رات کے اندھیرے اس پہاڑی علاقے کے مضافات کو مکمل طور پر اپنی لپیٹ میں لے چکے تھے۔ پہاڑوں کی اونچائی پر جلتی یہ روشنیاں یہاں موجود خوبصورت ریز ور ٹس کی تھیں۔
انہی ریزروٹ میں سے ایک ریزورٹ کے لکڑی کے بنے شفاف فرش پر ہلکے جامنی رنگ کی پوچ شش والے کاؤ پر براجمان دران سر جھکائے موبائل سکرین کو اوپر نیچے اچھال رہا تھا۔ وہ لوگ اس وقت چین کے ہی ایک پہاڑی علاقے میں بنے ریزروٹ میں موجود تھے۔
ایجینسی نے تینوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے یہاں پہنچایا تھا۔ صبح سے رات تک وہ رک کے ساتھ لیپ ٹاپ پر کام کرتا رہا جبکہ جویریہ ریزورٹ میں موجود کمرے میں سوتی رہی۔
سو کر باہر آئی تو وہ دونوں ویسے ہی مصروف تھے۔ وہ جو کچھ دور صوفے پر آ کر بیٹھی گی۔ بظاہر تو نگاہیں ٹی وی سکرین پر جمی تھیں لیکن کان مسلسل دران اور زک کی باتوں پر لگے تھے۔
دران زک سے اسے پاکستان بھجوانے کے متعلق بات کر رہا تھا۔ دران کی اس بات پر اس کا دل ڈوب گیا۔ کچھ دیر اور باتیں کرنے کے بعد زک گڈ نائیٹ کہتا ہوا ریزورٹ سے باہر نکل گیا۔ ایجنسی نے اس کے لیے الگ ریزورٹ بک کروایا تھا۔
زک کے کمرے سے باہر جاتے ہی وہ حواس باختہ سی دران کے پاس آ کھڑی ہو ئی ۔ اُسی نیلی فراک کو زیب تن کئے اور سرخ شال کو کندھوں پر لپیٹے سارا دن سوئی ہوئی سوزش زدہ آنکھیں لئے وہ دران کی آخری بات پر پریشان ہو گئی تھی۔
"دران مجھے پاکستان کیوں بھیج رہے ہیں؟ مجھے نہیں جانا ہے پاکستان ۔ "
جویریہ کی اچانک آنے والی آواز پر اس نے موبائل پر سے نگاہیں اوپر اٹھائیں۔ وہ اس کے سر پر پریشان چہرہ لئے کھڑی تھی۔ اچھا تو اس نے سب سن لیا۔
"ہمیشہ کے لیے تھوڑی بھیج رہا ہوں۔ بس کچھ مسائل ہیں وہ حل ہو جائیں پھر میں خود لینے آ جاؤں گا۔ فکر مت کرو وہاں تمہارے رہنے کا مکمل انتظام ہے۔ "
"کیا مسائل ہیں ایسے جو مجھے خود سے اتنا دور بھیج رہے ہیں۔ "
غصے میں رعب سے کہتی برجستہ وہ اتنی بے تابی ظاہر کر گی کہ دران کی سنجیدگی ایکدم سے شوخی میں تبدیل ہوئی۔ ہاں یہ پچھلے ایک دن میں ان کے درمیان ساری غلط فہمیاں دور ہو چکی تھیں لیکن وہ بیوی تھی ایسی بیوی جس کو اس کی بے پناہ محبت پر یقین ہو کر بھی نہیں تھا۔
وہ موبائل کو سامنے میز پر رکھے مسکراہٹ دباتے ہوئے کھڑا ہوا جبکہ وہ خفگی اور پریشانی چہرے پر رقم کئے اب بھی اسے گھورنے میں مصروف تھی۔
" ویسے میں نے سنا ہے کہ بیویاں ہمیشہ میکے جانے کے لئے بےتاب ہو تی ہیں۔ تم تو واقعی سب سے الگ ہی نکلیں "میں آپ سے مسائل کے بارے میں پوچھ رہی ہوں۔ ایسے کیا مسائل ہیں جو مجھے یوں خود سے الگ کر رہے ہیں؟ "
