چولہے پر رکھی کیتلی میں پانی کے اندر پتی جوش کھا رہی تھی اور جوی نگاہیں اس پر جمائے کھڑی تھی۔ گہرے گلابی رنگ کے پرانے سے جوڑے میں دوپٹے کو سینے پر پھیلائے شیلف پر دونوں ہتھلیاں ٹکا ئے۔ وہ خیالوں میں کھوئی سی کھڑی تھی۔
چولہے کے نیچے جلتی آنچ کا عکس دونوں آنکھوں کی پتلیوں میں چمک رہا تھا۔ اس دن مید ان کے واقع کے بعد سے وہ عجیب کیفیت کا شکار تھی۔ وہ جسے ہمدردی سمجھ رہی تھی وہ احساس کچھ اور ہی شکل اختیار کرتا جا رہی تھی۔ وہ خود سے تنگ آ رہی تھی۔ اس لڑکے کا خیال اٹھتے بیٹھتے ذہن پر سوار رہنے لگا تھا۔
دران کا اس سے ٹکراؤ اب بھی ویسے ہی ہوتا تھا لیکن وہ اب اس کی طرف دیکھنے سے کترانے لگی تھی۔ قہوہ یک چکا تھا۔ آنچ کو ہلکا کر کے وہ مری ۔ فریج میں سے دودھ نکلانے کے برآمد ے میں آئی تو جان کی آواز پر فریج کو کھولتے ہاتھ لمحہ بھر کو تھم گئے۔
"لڑکی نے اسلام قبول کر کے مسلم لڑکے سے شادی کر لی ہے " غصیلی لہجے میں وہ مریم سے کسی کا ذکر کر رہے تھے۔
جوی کے کان ایک دم سے کھڑے ہوئے۔ فریج پر ہاتھ تھم گئے۔ جان رات کا کھانا کھا رہا تھا وہ آج بہت دیر سے گھر آیا تھا اور اب وہ اور مریم لاؤنج میں لگی کرسیوں پر براجمان تھے۔ کھانا سامنے لکڑی کی چھوٹی سی میز پر رکھا ہوا تھا۔
جان کھانے کے بعد چائے لازمی پیتا تھا سنایا سو چکی تھی اور جوی اب جان کےلیے ہی چائے بنا رہی تھی۔
"کون۔۔۔ ؟ " مریم کی تشویش ناک آواز ابھری
"اپنے عاشق بھائی کی بیٹی اور کون "
جان نے نوالہ توڑتے ہوئے ناک چڑھا کر غصیلے لہجے میں جواب دیا۔ جوی نے جلدی سے دودھ کی بوتل نکالی اور فریج بند کیا
""اوہ خدا ۔۔۔ ۔ تو اب ؟ مریم کا ہاتھ بے ساختہ دل پر گیا
" اب کیا سر پکڑ کر بیٹھا ہے عاشق بھائی بیچارا کیا کر سکتا ہے غریب بندہ جب جوان یٹییاں ہیں عزت کا خیال نا کریں۔ تو کیا کرے " جان کے لہجے میں نفرت جھلک رہی تھی۔
جوی کے دل کی دھڑکن بے وجہ تیز ہوئی وہ تیزی سے کچن میں داخل ہوئی کان اب بھی باہر ہی لگے تھے۔
"سالن اور ڈالو " جان نے رعب سے پاس بیٹھی مریم کو حکم دیا
مریم جو خیالوں میں غرق تھی سٹپٹا کر سیدھی ہوئی اور پیالی میں سالن اور ڈالنے لگی۔ جوی اب دودھ کیتلی میں ڈال رہی تھی۔
"جوی اور سنایا کہاں ہیں؟ " جان نے سر جھکائے نوالہ توڑتے ہوئے عجیب شاکی سے لہجے میں سوال کیا
" سنایا سو گئی ہے جوی چائے بنا رہی ہے آپ کے لیے " مریم نے فوراً مؤ دبا نہ جواب دیا
"ہم۔ م۔ م بچیوں پر دھیان رکھو " تھکا سا لہجہ تھا
" سنا کیسی باتیں کرتے ہیں میری جوی اورنا ایسی نہیں ہیں " مریم نے فوراً اس بات پر خفگی ظاہر کی
"وہ ایسی نہیں ہیں لیکن وقت ایسا ہی ہے جوی کے امتحانات کے بعد اسے بس گھر بیٹھا لو "
اب کی بار جان کا لہجہ زیادہ سخت تھا مریم نے ایکدم بھنویں اکھٹی کیں۔
"کیسے باتیں کر رہے ہیں اس کو بہت شوق ہے پڑھنے کا " مریم گڑ بڑا کر وضاحت دے گئی
"نہیں کوئی ضرورت نہیں میری چائے کمرے میں لے آؤ " جان نے قطعیت سے کہا
