آواز بھاری ہونے لگی۔ آنکھوں میں آنسو چمکنے لگے۔
"مہ۔۔ ۔ میں ناپاک وجود ہوں شاید اس لیے۔ "
بمشکل وہ جملہ مکمل کر سکا اور پھر دونوں آنکھوں سے آنسو ایک ساتھ گالوں پر بہہ نکلے۔ وہ جو سن بیٹھی تھی۔
دران کی آنکھوں سے بہتے آنسو دیکھ کر پہلے گنگ ہوئی اور پھر تڑپ کر اس کے گلے میں بانہیں ڈالے پھوٹ پھوٹ کر رو دی۔
دران اگر بے آواز رو رہا تھا تو وہ ہچکیوں میں رو رہی تھی۔ وہ کیا سمجھتی رہی اور وہ کیا نکلا تھا۔ اس کی زندگی کی کہانی کے آگے اپنے غم کتنے حقیر لگ رہے تھے۔ کتنے ہی پل یوں اس کے گلے لگی اس کے سنگ وہ آنسو بہاتی آج اپنے نہیں اس کے اندر کی ویرانی پر رو رہی تھی۔
ہچکیاں تمھیں تو وہ آہستگی سے پیچھے ہوئی۔ دران نے فوراً پلکیں جھپکاتے ہوئے اس سے سرخ آنکھیں چرائیں ۔ "دران آپکو پتا ہے۔ میری زندگی کی سب سے بڑی خواہش کیا تھی؟ "
آنسوؤں میں روند ھا ئی زکام زدہ آواز ابھری ۔ دران اب بھی اس کی طرف نہیں دیکھ رہا تھا۔
"میں جب بھی آپکو دیکھتی تھی دل میں ایک ہی خواہش پیدا ہوتی تھی کہ میں آپکو اپنے سامنے روتا دیکھوں ۔
آپ کی ویران آنکھوں کے پیچھے چھپی کہانی جان لوں لیکن آج پتا چلا یہ خواہش میری خود ساختہ نہیں تھی بلکہ اللہ نے میرے دل میں یہ خواہش ڈالی تھی۔ "
دران کے چہرے کو اپنے دونوں ہاتھوں میں لےکر وہ جذب میں اسے اپنی خواہش کے بارے میں بتا رہی تھی۔ "دران اگر آپ یہ سوچتے ہیں کہ آپ ناپاک ہیں تو پھر تو ہر غیر مسلم بچہ جو کسی غیر مسلم جو ڑے سے وجود میں آتا ہے اور بعد میں اسلام قبول کرتا ہے اس کو بھی یہ سوچنا چاہیے۔ "
پرنم لہجے میں کہتی وہ دران کے گال پر ہتھیلی پھیلائے ہوئے تھی۔ جو اب بھی نگا ہیں نہیں ملا رہا تھا۔ اس پر سب ظاہر کر دینے کے بعد عجیب سی کیفیت ہو رہی تھی۔ وہ کبھی کسی کے سامنے یوں رو دے گا اسے اس بات کا یقین نہیں آ رہا تھا۔ وہ تو محبت سے اس کا چہرہ تھامے بس بولتی چلی جا رہی تھی۔
"اسلام میں جائز بچہ وہ ہوتا ہے جو نکاح کے پاک بندھن میں بندھنے کے بعد پیدا ہو۔ اس طرح تو تمام غیر مسلموں کے بچے جو شادی شدہ جوڑوں میں سے بھی پیدا ہوئے وہ سب ناپاک ہوئے۔ کیونکہ ان کے ماں باپ نے شادی غیر مذہب کے طریقوں سے کی ہوتی ہے جو ہر گز پاک نکاح میں شمار نہیں ہوتے۔ "
دران نے آہستگی سے نگاہیں اس کے چہرے کی طرف موڑیں ۔
