شھنگائی سٹی ہوٹل کی شاندار عمارت کا علی شان کمرہ کمرہ کیا ہال کہیں تو بھی غلط نہیں۔ بیش قمیت فرنیچر شیشے کی طرح چمکتا فرش اور دیواریں کمرے کے حسن کو بڑھا رہی تھیں۔
ہاروی پروڈکشن نے اپنے تمام عملے کو شھنگائی میں شوٹنگ کے دوران اسی ہوٹل میں رہائش دی تھی۔ دران اور کارلہ کا کمرہ لیگژری رومز میں آیا تھا۔
اس وقت شام کے سات بج رہے تھے اور آج دن کی شوٹنگ کے بعد وہ کچھ دیر پہلے ہی واپس ہوٹل آئے تھے۔ انل کمرے میں موجود صوفے پر بیٹھا تھا وہ رات کو سونے کے لیے بس الگ کمرے میں جاتا تھا۔ اس کے بلکل برابر میں دران پچھلے دو گھنٹے سے بھنویں اکٹھی کئے لیپ ٹاپ پر انگلیاں چلاتے ہوئے پتا نہیں کس کھوج میں محو تھا۔
شوٹنگ سے واپس آتے ہی وہ ڈھیلے سے ٹرائیوزر اور ہلکی پھلکی سی ٹی شرٹ کو زیب تن کر چکا تھا۔ اب وہ لیپ ٹاپ کو گود میں رکھے بیٹھا تھوڑی تھوڑی دیر بعد آنکھوں کو سکوڑ کر لیپ ٹاپ پر کچھ پڑھ رہا تھا اور کبھی بالوں میں ہاتھ پھیر کر ماتھے پر آئے بال پیچھے کر رہا تھا۔
"واہ منگیوئے ہوٹل میں ڈنر وہیں ون نائب سٹے ہاروی پروڈکشن تو کمال ہے بھئی " انل نے ہا تھ ہوا میں اٹھائے اور لبوں کو ستائشی باہر نکالتے ہوئے توصیفی کلمات کہے ۔
ہاروی پروڈکشن اپنی گولڈن جوبلی پر ایک بہت بڑی پارٹی کا اہتتام کر رہی تھی چونکہ وہ ابھی اپنے میگا پروجیکٹ کی شوٹنگ پر تھے اس لیے انہوں نے یہ پارٹی بھی شھنگائی کے سب سے مہنگے ترین ہوٹل میں رکھی تھی اور نا صرف یہ تھا بلکہ اپنے پورے عملے کو وہاں ایک رات کی رہائشی بھی دینے جا رہے تھے۔
انل تو ہاروی پروڈکشن کے اتنے بڑے پیمانے پر کئے جانے والے اہتتام پر خوشگوار حیرت ظاہر کر رہا تھا لیکن اس کے بلکل برعکس دران ماتھے پر بل ڈالے لیپ ٹاپ پر پتا نہیں کیا کرنے میں مصروف تھا۔
انل جو مشروب سے لطف اندوز ہوتے ہوئے ہاروی پروڈکشن کی شان میں قیصدے پڑھ رہا تھا۔ اچانک اسے دران کے انداز پر کٹھکا ہوا ایک دم سے چہرے پر سنجیدگی عود آئی اور کھسک کر آگے ہوا گر دن موڑے تشویش سے اسے گھورا جو اب دونوں ہاتھوں کو آپس میں ملائے اپنے لبوں پر رکھے سکرین کو گھور تے ہوئے کسی گہری سوچ میں غرق تھا۔
"کیا سوچے جا رہا ہے؟ سب ٹھیک ہے نا کیا ہاروی کی سوچ ۔۔ ۔ " انل نے سوالیہ نگاہیں اس پر گاڑے اپنی بات کو ادھورا چھوڑا
وہ ایسا بے چین تب ہی ہوتا تھا جب وہ کسی کی سوچ پڑھ لیتا تھا اور اب بھی شاید کچھ دیر پہلے جو وہ لوگ شوٹنگ کے بعد ہارون سے ملے تھے اور دران ہاروی کو غور سے صرف دیکھے جا رہا تھا۔ وہ یہی وجہ تھی۔
"بہت برا پھنسانے کا سوچ رہے ہیں " دران کی آواز گونجی متوازن بے فکر لہجہ
دران نے گہری سانس لی اور لیپ ٹاپ بند کیا ایک طرف رکھا اور سگریٹ کیس اٹھایا جبکہ انل کے ہر بار کی طرح چھکے چھوٹ گئے تھے۔
" مطلب ۔۔ ۔ کیا سرچ کر رہے تھے تم تب سے کیا سوچے بیٹھے ہیں وہ لوگ " انل نے الجھ کر سوال کیا
دماغ سائیں سائیں کرنے لگا تھا اور ایک سو اسی کی رفتار سے دوڑتے ہوئے بہت سے لمحے ذہن کے پردوں پر تیزی سے اوراق کی طرح پلٹے کھانے لگے۔
