Chapter 50: باب 50

رات کا اندھیرا پھیلتے ہی اس بھیانک کھنڈر میں جیسے دن چڑھ آیا تھا۔ عمارت باہر سے جتنی بھیانک اور ویران لگ رہی تھی اند ایک روشن چمکتی دمکتی عریانی شباب شرب اور منشیات کے نشے میں بے ہنگم ہوئے لوگوں سے آباد تھی۔

رات ہوتے ہی یہاں سے سیکس ورکر کی روانگی کی تیاری اور شراب کا دور دوہ چل نکل تھا۔ تقریباً گاڑیاں اور سیکس ورکر وہاں موجود سیون کے آدمیوں کے ہمراہ شہر کے لیے روانہ ہو چکی تھیں۔

باقی بچے کچھے لوگوں کو بے آواز ان جیکٹ مشین گن سے آہستہ آہستہ ختم کرتے ہوئے وہ دونوں اب میں ہال تک پہنچ چکے تھے۔ وہ دونوں ان کےہی آدمیوں کے بھیس میں تھے اس لیے کسی کو ان پر شک نہیں گزرا تھا۔ وہ جیسے جیسے آگے بڑھ رہے تھے وہاں کے آدمیوں کے کارڈ اور کوڈ لے کر آگے جا رہے تھے۔

اب وہ جس جگہ پہنچے تھے یہاں سیون کے بہت خاص آدمی اس کی سیکس ورکرز ہی جا سکتی تھیں۔ دران اور زک نے اندر داخل ہوتے ہی میں ہال کے کوڈ کو بدل دیا تھا تاکہ باہر کے لوگ اب اندر نہ آسکیں ۔ دران کا اشارہ ملتے ہی زک نے پام ٹاپ کو ہتھیلی پر کھولا اور اس پر انگلیاں چلائیں۔ وہ ہر کیمرے کے پچھلے ایک دن کے بہت سے کلپ کاپی کر چکا تھا اب کیمروں میں اب کی ویڈیو کے جگہ کل والے کلپ چلانے تھے۔ زک نے کچھ دیر انگلیاں چلائیں اور پھر اینٹر کی کو دبایا ۔

پینک روم میں لگے کیمروں کو پچھلے دن کے کلپ میں تبدیل کرنے کے بعد زک نے دران کو ہاتھ سے اوکے کا اشارہ دیا۔ زک کا اشارہ ملتے ہی اب دونوں کو ایک دوسرے سے الگ ہو جانا تھا۔ اب وہ دونوں مخالف سمت میں مر گئے تھے۔

***

سیاہ فام اس کا بازو تھامے تیز تیز چلتا ہوا آگے بڑھ رہا تھا۔ صبح سے ایک کمرے میں بند رکھنے کے بعد اب اسے نکالا گیا تھا اور سیون کے پاس لے جایا جا رہا تھا۔ وہ آنکھیں پھاڑ پھاڑ کر ارد گرد دیکھ رہی تھی کہ شاید اسے کہیں دران نظر آ جائے لیکن وہ کہیں نہیں تھا۔ چند منٹ راہداری میں چلنے کے بعد وہ سیون کے آفس نما کمرے میں اس کے سامنے کھڑی تھی۔

سیون نے اس کی طرف دیکھا اور ہاتھ سے پاس کھڑے آدمی کو کمرے سے باہر جانے کا اشارہ کیا۔

وہ اپنی جگہ سے اٹھا اور خباثت سے ٹھوڑی پر ہاتھ پھیر تا ہوا اس تک آیا۔

"ایلکس کو تو خوش کیا تم نے ۔ اب میری باری ہے؟ "

جویریہ کے پاس آکر بدبو کے بھیکے اڑاتا وہ اس وقت نشے میں دھت تھا۔ وہ جو سیون کے پاس آنے پر گھیرا گئی تھی اچانک کانوں میں آتی دران کی آواز پر سانس بحال ہوئی۔

" جویریہ اس کو اس آفس سے باہر لے جانا ہے کسی بھی طریقے سے۔ صرف تین منٹ ہے تمھارے پاس " دران اسے سیون کو آفس سے باہر لے جانے کا کہہ رہا تھا۔ اسے اس وقت کچھ نہیں سوجھا تو فور اً زبردستی مسکرا دی۔ سیون جو اس کی اکر کو ختم کرنے کے لیے اسے ہراساں کرتا ہوا آگے بڑھ رہا تھا۔ اس کے مسکرانے پر حیرت سے آنکھیں کھول کر ساکن ہوا۔

"یہ کیا دیکھا میں نے ؟ "

