ہو چکی ہے ہمارے دو آفیسرز وہیں پر موجود ہیں اور یفسیس ی کاروائی وہی کر رہے ہیں
عینا نے اپنی ہیوی باتک کی فل سپیڈ بڑھائی تھی اور اب وہ دونوں ہواؤں کو چیرتے ہوئے جا رہے تھے مطلوبہ جگہ پر پہنچ کر عینا اور دانیال نے اپنے اپنے ہیلمٹ انار کر باتک کے اوپر رکھے اور قدم آگے کی جانب بڑھائے کچھ ہی فاصلے پر انہیں ان کے آفیسرز مل چکے تھے جنہوں نے انہیں اندر کے تمام صورتحال سے آگاہ کر دیا تھا
یہ کوئی ہائی بولڈ کلب تھا جہاں پر کھلے عام ڈرگ کی سمگلنگ ہو رہی تھی دونوں اپنے چہروں پر ماسک لگائے اپنے چہرے کو مکمل طور پر ڈھایپ کر سر پر کیپ پہنے کلب میں داخل ہوئے جبکہ اگلا منظر دیکھتے ہی ان کا دل چاہا کہ اس جگہ کو آگ لگا دیں
وہاں پر کھلے عام ڈرگز کی سمگلنگ ہو رہی تھی بہت کم عمر لڑکیوں کو ڈرگز دیے جا رہے تھے ڈرگز کے نشے میں وہ لڑکیاں مدہوش سی دکھائی دے رہی تھی انہیں شاید اپنا ہوش نہ تھا کئی لڑکیوں نے تو بہت ہی واحیات ڈریسنگ کی ہوئی تھی اور کئی لڑکیوں کے جسم پر لباس نہ ہونے کے برابر تھا جبکہ انہیں ڈرگز دینے والے ان کے جسم کا ناجائز فائدہ بھرپور طریقے سے اٹھا رہے تھے عینا نے دانیال کو اشارہ کیا تو ہاں میں سر ہلانا دوسرے جانب چلا گیا جبکہ عینا اپنے قریب کے لوگوں کا جائزہ لیتی ایک ٹیبل پر جا کر وہ بیٹھ گئی اور اپنے آس پاس موجود لوگوں کو گہری نظروں سے دیکھنے لگی جب ایک لڑکا ہاتھ میں حرام مشروب پکڑے اس کی جانب آیا ragazzo?
)سنو تم لڑکی ہو یاں لڑکا۔۔؟ ؟( وہ لڑکا نشے میں دھت عینا کے قریب آتے ہوئے بولا عینا کا حلیہ ہی ایسا تھا کہ اسے دیکھ کر کوئی بھی نہیں پہچان سکتا تھا کہ یہ لڑکی ہے بلکہ دیکھنے والا لازمی کنفیوز ہو سکتا تھا یہ سوچ کر کہ یہ لڑکی ہے یا لڑکا spaccia یہاں پر جو ڈرگز دیتا ہے مجھے اس آدمی سے ملنا ہے( کیا تم مجھے ملوا سکت ہو) عینا اس لڑکے کی جانب دیکھتے ہوئے بولی )اووو تم تو ایک لڑکی ہو( وہ اپنی بند ہوتی آنکھوں کو زبردستی کھولتا غلیظ نظروں سے عینا کی طرف دیکھتے ہوئے بولا جبکہ اسے اس کی آنکھوں کے سوا اور کچھ نہ دکھائی دے رہا تھا )چلو پہلے تھوڑا چیل کرتے ہیں( اس نے عینا کا ہاتھ پکڑنا چاہا مگر عینا نے چیتے کی
رفتار سے اس کے اسی ہاتھ کی کہنی کو ایک جھٹکے سے ٹیبل پر مارا اور اس کے منہ پر ہاتھ رکھ دیا جس کی وجہ سے وہ چیخ نہیں سکا تھا اور کرک کی آواز سے ہڈی ٹوٹنے کی اواز سنائی دی عینا نے اپنی سرخ آنکھوں سے اس لڑکے کی طرف دیکھا اور اپنے دوسرے ہاتھ سے اس کے گلے کی مخصوص رگ کو دبایا جس سے فوری طور پر وہ اپنے ہوش و حواس سے بیگانہ ہونا وہی ٹیبل سے نیچے گر گیا کلب میں بہت کم روشنی تھی جس کی وجہ سے لوگ انہیں
