رس رہا تھا حور جو اس کا زخم دیکھنے کے لیے اس کے قریب جانے کا ارادہ رکھتی تھی زرخان کو شرٹ لیس دیکھ کر اس نے فورا ًسے نظریں پھیریں تھی
اب وہاں کھڑی کیا کر رہی ہو کچھ وی یوں والی خدمب ہی کر دو آ کر بینڈیج کر دو اپنے معصوم شوہر کی زرخان حور کی طرف دیکھتے ہوئے بولا جو نظریں جھکائے کھڑی تھی فلچال وہ اس بات کو نہیں نوٹ کر پایا تھا کہ حور یوں نظریں جھکائے کیوں کھڑی ہے اس لیے چلتا ہوا اس کے قریب آیا اور اس کا ہاتھ تھام کر وہیں صوفے پر بیٹھ گیا جبکہ زرخان کی اس حرکت پر حور ایک دم سے لال ٹماٹر بنی تھی زرخان کی نظر جیسے ہی حور کے سرخ پڑتے چہرے پر پڑی تو وہ فورا ًسمجھ گیا کہ معاملہ کیا ہے
دیکھو مسز زرخان سکندر اگر تم اتنی چھوٹی چھوٹی باتوں پر بلش کرو گی تو معاملہ تھوڑا سنگین ہو جائے گا اگر معاملہ سنگین ہوا تو تمہارا شوہر بے ااندن ہو جائے گا اور اگر تمہارا شوہر بے ااندن ہوا تو تم مشکل میں پھنس جاؤ گی جس سے نکل پانا تو تمہارے بس کی بات نہیں زرخان حور کے چہرے پر نظریں جماتے ہوئے بولا
وہ میں فرسب اید باکس کے کر آتی ہوں اس سے پہلے کہ زرخان اور کچھ بولتا حور فورا ًسے بولی اور اٹھ کھڑی ہوئی اس کی جلدبازی پر زرخان کے انابی ہونٹوں تلے دلکش سے مسکراہٹ رینگ گئی حور فرسٹ اید باکس لے کر واپس زرخان کے قریب بیٹھی تو زرخان نے ایک بھرپور نظر اس کی جانب دیکھا جو اس کے سامنے نظریں جھکائے بیٹھی تھی محترمہ میری بینڈیج کرو سوچنے کے لیے نہیں بولا تمہیں سڈہم پٹی کرنے کے لیے بولا ہے زرخان حور کو سوچ میں ڈوبے دیکھ کر بولا تو اس نے ہڑبڑا کر نظر اٹھا کہ زرخان کی طرف دیکھا مگر مسئلہ تو پھر وہی تھا کہ وہ شرٹ لیس اس کے سامنے بیٹھا تھا
آا آپ دوسری طرف منہ کریں حور زرخان کی طرف دیکھتے ہوئے بولی زرخان نے اپنی مسکراہٹ دباتے ہوئے اپنا رخ بدلا
حور نے دھیان سے اس کے کندھے کی جانب دیکھا جہاں زخم سے خون رس رہا تھا وہ زخم زیادہ برا تو نہیں تھا لیکن وہ گہرا تھا یوں محسوس ہو رہا تھا جیسے کوئی لمبی کیل نما چیز اس کے کندھے میں چبھی ہو
حور فرسب اید باکس سے کاٹن اور پائیوڈین نکال کر آہستہ آہستہ اس کا زخم صاف کرنے لگی وہ اتنی نرمی سے اس کی بینڈیج کر رہی تھی زرخان کو اگر تکلیف ہوتی بھی تو وہ یب بھی محسوس نہیں کرنا وہ بس چپ چاپ بیٹھا حور کے ہاتھوں کی نرماہئ محسوس کر رہا تھا جو نرم اور نازک ہاتھوں سے اس کا زخم صاف کرنے میں مصروف تھی جب کہ زرخان آنکھیں بند کیے سکون سے بیٹھا تھا بینڈیج کرنے کے بعد حور نے فرسب اید باکس واپس دراز میں رکھا اور زرخان کی طرف دیکھا جو اس کی
طرف دیکھ رہا تھا