سر کو جھٹک نے کی ادکاری کرتا وہ اب حیرت سے استفسار کر رہا تھا۔

"تم مسکرائی ۔ ہاں تم مسکرائی تھی ابھی ؟ "

حیرت سے بھنویں سکیڑے اس نے پھر سے جویریہ سے پوچھا۔ جویریہ نے آہستگی سے لبوں کے پٹھوں کو پھر سے مسکراہٹ کی شکل میں کھینچا ۔ وہ پاگلوں کی طرح جھوم اٹھا اور بلند و یانگ قہقے لگانے لگا۔

"بس یہ تھی تمھاری اکر۔ تمھارے وہ تیور ۔ ایک ہی رات میں سب ختم ۔ حیرت ہے "

وہ لگاتار قہقے لگا رہا تھا اور پھر ایک دم سے بے خود ہو کر قریب ہوا تو جویریہ نے فوراً اس کے اور اپنے بیچ ہاتھ حائل کیا۔

"یہاں نہیں "

"اوہ پھر کہاں ؟ "

"تمہارے کمرے میں۔ "

"ہاں یہ بھی سہی ہے۔ یہ بھی سہی ہے۔ "

وہ خباثت سے سر ہلاتا ہوا الگ ہوا اور پھر فوراً اس کا بازو تھاما اور جھٹکے سے قریب کیا۔

"چلو چلتے ہیں۔ اب اور انتظار ممکن نہیں۔ مجھے دیکھنا ہے وہ کیا ہے تم میں جو دیوانہ بناتا ہے سب کو ۔ "

وہ اسکو کھینچتے ہوئے دروازے کی طرف بڑھا اسی لمحے کمرے کے بالکل باہر زک بہت احتیاط سے راہداری کو عبور کرتا ہوا سیون کے آفس تک پہنچا۔

"باسل میں رائٹ پوزیشن پر ہوں۔ "

دران کو اپنے پہنچ جانے کی خبر دینے کے بعد وہ اب اندر موجود جویریہ کے باہر آنے کا منتظر تھا۔ انہیں سیون کے اس آفس سے ہی سب معلومات نکالنی تھی۔ سیون ایک جھٹکے سے جیسے ہی جویریہ کو لے کر آفس سے باہر نکلا زک نے فوراً رخ پھیرا ۔ وہ زک کی طرف متوجہ ہوئے بنا تیزی سے آگے بڑھ گیا۔

زک نے آنکھیں چندھی کیں اور اس کے آفس کے لاک کو دیکھا۔ اسے اب یہ لاک ڈی کوڈ کرنا تھا

دوسری طرف دران اب راستے میں آتے سب آدمیوں کو ختم کرتا ہوا آگے بڑھ رہا تھا۔ جبکہ تیسری طرف جویریہ سیون کے کمرے میں پہنچ چکی تھی۔ سیون کو اپنی طرف بڑھتا دیکھ کر اس کی سانس خشک ہو رہی تھی۔ دران کی طرف سے خاموشی جان نکال رہی تھی۔ سیون شیطان کا روپ دھارے آگے بڑھ رہا تھا۔

"دران آپ کہاں ہیں؟ "

پھیکی سی کانپتی آواز میں وہ دران کو آواز دیتی سب ادکاری بھول چکی تھی۔ سیون کی کم ہوتی دوری اور دران کا نا پہنچنا اس کی گھبراہٹ کا سبب بن رہا تھا۔ سیون نیم برہنہ ہوتا سب ہوش و حواس کھو چکا تھا سکو اپنے پاس آتا دیکھا کر وہ مخالف سمت کو بھاگی ۔

"اے کیا ہوا اب ؟ "

وہ جھنجلا کر دانت پیستا ہوا پلٹا ۔ جویریہ تقریباً بھاگتی ہوئی کمرے کے دروازے تک پہنچی۔ دروازے کا لاک وہ کسی صورت نہیں کھول سکتی تھی۔ وہ یونہی لاک کے ساتھ الجھ رہی تھی جب ایک دم سے سیون نے اسے کندھوں سے تھام کر اپنی طرف موڑا ۔

"چھوڑو مجھے ۔ دران ۔ ن۔ ن۔ ن۔ "

وہ سیون کو دھکا دیتے ہوئے چیخ پڑی۔ سیون نے ایک بھنویں چڑھا کر زہریلی مسکراہٹ کو لبوں پر سجایا ۔

"یہ فلم نہیں ہے میری جان ۔ تمھارا ہیرو یہاں کبھی نہیں پہنچ سکتا۔ "

