پورے دس دن کے لیے میں تمہیں سپیڈ کرتی ہوں مسٹر دانیال حیدر بح میرے آفس کے اپنا سپیڈ لیٹر لے لینا عینا بولی تو دانیال نے جھٹکے سے سر اٹھا کر بے یقینی سے رینا کی طرف دیکھا جس کا چہرہ غصے کی وجہ سے سرخ انار بن چکا تھا جبکہ آنکھیں خون ھلکنے کو تیار تھیں
اگر ان دس دنوں میں تم نے مجھے اپنی یہ شکل بھی دکھائی تو تمہاری جان نکال دوں گی میں عینا دانیال سے بے حد غصے میں بولتی وہ وہاں سے جانے لگی عینا" دانیال نے اسے بہت محبت سے پکارا" شٹ اپ" عینا دانیال سے بولتی بغیر کسی کی طرف" بھی دیکھے وہاں سے نکلتی چلی گئی جبکہ لاؤنج سے نکلتے وقت زرخان لانچ کے دروازے کے قریب ہی کھڑا تھا مگر عینا اس کے قریب سے اس طرح گزری تھی جیسے کوئی تیز ہوا گزرتی ہو عینا کے جاتے ہی دانیال نے نظریں اٹھا کر سامنے دیکھا جہاں سائمہ بیگم حیدر اور شیرازی سکندر اسے گھور رہے تھے
کیا یار اب آپ سب مجھے ایسے کیوں دیکھ رہے ہیں دانیال ان کی طرف دیکھتے ہوئے جھنجھلا کر بولا اب تم خود ساری بات بتاؤ گے یا میں اٹھ کر اپنے طریقے سے اگلواؤں حیدر دانیال کی طرف دیکھتے ہوئے سنجیدگی سے بولے تو دانیال نے گہرا سانس لیتے ہوئے انہیں ساری بات تفصیل سے بتا دی
مجھے ایک بات بتاؤ کہ جب وہ خود ان گارڈز کو ڈیل کر رہی تھی تو تم نے بیچ میں نانگ کیوں آرائی شیرازی سکندر دانیال کی طرف دیکھتے ہوئے بولے انکل آپ نہیں سمجھ سکت وہ اکیلی تھی اور وہ لوگ زیادہ تھے دانیال ایسے بولا جیسے انہیں بہت پتے کی بات بتا رہا ہو
بیٹا تم مجھے نا ہی سمجھاؤ تو بہتر ہے یہاں پر بیٹھا ایک ایک شخص جانتا ہے کہ عینا کے لیے ایک ساتھ دس بندوں کو ڈیل کرنا بھی بائیں ہاتھ کا کھیل ہے اور تم صرف دو گارڈز کو دیکھ کر بیچ میں کود پڑے ی ا کہہ کر گئی ہے عینا دماغ میں رکھی عقل کا بھی استعمال کر لیا کرو شیرازی سکندر دانیال کو عینا کے بولے گئی بات یاد دلائی تو دانیال اپنا چہرہ نیچے کیے ہلکا سا ہنس دیا
کیسے پاگل آفیسر ہو تم لوگوں کو سپیڈ کیا جائے تو وہ خودکشی کرنے کے در تک پہنچ جاتے ہیں اور تم ہو جس کے دانت ہی بند نہیں ہو رہے حیدر صاحب دانیال کو گھورتے ہوئے بولے
ارے ڈید آپ نہیں سمجھیں گے مجھے معلوم ہے کہ اسنے مجھے کیوں سپیڈ کیا ہے دانیال مسکراتے ہوئے بولا تو سب نے سامنے بیٹھے اس بے وقوف لڑکے کو دیکھا کیونکہ وہ سب کے سامنے بول کر گئی تھی وجہ بتا کر گئی تھی کہ اس نے اسے کیوں سپیڈ کیا ہے پھر بھی وہ بول رہا تھا کہ اسے معلوم ہے کہ اسے کیوں سپیڈ کیا گیا ہے جیسے اس کے علاؤہ تو یہاں کسی شخص کو معلوم ہی نہ ہو کہ جناب سلطان کو عزت سے دھکے دے کر کیوں نکالا گیا ہے ہمیں بھی معلوم ہے کہ اس نے تمہیں کیوں نکالا ہے بیٹا اس لیے اپنے یہ دانتوں کی نمائش کم کرو اور اسے منانے کا سوچو سخت ناراض ہے وہ تم سے سائمہ دانیال کی