یہ اپ کو چوٹ کیسا لگی اور نظر خان کی طرف دیکھتے وقت دوبارہ وہی سوال کیا
ایک لڑکی نے نانگ رسید کی تھی جس کی وجہ سے میں سنبھل نہ سکا اور پیچھے پلر سے جا لگا اس پلر پر شاید کوئی کیل تھا اس لیے وہ بھ گیا زرخان صوفے کی پشت سے ٹیک لگانا ریلیکس انداز میں بولا جبکہ حور کا منہ کھلا کا کھلا رہ گیا اسے یقین نہیں ہو رہا تھا کہ اس کا شوہر ایک لڑکی سے نانگ کھا کر آیا ہے آپ ایک لڑکی سے نانگ کھا کر آئے ہیں حور زرخان کی ک طرف بے یقینی سے دیکھتی ہوئی بولی اسے لگا شاید وہ مذاق کر رہا ہے
ہاں" زرخان کا لہجہ ابھی بھی بالکل ریلیکس تھا" کیونکہ وہ پوری ااندنداری سے سچائی بیان کر رہا تھا کیوں" حور کی بے یقینی ختم ہی نہیں ہو رہی تھی" میں نے اس کا بازو پکڑا تھا زرخان کمال کی بے نیازی سے کہتا اٹھ کھڑا ہوا جب کہ حور پر بے یقینی کے ساتوں پہاڑ ٹوٹ پڑے تھے
اور آپ نے اس لڑکی کا بازو کیوں پکڑا تھا حور کو سمجھ نہیں آرہی تھی کہ وہ اس کی بات پہ یقین کرے یا غصہ کرے کیونکہ اسے غصہ بھی آ رہا تھا اور اس کی بات پر حیرت بھی ہو رہی تھی زرخان سکندر کسی لڑکی کا ہاتھ پکڑ لے یہ بات بہت عجیب تھی اور حور کے لیے تو زیادہ عجیب یہ تھا کہ اس کا شوہر اس لڑکی سے انعام بھی وصول کر آیا تھا
کیونکہ مجھے اس سے بات کرنی تھی زرخان حور کے چہرے کی طرف دیکھتے ہوئے بولا جہاں پہلے تو بے یقینی تھی مگر اب غصے کے کچھ کچھ ایرات دکھائی دے رہے تھے یعنی اسے زرخان کی یہ حرکت بالکل پسند نہیں آئی تھی
اور آپ کو اس لڑکی سے کون سی بات کرنی تھی حور کے چہرے پر غصہ اب واضح دکھائی دے رہا تھا زرخان نے اپنی مسکراہٹ دباتے ہوئے اپنی وی ی کی طرف دیکھا جو آج تک تو اس سے کوئی بات ڈھنگ سے کرتی نہیں تھی مگر اب زرخان کے بلکل وی یوں والے سوال کر رہی تھی
بس کرنی تھی ایک ضروری بات ہر بات بتانے والی تھوڑی ہوتی ہے زرخان حور کی حالت سے محفوظ ہوتے ہوئے بولا
زرخان کی بات سن کر حور نے تیوری چڑھا کر زرخان کی طرف دیکھا تو پھر آپ مجھے کیوں بتا رہے ہیں حور زرخان کی ک طرف دیکھتی ہوئی غصے سے بولی تو زرخان چلتا ہوا اس کے قریب آیا
مجھے ایسا کیوں لگ رہا ہے کہ ہمارے کمرے میں کچھ جل رہا ہے زرخان حور کے قریب کھڑے ہوتے ہوئے بولا مگر اس کی بات حور کو مرید طیش دلا گئی تھی ک آپ کا دماغ جل رہا ہے حور زرخان کی طرف دیکھتی بغیر لحاظ کیے بولی تو زرخان تو لگا اب وہ خود پر کنٹرول نہیں کر سکے گا