دران کی شوخی پر اس کے غصے میں رتی بھر بھی فرق نہیں آیا تھا۔ دران نے بغور اس کے خفا چہرے کو دیکھا اور پھر گہری سانس خارج کرتے ہوئے پینٹ کی جیبوں میں ہاتھ ڈالے سنجیدگی سے گویا ہوا۔
"برھان کو ہاروی اور بروس نے اغوا کر لیا ہے۔ وہ دونوں خود بھی غائب ہیں۔ سبرینا سمیت سب گھر والے بہت پریشان ہیں۔ "
دران کی بات پر اس کی خفگی ایکدم سے ہوا ہوئی اور چہرے پر پریشانی پھیل گئی۔ برھان ہاروی اور بروس کی تمام سازش کے بارے میں وہ اسے سب بتا چکا تھا۔ اس نے دران سے برھان کو سبرینا کی خاطر معاف کر دینے کا وعدہ بھی لے لیا تھا لیکن اب یہ خبر پریشان کن تھی۔
"اوہ ۔ اب کیا ہو گا؟ "
"کچھ نہیں وہ لوگ زیادہ دیر چھپ نہیں سکیں گے۔ جس طرح چائنہ پولیس کو خفیہ رپورٹ جاری کی گئی ہے اس طرح امریکہ میں بھی جاری کر دی گئی ہے۔ جس میں ہاروی پروڈکشن کا نام سب سے اوپر ہے۔ امر یکہ پولیس انہیں پاتال سے بھی کھوج نکالے گی۔ "
دران نے لب بھینچے متوازن لہجے میں وضاحت دی۔ وہ اب بھی پریشان کھڑی تھی۔
"بس مجھے برھان کو گرفتاری سے بچانا ہو گا۔ میں یہ چاہتا ہوں اس سب میں تمھارا نام کہیں نہ آئے اس لئے تمہیں کچھ عرصے کے لیے سب سے دور پاکستان رہنا ہو گا۔ "
دران کی آخری بات پر اس کے چہرے پر اداسی پھر سے سائے پھیلانے لگی۔ اس اداسی میں انگنت وسوسے اور بے یقینی کی جھلک صاف واضح تھی۔ دران نے چند سکینڈ گہری نگاہوں سے اس کے چہرے کے تاثر ات کو دیکھا۔ اس کی سوچ کو پرکھنے میں ناکام ہوا تو سر جھٹک کر آہستگی سے اس کے سینے پر بندھے ہا تھوں کو کھولتے ہوئے اپنے ہاتھ میں لیا۔
"تمھارے چہرے پر یہ بے یقینی مجھے بہت تکلیف دیتی ہے۔ "
بہت نرم اور اپنائی بھرا لہجہ تھا۔ وہ تو جیسے اس کے چھونے پر بکھر گئی تھی۔
"آپ مجھے چھوڑ تو نہیں رہے ؟ "
اف۔۔۔ اف ۔۔ ۔ آنسوؤں میں روند ھا ئی بھاری آواز تھی اور پھر پٹ پٹ آنسو اس کی موٹی آنکھوں سے گر کر گال بھگو نے لگے۔ دران نے تڑپ کر اسے قریب کیا۔ وہ تو بے جان ہو رہی تھی۔ کیا سچ میں وہ یہ سمجھ رہی تھی کہ سب مقصد پورا ہونے کے بعد وہ اسے چھوڑ رہا ہے۔ اف۔ ۔ ایک تو اس کی سوچ وہ جان نہیں پاتا تھا۔ پتا نہیں اب وہ کیا غلط غلط سوچ رہی تھی۔
"جویریہ ۔۔ ۔ "
اسکے ہاتھوں کو چھوڑ کر محبت سے اس کے چہرے کو اپنی دونوں مضبوط ہتھلیوں میں بھر لیا۔
"نہیں ہر گز نہیں۔ میں تمہیں کیسے چھوڑ سکتا ہوں۔ میں نے تو ایجینسی کو بھی ہمارے رشتے کے بارے میں بتادیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ انہوں نے مجھے تمہیں سب بتانے کی اجازت دے دی تھی۔ "
