بح ہوا تھا اس کے بعد اس نے حارث کو ایک بار بھی مخاطب نہیں کیا تھا اور نہ ہی اس کی طرف دیکھا تھا جبکہ حارث یہ سب کچھ نوٹ کر چکا تھا السلام علیکم لالا مجھے آپ سے ایک ضروری بات کرنی تھی حارث زرخان کی طرف دیکھتے ہوئے بولا ک مجھے تمہاری شکل بھی نہیں دیکھتی جاؤ یہاں سے زرخان سختی سے کہتا ہوا بیڈ پر بیٹھ گیا لالا ایسے مت کہیں میں شرمندہ ہوں اپنی غلطی پر مجھے ایسا نہیں بولنا چاہیے تھا مجھے ایک بار آپ سے شوررہ لے لینا چاہیے تھا لیکن اس وقت پتہ نہیں میں کیسے یہ بے وقوفی کر گیا پلیز لالا مجھے معاف کر دیں حارث زمین پر پنجوں کے بل بیٹھ کر زرخان کے گھٹنے پر دونوں ہاتھ رکھتے ہوئے بولا زرخان نے ایک سرد نظر اس کی جانب دیکھا یہ غلطی تھی تم نے ایک نکاح کو ایک پاک رشتے کو ٹت ٹ جھونا ثابت کیا دوسروں کی نظروں میں اسے جھونا بنا دیا اور تم کہہ رہے ہو کہ یہ غلطی تھی زرخان غرایا تو حارث نے مجرموں کی طرح اپنا سر جھکا لیا
لالا مجھ سے غلطی ہو گئی ہے مجھے ایسا نہیں کرنا چاہیے تھا حارث نظر جھکاتے ہوئے بولا کون سی غلطی بھائی بن کر اسے دھوکہ دینے کی غلطی یا جھونا نکاح پیش کرنے کی غلطی زرخان حارث کی طرف دیکھتے ہوئے سنجیدگی سے بولا تو حارث کا جھکا ہوا سر مرید جھک گیا
لالا میں بہت شرمندہ ہوں حارث ہلکی سی آواز میں بولا کیونکہ جو غلطیاں اس نے کی تھی ان غلطیوں کی بنا پر وہ بہت شرمندہ تھا اسے بار بار اس چیز کا احساس ہو رہا تھا کہ اس نے عینا کے ساتھ لط کیا ہے اسے بھائی بن کر اسے دھوکہ نہیں دینا چاہیے تھا جو بھی تھا عینا نے سچے دل اسے بھائی سمجھا تھا عینا کی نظروں میں اس وقت کی بے یقینی جب حارث اسے بول رہا تھا کہ میں نے یہ سب کھیل تمہارے منہ سے سچ اگلوانے کے لیے کیا تم پر نظر رکھنے کے لیے کیا عینا کو اس وقت حارث کی باتوں پر یقین نہیں ہو رہا تھا
یقیناً اس نے بہت برا دھوکا کھایا تھا اور اب اس دھوکے کی بنا پر حارث کو وہ حور دیکھنے کو ملی تھی جس کی وہ کبھی اس سے توقع نہیں رکھ تھا وہ بہت مہارت سے اسے نظر انداز کر رہی تھی صرف نظر انداز ہی نہیں کر رہی تھی بلکہ اسے باور کروا رہی تھی کہ وہ کسی بھائی کے رشتے کی محتاج نہیں نہ ہی اسے اس طرح کے بھائی کی ضرورت ہے
میرے سامنے اپنی شرمندگی ظاہر کرنے سے کچھ نہیں ہوگا کیا تمہاری نظر میں اس حویلی کے بروں کی کوئی اہمیت نہیں تھی جو تم نے خود مختیار ہونے کی کوشش کی تم نے کیسے سوچ لیا کہ تم اپنی عقلمندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے یہ حرکت کرو گے اور اس کے منہ سے سارا سچ نکلوا لو گے وہ لڑکی کوئی عام لڑکی نہیں یہ تو تم شکر مناؤ کہ اسے تمہارے دھوکے کا احساس نہیں ہو سکا اور وہ تم سے بری طرح شکست کھا گئی ورنہ وہ لڑکی شکست کھانے والوں میں سے نہیں ہے تم نے ایک بھائی کا رشتہ بنا کر اسے شکست دی ہے اور گگ یقین مانو تم نے اپنا ھنیا پن دکھایا ہے اور اس ھنیا پن کے بدلے تمہیں اس حویلی کا کوئی بھی فرد آسانی سے معاف نہیں کرے گا اب تم جا سکت ہو یہاں سے جب تمہیں اپنی غلطی کا ی ا سے احساس ہو جائے یب تم میرے پاس آنے کے بجائے اس کے پاس جانا جسے تم نے دھوکا دیا جس سے معافی مانگنا تمہارا حق بنتا ہے زرخان بیڈ سے کھڑے ہوتے ہوئے سنجیدگی سے بولا تو حارث بھی اٹھ کھڑا ہوا
لیکن لالا آپ۔۔۔۔۔ جاؤ یہاں سے حارث اس سے پہلے کہ میرا تم پر ہاتھ اٹھ جائے اپنی شکل گم کرو یہاں سے زرخان اپنا چہرہ دوسری جانب کرتے ہوئے بولا گویا اس نے خود پر بہت مشکل سے ضبط کیا تھا ورنہ زرخان کا ایک تھپڑ حارث کے چودہ طبق روشن کر دیتا زرخان کی بات سن کر حارث خاموشی سے کمرے سے نکل گیا زرخان نے ایک نظر بند دروازے کو دیکھا اور پھر چینج کرنے ڈریسنگ روم کی طرف چلا گیا فاریہ کچن میں چائے بنا رہی تھی جب ارحم کچن میں داخل ہوا فاریہ اس وقت کچن میں بالکل اکیلی تھی
اسے دیکھتے ہوئے ارحم کرسی گھسیٹ کر وہیں بیٹھ گیا جبکہ اپنے پیچھے سے آنے والی آواز کو سن کر فاریہ نے گردن موڑ کر دیکھا تو ارحم کو کرسی پر بیٹھے پایا
ارحم کو اچانک کچن میں بیٹھے دیکھ کر فاریہ گھائی مگر جلدی خود پر کنٹرول کر کے دوبارہ چائے بنانے اور مصروف ہوں گی
سنو لڑکی کھانا لگاؤ میرے لیے ارحم فاریہ کی طرف دیکھتے ہوئے بولا تو فاریہ دل ہی دل میں اپنی سلامتی کی دعا کرتی کھانا گرم کرنے لگی کیونکہ اس کی نظر میں اس کا شوہر آدم خور تھا اور آدم خور بندوں کو کھانے میں ایک منٹ نہیں لگاتے اور نکاح کے رات والی جسارت تو وہ بالکل نہیں بھولی تھی اس لیے ارحم جب بھی اس کے سامنے آنا تھا اور لال گلابی ہونے لگتی تھی اور اس وقت بھی اس کا یہی حال تھا ارحم اس کے قریب بیٹھا تھا جب کہ وہ بری طرح گھا رہی تھی
جلدی جلدی کھانا گرم کر کے فاریہ نے ٹرے میں رکھا اور چلتی ہوئی ارحم کا قریب آئی جو اسے گہری نظروں سے ہی دیکھ رہا تھا وہ اس کی نظروں سے کنفیوز ہو رہی تھی اس نے کپکپاتے ہاتھوں سے ٹرے ارحم کے سامنے رکھی اور جلدی سے وہاں سے جانے لگی جب ارحم نے اس کا ہاتھ پکڑ کے اپنی طرف کھینچا اپنا توازن برفرار نہ رکھتے ہوئے فاریہ سیدھا اس کی گود میں آ گری
یہ جو تم مجھ سے بھاگنے کی تیاری کرتی ہو نا زہر دکھائی دیتی ہو اس وقت مجھے ارحم اس کے گرد اپنے بازو پھیلاتے ہوئے اسے قید کرتے ہوئے بولا یہ یہ آپ کیا کر رہے ہیں چھوڑے مجھے فاریہ اس کی حرکت پر خاصہ بوکھلا گئی تھی اس لیے وہ خود کو چھڑوانے کی کوشش کرتے ہوئے بولی
