شخص کو اندر آنے کی اجازت دی تو حارث آفس کا دروازہ کھولتے ہوئے کمرے میں داخل ہوا میں نے آپ کو ڈسٹرب تو نہیں کیا حارث اندر داخل ہوتے ہوئے اپنے دانتوں کے نمائش کرتے ہوئے بولا تو زرخان نے اسے گھورا جبکہ حور میں تو ہمت نہیں تھی کہ وہ حارث کی طرف ہی دیکھ لے خیر وہ تو تم کر ہی چکے ہو یہ بتاؤ کہ واپس کیا لینے آئے ہو زرخان حارث کی طرف دیکھتے ہوئے بے نیاز انداز میں بولا تو حور کا دل چاہا یہاں سے اٹھ کر بھاگ جائے
وہ میں بتانے آیا تھا کہ مجھے یہاں پر میرا ایک دوست مل گیا ہے جس کے ساتھ میں ڈنر پر جا رہا ہوں وہ بہت زیادہ اسست کر رہا ہے اس لیے جانا تھوڑا ضروری ہے آپ بھابھی کو ساتھ ہی گھر لے جائیے گا حارث حور کی طرف دیکھتے ہوئے بولا تو حور نے فورا ًنفی میں سر ہلایا جیسے کہنا چاہ رہی ہو کہ نہیں میں تمہارے لالا کے ساتھ بالکل نہیں جانا چاہتی ہاں ٹھیک ہے جاؤ تم ویسے بھی آفس آف ہونے میں 81 منٹ ہی رہ گئے ہیں زرخان حارث کی طرف دیکھتے ہوئے بولا جو شام کے چھ بجا رہی تھی
جی ٹھیک ہے سی یو سون پیاری بھابھی حارث حور کی طرف دیکھ کر بتیسی نکالتے ہوئے بولا
تم اب خود نکلو گے یا میں اٹھ کر تمہارے بتیس کے بتیس دانت باہر نکال کر تمہارے ہاتھ میں تھماؤں اور پھر تمہیں دھکے مار کر اپنے آفس سے نکالوں حارث کو حور کو تنگ کرتے دیکھ کر زرخان اس کی طرف دیکھتے سنجیدگی سے بولا تو حارث بوبل کے جن کی طرح آفس سے غائب ہوا
حارث کے جاتے ہی زرخان نے اپنی نظروں کا تعب حور کی جانب کیا جو بار بار اپنی چادر ی ا کر رہی تھی کبھی سر سے تو کبھی کندھوں سے کیونکہ وہ زرخان کے سامنے کافی کنفیوز سی بیٹھی ہوئی تھی اور زرخان سکندر کا اس کے سامنے ہونا ہی اس کی گواہ کا باعث بن رہا تھا اس سے پہلے کا وہ حور کو کچھ کہتا اس کا فون بجا حور کے چہرے سے نظریں ہٹا کر وہ اپنے فون کی طرف متوجہ ہوا اور کال اٹینڈ کر کے فون کان سے لگایا
اپنے ٹیبل کے قریب جاتے ہوئےزرخاننےوہاںسے
شیشے کا گلاس اٹھایا اور جگ میں سے اس میں پانی ڈالا گلاس اپنے ہاتھ میں تھاما اور چلتا ہوا حور کے قریب آیا زرخان نے گلاس سامنے ٹیبل پر رکھا تو حور نے نظریں اٹھا کر زرخان کی طرف دیکھا جو فون پر کسی سے بات کرنے میں مصروف تھا حور کے دیکھنے پر زرخان نے اسے پانی پینے کا اشارہ کیا اور واپس اپنے ٹیبل کے قریب جاتے کچھ فائلز دیکھنے لگا
پانی کا گلاس پکڑا اور ایک ہی سانس میں گھٹا گب پی گئی کھالی گلاس واپس ٹیبل پر رکھ کر حور نے نظریں گھما کر زرخان کی طرف دیکھا جو کوئی فائل کھولے کھڑا فائل کو دیکھ رہا تھا اور ساتھ فون پر کسی سے گفتگو کر رہا تھا