ایک جھٹکے سے اپنی جگہ سے اٹھا اور کمرے کی طرف بڑھ گیا۔ جوی کے ہاتھ چائے کپ میں ڈالتے ہوئے کایب رہے تھے۔
☆☆☆☆☆☆باسل
✍️بقلم: ہما وقاص
قسط نمبر8
رات کے ایک بجے بھی شھنگائی کے سٹی ہوٹل اور اس کے مضافات کی عمارتوں میں آنکھوں کو چندھیاں دینے والی زرد سفید اور مختلف رنگ کی روشنیاں جل کر اس آخری چاند کی تاریخ کے پھیلتے اندھیرے کو مات دے رہی تھیں۔
سٹی ہوٹل کی ساتویں منزل کا یہ حسین کمرہ بھی پوری طرح روشن تھا۔ کرسٹن ڈائیور کی بھینی سی خوشبو کمرے کے ہر کونے سے اٹھ کر ماحول کو مسحور کن کر رہی تھی۔
دو نفوس کی موجودگی کے باوجود کمرے کی خاموشی میں لیپ ٹاپ کے سپیکر سے اُبھرتی با زگشت کے علاوہ اور کوئی آواز نہیں تھی۔ کمرے میں موجود ہلکے مسٹرڈ رنگ کے لیدر کاؤچ پر دران اور کچھ دوری پر موجود صوفے پر انل اپنی سماعتوں کو مکمل طور پر لیپ ٹاپ سے اٹھنے والی بازگشت پر لگائے ہم تنگوش تھے۔
لیپ ٹاپ کاؤچ کے بلکل سامنے رکھی ہوئی چھوٹی گول میز پر پڑا تھا اور کا ؤچ پر درانگ آگے جھکا دونوں بازؤں کی کہنیوں کو ٹانگوں پر ٹکا ئے اور دائیں ہاتھ کو ٹھوڑی کے نیچے رکھے پر سوچ انداز میں بھنو یں سکیڑے لیپ ٹیپ سکرین پر نگاہیں جمائے ہوا تھا۔
ہلکے گرے رنگ کی شرٹ کا گریبان ٹائی سے آزاد تھا اور سامنے کے دو بٹن کھلے تھے شرٹ کی آستین کلائی سے اوپر تک مری ہوئی تھیں جہاں کلائی کی مضبوط رگیں اب لیپ ٹیپ سے اٹھنے والی بازگشت پر تن کر ابھر رہی تھیں۔ یہ اسکی ضبط کی نشانی تھی اس کی رگیں تن جاتی تھیں اور جبڑے ایک دوسرے میں پیوست ہو کر چہرے کی سختی میںاضافہ کر دیتے تھے۔
چپِ انل کی جھوٹی سرپرائز بڑتھدے پارٹی پر وہ ہارون کے کان کے پیچھے گردن پر مائیکرو لگانے میں کامیاب ہو چکا تھا جس کے فرشتوں کو بھی علم نہیں تھا کہ وہ گیم پر گیم کھیلنے کا عادی تھا۔
وہ دران ملک تھا جس کو سامنے والے کو اُسی کے انداز میں جواب دینے کی عادت تھی۔ یہ نفرت یہ جلن یہ حسد وہ ان سب میں بڑا ہوا تھا۔ یہ وہ سب احساسات تھے جن میں نیب کر وہ اس بلندی پر پہنچا تھا۔
اب بھی ہاروی اور بروس کے ساتھ انڈسٹری کے بہت سے لوگ اس کی اس کامیابی پر کتنے کینہ توڑ ہیں یہ وہ باخوبی جانتا تھا۔ یہ تلخی یہ روکھا پن یہ خالی ویران قہقے اور سمندر سی گہرائی لیے آنکھیں یہ سب سہہ کر یہاں پہنچی تھیں۔ اسی لیے وہ اُس دن ہاروی کے دعوت دینے پر ہی ٹھٹھک گیا تھا اور اب اس کو زیادہ دیر انتظار نہیں کرنا پڑا تھا رات کے ایک بجے بروس ہاروی کے کمرے میں موجود تھا اور اب ان دونوں میں ہونے والی گفتگو وہ با آسانی سن رہا تھا۔
"یہ میڈیسن کام کرے گی کیا؟ " ہاروی کا متعجب لہجے میں پوچھا گیا سوال لیپ ٹاپ کے سپیکر میں صاف سنائی دے رہا تھا۔
یقیناً بروس نے ہارون کو کوئی میڈیسن دکھائی تھی جس کے بارے میں وہ اس استفسار کر رہا تھا۔
"ایسی ویسی ۔۔ ۔ اچھے اچھوں کی بینڈ بج جاتی ہے اس سے تو درانگ کیا چیز ہے " بروس نے ہلکا سا قہقہ لگا کر کمینگی سے جواب دیا۔
