Chapter 34: نسان دیکھے ہیں دانیال نے شیرازی سکندر

نسان دیکھے ہیں دانیال نے شیرازی سکندر کے طرف دیکھتے ہوئے پوچھا تو شیرازی سکندر اپنے ذہن پر زور ڈالا مگر ایسا تو کبھی نہیں ہوا تھا کہ انہیں عینا کے چہرے پر کلائیوں پر یا جسم پہ کوئی بھی نسان دیکھنے کو ملا ہو

نہیں میں نے ایسا کوئی نسان نہیں دیکھا شیرازی سکندر دانیال کی طرف دیکھتے ہوئے بولے

کیا آپ نے کبھی دیکھا ہے عینا کو خود کو نقصان پہنچاتے ہوئے دانیال نے اگلا سوال کیا نہیں" شیرازی سکندر دانیال کی طرف سوالیہ نظروں" سے دیکھتے ہوئے بولے کیونکہ انہیں سمجھ نہیں آ رہا تھا کہ وہ یہ سوال کیوں پوچھ رہا ہے جبکہ باقی سب بھی سیدھے ہو کر بیٹھے بہت غور سے ان دونوں کی گفتگو سن رہے تھے مگر زرخان کا فوکس ان کی طرف زیادہ تھا انکل جب آپ نے کبھی اسے خود کو نقصان پہنچاتے ہوئے نہیں دیکھا کبھی اس کے چہرے پر یا ہاتھوں پہ کوئی نسان نہیں دیکھا تو پھر آپ یہ بات کیسے کہہ سکت ہیں کہ وہ خود کو نقصان پہنچاتی ہے دانیال شیرازی سکندر کی طرف دیکھتے ہوئے بولا تو شیرازی سکندر گہری الجھن کا شکار ہوئے

کیا مطلب ہے آپ کے کہنے کا بیٹا آپ کھل کر بات کریں شاہنواز سکندر دانیال کی طرف دیکھتے ہوئے بولے میرے کہنے کا مطلب صاف ہے انکل عینا نے کبھی خود کو کوئی نقصان نہیں پہنچایا وہ ایسی نہیں ہے کہ وہ ہمارے دین کے خلاف ہونے والے کاموں کی طرف جائے وہ تو ہمارے دین کو بہت سنبھال کر رکھنے والی لڑکی ہے آپ سمجھتے ہیں کہ وہ دو دو دن غائب رہتی ہے تو وہ خود کو نقصان پہنچاتی ہے آپ کی سوچ بالکل لط ہے انکل اٹلی سے پاکستان کا سفر دو دن کا ہی ہونا ہے

جب ایک انسان نے صرف کچھ گھں کے لیے پاکستان آنا ہو اور کچھ گھں کے بعد ہی اس کی واپسی اٹلی کے لیے ہو تو اسے آنے جانے میں دو دن لگ ہی جاتے ہیں ہر سال وہ اس دن پاکستان آتی ہے اور اپنی ماں کی قبر پر موجود ہوتی ہے وہ ان کی قبر پہ جا کے ان کے لیے دعا مانگتی ہے کافی دیر ان کے پاس بیٹھی رہتی ہے آپ نے کبھی پتہ کروانے کی کوشش ہی نہیں کی اور آپ پتہ کرواتے بھی کیسے عینا سکندر کی ذات کے بارے میں معلوم کرنا کوئی عام بات نہیں آج آپ کے سامنے یہ بات کھل رہی ہے کیونکہ میں نے آپ کو بتایا ہے لیکن مجھے پورا یقین ہے کہ اگر آج میں آپ کو نہ بتانا تو ناحیات آپ کو یہ بات کا علم نہیں ہونا تھا دانیال شیرازی سکندر کی طرف دیکھتے ہوئے نرم لہجے میں بتا رہا تھا جبکہ شیرازی سکندر کا دل ڈوبتا جا رہا تھا ان کی بچی پاکستان آتی تھی اپنی ماں کی قبر پہ ہر سال جب کہ شیرازی سکندر نے تو کبھی اسے اس کی