چلیں" فون بند کرنا ہوا زرخان حور کی طرف دیکھتے" ہوئے بولا تو حور فورا ًسے اٹھ کھڑی ہوئی اس کی جلد بازی پر زرخان کے ہونٹوں پر مسکراہٹ نمودار ہوئی جسے وہ بہت مہارت سے چھپا گیا کرسی کی پشت سے اپنا کوٹ اٹھایا اور پہن کر کوٹ کا اگلا بٹن بند کیا اپنا فون گاڑی کی چابیاں اور وائلٹ اٹھایا
چلیں محترمہ زرخان ہاتھ کے اشارے سے حور کو آگے بڑھنے کا اشارہ کرتے ہوئے بولا تو حور نے اپنی چادر دوبارہ درست کرتے ہوئے قدم آگے کی جانب بڑھائے مٹ زرخان نے اپنے فون پر ایک سج نایپ کر کے کسی کو سینڈ کیا اور حور کے ساتھ ہی آفس روم سے باہر کلا آفس روم سے باہر نکلتے پر حور کو وہاں کوئی بھی دکھائی نہ دیا کیونکہ جب وہ آئی تھی یہاں پہ کافی چہل پہل تھی ہر کوئی آ جا رہا تھا مگر اس وقت وہاں ایک بھی فرد موجود نہ تھا شاید آفس آف ہونے کی
وجہ سے سب جا چکے تھے لیکن سچ تو یہ تھا کہ زرخان سکندر نے خود سب کو یہاں سے جانے کو بولا تھا کیونکہ وہ نہیں جانتا تھا کہ اس کی وی ی کو کوئی غیر سٹڈ دیکھے چونکہ یہ وقت آفس کے آف ہونے کا تھا تو آفس کے تمام سٹڈ حضرات اس وقت بلڈنگ سے باہر نکل رہے ہوتے اور کسی غیر رومم کی نظر وہ اپنی وی ی پر ہرگز نہیں پڑھنے دینا چاہتا تھا اس لیے صرف مپس ایک ج سے اس کی بلڈنگ کے تمام کولیگز رفو چکر ہو چکے تھے
زرخان حور کے ساتھ پارکنگ ایریا تک آیا جبکہ حور زرخان کے ساتھ ہم قدم تھی اپنی گاڑی کے قریب آ کر زرخان نے آگے بڑھ گاڑی کا فرنٹ ڈور کھولا اور حور کو بیٹھنے کا اشارہ کیا حور خاموشی سے قریب سبب پر بیٹھ گئی زرخان نے ڈرائیونگ سبب سنبھالی اور گاڑی آگے کی جانب بڑھائی
گاڑی میں مکمل خاموشی تھی نہ تو زرخان نے کوئی بات کی تھی اور نہ ہی حور نے خیر وہ تو زرخان سے بات کرتی ہی نہیں تھی یہ تو زرخان ہی تھا جو اسے اپنی طرف متوجہ کرنے کی کوشش کرنا رہتا تھا مگر اس وقت وہ بھی خاموشی سے ڈرائیونگ کر رہا تھا جبکہ حور شیشے سے باہر نظر آنے والا خوبصورت نظارہ دیکھنے میں مصروف تھی
گاڑی ایک خوبصورت فائو ٹارر ہوٹل کے سامنے رکی تو حور نے حیرت سے پہلے اپنے سامنے موجود خوبصورت ہوٹل کو دیکھا اور پھر زرخان کی طرف جو اپنی سبب بیلٹ کھول رہا تھا
یہ آپ کہاں لے آئے ہیں ہمیں تو گھر جانا تھا نا وہ زرخان کی طرف دیکھتے ہوئے اس انداز میں بولی جیسے زرخان کو پتہ ہی نہ ہو کہ اس نے ے حور کو لے کر گھر جانا تھا چلے جائیں گے گھر بھی فکر مت کرو زرخان بولتا ہوا گاڑی سے ایرا اور گھوم کر دوسری سائیڈ پر آیا اور حور کی طرف کا دروازہ کھولا مگر حور گاڑی سے باہر نہیں نکلی تو زرخان نے اسے باہر نکلتے کا اشارہ کیا تو اپنی چادر سنبھالتی ہوئی گاڑی سے ایری زرخان نے گاڑی کا دروازہ بند کیا اور گاڑی کو لاک کیا آہستہ سے اس کا ہاتھ تھاما اور ہلکے ہلکے قدم لیتا آگے کے جانب چلنے لگا جب کہ اس کے ہاتھ تھامنے پر حور نے گھا کر زرخان کی طرف دیکھا مگر وہ حور کی طرف نہیں