مطلب وہ دران کو پارٹی میں کوئی میڈیسن کھلانے والے تھے۔ انل نے ایک دم سے ہر بڑا کر دران کی طرف دیکھا جو تاہنوز اسی طرح سر جھکا ئے سب سن رہا تھا ہاں بس اب ہاتھ کی مضبوط انگلیاں ٹھوڑی شہلا رہی تھیں۔
"کیسے دیں گے یہ دران کو؟ " ہاروی اب بروس سے اگلا سوال پوچھ رہا تھا
"اس کے فیورٹ مشروب میں ملا کر سافٹ ڈرنک لیتے ہیں نہ جناب دی درایگ ۔۔ ۔ سائن آف پاور یارن دا این میز نیور ایور ڈرنک دا وسکی وائن اینڈ رَم (درانگ طاقت کا نشان دشمنوں کو پھاڑ دینے والا کبھی بھی وسکی وائن یا رم نہیں پیتا) " بروس کا لہجہ مسخرگی لیے ہوا تھا۔
وہ اپنی ہی بات کے بعد خود ہی لطف اندوز ہوتا قہقہ لگا رہا تھا۔
"ہوں " ہاروی نے ہنکارا بھرا
"دیکھتے ہیں کہ تمھاری یہ میڈیسن درانگ کی کیا حالت کرتی ہے؟ " ہاروی نے پر سوچ لہجہ میں کہا
یہ سب سن کر انل کی ناک اب غصے میں پھول رہی تھی جب کہ دران اسی حالت میں ٹکٹکی با ندھے بیٹھا تھا۔
البتہ چہرے کا سپاٹ پن اب مزید بڑھ گیا تھا۔
"یہ میڈیسن کھائی ہو اور پھر ساتھ میں لیسا جیسی تباہی ہو پریشان نہیں ہو درانگ دی پاور کی درگت بننے جا رہی ہے " بروس چہک رہا تھا۔
"تباہی وہ بھی لیسا جیسی ۔۔ ۔ لیسا کا ہی کہا ہے نا سیون کو؟ " ہاروی نے متجسس لہجے میں بات پر زور دیتے ہوئے پوچھا
"ہاں سب سیٹ ہو چکا ہے سب فائنل ہے لیسا وقت پر مینگولے پہنچ جائے گی " بروس اسے لڑکی کے بارے میں معلومات دے رہا تھا جس کو وہ شائد دران کو پھنسانے کے لیے اس رات بلوا رہے تھے۔
" درانگ کے کمرے میں کیمرے نصب کروا دیے ہیں بیڈ کا ویو ہے " بروس اب ہارون کو مزید معلو مات دے رہا تھا۔
انل بار بار دران کے چہرے کے تاثرات پر جانچتی نگاہ اٹھا رہا تھا۔ جو اسی طرح پر سوچ بیٹھا تھا۔
"یس اور اب تو سب انتظار میں ہیں سٹیفن کیلو ین سب پیسہ لگا چکے ہیں ہمارے ساتھ کام کا پنگا اور نخرہ درانگ کو مہنگا پڑ جائے گا " ہاروی نے مزے سے بروس کے ٹھٹھے میں اس کا ساتھ دیا
" کس ایک دفعہ بس ایک دفعہ اس ایٹی چیوڈ پاور مین کا یہ بھرم چکنا چور ہو جائے پھر دیکھنا منہ سے یہ فلم سے مناظر تلف کروائے گا " بروس کی دانت پیسنے جیسی آواز تھی۔
دونوں کا مشترکہ بے باک قہقہ گونجا دران نے بازو کو جھٹکا اور آبرؤ اچکائے کلائی پر بندلی ھی گھڑی پر نگاہ ڈا سوئیاں رات کا سوا ایک بجا رہی تھیں۔
"چل رات بہت ہو رہی ہے میں چلتا ہوں گڈ نائب " بروس اب ہاروی سے اجازت طلب کر رہا تھا۔
دران سیدھا ہوا اور ہاتھ بڑھا کر لیپ ٹاپ کو بند کر دیا دونوں ہاتھوں کی انگلیوں کو آپس میں پھنسا ئے سر کی پشت کے پیچھے کیا اور کاؤچ کی پشت سے سر ٹکا یا کندھوں کے پھیلتے ہی کسرتی بازو اور واضح ہو رہے تھے لبوں پر استہزائیہ مسکراہٹ آنکھوں کی چمک کے ساتھ ساتھ گہری ہو رہی تھی۔ جبکہ انل اس کے برعکس سر تھام چکا تھا
"اوہ ۔۔ ۔ جیز یز!!!!! ۔۔ ۔ یہ سب کرنے والے ہیں تمھارے ساتھ اور سب کے سب ملے ہوئے ہیں کمینے اور ہم نہیں جائیں گے تو منہ کی کھانی پڑے گی ان سب کو " ابلنے حیرت سے آنکھیں پھیلائیں اور پھر اپنا خیال ظاہر کیا