وہ محبت سے اسے سمجھا رہا تھا لیکن وہاں تو کسی بھی صفائی کا جیسے کوئی اثر نہیں تھا۔ رونے کی رفتار مزید تیز ہو چکی تھی۔ وہ مضبوط اعصاب کی مالک لڑکی اس کی محبت میں کتنی کمزور تھی۔
آنکھیں میچ کر مسلسل آنسو بہاتی نمکین سے حسن کی مالک اس کی محبت اسکے جذبات کی واحد حق دار تھی۔ اس کی النبی پلکیں آنسوؤں سے تر تھیں۔ گھنگرالے بالوں کی چند لٹیں چہرے کے گرد کا نوں سے نیچے گردن کی ہڈی کو چھو رہی تھیں۔ وہ اسے کھونے کا تصور بھی نہیں کر سکتا تھا۔ اس کے سب غموں کو خود میں سمیٹ لینے والی اس کے روم روم میں محبت کے جذبات بھر دینے والی عزیز جان تھی وہ ۔ دران نے بے اختیار اپنے چہرے کو اس کے چہرے کے قریب کیا۔
"لگتا ہے تمہیں ایسے یقین نہیں آئے گا۔ کوئی اور طریقہ آزما نہ چاہیے۔ "
دران کی شوخ مگر خمار آلودہ آواز پر اس نے بھیگی پلکیں بے یقینی سے اوپر اٹھائیں۔ وہ چہرہ اس کے چہرے کے بہت قریب کئے ہوئے تھا۔ آنکھیں جیسے ہی اٹھیں اس کی نگاہوں سے جا ملیں جہاں سر اٹھاتے انگنت جذبے اس کو سمٹنے پر مجبور کر گئے۔ دران کا یہ روپ اس کی آنکھوں میں جذبات کی گہرائی وہ رونا بھول گئی۔
"تمہیں اس رشتے کی سچائی اور محبت سبکی سچائی پر یقین دلانے کے لئے اب وہی طریقہ استعمال کرنا ہو گا۔ چاہتا تو یہ تھا جب تم پاکستان سے آؤ گی تب لیکن اب مجبوری بن گی ہے۔ "
دران نے اس کی کھلی آنکھوں میں محبت سے جھانکتے ہوئے معنی خیز جملہ ادا کیا تو وہ جھینپ کر نگاہیں جھکا گئی۔ اب پلکیں گالوں پر لرز رہی تھیں دل سینے میں دھڑک رہا تھا اور ریڑھ کی ہڈی میں عجیب سا ار تھ نیچے سے اوپر اور اوپر سے نیچے سفر طے کرنے لگا۔
دران نے آہستگی سے اس کا چہرہ چھوڑ کر کمر کے گرد بازؤ حائل کئے قریب کیا تو وہ سمٹ کر چھوئی موئی ہو گی۔
نگاہیں اب بھی جھکی تھیں۔
"پوچھو گی نہیں وہ طریقہ کیا ہے؟ "
دران کی سرگوشی پر چہرے پر اڑتی ہوائیاں مزید گہری ہوئیں۔ وہ تو جیسے اس کے ہر انداز سے محظوظ ہو رہا تھا یا پھر خود ہوش سے مفلوج تھا۔
"پوچھو ؟ "
دران نے کان کی لو کو چھوتے ہوئے رعب سے کہا تو وہ بےساختہ اکھڑتی سانسوں میں فرما بر داری سے سوال دہرا گئی۔
"کیا ہے وہ طریقہ ؟ "
بمشکل حلق سے آواز نکلی ۔ وہ جو بے خود ہو رہا تھا اس کے سوال پر خود ہی خجل ہو گیا۔ مبہم مسکرہاٹ نے لبوں کو گھیراؤ کیا۔ اس کی کمر سے گرفت ختم ہوئی اور چند قدم پیچھے ہوا۔
وہ جو اس لمحے کے طلسم میں یاقوت ناسقیہ کی مانند سرخ کھڑی تھی دران کے یوں خاموش ہو نے اور پیچھے ہونے پر سراسیمگی سے لرزتیں پلکیں اٹھا کر اس کی طرف دیکھا۔ وہ نچلے لب کو دانتوں میں دبا ئے اس لمحے کی گدگدی پر خود بھی شرما رہا تھا۔