"یہ مجھے کیا پتہ کیا کرنے والے ہیں پر کچھ بہت برا ۔۔ ۔ " دران نے لبوں میں سگریٹ پھنس ائی کندھے اچکاتے ہوئے لاپرواہی سے کہا
"کس کے ساتھ برا ؟ " انل نے اب کی بار گھور کر اس کی طرف دیکھا
" "میرے ساتھ اور کس کے ساتھ امیج بلڈنگ گرانے کا سوچ رہے ہیں جہاں تک مجھے شک ہے خفیف سی استہزائیہ مسکراہٹ سجائے اپنا شک ظاہر کیا۔
انل کی پیشانی پر شکن مزید بڑھ گئے اور چہرے پر اب غصہ تھا جبکہ وہ اب مکمل طور پر مطمئن سگریٹ کے کش لگا رہا تھا۔
"ہاروی پروڈکشن کی گولڈن جوبلی کی تاریخ پارٹی کی تاریخ سے بہت دور ہے پھر کیا وجہ ہے کہ وہ یہ پارٹی اتنی "جلدی یہاں چائنہ میں میری ہی فلم کے دوران رکھ رہے ہیں یہ سب کچھ میرے لیے کر رہے ہیں وثوق سے کہا گیا
"اوہ ۔۔۔ ۔ آئی سی میں بھی کہوں کہ واہ ہاروی تو بڑا لیگژری اہتمام کر رہا ہے اور درانگ کو سپیشل پر وٹوکول کیا بات ہے " انل نے پر سوچ لہجے میں کہتے ہوئے ٹھوڑی سہلائی
"ٹھیک ہے ہم نہیں جائیں گے " انل نے سر جھٹک کر فیصلہ سنایا اور ایک جھٹکے سے اپنی پشت کو صوفے سے جوڑا اور کان اگلی بات کی سماعت کے لیے کھڑے کئے
"جائیں گے " پر اطمینان آواز ابھری
انل نے لب بھینچے جانتا تھا وہ یہی کرے گا ہر بار کی طرح گھور کر دیکھا پر وہاں کوئی اثر نہیں تھا۔
"دران ہر دفعہ کی طرح بلکل نہیں تم جانتے ہو یہ رسک ہے ہمیں لینا ہی نہیں بھی یہ پاکستان یا بیرولی ہلز نہیں ہے ہم چائنا میں بیٹھے ہیں " انل نے سخت اور دو ٹوک لہجےمیں منع کیا
"یہ پاکستان یا بیرولی ہلز نہیں ہے پر میں دران ہی ہوں " وہی طمانت بھرا پرسکون لہجہ
ٹانگوں کو کراس شکل دی اور سگریٹ کو ایش ٹرے کے کنارے سے ٹکرایا آنکھوں میں وہی سکوت طاری تھا
"میں تمہیں جانے ہی نہیں دوں گا " انل نے ضد باندھی
"میں بھی جاؤں گا اور تم بھی اب بس حب " انگشت انگلی لبوں پر ٹکا کر ڈھیٹ پن کا بھرپور مظاہرہ کیا۔
ڈھیٹ پن تو اس کی رگ و پے میں کوٹ کوٹ کر بھرا تھا۔
"یاررر دران ۔۔ ۔ پتہ نہیں کیا گیم کرنے والے ہوں گے وہ لوگ " انل نے جھنجلائے انداز میں کہا
" یہی تو دیکھنا ہے کیا گیم کرنے والے ہیں وہ لوگ " بلا کی دلچسپی تھی
وہ اب کھلاڑی ہو چکا تھا اس چیز کے ساتھ سوچ پڑھنا اور پھر اسے پرکھنا کہ وہ کہاں تک سچا تھا۔ اس کی آنکھوں کی پتلیاں اب سکڑ رہی تھیں ایک گہری نگاہ انل پر ڈالی جو اب پریشان حال پیشانی کو شہلا رہا تھا۔
"اب تم یہ سوچنا بند کرو کہ تم کس طرح مجھے وہاں جانے سے روک سکو گے "
قہقہ تھا ایک جاندار قہقہ مگر کھوکھلا قہقہ بے رونق بوجھل قہقہ
انل نے چونک کر دیکھا آج کتنے عرصے بعد وہ قہقہ لگا رہا تھا۔ انل اب بھنویں اچکائے خفگی سے گھور رہا تھا۔ اس کے قہقے میں کتنے شکوے چھپے تھے یہ صرف وہ جانتا تھا۔ دران کا اور اس کا ساتھ آج کا نہیں تھا پوری دنیا میں ایک واحد وہ تھا جو جانتا تھا وہ معمولی نہیں ہے وہ بہت خاص ہے بہت ۔۔۔ ۔
نگاہ اٹھائے اس کی طرف دیکھا جو اب ٹرایوزر کی جیبوں میں ہاتھ ڈالے سامنے پوری دیوار میں نصب کھڑکی کی طرف جا رہا تھا۔ سامنے ہنگپو میں روشن کشتیاں اس کے ظاہری اطمینان جیسی چل رہی تھیں۔ لیکن اندر کیسا طوفان تھا وہ جانتا تھا یا اس کے پیچھے بیٹھا اس کی پرچھائی جیسا دوست ۔