دران کی طرف دیکھا جس کے چہرے پر موجود طمانت میں ذرا بھر بھی فرق نہیں آیا تھا۔ وہ اب کاؤچ کے ہتھے پر بازؤ پھیلائے دوسرے ہاتھ میں پکڑے اپنے موبائل کی سکرین کو اوپری رُخ گھما رہا تھا۔ آنکھوں کی پتلیوں میں سکرین کی بدلتے عکس واضح ہورہے تھے۔
"انل میرا وَلیم بسِ پوک سوٹ ریڈی کروانا کل شام کے لیے " مگن سے لہجے میں حکم صادر کیا
انل نے چونک کر دیکھا ہونق ہوتے چہرے پر حیرت واضح تھی۔
"دران ۔ ن۔ ن۔ ن تم پاگل ہو کیا؟ "
وہ اسی طرح حیران سا مکمل طور پر اس کی طرف گھوم گیا جو تسلی آمیز لہجے میں اسے حکم صادر کر چکا تھا۔
"اور ہاں ۔۔ ۔ سرچ کر لینا تم کیسے کنٹرول کرو گے خود کو اس میڈیسن کے بعد کیونکہ بروس کہہ رہا ہے بینڈ بج جاتی ہے تو بج جاتی ہو گی " سپاٹ لہجے میں اگلا حکم صادر کیا
نگاہیں ہنوز موبائل سکرین پر جمی تھیں یکا یک انل کی گردن گدی سے آگے ہوئی
"واٹ"!!!!!!
آنکھیں حیرت سے پھیلی بھنوں سے مزید جگہ گھیر رہی تھیں مطلب وہ سب سوچ بھی چکا تھا کہ اسے کیا کرنا ہے
" دران ۔۔ ۔ یہ کیسا مزاق ہے کیا تم یہ کہہ رہے ہو کہوہ میڈیسن والا مشروب میں پیوں گا؟ " انل نے سینے پر ہاتھ رکھے ایسے استفسار کیا جیسے اس کی کہی بات پر یقین نا ہو
"ہاں میرا وہ مشروب کا گلاس تم پیو گے چینج کرنے ہوں گے گلاس ہمیں ان سے چھپا کر کیسے وہ میں بتاؤں گا تمہیں " ایک لمحہ کے لیے سر اوپر اٹھائے اس کی بات کی تصدیق کی
انل کو حیرت کا شدید جھٹکا لگا تھا جبکہ دوسری طرف نا تو اطمینان میں کوئی کمی تھی اور نا ارادوں میں کسی قسم کی کوئی لغزش تھی۔
"دران پتا نہیں کیسی میڈیسن ہو گی کیا اثر ہو گا میں ۔۔ ۔ "
انل کے مضطرب سے لہجے میں اب دران کی بات پر غصہ بھی صاف ظاہر ہو رہا تھا۔
"تم ورجن ہو؟ " خفیف قہقے کے ساتھ سوال کیا
انل سٹپٹا گیا
"شٹ اپ "
فوراً دانت پیسے جبکہ وہ اب موبائل میز پر رکھنے کے بعد زیر لب مسکرا رہا تھا۔ موبائل کو رکھتے ہی سگریٹ کیس اٹھایا۔
"ظالم کہیں کا اور اس کو میری ورجن ہونے پر شک ہے کیا؟ " انل نے آبرو اچکائے خود سے سوال کیا
"دران میں وہ نہیں پیوں گا " خفگی سے گھورتے ہوئے مشروب پینے سے صاف انکار کیا
" "ٹھیک ہے پھر مجھے پینا پڑے گا تیار رہنا پھر میرا لیسا دی تباہی کے ساتھ ۔۔ ۔ برے تحمل سے جواب دیا "نہیں تم بھی نہیں پیو گے ۔۔ ۔ پتا نہیں کیا ہوتا ہو گا اس کو پینے کے بعد میڈیسن کا نام نہیں لیا انھوں نے جو میں سرچ کرتا پھروں " انل کے لہجے اور چہرے پر پریشانی یکساں عیاں تھی
" بے قابو ہو جاتا مرد اور اس زیادہ کیا ہو گا " دران نے کندھے اچکا کر متوازن لہجے میں جواب دیا
لائٹر اب اس کے ہونٹوں میں دبی سگریٹ کو شعلہ دے رہا تھا۔ انل حر کر سر ہوا میں مارتے ہوئے اسے فقط گھور گیا
" دران اس کا آسان حل جب یہ ہے کہ ہم وہاں نہیں جائیں گے تو پھر ۔۔ ۔ ہم مشکل میں کیوں گُھس رہے ہیں "
انل تیزی سے تین ڈگ بھرتا اب اس کے سر پر کھڑا تھا جو مزے سے کاؤچ کی پشت سے سر ٹکا ئے اب دھواں ہوا میں چھوڑ رہا تھا۔