دیکھ رہا تھا اس کا دھیان بالکل سامنے تھا ہوٹل کے اندر داخل ہوتے ہی حور کو ایسے لگا جیسے وہ کسی محل میں داخل ہو گئی ہو اندر سے وہ ہوٹل اتنا خوبصورت تھا کہ شاید ہی حور نے کبھی اپنی زندگی میں اس ہوٹل کو دیکھا ہو اس نے تو کبھی خواب میں بھی ایسی جگہ نہیں دیکھی تھی وہ حیرت سے ہوٹل کے چاروں طرف نظریں گھما رہی تھی جو مکمل وایب تھا جگہ جگہ فنوس گے ہوئے تھے خوبصورت ٹیبلز سجی ہوئی تھی مہنگے مہنگے شو پیس بھی پڑے ہوئے تھے اور سب سے بڑھ کر وہاں پر لڑکیوں کا ٹارف جو ہر آنے جانے والی فیملی کو ویلکم کر رہی تھیں وہ ٹارف لڑکیوں کا تھا اور ہر لڑکی نے سفید حجاب کیا ہوا تھا لباس ایسا تھا کہ ان کا مکمل جسم ڈھانپا ہوا تھا سفید ہی رنگ کا خوبصورت لباس پہنے اوپر خوبصورتی سے حجاب کیے وہ لڑکیاں مسکراتی ہوئی
سب سے مخاطب ہو رہی تھی حور کو یہ سسٹم بہت اچھا لگا کیونکہ وہ لڑکیاں حجاب کیے ہوئے تھی اور ان کی نظروں میں اور ان کے لباس میں کہیں سے بھی بے حیائی معلوم نہیں ہو رہی تھی
السلام علیکم سر آپ کا ٹیبل ریدی ہے ابھی حور چاروں طرف نظر گھما ہی رہی تھی جب اسے اپنے قریب سے ایک لڑکی کی آواز سنائی دی تو اس نے اس کی جانب دیکھا جو ادب سے ہاتھ باندھے مسکراتے ہوئے ان دونوں کی طرف ہی دیکھ رہی تھی
اوکے تھینک یو زرخان اس لڑکی کی طرف دیکھتے ہوئے بولا اور قدم آگے کی جانب بڑھائے اب وہ حور کو ساتھ لیے ایک راہداری سے گزر رہا تھا جس کے دائیں بائیں کافی سارے پھولوں کی بیلیں لگی ہوئی تھی اور جگہ جگہ لیمپ موجود تھے یہ منظر اتنا خوبصورت نظارہ پیش کر رہا تھا کہ حور کو یہ بہت اچھا لگا
راہداری سے گزرنے کے بعد زرخان اسے لیے ایک ٹیبل کے قریب لایا ٹیبل کے آس پاس کا نظارہ دیکھ کر حور حیران ہی رہ گئے کھلے آسمان کے نیچے ایک برا سا ٹیبل لگا تھا آمنے سامنے دو کرسیاں موجود تھی ٹیبل کو خوبصورتی سے سجایا گیا تھا اور اپنے آس پاس نظر سپیسل دوڑانے پر معلوم ہونا تھا کہ اس جگہ کو ی تیار کروایا گیا ہے جگہ جگہ فریش پھول تھے ٹیبل کے بالکل سامنے ہی ایک سوئمنگ پول تھا اور کھلے اسمان پر چمکتا چاند یہ سب بہت خوبصورت تھا یہ سب آپ نے کروایا ہے حور زرخان کی طرف دیکھتے ہوئے دھیمے لہجے میں بولی تو وہ دلکشی سے