چیل سنو وی ی لگتا ہے تم س ہو رہی ہو زرخان اپنی مسکراہٹ کا گلا گھونٹ کر حور کی طرف دیکھتے ہوئے بولا چیل اونہوں س ہوتی ہے میری جوتی جس سٹڈی سے بات کریں میری بلا سے حور بربراتے ہوئے بولی اور کمرے سے نکلتے کے غرض سے زرخان کی سائیڈ سے ہو کر نکلتے لگی مگر اس سے پہلے ہی زرخان اسے بازو سے پکڑ کے دیوار کے ساتھ پن کر چکا تھا اور تم مجھے ہر کسی سے بات کرنے کی اجازت دے دو گی زرخان حور کے چہرے کے قریب دائیں بائیں اپنے دونوں ہاتھ رکھتے ہوئے بولا
آپ نے مجھ سے اجازت لے کر اس لڑکی کا ہاتھ نہیں پکڑا تھا حور نہ چاہتے ہوئے بھی شکوہ کر گئی اس کے شکوے پر زرخان کے انابی ہونٹوں تلے مسکراہٹ رینگ گئی تم مان کیوں نہیں لیتی کہ تمہیں میرا کسی اور لڑکی کے قریب جانا اچھا نہیں لگا زرخان حور کے چہرے پر نظر جماتے ہوئے بولا
حور جو یب سے بہادر بنی اپنا غصہ نکال رہی تھی زرخان کے اچانک اس سوال پر اچھی خاصی بوکھلا گئی مجھے کوئی فرق نہیں پڑنا آپ جس سٹڈی کے پاس جائیں حور زرخان کے بازو پر اپنے دونوں ہاتھ رکھتی وہاں سے نکلتے کی کوشش کرنے لگی مگر زرخان دوبارہ اس کا راستہ روک چکا تھا
اچھا مگر تمہاری آنکھیں تو کچھ اور ہی کہہ رہی ہیں کب تک لرو گی خود سے اور خود کے جدباتوں سے ایک نہ ایک دن تو تمہیں یہ بات تسلیم کرنی پڑے گی کہ تم اپنے شوہر یعنی زرخان سکندر کی محبت میں بری طرح گرفتار ہو چکی ہو زرخان حور کے چہرے کو اپنی انگلیوں کے پوروں سے چھوتے ہوئے بولا تو حور کو اپنی جان نکلتی ہوئی محسوس ہوئی جن جدباتوں سے وہ بھاگتی پھر رہی تھی اس بات کو تسلیم نہیں کر رہی تھی کہ وہ بھی زرخان سے محبت کرنے لگی ہے ان جدباتوں کو زرخان بہت آسانی سے حور کی آنکھوں میں پڑھ چکا تھا
مم میں آپ سے محبت نہیں کرتی حور نظریں جھکاتے ہوئے بولی تو زرخان نے اسے سخت نظروں سے گھورا یعنی اتنا پیار سے سمجھانے کے باوجود بھی وہ لڑکی اپنی ہی بات پر اڑی ہوئی تھی
ٹھیک ہے میں بھی زرخان سکندر ہوں تم ابھی جانتی نہیں مجھے اگر تمہارے ہی منہ سے محبت کا اظہار نہ کروایا تو میرا نام بھی زرخان سکندر نہیں زرخان حور کی طرف دیکھتے سنجیدگی سے بولا اور پیچھے ہے کر بیڈ سے اپنا ڈریس اٹھایا اور واشروم میں بند ہو گیا زرخان کے جاتے ہی حور نے ایک بے بس نگاہ واشروم کے دروازے پر ڈالی وہ نہیں سمجھ سکتا تھا کہ حور کے انکار کے پیچھے وجہ کیا ہے اور نہ ہی حور اتنی جلدی اپنے جذبات عیاں ہونے دینا چاہتی تھی وہ صحیح وقت کا انتظار کر رہی تھی بے صبری سے کہ کب اس کا بھائی اسے ملے اور کب وہ اپنے بھائی کی بے گباہی ثابت کر سکے مگر یہ بات زرخان شاید نہیں جانتا تھا