وہ لپک کر جویریہ تک پہنچا تھا۔

"دران ۔ ن۔ ن۔ ن۔ ن "

وہ پاگلوں کی طرح چیختی ہوئی دران کو پکار رہی تھی۔ جبکہ وہ قہقے لگاتا اپنی گرفت مضبوط کر رہا تھا۔ وہ بے خودی میں اتنا دھت تھا کہ دروازہ کھلنے کی آواز تک سنائی نہیں دی۔ دروازہ کھولتے ہی دران ایک حسب میں اس تک پہنچا اور اسے گردن سے دبوچ کر اپنی طرف موڑا ۔ ایک جھٹکے سے ماسک کو چہرے پر سے اتارا ۔

وہ جو پوری طرح شیطانیت میں دھت تھا دران کو یوں سامنے دیکھ کر گنگ ہوا۔ آنکھوں کو بار بار جھپک کر وہ اس بات کا یقین کر رہا تھا کہ اس کے سامنے کھڑا شخص وہی ہے جسے جویریہ پکار رہی تھی۔

دران کے جبڑے اور بند ہوتی مٹھی کے نیچے بازو کی رگیں ایک ساتھ تن کر ابھر گئی تھیں۔ ہوا میں اٹھا مکا اس کے جبڑے پر کاری ضرب لگاتا اس کے زمین پر گرا چکا تھا۔

***

لفٹ کا دروازہ کھلتے ہی دران نے ایک جھٹکے سے اسے زمین پر پھینکا ۔ سیون نے حواس با ختہ ہو کر اردگرد دیکھا۔ وہ تہہ خانے کی گیلری میں اوندھے منھ لیٹا تھا۔ وہ نیم برہنہ حالت میں تھا۔ ہاتھ پیچھے باندھ رکھے تھے اور منہ پر بھی سیاہ پٹی باندھ رکھی تھی۔

دران اسے گیلری میں گھسیٹتے ہوئے آگے بڑھ رہا تھا اور تمام لڑکیاں حیرت سے بھاگ بھاگ کر سلاخوں تک آ رہی تھیں۔

سیون نے سرخ ہوتا چہرہ اوپر اٹھایا۔ دران نے اس کے چہرے کا حشر کر دیا تھا۔ اس کی با ئیں آنکھیں سرخ ہو کر سوزش کے باعث اوپر کو ابھری ہوئی تھی۔ بکھرے بالوں اور چہرے پر جا بجا مکوں کے نشان لئے وہ پھٹی پھٹی آنکھوں سے کبھی دران اور جویریہ کی طرف اور کبھی سلاخوں کے پیچھے چمکتی آنکھوں و الی بوسیدہ اور بے حال لڑکیوں کو طرف دیکھ رہا تھا۔ جو اسے بے خوف آنکھوں کے ساتھ کسی بھوکے شیر کی مانند گھور رہی تھیں۔ ایسا بھوکا شیر جس کے شکار میں اور اس میں صرف ان لوہے کی سلاخوں کا فاصلہ ہو۔

وہ لوگ اس وقت خفیہ تہہ خانے میں موجود تھے۔ یہ سیون کی جیل تھی۔ اسے وہ اپنی بنائی ہوئی دوزخ سمجھتا تھا اور خود کو یہاں موجود ہر ذی روح کا خدا مانتا تھا۔ وہ یہاں ہزاروں کی تعداد میں موجود لڑکیوں کی زندگی حتی کہ ان کی سانسوں تک کا مالک خود کو سمجھتا تھا۔

دران نے اس کو کچھ سوچنے سمجھنے کی مہلت ہی نہیں دی تھی۔ وہ اسے پا گلو ں کی طرح مار رہا تھا اور اس کی اتنی بڑی فوج میں سے کوئی ایک آدمی بھی اسے بچانے کے لیے نہیں پہنچا تھا۔ اتنی سکیورٹی اور اتنی طاقت کے باوجود وہ اس وقت دران کے رحم و کرم پر تھا۔

دران کے گھونسوں اور مکوں میں ایک عجیب جنون تھا اس کی آنکھوں کی وحشت میں عجیب درد تھا۔ یہ درد صرف جویریہ کی محبت اور اس کو پہنچائی گئی تکلیف کے لیے ہی نہیں تھا۔ اس درد کے پیچھے اس کے وجود کے ہر زخم کی چبھن تھی۔ اس کی ماں اس کی پیدائش سے پہلے ہی مکمل طور پر نشے کی لت میں جکڑی جا چکی تھی۔