جویریہ کے دیکھتے ہی خجل ہوتے ہوئے جلدی سے پیشانی سہلائی انداز ایسا تھا جیسے کچھ بھی سجھائی نہ دے رہا ہو۔ وہ رونا بھولے اب مجسم ہوئی اس لمحے میں قید تھی جس کا سحر وہ کچھ دیر پہلے پھونک چکا تھا اور اب خود ہی شرما رہا تھا چند سکینڈ گزرنے کے بعد جویریہ نے جیسے ہی قدم پلٹنے کے لیے آگے بڑھائے دران کے ہاتھ کی گرفت اس کے ہاتھ کو مضبوطی سے تھامے قدم روک چکی تھی۔ وہ جس کو دل برسوں پہلے دے دیا تھا آج اس حسین رشتے کی شروعات میں اسے کیسے روک دیتی یا کیونکر خفگی میں گنوا دیتی۔ وہ ایسی گستاخ ہوتی بھی تو اس کی قریب کے آگے ایک نہ چلتی وہ دران تھا۔
نیلگوں پردوں والی کھڑکی کے کھلے پٹ سیاہ رات کی آغوش میں چاندی سے چمکتے چاند کا منظر دکھا رہے تھے۔ ایسا محسوس ہو رہا تھا جیسے آسمان پر یہ چاند بھی کمرے کے منظر کو دیکھ کر شرما کر مسکرا رہا ہو۔
***
بیورلی ہلز میں رات کے اس آخری پہر میں بھی این لا سینیگا بلوڈ ایپ کی اس عمارت کے بہت سے اپارئٹمنٹس جگمگا رہے تھے۔ انہی بیش قیمت شیشے کی طرح چمکتے اپارٹمنٹس میں سے ایک اپارئٹمنٹ اس وقت دو نفوس کتنے گھنٹوں سے ایک ہی حالت میں براجمان تھے۔
جیسیکا انل کے سامنے والے صوفے پر دم سادھے ہم تنگوش بیٹھی تھی اور انل اس کو دران کے متعلق بتا رہا تھا۔ اس کے خواب توڑ رہا تھا۔ وہ خواب جو ایک ہفتے سے اس کی آنکھیں جاگتے ہوئے بھی دیکھ رہی تھیں۔
اس نے جو کچھ بھی سوچا تھا واقعی ہی پس پشت کہانی بہت مختلف تھی۔ انل کوئی اس کا خفیہ چاہنے والا شہزادہ نہیں تھا۔ وہ تو بس کسی کے کہنے پر یہ سب کر رہا تھا۔ لاؤنج کی خاموشی میں انل کی گھمبیر آواز گونج رہی تھی۔
"دران اپنی ماں سے اپنی محرمیوں کے بارے میں سوال کرنا چاہتا تھا۔ ان سے پوچھنا چاہتا تھا کہ اسے یوں چھوڑ دینے کی آخر کیا وجہ تھی؟ پاکستان سے اپنے انکل کی جائیداد کے کاغذات کے ساتھ اسے اپنی ماں کے بارے میں جو تھوڑی بہت معلومات ملیں اسی پر یہاں آ کر ان کی تلاش شروع کر دی۔ "
جیسیکا بار بار نگاہ اٹھاتی اس کی طرف دیکھتی اور پھر جھکا لیتی ۔ اس کے بولنے کے لیے کچھ بھی نہیں بچا تھا تب سے لے کر اب تک صرف انل ہی بول رہا تھا۔
"ایک سال کی انتھک محنت کے بعد جب تم لوگ اسے ملے تو تم لوگوں کے حالات اور اپنی ماں کی صحت دیکھ کر اس نے اسطرح چھپ کر مدد کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ "
جیسیکا کی نگاہوں میں بیتے ہوئے پلوں کے سارے منظر گھوم گئے۔ وہ حا لات واقعی ہی اس کی زندگی کے مشکل ترین اور درد ناک حالات تھے۔
