ساتھ ZM کمپنی کے سامنے کھڑی تھی جو کراچی میں تھی اور معلومات کے مطابق یہاں پر باہر کے ملک سے آنے والی ادویات کو چیک کر کے پاکستان میں سپلائی کرنے کا کام ہونا تھا مگر یہاں پر یہ چیز صرف بناوٹی تھی دکھائے جانے والے کاموں میں یہ اول تھا اور اندر ان لیگل کام کیا جانا تھا

اور اس چیز کا عینا کے پاس مکمل پروف موجود تھا اور کچھ ہی دیر میں ہے عینا اپنی ٹیم کے ساتھ اس کمپنی کو سیل کر چکی تھی عینا سامنے نہیں گئی تھی یہ کام اس کے آفیسرز نے سرانجام دیا تھا کیونکہ عینا ایک سیکرٹ ایجنٹ تھی اور وہ دنیا کے سامنے نہیں آ سکتی تھی اسے جو بھی کرنا تھا اپنے آفیسرز کی آڑ میں ہی کرنا تھا اور اپنے آفیسرز کو گائیڈ کرتے ہوئے عینا نے اس کام میں بھی کامیابی حاصل کیے تھے اس وقت آفیسرز اس کمپنی کے متبحر اور اس کمپنی میں کام کرنے والے تمام لوگوں کو گرفتار کر رہے تھے جبکہ عینا کو ایک اور جگہ بھی جانا تھا اس لیے اپنے آفیسرز کو کچھ ناکید کرتے ہوئے وہ دانش کے ساتھ وہاں سے چلی گئی

جس شخص کا کیس عدالت میں چل رہا تھا اور زرخان اس کی آخری تاریخ دے چکا تھا وہ شخص ابھی تک غائب تھا اور عینا کو اس شخص کا پتہ چل چکا تھا وہ کراچی میں ہی ایک چھوٹے سے علاقے میں چھپا بیٹھا تھا اس لیے عینا کا اس تک پہنچنا بہت ضروری تھا ناکہ معلوم ہو سکے کہ وہ لاہور سے غائب کیوں ہوا اور عدالت میں پیش کیوں نہیں ہو رہا حالانکہ یہ کیس اس نے ہی فائل کیا تھا پھر اب وہ پیچھے ہے کر کیوں عدالت کا وقت ضائع کر رہا تھا

دانش نے اپنی گاڑی ایک چھوٹے سے علاقے میں روکی تھی کیونکہ آگے جانے کے لیے راستہ نہیں تھا وہ بہت چھونا سا علاقہ تھا اور اس کی گلیاں کافی تنگ تھی عینا نے دانش کو گاڑی سے ایرنے کا اشارہ کیا اور خود گاڑی سے نکل کر آگے کی جانب بڑھ گئی جبکہ دانش بیچے سے گاڑی لاک کرنا ہوا عینا کے پیچھے آیا تھا گھر کے آگے روک کر دانش کا دروازہ بجایا کافی بار دروازہ بجانے کے بعد بھی اندر سے کوئی نہیں آیا جب کہ ان لوگوں کا اس شخص سے ملے بغیر وہاں سے جانے کا کوئی ارادہ نہیں تھا اس لیے دانش نے دوبارہ دروازہ بجایا اور اس بار اس نے ذرا زور سے دروازہ بجایا تھا ناکہ اندر بیٹھے شخص کو احساس ہو سکے کہ باہر کوئی دروازے پر کھڑا ہے

اندر سے ایک شخص نے دروازہ کھولا تو عینا اور دانش نے اس شخص کی طرف دیکھا دیکھنے میں وہ شخص کوئی نوجوان بالکل نہیں تھا بلکہ وہ تو ایک بوڑھا آدمی تھا جس کی عمر کم سے کم 11 سال سے اوپر ہی تھی جی بیٹا آپ لوگ کون وہ آدمی ان دونوں کی طرف دیکھتے ہوئے بولا بابا جی ہم آپ سے کچھ ضروری بات کرنا چاہتے ہیں کیا آپ ہمیں اندر آنے کی اجازت دیں گے دانش ان کی طرف دیکھتے ہوئے بولا انہوں نے ہاں میں سر ہلاتے ہوئے اندر آنے کا راستہ دے دیا