اس کی پیدائش کے چند ماہ بعد ہی کنز کو یہ احساس ہونے لگا کہ وہ اس پر بہت بڑی ذمہ داری بن گیا ہے۔ وہ اس کے خرچے پورے کرتی یا پھر اپنے نشے کا خرچہ اٹھاتی آخر کار تنگ آ کر وہ اسے اسفند کے حوالے کرنے کے لیے پاکستان پہنچ گئی تھی اور وہاں سے شروع ہوئی تھی اس کے درد کی داستان اس کی محرمیوں کی داستان اس کے دکھوں وحشتوں کی داستان تنہائی اکیلے پن اور مظلومیت کی داستان ۔

دران کو اپنی تمام اذیتیں اور درد کی وجہ آج سیون لگ رہا تھا۔ وہ اسے جان سے مار دیتا لیکن اس کی جان اتنی آسانی سے نکل جائے وہ یہ نہیں چاہتا تھا اسی لیے اسے گھسیٹتے ہوئے یہاں تک لے آیا۔

وہ اور جویریہ اب سیون کے ساتھ تہہ خانے میں موجود تھے جبکہ زک وہاں آفس سے تمام معلومات اکٹھی کر رہا تھا اور ایجینسی سے رابطہ کر کے اگلے لائحہ عمل سے پہلے ان تمام معلومات کو بروقت ان تک پہنچا رہا تھا۔

دران نے سیون کو جیل کے کمروں کے وسط میں موجود گیلری میں لا کر پٹخا جبکہ جویریہ وہیں تہہ خانے کے داخلی دروازے کے پاس لگے بورڈ کے پاس کھڑی تھی۔ اس بورڈ پر موجود ایک بٹن سے تمام کمر وں کے دروازوں کے لاک خود بخود کھل جاتے تھے۔ دران اس وقت پھر سے چہرے پر ماسک پہنے ہوئے تھا جو اس نے صرف سیون کو اپنا چہرہ دکھانے کے لیے اتارا تھا۔

" دیکھو تم سب پر ظلم ڈھانے والا آج تم سب کے حوالے ہے۔ اس کا کیا کرنا ہے؟ یہ تم سب اچھے سے جانتی ہو۔ تم سب آج سے آزاد ہو۔ باہر آؤ اور کچل دو اس ظالم کو ۔ "

دران نے جبڑے بھینچے چلاتے ہوئے انگریزی زبان میں کہا اور جھک کر ایک جھٹکے سے شیو نکے منھ پر سے پٹی کھول دی۔ پٹی کا کھلنا تھا کہ وہ چلا اٹھا۔

"ایسا مت کرو۔ دیکھو میں تمہیں وہ لڑکی دیتا ہوں۔ تم اسے لے جاؤ ۔ ان سب کو بھی لے جاؤ ۔ جتنی چاہو دولت لے لو ۔ مجھے چھوڑ دو۔ "

وہ گڑگڑا رہا تھا۔ دران نے جویریہ کی طرف دیکھا اور پھر آہستگی سے آنکھیں بند کر کے کھول دیں۔ اشارہ ملتے ہی جویریہ نے برقی رفتاری سے حکم کی تعمیل کی اور بورڈ پر لگے بٹن کو دبا دیا۔ جیسے ہی بٹن نیچے ہوا۔ کرک کرک کی آوازوں کے ساتھ تمام کمروں کے لاک کھل گئے۔ لڑکیاں حیرت اور خوشی کے ملے جلے تاثرات لئے باہر نکلیں اور پھر جیسے ہی سیون پر نگاہ پڑی جو خوف کے مارے سر کو نفی میں ہلا رہا تھا۔ دروازوں کے آگے پہلے سے رکھی ہوئی بلٹیں زنجیریں اور چاقو لے کر اس پر جھپٹ پڑیں۔

لڑکیاں اسے بے دردی سے مار رہی تھی۔ اس کے جسم پر ہر جگہ کوڑے زنجیریں اور چاقو برس رہے تھے۔ وہ درد سے چلا رہا تھا بالکل ویسے ہی جیسے وہ سب لڑکیاں چیختی اور چلاتی تھیں جب ان کے نازک جسموں پر وہ ان سب چیزوں کے ساتھ ظلم کرتا تھا اور ان کی روح تک کو چھلنی کر دیتا تھا۔