"دران کوئی بھی بچہ ناپاک نہیں ہوتا۔ وہ اس دنیا میں کیسے ؟ کیونکر اور کس بطن سے پیدا ہو کر وجود میں آیا اللہ کوک اس سے سروکار نہیں ہے۔ اللہ کی نظر میں پاوہ ہو جو کلمہ پڑھ کر پاک ہوتا ہےا ور متقی ہے۔ وہ تو بھولے بسرے لوٹ آنے والوں کو دھتکار تا نہیں ہے۔ وہ تو برسوں کے غافلوں کو بھولتا نہیں ہے۔ وہ بہت رحیم ہے۔ ہم سب اس کی مرضی سے اس دنیا میں آئے ہیں۔ وہ چاہے تو بطن میں ہی ہماری سانسیں چھین لے۔ اس نے کسی کو بے سبب اور نا پاک پیدا نہیں کیا۔ "
دران حیرت سے اس کے پاکیزہ چہرے کو دیکھ رہا تھا۔ اس کا لفظ لفظ پھوار تھا۔ ٹھنڈی پھوار ۔ نرم پھوار ۔
’’اللہ پاک نے قرآن پاک میں واضح الفاظ میں کہا ہے کہ ۔ اے لوگو! ہم نے تمہیں مرد اور عورت سے پیدا فرمایا اور ہم نے تمہیں قوموں اور قبیلوں میں تقسیم کیا تاکہ تم ایک دوسرے کو پہچان سکو ۔ بیشک اللہ کے نزدیک تم میں زیادہ با عزت وہ ہے جو تم میں زیادہ پرہیز گار ہو، بیشک اللہ خوب جاننے والا خوب خبر رکھنے والا ہے۔‘‘ وہ روانی سے کہتی اس کی پور پور میں سکون اتار رہی تھی۔ وہ اس کا سکون تھی۔ روح میں ایریا سکون ۔
"اللہ نے کہیں نہیں لکھا کہ کسی گناہ کے سبب پیدا ہونے والے بچے ناپاک ہیں اور ان کے والدین کے گناہ کی سزا ان کو بھگتنا ہو گی اور آپ نے یہ کیسے سوچ لیا کہ میں یہ سچ جان کر آپ کو چھوڑ دوں گی؟ "
جویریہ کی نم آنکھوں میں پل بھر کو شکوہ چھلکا ۔ دران تو بس یک یک اسے دیکھ رہا تھا۔
"میرے دل میں آپکی محبت ڈالنے والے کی نظر میں جب آپکی یہ سچائی کوئی معنی نہیں رکھتی تو میں کون ہوتی ہوں ؟ آپکو جنتی یا جہنمی قرار دینے والی پاک یا ناپاک کہنے والی ۔ "
وہ پھر سے رو پڑی تھی۔
"میرے اللہ اور نبی کے بعد جس سے بے پناہ محبت کا حق مجھے حاصل ہے۔ آپ میرے وہ ہیں۔ "
حق جتا تی وہ دنیا کی حسین ترین عورت اس کی زندگی تھی۔ اس کی بہت اپنی ۔
"آپکی اس سچائی نے مجھے آپ سے دور نہیں کیا بلکہ اور قریب کر دیا ہے۔ جو شخص اللہ سے اتنی محبت کر تا ہو کہ خود کو ناپاک سمجھ کر اس کے آگے سجدہ کرنے سے گھبراتا ہو۔ جسے اپنے سجدے سے اللہ کے ناراض ہونے کا خوف ہو جس نے اتنی شہرت اور دولت کے باوجود کبھی کوئی ناجائز کام نہ کیا ہو۔ جو وقت کے فر عون کو جان سے مار دینے کے لیے اپنی جان اپنی عزت داؤ پر لگا دینے والا ہو۔ مجھے اس باسل کی بیوی ہونے پر فخر ہے۔ "