***
سورج سرمئ اور نارنجی روشنی کی چادر میں لپیٹا غروب ہو رہا تھا سارے دن کی ان تھک پلک جھٹکے بنا ذمہ داری نبھانے کے بعد اب تھکا ماندہ سا آنکھیں موندتا سورج دنیا کو ملگجے اندھیرے میں غرق کر رہا تھا۔
سورج کے غروب ہوتے ہی چین کے شہر شھنگائی اور اس کے مضافات میں بلند و یانگ عمارتیں روشنیوں میں نہا گئی تھیں مگر اسی شہر میں یہ ایک جگہ ایسی تھی جہاں نا سورج نکلنے کا پتا چلتا تھا اور نا غروب ہونے کا بس جب سفید بتیاں سرخ بتیوں میں تبدیل ہوتیں تو رات ہو جاتی اور جب پھر سے سفید میں تبدیل ہوتیں تو صبح ہو جاتی۔
زندہ انسانوں کی اس قبرستان میں آج اُس کا دوسرا دن تھا اور یہاں کا ہر پل ایک صدی پر محیط محسوس ہو رہا تھا۔ لڑکیوں کی آوازوں کی بھنبھناہٹ کے ساتھ کبھی درد ناک چیخیں اور کوڑے مارنے کی آوازیں ابھرنے لگتی تھیں۔ جیسے ہی کسی کو مارنے کی آوازیں اُبھرتیں تو اس لڑکی کی دلخراش چیخیں اس بند قبروں کے درمیانی راہداری میں گونجنے لگتیں اور باقی سب زندہ لاشیں اپنے سر گھنٹوں میں دے کر کانوں میں انگلیاں گھسا لیتیں ۔
تمنا نے اُسے بتایا کہ جب کوئی لڑکی ضد کرتی ہے اور کسی کلائینٹ کو خوش نہیں کرتی پھر اس کو یونہی کوڑوں سے مار پڑتی ہے۔ آج دوسرے دن اب یہ وہ وقت تھا جب خاموشی پھیلنا شروع ہو چکی تھی۔
آہ آج اُسی جگہ اسے پھر سے شام ہو گئی۔ روز رات کو نیند کی وادی میں جانے سے پہلے وہ یہ سوچتی تھی جب آنکھ کھلے گی وہ یہاں نہیں ہو گی۔
جوی پلنگ پر ٹانگیں لٹکائے ہاتھوں کو گود میں دھرے بیٹھی تھی وہ تقریباً صبح سے ہر ار بار سلاخوں سے پلنگ اور پلنگ سے سلاخوں تک کا چکر لگا چکی تھی۔ کمرے کے ایک کونے میں بوسیدہ سی چادر پر تمنا فرش پر سجدہ کیے سر اور ناک کو فرش سے جوڑے ہوئے تھی۔
جوی اسے کل سے جانچ رہی تھی کہ وہ دن میں پانچ دفعہ یوں ماتھے اور ناک کو فرش سے جوڑ کر سجدہ رنر ہوتی تھی۔ یہاں وقت کی جانچ کے لیے کسی قسم کی کوئی گھڑی موجود نہیں تھی۔ اس لیے وہ اندازے کے مطابق وضو کرتی اور پھر اپنے پلنگ کے گدے کے نیچے سے چھوٹا سا صاف کپڑا نکال کر فرش پر بچھاتی اور نماز ادا کرنے لگتی اور آج بھی وہ چوتھی دفعہ یہی عمل دہرا رہی تھی۔
جوی نے گہری سانس خارج کی اور رخ موڑے باقی دونوں لڑکیوں کی طرف دیکھا وہ دونوں ایک ہی پلنگ پر لیٹی محو گفتگو تھیں۔ یہاں باتیں کرنے اور رونے کے علاوہ کچھ نہیں تھا کر نے کو ۔ لڑکیوں کے پاس لباس کے علاوہ کوئی چیز نہیں تھی حتی کہ بالوں کو باندھنے کے لیے یا لگانے کی کسی قسم کی کوئی پن بھی نہیں تھی۔
کمروں میں پنکھے نہیں تھے۔ چھت چھوٹی تھی۔ اوپری پلنگ پر لیٹنے والی اگر اپنی یا نگیں اٹھائے تو چھت سے ٹکرا سکتی تھیں۔ کمرے میں کوئی نوکیلی چیز یا کسی قسم کا کوئی آلہ موجود نہیں تھا جس سے کوئی لڑکی خود کو کسی قسم کا نقصان پہنچاتی یا خودکشی کی کوشش کرتی۔
جوی آنکھیں اٹھائے کمرے کے چاروں اطراف کو بغور دیکھ رہی تھی یہ کسی عمارت کا تہہ خانہ تھا جہاں نہ کوئی کھڑکی تھی اور نا کوئی روشن دان۔ وہ دماغ میں اس قید سے نجات کا کوئی ذریعہ کھوج رہی تھی پر نگاہ اس کمرے کے ہر کونے سے سر پٹخ کر مایوس واپس آ رہی تھی۔