سوال ہی پیدا نہیں ہونا کہ میں تمہیں چھوڑ دوں خود نکل سکتی ہو تو آزما لو اپنا زور ارحم اسے چیلنج کرتے ہوئے بولا تو فاریہ اپنی پوری جان لگاتی اس کی گرفت کو توڑنے کی کوشش کرنے لگی جبکہ اس ہر کوشش پر ارحم کی گرفت اور زیادہ مضبوط ہوتی جا رہی تھی چھوڑیں مجھے یہ کچن ہے فاریہ مزاحمت کرتے ہوئے بولی اور ساتھ اسے یاد بھی دلایا کہ اس وقت وہ کہاں پر موجود ہے تو تمہارا خیال ہے کہ کمرے میں چلیں ارحم کی بے باکیاں عریوج پر تھی جبکہ فاریہ اس کی باتوں سے سرخ پڑتی جا رہی تھی
آپ کو شرم نہیں آتی فاریہ ارحم کی طرف دیکھتے ہوئے بولی تو ارحم نے اپنے مسکراہٹ دبائی کیونکہ وہ اس طرح معصوم شکل بنا کر پوچھ رہی تھی جیسے معلوم ہی نہ ہو کہ سامنے بیٹھے شخص میں شرم نام کی چیز ہے یا نہیں
نہیں میری جان مجھے بالکل شرم نہیں آتی اور جب سے تم سے نکاح ہوا ہے یب سے جو آتی تھی وہ بھی چلی گئی ارحم فاریہ کے گال پر لب رکھتے ہوئے بولا تو فاریہ کی مر میں خطرناک سنسناہئ پیدا ہوئی آپ۔۔۔۔۔فاریہ کو سمجھ ہی نہیں آئی کہ وہ اسے کیا بولے ہاں میں میری جان آگے۔۔۔۔۔ ارحم اس کے دوسرا گال پر لب رکھتے ہوئے بولا فاریہ نے اس کے سن پہ ہاتھ رکھتے ہوئے پورا زور لگا کے اس کی گرفت کو توڑنا چاہا جو کہ ناکام ٹھہری اور وہ واپس اس کے مضبوط حصار میں قید ہو چکی تھی گھر میں اتنی ٹینشن چل رہی ہے اور آپ کو شرم نہیں
آتی آپ میرے ساتھ یہاں یہ سب کر رہے ہیں فاریہ ارحم کو گھورتے ہوئے بولی مگر اس کی گھوری ایک سیکنڈ کے لیے ہی تھی ارحم کے دیکھتے ہی وہ واپس نظریں جھکا چکی تھی
کیسی ٹینشن تمہاری بہن واپس اس حویلی ا چکی ہے فلچال وہ سب سے ناراض ہے مگر ایک وقت ائے گا کہ اس کی ناراضگی بھی ختم ہو جائے گی تمہیں تو اس چیز کو دیکھتے ہوئے خوش ہونا چاہیے کہ وہ واپس اسی حویلی میں موجود ہے اور تم اسے ٹینشن کا نام لے رہی ہو ارحم نے بولتے ہوئے اس کے گال پر ہلکی سی بایب کی تو وہ سسکی
آا آپ کا کھانا ٹھنڈا ہو رہا ہے فاریہ نے کلاتتے ہوئے اسے بتایا کوئی بات نہیں میرا تو تمہیں کھانے کا ارادہ ہے کھانا پھر کبھی کھا لوں گا ارحم نے دوبارہ سے وہی حرکت کی تو فاریہ نے بری طرح اس گھورا بلکل ٹھیک کہتی ہوں میں ہے تو یہ پورے آدم خور ہی فاریہ نے دل ہی دل میں اسے آدم خور کے قلب سے نوازا سم جب اسے کچھ جلنے کی یل آئی تو اس نے سامنے دیکھا جہاں چولہے پر رکھی گئی چائے اب دھوئیں چھوڑ رہی تھی