یا جانتے ہوئے بھی انجان بن رہا تھا حور نے یہ سب سوچتے ہوئے اپنا سر جھٹکا اور اپنا دوپٹہ درست کرتی کمرے سے باہر نکل گئی لابہ اپنے کمرے کی جانب بڑھ رہی تھی تیز تیز قدم اٹھاتی وہ اندھا دھند چل رہی تھی جب اچانک سامنے سے آتے حارث کے ساتھ بری طرح ٹکرائی چونکہ ان کی ٹکر بہت اچانک ہوئی تھی اس چیز سے نہ حارث سنبھل سکا اور نہ لابہ ٹکر ہونے کے باوجود لابہ جو حارث سے ٹکرائی تھی حارث پیچھے کی جانب گرا اور لابہ حارث کے اوپر اب منظر کچھ یوں تھا کہ وہاں فرش پر حارث گرا پڑا تھا جبکہ اس کے اوپر لابہ اللّ میرا سر توڑ دیا لابہ اپنا سر پکڑتی ہوئی بولی تو حارث نے گھور کر اسے دیکھا اچانک فرش پر گرنے کی وجہ سے حارث کی مر بری طرح فرش سے ٹکرائی تھی
جبکہ محترمہ بچ گئی تھی لیکن پھر بھی اپنا سر پکڑ کے دہائیاں دینے میں مصروف تھی
بے وقوف لڑکی آنکھیں نہیں ہیں کیا یا کسی کے آگے بیچ دی ہیں اپنے نزدیک سے حارث کی سخت آواز سن کر لابہ نے ہڑبڑا کر آنکھیں کھولیں تو اسے فورا ًاحساس ہو ا کہ وہ حارث کے اوپر گری پڑی ہے اپنا توازن برفرار کرتے ہوئےلابہجلدیسےاٹھکھڑیہوئی
اگر تم اپنی آنکھوں کا استعمال نہیں کر سکتی تو برائے مہربانی انہیں ڈوئیب کر دو کیونکہ جب تم اندھی ہو گی اور کسی سے ٹکراتی پھرو گی تو ہمیں بھی حوصلہ ہوگا کہ تم اندھی ہو مگر دو آنکھیں ہونے کے باوجود اگر اندھوں والے کام کرو گی تو ہمیں اس بات کا دکھ ہوگا کہ خدا نے تمہیں یہ دو آنکھیں کیوں دی حارث لابہ کے سامنے کھڑے ہوتے ہوئے اسے گھورتے ہوئے بولا تو لابہ نے برا سا منہ بنا کر حارث کی طرف دیکھا دیکھیں آپ میری توہین نہیں کر سکت میں آپ سے نہیں
آپ مجھ سے ٹکرائے ہیں لابہ ایک سیکنڈ میں سارا الزام حارث پر ڈال گئی اچھا اب ملکہ عالیہ توہین ہو رہی ہے ویسے سچ سچ بتاؤ تم نے کیا مجھے بے وقوف سمجھ رکھا ہے ایک سیکنڈ میں سارا الزام مجھ پہ ڈال کر کیا سمجھ رہی ہو کہ میں بہت برا بے وقوف ہوں یا پاگل ہوں جو تمہاری باتوں میں آ جاؤں گا اور یہ سمجھوں گا کہ غلطی تمہاری نہیں بلکہ میری ہے حارث لابہ کو گھوڑتے ہوئے بولا
دیکھیں حادث لالا آپ مجھ سے ایسے بات نہیں کر سکت لابہ بے اختیاری میں اسے لالا بول گئی جو مقابل کو تن بدن میں آگ لگانے کے لیے کافی تھا کیا کہا تم نے اس کے لالا کہنے پر حارث کو سخت تیوری چرھی حارث نے سختی سے اس کا بازو دبوچتے ہوئے اسے کھینچ کر دیوار کے ساتھ لگایا
حارث کو آتش فشاں بنے دیکھ کر لابہ کو فورا ًاحساس ہوا کہ وہ کیا بول گئی ہے
بولو کیا بکواس کی ہے ابھی تم نے حارث اس کے بازو پر اپنی گرفت سخت کرتے ہوئے بولا تو لابہ نے سختی سے اپنی آنکھیں بند کر لیں وہ غلطی سے بول دیا عادت ہے نا لابہ حارث کی طرف دیکھتے ہوئے بولی