ک طرف دیکھتی ہوئی بولی
نہیں نا موم آپ میں سے کسی کو بھی نہیں معلوم کہ اس نے مجھے کیوں سپیڈ کیا ہے یہ بات میں جانتا ہوں عینا جانتی ہے اور ہمارا خدا جانتا ہے اس کے علاؤہ کوئی نہیں جانتا دانیال مسکراتے ہوئے بولا سچ ہی تو بول رہا تھا وہ دانیال کے بازو کا زخم دیکھتے ہوئے ہی عینا نے اسے جان بوجھ کر سپیڈ کیا تھا ناکہ وہ گھر پر رہ سکے اور اس کا زخم جلدی سے ٹھیک ہو نا کہ وہ دوبارہ عینا کا ساتھ جگہ جگہ جا کر کام کرے کیونکہ عینا کے لیے دانیال حیدر کی صحت سب سے زیادہ ضروری تھی اس لیے سب کے سامنے تو اسے سپیڈ کر کے گئی تھی مگر اصل وجہ یہی تھی کہ وہ دانیال کو تھوڑا وقت دینا چاہتی تھی ناکہ وہ جلدی اپنے زخم کو ریکور کر لے اور یہ بات دانیال حیدر بہت اچھے سے جانتا تھا اس لیے وہ چیل ماحول میں بیٹھا انجوائے کر رہا تھا
اب زیادہ فضول بولنے کی ضرورت نہیں ہے اٹھو اور جا کر آرام کرو سائمہ بیگم دانیال کی طرف دیکھتے ہوئے بولی جسے اتنی چوٹ لگنے کے باوجود بھی کوئی ایر نہیں ہوا تھا بلکہ وہ تو اس طرح بیٹھا تھا جیسے وہ اس چوٹ کو بہت انجوائے کر رہا ہو دانیال کوئی جواب دیتا اسے سامنے سے عینا ایرتی ہوئی دکھائی دی وہ داخلی دروازے کی جانب دیکھ رہی تھی اور چلتی آ رہی تھی دانیال نے گردن گھما کر حویلی کے داخلی دروازے کی طرف دیکھا تو وہاں پر ایک آفیسر کھڑا تھا اور اس کے ہاتھ میں کچھ فائل تھی یقیناً عینا نے اسے بلایا تھا زرخان کی نظر بھی عینا پڑ رہی تھی جب اس کا فون بجنے لگا اس نے کال اٹینڈ کرتے ہوئے فون کان سے لگایا اور لاؤنج سے تھوڑا ہے کر مقابل سے بات کرنے لگا عینا سیدھا چلتی ہوئی اس آفیسر کے پاس گئی اور اس سے فائل لے کر کچھ بات کرنے میں مصروف ہو گئی وہ آفیسر کوئی اطلاع دے رہا تھا جب کہ عینا بہت سنجیدگی سے اس کی بات کو سن رہی تھی
ٹھیک ہے آپ جائیں اب عینا اس آفیسر کی طرف دیکھتے ہوئے بولی تو وہ مسکراتے ہوئے خدا حافظ کہتا وہاں سے چلا گیا جب عینا نے ایک نظر اپنے ہاتھ میں پکڑی فائل کو دیکھا اور دوسری نظر سامنے اٹھائی تو اسے زرخان دکھائی دیا زرخان کے عینا کی طرف پیٹھ تھی لیکن زرخان کے پشت سے نظریں ہٹا کر عینا نے سامنے کھڑکی کی جانب دیکھا تو اس سے کچھ عجیب سا لگا