ہاۓاللّمیریچاۓفاریہنےبولتےہوئےجھٹکےسے ارحم کا حصار توڑا تھا اور بھاگتی ہوئی اپنی چائے دیکھنے لگی جو اب بری طرح جل چکی تھی اس نے جلدی سے چولہا بند کیا اور پتیلی میں کو پکڑ کر پانی کے نیچے رکھا
ارحم جو فاریہ کے نقوش میں کھویا ہوا تھا ایک دم سے فاریہ کو اٹھتے دیکھ کر اسے بری طرح گھورنے لگا اور اگلے ہی لمحے وہ اس کے سر پر کھڑا تھا تمہاری ہمت کس طرح ہوئی میرا حصار توڑنے کے ارحم فاریہ کے سر پر کھڑے ہوتے ہوئے سخت لہجے میں بولا آپ کی وجہ سے میری چاۓجلگئیفاریہہلکیسی
آواز میں بولی
اچھا تو تم اب اس کا قصور وار بھی مجھے ٹھہراؤ گی ارحم فاریہ کی طرف قدم بڑھاتے ہوئے بولا تو فاریہ پیچھے شیلف سے جا لگی
تو آپ کی وجہ سے ہی ہوا ہے ایسے اگر آپ مجھے۔۔۔۔۔۔ یہ بول کر فاریہ فورا ًچپ ہو گئی کیونکہ اس سے آگے والے الفاظ میں نہیں بول سکتی تھی جبکہ اس کی اس حرکت پر ارحم کے چہرے پر مسکراہٹ رینگ گی اس چیز سے اندازہ لگا لو مسز کہ مجھے تمہارے اور اپنے درمیان کسی کی بھی مداخلت پسند نہیں چاہے وہ انسان ہو یا کوئی چیز ائندہ جب تم میرے قریب ہو تو یاد رکھنا کبھی بھی دوبارہ یہ حماقب کرنے کی کوشش نہ کرنا ورنہ میں تمہیں اچھے سے بتاؤں گا کہ مداخلت کی سزا کیا ہوتی ہے ارحم شلف کے دائیں بائیں ہاتھ رکھتے ہوئے فاریہ کی طرف جھکتے ہوئے بولا تو فاریہ نے سختی سے اپنی آنکھیں میچ لیں
فاریہ یار چائے لانے کا بولا تھا لابہ جو بے دھیانی کے عالم میں کچن میں داخل ہوئی تھی آگے سے ارحم اور فاریہ کو یوں دیکھ کر اس کا منہ پورا کا پورا کھل گیا جبکہ اپنے قریب سے لابہ کی آواز سن کر ارحم جلدی سے پیچھے ہٹا تھا جبکہ فاریہ سرخ انار بن چکی تھی ارحم نے ایک نظر فاریہ کے سرخ پڑتے چہرے کی طرف دیکھا اور دوسری نظر لابہ کی طرف جو پوری آنکھیں پھاڑے فاریہ کی طرف دیکھ رہی تھی ارحم نے اپنا ایک ہاتھ اپنے چاکلیٹ براؤن بالوں میں پھیرا اور اپنی مسکرا دباتے ہوئے کچن سے نکل گیا ارحم کے جاتے ہی فاریہ دودھ نکال کر دوبارہ چائے بنانے لگی جبکہ لابہ ابھی بھی وہیں پر پتھر بنی کھڑی فاریہ کی طرف دیکھ رہی تھی یہ سب کیا تھا لابہ فاریہ کے قریب آتے ہوئے بولی
اففف اب اس لڑکی کے انکوایری فاریہ خاصا جھنجلائی کچھ نہیں تھا اپنا منہ بند رکھو اور جاؤ یہاں سے دس منٹ تک چائے بنا کر لاتی ہوں فاریہ اپنی شرم و حیا پر قابو پاتی ہوئی بولی مگر وہ بھی اس کی بہن تھی پوری افلاطون انکوایری کیے بغیر تو اس نے سکھ کا سانس لینا ہی نہیں تھا