مسکرایا ہاں میں نے سوچا کہ اپنی وی ی کو بتا دوں کہ وہ میرے لیے کیا ہے کیونکہ وہ جو سوچتی ہے وہ بالکل لط ہے زرخان دو قدم چلتا ہوا اس کے قریب آن کھڑا ہوا تو حور نے سوالیہ نظروں سے زرخان کی طرف دیکھا میں کچھ نہیں سوچتی آپ کو کوئی غغغلط فہمی ہوئی ہے حور زرخان کی طرف دیکھتے ہوئے بولی کیونکہ زرخان کی بات اس کی سمجھ میں نہیں آئی تھی
تم سوچتی ہو نا یہ کہ تم میرے قابل نہیں اور ایک نہ ایک دن تم نے یہاں سے چلے جانا ہے میں تمہیں چھوڑ دوں گا اس لیے تم میرے قریب نہیں آتی اور نہ ہی مجھے اس چیز کی اجازت دیتی ہوں کہ میں تمہیں اپنے قریب کروں مجھ سے کھینچے کھینچے رہنا بات نہ کرنا شوہر ہونے کے باوجود اجنبی جیسا رویہ رکھنا ایک ہی کمرے میں اجنبی بن کر رہنا میرے بولنے کے باوجود میری بات نہ ماننا زرخان بول رہا تھا جب کہ زرخان کے بولنے سے حور کو اپنی ایک ایک بات سمجھ آرہی تھی
کیونکہ اسے اچھے سے یاد تھا کہ زرخان نے جب ایسا بولا تھا کہ وہ ائندہ صوفے پر نہیں سوئے گی تو وہ جان بوجھ کر صوفے پر سوتی تھی اس نے اس دن کے بعد بیڈ پر سونا تو کیا ٹھنا ب بھی پسند نہیں کیا تھا زرخان کے کمرے میں آنے سے پہلے ہی وہ صوفے پر سو جاتی تھی ناکہ وہ اسے کچھ کہہ نہ سکے اور وہ اسے جوابدہ نہ ہو زرخان کے قریب آنے پر وہ اسے اس کے الفاظ یاد دلاتی تھی جو اس نے پہلے دن ہی اس کو بولے تھے وہ اسے کبھی وی ی کا درجہ نہیں دے گا جبکہ زرخان ہرار باہر یہ بات بول چکا تھا کہ وہ صرف اس کے الفاظ تھے لیکن یہ اس کے ارادے ہیں اور زرخان سکندر کبھی اپنے ارادوں سے پیچھے نہیں ہٹا آج سے کچھ ہفتے پہلے شاید میری نظر میں تمہاری کوئی حیثیت نہ ہو مگر اب جو میری نظروں میں تمہاری حیثیت ہے میں چاہتا ہوں کہ وہ تم بخوبی دیکھو تم اتنی بچی تو نہیں ہو جو میاں وی ی کے رشتوں کو سمجھ نہ سکتی ہو تم اچھے سے جانتی ہو کہ ایک میاں وی ی کا پاک رشتہ کیسا ہونا ہے مجھے تم سے محبت بالکل نہیں تھی نہ ہی ہمدردی تھی مگر اب مجھے تم سے ہمدردی نہیں ہے مجھے تم سے محبت ہے
اگر تم میرے ساتھ زندگی گزارنے کے حامی بھرتی ہو اس محبت میں میرا ساتھ دیتی ہو تو یہ محبت بے تحاشہ محبت میں تبدیل ہو جائے گی میں تمہیں پسند کرنا ہوں بے حد پسند کل تک مجھے تم سے لگاؤ نہیں تھا مگر اب مجھے تمہاری عادت ہے میں چاہتا ہوں کہ تم ان سب باتوں کو اچھے سے ذہن نشین کر لو اور اپنے دماغ سے یہ بات نکال دو کہ زرخان سکندر تمہیں کبھی چھوڑے گا وہ تمہیں کبھی بھی اپنی زندگی سے جانے نہیں دے گا میں چاہتا ہوں کہ آج تم اس بات پر ااندن لے آؤ کہ زرخان سکندر واقع ہی تمہارے اور اپنے نکاح کو قبول کرنا ہے میں چاہتا ہوں کہ تم بھی اس نکاح کو قبول کر لو میں تمہیں وقت دینے کو تیار ہوں جب تک تمہارا بھائی واپس نہیں آ جانا یب تک تم جتنا چاہے
