Chapter 28: دیکھتے ہوئے بولا تو شیرازی سکندر اسے

دیکھتے ہوئے بولا تو شیرازی سکندر اسے سرے سے نظر انداز کر گئے زرخان نے ان کا نظر انداز کرنا بہت مشکل سے ضبط کیا تھا کیسا محسوس کر رہے ہیں آپ ایک ڈاکٹر شیرازی سکندر کا پاس کھڑے ہوتے ہوئے میں بولا میں نے کہا محسوس کرنا ہے ڈاکٹر میں بالکل ٹھیک ہوں مجھے کوئی تکلیف نہیں ہے آپ سے درخواسب ہے کہ آپ ڈسچارج پیپر تیار کر دیں ناکہ میں یہاں سے جا سکوں سکندر ڈاکٹر کی طرف دیکھتے ہوئے بولے ڈاکٹر انہیں دیکھ کر مسکرا دیے

ہم جانتے ہیں میجر صاحب کہ آپ جیسے جوانوں کو اگر تکلیف ہو بھی تو آپ محسوس نہیں کرتے لیکن زندگی اللہ کا دیا ہوا تحفہ ہے اسے سلامت رکھنا ہم سب پر فرض ہے اور آپ اپنی صحت پر دھیان دیا کریں ویسے تو آپ بالکل ٹھیک ہیں مگر پھر بھی آپ کو اپنی صحت پر دھیان دینا پڑے گا

ڈاکٹر کے بعد سن کر شیرازی سکندر نے ناسف سے سر جھٹکا وہ اب انہیں کیا بتاتے کہ انہیں صحت کی نہیں بلکہ اپنی بیٹی کی ضرورت تھی

ابھی شرازی سکندر یہی سوچ رہے تھے جب کمرے کا دروازہ کھلا اور عینا اندر داخل ہوئی عینا کو اپنے سامنے دیکھ کر شیرازی سکندر کے چہرے پر زندگی سے بھرپور مسکراہٹ رینگ گئی تھی آئیں مس شیرازی آپ کے والد اب بالکل ٹھیک ہیں ہم ان کے ڈسچارج پیپر تیار کرواتے ہیں اور ایک گھنٹے میں انہیں ہاسپٹل سے ڈسچارج کر دیا جائے گا آپ نے ان کے کھانے پینے کا اور ان کی ڈایب کا بہت خیال رکھنا ہے ڈاکٹر عینا کی طرف دیکھتے ہوئے بولا تو ڈاکٹر کو عینا کا نام لیتے دیکھ کر سب نے جھٹکے سے سر اٹھا کر عینا کی طرف دیکھا تھا جو اب بھی اسی حولیے میں تھی میں انہوں نے اسے باہر دیکھا تھا

جی شکریہ عینا ڈاکٹر کی طرف دیکھتے ہوئے بولی تو وہ مسکراتے ہوئے کمرے سے باہر نکل گئے ڈاکٹر کے جاتے ہی عینا نے نظر اٹھا کر سامنے دیکھا جہاں بیڈ پر شیرازی سکندر ٹیک لگائے بیٹھے ہوئے تھے اور اسی کی طرف دیکھ رہے تھے وہ چلتی ہوئی ٹھیک بیڈ کے سامنے آئی اور دونوں ہاتھ اپنی مر پہ باندھ کے انہیں بغور دیکھنے لگی یہ سب کیا تھا مسٹر شیرازی عینا شیرازی سکندر کی طرف دیکھتے ہوئے بولی جب کہ کمرے میں موجود باقی شخصیات کو وہ سرے سے نظر انداز کر چکی تھی

ادھر آؤ میرے قریب آ کے بیٹھو شیرازی سکندر عینا کی طرف دیکھتے ہوئے بولے

بات کو مت گھمایا کریں مسٹر شیرازی عینا شیرازی سکندر کی بات کو نظر انداز کرتی انہیں دیکھتے ہوئے بولی کیونکہ وہ اس کے سوال کو اگنور کر چکے تھے جو عینا کو بالکل پسند نہیں آیا تھا بوڑھا باپ ہوں تمہارا اب تو ہڈیاں بھی بوڑھی ہو چکی ہیں ظاہر سی بات ہے جب اولاد دکھ دے گی اور مجھ سے دور رہے گی تو ایسی تکلیفیں تو آتی ہی رہیں گی اب بھی تم میری بات نہ مان کر میرا ہی نقصان کر رہی ہو شیرازی سکندر عینا کی طرف دیکھتے ہوئے بولے تو عینا نے ایک سرد سانس ہوا کہ سپرد کیا