ہر لڑکی آنکھوں میں خون لئے خود پر ہوئے ہر ظلم اور زیاتی کا بدلہ لے رہی تھی۔ اتنی ساری لڑ کیوں میں سیون دب کر رہ گیا۔ پہلے پہل اس کے چیخنے کی آوازیں آتی رہیں لیکن پھر وہ بھی دب گئیں۔ وہ مر چکا تھا۔ لیکن اس آخری لڑکی تک نے اسے مارا تھا جس کا کوڑاابھی اس تک نہیں پہنچا تھا۔ وہ اس کی لاش کو بھی مار رہی تھیں پیروں میں نوچ رہی تھیں۔ اس کے چہرے اس کے جسم پر وار کر رہی تھیں۔ ہزاروں کی تعداد میں لڑکیون نے چند سکینڈ میں ہی اسکے پرخچے اڑا دیے تھے۔

وہ دران کے ساتھ کھڑی نم آنکھوں اور پرسکون چہرے کے ساتھ اس منظر کو ج دیکھ رہی تھی۔ آنکھوں کی نمی آ خوشی کے باعث تھی۔ وہ خوشی جو اس کی روح کو پرسکون کر گئی تھی۔ سیون کی موت فقط اس کی آزادی کا پروانہ نہیں تھی ہزاروں لڑکیاں اس ظالم انسان کے ظلم سے آزاد ہوئی تھیں۔ سیون جیسے شیطان کے چیلے اور وقت کے فروع ن دنیا میں آتے رہتے ہیں لیکن اللہ جب اپنی رسی کھینچنے پر آتا ہے تو سب نیست و نابود کر دیتا ہے۔ اس کی طاقت کے آگے سیون کی بے پناہ طاقت اور حفاظتی تدابیر سب ناکام ہو چکی تھیں اور وہ ایک مسلے ہوئے کیڑے کی طرح اپنی ہی بنائی ہوئی دوزخ میں فرش پر پڑا تھا۔

"جوی۔ "

وہ جو دران کے ساتھ کھڑی سامنے کے منظر کو دیکھ کر اللہ کی شان کے بارے میں سوچ رہی تھی بائیں طرف سے آتی آواز پر چونک کر اس نے چہرے کا رخ پھیرا ۔ تمنا خوشی سے چمکتی آنکھیں لئے کھڑی تھی۔ وہ حیرت اور خوشی سے اس کی طرف دیکھ رہی تھی۔

"تمنا ا۔ ا۔ ا۔ ۔ "

جویریہ نے ایک سکینڈ کے نناوے حصے میں اسے پہچان کر اس کا نام پکارا اور بے ساختہ اس کی طرف بڑھی ۔ کچھ لوگ بہت مختصر ملاقات میں بھی آپ کے ذہنوں پر بہت گہری چھاپ چھوڑ دیتے ہیں۔ ایسی چھاپ کہ آپ کبھی بھی انہیں بھلا نہیں سکتے ہیں۔

تمنا اس کی زندگی میں آنے والے لوگوں میں سے ایک ایسی ہی شخصیت تھی جس نے چند دنوں میں ہی اسے بے حد متاثر کیا تھا۔

تمنا کے گلے لگی وہ بے اختیار رو دی۔ اس جہنم میں گزارے ان تمام دردناک لمحوں میں وہ اس کے لیے ایک ٹھنڈی پھوار کی مانند تھی۔ تمنا کو نماز پڑھتا دیکھ کر ہی تو اسے اس بات کا احساس ہوا تھا کہ جن گناہوں کے مرتکب آپ اپنی رضا سے نہیں ہوتے اللہ کے نزدیک ان گناہوں کی گندگی کوئی معنی نہیں رکھتی۔

وہ آپ کی روح کی پاکیزگی کو دیکھتا ہے۔ یہی وجہ تھی تمنا اپنے غلاضت کا شکار ہوئے وجود اور چھلنی روح کے باوجود اللہ کی بارگاہ میں پرسکون ہو کر سجدہ کرتی تھی۔ اس کے چہرے پر پانچ وقت کا اطمینان اس کی روح کی پاکیزگی اور اللہ پر کامل یقین کے باعث تھا۔ وہ یہ نہیں دیکھتی تھی کہ وہ اس وقت کس جگہ پر ہے وہ یہ نہیں سوچتی تھی کہ اس کو سیون کس گندے کام کے لیے استعمال کرتا ہے بس۔ وہ تو یہ جانتی تھی کہ اس کی روح پاک ہے اور اس کا مالک اللہ ہے اور اللہ جس حال میں بھی رکھے اس کے آگے سجدہ کرنا لازم ہے شکوہ کرنے والے اور اپنی نصیب کو الزام دینے والے کبھی اس سکون کو محسوس نہیں کر سکتے جو تمنا کیا کرتی تھی۔ یہی وجہ تھی کہ آج اللہ نے اس کی آزمائش ختم کر دی تھی۔