ماں کی قبر دکھائی ہی نہیں پھر بھی وہ اتنے سالوں سے یہاں آتی تھی ان کے لیے یہ بات نا قابل ِیقین تھی یا خدایا یہ لڑکی الجھی ہوئی کتاب ہے ہم اس کے جیسے جیسے پنے کھولنے کی کوشش کرتے ہیں ہم لچ ویسے ویسے ا ہی جا رہے ہیں آخر اپنے اندر اتنا کچھ کیسے چھپا کر رکھا ہے اس نے بری اماں کسی ٹرانس کی کیفیت میں بول رہی تھی

کیونکہ اللّ نے اسے بہت برے دل اور ظرف سے نوازا ہے اس کے پاس اتنا ظرف موجود ہے کہ شاید ہی کسی اور عورت ذات کے پاس موجود ہو اور عورت ذات تو ایک منٹ میں ٹوٹ کر بکھر جاتی ہے مگر عینا سکندر ٹوٹ کے بکھرنے والوں میں سے نہیں ہے وہ بکھرے ہوئے کو سمیٹنے والوں سے ہے آپ سب کو لگتا ہے کہ عینا ہم سب کی وجہ سے ہے لیکن آپ کی سوچ بالکل لط ہے حقیقت تو یہ ہے کہ ہم سب عینا کی وجہ سے ہیں اگر وہ لڑکی ہماری زندگی سے جاتی ہے تو ہماری زندگی کی تمام خویوںں کو ساتھ لے جائے گی اور پیچھے سے ہماری زندگی کو ملیا مٹی کر جائے گی وہ ایک چھپا ہوا

ہیرا ہے جس کی پہچان کرنا آپ سب کے لیے تو ناممکن ہے ابھی تو آپ نے دیکھا ہی نہیں کہ عینا سکندر ہے کون پتہ نہیں جب آپ دیکھیں گے یب آپ سب کے دل پر کیا گزرے گی دانیال مسکراتے ہوئے بولا تو پاس بیٹھے زرخان نے بہت غور سے اس حسین لڑکے کو دیکھا تھا وہ عینا کے بارے میں کتنا کچھ جانتا تھا وہ الف نا یے عینا کو جانتا تھا

عینا دانیال حیدر کے لیے کھلی کتاب تھی اور اس کتاب کو پڑھنا صرف دانیال حیدر جانتا تھا دانیال حیدر واحد شخص تھا جو عینا کی خاموشی کو بھی سمجھ جانا تھا رات کی ناریکی سے لے کر دن کے اجالوں تک وہ عینا سکندر کی ذات کا محافظ تھا عینا سکندر کے لیے دانیال حیدر ایک بہترین دوست تھا مگر دانیال حیدر کے لیے عینا سکندر ایک دوست سے کئی درجے آگے تھی

میری خدا سے صرف ایک ہی دعا ہے کہ جو تکلیفیں اسے اس حویلی کے مکینوں سے ملی ہے ہم سب ان تکلیفوں کا مداوا کر سکے اور اسے اس تکلیف سے نکال سکے ہم پوری کوشش کریں گے پھر چاہے ہمیں حور سے خود معافی کیوں نہ مانگنی پڑے لیکن ہم مانگیں گے اپنی بچی کو واپس خوش دیکھنے کے لیے ہم کچھ بھی کرنے کو تیار ہیں اور انشاءاللہ ایک دن ایسا ضرور آئے گا کہ حورالعین سکندر بھی ہم میں موجود تمام تکلیفوں سے دور ایک حسین زندگی جیے گی بری اماں مسکراتے ہوئے بولی تو ان کی بات پر اماں جان نے بے اختیار آمین بولا تھا

عینا نے سارا دن اپنے کمرے میں بند رہا کر گزارا تھا اماں جان نے بہت بار ملازمہ کو بھیجا تھا کہ عینا جو بلا کر لاۓمگرعیناکاایکجوابتھاکہمیریطبیعتٹھیک نہیں ہے اور مجھے ڈسٹرب نہ کیا جائے اماں کا دل تو یہی چاہ رہا تھا کہ عینا کی سالگرہ منائی جائے مگر وہ ایسا نہیں کر سکتی تھی کیونکہ اس کے زخم آگے ہی بہت گہرے تھے جس دن اس کی سالگرہ تھی اسی دن اس کی ماں اس دنیا سے گئی تھی وہ اپنی ماں کے سائے سے روموم ہو گئی تھی شاید اپنے باپ کی