دیکھ نہیں سکے تھے عینا آئی ایم دانیال سپیکیگ کم ان دا روم نمبر 811 جبٹل اری اپنے ائیر فون سے دانیال کی آواز سن ہی عینا فورا ًوہاں سے نکلی
نمبر روم کے سامنے جاتے ہی عینا کو روم کے102 سامنے دانیال کھڑا ہوا دکھائی دیا وہ چلتی ہوئی اس کے قریب گئی اندر پانچ آدمی موجود ہیں عینا اور ڈرگز یہاں سے ہی سپلائی ہو رہے ہیں یہاں کا مین اونر یہیں پر موجود ہے اسی روم میں دانیال نے اینا کی طرف دیکھتے ہوئے اسے ساری انفارمیشن دی
ٹھیک ہے پہلے میں اندر جاؤں گی اس کے بعد تم آؤ گے اور محتاط رہنا ان کے پاس اسلحہ بھی موجود ہو سکتا ہے عینا اپنی مر کے بیچنے سے گن نکالتے ہوئے بولی اور گن کو لوڈ کرتے ہوئے آہستہ سے کمرے کا دروازہ کھولا جبکہ دانیال نے بھی اپنی گن لوڈ کر کے قدم اس کے پیچھے ہی بڑھائے تھے
)اے لڑکی تم کون ہو اور کہاں چلے آ رہی ہو( عینا کو سامنے دیکھ کر ایک ادمی چلاتے ہوئے بولا عینا نے ایک نظر پورا کمرے میں دہرائی جہاں ٹوبل پانچ آدمی موجود تھے دو بالکل آمنے سامنے بیٹھے ناش کھیل رہے تھے ایک اس کے سامنے کھڑا چلا رہا تھا جبکہ دو ڈرگز لینے میں مصروف تھے عینا نے سامنے کھڑے آدمی کے بازو پر گولی چلائی ناش کھیلتے دونوں آدمیوں کے کندھوں کا نشانہ لیا اور ڈرگز لیتے دونوں آدمیوں کے بازوؤں کا نشانہ لے کر گولیاں چلائی تھی
صرف دو منٹ صرف دو منٹ کا کھیل تھا عینا کے لیے وہ پانچ ہٹے کٹے آدمیوں کو بغیر سمجھنے کا موقع دیے صرف دو منٹ میں زخمی کر چکی تھی وہ ایسی ہی تھی شارپ شوٹر کسی کے دماغ کو وہ اتنی تیزی سے پڑھتی تھی کہ اگلے بندے کو سوچنے کی مہلت بھی نہیں دیتی تھی اور وار کرنے سے پہلے وہ ایک بار بھی نہیں سوچتی تھی اور نشانہ اتنا پکا بناتی تھی کہ مقابل زمین بوس ہونے کے علاوہ کچھ نہ کر سکتا تھا
عینا یار یہ لط ہے تم ہر بار مجھے پیچھے ہی چھوڑ دیتی ہو دانیال ان آدمیوں کو زخمی دیکھ کر منہ بناتے ہوئے بولا کیونکہ عینا ایک ہی وار میں ایک تو کیا درجنوں کو زمین بوس کرنے کی صلاحیت رکھتی تھی جبکہ اپنے کسی اور آفیسر کی جدوجہد وہ ضائع نہیں ہونے دیتی تھی اس کے ساتھ آج تک جتنے بھی آفیسرز نے کام کیا تھا کسی کو خراش تک نہ آئی تھی جب کہ خود اس نے برے سے برے مشن کمپلیٹ کیے تھے برے سے برے آپریشن کمپلیٹ کیے تھے جن میں اس نے اپنے بازو اپنی نانگ اور اپنی پسلی میں گولیاں بھی کھائی تھی اس لیے وہ بہت سخت جان تھی وہ کوئی عام لڑکی بالکل بھی نہیں تھی اگر وہ کوئی عام لڑکی ہوتی تو اس کے ایدر 81 ٹیمز کبھی نہیں ہونی تھی یہ ایک لڑکی 81 ٹیموں کو ہینڈل کرتی تھی انہیں ٹرین کرتی تھی اس کے ایدر 81 ٹیمز کے آرمی آفیسرز تھے اور ہر ایک ٹیم میں 811 آفیسرز ہوتے تھے اور یہ ایک لڑکی