وقت لو مجھے کوئی اعتراض نہیں میں تم سے اپنا حق نہیں لوں گا نہ ہی تمہیں زبردستی اس رشتے کو نبھانے پر مجبور کروں گا مگر تمہیں اس نکاح کو مجھے یعنی زرخان سکندر اپنے شوہر کو قبول کرنا ہی پڑے گا میں تمہیں بہت پیار سے سمجھا رہا ہوں یقین مانو آج سے پہلے ایسا اظہار محبت کسی سے نہیں کیا زرخان بہت ٹھہر ٹھہر کر بول رہا تھا جبکہ اس کا ایک ایک لفظ حور کے کانوں میں کسی شہد کی مانند گھل رہا تھا السلام علیکم پیارے ریدرز کیسے ہیں آپ سب امید کرتی ہوں کہ آپ سب بالکل ٹھیک ٹھاک خیریت سے ہو ں گے تو پیارے ریدرز کل بہت زیادہ مصروفیات کی یپی وجہ سے میں اسوڈ اپلوڈ نہیں کر سکتی اس کے لیے آپ سے بہت زیادہ معذرت چاہتی ہوں آج کے بعد ڈیلی دو ایپیسوڈ ہی آیا کریں گی انشاءاللہ میری پوری یپن کوشش ہوگی میں آپ کو روز دو اسوڈ ہی دیا کروں اور آج بھی دو ایپیسوڈ ہی اپلوڈ ہوں گی انشاءاللہ دو یپی سے تین گھں کے درمیان آپ کو دوسری اسوڈ مل جائے گی ناول کیسا جا رہا ہے کم باکس میں لازمی بتایا کریں اور اچھے اچھے ریویو بھی دیا کریں اپنا بہت سارا خیال بھی رکھا کریں شکریہ خدا حافظ میں چاہتا ہوں محبت نہ ی ا مگر تم مجھ پر ایک بار
یقین کرو میں تم سے یہ نہیں کہہ رہا کہ تم مجھے اپنے تمام یر حقوق سے نوازو مگر میں تم سے یہ ضرور بولوں گا کہ تمہیں مجھے قبول کرنا پڑے گا زرخان حور کے دونوں ہاتھ نرمی سے اپنے ہاتھوں میں تھامتے ہوئے بولا تو حور نے بے اختیار نظریں اٹھا کر زرخان کی طرف دیکھا
ایسا نہیں تھا کہ حور اسے اگنور کر رہی تھی اس کا قریب آنا اسے تمام یر حق خود دینا بہت حق سے اسے بولنا کہ میرے لیے ناشتہ لگواؤ میرے ساتھ ہی کمرے سے باہر نکلو اسے عزت دینا نرمی سے بات کرنا یہ ساری باتیں حور کے دل میں ایک طوفان سا پیدا کر دیتی تھی وہ اپنی حالت سے خود انجان تھی وہ زرخان کی طرف مائل ہوتی جا رہی تھی وہ اسے اگنور نہیں کرتی تھی بس وہ یہ چاہتی تھی کہ اسے زرخان کی یا زرخان کو اس کی عادت نہ ہو کیونکہ وہ اپنے بارے میں بخوبی جانتی تھی کہ وہ کیا ہے اگر کل کو قسمت اسے اس موڑ پر لے آتی کہ زرخان کو اسے چھوڑنا پڑنا تو وہ زرخان کی دوری کیسے برداشت کرتی ایسا نہیں تھا کہ صرف زرخان کو ہی حور کی عادت ہو گئی تھی
اصل حقیقت تو یہ تھی کہ حور کو بھی زرخان کی اتنی ہی عادت ہو گئی تھی جتنی زرخان کو حور کی تھی مگر وہ صرف اپنے بھائی کا انتظار کر رہی تھی میں محبتوں سے روموم لڑکی ہوں اور نظریں جھکاتے ہوئے بولے