نہیں تم مجھے بتاؤ کہ ارحم لالا یہاں کیا کر رہے تھے تمہارے اتنا قریب لابہ فاریہ کے قریب کھڑے ہوتے ہوئے بولی اچار ڈال رہے تھے کیوں تم نے بھی کھانا ہے فاریہ اسے گھورتے ہوئے بولی تو لابہ میں نے اپنی مسکراہٹ دبائی نہیں یہ جو اچار ارحم لالا تمہارے ساتھ ڈال رہے تھے وہ اچار تم ہی کھا سکتی ہو لابہ کی زو معنی بات پر فاریہ کا دل کیا کہ اس کے منہ پہ تھپڑ دیے مارے لابہ دفع ہو جاؤ یہاں سے اس سے پہلے کہ میں تمہارا سر پھاڑ دوں فاریہ لابہ کو گھورتے ہوئے بولی
ارے سیاں جی کے رنگ تو بہت خوبصورت لگ رہے ہیں تمہارے چہرے پر لابہ فاریہ کے سرخ پڑتے گالوں پر چوٹ کرتے ہوئے بولی تو فاریہ نے گلاس اسے مارنے کے لیے اٹھایا ہی تھا اس سے پہلے ہی وہ ہنستے ہوئے باہر کی جانب بھاگی تھی اللّ ایک تو اس آدم خور نے مجھے کہیں منہ دکھانے کے لائق نہیں چھوڑنا فاریہ بڑبڑائی اور دوبارہ چائے بنانے میں مصروف ہو گئی
بح فجر کی نماز کے وقت حویلی کے تمام مکین نماز ادا کرنے کے لیے جاگ رہے تھے جبکہ سٹڈ حضرات مسجد جا چکے تھے اور عورتیں گھر میں ہی نماز ادا کر رہی تھی نماز ادا کرنے کے بعد تمام سٹڈ حضرات دوبارہ حویلی میں داخل ہوئے تو شیرازی سکندر نے زرخان کو وہیں گیٹ پر روک لیا اور ایک سائیڈ پر ہو کے اس سے ایک ضروری بات کرنے گے جب کہ ارحم اور حارث بھی انہی کے قریب کھڑے تھے اپنی بات مکمل کرنے کے بعد شیرازی سکندر خاموش ہو گئے
ٹھیک ہے چچا جان جیسا آپ بول رہے ہیں ویسا ہی ہوگا میں کل تک اس کا کوئی حل نکالتا ہوں اور پھر آپ کو بتا دوں گا پھر آپ جیسے چاہیں اپنے کیس کو ہینڈل کر سکت ہیں زرخان شیرازی سکندر کی طرف دیکھتے ہوئے بولا تو انہوں نے ہاں میں سر ہلایا جب ان کی نظر سامنے سے آتے ہو گئے دانیال اور عینا پر بری وہ دونوں اس وقت اپنے مخصوص لباس میں موجود تھے جبکہ ہاتھوں پر یک چ گلوز تھے اور عینا کانوں میں بلوٹوتھ لگاتے ہوئے چلتی آ رہی تھی زرخان نے نظر اٹھا کر اس کی جانب دیکھا تھا وہ مکمل سراپائے حسن تھی مگر کالے رنگ میں اس کی خوبصورتی کسی چاند کی مانند دھمکتی تھی
اس وقت کہاں جا رہے ہو تم دونوں ابھی تو دن کا اجالا بھی نہیں پھیلا شیرازی سکندر ان دونوں کی طرف دیکھتے ہوئے بولے دن کے اجالوں کی بجائے مجھے رات کے پہروں میں اپنا کام کرنا زیادہ پسند ہے مسٹر شیرازی اور آپ یہ بات بہتر جانتے ہیں کہ ہمارے کام کا کوئی وقت نہیں ہونا ہمارا کام رات کے تیسرے پہر بھی شروع ہونا ہے اور رات کے پہلے پہر بھی عینا شیرازی سکندر کی طرف ک یھب دی ہوئی بولی جبکہ زرخان کی نظریں عینا پر ٹھہری ہوئی تھی
لیکن تم اس وقت حویلی میں موجود ہو اور یہ حویلی کے اصول نہیں کہ تم رات کے پہروں میں حویلی سے باہر نکلو شیرازی سکندر عینا کی طرف دیکھتے ہوئے سنجیدگی سے بولے عینا کے تاثرات جو نارمل تھے ان کی بات سن کر اس کی آنکھوں میں سختی آئی تھی آپ کے کہنے کا مطلب کیا ہے مسٹر شیرازی اپنے فرض کے سامنے میں آپ کی اس حویلی کے سو کالڈ پہروں کو بٹھا لوں ایسا ناممکن ہے اور شاید آپ میری شرط بھول رہے ہیں جو یہاں آنے کے بدلے میں نے رکھی تھی