ٹیمز کو کیسے ٹرین کرتی تھی یہ صرف وہی جانتی12 تھی
چیک کرو انہیں اور ان سارے ڈرگز کو سیل کرو اپنے آفیسرز کو فون کرو اور انہیں بولو کہ اس کلب سے ایک فرد بھی باہر نہیں جانا چاہیے اور سب کو اریسٹ کرو یہاں پر جتنی بھی لڑکیاں موجود ہیں ان کے والدین کو پولیس سٹیشن بلاؤ اور یہ کلب سیل کرواؤ عینا سامنے صوفے پر بیٹھتی ہوئی بولی
کون ہو تم لوگ...!! ان میں سے ایک آدمی درد سے کراہتے رینا کی طرف دیکھتے ہوئے بولا اپنی بربادی سمجھ لو عینا اپنا گن گھوماتی ہوئی بولی عینا ہمارے آفیسرز آ گئے ہیں اور باہر موجود تمام افراد کو اریسٹ کر چکے ہیں مجھے لگتا ہے کہ اب ہمیں یہاں سے چلنا چاہ ییے دانیال عینا کی طرف دیکھتے ہوئے بولا کیونکہ وہ دونوں سیکرٹ ایجنٹ تھے ان کی پہچان ہر شخص سے چھپی ہوئی تھی وہ کیا تھے کہاں کے تھے کون تھے کیسے تھے کوئی بھی شخص نہیں جانتا تھا
یہاں تک کہ پولیس آفیسرز کو بھی صرف یہی پتہ تھا سیی کہ وہ ان کے ییز آفیسرز ہیں اس کے علاؤہ ان کے چہرے بھی انہوں نے آج تک نہیں دیکھے تھے عینا نے ہاں میں سر ہلایا اور اٹھ کھڑی ہوئی اور اپنے قدم دانیال کے ساتھ اس کمرے سے باہر کی جانب بڑھائے کمرے سے باہر نکلتے ہی انہیں اس کمرے کی جانب آتے ہوئے کچھ افیسرز افیسرز دکھائی دیے دانیال نے آفیسرز کو اشارہ کیا آفیسرز اس کمرے میں داخل ہوئےاورانادمیوںکواریسٹکر لیااورپولیس
اسٹیشن لے گئے
غدار کہیں کی تمہیں ذرا شرم نہیں آئی مجھے اس جلاد کے پاس اکیلا چھوڑ کر جاتے ہوئے فاریہ لابہ کو گھورتی ہوئی غصے سے بولی
ارے ارے انہیں جلاد تو مت بولو آخر تمہارے ہونے والے شوہر ہیں لابہ فاریہ کو مرید تپاتے ہوئے بولی بکواس بند کرو اپنی پتہ نہیں آگے زندگی میں کیا ہوگا میرے ساتھ یہ تو ابھی سے مجھے ایک نظر دیکھنا پسند نہیں کرتے فاریہ کو اپنی ہی ٹینشن لاحق ہوئی اگر ایسے ہی رہا تو پھر میں تو اس جلاد کے ساتھ ایک دن پورا گزارنے سے پہلے ہی اللّ کو پیاری ہو جاؤں گی فاریہ کھوئے ہوئے انداز میں بولی جیسے اپنی آنے والی زندگی ویرر کر رہی ہو
اوہو پاگل لڑکی فضول مت سوچا کرو تم بس یہ سوچو کہ تم نے اپنی محبت اور توجہ سے کیسے اس جلاد کو انسان بنانا ہے لابہ فاریہ کے کندھے پر ہاتھ مارتی ہوئی بولی اونہوں...!! یہ انسان بنے گا کبھی بھی نہیں ابھی سے میرا خون پینے والا ویمپایر بنا ہوا ہے شادی ہو گئی پھر تو ڈایریکٹ مجھے اوپر ہی پہنچا دے گا مجھے تو لگتا ہے کہ پہلے دن ہی میرا گلا دبا کر مجھے اوپر پہنچا دے گا یہ جلاد فاریہ رونے والی شکل بنا کر افسردگی سے بولی تو اس کی شکل دیکھ کر نہ چاہتے ہوئے بھی لابہ کا قہقہہ چھوٹ گیا جبکہ اپنی اتنی سیریس بات پر لابہ کو ہنستا دیکھ کر فاریہ نے خونخوار نگاہوں سے لابہ کو گھورا تو لابہ نے بہت مشکل سے اپنے ہونٹ دبا کر اپنی ہنسی روکی