اپنی نظروں کا ناب لاتے ہوئے عینا نے آہستہ آہستہ قدم زرخان کے جانب برھانا شروع کیے وہ جا تو زرخان کی جانب رہی تھی مگر اس کی نظریں سامنے کھڑکی کی طرف تھی اور دانیال کی نظریں عینا کی طرف تھی عینا نے ہاتھ میں پکڑی فائل دیوار کے ساتھ لگی ٹیبل پر رکھی اور اپنے قدم جاری رکھے جبکہ نظر اب بھی صرف کھڑکی پر ہی تھی
کھڑکی کے شیشے سے نظر آنے والے عینا کے عکس کو دیکھ کر زرخان تھوڑا حیران ہوا کیونکہ وہ اسی کی جانب آ رہی تھی اس سے پہلے کہ زرخان فون بند کر تت تٹ کے پیچھے مرنا عینا ایک ہی خسب میں زرخان تک پہنچی اور اس کا بازو پکڑ کے اسے پیچھے کی جانب دھکیلا اور اسی وقت ایک گولی کھڑکی کو چیرتی ہوئی سامنے دیوار میں آ لگی اس سے پہلے کہ زرخان کچھ سمجھ پانا ایک اور گولی چلی اس بار بھی گولی زرخان پر ہی چلائی گئی تھی
جبکہ دوبارہ نسانے کو زرخان کی طرف دیکھ کر عینا نے اسے زوردار دھکا دیا تھا جس کے بدلے وہ گولی زرخان کو تو نہیں مگر عینا کے بازو کو چیرتی چلی گئی مگر عینا نے بغیر اپنے درد کی پرواہ کیے اپنی مر کے پیچھے سے گن نکالی اور صرف ایک گولی کھڑکی پر نشانہ باندھ کر چلائی تھی دوسری گولی اس نے حویلی میں گے مین بلب پر چلائی تھی جس کی وجہ سے لاؤنج کی تمام لائٹس بند ہو گئی تھی یعنی عینا نے بہت عقلمندی سے کام لیا تھا وہ جانتی تھی کہ کھڑکی کے باہر سے حویلی کے اندر کا منظر نظر آرہا ہے اس لیے کوئی بھی روشنی میں دیکھ کر گولی چلا سکتا تھا اس لیے عینا نے وہاں اندھیرا کر کے باہر موجود لوگوں کے ارادے ناکام بنا دیے
دانیال سب کو لے کر کسی حفاظتی جگہ پر پہنچو عینا اونچی آواز سے چلائی اور حویلی کے داخلی دروازے کی طرف بھاگی کیونکہ باہر سے گولیوں کی آوازیں آنا تیز ہو گئی تھی اچانک گولیاں چلنے کی وجہ سے لابہ اور فاریہ نے سہم کے ایک دوسرے کو تھاما تھا مگر اندھیرا ہونے کی وجہ سے کوئی بھی کسی کو نہیں دیکھ پا رہا تھا حارث سب کو سٹڈی روم میں لے کر چلو ارحم اونچی آواز میں بولا اور پھر انہوں نے سب کو سٹڈی روم کے اندر باحفاظت پہنچایا تھا سٹڈی روم حویلی کے اندر کی جانب تھا جہاں پر کوئی کھڑکی موجود نہیں تھی وہ سٹڈی روم دیکھنے سے کوئی مرہ بالکل نہیں لگتا تھا باہر سے وہ کوئی شیشے کی دیوار ہی لگتی تھی
جبکہ اندر سے وہ ایک خفیہ سٹڈی روم تھا جسے حویلی کے مکین ہی جانتے تھے
آپ سب ان کا خیال رکھیں میرا باہر جانا بہت ضروری ہے دانیال حارث ارحم کی طرف دیکھتے ہوئے بولا اور تقریبا ًبھاگتے ہوئے وہاں سے باہر کلا
بری اماں آپ آرام سے یہاں بیٹھیں کچھ نہیں ہوا میں باہر دیکھ کر آنا ہوں فکر مت کریں زرخان بری اماں کا ہاتھ تھام کر انہیں کرسی پر بٹھاتے ہوئے بولا اور وہاں سے نکل گیا مگر جانے سے پہلے حارث اور ارحم کو سخت ناکید کر کے گیا تھا کہ وہ انہیں اکیلا چھوڑ کر وہاں سے ہرگز نہ نکلیں