کنز کی حالت برتر سے برتر ہو چکی تھی۔ اس کے پاس نہ تو اس کی دوا کے لئے پیسے تھے اور نہ ہی نشے کے لئے۔
ایک کمرے کا چھوٹا سا اپارئٹمنٹ تھا جسکا کرایہ لینے کے لئے روز مالک ان کے گھر کے چکر لگا تا اور بدتمیزی کرتا تھا۔ تب اچانک سے سب بدل گیا تھا۔ اس کی ملازمت ہو گئی تھی اسے پیسے ملنے لگے تھے۔ پرانی باتیں یاد کرتے ہوئے اس کی آنکھوں کی پتلیوں میں بھی آنسو جھلملانے لگے۔ انل متواتر بول رہا تھا۔
"تمہاری بیکری میں جاب تمھاری ماں کے ہسپتال میں علاج سے لے کر تمہیں ہر ماہ پیسے بھیجوانے تک سب دران کرتا رہا ہے۔ "
وہ ہلکا سا چونکی تھی۔ ہاں وہ اتنی بڑی بیکری میں اپنی ملازمت ہو جانے پر حیران تو بہت ہوئی تھی لیکن یہ سوچ کر خاموش ہو گئی تھی کہ وہ ملازمت کے لیے اتنی جگہوں پر درخواست بھیج چکی ہے شاید کسی نے بیورلی ہلز میں اس کی درخواست منتقل کر دی ہو گی۔
"اس دن کیفے میں بھی ہم دونوں وہاں موجود تھے اور تمہیں اس لڑکے سے بچانے کے لئے مجھے دران نے ہی کہا تھا۔ "
انل کی بات پر جیسیکا نے گہرا سانس لیا۔ اچھا تو وہ سب بھی انل دران کے کہنے پر ہی کرتا رہا تھا۔ پتا نہیں سب کچھ جاننے کے بعد بھی دل میں انل کے لیے پنپتے جذبات تبدیل نہیں ہوئے تھے۔ سامنے بیٹھا یہ شخص اب بھی دل دھڑکنے کا سبب کیوں لگ رہا تھا۔ انجانے میں ہی سہی لیکن وہ اس سے محبت کرنے لگی تھی۔
آہ لیکن سامنے بیٹھا یہ شخص ۔۔۔ ۔ وہ کتنے آرام سے کہہ گیا کہ وہ اس سے محبت نہیں کرتا ہے۔
"دیکھو مجھے نہیں پتا کہ تم اب دران کے بارے میں کیا سوچ رہی ہو۔ لیکن یہ سچ ہے کہ وہ تم سے بہت محبت کرتا ہے۔ اس کی ماں نے ایک سال بعد ہی باپ کے سپرد کر دیا باپ نے اپنا پیار تو کیا نام تک نہیں دیا۔ یہاں آیا تو پتا چلا کہ تم اس کی بہن ہو تمہیں بیکری کے شیشے سے پار گھنٹوں بیٹھ کر دیکھتا تھا۔ تمھاری ضرورت کی ہر چیز تمہیں دستیاب رہے اور کوئی پریشانی نہ ہو اس لئے تمہیں ہر ماہ پیسے بھیجتا تھا۔ "
"مجھے ان سے ملنا ہے۔ "
جیسیکا نے اچانک اس کی بات کاٹی تو وہ دفعتاً خاموش ہوا اور پھر چند سکینڈ کی خا موشی کی بعد مضطرب لہجے میں گویا ہوا۔
"جیسی میں یہ سب کچھ۔۔۔ ۔ جو تمہیں بتا رہا ہوں۔ دران اس کے بارے میں کچھ نہیں جانتا ہے۔ دراصل اس نے مجھے تمہیں کچھ بھی بتانے سے منع کر رکھا تھا۔ وہ ابھی تمہیں اس بارے میں کچھ بھی نہیں بتانا چاہتا تھا۔
دراصل وہ تمہیں باقی رشتوں کی طرح کھونا نہیں چاہتا اسے یہ لگتا ہے جس بھی رشتے کو اس کے بارے میں پتا چلتا ہے وہ اس سے دور ہو جاتا ہے۔ "