"ہارون کے منہ پر مارتے ہیں فلم اور مجھے انتہا کا افسوس ہے کہ میں نے تمھاری منتیں کی تھیں کہ تم یہ فلم کرو گے " انل نے تاسف بھرے لہجے میں کہتے ہوئے پیشانی سہلائی
"اور مجھے خوشی ہو رہی ہے " لبوں کو گولائی کی شکل میں کرتے ہوئے دھویں کے مر غو لے کو ہوا میں چھوڑا
انل نے تاسف بھری سانس خارج کی کوئی فائد نہیں تھا وہ ٹھان چکا تھا سب اور اب سامنے خلا میں نگاہیں مرکوز کیے پرعزم لہجے میں کہہ رہا تھا۔
"جب دشمن خفیہ چالیں چل رہا ہو تو اسے اس کی ہی ٹکر سے جواب دینا چاہیے کھلے عام نہیں "
وہ سوچ چکا تھا اسے ان کی جلائی آگ میں کود کر ہی ان کو مات دینی ہے اور ویسے بھی وہ اپنی بہت سی باتوں کے ساتھ اس سوچ بھایبلینے والی خاصیت کو سب سے پوشیدہ ہی رکھتا تھا۔
یہ دنیا ایسی ہی ہے اس نے زندگی کے ہر قدم پر ٹانگیں کھینچنے والے دیکھے تھے۔ ایکد وڑ ہے یہ زندگی جہاں ہر ہر جگہ میں آپکو ایسے لوگ ملیں گے جو حسد کی آگ میں چلیں گے آپ کو مات دینے کے لیے ہر حد سے گزرنے کو تیار ہوں گے۔ اور دران ملک کے لیے یہ سب انوکھا نہیں تھا۔
***
کراچی کے سمندر کی موجیں اس شہر کی بہت سی اذیتوں ناانصافیوں اور انسانوں کے روپ میں چھپے بہت سے بھیڑیوں کے ظلم سے بے خبر ساحل سے ٹکرا کر واپس جا رہی تھیں۔
یہ مدرسہ ریاض الجنت کا صحن تھا جہاں اس وقت بہت سے دس سے چودہ سالہ بچے عشاء کی نماز کی ادائیگی کے بعد اب ایک بڑے سے ہال نما کمرے میں داخل ہو رہے تھے۔ کمرے میں قطار در قطار چٹائیاں بچھی تھیں۔ ایک طرف لگی الماری میں انگنت قرآن پاک اوپر نیچے رکھےہوئے تھے۔ یہاں اب ک رات کو ایک دفعہ سب قرآن پا حفظ کرنے والے طلبہ کو سبق کی دہرائی کرنے کے بعد سونے جانا تھا۔
یہ وہ بچے تھے جو قرآن کو حفظ کرنے کے لیے مدرسے میں ہی رہائش رکھتے تھے۔ یہاں بچوں کی طرح بہت سے استادوں کو بھی مدرسے میں رہائش دی گئی تھی۔
تمام بچے قمیض شلوار میں ملبوس پائنچوں کو ٹخنوں سے اوپر کیے سروں پر کروشیے سے بنی سفید ٹوپی پہنے اب زمین پر بچھی چٹائیایوں پر قطار در قطار بیٹھ رہے تھے۔
قرآن پاک کو ریل پر سجائے آگے پیچھے جھولتے بچے قاری کے آنے سے پہلے سبق کی زور شور سے تلاوت کی صورت میں دہرائی کر رہے تھے۔
انہی بچوں میں دس سالہ دران ملک بھی موجود تھا جو مٹیلے رنگ کے پتلے سے قمیض شلوار ملبوس یہاں بیٹھے تمام بچوں کی طرح آگے پیچھے جھول نہیں رہا تھا۔ بس آنکھیں بند کیے تلاوت میں مگن تھا۔ وہ اب پہلے کی نسبت دبلا ہو گیا تھا۔ چہرے پر اب بھی بے تحاشہ سنجیدگی تھی۔
دستگیر بیگم نے پانچویں کلاس کے بعد اسے اسکول کی تعلیم دینے کے بجائے قرآن پاک کا حافظ بنانے کا فیصلہ کیا تھا۔ اس فیصلے پر سب ہی خوش ہوئے تھے کیونکہ اب سب کی زندگیاں حرام کرنے والا دران صرف ہفتے بعد ہی گھر میں نظر آتا تھا۔
ہاں البتہ جب کبھی کوئی سودا سلف لانے اور کام کرنے میں برھان اور فائقہ سب بڑوں کو دو ٹوک جواب دے دیتے تب انہیں دران شدت سے یاد آیا تھا کیونکہ دران کی حیثیت اس گھر میں ایک اضافی نا پسند یدہ فرد کی طرح تھی۔ اس لیے ملک ہاؤس میں یاور اور اسفند کے علاوہ ہر شخص اسے اپنا زر خرید غلام ہی سمجھتا تھا۔ ملک ہاؤس کی سربراہی دستگیر بیگم کے ہاتھ میں تھی اور وہ جو بھی فیصلہ کرتی تھیں اسفند اور یاور کیان کے سامنے کچھ نہیں چلتی تھی۔