محبتوں سے بھی اس لیے بری اماں اس کے زخموں کو مرید کریدنا نہیں چاہتی تھی اس لیے وہ چپ ہو گئی اور سارا دن ایسے ہی گزر گیا

شام کے ساۓہرطرفپھیلچکےتھےجہاںدنکا اجالا ختم ہوا تھا وہی رات کے اندھیرے نے جگہ بنائی تھی اور اس وقت عینا اور دانیال لاؤنج میں کسی کو نہ پا کر اپنے سامنے ایک نقشہ رکھے کچھ گفتگو کرنے میں مصروف تھے

اگر یہ فیکٹری ہے تو اس کے پیچھے سے جانے والا راستہ مین ساید سے جانے سے زیادہ خطرناک ہے کیونکہ یہاں پر انہوں نے اپنے پالتو کتے چھوڑے ہوتے ہیں وہاں داخل ہوتے ہی وہ کتے اس شخص پر حملہ اور ہو جاتے ہیں کیونکہ وہاں جانے کی کسی کو اجازت نہیں اور ظاہر سی بات ہے جب کسی کو اجازت نہیں تو وہاں جانے والا ضرور کوئی جاسوس یا چور ہی ہوگا اور ان کے لیے ان لوگوں نے حفاظتی طور پر یہ کتے چھوڑ رہے ہیں اگر ہم وہاں کا راستہ لیتے ہیں تو ہمارے لیے یہ خطرے سے خالی نہیں دانیال نقشے پر نظریں جماتے ہوئے بولا جو ایک فیکٹری کا نقشہ تھا اور یہ فیکٹری ظہیر ملک کی تھی جہاں ان لیگل طریقے سے اسلحہ بنایا جانا تھا

اور یہ مین راستہ ہے جہاں پر ایک دروازہ نہیں بلکہ سات دروازے ہیں ہمیں ایک دروازے سے گزرنے کے لیے سات دروازوں کو پار کرنا پڑے گا اور ہر دروازے پر چھ سکیورٹی گارڈ موجود ہوتے ہیں خفیہ طور پر کیمرے مس چھپا کر لگائے گئے ہیں اور جگہ جگہ ییز اور پاسورڈ لگائے گئے ہیں وہاں پہ داخل ہونے والے شخص کو ایک پاسورڈ کی ضرورت ہوتی ہے وہ پاسورڈ دیے بغیر وہ اندر نہیں جا سکتا صرف پاسورڈ ہی نہیں وہاں پر گے دروازوں پر فیگر پریٹ بھی موجود ہے فیگر پریٹ لگائے بغیر وہ دروازہ نہیں کھولتا ہمارے لیے دونوں راستے ہی مشکل ہیں دانیال عینا کی طرف دیکھتے ہوئے بولا جو سنجیدہ ٹرین تاثرات لیے اپنے دونوں ہاتھ کی مٹھیاں بنا کر تھوڑی کے نیچے رکھے اپنی سخت گرین آنکھوں نقشے پر جمائے بیٹھی تھی

ہم پیچھے کے راستے سے جائیں گے عینا دانیال سے مخاطب ہوئی ہمواز نظریں ابھی بھی نقشے پر ہی جم ی ہوئی تھی

لیکن عینا یہ بہت خطرناک ہے ہم ایسے کیسے جائیں گے دانیال عینا کی طرف دیکھتے ہوئے بولا یہ بیک سائیڈ کا دروازہ ہے اور اس دروازے میں ہیوی کریب بھی چھوڑا گیا ہے جب ہم وہاں داخل ہوں گے تو سب سے پہلے تمام کیمرے ہیک کریں گے کیمرے ہیک کرنے کے بعد وہاں موجود ناور سے بجلی کو بند کر دیا جائے گا جیسے ہی بجلی بند ہوگی ہم اس دروازے کو پار کر کے اندر داخل ہوں گے اندر داخل ہوتے ہی ہر طرف سپرے پھینکنی نہیں ہوگی وہ سپرے پھینکتے ہی وہاں موجود کتے خود ہی بے ہوش ہو جائیں گے اور اس کے بعد ہمارا اگلا قدم اندر کی جانب ہوگا اندر کی