تمنا اس کے ساتھ کل رات بہت دیر تک باتیں کرتی رہی تھی۔ جس میں اس نے اَسے اس جگہ اور لوگوں کے بارے میں اکٹھی کی ہوئی ساری معلومات سے آگاہ کیا تھا۔
رات کو جب وہ اوپر اپنے پلنگ پر اور جوی نچلے پلنگ پر لیٹی تھی تب بھی وہ ایک دوسرے سے باتیں کر رہی تھیں۔ تمنا کو یہاں اس قید میں دو سال ہو چکے تھے اور اس سارے عرصے میں وہ یہاں کے بارے میں بہت کچھ جان چکی تھی۔
رات کو خود بخود پورے ہال کی بتیاں سفید سے سرخ روشنی میں تبدیل ہو گئی تھیں اور بتیو کے روشنی بدلتے ہیں سب لڑکیاں اپنے بستر پر لیٹنے لگی تھیں۔ جیسے ہی روشنی سفید سے سرخ میں تبد یل ہوئی جوی کا خوف بڑھنے لگا۔ اسکی یہاں آج پہلی رات تھی اور کمرہ اس کی چھت عجیب وحشت زدہ لگنے لگی تھی۔ بس تمنا کی ابھرتی آواز اس کی ڈھارس باندھے ہوئی تھی۔
"کیا تم نے کبھی ۔۔ ۔ بھاگنے کی کوشش نہیں کی یہاں سے ؟ "
باتوں کے دوران ہی اس نے تمنا سے سوال کیا تھا۔ سوال کرنے کے بعد وہ اب اپنے اوپر موجود اس کے پلنگ کے نچلے حصے کو گھور رہی تھی۔ خاموشی وقت کے کچھ پل نگل چکی تھی جب تمنا کی دلگیر آواز ابھری ۔
"بھاگتے وہ ہیں جن کے پیچھے کوئی ہو ہم یہاں سے بھاگ کر کہاں جائیں گے ویسے تو کوئی راستہ نہیں لیکن اگر کوئی کوشش بھی کرتی ہے تو پکڑی جاتی ہے۔ اس کے بعدیا تو مار دی جاتی ہے یا پھر تششد کے نا ختم ہونے والے دور سے گزارا جاتا ہے "
اوپری پلنگ پر سے چر چرا ہٹ کی آواز اُبھری اور پھر وہ نیچے اتر کر جوی کے برابر آ کر اس کے پلنگ پر لیٹ چکی تھی۔ اس کے یوں ساتھ آنے پر جوی کے بڑھتے خوف کو جیسے ایک تسکین ملی۔
"یہ بلیک مارکیٹ ہے جہاں اس وقت تم ہو " تمنا اپنی آواز کو حد درجہ دھیما رکھے ہوئے تھی۔
پتلے سے تکیے پر وہ اب جوی کے ساتھ سر جوڑے ہوئے بول رہی تھی۔
"تم جہاں تھی اس سے پہلے اگر تمھارا شوہر تم سے وہاں اپنے گھر میں ہی پروسٹی ٹیوشن کر واتا وہ سب لوکل تھا مگر یہاں وہ تمہیں بلیک سیکس پروسٹی ٹیوشن مارکیٹ میں سیل کر گیا ہے۔ "
تمنا کی اس بات پر ایک لمحہ کے لیے سانس رکا ہلکی سی اُمید بھی ختم ہو چکی تھی۔ مطلب لی تاؤ اسے یہاں بیچ گیا ہے اور اب وہ کبھی نہیں آئے گا۔
" ہم ان کے سکس ورکر ہیں۔ جن سے ان کا بزنس چل رہا ہے۔ سِلیو پروسٹی ٹیوٹ سب سے نچلا درجہ ہے یہاں اس درجے میں یہ لڑکیوں کو سب سے زیادہ اذیت میں رکھتے ہیں اور ہمارے اندر ہماری انا سے لے کر نزاکت تک سب کچھ ختم کر دیتے ہیں تشدد سے لے کر جسم فروشی تک ہر اذیت سے گزرنا پڑتا ہے پھر اس کے بعد بہت سی جگہوں کا نا ختم ہونے والا سفر شروع ہو جاتا ہے۔ جس میں اگلا درجہ پورن گرافی سٹریپنگ ہے یہ زبردستی پورن فلمیں بناتے ہیں اور ڈارک ویب سائٹس چلاتے ہیں "
تمنا اسے اس دلدل کی تمام تہوں سے آگاہ کر رہی تھی۔ اور وہ دم سادھے لیٹی تھی کیونکہ اس کی تمام باتیں گلے میں ایک طوق کی طرح اپنی گرفت بڑھا رہی تھیں۔
"اس کے بعد ایس کورٹ پروسٹی ٹیوشن ہے۔ یہ بھی ان کے ہاتھ میں ہوتی ہے اس میں یہ لڑکی کو کلائینٹ کے پاس بھیجتے ہیں کسی ہوٹل روم یا کسی فلیٹ میں "