بس کر دو یار اب میرے بھائی اتنے بھی جلاد نہیں ہیں آئی ایم شور کہ شادی کے بعد وہ بہت کئیرنگ ہسبییڈ ثابت ہونے والے ہیں تمہارے لیے لائیو فاریہ کی طرف دیکھتے ہوئے بولی ہ ہو ہی نہ جائیں کہیں کئیرنگ سبییڈ فاریہ نے لابہ کی نقل انارتے ہوئے کہا اور چائے بنانے میں مصروف ہو گئی جبکہ کچن کے باہر کھڑے ارحم نے چاۓبناتیفاریہکی پشت کو گھورا تھا وہ کچن میں اماں جان کو دیکھنے آیا تھا آگے سے ان کی گل افشانیاں سن ہوئے قدم وہیں پر رک گئے
ارحم کچن میں داخل ہوا تو لابہ اسے اچانک کچن میں دیکھ کر گھائی اس کے دل میں ایک دم سے یہ ڈر بیٹھا کہیں اس نے ان کی یہ ساری باتیں تو نہیں سن لی مگر اس کے چہرے پر چھائی سنجیدگی دیکھ کر یہ بات معلوم ہونا ناممکن سا کام تھا کیونکہ وہ ہر وقت سنجیدہ رہنے والا ہی سٹڈ تھا بھائی آپ یہاں آپ کو کچھ چاہیے تھا لابہ ارحم کی طرف دیکھتے ہوئے مسکرا کر بولی جب کہ فاریہ کی ان کی طرف بیک تھی اس لیے وہ نہیں دیکھ سکی تھی
بس کر دو اب اتنا بھی نہیں ڈرتی میں اس جلاد سے کہ تم نام لے لے کر مجھے ڈرانے کی کوشش کرو ارحم کے جواب دینے سے پہلے ہی فاریہ اپنے کام میں گن اپنی ہی رو میں بولی تو لابہ نے معصوم سی شکل بنا کر ارحم کی طرف دیکھا جو فاریہ کی پشت کو گھور رہا تھا اس نے یہاں سے کھسکنا ہی بہتر سمجھا کیونکہ فاریہ اپنے پیروں پر کلہاری خود مار چکی تھی چائے لے کر آؤ میرے لیے لابہ لابہ کچن سے باہر نکلتی اس سے پہلے ہی ارحم نے لابہ کو حکم دیا جب کہ اپنے ٹھیک پیچھے سے ارحم کی سنجیدہ گھمبیر آواز سن کر فاریہ کے اوسان خطا ہوئےتھےاسکےچائےبناتےہیں
ہاتھ ایک دم سے کانپنے گے تھے جبکہ اسے لگ رہا تھا کہ ابھی بے ہوش ہو جائے گی
جی بھائی" لابہ ارحم کی طرف دیکھتے ہوئے بولی تو" ارحم بغیر ادھر ادھر دیکھے کچن سے باہر نکل گیا ہائے اللّ یہ میں نے کیا کر دیا یہ مجھ سے کیا ہو گیا فاریہ اپنا سر پکڑ کر بیٹھ گئی جب کہ لابہ اسے نظر انداز کرتی جلدی جلدی ارحم کے لیے م میں چائے ڈالنے لگی کیونکہ وہ اس کے غصے کا نشانہ نہیں بن سکتی تھی سکندر خان کی وفات اج سے چھ سال پہلے ہوئی تھی لیکن وفات پانے پانے سے پہلے وہ فاریہ اور ارحم کا رشتہ طے کر گئے تھے جس کی بنا پر وہ دونوں آپس میں منگیتر تھے اس وقت فاریہ کی عمر 81 سال تھی