دران تو محض دس سال کی عمر میں بھی سارا دن گھر کے مختلف کاموں میں پسا جاتا تھا نکڑ کی دوکان کے چاہے چار سو چکر لگانے ہوں وہ دران ہی لگاتا تھا کسی کو پانی کا گلاس بھر کر دینا دستگیر بیگم کی چھڑی پکڑا کر ان کو بستر سے اٹھانا بیٹھے بیٹھے ہر بندے کو پانی کا گلاس پلانا رات کو اپنے سکول کے جوتوں کے ساتھ برھان اور فائقہ کے جوتے پالش کرنا ہر دفعہ گھنٹی پر دروازہ کھولنے جانا یاور کے چھوٹے بیٹے راہب کو جھولا دینا یاور کی بیٹی سبرینا کو گود میں اٹھائے پھرنا ۔ اس نے جب سے ہوش سنبھالا تھا اپنے اردگرد کی دنیا ایسی ہی دیکھی تھی۔ جس میں صبح سے گئے رات کو واپس آنے والے یاور اور اسفند ملک کے علاوہ کسی فرد کی آنکھ میں اس کے لیے انسیت نہیں تھی۔ جب
جب جس وقت بھی جس کا بھی دل چاہتا وہ اسے اس کی غلطی پر تھپڑ اور گھو نسا جڑ دیتا تھا۔ وہ زیادہ چھوٹا تھا تو وہ برھان اور فائقہ کو مار کر اپنا غصہ نکال لیتا تھا مگر اب وہ ان کی جگہ چھت کی دیواروں پر گھونسے مارتا تھا۔
وہ روتا نہیں تھا جب بھی کوئی اسے اذیت دیتا وہ خود کو اذیت دیتا تھا۔ وہ چھت پر جا کر دیواروں کو گھونسے اور ٹانگیں مارتا تھا اور متواتر اس وقت تک مارتا رہتا تھا۔ جب تک اسے تکلیف کا احساس نہیں ہونے لگتا تھا۔ اور وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ یہ تکلیف کا احساس کم ہوتا جا رہا تھا گال پر پڑنے والے تھپڑ کی تو اسے اب جلن تک نہیں ہوتی تھی۔
اسے شروع سے سرکاری اسکول میں پڑھایا گیا تھا مگر وہ وہاں بھی اپنی کارکردگی میں اپنا آپ یا بت کر چکا تھا۔
پانچویں جماعت تک وہ ہر جماعت میں اول آیا تھا مگر پانچویں جماعت کے فوراً بعد دستگیر بیگم نے حکم جاری کر دیا تھا کہ وہ اب قرآن حفظ کرے گا۔ انہیں دران کے خون سے اب بھی یہودیت کی بو آتی رہتی تھی اور انہوں نے حکم صادر کیا تھا وہ قرآن حفظ کرے گا تو ہی وہ اس پر سے فرنگی ہونے کا لیبل ہٹائیں گی۔ اور ہر بار کی طرح وہ ایک ربورٹ کی مانند سر جھکائے اس مدرسے میں آ گیا تھا۔
مدرسے کے ہال میں بچوں کے پڑھنے کا شور یکایک سے بڑھا تھا کیونکہ قاری اب ہال میں آ چکا تھا۔ سفید رنگ کے گول گھیرے والے قمیض شلوار میں ملببوس کندھے پرصافہ رکھے وہ کوئی تیس سالہ اس مدرسے کا پرانا قاری تھا۔ یہ رات کو سبق کی دہرائی کروانے والا قاری تھا۔ کیونکہ اس کی رہائش مدرسے کے ہاسٹل نما ہجرے میں ہی تھی۔ اس جیسے بہت سے دور دراز گاؤں سے آئے قاری مسجد کے ہجر وں میں مقیم تھے جو بچوں کو قرآن حفظ کروانے کی تعلیم دیتے تھے۔