وہ اس کا سکون بھی تھی دل کو آج محسوس ہو رہا تھا۔ اس کا لفظ لفظ سچ تھا حق تھا۔ وہ اس کی آنکھیں کھول رہی تھی۔ اس کے دل کا میل دھو رہی تھی۔
"مجھے آپکی محبت ہونے پر فخر ہے۔ مجھے آپ کے ساتھ پر فخر ہے۔ "
دران کا ہاتھ تھامے وہ قریب ہوئی اور اب کی بار پرسکون ہو کر اس کے گلے سے لگ گئی۔ ہاں محبت کے جواب میں محبت روح کے زخموں کا مرہم ہے۔
جس طرح جسمانی زخم کی احتیاط اور خیال سے دیکھ بھال کرنے والا کوئی اپنا ہو تو زخم جلدی بھر جاتے ہیں بالکل اس طرح روح اور دل پر لگے زخموں کو بھی کسی کی محبت اور چاہت بہت جلد بھر دیتی ہے۔ اس کے زخم کو بھی اس کے سینے سے لگی یہ لڑکی پل بھر میں ہی بھرنے میں کامیاب ہو گئی تھی۔ دل کی تکلیف ختم ہو چکی تھی۔ دران نے چہرہ اس کی گردن کے قریب اس کی کان کی لو کے پاس کیا۔
"فجر کی نماز ادا کریں۔ "
دران کی مدھم سی سرگوشی تھی۔ وہ خوشی اور حیرت کے ملے جلے تاثر سے پیچھے ہوئی۔ وہ پر سکون چہرے کے ساتھ بیٹھا تھا۔ بارش کے بعد دھلے آسمان جیسی نر ما ہٹ اور پاکیزگی اس کے چہرے کا حصار کئے ہوئے تھی۔
جویریہ نے نم آنکھوں اور مبہم سی مسکراہٹ کے سمیت سر اثبات میں ہلا دیا۔
***
اسفند ناک بھینچے تیز تیز قدم اٹھاتا دروازے تک پہنچا اور ایک جھٹکے سے دروازہ کھول دیا۔ سامنے کنز ہی کھڑی تھی۔ نوین کی اس حرکت کے بعد تین ماہ کے اندر اندر کنز نوین سے طلاق لینے میں کامیاب ہو چکی تھی۔
"آپ نے یہ بہت غلط کیا بھابھی ۔ ایسا نہیں کرنا چاہیے تھا۔ اتنی سی غلطی کی اتنی بڑی سزا ۔ "
اسفند نے حیرت اور غصے کے ملے جلے تاثرات چہرے پر سجائے کنز سے کہا جو نوین سے طلاق لینے کے بعد اب اس کے فلیٹ میں واپس آئی تھی۔ وہ تب سے یہیں رہائش رکھے ہوئے تھی اور اسفند کی بہت کوششوں کے باوجود وہ نوین سے طلاق لے چکی تھی۔
"میں نے جو کیا بالکل ٹھیک کیا تم کچھ نہیں جانتے اس کے بارے میں۔ "
"کیا نہیں جانتا میں۔ پلیز بتائیں مجھے ۔ مجھے جاننا ہے۔ ایسا کیا ہے جو آپ ہر بات میں مجھے یہ کہہ کر حب کروا دیتی ہیں کہ تم کچھ نہیں جانتے ۔ "
اسفند نے جھنجلا کر اس کے بڑھتے قدم روکے ۔ وہ سٹپٹا کر رکی اور خاموشی سے اس کی طرف دیکھنے لگی۔
"بولیں اب حب کیوں ہے۔ نوین بھائی اتنی محبت کرتے ہیں آپ سے۔ سب آپ کے لیے کر رہے ہیں اور کیا ہے جو نہیں جانتا میں۔ "
"وہ منشیات فروش ہے۔ "
کنز کے سپاٹ لہجے میں کہے گئے جملے پر اسفند کی زبان کو بریک لگی۔ آنکھیں پوری کھل گئیں۔
"کیا " !