میں تمہیں اتنی محبت دوں گا کہ تمہیں رومومیوں کا احساس ہی نہیں ہوگا زرخان نے مسکراتے ہوئے جواب دیا مجھ میں کوئی خاص خوبی نہیں ہے نظریں ابھی بھی جھکی ہوئی تھی
مجھے تم میں خوبیاں چاہیے بھی نہیں صرف تم چاہیے ہو زرخان کا لہجہ بے حد نرم تھا میں محبت کرنا نہیں جانتی نظریں زمین پر گاڑتے ہوئے کہا تھا میں سیکھا دوں گا" حور کے ہاتھ ابھی بھی اسی کے" ہاتھوں میں تھے
میں اگر وی ی کے فرائض پورے نہ کر سکی تو حور نے اپنا خدشہ پیش کیا
تم صرف ابھی میری دوست بن جاؤ زرخان نے اس کا خدشہ دور کیا میں بہت غریب ہوں اور عام سی لڑکی ہوں حور کی نظر ابھی بھی جھکی ہوئی تھی
لط بالکل لط تم غریب نہیں ہو بلکہ اس کل جہاں میں رہنے والے تمام لوگ غریب ہیں اور اپنے خدا کے محتاج ہیں جب ہم سب اپنے خدا کے محتاج ہیں تو پھر ہماری کیا اوقات کا ہم کسی کو غریب بولے تم غریب نہیں ہو اور تم عام نہیں ہو تم خاص ہو بہت خاص زرخان سکندر کی وی ی عام ہو ہی نہیں سکتی زرخان بولا تو حور کے دل نے ایک بیٹ مس کی میرا بھائی بے قصور ہے اس نے کوئی قتل نہیں کیا حور کے منہ پر اصل بات آئی تھی
اگر وہ بے قصور ہوا تو میرا وعدہ ہے کہ اسے باحفاظت واپس لاؤں گا زرخان نے اس کی پریشانی دور کرنا چاہی
آپ سچ بول رہے ہیں زرخان کی بات سن کر حور نے جھٹکے سے سر اٹھا کر زرخان کی طرف دیکھا اور یقین دہانی کرنا چاہی
ہاں میں سچ بول رہا ہوں تمہارے بھائی کی جان میرے حوالے ہے اگر وہ بے قصور ہوا تو وہ تمہارے پاس بالکل ٹھیک اور سلامت موجود ہوگا میں لاؤں گا اسے زرخان اسے یقین دلانا چاہا
آپ میرے قریب نہیں آئیں گے حور نے اگلی شرط رکھی وی ی ہو میری حق رکھ ہوں مگر تمہاری خواہش کے تحت یب تک انتظار کروں گا جب تک تمہارا بھائی نہیں مل جانا زرخان اس کا ہاتھ تھامے ٹیبل کے قریب لاتے ہوئے بولا اور کرسی گھسیٹ کر نرمی سے کرسی پر بٹھایا اور چلتا ہوا سامنے موجود کرسی پر آ بیٹھا بیب ٹیبل پر ہی ہی وہاں پہ کچھ ویٹرز آۓاورکھانا رکھنے گے ٹیبل پر کھانا سجا کر وہ لوگ واپس چلے گئے وہ کوئی ایک قسم کا کھانا نہیں تھا وہ بہت سی ڈشز تھی
کھانا شروع کرو کافی وقت ہو رہا ہے ہمیں وقت سے حویلی بھی پہنچنا ہے زرخان مسکراتے ہوئے بولا اور پلیٹ میں کھانا نکالنے لگا جب کہ حور اب زرخان کے ساتھ تھوڑی کمفرٹیبل ہو گئی تھی یا شاید یہ اس کی کہی گئی باتوں کا ایر تھا جو اسے اب گواہ نہیں محسوس ہو رہی تھی اماں مجھے آپ سے ایک بہت ضروری بات کرنی ہے زینت بیگم اس وقت اپنے کمرے میں بیٹھی فون پر اپنی بہن سے بات کر رہی تھی جب لابہ آندھی طوفان کی طرح کمرے میں داخل ہوئی