جوی نے سرخ روشنی میں مزید آنکھیں کھولیں ۔ کچھ رنگ برنگے سے عکس آنکھوں کے سامنے ناچ رہے تھے اور دماغ میں سائیں سائیں جیسے جھکڑ چلنے لگے تھے۔ اسے بڑھتہ خنکی اپنی ہڈیوں میں گھستی ہوئی محسوس ہو رہی تھی
"اور جب لڑکیاں اپنی جوانی کی حدود سے نکلنے لگتی ہے اور ڈیمانڈیگ نہیں رہتیں تب یہ لوگ انہیں سٹر ٹیٹ پروسٹی ٹیوشن کے لیے چھوڑ دیتے ہیں۔ یہ اُنہیں صرف رہائش کی جگہ دیتے ہیں۔ جس کا کر ایہ اور اوپر کے پیسے اُن لڑکیوں کو انہیں ادا کرنے ہوتے ہیں۔ اب سب ان پر ہوتا ہے وہ کیسے کمائیں گی کیا کریں گی تب وہ سٹریٹ پروسٹی ٹیوشن کرتی ہیں۔ تب جا کر تھوڑی آزادی ہوتی ہے مگر تب تک وہ اتنی تباہ ہو چکی ہوتی ہیں اور عمر کے اس حصے میں ہوتی ہیں کہ باقی معاشرہ انہیں عام انسانوں کی طرح قبول نہیں کرتا اور ان کے پاس سٹر یب پروسٹی ٹیوشن کرنے کے علاوہ کوئی چار نہیں ہوتا "
دلگیر لہجہ تھا جس میں وہ اپنا اور اس کا انجام بتا رہی تھی۔ جوی کو اپنے جسم کے کھڑے ہوتے رونگٹے کیڑوں کے رینگنے کی مانند احساس دلا رہے تھے۔ دل کے دھڑکنے کی رفتار آنے والے وحشت ناک لمحات کو سوچ کر ہی بڑھ چکی تھی۔
"یہاں اس بلیک مارکیٹ میں سب لڑ کیاں بائیس سے نیچے کی ہیں اور وہ ابھی سب سے نچلے درجے میں ہیں مطلب ہم سلیو سکس ورکر ہیں۔ ان کو یہاں کلائینٹ کے پاس کم بھیجا جاتا ہے صرف چند جو سلیو سے ایکسورٹ کے درجے پر جاتی ہیں ان کو کلائینٹ کے پاس بھیجتے ہیں۔ بائیس سے نیچے والی تمام لڑکیوں کو یہ لوگ اپنی ویب ویڈیوز اور سیل کے لیے اور اعضا کی ٹرانسپلانٹ کے لیے رکھتے ہیں کیونکہ ہمارے اعضا جو ان ہونے کی وجہ سے زیادہ ڈیمناڈنگ ہوتے ہیں "
وہ تمنا کو کوئی وحشت ناک داستان سناتے ہوئے محسوس کر رہی تھی۔ شاید وہ اسے ذہنی طور پر آ نے والی ساری اذیتوں کے لیے تیار کر رہی تھی تاکہ وہ یہاں سے بھاگنے کے بارے میں سوچنا چھوڑ کر اس زندگی کے ساتھ سمجھوتا کر لے
"پھر یہاں سے ہر سال بہت سے ممالک میں قانونی اور غیر قانونی پروسٹی ٹیوشن کا کاروبار چلا نے والے بہت سی لڑکیاں خرید کے اپنے ممالک میں لے جاتے ہیں۔ وہاں تمام لڑکیوں کو بکر یوں کی طرح پیش کیا جاتا ہے اور ان کی بولیاں لگائی جاتی ہیں "
وہ یہ تمام دل دہلا دینے والی حقیقتوں سے آگاہ کرنے کے بعد خود تو جا کر سو چکی تھی۔ لیکن وہ ساری رات اس پلنگ پر کروٹیں بدلتی رہی تھی۔ اور اب صبح سے شام ہونے تک وہ تمنا کی رات کی گئی باتوں کو سوچ سوچ کر اپنا دماغ اور اعصاب شل کر چکی تھی۔ اسے ہر گز یہاں نہیں رہنا تھا۔ اس کا انجام اتنا بھیانک کیسے ہو سکتا تھا۔ دماغ آج بھی دل کو رد کرتے ہوئے اپنے ساتھ ہو جانے والی اس انہونی کو قبول کرنے کے لیے تیار نہیں تھا۔
وہ اپنے خیالوں میں اُلجھی سامنے تمنا پر نگاہیں گاڑے ہوئے تھی۔ تمنا نے سلام پھیر ااور دعا کے لیے ہاتھ اٹھا دیے۔ اس سارے دن میں وہ ان پانچ وقت میں تمنا کے چہرے پر ایک عجیب سا سکون دیکھتی تھی۔ وہ جب وضو کے بعد واش روم سے واپس آئی اور اپنے سکارف کو اپنے سر کے گرد لیٹتیی تو اس کے بکھرے سے چہرے سے ٹپکتا پانی اور چہرے پر موجود طمانیت اسے اندر سے کو چکے لگانے لگتی ۔ وہ کتنی پرسکون ہو کر خدا کے روبرو جاتی ہے۔ کیا اسے خدا سے کوئی شکوہ کوئی شکایت نہیں؟ جیسے اسے ہے بہت سی شکایت بہت سے دکھوں اور خامیوں کے شکوے وہ یہ شکوے پچھلے سات سالوں سے کر رہی تھی۔