عینا نے اندر داخل ہوتے ہوئے ایک نظر اس گھر کو دیکھا وہ گھر بہت چھونا سا تھا اور کچا بنا ہوا تھا وہاں پر صرف ایک ہی مرہ تھا جس میں ایک بیڈ اور دو کرسیاں رکھی گئی تھی بیٹھو بیٹا آپ کے لیے کچھ لاؤں وہ بابا جی ان دونوں کی طرف دیکھتے ہوئے بولے نہیں بابا جی ہمیں آپ سے کچھ ضروری بات کرنی ہے آپ بیٹھیں عینا ان کی طرف دیکھتے ہوئے بولی تو وہ ان کے سامنے ہی بیٹھ گئے آپ نے ایک کیس فائل کروایا تھا اور اس کی تمام ناریخوں پر آپ عدالت آتے رہے ہیں اور جس کے خلاف آپ نے کیس فائل کروایا تھا اس کے خلاف کیس لڑتے رہے ہیں اور آخری تاریخ پر اپ غائب ہو گئے اور آپ نے کیس لڑنے سے انکار کر دیا اس کے پیچھے کی وجہ کیا ہے کیا آپ کو معلوم ہے کہ اس کیس کی آخری تاریخ دوبارہ دی گئی ہے اس جج نے اس کیس کو مرید آگے بڑھایا ہے کیونکہ وہ آپ کا منتظر ہے اور آپ عدالت میں پیش ہی نہیں ہو رہے کیا آپ ہمیں وضاجب دیں گے عینا ان کی طرف ک دیکھتی ہوئی سنجیدگی سے بولی

بیٹا آپ لوگ کون ہو اور مجھ سے یہ سب کیوں پوچھ رہے ہو۔۔۔۔؟ ؟

ہم آفیسرز ہیں بابا جی جن کے خلاف آپ نے کیس فائل کیا تھا ابھی ہم ان کی ہی کمپنی کو سیل کر کے آ رہے ہیں اب ہم بھی آپ سے یہ امید رکھتے ہیں کہ آپ ہمیں سچ بتائیں ناکہ ہم کوئی سنگین قدم اٹھا کیں کیونکہ آپ کی غیر حاروی کی وجہ سے اس جج پر بھی جان لیوا حملہ کیا گیا ہے جس جج نے آپ کی تاریخ کو آگے بڑھایا دانش نے اس لیے تفصیل بتائی ناکہ وہ اب بھی سچ بول دیں یہ کیا بول رہے ہو آپ ان کی اور اپنی پوتی کی جان کی خاطر ہی تو ہم پیچھے ہٹے تھے ناکہ وہ لوگ اس جج کو اور ہماری پوتی کو کوئی نقصان نہ پہنچا سکے دانش کے بات سن کر وہ کافی پریشان ہو چکے تھے

کیا مطلب آپ کا بابا جی کیا آپ ہمیں تفصیل بتا سکت ہیں عینا بابا جی کی طرف دیکھتے ہوئے بولی تو انہوں نے ہاں میں سر ہلایا اور ساری تفصیل بتانے گے بیٹا میری شہر میں زمین تھی جس پر ظہیر ملک کے بندوں نے زبردستی قبضہ کر کے اسے اپنے نام لکھوا لیا میں نے ہر ممکن کوشش کی ان کے خلاف کیس کرنے کی مگر کوئی بھی پولیس والا ان کے خلاف کیس نہیں فائل کر رہا تھا پھر میں زرخان سکندر کے پاس گیا بھلا ہو اس نیک بچے کا اس نے میری ساری بات تفصیل سے سنی اور کیس فائل کروایا پھر ہر تاریخ پر وہ مجھے حوصلہ دیتا تھا کہ ہماری زمین ہمیں واپس مل جائے گی ہم بہت خوش تھے کیونکہ ہمارا کل اناثہ ایک وہ زمین اور ہماری پوتی تھی ہمارا بیٹا اور بہو کب کے دنیا سے رخصت ہو چکے تھے جس دن اس کیس کی آخری تاریخ دی گئی تھی اس دن راستے سے ہی میری پوتی کو اغواہ کر لیا گیا اور مجھے دھمکی دی گئی کہ اگر میں نے یہ کیس مرید لڑا تو میری پوتی کو جان سے مار دیں گے مجھے اپنی پوتی زمین سے زیادہ پیاری تھی اس لیے جیسے جیسے وہ بولتے گئے میں ویسا ویسا کرنا گ مجھے یہاں کراچی لے آئے اور ایک آبادی میں لا لو گیا وہ کر پھینک دیا اور میری پوتی کو میرے پاس چھوڑ دیا اور یہ دھمکی دی کہ اگر میں نے کسی کو بھی اس بارے میں بتایا یا آخری تاریخ کو عدالت میں پیش ہوا تو صرف میری پوتی کو ہی نہیں اس جج کو بھی جان سے مار دیں گے اس لیے مجھے مجبورا ًیہیں پر چھپنا پڑا مگر اس جج کا سیکرٹری داؤد جو اکثر ہمارا خیال رکھ تھا ایک دن وہ یہاں پر آیا اس نے ہمیں بولا کہ وہ ہمیں لینے آیا ہے مگر بہت زیادہ اصرار پر بھی ہم اس کے ساتھ نہیں گئے اس کے جانے کے بعد کچھ آدمی آئے اور زبردستی میری پوتی کو اٹھا کر لے گئے انہیں لگتا تھا کہ داؤد کو ہم نے بلایا ہے مگر ایسا نہیں تھا اب وہ لوگ بول رہے ہیں کہ اگر میں آخری تاریخ کو وہاں پہنچا وہ میری پوتی کو نوچ نوچ کر جانوروں کی طرح ماریں گے اس بات سے میں بہت ڈر ور اگیا اور پھر میں نے علاقہ بدل دیا اب میں یہاں پر رہتا ہوں یہاں کا پتہ کسی کو نہیں میری پوتی ان کی قبضے میں ہے انہوں نے ابھی تک میری پوتی کو نہیں چھوڑا میں غریب سا بندہ ہوں اگر میں آخری تاریخ کو جانا ہوں تو وہ لوگ میری پوتی کو مار دیں گے اور میرے پاس میری پوتی کے علاؤہ اور کچھ نہیں بات بتانے کے دوران وہ بابا جی زار و قطار رونے گے