اچھا بعد میں سن لوں گی تمہاری بات ابھی جاؤ تم ک زینت بیگم لابہ کی طرف دیکھتی ہوئی بولی اور دوبارہ فون پر ہونے والی گفتگو میں مصروف ہو گئی نہیں اماں مجھے ابھی اور اسی وقت آپ سے بات کرنی ہے لابہ ضدی لہجے میں بولی یہ کیا طریقہ ہے لابہ نظر نہیں آرہا کہ میں فون پر تمہاری خالہ سے بات کر رہی ہوں ایسی کون سی مصیبت آگئی ہے جو تمہیں ابھی اور اسی وقت بات کرنی ہے جاؤ یہاں سے کچھ دیر بعد آنا زینت بیگم اسے گھورتے ہوئے بولی تو اس نے برا سا منہ بنایا اور وہیں بیڈ پر تک کر بیٹھ گئی کیونکہ اس کا ارادہ بات کیے بغیر یہاں سے جانے کا بالکل نہیں تھا اس لیے وہ زینت بیگم کے پاس ہی بیٹھ گئی اور انتظار کرنے لگی کہ کب وہ بات کر کے فارغ ہوں اور کب وہ ان سے اپنی بات کرے اماں بس بھی کر دیں میری بات سن لیں اسے وہاں بیٹھا ہوئےتقریباًادھےگھنٹےسےزیادہوقبگزرچکاتھا مگر زینت بیگم اور ان کی نوں کی باتیں تھی جو ختم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہی تھی جبکہ لابہ اب سخت اکتا چکی تھی ان کی باتیں سن سن کر کیونکہ فون پر ہونے والی گفتگو اسی کی شادی کے بارے میں ہو رہی تھی
اچھا ٹھیک ہے تم لوگ کل پہنچ جانا فون رکھتی ہوں اب خدا حافظ زینت بیگم نے خدا حافظ کہتے فون رکھا اور لابہ کی طرف دیکھا
ہاں بولو کیا مصیبت ان پڑی ہے جو تم اتنی بے صبری بنی ہوئی ہو زینت بیگم لابہ کو گھورتی ہوئی بولی اماں میں یہ شادی نہیں کرنا چاہتی آپ اس شادی سے انکار کر دیں لابہ زینت بیگم کی طرف دیکھتے ہوئے اس انداز میں بولی جسے وہ اس کی بات سن کر فوراً انکار کرنے چلی جائیں گی
کیا بکواس کر رہی ہو تم دماغ ٹھیک تو ہے تمہارا لابہ کی بات سن کر زینت بیگم کا دماغ ہی گھوم گیا جی ہاں میرا دماغ بالکل ٹھیک ہے اس لیے تو انکار کر رہی ہوں آپ پلیز انکار کر دیں جا کر بری اماں کو بول دیں کہ میں یہ شادی نہیں کرنا چاہتی لابہ منت کرنے والے انداز میں بولی
کیا فضول بکے جا رہی ہو اور تمہاری ہمت کسے ہوئی اس شادی سے انکار کرنے کی تمہارا رشتہ حارث سے اب نہیں بلکہ بچپن سے جڑ چکا ہے تم بچپن سے اس کی منگ ہو یہ الگ بات تھی کہ ہم نے اپنے بچوں کو نہیں بتایا ناکہ ان کے ذہنوں پر برا ایر نہ پڑے وہ ایک دوسرے سے غافل نہ ہو جائیں اور اب تم آ کر بول رہے ہو کہ تمہیں یہ شادی نہیں کرنی مجھے وجہ بتا سکتی ہو کہ تمہیں شادی سے کیا اعتراض ہے جو بھی تھا وہ ان کی بیٹی تھی ناسمجھ اور بے وقوف صحیح مگر وہ جاننا چاہ رہی تھی کہ اسے شادی سے کیا مسئلہ ہے اور انکار کی وجہ کیا ہو سکتی ہے