تمنا دعا مانگنے کے بعد اب فرش پر بچھی چادر کو سمیٹ رہی تھی۔ وہ بنا پلک جھٹکے اسے دیکھ رہی تھی۔ وہ اب اپنی انگلی کی پوروں کو چھو کر منہ میں بے آواز کچھ پڑھ رہی تھی۔
مضطرب اور حیرت زدہ سی نگاہیں اس نے تمنا پر اٹھائیں جو اُس کے پاس آ کر ابا پنے سر پر سے سکارف کھول رہی تھی۔
"تمہیں خدا سے کوئی شکوہ نہیں ہے؟ اتنی اذیت سہنے کے بعد کیسے اس کی عبادت کر لیتی ہو تم ؟ "
زکام زدہ بھاری سا لہجے میں وہ پلکیں اٹھائے تمنا سے اپنے ذہن میں ابھرنے والا بے ساختہ سو ال پوچھ بیٹھی ۔ ایک پل کے لیے تمنا کے ہاتھ تھمے تھے اور سکارف ہوا میں معلق رہ گیا۔
وہ آہستگی سے پلنگ پر براجمان ہوئی اور اپنے دونوں ہاتھوں کا دباؤ ڈالتے ہوئے گردن جھکا دی اس نگاہیں اب اپنے ہاتھوں پر اور جوی کی اس پر تھیں۔
"اس دنیا میں ہر کوئی اپنی جگہ لیے ہوئے ہے ہم نہ ہوتے تو اس پلنگ پر یہاں کوئی او کسر تمنا ہوتی وہ جانتا ہے کی برداشت کس جگہ کے حساب سے اس نے ہر کسی کو اس کی برداشت کے حساب سے اس دور اور اس جگہ پر رکھا ہے جہاں ہونا چاہیے " تمنا کا ٹھنڈا برف لہجہ جوی کے تنے اعصاب پر جیسے پھوار کی طرح برس رہا تھا۔
" اس سے کس بات کا شکوہ کروں کہ ہم یہاں کیوں ہیں؟ ہماری جگہ کوئی اور تمنا کیوں نہیں ہم اتنی سنگ دل نہیں کہ یہاں اپنی جگہ اپنی کسی اور لڑکی کے ہونے کا شکوہ کریں اس نے یہاں رکھا ہے تو " ہمارا رزق یہیں کا ہے اس کے لہجے میں ایک ٹھہراؤ تھا ایک درد تھا لیکن ہاں شکوہ کہیں نہیں تھا۔
"خود کشی حرام ہے موت کی دعا کفر ہے مگر یہاں سے نجات صرف موت ہے اس لیے ہم دعا میں نجات مانگتے ہیں۔ بے شک ایمان ہے کہ ہر مشکل کے بعد آسانی ہے اور ہم اس آسانی کے انتظار میں ہیں "
اس نے جھکی گردن اٹھائی اور جوی کی طرف دیکھا۔
"جسم ناپاک ہے روح اور دل نہیں اور جسم کی کیا وقعت وہ تو نہیں مٹی میں گل سڑ جائے گا اس کے پاس تو روح جائے گی جسے جھنجوڑ کر نوچ کر بھی یہ درندے ناپاک نہیں کر سکتے ہم وضو کرتے ہیں تو اپنی آنکھوں سے یہ تصور کرتے ہیں کہ سب جنس اور ناپاکی دھل کر بہہ گئی ہے " وہ اپنے ہاتھوں کو دیکھ رہی تھی۔
بے ہنگم شور اٹھا تھا۔ سلاخوں کے آگے ڈبے پھینکے جا رہے تھے لڑکیاں بھاگ بھاگ کر دروازوں کی طرف جا رہی تھیں۔ تمنا بھی اپنی جگہ سے اٹھ چکی تھی۔ جوی نے دم بخودہ اسکی طرف دیکھا جو اب کھانا اٹھانے کے لیے کمرے کے دروازے کی طرف بڑھ رہی تھی۔
***
شھنگائی اے ۔ پی مارکیٹ رات کے اندھیرے میں دن جیسا سماں لیے ہوئے تھی۔ تیز روش نیو ں میں نہایا یہ بازار سفید فرش اور چمچاتی دو کا نوں سے لیس تھا۔ یہاں مختلف سامان کی دوکانیں بازار کی گھومتی راہداریوں کے دائیں اور بائیں دونوں اطراف میں موجود تھیں۔ لوگ دوکانوں کے بیچ کی راہدریوں میں گزرتے باتوں میں محو تھے اور کچھ دوکانوں کے اندر خرید و فروخت کر رہے تھے۔