انل نے دلگیر لہجے میں وضاحت دی اور پھر التجائی نگاہوں سے اس کی طرف دیکھا۔
" تم وعدہ کرو تم ابھی اسے کچھ نہیں بتاؤ گی۔ "
انل کے التجائی لہجے پر وہ سنجیدگی سے سر ہلاتے ہوئے ایک دم اپنی جگہ سے اٹھی۔ سرعت سے صوفے کے بازو پر پڑا اپنا کوٹ اٹھایا اور آستئین چڑھانے لگی۔ انل نے حیرانگی سے بھنویں سکیڑیں اور صوفے کی پشت سے ٹیک ہٹایا آگے ہوا۔
"کہاں جا رہی ہو؟ "
"جہاں سے آئی تھی۔ "
بہت مختصر اور روکھا جواب تھا۔ وہ بے تاثر چہرے کے ساتھ اب اپنے کندھے پر بیگ کو لٹکا رہی تھی۔
"رات بہت ہو گئی ہے۔ صبح چلی جانا ۔ "
انل اس کی بے رخی اچھے سے محسوس کر گیا تھا۔ ہاتھوں پر وزن ڈالتے ہوئے اپنی جگہ سے اٹھا۔
"نہیں صبح بہت دیر ہو جائے گی۔ مجھے بیکری وقت پر پہنچنا ہے۔ "
"یہاں سے بیکری زیادہ نزدیک ہے۔ "
"مجھے میرے گھر جانا ہے۔ "
اب کی بار اس کے لہجے میں سختی در آئی تھی۔ وہ انل سے نظریں نہیں ملا رہی تھی۔ یہاں رکنا اب محال تھا۔ کل تک
جس اپارٹمنٹ میں وہ بڑے حق سے دندانتی اس غلطی فہمی پر گھستی تھی کہ انل اسے دل و جان سے چاہتا ہے لیکن اب یہ پتا چلنے پر کہ دل و جان کیا وہ تو اسے چاہتا ہی نہیں ہے۔ اندر کچھ چیخ رہا تھا۔ وہ رونا چاہتی تھی۔ چیخ چیخ کر رونا چاہتی تھی۔ اتنے برسوں بعد ایک احساس نے اسے خوشی دی لیکن اب اس احساس کے ٹوٹنے کی کرچیاں سینے میں پیوست ہو کر اس کا دم گھوٹنے لگی تھیں۔
"رکو جانا بہت ہی ضروری ہے تو میں چھوڑ آتا ہوں۔ "
"چھوڑ دیا ہے تم نے ۔ "
سپاٹ لہجے میں کہتی وہ تیز تیز قدم داخلی دروازے کی طرف بڑھا چکی تھی۔ انل جو اس کے آخری جملے کی چبھن کو محسوس کرتا ہوا وہاں جامد کھڑا تھا تیزی سے ایک طرف رکھا اوپری کوٹ اُٹھاتا اس کے پیچھے بھا گا۔ اتنی رات کو وہ اسے کسی صورت بھی اکیلے جانے نہیں دے سکتا تھا۔ پتا نہیں کیوں اس لمحے وہ اس کے لیے یہ سب دران کی بہن ہونے کے ناطے نہیں کر رہا تھا کچھ اور تھا لیکن کیا تھا؟ وہ سمجھنے سے قاصر تھا۔
***
لکڑی کے سیاہ دروازہ کے تالے کی باہر سے کھلنے کی آواز ابھری اور کمرے میں گونج اٹھی۔ پلنگ پر کمبل میں لپٹا وجود تھوڑ سا کسمسایا ۔ کتنے گھنٹوں کی خاموشی کے بعد یہ آواز سنائی دی تھی۔ کلک کی آواز پر دروازہ کھلا اور ایک بیس بائیس سال کے لگ بھگ لڑکا کھانے کے لوازمات کی ٹرالی گھسیٹتے ہوئے کمرے میں داخل ہوا۔
یہ چھوٹا اور بالکل بند ڈربہ نما کمرہ تھا جس میں ایک عدد پلنگ لکڑی کی میز پر رکھی پانی کی بوتل اور ایک طرف باتھروم کمورڈ کے علاوہ اور کچھ موجود نہیں تھا۔ جیسے ہی لڑکا ٹرالی کو گھسیٹتا ہوا آگے بر ھا ۔ پلنگ پر لیٹا وجود ایک جھٹکے سے کمبل کو اپنے اوپر سے اُٹھاتا ہوا اٹھ بیٹھا ۔