اپنے قول پر قائم رہیں جو آپ نے بولے تھے مجھے نہیں لگتا کہ آپ کو مجھے کسی چیز سے روکنا چاہیے کیونکہ میں خود مختیار ہوں اور میں اپنا فرض سرانجام دینے کے لیے کسی بھی پہر کہیں بھی جانے کی صلاحیت رکھتی ہوں اس لیے برائے مہربانی آپ دوبارہ مجھے روکنے کی حماقب نہیں کریں گے اور میں آپ سے امید بھی اسی چیز کی رکھتی ہوں عینا شیرازی سکندر کی ک طرف دیکھتی ہوئی سنجیدگی سے بولی اور اپنے چہرے پر ماسک لگایا اور کچھ فاصلے پر کھڑی اپنی ہیوی باتک کی جانب بڑھی
انکل مجھے آپ کی بات کا مطلب سمجھ نہیں آیا آپ تو یہ بات جانتے ہیں کہ ہم سیکرٹ ایجنٹ ہیں اور ہمارا کام ہی ایسا ہے کہ ہمیں کسی بھی وقت کہیں بھی جانا پڑ سکتا ہے لیکن آپ کی یہ بات بالکل خیر توقع ہے جو آپ نے ابھی بولی ہے دانیال شیرازی سکندر کی طرف دیکھتے ہوئے بولا کیونکہ اسے یہ بات تو بالکل سمجھ نہیں آئی تھی کہ شیرازی سکندر ایسا کیوں بول رہے ہیں جبکہ وہ تو اس سب کے بارے میں بخوبی جانتے تھے
دانیال کی بات سن کر شہزادے سکندر مسکرائے تم کیا جانو برخوردار کہ اپنی بیٹی سے مخاطب ہونے کے لیے مجھے کیسے کیسے کام سر انجام دینے پڑ رہے ہیں میں چاہتا ہوں کہ میری بیٹی مجھ سے خود مخاطب ہو مگر ایسا ناممکن ہے اس لیے کسی نہ کسی بات کو مہرہ بنا کر مجھے اس سے مخاطب ہونا ہی پڑنا ہے شیرازی سکندر مسکراتے ہوئے بولے تو دانیال کو تمام بات سمجھ آگئی مطلب وہ عینا سے بات کرنے کے لیے اس طرح بول رہے تھے کوشش جاری رکھیں انکل انشاءاللہ ایک دن آئے گا کہ وہ آپ سے خود مخاطب ہو گی دانیال مسکراتے ہوئے بولا
جب اسے اپنے پیچھے سے عینا کی آواز سنائی دی تم چل رہے ہو مسٹر دانیال حیدر کہ میں تمہیں گھسیٹ کر لے کے جاؤں اور تم جانتے ہو کہ میں یہ کام کرنے میں میں بالکل نہیں ہچکچاؤں گی عینا اپنی ہیوی باتک بیت پر ہی ہوئے بولی تو شیرازی سکندر نے اپنی مسکراہٹ دبائی جب کہ دانیال منہ بسورنا رہ گیا انکل آپ دونوں کے درمیان ہمیشہ میں پھنس جانا ہوں دانیال شیرازی سکندر کی طرف دیکھتے ہوئے بولا تھا وہ کھل کر مسکراۓ ٹھیک ہے انکل چلتا ہوں خدا حافظ دانیال شیرازی سکندر کی طرف دیکھتے ہوئے بولا اور پھر ایک نظر قریب ہی کھڑے زرخان ارحم اور حارث پر ڈالی حارث اور ارحم تو اسی کی جانب دیکھ رہے تھے جبکہ زرخان کی نظریں عینا کی طرف تھی دانیال چاہتے ہوئے بھی ان سے ہنس کے بات نہیں کر سکتا تھا کیونکہ یہ اس کی بہترین دوست عینا کا دل دکھانے میں اول نمبر پہ آنے والی شخصیت تھی جنہیں معاف کرنے کا وہ بھی کوئی ارادہ نہیں رکھ تھا اس لیے ان سے مخاطب ہو کر وہ ہرگز یہ غلطی نہیں کر سکتا تھا