ان انگنت لوگوں کے بیچ دران گرے رنگ کے گرم کورٹ کے نیچے سفید ڈریس شرٹ اور سیاہ پینٹ پہنے مختلف دوکانوں میں نگاہیں دوڑاتا ہوا آگے بڑھا رہا تھا۔ شرٹ کے سامنے کے دو بٹن کھلے تھے اور کورٹ کی آستین کے نیچے پا ٹک فلیپی اس کے تیز تیز ڈگ بھرنے کی وجہ سے کلائی پر جھول رہی تھی۔ انل بھی سیاہ کورٹ پینٹ کے نیچے نیلی ڈریس شرٹ پہنے مضطرب سے چہرے کے ساتھ اس کے پیچھے خود کو لوگوں سے ٹکرانے سے بچاتے ہوئے آگے بڑھ رہا تھا۔
آج شوٹنگ کے پیک اپ کے بعد دران ہوٹل جانے کے بجائے اسے سیدھا یہاں لے آیا تھا۔ گا ڑی میں بھی انل کے بار بار پوچھنے پر وہ خاموش رہا تھا اور اب بھی یہی حال تھا۔ بلکل خاموش گردن کو دائیں بائیں گھماتا آبرؤ اچکائے وہ کسی مخصوص دوکان کی تلاش میں تھا۔
"دران کونسی شاپ کی تلاش ہے؟ " انل نے پھولی سانس کے ساتھ پوچھا
وہ بمشکل خود کو سامنے آتی لڑکیوں سے ہوتی ٹکر سے بچا سکا تھا کیونکہ اس کی پوری توجہ تیزی سے چلتے دران اور یہاں آنے کی وجہ جاننے پر مرکوز تھی۔
لڑکیاں انل کی بدحواسی پر منہ پر ہاتھ رکھے ہنس رہی تھیں اور پیچھے مر مر کر دیکھ رہی تھیں۔ جبکہ دران اب بھی بازار کی راہداری میں متلاشی نگاہیں گھمائے آگے بڑھ رہا تھا۔ پانچ سے دس منٹ کی تلاش کے بعد وہ اپنے قدم ایک دوکان کے سامنے روک چکا تھا۔
انل کے ذہن میں کل شام کی ساری گفتگو تھی مگر اب دران ایسا کیا کرنے والا تھا یہ بات اسے تشویش میں مبتلا کر رہی تھی۔
دوکان الیکٹرونک اور کمپیوٹرائز آلات کی تھی۔ دران نے ایک سکینڈ کے لیے قدم منجمند کیے اور پھر دوکان میں داخل ہوا انل نے کسی روبوٹ کی طرح اس کے پیچھے ہی قدم بڑھا دیے۔
وہ اب دوکان کے کاوئنٹر کے سامنے گردن اٹھائے کھڑا تھا جہاں کاؤنٹر کے پیچھے کھڑا لڑ کا اب سوالیہ انداز میں دران کی طرف دیکھ رلیہا تھا۔ دران نے کمر پر ہاتھ رکھے ایک اچٹتی نگاہ پوری دوکان پر ڈا اور پھر کہنی کو کاؤنٹر پر ٹکا تے ہوئے آگے ہوا۔
"سپائے خفیہ مائیکرو ڈیجیٹل مائیک چاہیے " بھاری سپاٹ آواز گونجی
دوکاندار نے ایک لمحے کے لیے اس کی بات سمجھنے کے انداز میں لبوں کو بھینچا اور پھر سر ہلا کر پیچھے مرا جہاں پوری دیوار میں نصب الماری میں انگنت الیکٹرانک آلات کے ڈبے پڑے تھے۔
انل نے بھی سرسری دوکان پر نگاہ گھمائی اور پھر سراسمیگی سے دران کے قریب ہوا وہ اب گھڑی پر وقت دیکھ رہا تھا۔
"" دران کیا کرنے والے ہو؟ بے چینی سے اس کے کان کے قریب سرگوشی کی
جواب نادار وہ بے تاثر چہرہ لیے دوکاندار کے ہاتھوں پر نگاہیں مرکوز کیے ہوئے تھا جو ڈبے نکال رہا تھا۔ انل الجھ کر آگے ہوا۔ اس کے برابر میں کاؤنٹر پر کہنی کٹائی اور اس کی نگاہوں کے تعاقب میں نگاہیں سامنے جما ئیں جہاں دوکاندار اب کچھ ڈبے پکڑے کاؤنٹر کی طرف بڑھ رہا تھا۔
"دران ہمیں اس سب میں نہیں پڑنا اور نا ہی ہم مینگولے جا رہے ہیں پرسوں ڈیٹس اٹ " انل کا لہجہ دو ٹوک تھا۔ دران نے لاپرواہی برتتے ہوئے دوکاندار کی طرف مکمل توجہ مرکوز کی کہنی کاؤنٹر پر سے اٹھائی اور سیدھا ہوا دوکاندار دران کو ڈبوں میں سے نکال کر مختلف مائیکرو مائیک دکھا رہا تھا۔