بدلو اپنی اس عادت کو کیا تم اتنی بچی ہو کہ تمہیں میرے اور اپنے رشتے کے بارے میں معلوم نہیں کہ میں رشتے میں تمہارا کیا لگتا ہوں اگر ائندہ تمہاری زبان سے میں نے یہ لفظ سنا تو گدی سے تمہاری زبان کھینچ لوں گا اور یہ صرف دھمکی مت سمجھنا میں کر کے دکھانے والوں میں سے ہوں حارث اس کے منہ پر غرایا تو لابہ نے زور سے اپنی آنکھیں میچ لیں
جج جی نہیں بولوں گی اب مجھے جانے دیں لابہ ک آنکھیں کھول کر حارث کی طرف دیکھتی ہوئی بولی کیوں جانے دوں" حارث کے اعصاب ڈھیلے تو پڑ گئے" تھے لیکن پھر بھی وہ چہرے پر سنجیدگی سجاتے ہوئے بولا
میں نے بول تو دیا اب نہیں بولوں گی لابہ معصوم سی شکل بناتے ہوئے بولی تو حارث کو وہ بہت کیوٹ لگی میں تمہیں بولنے کا موقع دوں گا تو تم بولو گی نا کام میں اتنا الجھ گیا تھا کہ وقت نہیں ملا ورنہ تم سے تفصیلی ملاقات لازمی کرنا آخر کار تمہیں بتانا بھی تو تھا نا کہ میں تمہیں کتنا ناپسند کرنا ہوں قولل تمہارے کہ میں تمہیں بالکل پسند نہیں کرنا حارث لابہ کی طرف شوق نظروں سے دیکھتے ہوئے بولا اس بات کے پیچھے چھپا مطلب حارث تو جانتا تھا مگر یہ بات لابہ کے سر کے اوپر سے گزر گئی
کیا مطلب آپ کا۔۔۔۔ لابہ نے ناجھی و سے حارث کی طرف دیکھتے ہوئے پوچھا
میرا مطلب سمجھنے کے لیے تمہیں بہت عقلمندی کی ضرورت ہے جو تم میں بالکل نہیں پائی جاتی حارث چہرہ اس کے چہرے کے مرید قریب کرتے ہوئے بولا جبکہ حارث کی سلگتی سانسیں اپنے چہرے پر محسوس کرتے لابہ کے جسم میں سرد لہر دوڑ گئی دیکھیں آپ پیچھے ہٹیں مجھے اپنے کمرے میں جانا ہے لابہ حارث کے سن پر دونوں ہاتھ رکھ کر اسے پیچھے کرنے کی کوشش کرتے ہوئے بولی
حارث کو بھی جگہ کا احساس بخوبی تھا کیونکہ وہ سیڑھیوں کے بالکل قریب ہی اس کی اڑ میں کھڑے تھے اس وقت وہاں کوئی بھی آ سکتا تھا اس لیے حارث نے پیچھے ہونے میں بہتری جھی و کیونکہ لابہ کا اتنا قریب ہونا اسے بہکا رہا تھا اور وہ لابہ کی اور اپنی عزت سب سے آگے رکھ تھا اس لیے آہستہ سے پیچھے ہے گیا اور دو قدم دور ہو کے کھڑا ہو گیا حارث کو پیچھے ہٹتا دیکھ کر لابہ نے فورا فرار ہونا چاہا مگر حارث کی اواز پر اس کے قدم وہیں رک گئے
میری ایک بات کان کھول کر سنو لڑکی اگر ائندہ کے بعد کمرے سے باہر تمہیں بغیر دوپٹے کے دیکھا تو حشر بیگار دوں گا حارث لابہ کی طرف دیکھتے ہوئے بولا تو لابہ نے فورا ًاپنے حلی پر غور کیا حارث سے ٹکرانے کی وجہ سے اس کا دوپٹہ سر سے سرک کر گلے میں آگیا تھا حویلی میں ملازمین ہونے کی وجہ سے انہیں شروع سے ہی سکھایا گیا تھا کہ بغیر سر پر دوپٹہ لیے کمرے سے باہر نہیں نکلا کمرے کی چار دیواری میں وہ بغیر دوپٹے کے بھی رہ لیتی تھی مگر کمرے سے باہر ان کے سر پر ہمیشہ دوپٹہ موجود ہونا تھا ویسے تو حویلی میں سٹڈ حضرات کو آنے کی اجازت نہیں تھی لیکن پھر بھی بری اماں ہر کسی کو ان کا کام سمجھاتی رہتی تھی اس لیے کس وقت کون سا ملازم حویلی کے اندر بری اماں کے سامنے موجود ہو اس کا کچھ پتہ نہیں