جانب جانے کے لیے ہم دونوں کا ایک ساتھ ہونا بہت ضروری ہے اپنا کام سر انجام دینے کے بعد ہم لوگ خاموشی سے وہاں سے نکلیں گے اور نکلتے سے پہلے دوبارہ ایک سپرے وہاں پھینکیں گے اور اس سپرے کو سونگتے ہی وہ کتے واپس سے ہوش میں آ جائیں گے او ر جیسے ہم دروازہ واپس پار کریں گے تو ناور کہ بجلی بھی چلا دی جائے گی جیسے ہی لائٹ واپس آئے گی فیکٹری میں ہر طرف روشنی پھیل جائے گی مگر یاد رہے ہمیں یہ کام اندھیرے میں کرنا پڑے گا عینا صوفے کی پشت سے ٹیک لگا کر دانیال کی طرف دیکھتے ہوئے

بولی تو دانیال نے حیرت سے عینا کی طرف دیکھا وہ ہمیشہ سے مشکل سے مشکل مسئلے کا بھی حل ایسے ہی نکالتی تھی چٹکیوں میں

کل رات ٹھیک دو بجے ناور کے پاس دانش موجود ہوگا اور وہ میرے حکم کا منتظر ہوگا جیسے ہی کیمرے ہیک کیے جائیں گے دانش کو اطلاع دے دی جائے گی کہ ناور کی بجلی کو بند کر دے عینا بول رہی تھی جب کہ دانیال بہت غور سے عینا کو سن رہا تھا جب داخلی دروازے سے داخل ہوتے ارحم حارث اور زرخان نے ان دونوں کو سامنے بیٹھا دیکھ لیا تھا اور عینا کو بھی ان کی موجودگی کا احساس ہو چکا تھا مگر اس نے بغیر رکے اپنی بات جاری رکھی جیسے بجلی بند کی جائے گی سب سے پہلے فیکٹری میں داخل ہوں گی میرے داخل ہوتے ہی تم دروازے کے نیچے سے اندر کے جانب سپرے پھینکو گئے کیونکہ جب میں دروازے کے اندر داخل ہوں گی تو میری موجودگی کو محسوس کر کے وہ جانور میری طرف آئیں گے اور اس چیز کا فائدہ اٹھاتے ہوئے تمہیں بروقب سپرے کا استعمال کرنا پڑے گا ناکہ ہمارے بنائے گئے پلاننگ پر کچھ ہی دیر میں وہ جانور بے ہوش ہو کر ہمارا راستہ صاف کر کیں جیسے ہی وہ جانور بے ہوش ہوں گے میں تمہیں اطلاع کر دوں گی میرے اطلاع دیتے ہی تم اندر داخل ہو گئے عین ممکن ہے کہ بجلی بند ہونے کی وجہ سے فیکٹری میں افرا تفری مچ جائے اور اسی وجہ

سے ہمیں اپنا کام جلدی سر انجام دینا ہوگا ہمارے پاس صرف دس منٹ کا وقت ہوگا اور اس دس منٹ میں ایک طرف تم اور دوسری طرف میں جاؤں گی اپنا کام کرنے کے بعد دس منٹ کے اندر اندر ہمیں وہاں سے نکلا پڑے گا وہاں سے نکلے سے پہلے ایک بات بالکل مت بھولنا کہ ہم جیسے داخل ہوئےتھےہمیںویسےہییکلیا پڑے گا اگر انہیں ذرا سا بھی شک ہوا تو ہمارا بنا بنایا کھیل خراب ہو سکتا ہے اس لیے بی کئیرفلی اس سب سے ہے کر اگر دیکھا جائے تو 81 پرسبب چانسز ہیں کہ ہم میں سے کوئی ان کے قبضے میں بھی آ سکتا ہے یعنی اس داخلی دروازے سے پہنچنے میں انہیں تقریبا ًپانچ منٹ لگیں گے اور ہمیں ہمارا کام کرنے میں تقریباً 81 منٹ اگر ان 81 منٹ کے درمیان پانچ منٹ لگا کر وہ لوگ ہم تک پہنچتے ہیں تو اپنا کام مکمل ہونے پہ تم بغیر پیچھے مرے وہاں سے نکل جاؤ گے عینا نقشے پہ انگلی رکھ کے دانیال کو سمجھاتے ہوئے بولی