دانیال عینا کے قریب آیا اور اپنی ہیوی باتک پر بیٹھ گیا اپنے چہرے پر یک چ ماسک لگایا اور ہیلمٹ پہنا اس سے پہلے ہی عینا اپنی باتک ٹاررٹ کر چکی تھی اپنی ڈیوائس کو ایکٹیویب رکھنا کسی بھی صورت تمہاری ڈیوائس بند نہیں ہونی چاہیے دانی عینا اپنے ہیلمٹ کا شیشہ اوپر کرتے ہوئے بولی تو دانیال نے جلدی سے ہاں میں سر ہلایا عینا نے اپنے ہیلمٹ کا شیشے نیچے کیا اور دونوں نے باتک ٹاررٹ کی اور دونوں کی بایکس ایک ساتھ حویلی سے باہر نکلی تھی
چچا جان وہ آپ کو مسٹر شیرازی کیوں کہتی ہے وہ آپ کو بابا کیوں نہیں کہتی ارحم شیرازی سکندر کی طرف دیکھتے ہوئے بولا تو وہ تلخی سے مسکرا دیے میری اپنی غلطیاں ہیں بیٹا ماضی کی گہری غلطیاں جن کے بعد شاید میں نے بابا کہلانے کا حق کھو دیا مجھے آج شدت سے احساس ہونا ہے کہ میں نے کیا کیا اپنی ہی بیٹی کے ساتھ جو میں نے کیا ہے نا وہ بہت لط تھا وہ اتنا لط تھا کہ زندگی نے مجھ سے میری بیٹی کے ہاتھوں ہی باپ کہلوانا چھوڑ دیا شیرازی سکندر حویلی کے اندر کے جانب قدم بڑھاتے ہوئے بولے کیسی غلطیاں ہیں چچا جان زرخان نے سوال کیا جب حورالعین پیدا ہوئی تھی یہی اس کی ماں مجھے اور اسے چھوڑ کے چلی گئی اس کی موت کا دکھ تھا اور بھاری غم تھا جو میں برداشت نہیں کر پا رہا تھا میں یہ بھی بھول گیا کہ میری ایک چھوٹی سی نومولود بچی بھی ہے میں اس سے غافل ہو گیا اور اپنے غم کو کم کرنے کے لیے اٹلی چلا گیا وہ میرے ساتھ ہی تھی اٹلی جانے کے بعد ایک ضروری مشن آن پڑا جسے پورا کرنے کے لیے مجھے واپس پاکستان آنا پڑا اس مشن کو پورا ہوتے ہوتے تین سال گے اور ان تین سالوں
میں صرف چار بار میں دوبارہ اٹلی گیا تھا میری بچی ملازموں کے حوالے ہوتی تھی لیکن جب بھی میں وہاں جانا تھا تو مجھے ایک نیا غم ستانے لگتا تھا مجھے دوبارہ سے اس کی ماں کی یاد آنے لگتی تھی میں پورا پورا دن ایک کمرے میں بند رہتا تھا اس کمرے میں بند ہونے کے باوجود بھی وہ چھوٹی سی بچی جو ابھی گھں کے بل چلنا شروع ہوئی تھی میرے کمرے کا دروازہ کھلا دیکھ کر وہ ایسے ہی میرے کمرے میں آگئی میں زیادہ یر اس کے سامنے نہیں رہتا تھا لیکن وہ مجھے بہت اچھی طرح پہچانتی تھی وہ میرے قریب آئی اور اپنے چھوٹے چھوٹے ہاتھوں سے میرا ہاتھ تھامنا چاہا اور پہلا لفظ جو میں نے اس کے منہ سے سنا تھا وہ بابا تھا اس نے پہلی بار مجھے بابا بولا تھا مگر میں اسے نظر انداز کر گیا ایسے ہی کرتے کرتے وہ چلنے لگی وہ تین سال کی ہو چکی تھی وہ پھر بھی میرے کمرے میں ہی آتی تھی وہ مجھ سے زبردستی پیار لینے کی کوشش کرتی تھی کرتی تھی