دران اب لڑکیوں کو تہہ خانے سے نکلنے کے بارے میں رہنمائی کر رہا تھا۔ ان سب لڑکیوں کے لیے باہر چائنہ کی حفاظتی ٹیم آ چکی تھی۔ ایجنسی نے اپنی ٹیم کو مخفی رکھتے ہوئے اس جگہ کی ساری معلو مات ایک انجان ذرائع کے ذریعے چائنہ پولیس تک پہنچا دی تھی۔ خبر پہنچتے ہی ان کی رسکیو فوج اس انجان جگہ میں قید ہوئی لڑکیوں کو بازیاب کروانے پہنچ گئی تھی۔

بعد ازاں مزید یہ بات پتہ چلی کہ یہ جیل صرف ان لڑکیوں سے ہی نہیں بہت سے لڑکوں اور توڑ ھے لوگوں سے بھی بھری ہوئی تھی۔ تہہ خانے کے اگلے خفیہ دروازے کے پیچھے ایک اور دردناک داستان رقم تھی۔ یہاں مرد کم سن بچے اور بوڑھے بھی قید تھے۔ بہت سے ایسے افراد جن کو یہاں قید میں برسوں بیت گئے تھے۔ وہ سیون کی فوج کے ہی باغی لوگ تھے جو شاید اس دلدل سے نکلنے کی کوشش کرتے پکڑے جاتے تھے اور ان کو لا کر یہاں قید کر دیا جاتا تھا۔

چینی حکام اور پورے ملک میں یہ خبر تیزی سے پھیل چکی تھی۔ چین اپنے ہی ملک میں موک جود اس وحشت نا اور بھیانک جگہ کی نشاندہی پر حیرت کا اظہار کر رہا تھا۔ ان کے مطابق وہ اس علاقے اور یہاں ہونے والی تمام کاروائیوں کے بارے میں بالکل بے خبر تھے۔ جہاں سب لوگ سامنے کے دروازے سے نکل رہے تھے۔ وہاں صرف تین لوگ تھے جو اس جگہ کے خفیہ راستے سے ہوتے ہوئے باہر نکل رہے تھے۔ دران جویریہ اور زک کو لے کر ان کے خفیہ نقشے کے ذریعے یہاں سے باہر جا رہا تھا جہاں ایجنسی کا ہیلی کاپٹر پہلے سے ان کے انتظار میں تھا چین کی پولیس نے آپریشن شروع کیا اس عمارت کا مضبوط گیٹ ایک دھماکے سے توڑ دیا گیا اور بعد ازاں چینی پولیس کے مطابق اس خفیہ جگہ سے چونتیس ہزار سے زیادہ اغوا کار خواتین مردوں اور کم سن بچوں کو مختلف جگہوں سے نکالا گیا۔ عہدیداروں نے بتایا کہ ان مغویوں کو جسم فروشی جسم کے اعضا کی فروخت اور منشیات کی سمگلنگ کے لیے زبردستی استعمال کیا جاتا تھا۔ عجیب غریب اور جدید طرز پر تیار کی ہوئی اس جگہ سے بہت سی لاشیں بھی نکالی گئیں جس میں سے ایک لاش سیون کی بھی تھی جس کی شناخت کر نا بھی مشکل تھی۔

اس واقع کے بعد چینی وزارت نے اسمگلنگ کے خلاف اپنا سخت مؤقف اپنانے کا عزم کر لیا تھا۔ چین کی پولیس مکمل طور پر چوکنی ہو چکی تھی اور ایک خفیہ ذرائع سے موصول ہونے والی رپورٹ کے مطابق انہوں نے مزید 3،195 اسمگلنگ گروہوں کے خلاف چھا پوں میں8،660 مغوی بچوں اور15،458 خواتین کو بھی بازیاب کرایا۔ بہت تجسس اور کھوج کے باوجود انہیں اس آدمی کے بارے میں کوئی معلومات نہیں ملی سکی تھیں جس نے یہ سب کاروائی میں ان کی مدد کی تھی۔ لڑکیوں نے جس چہرے کے بارے میں بتایا دنیا میں ایسی شکل کا کوئی آدمی موجود نہیں تھا۔

بہت سی اغوا کار لڑکیوں کو شناخت کے بعد ان کے مطلوبہ ممالک میں بھجوا دیا گیا تھا۔ بہت سے بد حال قیدی ابھی بھی ہسپتالوں میں زیر علاج تھے۔ بہت سے بڑے نام جو اس سب کاموں میں ملوث تھے ان کے نام سامنے آنے پر ان کی گرفتاریاں بھی عمل میں لائی جا رہی تھیں۔