زرخان سٹڈی روم سے نکل کر باہر کی جانب بڑھنے ہی لگا تھا جب سٹڈی روم کا دروازہ اسے بند ملا بہت کوشش کرنے کے باوجود بھی وہ دروازہ نہیں کھل رہا تھا شاید اسے غلطی سے لاک لگ گیا تھا یہ دروازے کو کیا ہوا ہے اس کی چابیاں کدھر ہیں زرخان اماں جان کی طرف دیکھتے ہوئے بولا چابیاں تو کچن میں تھی ہو سکتا ہے کہ سٹڈی روم میں بھی کہیں ہو لاش نے اسے مل جائیں گی اماں ک جان زرخان کی طرف دیکھتی ہوں بولی تو وہ جلدی سے اگے بڑھ کر چابی لاش کرنے لگا لالا اسے تو شاید لاک لگ چکا ہے اور لاک تو چاوی ں کے بغیر نہیں کھلے گا حارث دروازہ کھولنے کی کوشش کرتے ہوئے بولا
ٹتٹ رکو میں بھی ڈھویدنا ہوں ارحم بھی آگے بڑھ کر چابیاں لاش کرنے لگا
عینا باہر آئی تو حویلی کے گارڈز جو حویلی کے گیٹ پر ہی موجود ہوتے تھے ان گارڈز کو بری طرح زخمی کیا گیا تھا جبکہ نشانہ حویلی کے باہر سے لیا جا رہا تھا اور دھرا دھر گولیاں چلائی جا رہی تھی یہ بہت سوچی جھی و سازش تھی کیونکہ دیکھنے والوں کو بالکل سمجھ نہیں آ رہا تھا کہ آخر گولیاں کہاں سے چل رہی ہیں اور کون چلا رہا ہے ان گارڈز کو ایک نظر دیکھ کے عینا باہر کی طرف بھاگی تھی کیونکہ کچھ بھی کر کے اسے یہ معاملہ سمجھنا تھا کہ یہ سب کیا ہو رہا ہے ناکہ وہ ان لوگوں کو تو قابو کرتی جو حویلی پر گولیوں کی بوچار کر رہے تھ ے اور گارڈز کو بھی زخمی کر چکے تھے
حویلی سے باہر نکل کر عینا نے نظر چاروں طرف گھمائی تو اسے معلوم ہوا کہ کھں میں پے کچھ لوگ کندھوں پر بندوق رکھ کر حویلی پر نشانہ باندھے کھڑے گولیاں چلا رہے ہیں ان کو ایسے دیکھ کر عینا کا تو دماغ ہی گھوم گیا اس نے اپنی پس نکالی اور ایک سائیڈ کو ہو گئی جہاں پہ کسی کی بھی نظر نہ پڑتی ہو وہ بالکل ناریکی والی جگہ تھی عینا نے ان کے ہاتھوں پر نشانہ لیا جن ہاتھوں سے وہ نے وہ بندوقیں پکڑے ہوئے تھے اس کا نشانہ اتنا پکا تھا کہ ایک بھی نشانہ چوک نہیں سکا تھا اور ایک ایک کر کے وہ سب کو اپنا نشانہ بنا رہی تھی جبکہ دانیال بھی باہر آ چکا تھا عینا کی موجودگی کو محسوس کرتے ہی دانیال نے بھی اپنی گن نکال کر ان لوگوں پر نشانہ باندھا تھا اور کچھ ہی دیر میں ان دونوں نے کھں میں پے ان لوگوں کو بری طرح زخمی کر دیا تھا