کیا بچپن سے" ان کی بات سن لابہ تو جیسے صدمے" میں ہی چلی گئی
ہاں بچپن سے تم بچپن سے حارث کے نام سے منسوب کر دی گئی ہو اور شادی تو تمہاری حارث سے ہی ہونی تھی اور اس سے ہی ہوگی کیونکہ تم اس کی امایب ہو ک زینت بیگم لابہ کے صدمے بھرے چہرے کو دیکھتی ہوئی بولی
نہیں اماں مجھے ان ہٹلر شادی نہیں کرنی پلیز آپ میری بات سمجھنے کی کوشش کریں وہ اتنا غصہ کرتے ہیں ہر وقت مجھے گھورتے رہتے ہیں اور میں ان سے کتنی چھوٹی بھی ہوں آپ پلیز سمجھیں نا وہ مجھے پسند بھی نہیں کرتے لابہ نے پھر وہی الفاظ دوہرائے جو وہ حارث سے بول کر آئی تھی میں تمہارے بابا سے 81 سال چھوٹی ہوں میں نے تو کبھی اعتراض نہیں کیا شادی کے بعد وہ بالکل ٹھیک ہو جائے گا اور تمہیں کس نے کہا کہ وہ تمہیں پسند نہیں
کرنا اگر وہ تمہیں پسند نہ کرنا ہونا تو وہ پہلے ہی شادی سے انکار کر دیتا مگر اس شادی میں اس کی مکمل رضامندی شامل ہے اور اب اگر تمہارے منہ سے میں نے دوبارہ انکار سنا تو میری جوتیاں ہوں گی اور تمہارا سر یقین مانو لابہ میں تمہارا ذرا لحاظ نہیں کروں گی یہ بھی نہیں سوچوں گی کہ تمہاری شادی ہونے والی ہے اب اٹھو یہاں سے اور عزت سے اپنے کمرے میں جاؤ پرسوں نکاح ہے اور اپنا دماغ ٹھکانے پر لگاؤ ناکہ تمہارے دماغ سے فضول سوچیں نکلیں اور اگر دوبارہ تم نے ایسی کوئی بھی فضول بکواس کسی کے بھی سامنے کی تو تمہارے بابا سائیں کو تمہارے بارے میں بتا دوں گی میں پھر تم خود ہی انہیں انکار کر دینا زینت بیگم سخت لہجے میں بولیں تو لابہ کا دل ڈوب سا گیا اب اسے کہیں سے بھی اپنا کام بنتا ہوا نہیں دکھائی دے رہا تھا اس لیے وہ بجھے چہرے کے ساتھ اٹھی اور زینب کا کمرے سے نکل گئی کیونکہ اسے کوئی شک نہ تھا اگر وہ مرید ایک بار اور بات کرنے کی کوشش کرتی یا دوبارہ انکار کرتی تو اس نے زینت بیگم کی جوتی کا شکار ہو جانا تھا اور وہ ایسا بالکل نہیں ہونے دینا چاہتی تھی
کیا ہوا چہرہ کیوں لٹ ہوا ہے تمہارا لابہ کمرے میں ک داخل ہوئی تو فاریہ اس کی طرف دیکھتی ہوں بولی کیا ہونا ہے اماں کو انکار کرنے گئی تھی لابہ سر سے دوپٹہ انار کر اپنے گلے میں ڈالتے ہوئے بولی تو فاریہ کو ساری بات سمجھ آگئی یقینا وہ انکار کرنے گئی تھی اور آگے سے اماں نے اسے ٹھیک ٹھاک عزت سے نوازا ہو گا اور وہی عزت لیے یہ واپس کمرے میں آگئی یہ سوچ کر فاریہ نے اپنی مسکراہٹ دبائی کیونکہ وہ جانتی تھی کہ ہونا تو یہی تھا مگر اس افلاطون کو کون سمجھانا جس کے سر پر انکار کرنے کا بھوت سوار تھا