مسٹر شیرازی اب آپ مجھے بیزل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں عینا شیراز سکندر کی طرف دیکھتے ہوئے بولی کیونکہ وہ بخوبی جانتی تھی کہ وہ ایسی باتیں کیوں کر رہے ہیں ادھر آ کر بیٹھو میرے سامنے شیرازی سکندر عینا کو اپنے قریب بیٹھنے کا اشارہ کرتے ہوئے بولے تو عینا چلتی ہوئی ان کے قریب آئی اور پاس والی کرسی کو تھوڑا آگے گھسیٹ کر ان کے نزدیک ہی بیٹھ گئی اب آپ مجھے میرے سوال کا جواب دینا پسند کریں گے عینا شیرازی سکندر کی طرف دیکھتے ہوئے بولی میں تمہیں تمہارے سارے سوالات کے جوابات دوں گا مگر اس کے لیے تمہیں میرے ساتھ چلنا ہوگا شیرازی سکندر عینا کی طرف دیکھتے ہوئے بولے

کہاں۔۔۔۔؟ ؟ میں نے پوچھنا ضروری سمجھا

حویلی۔۔۔۔شیرازی سکندر نے ایک لفظ جواب دیا ایسا ممکن نہیں عینا اپنے سر سے ہڈی ہٹاتے ہوئے بولی آپ بے شک میرے کسی سوال کا جواب مت دیں لیکن میں حویلی ہرگز نہیں جاؤں گی عینا اپنے چہرے سے ماسک ہٹاتے ہوئے بولی تو کچھ فاصلے پر بیٹھے زرخان نے بہت غور سے اس کے چہرے کو دیکھا وہ ویسی ہی تھی خوبصورت ٹرین مگر اس کی آنکھوں کا سبز رنگ سے مرید خوبصورت بنا رہا تھا تمہیں حویلی چلنا ہوگا عینا اور یہ میرا آخری فیصلہ ہے شیرازی سکندر کے لہجے میں ایک دم سنجیدگی آئی تھی

میں کسی صورت وہاں نہیں جاؤں گی آپ میرا ضبط مت آزمائیں عینا نے شرازی سکندر کو دوبارہ سمجھانا چاہا جب کہ ان کے کچھ فاصلے پر بیٹھے صہزیب سکندر اور شاہنواز سکندر زرخان اور ارحم کو ان کی۔

باتوں کے بالکل سمجھ رہی آرہی تھی کیونکہ وہ دونوں ایلبن زبان میں بات کر رہے تھے اس لیے وہ یہ سمجھنے سے قاصر تھے کہ وہ کیا بات کر رہے ہیں ٹھیک ہے اگر تم میری بات نہیں مانو گی تو اگلی بار مجھے دوبارہ اسی حالت میں دیکھنے کے لیے تیار رہنا شیرازی سکندر ک لہجے میں اب سختی تھی جبکہ اس بار انہوں نے ایلبن زبان بالکل استعمال نہیں کی تھی آپ مجھے ایموشبل یک چ میل کر رہے ہیں مسٹر شیرازی عینا خود پر ضبط کرتے ہوئے بولی جبکہ آہستہ آہستہ ہونے والی گفتگو میں اس کے چہرے پر سختی برھتی جا رہی تھی

تم کچھ بھی سمجھ لو مگر یہ میرا آخری فیصلہ ہے شیرازی سکندر عینا کے چہرے سے نظریں ہٹاتے ہوئے بولے