یہاں اس مدرسے میں آئے اسے پندرہواں دن تھا اور وہ پہلے دن سے ہی رات والے قاری کی عجیب نگا ہوں کو بھانپ گیا تھا۔ منفی سوچ اور اس کی محسوسات وہ بہت جلد جانچنے لگا تھا۔ قاری اسے بہت غور سے اور عجیب نگاہوں سے دیکھتا تھا اگرچہ وہ یہاں موجود تمام بچوں میں نمایاں تھا کیونکہ اس کی صورت میں یہ مغربی حسن کا ملاپ اسے ہر جگہ سب سے منفرد بنا دیتا تھا مگر قاری کے ذہن میں اس کو لے کر پنپتے گندے عزائم اس کے چھوٹے سے ذہن کو سمجھ تو نہیں آتے تھے لیکن اسے یہ پتا چل رہا تھا اسے ان سے خطرہ ہو سکتا ہے۔
آج یہ منفی لہریں بہت عجیب طرح سے اثر انداز ہو رہی تھیں اور بلکل وہی ہوا جس کے بارے میں اس کی چھٹی حس اسے پہلے سے آگاہ کر رہی تھی۔ بعض اوقات آپ کی زندگی کی تلخ تجربے آپ کی عمر سے زیادہ ہوتے ہیں اور وہ بھی انہی میں سے ایک تھا جس نے دس سال کی عمر میں ہی انسانوں کے ایسے روپ دیکھے تھے جو شائد بہت سے لوگ عمر کے وسط میں جا کر دیکھتے ہیں۔ یہی وجہ تھی عام بچوں کی نسبت اس کی چھٹی حس بہت تیز تھی
قاری نے مسوائے اس کے باقی سب لڑکوں کا سبق سنا تھا اور پاس بیٹھے لڑکے کو کچھ کہہ کر اپنی جگہ سے اٹھ گیا۔ وہ لڑکا قاری کی بات سن کر سیدھا دران کے پاس آیا تھا۔
"کدران قاری صاحب تمہیں اپنے کمرے میں بلا رہے ہیں تمھارا سبق ادھر ہی سنیں گے قرآن پا لے کر چلے جاؤ " پندرہ سالہ لڑکا اسے حکم صادر کرنے کے بعد اپنا قرآن پاک تھامے الماری کی طرف بڑھ گیا تھا۔
دران اپنی جگہ سے اٹھا اور قرآن کو وہیں قرآن کی ریل میں رکھتے ہوئے ہال میں موجود بڑی سی لکڑی کی الماری کی طرف بڑھ گیا جہاں اس کو ایک خانہ دیا گیا تھا جسے باہر کی طرف تالا لگتا تھا۔ اس میں اس کی تمام چیزیں تھیں جن میں وہ بہت سی عجیب چیزیں بھی ساتھ لایا تھا جن کو وہ اپنے ساتھ رکھتا تھا۔
ایک چھوٹا سا مردانہ ریزر کا بلیڈ چھوٹی قینچی ایک چین اسے ایسی چیزیں جمع کرنے کی عا دت تھی۔ اس نے ایک ٹرانس کی سی کیفیت میں الماری کے جانے کا تالا کھولا اور چھوٹے بلیڈ کو اپنی دو انگلیوں کے بیچ میں دبا لیا۔ و اپس آیا اور قرآن پاک کو سینے سے لگا کر قاری کے ہجرے کی طرف چل دیا۔
اس ہال میں سے نکل کر بڑا سا صحن تھا اور صحن سے پیچھے کھلنے والے دروازے میں مدرسے کا ہاسٹل تھا جہاں بہت سے کمرے تھے اور نہیں پر استادوں کے ہجرے تھے۔
وہ اب قاری کے ہجرے کے دروازے کے سامنے کھڑا تھا جہاں دروازے کے آگے سفید رنگ کا ململ کا پردہ اندر چلتے پنکھے کی ہوا سے ہل رہا تھا۔
اس نے ہاتھ کی انگلیوں کو ہلکی سی جنبش دی اور بلیڈ انگلی کی پوروں میں جکڑا گیا۔ ایک ہاتھ سے پردہ ہٹا کر وہ ہجرے میں داخل ہوا سامنے نظر قاری پر پڑی جو اس چھوٹے سے کمرے میں موجود ایک چارپائی پر لیٹا ہوا تھا اور دوسری چارپائی خالی تھی جہاں دوسرا قاری آج شائد چھٹی پر تھا۔
"کیسا ہے دران ۔۔ ۔ آجا آجا ڈر مت " قاری نے پچکارتے ہوئے مٹھاس بھرے لہجے میں کہا اور اٹھ کر بیٹھ گیا۔
دران نے سر جھکائے قدم آگے بڑھائے اور چارپائی کے پاس آ کر قدم روک دیے۔
"میری ٹانگیں دبا دے پہلے پھر تیرا سبق سینا ہوں قرآن پاک وہاں میز پر رکھ کر آ جا " قار کی آنکھیں اب اسی کے چہرے پر گھوم رہی تھیں۔