دانیال پہلے ہی اپنے آفیسروں کو کال کر چکا تھا کیونکہ ان لوگوں کو گرفتار کرنا بہت ضروری تھا ناکہ پتہ چل سکے کہ حویلی پر حملہ کیوں اور کس لیے کروایا گیا ہے اور یہ کام کس کا ہے گارڈز کو بھی بروقب وہ لوگ ہاسپٹل پہنچا چکے تھے جس کی وجہ سے گارڈ زخمی تو تھے مگر ان سب کی جان بچ گئی تھی کچھ ہی دیر میں آفیسرز ان آدمیوں کو گرفتار کرنے آ چکے تھے جب کہ دانش بھی وہیں پر موجود تھا ان سب کو گرفتار کریں اور ان میں سے ایک بھی فرد فرار نہیں ہونا چاہیے ان سب کو لے کر جائیں یہاں سے اینا سامنے موجود افیسر کی طرف دیکھتے ہوئے بولی تو وہ یس مین کہتا اپنے باقی آفیسرز کے ساتھ ان آدمیوں کی جانب بڑھ گیا
دانیال نے ایک نظر ان آفیسرز کی طرف دیکھا اور دوسری طرف عینا کو دیکھا اور پھر نظر اس کے بازو پر گئی جو گولی لگنے کی وجہ سے زخمی ہو چکا تھا اور بازو سے خون بہہ رہا تھا جب کہ عینا کو اس کی بالکل پرواہ نہیں تھی
عینا دیکھو کتنا خون بہہ رہا ہے اور تم کتنے آرام سے کھڑی ہو دانیال عینا کا بازو تھامتے ہوئے بولا تو عینا نے اپنے بازو کی طرف دیکھا جہاں بازو سے خون نکل کر شرٹ میں جدب ہو رہا تھا دانیال نے جلدی سے اپنی چبب سے اپنا رومال نکالا اور عینا کے بازو پر کس کے باندھ دیا کیونکہ اس کا خون نہیں رک رہا تھا
میں ٹھیک ہوں دانی عینا دانیال کی طرف دیکھتے ہوئے بولی جو اس کے لیے کافی پریشان نظر آ رہا تھا میم آپ پلیز ڈاکٹر کے پاس چلیں بینڈیج کروا لیں مجھے آپ کا زخم گہرا لگتا ہے دانش عینا کی طرف دیکھتے ہوئے بولا
نہیں دانش تم ایک کام کرو حویلی کے اندر لائٹ آن کرواؤ یب تک میں آتی ہوں عینا دانش کی طرف دیکھتے ہوئے بولی کیونکہ اسے اب حویلی کہ دوسری سائیڈ پر جانا تھا جہاں اس نے کھڑکی سے گولی چلائی تھی کیونکہ اسے پکا یہ یقین تھا کہ وہ گولی حویلی کے اندر سے ہی چلی تھی اور جوابی کاروائی میں عینا نے بھی گولی چلائی تھی یقینا ًوہ گولی اس شخص کو لگی ہوگی اس لیے عینا وہاں جا کر دیکھنا چاہتی تھی دانش کو بولتے ہی عینا حویلی کے اندر کی جانب بڑھ گئی جب کہ دانیال بھی اس کے پیچھے پیچھے ہی تھا وہ حویلی کی دوسری سائیڈ پر آئی تھی جہاں بہت اندھیرا تھا مگر حویلی کے باہر چلنے والی لایٹ کی
روشنی سے وہ جگہ صاف دکھائی دے رہی تھی عینا اس طرف پہنچی تو اسے وہاں کوئی اندر کے جانب بھاگتا ہوا دکھائی دیا
اے رکو۔۔۔۔۔ دانیال اونچی آواز میں چلایا اور اس کے پیچھے دوڑا تھا جبکہ عینا بھی اس کے پیچھے ہی تھی اپنی جان بچانے کی خاطر وہ شخص باہر کی طرف بھاگنے کے بجائے غلطی سے اندر کی طرف بھاگا تھا اس لیے اب وہ برا پھنس چکا تھا وہ شخص بھاگتا ہوا اندر جا رہا تھا اچانک کسی سے بری طرح ٹکرایا اور زمین پر گر پڑا دانش جو کچھ آفیسرز کو ساتھ لیے حویلی کے اندر کی لائٹ ٹھیک کر رہا تھا اس سے اچانک کوئی ٹکرایا مگر وہ پہلے ہی سمجھ چکا تھا کہ ضرور کوئی باہر کا شخص ہے جو یوں حویلی میں بھاگ رہا ہے اس لیے موقع پاتے ہی اس نے اس شخص کو اپنی سخت گرفت میں لے لیا تھا اسے پکڑو جلدی دانش اپنے قریب موجود کھڑے موجود کو بولا تو اس نے آگے بڑھ کر اس آدمی کو دبوچا جو دانش کی گرفت سے نکلتے کے لیے بری طرح سے ٹانگیں مار رہا تھا