فکر مت کریں بابا جی آپ کی پوتی بالکل ٹھیک اور صحیح سلامت ہے اور وہ ہمارے پاس موجود ہے دانش ان بابا جی ہاتھ تھامتے ہوئے بولا جب کہ انہوں نے چوتک کر دانش کی طرف دیکھا تھا جیسے انہیں اس کے بعد پھر یقین نہ آیا ہو جب انہوں نے ظہیر ملک کے کمپنی پر ریب کی تو انہیں وہاں کے بیسمیٹ سے دو لڑکیاں ملی جنہیں شاید انہوں نے وہاں بند کیا ہوا تھا ان دو لڑکیوں میں سے ضرور ایک ان کی پوتی ہی تھی تم سچ کہہ رہے ہو بیٹا وہ بابا جی دانش کا ہاتھ پکڑتے ہو کانپتی آواز میں بولے جی ہاں یہ سچ ہے آپ کی پوتی بالکل ٹھیک اور صحیح سلامت ہے اور وہ ہمارے پاس موجود ہے ہم کچھ دیر تک آپ کو اس سے ملوا دیں گے لیکن آپ کو بھی ہماری بات ماننی ہوگی عینا ان کی طرف دیکھتے ہوئے بولی تو انہوں نے جلدی سے ہاں میں سر ہلایا جیسے وہ عینا کی ہر بات ماننے کو تیار ہوں

اپنا سامان اٹھائیں آپ اور اسی وقت ہمارے ساتھ چل رہے ہیں ک پھت عینا ان بابا جی کی طرف دی ہوئی بولی اور اٹھ کھڑی ہوئی انہوں نے جلدی سے ہاں میں سر ہلاتے ہوئے سائیڈ پہ پڑا ایک چھونا سا بیگ پکڑا کیونکہ اتنی مہلت تو انہیں بالکل نہیں ملی تھی کہ وہ اپنا زیادہ سامان لے سکت انہوں نے بہت مشکل سے اپنے اور اپنی پوتی کے دو ہی جوڑے لیے تھے انہوں نے بیگ پکڑا تو دانش اور عینا نے ان کے ساتھ ہی قدم باہر کے جانب برھاۓتھے اس وقت مرہ عدالت میں ہلچل مچی ہوئی تھی کیونکہ کچھ ہی دیر میں جج نے فیصلہ سنانا تھا کیونکہ آج اس کیس کی آخری تاریخ تھی اور ہر حال میں اس کیس کا آج فیصلہ سنا دیا جانا تھا اور سب وہاں پر بیٹھے جج کے منتظر تھے جب انہیں خبر ملی کہ جج مرہ عدالت میں داخل ہونے والے ہیں تو سب نے خاموشی اختیار کر لی اور سیدھے ہو کر بیٹھ گئے زرخان چلتا ہوا مرہ عدالت میں داخل ہوا اس نے اس وقت تھری پیس یک چ پینٹ کوٹ پہنا ہوا تھا جس کے اوپر اس نے ایک یک چ لمبا کوٹ پہنا تھا جو ایک جج کا ہونا ہے اس کے ساتھ ہی اس کا سیکرٹری داؤد ہاتھ میں کچھ فائلز پکڑے اس کے ساتھ قدم ملاتے ہوئے چلتا آ رہا تھا