جبکہ عینا کی بات سن کر دانیال نے جھٹکے سے سر اٹھا کر عینا کی طرف دیکھا تھا کیا مطلب ہے تمہارا عینا کہ میں وہاں سے نکل جاؤں تمہیں اکیلا چھوڑ کر میں وہاں سے کیسے نکل سکتا ہوں دانیال عینا کی طرف دیکھتے ہوئے غصے سے بولا دانیال کے بیچ میں بولنے سے عینا نے اسے ٹوکا زرخان چلتا ہوا لانچ میں داخل ہوا اور کچھ فاصلے پر پڑے صوفے پر بیٹھ گیا اور بغور اس دشمن جان کو دیکھنے لگا جو اپنے کام میں بری طرح غرق تھی مگر اس نے کسی کی طرف بھی دیکھنے کی غلطی ہرگز نہیں کی تھی خیر عینا کو منانے کے لیے اسے کچھ بھی کرنا پڑنا تو زرخان سکندر کر لیتا مگر ابھی وہ اپنے کام میں بری طرح الجھی ہوئی تھی وہ بالکل وقت نہیں دے پا رہی تھی کسی کو بھی اور زرخان نہیں چاہتا تھا کہ اس کے فرض کے درمیان وہ خود آئے کیونکہ وہ بھی بہتر طریقے سے جانتا تھا کہ وطن سے محبت اور فرض کا ہونا انسان کے لیے کیا اہمیت رکھ ہے خاص کر ایک آرمی آفیسر کے لیے اس لیے وہ صرف ابھی چپ تھا ورنہ عینا سکندر چاہے جتنی سٹڈی مضبوط کیوں نہ ہو زرخان سکندر کے آگے اس نے کمزور پر ہی جانا تھا

what you

دانیال عینا کی طرف دیکھتے ہوئے بولا تو عینا نے نظریں اٹھا کر اسے گھورا جو بے وقوف اپنی ہی کیے جا رہا تھا اور اس کی ایک نہیں سن رہا تھا اب اگر تم نے میری بات بیچ میں کاٹی یاں کوئی بھی فضول بکواس کی تو یہ واس اٹھا کر تمہارا سر میں دے ماروں گی سمجھے اپنی زبان بند رکھو عینا دانیال کو گھورتے ہوئے بولی تو دانیال نے برا سا منہ بنایا وہ ہمیشہ اسے بری طرح ڈایب دیا کرتی تھی اور اس وقت بھی ایسا ہی ہوا تھا

اور اگر یہاں پر وہ لوگ آ جاتے ہیں تو تم برامد کیے گئے ثبوت لے کر وہاں سے نکل جاؤ گے بغیر میرا انتظار کیے لیکن۔۔۔۔۔دانیال ابھی آگے سے کچھ بولتا ہے انہوں نے دوبارہ اس کی بات کاٹی شٹ اپ دانی۔۔۔۔عینا اسے گھورے ہوئے بولیکیونکہوہ اس کے سوالوں سے وہ تنگ آ چکی تھی جو اسے اپنی بات پوری ہی نہیں کرنے دے رہا تھا وہاں سے نکلتے ہی تین کلومیبر کی دوری پر تمہیں ہمارا آفیسر ملے گا اس آفیسر کے ساتھ بیٹھ کر تم وہاں سے نکل جاؤ گے عینا دوبارہ نقشے پر نظر جماتے ہوئے بولی یاد رکھنا دانیال حیدر اگر تم نے میری بات نہ مانی یا کوئی بھی گربر کرنے کی کوشش کی تو یقین مانو اگلے دن شہیدوں کی ویریروں میں ایک تمہاری ویڈیو کا اضافہ ہوگا عینا دانیال کو سنجیدہ نظروں سے دیکھتے ہوئے سنجیدگی سے بولی جبکہ قریب ہی بیٹھے ارحم حارث اور زرخان کو وہ سرے سے نظر انداز کر چکی تھی جیسے وہ لوگ یہاں پر موجود ہوں ہی نا تمہارا بس چلے تو تم مجھے زندہ ہی شہیدوں کی لائن میں لٹ دو دانیال منہ بسورتے ہوئے بولا کیونکہ وہ سامنے سے آتی بری اماں کو دیکھ چکا تھا اور اب دانیال کی دہائیاں عریوج پر ہونی تھی