یب تک عینا اور دانیال بھی حویلی میں داخل ہو چکے تھے مگر آگے بہت اندھیرا تھا جس کی وجہ سے وہ ایک دوسرے کو نہیں دیکھ پا رہے تھے شیشے کے پار کھڑے ان سب نے لاؤنج میں ہوتی ہلچل کو محسوس کیا تھا وہاں اندھیرا تو تھا مگر وہاں پر انہیں سائے گزرتے ہوئے محسوس ہو رہے تھے یعنی حویلی کے اندر کوئی موجود تھا یہ حویلی کے اندر کون اس وقت اس طرح داخل ہوا ہے اور یہ دروازہ کیوں نہیں کھل رہا جلدی سے چابیاں ڈھویدو صہزیب سکندر شیشے کے پاڑ لاؤنج میں دیکھتے ہوئے سنجیدگی سے بولے جب اچانک حویلی میں چاروں طرف روشنی پھیل گئی اور روشنی ہوتے ہی جب ان سب نے لاؤنج کی جانب دیکھا تو سب کی
آنکھیں پھٹی کی پھٹی رہ گئی لاؤنج میں سامنے ہی دانش اور دانش کے ساتھ مصطفی کھرا تھا دانش نے اس شخص کو دبوچا ہوا تھا جو شکل سے پاکستانی تو بالکل نہیں لگتا تھا جبکہ اس کے کچھ فاصلے پر ہی کچھ اور آفیسرز بھی کھڑے تھے اور جیسے ہی وہ آفیسرز وہاں سے ہٹے تو ان کی نظر عینا اور دانیال پر پڑی عینا کے بازو پر ایک سفید رومال سختی سے بندھا ہوا تھا جبکہ دانیال اپنی سرخ ہوتی آنکھوں سے سامنے موجود شخص کو دیکھ رہا تھا جو دانش کی گرفت میں بن پانی کے مچھلی کی
طرح پھڑپھڑا رہا تھا
مم مصطفی۔۔۔۔فاریہ مشکل مصطفی کا نام مکمل کیا تھا بابا یہ سامنے مصطفی ہے نا دیکھیں مجھے مصطفی دکھائی دے رہا ہے کیا آپ کو بھی مصطفی دکھائی دے رہا ہے وہ دیکھیں وہ سامنے فاریہ شاہنواز سکندر کا بازو تھامتے ہوئے خوفزدہ انداز میں بولی کیونکہ وہاں موجود کسی بھی شخص کو اس بات کا یقین نہیں ہو رہا تھا کہ شیشے کے پار جس شخص کو وہ دیکھ رہے ہیں وہ مصطفی تھا ان کا چھوٹو اس حویلی کی رونق ہاں بیٹا یہ مصطفی ہی ہے اور وہ زندہ ہے بالکل ی ا سلامت شاہنواز سکندر کی حیرت سے ڈوبی ہوئی آواز فاریہ کو سنائی دی تو وہ بھی سامنے کی طرف دیکھنے لگی جہاں مصطفی انہیں واضح دکھائی دے رہا تھا
لالا یہ چابیاں مل گئی حارث بک شیلف میں سے چابیاں نکالتے ہوئے بولا اور جلدی سے آ کر زرخان کے ہاتھ میں دی تو زرخان نے جلدی سے چابی گھما کر دروازہ کھولا آپ سب یہی رہیں ابھی آپ میں سے کوئی بھی باہر نہیں آئے گا زرخان پیچھے مر کے سب کی جانب دیکھتا ہوا بولا