جبکہ ارحم 1 سال برا تھا فاریہ سے منگنی ہونے سے پہلے تک تو ارحم فاریہ کے ساتھ نارمل ہی رہتا تھا ان کی زیادہ بات چبب نہیں ہوتی تھی مگر جب کبھی ہوتی تھی تو وہ نارمل انداز میں ہی بات کرنا تھا مگر یہ رشتہ طے ہو جانے کے بعد آہستہ آہستہ ارحم سنجیدہ ہونا گیا اور اب ان دونوں کی آپس میں کوئی بات چبب نہیں ہوتی تھی مگر جب کبھی ان کا ٹکراؤ ہو جانا تو فاریہ کو اس کا گہرا سنجیدگی بھرا انداز سہنے کو ملتا تھا جو فاریہ کو کافی عجیب لگتا تھا
ارحم باہر لیونگ روم میں آیا تو وہاں پر سامنے صفے پر ہی بری اماں موجود تھی ساتھ ہی اماں جان بیٹھی ہوئی تھی تمام حویلی کے لوگ سکندر شاہ کی وی ی کو بری اماں کہتے تھے جبکہ حویلی کی بری بہو (زرخان کی والدہ) کو اماں جان کہتے تھے السلام علیکم ارحم بری اماں کے قریب جاتے سلام لیتے ہوئے بولا تو انہوں نے مسکرا کر اس کے سر پر ہاتھ رکھا اور وہ ان کے قریب ہی بیٹھ گیا بچے ناشتہ کیا تم نے اماں جان ارحم کی جانب دیکھتی ہوئی بولی
نہیں اماں جان رات کو کافی دیر سے آیا تھا اور ویسے بھی آج اتوار ہے اس لیے ذرا دیر سے اٹھا کچھ دیر تک کھانا ہی کھاؤں گا ابھی صرف چائے پیوں گا ارحم اماں جان کی طرف دیکھتے ہوئے مسکرا کر بولا لالہ کہاں پر ہے دکھائی نہیں دے رہے آج کے دن تو وہ گھر پر ہی ہوتے ہیں ارحم ارد گرد نظریں دوڑاتے ہوئے بولا ہاں تمہارے بابا کے ساتھ ڈیرے پر گیا ہے کچھ لوگوں کے مسئلے مسائل تھے وہ دیکھنے تھے اماں جان مسکراتی ہوئی بولی کیونکہ ان کے لیے ان کی ساری اولاد ہی قابل فخر تھی بڑا بیٹا اس حویلی کا چشم وچراغ ہائی کورٹ کا جج تھا 01 سال کی عمر میں ہی اس نے سب کچھ سنبھال لیا تھا اور آنے والے کچھ دنوں میں اسے اس گاؤں کے سربراہی بھی ملنے والی تھی سب سے زیادہ خوشی کی بات تو یہ تھی کہ وہ انصاف کرنا تھا وہ باہر والے کے لیے ایک جابر شخص معلوم ہونا تھا اور وہ انصاف کے راستے پر ہی چلنے والا ایک مضبوط سٹڈ تھا حویلی کے تمام مکینوں کے لیے وہ قابل ِفخر تھا
جبکہ ان کا دوسرا بیٹھا ارحم سکندر ایک جانا مانا مشہور بزنس مین تھا صرف یہ ہی نہیں اس نے اپنے گاؤں کے بچوں کے لیے گاؤں میں سکول بنوایا تھا اور اب گاؤں کے تمام بچے اعلی تعلیم حاصل کر رہے تھے اور ان کا تیسرا بیٹا حارث سکندر وہ اپنی تعلیم پوری کرنے کے لیے لندن گیا ہوا تھا اور وہاں سے اعلی تعلیم حاصل کر رہا تھا اور کچھ ہی دنوں میں اپنی تعلیم حاصل کر کے وہ بھی واپس لوٹ رہا تھا اور ان کے گھر کی عزت ان دو بیٹیاں جنہیں اس حویلی کا مان رکھنا آنا تھا جو خود کو ڈھانپبا جانتی تھی اور آج تک انہوں نے کوئی ایسی ضد نہیں کی تھی جو حویلی والوں کے لیے ناقابل قبول ہو وہ ہمیشہ ہی ان کے فیصلوں میں راضی ہو جاتی تھی اور وہ دونوں ہی اس حویلی کی