میرا بس چلتا ہے دانیال حیدر یہ تو تم شکر مناؤ کہ میں نے ابھی تک ایسا کچھ نہیں کیا ورنہ میں تمہیں بتاتی کہ میرا بس کہاں کہاں چلتا ہے عینا دانیال کی طرف ک دیکھتی ہوئی بولی اب اس کے لہجے میں سنجیدگی نہیں تھی مگر لہجہ اتنا نرم بھی نہیں تھا خدا کا خوف کرو لڑکی تمہارے بچپن کا دوست ہوں میں اور تم مجھے شہید کرنے کے منصوبے بنائے بیٹھی ہو عینا کی بات سن کر دانیال کا منہ پورا کا پورا کھل گیا تھا

منصوبے بنانے میں کون سا وقت لگتا ہے بس تم بچپن کے دوست ہو اس لیے بچے ہوئے ہو اب تک ورنہ میں یقین سے کہہ سکتی ہوں کہ شہیدوں کی قطار میں اس وقت ایک ویڈیو دانیال حیدر کی بھی موجود ہونی تھی عینا سامنے ٹیبل پر پڑا نقشہ اٹھاتے ہوئے بولی حد ہے یار ایک تو بھلائی کا کوئی زمانہ ہی نہیں ہے ایک تو تمہیں اتنا ہینڈسم خوبصورت لویل کیئرنگ بیسٹ فرینڈ ملا وہ بھی بچپن سے اور تمہیں اس کی قدر ہی نہیں دانیال بھرپور اداکاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے بولا

عینا نے نچلا لب دانتوں تلے دبا کر سامنے بیٹھے سستے ایکٹر کو دیکھا جو بری اماں کو دیکھ کر دہائیاں دینے میں مصروف تھا

کیا ہوا چہ کیوں اتنے پریشان لگ رہے ہو بری اماں یکھب دانیال کی طرف دی ہوں بولی اور عینا کے قریب ہی آ کر بیٹھ گئی جبکہ فاریہ اور لابہ بھی انہی کے ساتھ تھی آپ کی پوتی مجھے شہید کرنے کے چکروں میں ہے وہ بھی اپنے ان پیارے پیارے ہاتھوں سے اب آپ خود بتائیں چھوٹے چھوٹے ماں باپ ہیں میرے بھری جوانی میں انہیں یتیم کر دے گی یہ لڑکی خود سوچیں میرے بغیر ان کا کیا ہوگا وہ بیچارے تو۔۔۔۔۔۔دانیال بری اماں کی طرف دیکھتے ہوئے شروع ہو چکا تھا شٹ اپ دانی۔۔۔۔عینا اس کی بات کاٹتے ہوئے اٹھ کھڑی ہوئی اور چلتی ہوئی اس کے قریب آئی جتنا فضول بول کر تم میرا دماغ چاٹتے ہو نا اگر اتنا دماغ تم میری کوئی بات سمجھنے میں لگاؤ تو یقین مانو مجھے بہت آسانی ہوگی عینا دو انگلیوں سے اس کی کنپٹی بجاتے ہوئے بولی سکین کرواؤ اسے ایدیب" عینا دانیال کو گھورتے ہوئے" اس کی جھولی میں اس نقشے کو پھینکتے ہوئے بولی یہ پانچویں دفعہ ہے حورالعین سکندر کہ تم ایک ہی نقشے کو بار بار سکین کروا رہی ہو کیا تمہیں نقشے کا رنگ پسند نہیں آ رہا پنک کلر کروا دوں یا رید اچھا گے گا دانیال نقشے کے کھول کر اسے الب پلٹ کر کے دیکھتے ہوئے بولا دانی۔۔۔۔۔عینا دانت پیستے ہوئے بولی جبکہ وہاں موجود