***

دوپہر کے دو بجے امریکہ ائیر پورٹ کی انتظار گاہ میں معمول کی گہماگہمی تھی۔ اردگرد کی چہل پہل سے بے نیاز وہ سر کو جھکائے انتظار گاہ میں لگی نشست پر براجمان تھا۔ تھکا سا چہرہ بڑھی ہوئی شیو وہ چند ماہ پہلے اسی ائیر پورٹ پر اترنے ولا اسفند ہر گز نہیں تھا۔ اس کے پاؤں کے پاس نیچے پڑا اس کا سفری بیگ اس بات کی نشاندہی کر رہا تھا کہ وہ روانگی کے لئے یہاں موجود ہے۔ کھلے پائنچے والی سیاہ پینٹ پر کوٹ پہنے وہ افسردہ اور بے حال بیٹھا تھا۔ " اسفند ۔ "

اس کے بالکل سامنے کھڑے ہو کر اسے کسی نے پکارا تھا۔ اسفند نے موندیں آنکھیں کھو لیں۔ سفید دودھیا پاؤں سرخ جوتوں میں مقید سیاہ چمکتے فرش پر موجود تھے۔ کنز پارکر ۔۔ ۔

ہاں وہ کنز پارکر ہی تھی جو اس کے سامنے کھڑی تھی۔ اسفند نے سرعت سے چہرہ اوپر اٹھایا وہ سرخ لمبے کوٹ میں ملبوس دلکش چہرے پر پریشانی سجائے کھڑی تھی۔ نوین سے علیحدگی کے بعد دوسرے دن ہی وہ اس کے فلیٹ سے چلی گئی تھی اور آج پورے دو ماہ بعد اس کے سامنے کھڑی تھی اور اس کے چہرے کے تاثرات سے صاف ظاہر تھا کہ ان دو ماہ میں اسکی زندگی میں کتنی بھیانک تبدیلیاں آ چکی تھیں ان کے بارے میں اسے آگاہی ہو چکی تھی۔

"اسفی تم نے مجھے کچھ بتایا کیوں نہیں؟ میں تمہیں پورے دو ماہ سے تلاش کر رہی ہوںا ور آج تمھارے آفس کے ہی ایک آدمی سے سب پتا چلا ۔ "

"وہ میں ۔۔۔۔ ۔ "

اسفند نے بیچار گی سے کچھ کہنے کے لیے لب کھولے کہ وہ غصے سے گھورتی ہو ئی اس کے ساتھ والی نشست پر براجمان ہوئی۔

"مانا نوین سے علیحدگی کے بعد ہمارا کوئی رشتہ نہیں رہا تھا لیکن اتنے دن ہم ساتھ رہے دو ست جیسا ناطہ تو تھا نہ ۔ تمہارے ساتھ اتنا کچھ ہو گیا اور تم نے مجھے بتانا تک گوارا نہیں کیا اور ب حب چاپ بنا بتائے پاکستان جا رہے ہوا "آپ کا شکوہ بجا ہے لیکن جب خونی رشتے ہی کھوکھلے نکل آئیں تو دوست اس چھاج کی طرح لگتے ہیں جسے دودھ کا جلا پھونک پھونک کر پیتا ہے۔ "

اسفند نے پھیکی سی مسکراہٹ سجائے معنی خیز جملہ اچھالا تو وہ الجھ کر اس کی طرف دیکھنے لگی۔

"مطلب میں سمجھی نہیں۔ "

"میری جاب ختم ہونے اور جیل جانے کے پیچھے نوین بھائی کا ہاتھ تھا۔ "

"کیا " !

"جی بالکل یہ سچ ہے۔ آپکی طلاق کے بعد اور ان کی حقیقت پتا چلنے کے بعد مجھ سے رہا نہیں گیا۔ میں ان سے ملنے اور انہیں سمجھانے گیا۔ "

"اوہ تم نے یہ سب کیوں کیا؟ "

کنز کا چہرہ لٹھے کی مانند سفید ہوا۔

"کیوں نہ جاتا۔ وہ میرے چچا زاد بھائی ہیں۔ میں نے انہیں بتا دیا کہ مجھے سب پتا چل گیا ہے اور ان کو کہا کہ وہ یہ سب چھوڑ دیں ورنہ میں پاکستان سب کو بتادوں گا۔ "

اسفند نے تھوک نگلا ۔ کنز سانس روکے بے یقینی سے اس کی بات سن رہی تھی۔

"میں ان کو یہ دھمکی دے کر واپس آ گیا لیکن نہیں جانتا تھا کہ ان کے اثر و رسوخ اتنے کمز ور نہیں ہیں۔ جب میں اگلے دن آفس پہنچا تو مجھ پر آفس میں کرپشن کا بہت بڑا الزام لگ چکا تھا۔ میرے آفسر نے مجھے جیل میں ڈال دیا۔ کنز نے بے ساختہ تاسف سے منہ پر ہاتھ رکھا۔