لاڈلیاں تھیں اور اس حویلی کی رونق بھی اور حویلی کی ان دونوں رونقوں نے اسی حویلی میں رہ جانا تھا حویلی کے تمام افراد جانتے تھے کہ لابہ کی شادی حارث سے ہی ہونی ہے مگر حویلی کے چھوٹے بچے اس بات سے نہ واقف تھے جیسے فاریہ لابہ اور حارث وہ یہ بات نہیں جانتے تھے
یہ سب سوچتے ہوئے بری اماں نے ایک گہرا سانس لیا تو ان کے دماغ میں اچانک ایک خیال آیا ان کی ایک اور بھی تو پوتی تھی اس حویلی کی پہلی بیٹی زرخان کے بعد اس حویلی میں آنے والی پہلی لڑکی وہی تو تھی مگر اسے تو آج تک انہوں نے دیکھا ہی نہیں تھا نہ ویڈیو میں نہ حقیقت میں ان کا تو بیٹا بھی ان سے مہینوں بعد ملنے آنا تھا پتہ نہیں وہ بن ماں کی بچی نے اتنے سال کیسے اکیلے گزارے ہوں گے یہ سب بھی بری اماں کے دماغ میں چل رہا تھا اور ایک دم سے ان کا دل افسردہ ہو گیا وہ کچھ نہیں کر سکتی تھی انہوں نے اپنے بیٹے کو بہت منانے کی کوشش کی تھی مگر وہ نہیں مانا تھا اب وہ صرف خدا سے دعا کرتی تھی کہ بس وہ اس حویلی کی اس بیٹی کو سلامت رکھے زرخان اس وقت اپنے ڈیرے پر موجود گاؤں کے لوگوں کے مسئلے مسائل سن رہا تھا سفید شلوار قمیض پہنے کندھوں پر کالی اجرک ڈالے چہرے پر ہمیشہ نظر آنے والی سنجیدگی سجائے گھتی مونچھوں تلے ہونٹوں کو آپس میں سختی سے پوست کیے پاؤں میں پیساور ت تت جونا پہنے وہ کسی ریاسب کا بادشاہ معلوم ہونا تھا سر یہ آپ کا فون پچھلے ایک گھنٹے سے بج رہا ہے آپ
پلیز دیکھ لیں کہ کون ہے زرخان کا سیکرٹری اس کی طرف فون بڑھاتے ہوئے بولا تو زرخان نے ہاتھ بڑھا کر فون پکڑ لیا اور سائیڈ پر جا کے کالر اینڈ کی اور فون کان سے لگایا مگر آگے سے ملنے والی اگلی خبر کو سن ہی زرخان کو اپنے کانوں پر یقین نہیں ہوا اس نے بے یقینی کہ عالم میں نظریں اٹھا کر سامنے دیکھا جہاں اس کا سیکرٹری ہاتھ باندھے سر جھکائے کھڑا تھا گارے نکالو جلدی وہ اونچی اواز میں دھاڑا کہ وہاں پر سب نے حیرانی سے زرخان کی طرف دیکھا جس کا چہرہ اور آنکھیں خطرناک حد تک سرخ پڑ چکی تھی
صہزیب صاحب پہلی بار اپنے بیٹے کو اس طرح غصے میں دیکھ رہے تھے بغیر کسی کو کچھ بھی بتائے زرخان اپنی گاڑی میں بیٹھا اور وہاں سے نکل گیا ایمبولینس حویلی میں داخل ہوئی تو حویلی میں موجود ہر فرد کا دل دہل گیا کچھ ہی دیر میں وہاں ماتم کا سماں بن گیا تھا ایمبولینس سے نکلتے والا پہلا شخص زرخان تھا جبکہ دوسرا شخص ارحم تھا ڈید باڈی کو باہر نکالا گیا تو اسے اندر لے جاتے ہوئے ارحم کے ہاتھ کانپے جب کہ ضبط سے آنکھیں سرخ پر چکی تھی