سب نے لب دبا کر اپنے مسکراہٹ روکتی تھی دانیال کی حرکتیں ہی ایسی تھی کہ لابہ سے تو اپنی ہنسی کنٹرول کرنا بے حد مشکل ہو رہا تھا ارے ادھر بیٹھو اتنا گرم کیوں ہو رہی ہو دانیال عینا کا ہاتھ پکڑ کے اسے اپنے پاس ہی بٹھاتے ہوئے بولا جبکہ زرخان کو دانیال کی یہ حرکت ناگوار گزری تھی گریہ ایک ٹھنڈا گلاس پانی کا لے کر آؤ دانیال لابہ کی طرف دیکھتے ہوئے بولا تو اس نے مسکراتے ہوئے ہاں میں سر ہلائے اور جلدی سے ٹھنڈا پانی لینے چلی ہوئی جیسے وہ اس کی بہت نابعدار ہو

فاریہ نے ایک چور نظر ارحم کی طرف دیکھا اور بیک وقت ارحم نے بھی فاریہ کی طرف دیکھا تھا دونوں کی نظریں ملی تھی لیکن ارحم کو دیکھانا پا کر فاریہ نے گربرا کر نظروں کا زاویہ بدلا تھا جبکہ فاریہ کہ اس حرکت پر ارحم کے ہونٹوں پر دلکشی مسکراہٹ رینگ گئی اففف ڈوب سڈو فاریہ وہ تمہیں یوں چوری دیکھتے ہوئے پکڑ چکے ہیں فاریہ نے دل ہی دل میں خود کو صلواتیں سنائی اتنا غصہ ٹھیک نہیں ہونا صحت پر ایر کرنا ہے اور تمہاری صحت تو آگے ہی۔۔۔۔۔۔۔!! ماشاءاللہ ٹھیک ہے لیکن پھر بھی اگر کمزور ہو گئی تو تمہارا تو خون بھی جلدی نہیں ملتا سوچو اگر تمہارا خون نہ ملا تو تمہارا پیارا دوست کہاں کہاں چل خوار ہوگا مجھے تو لگتا ہے

لوگوں کو اغواہ کر کے ان کا خون نکالنا پڑے گا ناکہ میں اپنی دوست کو خون کی کمی پوری کروا سکوں دانیال دانتوں کی نمائش کرتے ہوئے بولا

تم اس کام کے لیے بھی لوگوں کو اغواہ کرو گے عینا کو حیرت ہوئی تھی اس کی بات سن کر دانیال نے مسکراتے ہوئے جلدی سے زور و شور سے ہاں میں سر ہلایا اووو خدایا۔۔۔۔۔۔دانیال کے سر ہلانے پر وہ ہنس پڑی سب نے خوشی سے کتی ہ آنکھوں سے عینا کے خوبصورت چہرے کو دیکھا تھا اس تمام عرصے میں وہ پہلی بار ہنسی تھی سنجیدہ رہنے والی لڑکی جو سنجیدگی میں بھی بہت خوبصورت لگتی تھی مگر ہنستے ہوئے وہ غضب ڈھاتی تھی تمہارا کچھ نہیں ہو سکتا دانی عینا اپنا چہرہ جھکا کر مسکراتے ہوئے بولی

ہو سکتا ہے نا اگر آج تم میری شادی کروا دو تو کل کو میں باپ بن سکتا ہوں دانیال عینا کی طرف دیکھتے ہوئے شوق لہجے میں بولا جبکہ دانیال کی بات پر سب کے قہقے بے اختیار تھے اور سب سے پہلے قہقہہ لگانے والا فرد زرخان تھا

دانیال کی بے باک بات سن کر عینا نے نہ دائیں دیکھا نہ بائیں سامنے ٹیبل پر پڑی ڈائری اٹھا کر اس کا سر میں دے ماری

آنٹی اپنے اس نمونے کو سمجھا دیں ورنہ یہ میرے ہاتھوں آج مارا جائے گا عینا دانیال کو گھورتے ہوئے بولی جب کہ اس نے آنٹی کس کو بولا تھا یہ بات کسی کو سمجھ نہیں آئی تھی مگر پیچھے سے آنے والی آواز کو سن کر انہیں سمجھ آ چکی تھی کہ اس نے آنٹی کس کو بولا ہے