وہ برھان تھا۔ بکھرے بال اور پریشان حال چہرہ وہ پچھلے دو دن سے اس کمرے میں قید تھا۔ ہاروی اور بروس نے اسے اچانک فلم کی شوٹنگ سے واپسی پر اٹھوا لیا تھا اور لا کر یہاں بند کر دیا تھا۔ وہ لوگ خود بھی یہیں چھپے ہوئے تھے۔
ہارون کو دران پر پہلے سے ہی شک تھا کہ وہ عام انسان نہیں ہے اور اب جو یر یہ کے لئے اس نے جیسے سب کچھ تہس نہس کر دیا تھا وہ گھیرا گیا تھا۔
وہ دونوں یہاں چھپ تو گئے تھے لیکن یہ کافی نہیں تھا۔ انہیں اپنی حفاظت کے لئے کچھ اور اقدامات بھی کرنے تھے اور برھان کا اغوا اسی بات کے پیش نظر تھا۔
"کیا میں پوچھ سکتا ہوں ؟ آخر کو کیوں بند کر رکھا ہے مجھے یہاں ؟ "
پلنگ پر سے اٹھتا وہ لڑکے پر چیخا تھا۔ اس نے کل سے کچھ کھایا بھی نہیں تھا۔ بھوک سے برا حال تھا لیکن اس وقت اسے اس قید کی وجہ جاننے میں زیادہ دلچسپی تھی۔ اس کا موبائل چھین لیا گیا تھا۔ کتنے گھنٹوں سے وہ بھوکا پیاسایہاں بند تھا۔
لڑکا اس کی بات کا کوئی بھی جواب دیے بنا واپس پلٹنے لگا تو اس نے ایک جھٹکے سے اسے کندھے سے پکڑ کر اپنی طرف موڑا ۔
"مجھے ہاروی اور بروس سے ملنا ہے۔ ان کو بلاؤ یہاں ۔ مجھے کیوں قید کیا ہے یہاں ؟ کوئی کچھ بتایا کیوں نہیں۔ اب کی بار وہ اتنی زور سے چیخا تھا کہ سامنے کھڑے لڑکے نے آنکھیں میچ لیں اور اس سے پہلے کہ وہ کوئی جواب دیتا۔ ایک جھٹکے سے دروازہ کھلا اور بروس تلملاتا ہوا کمرے میں داخل ہوا۔ برھان کے ہاتھ کی گرفت لڑکے کے کندھے پر سے ڈھیلی ہوئی اور وہ سرعت سے نگاہ اٹھائے پوری طرح بروس کی طرف متوجہ ہوا۔
"چیخ کیوں رہے ہو؟ "
"مجھے یہاں کیوں بند کر رکھا ہے۔ کیا یہ صلہ ہے تم لوگوں کی مدد کا ؟ "
برھان نے پیشانی پر بل ڈالے شکوہ کیا۔ بروس نے لڑکے کو جانے کا اشارہ کیا اور خود پینٹ کی جیبوں میں ہاتھ ڈالے اسے غصے سے گھورتا ہوا آگے بڑھا۔
"بکواس بند کرو اپنی ۔ تم نے ہماری کوئی مدد نہیں کی ہے بلکہ اپنے بھائی کی مدد کی ہے۔ بیوقوف سمجھ رکھا ہے کیا ہمیں ؟ "
بروس کی بات پر برھان نے حیرانگی سے بھنویں سکیڑ کر آنکھیں پھیلائیں ۔
"مطلب ؟ یہ ۔۔ ۔ یہ کیا کہہ رہے ہو؟ میں اس کی مدد کیوں کروں گا؟ ایک منٹ ۔ ۔۔ ۔ "
برھان نے ذہن پر زور ڈالتے ہوئے ہاتھ کھڑا کیا۔
"لڑکی تم لوگوں کو مل گئی۔ سب کام اچھے سے ہو گیا پھر ایسا کیسے کہہ سکتے ہو اور مجھ پر الزام کیوں لگا رہے ہو؟ " الزام ۔ یہ الزام نہیں ہے۔ تم نے ہماری کوئی مدد نہیں کی بلکہ ہماری پیٹھ میں چھرا گھونپ دیا۔ دران نے اور تم نے مل کر ہمارے ساتھ گیم کھیلا اور اب پولیس جگہ جگہ ہمیں تلاش کر رہی ہے۔ "