سامنے اپنے لاڈلے کی لاش دیکھتے ہی ایک باپ دھاڑئیں مار مار کر رو رہا تھا جبکہ اس کے آس پاس کھڑے تمام ملازم بھی اس جوان لڑکے کی لاش دیکھ کر خون کے آنسو رو رہے تھے حویلی کے اندر کا ساماں بھی ایسا ہی تھا ہر شخص کی آنکھیں بھیگی ہوئی تھی یہ سب اچانک کیا ہو گیا تھا کسی کو وہ یقین نہیں ہو رہا تھا جو چہ بح ہنستے کھیلتے ہوئے حویلی سے کلا ہے یہ اس کی لاش ہے کسی کا بھی دل یہ ماننے کو تیار نہیں تھا
جنازے کا وقت ہو گیا ہے بابا حوصلہ رکھیں صہزیب صاحب اکرم بابا کے کندھے پر ہاتھ رکھتے ہوئے بولے کیسے حوصلہ رکھ لوں صاحب جی میرا جوان چہ سڈا ہے میرے لیے تو میری ساری کائنات تھا یہ اس کے سوا تو میرا کوئی بھی نہیں تھا کس ظالم نے اس طرح کی موت دی ہے میرے بچے کو کہ اس کا چہرہ بھی نہیں دیکھ پا رہا میں پتہ نہیں میں نے ایسی کون سے غلطی کر دی جس کی سزا ملی ہے یہ میرا معصوم چہ تو بح صحیح سلامت گیا تھا یہ اس کے ساتھ کیا ہو گیا وہ بابا جی بلکل بلک کر رو رہے تھے
صہزیب صاحب نے زرخان جو اشارہ کیا تو وہ ارحم اور کچھ آدمیوں کے ساتھ آگے بڑھا اور جنازے کو کندھا دے کر اٹھایا جبکہ دل میں ہول اٹھ رہے تھے یہ ان کا وہ ہی چھوٹو تھا جیسے حویلی والوں نے کبھی ملازم نہیں سمجھا تھا بلکہ اسے ہمیشہ ارحم اور حارث جیسے محبت اور عزت دی تھی وہ بھی اس حویلی کے بیٹوں کی طرح ہی تھا سب کا لاڈلا فاریہ اور لابہ کا بھائی مگر جانے کس ظالم نے اسے اس طرح سے مار ڈالا تھا کہ وہ اچانک ان سب کو چھوڑ کے دوسرے جہاں چلا گیا جہاں سے وہ کبھی واپس نہیں آ سکتا تھا اس وقت حویلی میں ہر طرف سنانا ہی سنانا تھا ویسا سنانا جیسے بربادی کے بعد سب تباہ ہونے کے بعد چاہتا ہے کوئی بھی اپنے کمرے سے باہر نہیں کلا تھا جب کہ زرخان بھی اپنے کمرے میں ریٹیب گائےئے اپنی کرسی پر بیٹھا آنکھیں موندے گردن پیچھے گرائے ہوئے
ریٹیب کے گہرے کش لگا رہا تھا لالہ آپ کی شادی پر تو آپ کی گاڑی میں چلاؤں گا زرخان کے کانوں میں مصطفی کی چہکتی ہوئی آواز سنائی دی
ہماری حویلی میں سب سے بری بہو کو تو میں بہو بھابھی کہوں گا اور دیکھیے گا وہ میری ٹیم میں ہوں گی زرخان کے کانوں میں دوبارہ مصطفی کی آواز گونجی تو اس نے جھٹکے سے اپنی آنکھیں کھولی اور سیدھا ہو کر بیٹھا ہاتھ میں پکڑا ریٹیب ایش ٹرے میں مسئلہ اور اپنی اجرک دوبارہ اپنے کندھوں پر ڈالے قدم باہر کے جانے بڑھائے