اسے سمجھانا ہمارے بس سے باہر کی بات ہے بیٹا یہ تو تمہارے ہاتھوں ہی سبب رہتا ہے سائمہ مسکراتے ہوئے بولیں تو اپنے پیچھے سے سائمہ کی آواز سن کر دانیال کو حیرت کا جھٹکا لگا وہ فورا ًسے اٹھ کھڑا ہوا اور بے یقینی سے اپنے ماں اور باپ کی جانب دیکھنے لگا جو اس کے سامنے کھڑے مسکرا رہے تھے

لیکن آپ کا بیٹا اب میرے ہاتھوں سے بھی نکل گیا ہے عینا کھڑی ہو کر مسکراتی ہوئی بولی اور قدم سائمہ بیگم کی طرف بڑھائے

میں مان ہی نہیں سکتی اگر سو صدیاں بھی گزر جائیں تو دانیال حیدر حورالعین سکندر کا ہی محتاج رہے گا صائمہ مسکراتے ہوئے بولی اور عینا کو اپنے گلے لگایا کیسی ہو میرے بچے مجھے بغیر بتائے آگئی اچھا نہیں کیا سائمہ نے ساتھ ہی شکوہ بھی کر ڈالا میں ٹھیک ہوں آنٹی اور وقت نہیں ملا بہت اچانک آنا پڑا میں آپ سے ملنا تو چاہتی تھی مگر مہلت نہیں ملی عینا نے مسکراتے ہوئے جواب دیا اور حیدر کے آگے اپنا سر کیا تو انہوں نے محبت سے اس کے سر پر ہاتھ پھیرا وہ سب تو ٹھیک ہے لیکن تمہیں کیسے علم ہو گیا کہ ہم حویلی آئے ہیں حالانکہ تمہیں تو اطلاع بھی نہیں دی تھی اور نہ ہی تم نے ہماری طرف دیکھا تھا سائمہ عینا کی طرف دیکھتے ہوئے بولی تو وہ ہلکا سا مسکرا دی میں تو دشمنوں کی آہٹیں پہچان لیتی ہوں آپ تو پھر جانِ عزیز ہیں آپ کو کیسے نہ پہچانتی عینا مسکراتے ہوئے بولی کیا ہے یہ لڑکی کیا واقعی میں یہ کوئی انسان ہے جس میں اتنی صلاتیں م موجود ہیں مجھے تو یقین نہیں

ہونا ارحم عینا کی طرف دیکھتے ہوئے دل ہی دل میں بولا جبکہ پاس کھڑے حارث کے دل کی آواز بھی یہی تھی ڈیٹس نوٹ فیئر مام آتے ہی آپ ان سے چپک گئی مجھے بھی کبھی دیکھ لیا کریں آپ ہی کی اولاد ہو یار دانیال حیدر اور سائمہ کی طرف دیکھتے ہوئے بولا اور پھر جا کر ان کے گلے ملا

دانیال سے ملنے کے بعد سائمہ بیگم بری اماں سے ملی اور پاس کھڑے زرخان حارث اور ارحم نے آگے ہو کر سائمہ سے پیار لیا اور سب دوبارہ وہیں پر برجمان ہو گئے اور اب لاؤنج میں حویلی کے افرادوں میں اضافہ ہو چکا تھا حویلی کے تمام مکین وہیں پر آ کر بیٹھ چکے تھے کیونکہ سائمہ بیگم اور حیدر صاحب کے آنے کی خبر سن کے سب وہیں پر آ گئے تھے اور شیرازی سکندر کی حیدر سے تو گہری دوستی تھی اس لیے ان کا آنا زیادہ ضروری تھا

بھائی آپ کا پانی لابہ ٹھنڈے پانی کا گلاس دانیال کی طرف بڑھاتے ہوئے بولی ارے بہنا اب تو آپ نے بہت دیر کر دی لیکن کوئی بات نہیں آپ رکھ دیں یہاں دانیال سامنے ٹیبل کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بولاتولابہنےمسکراتےہوئےپانی کا

گلاس ٹیبل پر رکھ دیا جبکہ حارث بہت غور سے لابہ

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.