آپ لط کر رہے ہیں عینا اپنی مٹھیاں سختی سے ھپت جیے ہوئے بولی میں صحیح کر رہا ہوں اور تم میرے ساتھ چل رہی ہو ابھی اور اسی وقت شیرازی سکندر بے حد سنجیدگی سے بول رہے تھے جبکہ دونوں باپ بیٹی کو ایسے بات کرنا دیکھ کر صہزیب صاحب تھوڑا پریشان ہوئے تھے کیونکہ اب شیرازی سکندر اردو زبان میں بات کر رہے تھے جبکہ عینا نے ابھی تک صرف اٹلی ہی بولی تھی اس نے ایک بار بھی وہ الفاظ نہیں بولے تھے جو اردو زبان کے ہوں یا سامنے موجود شخص کو سمجھ آتے ہو میں آپ کے خاندان والوں سے کوئی رشتہ نہیں رکھنا چاہتی پھر آپ مجھے وہاں کیوں لے جانا چاہ رہے ہیں

عینا اپنے اشتعال پر قابو پاتی شیرازی سکندر کے طرف ک دیکھتی ہوئی بولی تم سے کس نے بولا ہے کہ تم میرے خاندان والوں سے رشتہ رکھو تم وہاں صرف میری خاطر جاؤ گی شیرازی سکندر عینا کی طرف دیکھتے ہوئے بولے ان کا لہجہ اب نرم تھا

میں وہاں نہیں جا سکتی آپ اس بات کو چھوڑ دیں تو بہتر ہوگا عینا ابھی بھی اپنے فیصلے پر ابل تھی ٹھیک ہے اگر تم وہاں نہیں جا سکتی تو بھول جانا کہ تمہارا کوئی باپ بھی ہے اور اگلی بار اس ہاسپٹل میں میری خیریت پوچھنے نہیں بلکہ میری لاش لینے آنا شیرازی سکندر کا لہجہ اب جلا دینے والا تھا شیرازی سکندر کی بات سن کر عینا نے اپنی سرد نظریں اٹھا کر شیرازی سکندر کی طرف دیکھا شیرازی سکندر نے اسے کبھی باپ والا پیار اور محبت نہیں دی تھی

ہمیشہ اس سے دور رہے تھے مگر تھے تو وہ اس کے باپ ہی نہ اس کے دل میں ہمیشہ اپنے باپ کے لیے عزت اور احترام قائم تھا اور اس میں کبھی بھی کوئی کمی نہیں آئی تھی اور باپ کے سڈنے کی بات سن کر ایسی کون سی بیٹی ہوتی ہے جو خاموشی سے بیٹھی رہیں آپ لط الفاظ استعمال کر رہے ہیں مسٹر شیرازی عینا کی آواز میں اب سختی تھی مگر اس کا لہجہ گستاخانہ ہرگز نہیں تھا

اس سے پہلے کہ شیرازی سکندر عینا کو کوئی اور جواب دیتے کمرے کا دروازہ کھلا اور دانیال اندر داخل ہوا ایک نظر اس نے سائیڈ صوفے پر بیٹھے ان چاروں پر ڈالی اور صہزیب سکندر اور شاہنواز سکندر کی طرف دیکھتے ہوئے مشترکہ سلام لیا پھر چلتا ہوا شیرازی سکندر کے سامنے کھڑا ہو گیا

السلام علیکم انکل کیسے ہیں آپ دانیال اپنے چہرے سے ماسک ہٹاتے ہوئے مسکرا کر بولا میں ٹھیک ہوں بیٹا مجھے کچھ نہیں ہوا مگر آگے کی کوئی گارنٹی نہیں دیتا میں شیرازی سکندر نے آخری الفاظ عینا کی طرف دیکھتے ہوئے بولے تھے اور یہ وہ محہ تھا کہ عینا اب کوئی بھی سخت الفاظ برداشت نہیں کر سکتی تھی

ٹھیک ہے میں آپ کی بات ماننے کے لیے تیار ہوں لیکن میری ایک شرط ہے عینا شیرازی سکندر کی طرف دیکھتے ہوئے بولی تو شیرازی سکندر نے سوالیہ نظروں سے عینا کی طرف دیکھا