چھوڑو مجھے جانے دو یہاں سے وہ لڑکا خود کو چھڑوانے کی کوشش کرتے ہوئے بولا اور وہ عریبی زبان میں بول رہا تھا کون ہو تم اور کیا لینے آئے ہو یہاں پر دانیال اس لڑکے کی طرف دیکھتے ہوئے خاصی اونچی اواز میں بولا مجھے کچھ نہیں پتہ پلیز مجھے جانے دو میں تمہیں اپنے بارے میں نہیں بتا سکتا وہ لڑکا دانیال کی طرف دیکھتے ہوئے بولا کیونکہ دانیال اور عینا کو عریبی بہت اچھے سے آتی تھی وہ صرف سمجھتے ہی نہیں بلکہ عریبی بول بھی بہت اچھے سے لیتے تھے اس لیے دانیال کے بولے گئے الفاظ اس لڑکے کو سمجھ آ گئے تھے
تمہاری تو میں۔۔۔۔ دانیال اسے مارنے کے لیے آگے بڑھا جبکہ عینا اس کا ہاتھ پکڑ کے اسے روک چکی تھی عینا نے دانیال کو وہیں رکنے کا اشارہ کیا اور دانش کو اشارہ کیا کہ وہ اس لڑکے کو چھوڑ دے تو دانش اس لڑکے کو اپنی گرفت سے آزاد کرنا سائیڈ پر ہو کے کھڑا ہو گیا
میں تم سے صرف ایک بار پوچھوں گی اور اگر تم نے مجھے ایک ہی بار میں سچ نہیں بتایا تو ابھی اور اسی وقت تمہارے دماغ میں گولی مار کر یہیں تمہیں جہنم پہنچا دوں گی عینا اس لڑکے کی جانب قدم بڑھاتے ہوئے بولی
عینا کا ایک ایک قدم اس لڑکے کا خون خشک کرنے کی وجہ بن رہا تھا کیونکہ عینا کی آنکھوں میں پھیلی وحسب اور چہرے پر نظر آنے والی خوفزدہ سنجیدگی اس لڑکے کا حلق تک خشک کر گئی تھی دیکھو میں نہیں جانتا کچھ بھی نہ ہی میں نے کچھ کیا ہے تم مجھے جانے دو وہ لڑکا کی طرف دیکھتے ہوئے خوف زدہ لہجے میں بولا
یہاں کس مقصد کے لیے آئے تھے تم ہے عینا اس لڑکے کی طرف دیکھتے ہوئے سخت آواز میں بولی میں کچھ نہیں جایب۔۔۔۔۔۔۔۔ابھی وہ لڑکا اپنی بات مکمل کرنا اس سے پہلے ہی عینا اس کی گردن دبوچ کر اس ے دیوار کے ساتھ لگا چکی تھی
عینا۔۔۔۔۔۔ دانیال نے تڑپ کر عینا پکارا تھا کیونکہ جتنی سخت گرفت عینا کے ہاتھ کی اس لڑکے کی گردن پر تھی اس کی وجہ سے عینا کے بازو پر دباؤ پڑنے کی وجہ سے تیزی سے خون بہنے لگا تھا تکلیف تو کچھ فاصلے پر کھڑے تکلیف تو زرخان کو بھی بہت ہوئی تھی مگر عینا نے ہاتھ کے اشارے سے وہیں پر سب کو روک دیا تھا
یا اللّ بری اماں نے تڑپ کر یہ الفاظ بولے تھے کیونکہ سامنے سے دیکھنے والا منظر بہت خوفناک تھا عینا کا یہ روپ ان کے لیے بے یقینی کا سبب ثابت ہو رہا تھا صرف ان کے لیے ہی نہیں وہاں موجود ہر شخص کے لیے یہ بے یقینی کا عالم تھا وہ لڑکا عینا کی سخت گرفت میں بری طرح تڑپ رہا تھا جبکہ عینا کی گرفت اس کی گردن پر سخت سے سخت ہوتی جا رہی تھی
بولو کیا کرنے آئے تھے تم یہاں کس لیے بھیجا گیا ہے تمہیں یہاں عینا اس لڑکے کی گردن پر اپنی گرفت سخت کرتے ہوئے غرائی