دران خاموشی سے آگے بڑھا اور کچھ دور رکھی میز پر آہستگی سے قرآن پاک رکھ کر وا پس مرا ۔ اللہ کی کتاب پڑھانے والے کے دل میں شیطان ایسا گھیرا ڈال کر بیٹھا تھا کہ اسے اس مقدس کتاب کو اپنے سامنے میز پر رکھو اتے ہوئے بھی ایک لمحے کے لیے خوف نہیں آیا تھا۔
"آجا کھڑا کیوں ہے آجا میرے پاس " قاری نے خباثت سے دانت نکالتے ہوئے کہا
در ان نے ایک نگاہ قرآن پر ڈالی آنکھیں بند کیں اور پھر کھولیں اور قدم آگے بڑھا دیے۔ قاری کے چہرے پر موجود شیطانیت اور بدلتی نیت اس کے ننھے ذہن کو جھنجوڑ رہی تھی۔ جیسے ہی وہ قاری کی چارپا ئی کے قریب پہنچا قاری نے اس کا بازو تھام کر ایک جھٹکے سے اسے اپنے قریب کیا۔ دران کی نگاہ اب بھی قرآن پاک پر تھی جس کا غلاف پنکھے کی ہوا سے ہل رہا تھا۔
"ایسے بیٹھ جا میرے گود میں " قاری کے لہجے کی خباثت اور اس کے منہ سے اٹھتی نسوار کی بدبو اس کی ناک کے نتھنوں میں گھس کر اس کے اعصاب کو چوکنا کر چکی تھی۔ وہ اسے اپنی گود میں جکڑ رہا تھا۔
وہ نہیں جانتا تھا قاری اس کے ساتھ کیا کرنا چاہتا ہے ہاں لیکن دماغ بار بار اسے اشارے دے رہا تھا۔ اور اس کا دماغ کبھی بھی اس سے جھوٹ نہیں بولتا تھا قاری کی حرکات اس کے ساتھ اچھی نہیں تھیں۔
"چھوڑو مجھے " سپاٹ مگر سخت لہجے میں رعب سے کہا۔
قاری جو حواس کھوئے شیطان کا روپ دھار چکا تھا۔ اس کے یوں سخت لہجے میں کہنے پر اور جوش میں آ گیا۔
"حب کر نہیں تو کل سارا دن ایک ٹانگ پر کھڑا رکھوں گا سمجھا حب جو کر رہا ہوں کرنے دے یہ کپڑا ڈال منہ کے اندر " قاری کا لہجہ شیطانیت کے نشے میں ڈوب گیا تھا۔
وہ اب پاس پڑے اپنے صافے کو زبردستی دران کے منہ کے اندر ٹھونس رہا تھا۔ دران نے کہنی اس کے سینے میں مارتے ہوئے ہاتھ کو ایک جھٹکا دیا تھا اور انگوٹھے اور انگشت انگلی میں پھنسا بلیڈ رخ مو ڑتے ہی قاری کی گردن پر اس تیزی سے پھیرا کہ وہ بلبلا اٹھا۔ جیسے ہی اس کے ہاتھوں کی گرفت کم ہوئی دران تیزی سے اس سے دور ہوا
"اوہ نامراد ۔۔۔۔ ۔ " تڑپ کر وہ اپنی جگہ سے اٹھا تھا۔
گردن پر جیسے ہی ہاتھ رکھا تو خون سے لتھپتھ تھا خوف سے اس کی ٹانگیں کانپ گئیں دران نے آگے بڑھ کر قرآن کو اٹھایا سییےسے لگایا اور کمرے کے دروازے کی طرف دوڑ لگا دی۔ کنڈی کو برق رفتاری سے کھولا اور مدرسے کے بیرونی گیٹ کی طرف دوڑ لگا دی۔
"پکڑو اس خبیث کو میرا گلا کاٹ دیا اس نے " قاری کی وحشت ناک آواز کمرے میں اور مدرسے کے برانڈے میں گونج رہی تھی۔
اس کے بھاگتے قدم ساری آوازوں کو چیخوں کو اور اپنے عقب میں بھاگتے قدموں کو پیچھے چھوڑ رہی تھیں۔ وہ بہت تیز بھاگ رہا تھا بہت تیز قرآن کو ایک ہاتھ سے سینے سے لگائے اس کی سانسیں اتھل پتھل تھیں۔ وہ ایک سکینڈ کے لیے رکا نہیں تھا اور اتنی رفتار سے بھاگا تھا کہ کسی کے ہا تھ نہیں آیا تھا مدرسے کی دروازے سے نکل کر سنسان گلی میں اور پھر سڑک پر دوڑتی بھاگتی ٹریفک میں وہ اندھا دھند بھاگ رہا تھا۔
سینہ دھک دھک کر رہا تھا اور اب عجیب سی گرمی کا احساس دلا رہا تھا۔ کوئی اس کو تھنک رہا تھا۔ قرآن گرم ہو رہا تھا۔