حویلی میں اکیلی نہیں جاؤں گی بلکہ میرے ساتھ دانیال بھی جائے گا اور جتنا عریصہ میں وہاں رکوں گی اتنا ہی عرصے دانیال بھی اسی حویلی میں رکے گا ہمارا مشن کمپلیٹ ہونے کے بعد ہم وہاں سے چلے جائیں گے اور اس کے بعد اب ہمیں نہیں روکیں گے عینا کرسی سے کھڑے ہوتے ہوئے بولی

منظور ہے تمہاری شرط مجھے شیرازی سکندر مسکراتے ہوئے بولے

میرے مشن اور میرے کام کے درمیان میں آپ کے خاندان کا کوئی فرد نہیں آئے گا نہ ہی میری وہاں کسی سے بھی کوئی رشتہ داری ہوگی قولل آپ کے کہ وہاں میں صرف آپ کی خاطر جاؤں گی تو آپ اپنے الفاظ یاد رکھیے گا کہ میں وہاں صرف آپ کے خاطر ہی جاؤں گی اس کے علاؤہ وہاں پر موجود کوئی بھی شخص مجھ سے کوئی واسطہ نہیں رکھ اور آپ بہتر جانتے ہیں کہ میں اپنی بات دہرانے کی عادی نہیں ہوں اس کا لہجہ سرد تھا جبکہ چہرے پر سختی تھی

عینا۔۔۔۔ عینا کی بات سن کر دانی نے عینا کو بے اختیار پکارا کیونکہ جو بات وہ کر رہی تھی دانیال کو بالکل ی ا نہیں لگی تھی

ٹھیک ہے مجھے تمہاری شرط منظور ہے دانیال اسی حویلی میں رہے گا شیرازی سکندر دانیال کو چپ رہنے کا اشارہ کرتے ہوئے بولے ٹھیک ہے آپ حویلی پہنچنے کی تیاری کریں میں آپ سے حویلی میں ہی ملوں گی خدا حافظ عینا نے بولتے ساتھ ہی اپنے چہرے پر ماسک لگایا سر پر ہڈی ڈالی اور قدم کمرے کے دروازے کی جانب بڑھائے دانی میں باہر تمہارا انتظار کر رہی ہوں عینا ایلبن زبان میں بولتی ہوئی کمرے سے باہر نکل گئی اس نے جان بوجھ کر شرط والی بات اردو زبان میں بولی تھی کیونکہ وہ چاہتی تھی کہ وہاں موجود شخص اس کی یہ بات سنیں اور اپنے دماغ میں اچھے سے بٹھا لیں کہ عینا کوئی مجبور اور لاچار لڑکی نہیں

جو اپنے باپ کی یک چ میلنگ پر دوبارہ سے ان سب سے رشتہ بنا لے گی بلکہ وہ ایک مضبوط لڑکی ہے جسے کہیں بھی رہنے کے لیے رشتے بنانے کی ضرورت نہیں انکل یہ ٹھیک نہیں ہے میرا اپنا گھر ہے یہاں پھر میں حویلی کیوں رہوں گا دانیال شیرازی سکندر کی طرف دیکھتے ہوئے بولا

سیی کیونکہ یہ تمہاری ییز آفیسر اور تمہاری دوست کا حکم ہے اور تم بہتر جانتے ہو کہ تم اس کے حکم کو نہیں نال سکت نہ ہی تم انکار کر سکت ہو شیرازی سکندر دانیال کی طرف دیکھتے ہوئے بولے تو اس نے ناسف سے سر ہلایا کیونکہ یہ تو سچ ہی تھا دانیال حیدر عینا سکندر کی بات کو نال جائے یہ کہیں لکھا ہی نہیں تھا دنیا ادھر سے ادھر ہو سکتی تھی مگر دانیال حیدر عینا سکندر کی کسی بات کو رد نہیں کر سکتا تھا