ہونا تھا اس لیے حویلی کی تمام عورتوں پر یہ لازم تھا کہ وہ ہر وقت خود کو دوپٹے میں ڈھایپ کے رکھیں اور وہ کرتی بھی ایسا ہی تھی خود کو دوپٹے میں ڈھانپے رکھنا ان کی عادت بن چکی تھی اب تو بغیر دوپٹے کے رہنا انہیں بھی بہت عجیب لگتا تھا حارث کی بات سن کر لابہ نے جلدی سے اپنا دوپٹہ درست کر کے اپنے سر پر لیا اور بغیر حارث کی طرف دیکھے وہاں سے بھاگتی ہوئی اپنے کمرے میں چلی گئی بے وقوف لڑکی" حارث زیر لِمت بربرایا اور باہر کی" جانب بڑھ گیا کیونکہ اسے ایک بہت ضروری کام سے شہر جانا تھا
اس وقت زینت بیگم فاریہ حور اور لابہ کے ساتھ کچن میں موجود رات کے کھانے کی تیاری کر رہی تھی جبکہ لابہ ٹیبل پر بیٹھی شام کے کھانے کی سلاد بنا رہی تھی حور اور فاریہ چولہے کے آگے کھڑی کھانا بنانے میں مصروف تھی اور زینت بیگم سبزی بنا رہی تھی حارث کا بزنس ٹاررٹ ہو چکا ہے اب وہ روز اپنے آفس شہر سے باہر جایا کرے گا اور اسے آتے وقت کافی دیر ہو جایا کرے گی دس بجے تک وہ واپس آئے گا یب تک حویلی میں سب سونے کے لیے جا چکے ہوں گے اور آج کے بعد تم جاگ کر حارث کا انتظار کیا کرو گی اور جب وہ آئے اسے کھانا دے کر ہی سونے جایا کرو گی لابہ بہت کمرے سے بیٹھی سلاد تیار کر رہی تھی جب زینت بیگم نے اسے مخاطب کیا بلکہ ساری کی ساری بات ہی اس کے آگے رکھ دی کیا کیا کیا میں رات کو جاگ کر ان کا انتظار کروں گی اور انہیں کھانا بھی میں دیا کروں گی لابہ زینت بیگم کی طرف دیکھتی ہوئی صدمے کی کیفیت میں بولی
ہاں تم یب تک جاگا کرو گی جب تک حارث گھر واپس نہ آ جائے اور اسے کھانا کھلا کر ہی تم اپنے کمرے میں۔
جایا کرو گی زینت بیگم نے دوبارہ اپنی بات دہرائی نہیں اماں ایسا نہیں ہو سکتا آپ کو پتہ ہے کہ مجھے کتنی نیند آتی ہے میں اتنی دیر تک نہیں جاگ سکتی لابہ فورا ًانکار کرتی ہوں بولی
مجھے بہت اچھے سے پتہ ہے کہ تمہیں کتنی نیند آتی ہے کتنی نہیں جب رات بھر جاگ کر ناولز پڑھتی ہو یب تمہاری نیند کہاں جاتی ہے یہ بہانے بازی اس کے سامنے کرو جسے تمہارے بارے میں پتہ نہ ہو میں تمہاری ماں ہوں اور میرے سامنے زیادہ نوٹنکی کرنے کی ضرورت نہیں زینت بیگم اسے گھورتی ہوئی بولی جبکہ زینت بیگم کی بات سن کر لابہ کا دماغ بھک سے اڑا نہیں اماں میرے ساتھ ایسا ظلم تو نہ کریں لابہ سکین سی شکل بناتی ہوئی بولی