بتانا ہوں مجھے ہائی کورٹ کے جج کو قتل کرنے کے لیے بھیجا گیا ہے وہ ایک کیس لڑ رہا ہے جس کی آخری تاریخ ختم ہونے کے بعد بھی اس نے ایک اور تاریخ دے دی ہے اور وہ اس شخص کو مجبور کر رہا ہے وہاں آ کر کے اس کیس کو لڑنے کے لیے جو شخص وہ کیس چھوڑ کر بھاگ چکا ہے اسے چھوڑنے کے لیے میرے مالک نے بولا ہے کیونکہ یہ کیس اس کے خلاف تھا وہ شخص تو پیچھے ہے گیا ہے مگر وہ جج پیچھے نہیں ہے رہا اسے بہت سی دھمکیاں بھی دی ہیں مگر وہ کسی دھمکی کو سیریس نہیں لے رہا اس لیے مجھے اسے جان سے مارنے کا حکم دیا گیا تھا اور میں یہی کرنے یہاں آیا تھا اس لڑکے نے اپنی عریبی زبان میں ٹوٹے ہوئے الفاظوں میں بہت مشکل سے اپنی بات مکمل کی تھی
کون ہے وہ شخص عینا اس کی گردن پر اپنے گرفت اور مضبوط کرتے ہوئے بولی جب کہ چہرہ اور گرین آنکھیں خون ھلکنے کا در پر تھی یوں لگ رہا تھا جیسے ابھی اس کے سارے جسم کا خون اس کے چہرے اور آنکھوں سے باہر بہنے گے گا
ظہیر ملک ZM کمپنی کا مالک وہ لڑکا بولا تو عینا نے جھٹکے سے اس کی گردن چھوڑی تو وہ سیدھا زمین پر جا گرا
لے کے جاؤ اسے یہاں سے اور تیاری کرو ہم ابھی اور اسی وقت کراچی کے لیے نکلیں گے عینا دانش اور سامنے کھڑے آفیسرز کی طرف دیکھتے ہوئے بولی تو آفیسرز جلدی سے لڑکے کو اٹھایا اور اسے گرفتار کر کے وہاں سے لے گئے
عطلاع کرو اپنی ٹیم کو دانش اگلے دس منٹ میں ہم نکل رہے ہیں عینا دانش کی طرف دیکھتے ہوئے بولی اور جس بازو پر گولی لگی تھی اس بازو کی شرٹ کا کف فولڈ کرتے ہوئے آگے کے جانب بڑھی جب سامنے ہی اسے زرخان کھڑا دکھائی دیا جو گہری نظروں سے اسے دیکھ رہا تھا ایک نظر خان کو دیکھ کر وہ بغیر رکے سیڑھیوں کی طرف چلی گئی اس کا ارادہ اب اپنے کمرے میں جا کر فریش ہونے کا تھا کیونکہ دس منٹ میں اسے یہاں سے نکلا تھا دانیال بھی عینا کے پیچھے ہی کیا گیا تھا کیونکہ اسے عینا کے بازو پر پٹی کرنی تھی کیونکہ اسے پتہ تھا کہ اس نے اس معاملے میں بہت لاپرواہی کرنی ہے اس لیے وہ خود اس کے پیچھے گیا تھا
زرخان اس لڑکے کی اور عینا کی باتیں سمجھ تو نہیں پایا تھا کیونکہ وہ دونوں ہی عریبی میں بات کر رہے تھے مگر اسے اتنا ضرور یقین تھا کہ وہ جان لیوا حملہ اس ی پر کیا گیا ہے وہ ایک سمجھدار ایک جابر سردار تھا جس نے 81 قبیلوں پر ریاسب کرنی تھی وہ اتنا نہ سمجھ تو نہیں ہو سکتا تھا کہ یہ سب سمجھ نہ سکے اگر ابھی بھی عینا اسے کہتی کہ اسے زرخان سے محبت نہیں یا وہ زرخان کے ساتھ نہیں رہنا چاہتی تو یہ سراسر بے وقوفی تھی زرخان کو بچانے کے لیے اس نے خود پر گولی کھائی تھی اور یہ بات کوئی عام بات نہیں تھی
لالا۔۔۔۔۔مصطفی زرخان کو دیکھتے ہی بھاگ کر اس کے