ٹھیک ہے انکل میں چلتا ہوں عینا باہر میرا انتظار کر رہی ہے آپ سے حویلی میں ملاقات ہوگی خدا حافظ دانیال شیرازی سکندر کی طرف دیکھتے ہوئے بولا اور اپنے چہرے پر دوبارہ ماسک لگاتے کمرے سے نکل گیا اماں کو فون کرو ارحم اور انہیں بتاؤ کہ عینا دوبارہ حویلی آ رہی ہے شرازی سکندر ارحم کی جانب دیکھتے ہوئے بولے ان کے چہرے پر الگ ہی خوشی نظر آ رہی تھی جسے دیکھتے ہوئے ارحم نے جلدی سے بری اماں کو فون کیا اور انہیں عینا کے آنے کی اطلاع دی اور شیرازی سکندر کو لیتے وہاں سے نکل گئے کیونکہ ان کے ڈسچارج پیپر آ چکے تھے اور شیرازی سکندر خود بھی اتنی دیر ہاسپٹل نہیں رکنا چاہتے تھے اس لیے ہاسپٹل سے ڈسچارج ہوتے ہی وہ حویلی کی طرف روانہ ہو گئے

عینا تم ایک بار پھر فیصلہ لط لے چکی ہو تمہیں اس حویلی نہیں جانا چاہیے دانیال گاڑی ڈرائیو کر رہا تھا جبکہ عینا اس کے بغل میں ہی بیٹھی تھی شیرازی سکندر کا حکم تھا اور وہ مجھے ایموشبل یک چ میل کرنے کی کوشش کر رہے تھے میری مجبوری تھی اور مجھے ان کی بات ماننی پڑی اور تم اب چپ چاپ گاڑی ڈرائیو کرو میں کوئی بھی بہانہ نہیں سن سکتی جا کے چپ چاپ اپنی پیکنگ کرو اور کچھ ہی دیر میں ہم حویلی کے لیے نکل رہے ہیں عینا دانیال کی طرف دیکھتے ہوئے سنجیدگی سے بولی

عینا تم پاکستان سے صرف ہمارے مشن کے لیے آئی تھی مگر یہاں آ کر یہ نکاح اور یہ حویلی یہ سب کیا ہے مجھے ساری حقیقت جاننی ہے عینا تم نے مجھے انجان رکھ کر اچھا نہیں کیا دانیال کا لہجہ بے حد سنجیدہ تھا وہ یب سے اس لیے چپ تھا کیونکہ وہ جانتا تھا کہ عینا اپنے اندر کے غصے کو دبا رہی ہے اور وہ اس کے لیے مرید مشکل نہیں پیدا کرنا چاہتا تھا میں اس بارے میں کوئی بات نہیں کرنا چاہتی دانی عینا سڑک پر نظریں جماتی ہوئی بولی تم چاہتی ہو یا نہیں یہ تمہارا مسئلہ ہے مجھے ساری حقیقت جاننی ہے ابھی اور اسی وقت دانے دانیال عینا کی طرف دیکھتے ہوئے بولا تو عینا نے ایک نظر دانیال کی طرف دیکھا جو سنجیدگی سے گاڑی چلانے میں مصروف تھا یعنی اب وہ کوئی بہانہ سن والا نہیں تھا

پاکستان آنے سے پہلے مسٹر شیرازی نے میرے سامنے ایک شرط رکھی تھی انہیں معلوم تھا کہ میں اپنے مشن کے سلسلے میں پاکستان آ رہی ہوں اور وہ اس سین مشن میں میرے ییز ہیں

عینا بولنا شروع ہوئی تو دانیال دلچسپی سے اسے سن لگا کیونکہ عینا بھی جانتی تھی کہ دانیال کتنا بضد انسان ہے اگر وہ اس وقت اسے نہ بتاتی تو یقیناً وہ اس سے ناراض ہو جانا اور وہ اپنے بہترین دوست کی ناراضگی بالکل نہیں جھیل سکتی تھی

عینا کے مشن کا پہلا حصہ وہ گینگ تھا جو ڈرگ سپلائی کر رہا تھا مختلف کالجز میں یونیورسٹی میں ان کا پہلا نارگب وہ گینگ تھا معلومات کے مطابق پتہ یہ چلا تھا کہ ایک کالج تھا جس میں وہ گینگ صرف ڈرگز ہی نہیں بلکہ اسلحہ بھی آگے پہنچا رہی تھی اور اس سب میں اس کالج کا پرنسپل میں شامل تھا مرید معلومات لینے کے لیے ان کا اس کالج کے اندر جانا بہت ضروری تھا اس لیے دانش جو کہ عینا کا ہی آفیسر تھا اسے بطور سٹوڈیب بنا کر اس کالج میں بھیجا گیا ناکہ وہ وہاں پر نظر رکھ سکے اور پتہ کر سکے کہ یہ سب کام کہاں سے ہو رہا ہے اور اس میں کون کون شامل ہے