کمرے سے باہر نکلتے ہی کمرے کے دروازے پر اسے اپنا سیکرٹری کھڑا دکھائی دیا بولو داؤد زرخان اس کی جانب دیکھتے ہوئے بولا سر مصطفی کو جس نے بھی قتل کیا ہے اس کے بارے میں تمام معلومات مل چکی ہیں اس کی ایک بہن ہے اور وہ لوگ شہر میں کرائے کے گھر پر رہتے ہیں ماں باپ بچپن میں ہی فوت ہو چکے تھے رشتے داروں نے اپنایا نہیں اور دونوں بہن بھائی شروع سے اکیلے رہتے تھے وہ لڑکا جوا کھیل رہا تھا اور مصطفی اپنے کالج سے اپنے دوست کو وہاں بلانے گئے تھے وہاں پر ایک لڑکی کی وجہ سے چھونا سا جھگڑا ہوا مگر اس لڑکے نے اس جھگڑے کو بڑھا دیا اور پاس پڑی شراب کی
بوبل مصطفی کے چہرے پر دے ماری اور ایک بار نہیں اس نے کئی بار وار کیے تھے قتل کرنے کے بعد وہ لڑکا فرار ہو چکا ہے اس کے بعد دوبارہ وہ اپنے گھر بھی نہیں گیا اور اس کی بہن گھر میں اکیلی ہے اس کے علاؤہ اس گھر میں کوئی نہیں رہتا اور شاید اس کی بہن کو اس قتل کے بارے میں بھی نہیں معلوم داؤد نے سر جھکا کر زرخان کو تمام تفصیل بتائی بابا جان اور چاچا جان کو بلاؤ میں آ رہا ہوں زرخان داؤد کی طرف دیکھتے ہوئے بولا اور وہاں سے چلا گیا یہ تم کیا کہہ رہے ہو زرخان تم اس لڑکی سے نکاح کرو گے جس کے بھائی نے ہمارے چھوٹو کا قتل کیا ہے
صہزیب صاحب زرخان کی طرف دیکھتے ہوئے غصے سے بولے کیونکہ جو بات وہ کر رہا تھا وہ ان کے لیے ناقابل برداشت تھی
جی ہاں آپ نے صحیح سنا اس کے بھائی فرار ہے اور میں چاہتا ہوں کہ اس کی بہن سے میرا نکاح کروا دیا جائے جب اس کی بہن میرے قبضے میں ہوگی تو خود ہی چلتا ہوا ہمارے پاس آ جائے گا اور ہمارے گھر کے کسی ملازم کا نہیں بلکہ ہمارے گھر کے فرد کا قتل ہوا ہے انہیں تو قیامب تک نہیں بخشوں گا میں زرخان اپنی سرخ انگارہ نظریں اٹھا کر صہزیب صاحب کی طرف دیکھتے وقت سنجیدگی سے بولا
تمہیں نہیں لگتا کہ تم یہاں پر کچھ لط کر رہے ہو اگر اس کی بہن کا اس سب میں کوئی قصور نہ ہوا تو تم کیا کرو گے بری اماں نے زرخان کو سمجھانا چاہا ایک قابل کی بہن کبھی بے قصور نہیں ہو سکتی اور اگر وہ بے قصور ہوئی تو میں اس کی زندگی برباد نہیں کروں گا بلکہ اسے چھوڑ دوں گا وہ واپس سے اپنی اس زندگی میں جا سکتی ہے لیکن جب تک اس کا بھائی ہمارے پاس چل کے خود نہیں آئے گا جب تک اسے میں اپنے ہاتھوں سے خود سزا نہیں دے دیتا یب تک اس کی
بہن میری قید میں رہے گی اور یہ میرا آخری فیصلہ ہے زرخان سنجیدگی سے بولتا اپنی جگہ سے اٹھ کھڑا ہوا چونکہ وہ اپنا اخری فیصلہ سنا چکا تھا تو اب حویلی والے اس کے فیصلے کے آگے کوئی اعتراض نہیں کر سکت تھے اس لیے اس لڑکی سے اس کا نکاح کروانے کے لیے رضامند ہو گئے مگر بری اماں کے دل میں کہیں نہ کہیں ڈر تھا کہ کہیں وہ اس معصوم لڑکی کے ساتھ زیادتی نہ کر جائے اگر واقعی میں وہ بے قصور نکلی