بروس کا چہرہ پریشانی کی عکاسی کر رہا تھا۔ برھان اسے پھٹی پھٹی آنکھوں سے دیکھ رہا تھا۔ اس کی باتیں سمجھ میں آنے تک وہ اور الجھ گیا۔
"ک۔۔ کیا مطلب ؟ "
"مطلب یہ کہ دران نے سیون کو مار دیا ہے۔ ہمارے گروہ سے جڑے ہر بندے کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ہمارا سارا نظام تباہ ہو گیا ہے۔ اب ہمارا کیرئیر تو ایک طرف ہماری باقی کی زندگی تک خطرے میں ہے۔ "
" در۔۔۔ دران ۔ ن۔ ن۔ نے کیا یہ سب! ل۔۔ لیکن میں کچھ نہیں جانتا اس بارے میں اور میں نے اس کی کوئی مدد نہیں کی ہے۔ تم لوگ مجھے یوں مورد الزام نہیں ٹھہرا سکتے ہو۔ مجھے جانے دو یہاں سے میری بیوی اور والدین پریشان ہو رہے ہوں گے۔ "
برھان نے ضبط سے لال ہوتے چہرے کے ساتھ کہا اور چند قدم آگے بڑھا۔
"نہیں تم نہیں جا سکتے اور ہم تمہیں تب تک نہیں چھوڑیں گے جب تک دران گرفتاری کی فہرست میں سے ہمارے نام کو تلف نہیں کرواتا ۔ "
بروس کا لہجہ دو ٹوک تھا۔ برھان کا منہ کھلے کا کھلا رہ گیا۔ وہ لوگ عام لوگ نہیں تھے۔ جس کام کو وہ معمولی سمجھ کر لالچ میں آ گیا تھا اب اندازہ ہو رہا تھا وہ سب کتنے خطرناک تھے اور وہ کہاں پھنس چکا ہے۔
"دران ۔ ن۔ ن۔ ۔ ۔ دران ایسا کیوں کرے گا؟ وہ میرے لئے کچھ بھی نہیں کرے گا۔ تم لوگ پاگل ہو گئے ہو کیا؟ تم لوگوں نے جو کہا میں نے کیا اس کے بدلے میں تم لوگوں نے مجھے فلم دی بس ہما را ساتھ یہیں تک تھا۔ تم لوگوں کی اب اگلی کہانی کیا ہے؟ میں اس بارے میں کچھ نہیں جانتا اور نہ مجھے جاننے میں دلچسپی ہے۔ مجھے یہاں سے جانا ہے بس ۔ "
برھان ناک کو بھینچے تیزی سے آگے بڑھا ہی تھا کہ بروس کے جھٹکے نے اسے لڑکھڑا کر رکنے پر مجبور کر دیا۔
"حب چاپ وہاں بیٹھو سمجھے اور دران کو تمھارے لئے یہ سب کرنا ہی ہو گا نہیں تو ہمارے ساتھ ساتھ تمہیں بھی ساری زندگی جیل کی ہوا کھانی ہو گی۔ سمجھے چل اب لگا اپنی بیوی کو فون اور بول اس سے کہ دران سے کہے کہ وہ یہ سب کرے۔ "
بروس نے ایک جیب سے بندوق نکال کر اس پر تانی اور دوسرے ہاتھ سے عجیب و غریب سے موبائل کو ہتھیلی پر رکھ کر اس کے آگے کیا۔ چند سکینڈ تو وہ حیرت میں ڈوبا کھڑا بروس کی طرف دیکھتا رہا اور پھر کانپتے ہاتھوں سے بروس کی ہتھیلی پر سے موبائل اٹھا لیا۔
دران کبھی اس کی مدد کے لئے نہیں آئے گا الٹا دران کو یہ سب پتا چلا جائے گا کہ جویریہ کے اغوا میں وہ ملوث تھا اس کی پیشانی پر پسینے کے ننھے قطرے چمک رہے تھے ہاتھ کانپ رہے تھے۔ وہ بہت برا پھنسا تھا۔ دوسری طرف دوسری ہی گھنٹی پر فون اٹھا لیا گیا۔