پلان کے مطابق دانش نے بہت سی معلومات بہت کم وقت میں اکٹھی کر لی تھی اس دوران ان کی گینگ کے کچھ لوگوں جنہیں دانش پر شک ہو گیا تھا اور شک کی بنا پر وہ لوگ اب محتاط رہتے تھے جس دن فاطمہ کے ساتھ وہ آدمی زبردستی کرنے کی کوشش کر رہا تھا اس دن اس کلاس میں گے مائیکرو فون کی وجہ سے دانش نے سب کچھ سن لیا تھا اس لیے سے وہ اس کمرے کی جانب آیا مگر اس کے پہنچنے سے پہلے ہی وہ سب وہاں سے فرار ہو گئے جبکہ فاطمہ اسے وہیں پر ملی تھی فاطمہ کو دیکھتے ہی وہ تمام معاملہ سمجھ چکا تھا یہ دانش کی عقل مندی تھی کہ اس نے کالج کے کچھ مروں میں مائیکرو فون چھپا کے لگائے ہوئے تھے کیونکہ جو مرے اسے مشکوک لگتے تھے انہی مروں سے کچھ نہ کچھ برامد لازمی ہونا تھا

دانش پر شک ہونے کی وجہ سے اس گینگ کے لوگ ہر وقت دانش پر نظر رکھنے گے تھے ان کی نظروں میں دانش آ چکا تھا جبکہ دانش نے انہیں بالکل بھی یہ شک نہیں ہونے دیا تھا کہ وہ سیکرٹ ایجنٹ ہے اسی طرح جس دن فاطمہ مصطفی سے ملنے آئی اس دن دانش اس آدمی کو اس ڈھابے میں جانا ہوا دیکھ کر وہیں آیا تھا مگر اس آدمی نے دانش کو دیکھ لیا تھا اس سے پہلے کہ دانش اس آدمی تک پہنچتا اس آدمی نے ایک چال چلی اور اس چال میں دانش خود ہی پھنس گیا فاطمہ نے آ کر سارا الزام دانش پر لگا دیا جبکہ مصطفی اسے بری طرح مارنے لگا اسی دوران جب ڈھابے سے تمام لوگ باہر نکل گئے تو وہاں پر کچھ آفیسرز داخل ہوئے انہوں نے ان دونوں کو چھڑوایا اور ایک دوسرے سے الگ کیا اسی دوران وہ آدمی جو ڈھابے کے اندر ہی موجود تھا وہ آرمی آفیسرز کو دیکھ کر وہاں سے بھاگا اس کے ساتھ اس کے کچھ آدمی بھی موجود تھے جن میں سے ایک لڑکا جو کہ اسی گینگ کا تھا وہ آرمی آفیسرز کے ہاتھ لگ گیا اس سے پہلے کہ وہ آفیسرز اس لڑکے کو گرفتار کرتے اس لڑکے نے اپنی چبب سے ایک ڈبی نما چیز نکالی

دیکھتے ہی دیکھتے اس لڑکے نے اسے نگل لیا اگلے ایک منٹ کے اندر اندر اس کے منہ سے جھاگ نکلا شروع ہو گئی وہ ایک شیشے کے دروازے کے آگے کھڑا تھا جب وہ زمین بوس ہونے لگا تو اس نے اس دروازے کو تھامنا چاہا جو ٹوٹتا ہوا اس کے اوپر آن گرا وہ شیشہ اس لڑکے کے وجود پر گرا تھا جس کی وجہ سے وہ گرتے ہی جکپا چور ہو گیا وہ کانچ اس کے چہرے اور اس کے جسم میں بری طرح گھویپ چکا تھا اور کچھ ہی پل میں وہ لڑکا تڑپ تڑپ کر وہیں سڈ گیا ایک سائیڈ پر کھڑا مصطفی یہ سب دیکھ کر بے حد خوفزدہ ہوا مگر اگلے ہی لمحے وہاں پہ فایرنگ فایرنگ ہوئی اچانک فایرنگ ہوتے دیکھ کر دانش نے مصطفی کی طرف دیکھا جس پر کسی نے نشانہ باندھا ہوا تھا دانش جلدی سے آگے بڑھا اس نے مصطفی کو بچانا چاہا مگر یب تک ایک گولی مصطفی کے سر میں لگ چکی تھی