زرخان آ کر اپنی کرسی پر بیٹھا تو داؤد فورا ًہی اس کے کچھ فاصلے پر فائلز سامنے رکھ کر کھڑا ہو گیا جبکہ مرہ عدالت میں موجود باقی افراد بھی چوکس ہو گئے تھے کیونکہ زرخان کسی کی بھی مداخلت برداشت نہیں کرنا تھا اور نہ ہی وہ کسی کو اجازت دیتا تھا کہ کوئی مرہ عدالت میں بیٹھ کر فضول گوئی کرے اس لیے وہاں مکمل خاموشی چھا گئی تھی سر ابھی تک وہ نہیں پہنچے داؤد زرخان کی طرف جھکتے ہوئے بولا تو زرخان نے ایک نظر مرہ عدالت میں دوڑائی جہاں پر وہ افراد موجود تھے جنہوں نے زمین پر قبضہ کیا تھا اور ان کا وکیل بھی موجود تھا جبکہ دوسری طرف نہ تو وہ بابا جی موجود تھے نہ ہی ان کی پوتی اور نہ ہی ان کا وکیل اور یہ چیز زرخان کو غصہ دلا رہی تھی کیونکہ وہ ان کے بغیر ان کے حق میں کوئی بھی فیصلہ نہیں لے سکتا تھا اگر وہ فیصلہ کرنا بھی تو اسے وہ فیصلہ ان بندوں کے حق میں لینا پڑنا تھا جو اس وقت وہاں موجود تھے اور یہ زرخان سکندر ہرگز نہیں چاہتا تھا کہ فیصلہ ان کے حق میں جائے یو رونر ہمارے دوسرے کلائنٹ جو اس وقت تک پہنچے ہی نہیں نہ تو وہ پچھلی تاریخ پر یہاں موجود تھے اور نہ ہی وہ اس تاریخ پر یہاں موجود ہیں مطلب صاف ہے کہ وہ بھاگ چکے ہیں کیونکہ جو کیس انہوں نے فائل کیا تھا وہ بالکل جھونا تھا اور جھوٹے کیس پر فیصلہ نہیں سنائے جاتے آپ سے اپیل ہے کہ آپ ہماری فائلز پر ذرا غور کریں اور انہیں دیکھیں ناکہ آپ کو پتہ چل سکے کہ یہ زمین واقع ہی ان لوگوں کی ہے نہ کہ اس آدمی کی جو کیس فائل کر کے خود بھاگ گیا امید ہے آپ ہمارے حق میں ہی فیصلہ کریں گے شکریہ ان بندوں کا وکیل اپنی فائل پیش کرتے ہوئے بولا اور پھر

واپس جا کر اپنے کرسی پر بیٹھ گیا وہاں موجود ان افرادوں کے چہرے پر ایک عجیب سی مسکراہٹ تھی جیسے انہیں یقین ہو کہ آج کی تاریخ میں وہ آدمی ہرگز نہیں آئے گا اور یہ کیس وہی جپین ی گے زرخان نے ایک نظر اس فائل کو دیکھا یقیناً وہ فائل لط طریقے سے بنوائی گئی تھی مگر اس وقت وہ ایک جج کی کرسی پر بیٹھا تھا اور اسے انصاف کرنا تھا انصاف کرنے کے لیے وہاں پر دوسرے پارٹی موجود ہی نہیں تھی تو پھر وہ انصاف کس کے حق میں کرنا اور اس کے بعد وہ تاریخ بھی نہیں دے سکتا تھا اس لیے اس نے فیصلہ سنانے کے لیے اپنا قلم اٹھایا اب وہ کچھ کھ کر اپنے منہ سے کچھ الفاظ بولتا اس سے پہلے ہی مرہ عدالت کا دروازہ کھلا اور ایک آواز پر اس کے ہاتھ وہیں پر تھم گئے رکیں جج صاحب اشرف صاحب مرہ عدالت میں تشریف لا چکے ہیں عینا کی آواز پورے مرہ عدالت میں گونجی تو سب نے جھٹکے سے گردن گھما کر عینا کی طرف دیکھا جو ان بابا جی کے ساتھ مرہ عدالت میں داخل ہو رہی تھی جبکہ عینا کی آواز سن کر زرخان نے جھٹکے سے سر اٹھا کر سامنے کی طرف دیکھا تھا عینا کو وہاں پا کر وہ بے حد حیران ہوا