میری توجہ لینے کی کوشش کرتی تھی مگر میں نے کبھی اس پر دھیان ہی نہیں دیا وہ اتنی معصوم اور اتنی چھوٹی سی تھی اور پھر بھی وہ جانتی تھی کہ میں اس کا باپ ہوں اور جب میں کسی ملازمہ کو حکم دیتا کہ وہ اسے مجھ سے دور لے جائے تو وہ برے طریقے سے رونے لگتی تھی جیسے اسے میری ضرورت ہو مگر اس وقت میں سوچنے سمجھنے کی صلاحیت نہیں رکھ تھا اس لیے اس لیے میں اسے بالکل اکیلا چھوڑنا گیا پاس میں ہی ہمارے پڑوسی سائمہ اور حیدر جن کا ایک بیٹا دانیال تھا وہ عینا کا اچھا دوست بن گیا وہ ایک ساتھ سکول جاتے تھے ایک ساتھ رہتے تھے کھاتے پیتے تھے اس دوران سائمہ حورالعین کا بہت خیال رکھنے لگی وہ اکثر سائمہ کے پاس ہی رہتی تھی اس کی چھوٹی چھوٹی روورتوں کا خیال سائمہ ہی رکھتی تھی اس طرح وہ سائمہ اور دانیال سے اٹیچ ہوتی گئی اور مجھ سے دور ہوتی گئی وقت تیزی سے گزرنے لگا اور وہ بڑی ہونے لگی وہ چھ سال کی تھی جب اپنی کسی فائل خراب ہونے پر میں نے اسے بری طرح ڈانٹا اور اپنی بے خودی میں اسے تھپڑ بھی مار دیا یہ میری قسمت کا سب سے برا وقت تھا جو مجھ پر آیا تھا اس کے بعد میری بیٹی مجھ
سے دور ہوتی گئی اور بہت دور ہو گئی اس کے بعد اس نے مجھے کبھی بابا نہیں بولا اس نے مجھے کبھی اپنی ضرورت کا احساس نہیں دلایا وہ کبھی میرے مرے نہیں آئی اس نے کبھی نہیں بولا کہ اسے میری ضرورت ہے اس نے کبھی یہ بات نہیں بولی کہ بابا میرے سکول چلیں بابا میں فرسب پوزیشن لے کے آئی ہوں یہ دیکھیں وہ ہمیشہ ناپر رہی تھی اور وہ کبھی بھی خوش نہیں ہوتی تھی اتنی چھوٹی سی عمر میں میں نے اسے ایک سنجیدہ لڑکی بنا دیا تھا حالانکہ اس کا سنجیدہ ہونا بنتا نہیں تھا اسے توجہ کی محبت کے ضرورت تھی جو اسے بالکل نہیں ملی اور وہ سخت سے سخت ہوتی گئی وہ 81 سال کی تھی جب اس نے آرمی جوائن کی اس نے مجھ سے اجازت لینا ضروری نہیں سمجھا وہ دانیال کے ساتھ ہی آرمی فورسز کی
ٹریننگر لینے لگی اور آہستہ آہستہ اس نے ایسی ایسی ٹریننگر لی جس کو اسے ایک ایک ہفتہ پہاڑوں پہ گزارنا پڑا بھوکے رہنا پڑا
تین سال ٹریننگ لینے کے بعد اس کے حوالے ایک کیا کیا گیا اس کیس کے سلسلے میں اسے پاکستان آنا تھا اور پاکستان کے دہشت گردوں کے بارے میں معلومات لینی تھی معلومات لینے کے بعد ان دہشت گردوں کو گرفتار کرنا تھا یہ چیز حورالعین سکندر کو سونپی گئی تھی جسے بخوبی نبھاتے ہوئے وہ 11 سال کی عمر میں پاکستان آئی اور یب عینا کو آرمی فورسز آفیسرز دیے