اسے مرید گولیاں لگتی دانش جلدی سے مصطفی کے قریب پہنچا اور اسے کھینچ کر سائیڈ پر کیا اس دوران ایک گولی اس کا بازو چیرتی چلی گئی وہ گولیاں اسی گینگ کے آدمی چلا رہے تھے انہیں گولیاں چلاتے دیکھ کر آرمی آفیسر نے ان پر حملہ کیا اور وہ وہاں سے بھاگتے نکل گئے آرمی آفیسرز بھی ان کے پیچھے ہی تھے وہ آدمی اپنی گینگ کے ساتھ موجود فاطمہ کے ساتھ زبردستی کرنے کی کوشش کر رہا تھا جب وہاں ایک بائیک آن رکی سب نے حیرت سے دوسری جانب دیکھا یک چ کاسٹیوم میں کوئی موجود باتک سے نیچے ایرا اور ان کے قریب آیا اور بغیر کسی کو سمجھنے کا موقع دیے اس آدمی اور اس کی گینگ کے لوگوں پر فایر چلائے کچھ ہی پلوں میں وہ سب وہاں ڈھیر ہو چکے تھے

عینا فاطمہ کے قریب گئی اور اسے سمجھایا کہ جو کچھ اس نے دیکھا ہے اس کا ذکر کسی سے نہ کرے اتنی دیر میں وہاں پہ آفیسرز بھی پہنچ چکے تھے ان آفیسرز کو ہدایب دے کر عینا نے فاطمہ کو ان آفیسرز کے ساتھ بھیج دیا اور ان آفیسرز نے باہر حفاظت فاطمہ کو اس کے گھر تک پہنچایا تھا یہ معاملہ ختم ہونے کے بعد عینا اور اس کی ٹیم کو معلوم ہوا کہ مصطفی کا بھائی مصطفی کے قتل کی انکوایری کر رہا ہے ہر جگہ سے معلوم کر رہا ہے کہ یہ قتل کیسے ہوا یہ سب سن کر وہ تھوڑا پریشان ہو گئے اس بات کا علم شیرازی سکندر کو بھی ہو چکا تھا

شیرازی سکندر نے عینا کو حکم دیا کہ وہ دانش کی بہن بن کر ایک ابادی میں جا کر رہے کیونکہ وہ لوگ ابھی منظر عام پر نہیں آ سکت تھے وہ سیکرٹ ایجنٹ تھے اگر وہ اب منظر عام پر آ جاتے تو ان کا مشن ادھورا ہی رہ جانا جس کی محنت وہ پچھلے پانچ سال سے کر رہے ہیں اور عینا اپنے مشن کو ادھورا یا نامکمل کبھی نہیں ہونے دینا چاہتی تھی اس لیے اس نے شیرازی سکندر کی بات مانتے ہوئے دانش کی بہن بنی اور ایک بستی میں جا کر رہنے لگی اسے جو ایک غریب لاچار اور ایک عام سا لڑکے کی بہن بننا تھا عینا نے بالکل خود کو ویسے ہی تیار کیا مگر جب زرخان نے نکاح کا دعوی کیا تو وہ عجیب سی کشمکش ختم شکار ہوئی اسے سمجھ نہیں آ رہا تھا کہ وہ کیا کرے اس نے انکار کرنے کی بہت بار کوشش کی مگر انکار نہیں ہو سکا موقع پاتے ہی اس نے شیرازی سکندر کو بھی اس بات سے آگاہ کیا کہ وہ ہرگز نکاح نہیں کرے گی مگر شیرازی سکندر نے اس بات پر اسے زور دیا کہ وہ نکاح کرے ہر حال میں کرے گی اگر اس نے نکاح نہیں کیا تو مصطفی کا بھائی ہر چیز کو منظر عام پر لے آئے گا اور مجبوراً