زرخان کے دیکھنے پر عینا نے زرخان کی طرف دیکھتے ہوئے ایک آنکھ دبائی جب کہ اینا کس حرکت پر زرخان کی پوری کی پوری آنکھیں ہی کھل گئی زرخان کے چہرے کے تاثرات دیکھ کر عینا نے بمشکل اپنی مسکراہٹ دبائی تھی جب کہ زرخان کو فورا ً احساس ہوا کہ وہ اس وقت کہاں ہے تو اس نے جلدی سے اپنی نظروں کا زاویہ بدلا اسے عینا سے اس چیز کی بالکل امید نہیں تھی وہ کبھی سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ عینا ایسی حرکت بھی کر سکتی ہے مگر افسوس وہ کر چکی تھی

مرہ عدالت میں ایک دم سے ہلچل مچ چکی تھی ہر طرف شور اٹھ چکا تھا کہ اچانک وہ آدمی ایک لڑکی کے ساتھ کیسے نمودار ہو گیا جبکہ ان لوگوں کی کے شور کو سن ہوئے زرخان نے ان سب کو اور آرڈر دیتے ہوئے چپ کروایا تھا اور وہ لوگ فورا ًہی چپ کر گئے اب مرہ عدالت میں مکمل خاموشی تھی

جی تو اشرف صاحب آپ اپنی گواہی دینا شروع کریں آپ عدالت کا آگے ہی بہت وقت ضائع کر چکے ہیں زرخان کی گرجدار بھاری آواز مرہ عدالت میں گونجی ایک منٹ جج صاحب اتنی جلدی کیا ہے گواہی بھی دے دی جائے گی پہلے آپ ہمارا کیس تو دیکھیں عینا ک زرخان کی طرف دیکھتی ہوئی بولی تو زرخان نے تعجب سے اسے دیکھا جو آفت بن کے پتہ نہیں کہاں سے ٹپک پڑی تھی

رکیں آپ کون ہیں اور آپ کیسے یہاں عدالت میں کھڑے ہو کر یوں بول سکتی ہیں اور ان کا وکیل کہاں ہے یہ سب بولنے کا حق ان کے وکیل کو ہے نہ کہ آپ کو دوسری پارٹی کا وکیل کھڑے ہوتے ہوئے کافی عجیب لہجے میں بولا جو عینا کو تو بالکل پسند نہیں آیا تھا جب کہ زرخان کا دل چاہا تھا یہ اس وکیل کی گردن کاٹ دے جو عینا کو اس طرح مخاطب کر رہا ہے یو مسٹر آپ کون ہوتے ہیں کہ آپ مجھ سے پوچھیں کہ میں یہاں کھڑی ہو کر کیوں بول رہی ہوں میں ہی ان کی وکیل ہوں اور یہ کیس میں ہی لڑوں گی سمجھے اور اب ائندہ کسی عورت ذات سے بات کرنی ہو نا تو سیک تمیز اور تہذیبی گا یہ نہ ہو کہ وہ بھی آپ کو کسی عورت ذات کو ہی سکھانی پڑے عینا اس وکیل کی طرف دیکھتے ہوئے کافی سنجیدگی سے بولی جبکہ سب نے حیرت بھری نظروں سے عینا کی طرف دیکھا تھا جو اپنے مخصوص لباس میں موجود چہرے پر ماسک لگائے بہت مضبوط لہجے میں بات کر رہی تھی

وہاں پر موجود کسی بھی فرد کو وہ کوئی عام سی لڑکی تو بالکل نہیں لگی تھی

آپ وکیل ہیں اپنا حلیہ دیکھا ہے آپ نے چہرے کو آپ نے ڈھانپا ہوا ہے اور۔۔۔۔۔۔۔ ابھی وہ وکیل آگے کچھ بولتا زرخان کی سخت اور گرجدار آواز نے فورا ًاسے چپ کرنے پر مجبور کر دیا

جسٹ شٹ اپ اگر ایک اور لفظ تم نے بولا تو اس عدالت کے خلاف جانے کا کیس کر کے اٹھا کر جیل میں پھینکوں گا زرخان اس وکیل کی طرف دیکھتے ہوئے دھاڑا وہ کہاں برداشت کر سکتا تھا کہ کوئی غیر سٹڈ

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.