چپِ انل نے اس کے ہاتھ میں پکڑی چھوٹی سی (chip)نما مائیک پر سے نگاہیں ہٹائیں جسے وہ کبھی اپنے کوٹ سے چپکا کر اور کبھی اپنے ہاتھ پر چپکا کر دیکھ رہا تھا۔
"دران ۔۔ ہو سکتا ہے تمہیں کل والا معاملہ غلط لگ رہا ہو اب تم مجھے بتاؤ گے تم کیا کرنے والے ہو؟ " انل نے دانت پیستے ہوئے پھر سے کل والی بات دہرا کر سوال کیا
"ہارون کو ہگ " (hug) دران نے گردن موڑے پرسکون لہجے میں مختصر جواب دیا
"کیا!!!!!! ۔۔۔۔ ؟ "
انل کے چہرے کے تاثرات حیرت سے زیادہ دران کی دماغی حالت پر شبہ کرنے جیسے تھے جبکہ وہ اسی مطمئن انداز میں دوکاندار سے مائیک پیک کرنے کا کہہ رہا تھا۔
کل سے وہ دران کے دماغ سے یہ بات مٹانے کی کوشش کر رہا تھا کہ اس دفعہ وہ سوچ کو بھانپنے میں غلط ہو سکتا ہے بھلا ہاروی کو اس پر ایسا کیا گرج ہو سکتا ہے کہ وہ اس کی امیج کو خراب کرنے کے لیے اتنا پیسہ لگا دے لیکن دران کی سوچ کی سوئی جب کسی بات پر ایک جاتی تھی پھر وہ یونہی ہو جاتا تھا۔
انل زچ ہوا جبڑے بھینچے اور کندھے سے پکڑکر دران کا رخ اپنی طرف موڑا
"ایک تو ۔۔۔ میں یہ سوچتا ہوں گاڈ (God)نے تمہیں ہی ایسا دماغ کیوں دیا ؟ " لہجہ اس کی حب پر الجھن کا غمازی تھا
مائیک پیک ہو چکا تھا۔ دران نے کارڈ رقم کی ادائیگی کے بعد جیب میں رکھا اور ہاتھ اٹھائے انل کی حالت سے بے نیازی برتتے ہوئے اس کو چلنے کا اشارہ کیا۔
انل نے خفگی سے گھورا اور قدم اس کے ساتھ بڑھا دیے مگر یہ کیا؟ وہ واپس جانے کے بجا ئے مارکیٹ میں مزید آگے بڑھ رہا تھا۔
"اب ہم کہاں جا رہے ہیں؟ "
انل نے گہری سانس لیتے ہوئے عادت سے مجبور ہو کر پھر سوال کیا جبکہ جا نتا تھا وہ اس وقت بولنے کے موڈ میں بلکل نہیں۔ چند منٹ یونہی راہداری میں گھوم کر وہ ایک بیکری کے سامنے رکا اور پھر اندر قدم بر ھا دیے۔ اب کی بار انل کچھ کہے بنا اس کے پیچھے تھا۔
"اب کچھ نہیں پوچھوں گا اس سے " سر کو خفگی اور جھنجھلاہٹ میں زور سے جھٹکا
وہ ایک چاکلیٹ کیک اور کچھ سینڈوچز پیک کروا رہا تھا پھر کچھ کینڈلز خریدیں جیسے ہی اس نے دوکاندار کو کینڈل کا کہا انل کی سوالیہ رگ پھر سے پھڑک گئی۔ ایک سکینڈ میں وہ اپنے اور اس کے درمیان کا فاصلہ ختم کرتا اس کے کندھے سے کندھا ملائے کھڑا تھا۔
"یہ کیا ہے اب سب ؟ " حیرت سے ہاتھ کینڈل کی طرف کرتے ہوئے سوال پوچھا
" تمھاری بڑتھدے کا سامان " پرسکون لہجے میں جواب آیا
"ہیں!!!!!!!!!!!" انل کا منہ پورا کھل گیا اس کی بڑتھدے کب تھی آج ۔
"کیا آج ہے؟ " ایک لمحے کو اس کے پر اعتماد لہجے کی وجہ سے وہ خود گڑ بڑا گیا ایک آبرؤ اٹھائے سوچا " نہیں تو یہ جنوری ہے میری بڑتھدے تو مارچ میں ہوتی ہے "
"دران یہ کیا چکر ہے؟ "
پھر سوال پوچھا اب کی بار پیشانی پر شکن کا بے پناہ اضافہ تھا۔ وہ سامان کے بیگ ہاتھ میں پکڑ چکا تھا۔ پھر اس کی طرف دیکھا جو اب تک ہلکا سا منہ کھولے کھڑا تھا
"تمھاری بڑتھدے آج ہے اور میں تمہیں سرپرائز پارٹی دے رہا ہوں ابھی ہوٹل پہنچتے ہی " متو ازن لہجے میں جواب دیا اور قدم دوکان سے باہر بڑھا دیے
انل نے گھور کر اس کی چوڑی پشت کو دیکھا گہری سانس باہر انڈیلی اور قدم اس کے پیچھے بڑھا دیے۔