اسے نکاح کرنا ہی پڑا نکاح ہونے کے بعد اس نے تمام صورتحال سے شیرازی سکندر کو آگاہ کیا تو شیرازی سکندر کا یہ کہنا تھا کہ وہ یہ نکاح کو چلائے اور جب ساری حقیقت سامنے آئے گی تو وہ خود اسے اس رشتے سے آزاد کروا دیں گے ویسے بھی وہ باقی دلہنوں کی طرح دلہن بن کر نہیں گئی تھی بلکہ اسے بدلے کے طور پر لے کے جایا گیا تھا عینا جو کہ پہلے نہیں جانتی تھی کہ زرخان کون ہے مگر نکاح کے بعد وہ حویلی والوں کے بارے میں اور زرخان کے بارے میں اچھے سے جان گئی تھی مگر پھر بھی ایک بات تھی جو اس نے نہیں

سوچی تھی وہ تھا شیرازی سکندر کا دماغ اب ان کے شاطر دماغ کے پیچھے کیا کیا تھا اور اس نکاح کے پیچھے کیا وجہ تھی یہ شیرازی سکندر ہی جانتے تھے سپن نہ کہ عینا اس نے صرف اپنے ییز آفیسر کے حکم کو مانا تھا حویلی آنے کے بعد پلان کے مطابق عینا نے حور کا کردار بخوبی نبھایا تھا مگر اس سب کے دوران ایک چیز تھی وہ جو نہیں کر سکی تھی وہ تھا دکھاوا اس سے دکھاوا نہیں ہوا تھا چاہے وہ اپنے خاندان والوں سے کبھی ملی نہیں تھی لیکن تھی تو وہ ان کا ہی خون اور آج سارا خاندان اس کے سامنے موجود تھا اور ویسے بھی حور کو دکھاوے کرنے نہیں آتے تھے وہ جو کام کرتی تھی سچے دل سے کرتی تھی اس نے تمام رشتوں کو سچے دل سے اپنایا سب کا خیال رکھا سب کو محبت دی کسی کے آگے بھی کچھ نہیں بولی اور اس سب کے دوران زرخان کا اس کے قریب آنا وہ اس کے قریب انے سے اکتاتی نہیں تھی مگر وہ چاہتی تھی کہ وہ زرخان سکندر کی محبت میں کبھی بھی گرفتار نہ ہو اور وہ زرخان سے بھی اسی چیز کی

امید رکھتی تھی اس لیے وہ زرخان سے شروع سے کھنچی کھنچی رہتی تھی اسے زیادہ مخاطب نہیں کرتی تھی اتنی اختیاط کے باوجود بھی زرخان کو اس سے محبت ہو گئی اور اپنی محبت کے رنگ وہ عینا پر بھی لٹانے لگا زرخان سکندر کی محبت اور توجہ ہی تھی جو عینا بھی آہستہ آہستہ اس کی طرف مائل ہونے لگی شاید نکاح میں طاقت ہی اتنی ہوتی ہے کہ دو اجنبی ایک دوسرے کے اس بے تحاشہ محبت کرنے لگتے ہیں ایک دوسرے کے جسم و جاں بن جاتے ہیں

عینا کے ساتھ بھی یہی ہوا تھا وہ شروع سے محبتوں سے روموم لڑکی تھی اور جب اسے اس کے شوہر کی محبت مل رہی تھی تو نہ چاہتے ہوئے بھی وہ اس سے محبت کر بیٹھی تھی مگر وہ یہ نہیں جانتی تھی کہ آگے یہ سب ہو جائے گا اسے یہ ضرور معلوم تھا کہ ایک نہ ایک دن اس کی سچائی سامنے لازمی آئے گی اس وجہ سے وہ زرخان کے قریب نہیں گئی تھی نہ ہی اس نے زرخان کو اپنے قریب آنے دیا تھا وہ چاہتی تھی کہ رشتہ چاہئ تک ہی رہے اس سے آگے نہ برھے پر وہ اپنے

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.