لابہ میں نے جو کہنا تھا کہہ دیا اب میں کوئی بھی فضول بات نہیں سنوں گی زینت بیگم اسے اپنا حتمی فیصلہ سناتے ہوئے بولیں
نہیں نہیں ایسا نہیں ہو سکتا میں اپنی نیند کی اتنی بری فربانی نہیں دے سکتی لابہ ہاتھ میں پکڑی ھری کو ٹیبل اور پٹکتی ہوئی بولی جبکہ فاریہ اور حور بہت دلچسپی سے اس نوٹنکی کو دیکھا تھا جو ڈرامے دیکھ دیکھ کر ڈراموں میں ہونے والے ڈائیلاگز دہرا رہی تھی لابہ انسان بنو ورنہ میں تمہیں انسان بنانے میں ایک منٹ نہیں لگاؤں گی زینت بیگم اسے غصے سے گھورتے ہوئے بولی نہیں اماں اپ ایسا نہیں کر سکتی میں ہرگز یہ کام نہیں کروں گی لائن بار پھر سے انکار کرتی ہوئی بولی تو فاریہ نے اپنی مسکراہٹ دبائی کیونکہ وہ جانتی تھی کہ اگلا سین کیا ہونے والا ہے
ایک تو میں نے آپ کی بات مان کر اس کھڑوس سے نکاح کر لیا اور اب آپ بول رہی ہیں کہ میں اس سڑے ہوئےکریلےکےلیے۔۔۔۔۔
ابھی لابہ آگے کچھ بولتی زینت بیگم کی جوتی چٹاخ کر کے اس کے کندھے پہ آ لگی آہ اماں مجھ جیسی معصوم نے آپ سب کا کیا بگاڑا ہے لابہ کی ایکٹنگ دوبارہ شروع ہو چکی تھی جبکہ زینت بیگم کا ہاتھ دوبارہ اپنی جوتی کی طرف جانا دیکھ کر لابہ نے کچن سے دوڑ لگائی جب کہ فاریہ کا قہقہ بے اختیار تھا اور حور نے اپنی مسکراہٹ دبائی تھی
ایک تو خدا ایسی گندی اولاد کسی کو نہ دے ذلیل کر کے رکھ دیا ہے کیسے منہ پھاڑ کے شوہر کو سڑا ہوا کریلا بول رہی تھی احمق لڑکی ذرا تمیز نہیں ہے زینت بیگم اپنے غصے پر قابو پاتی ہوئی بولی یہ ان کی ایسی اولاد تھی جو ایک منٹ میں ان کا دماغ خراب کر دیتی تھی اور اس کی حرکتیں ایسی تھیں کہ زینت بیگم کو لگتا تھا کہ کسی دن اپنی بیٹی کو سیدھا کرتے کرتے انہوں نے پاگل ہو جانا ہے جب کہ لابہ میڈم ایک ایسی ہستی تھی جس میں سیدھے ہونے کے چانسبر تھے ہی نہیں اسے جتنا سدھارنے کی
کوشش کرو وہ اتنے الٹے کام کرتی تھی جبکہ زینت بیگم تو اپنی بیٹی کی ان حرکتوں سے تنگ آ چکی تھی اور اب جانے اس نے اپنی اگلی زندگی میں اپنے شوہر کے ساتھ کیا کرنا تھا وہ تو آگے یہ سوچ سوچ کر ہلکان ہوتی رہتی تھی کہ کہاں وہ سلجھا ہوا پڑھا لکھا لڑکا اور کہاں ان کی ناسمجھ پاگل لڑکی جیسے بات کرنے کی سمجھ نہیں کب کیا بول جائے کوئی بھروسہ نہیں رات کے 81 بج رہے تھے مگر ابھی تک حارث حویلی نہیں لونا تھا جبکہ لابہ اس کے انتظار میں سڈنے والی ہو گئی تھی نیند سے اس کی آنکھیں بری طرح بند ہو رہی تھیں مگر وہ ڈائننگ ٹیبل کی کرسی پر بیٹھی مسلسل حارث کے آنے کا انتظار کر رہی تھی کیونکہ زینت بیگم کے حکم کے مطابق حارث کو کھانا دیے بغیر وہ کمرے میں نہیں جا سکتی تھی اس دن کی لگی جوتی وہ نہیں بھولی تھی اس لیے دوبارہ اپنی درگب بنتے دیکھنا اس کے بس سے باہر تھا