"دو ماہ جیل کاٹنے کے بعد میرے آفس کے ایک کولیگ کو مجھ پر رحم آیا وہ یہ سب جانتا تھا کہ مجھے پھنسایا گیا ہے اس نے وہاں سے میری بیل کروائی۔ میں اس کے بعد پھر سے نو ین بھائی کے پاس گیا۔

مجھے امید تھی کہ وہ میری مدد کریں گے لیکن انہوں نے صاف انکار کر دیا اور مزید کہا کہ تم اگر میرے بارے میں کسی کو بھی پاکستان میں بتاؤ گے تو میں انہیں بتا دوں گا کہ تم خود کتنا ذلیل ہو کر جاب سے نکالے گئے ہو اور اب یہ سب تم فقط مجھے حب بدنام کرنے کے لیے جھوٹ بول رہے ہو۔ تمھارا ویزا ختم ہو رہا ہے اب چاپ پاکستان لوٹ جاؤ ۔ ورنہ اب کی بار تمھاری بیل بھی نہیں ہونے دوں گا۔ "

اسفند کے لبوں پر درد بھری مسکراہٹ ابھری ۔

" وہیں مجھے پتہ چلا کہ مجھے جیل پہنچانے والا اور اب میری بیل کروانےو الا کوئی اور نہیں میرا ہی چچا زاد بھائی نوین ہی ہے جو اب پاکستان میں سب سے اپنا رشتہ ختم کر چکا ہے۔ پاکستان میں بنائی گی اتنی جائیداد اور وہاں اس کے انتظار میں آنکھیں بچھائے رشتوں سے اسے کوئی سروکار نہیں رہا۔ "

اسفند نے بات ختم کی اور پھر سے سر جھکا لیا۔ کنز اس کے ساتھ بالکل ساکن بیٹھی تھی۔

"تم پاکستان نہیں جاؤ گے۔ "

کنز نے سپاٹ چہرے کے ساتھ کہا تو اسفند نے چونک جھکا سر اوپر اٹھایا۔ بغور کنز کے چہرے کی طرف دیکھا۔ وہ کسی گہری سوچ میں ڈوبی تھی۔

"لیکن یہ ممکن نہیں ہے۔ میں اگر یہاں رک بھی جاتا ہوں تب بھی۔ ۔ "

"تم مجھ سے شادی کر لو ۔ "

وہ ہنوز سپاٹ لہجے میں سامنے غیر مرئی نقطے پر نگاہ جمائے بیٹھی کہہ رہی تھی۔

"کیا " !

اسفند نے حیرت سے پوری آنکھیں کھولیں ۔ کنز نے پرسکون انداز میں چہرے کا رخ اس کی طرف پھیرا ۔

"ہاں تم مجھ سے شادی کر لو ۔ یہاں مستقل ہونے کے لیے تمہیں کسی سے تو شا دی کرنی پڑے گی تو مجھ سے کر لو "لیکن ۔۔۔۔ مہ۔۔ میں۔ "

"نوین خود کو سمجھتا کیا ہے۔ تم ہرگز پاکستان نہیں جاؤ گے۔ میں اسے دکھاؤں گی کہ رشتے کیا ہوتے ہیں۔ چلو میرے ساتھ تمہیں ڈرنے کی ہرگز ضرورت نہیں ہے۔ "

وہ ایک دم سے اپنی جگہ سے اٹھ کھڑی ہوئی۔ اس کی آنکھیں غصے سے سرخ ہو رہی تھیں۔ ایسا محسوس ہو رہا تھا وہ کسی بدلے کی آگ میں جل رہی ہو۔

"نہ۔۔ نہیں کنز۔۔ ۔ "

"حب بالکل حب ۔ اٹھو ابھی فوراً ۔ "

اسفند کے تذبذب پر اس نے گھور کر دیکھا اور پھر اس کے بازو کو کھینچتے ہوئے وہاں سے اٹھا دیا۔ وہ بے بسی سے سفری بیگ کو اٹھاتا ہوا اس کے سنگ واپس چل دیا۔ ائیر پورٹ پر پاکستان روانگی کی پروان کے بارے میں اناؤنسمنٹ ہو رہی تھی اور وہ کنز پارکر کے ہمراہ ائیر پورٹ سے باہر جا رہا تھا۔

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.