حارث کا انتظار کرتے کرتے لابہ کی کب آنکھ لگ گئی اسے پتہ ہی نہیں چلا رات کے 88 بج رہے تھے جب حارث حویلی میں داخل ہوا اس کا ارادہ سیدھا اپنے کمرے میں جانے کا ہی تھا کیونکہ اسے نہیں پتہ تھا کہ لابہ اس کا انتظار کر رہی ہے وہ ابھی وہاں سے گزر کر سیڑھیاں چرھتا اسے کچن کی لائٹ چلتی ہوئی دکھائی دی لائٹ بند کرنے کے غرض سے حارث کچن کے جانب بڑھا مگر آگے ہی ڈائننگ ٹیبل پر سر رکھ کے سوتی لابہ کو دیکھا تو حیران ہوا
وہ چلتا ہوا لابہ کے قریب آیا اور بغور اس کا چہرہ دیکھنے لگا جو دونوں ہاتھ اپنے گال کے نیچے رکھے بازو ڈائننگ ٹیبل پر پھیلائے گہری نیند میں تھی اٹھو لڑکی کیا گھوڑے گدھے بیچ کے سو رہی ہو گھر والوں نے کے کمرے سے نکال دیا ہے کیا جو یہاں پر سوتی پھر رہی ہو حارث لابہ کا بازو پکڑ کے اسے ہلاتے ہوئے بولا تو لابہ ہڑبڑا کر اٹھی
جی جی وہ میں آپ کا انتظار کر رہی تھی لابہ نیند سے ڈوبی ہوئی آواز میں بولی میرا انتظار کیوں کر رہی تھی تم حارث کو تعجب ہوا وہ اماں نے بولا تھا آپ کو کھانا دینا ہے اس لیے جب تک آپ نہیں آ جاتے یب تک میں نہیں سو سکتی لابہ منہ بناتے ہوئے بولی لابہ کی بات سن کر حارث کو فورا ًسے ساری بات سمجھ آگئی جو کہ اسے یاد تھا کہ دوپہر میں زینت بیگم نے اسے فون کر کے بولا تھا کھانا وہ گھر آ کر ہی کھائے جبکہ حارث بول چکا تھا کہ وہ کھانا باہر سے کھا کر آئے گا مگر زینت بیگم بار بار اصرار کر رہی تھی کہ کھانا گھر سے ہی کھائے ضرور وہ اس لیے بول رہی تھی کیونکہ لابہ کو انہوں نے اس کے انتظار میں بٹھایا ہوا تھا
اچھا مطلب تم اس لیے میرا انتظار کر رہی تھی کہ تم مجھے کھانا کھلا سکو حارث لابہ کے ساتھ والی کرسی بیت گھسیٹ کر ہی ہوئے بولا تو لابہ نے زور و شور سے ہاں میں سر سارے ہلایا حارث نے بغور اس کے چہرے کی طرف دیکھا آنکھوں میں نیند کی سرخ ڈوریاں واضح تھی جبکہ چہرہ سونے کی وجہ سے ہلکا ہلکا سوجا ہوا تھا وہ بالکل چھوٹے معصوم بچے کی طرح لگ رہی تھی جسے کچی نیند سے اٹھا دیا جائے تو وہ منہ بنا کر بیٹھا ہو
دوپٹہ سر سے سرک کر تھوڑا نیچے کو ہوا تھا مگر حارث کے دیکھنے سے وہ اسے فورا ًدرست کر گئی تھی یعنی وہ حارث کی بات نہیں بھولی تھی میں آپ کے لیے کھانا گرم کرتی ہوں لابہ کرسی سے اٹھی اور جلدی سے حارث کے لیے کھانا گرم کرنے لگی کیونکہ اسے بے تحاشہ نیند آرہی تھی وہ جلد سے جلد