"ہاں درست سنا تم نے ۔ کیقیے کی آڑ میں وہ ڈرگز سمگلنگ کرتا ہے۔ "
کنز نے سپاٹ لہجے میں اپنی بات کی وضاحت دی۔ اسفند تو منھ کھولے حیران کھڑا تھا۔ کتنے ہی پل خاموشی نگل گئی "میں نے اسے بہت سمجھایا بہت روکا لیکن وہ اس دلدل میں آگے سے آگے چلتا گیا اور اب تو وہ مکمل طور میں اس میں دھنس چکا ہے۔ "
وہ روہانسے لہجے میں مزید وضاحت کر رہی تھی۔
"نوین کی واپسی اس کی موت ہے اور اس کے ساتھ رہنا اب میری موت ہے۔ "
وہ رو دی اور ایک دم بپھر کر اسفند کا گریبان تھام لیا۔
"تمہیں کیا لگتا ہے میں اس سے محبت نہیں کرتی ؟ "
غصے سے سوال کرتی وہ اسفند کی آنکھوں میں جھانک رہی تھی۔
"میں اس سے بہت محبت کرتی ہوں۔ "
پھوٹ پھوٹ کر روتی وہ اسفند کے سینے سے جا لگی۔
وہ جو نوین کے بارے میں اتنے بڑے انکشاف پر دنگ کھڑا تھا۔ کنز کے یوں اچانک گلے لگ جانے پر سٹپٹا گیا لیکن اس وقت وہ جس صورت حال سے گز رہی تھی۔ اسے واقعی سہارے کی ضرورت تھی۔
کنز بے تحاشہ ہچکیوں میں روتے ہوئے اس کے گلے لگی تھی۔ وہ اپنی مرضی سے نوین سے الگ ہو کر بھی ماتم کناں تھی۔
اسفند نے جھجکتے ہوئے آہستگی سے اس کے سر پر ہاتھ پھیرا ۔ انداز حوصلہ دینے والا تھا۔ وہ ایک ایسی لڑکی تھی جو اس پوری دنیا میں تنہا رہ گئی تھی۔ ایک نوین تھا جسے کل تک وہ اپنی کل کائنات مانتی تھی لیکن حالات نے ایسا پلٹا کھایا کہ وہ تن تنہا رہ گئی۔
چند پل یونہی گزرے اس کا رونا تھما تو اسے احساس ہوا وہ اس وقت کس حالت میں ہے۔ نادم سی اسفند سے الگ ہوئی اور آنسو صاف کرتی کمرے کی طرف بڑھ گئی جبکہ وہ وہیں افسردہ اور نوین کے انکشاف پر دنگ کھڑا تھا۔
***
سیاہ کار اپنی رفتار کو سست کرتے ہوئے آہستگی سے مٹی اڑاتی سڑک پر رکی ۔ ویران کچی سڑک کے بائیں طرف گیٹ تھا۔ یہ بہت بڑا لوہے کا بوسیدہ زنگ آلودہ اور کہیں کہیں سے جھلکتے سلیٹی ریگ پینٹ والا گیٹ تھا۔ گیٹ کے ارد گرد کھنڈر ہوتی اونچی قلعہ نما دیواریں کسی پرانے جیل کی سی معلوم ہوتی تھیں۔
سیون کے جویریہ کے ساتھ بھیجے ہوئے دونوں آدمیوں کو ختم کرنے کے بعد وہ اور زک شیو نکے حکم پر فوراً ہوٹل سے بھیس بدل کر اور جویریہ کو ساتھ لے کر روانہ ہوئے تھے۔
وہ اس جگہ کا سارا راستہ پہلے ہی جویریہ کے ذریعے ٹریس کر چکے تھے۔ اس لیے اب با آسانی اور بنا کسی رکاوٹ کے یہاں موجود تھے۔ یہ بہت دور ویرانے میں وسیع پیمانے پر بنایا گیا ایک خفیہ اڈا تھا۔ گیٹ کے باہر کسی گارڈ یا کسی پہرے دار کا نام و نشان تک نہ تھا۔ کوئی انجان اگر کبھی یہاں پہنچ بھی جائے تو اس عمارت کو باہر سے دیکھ کر یہی سمجھے گا کہ شاید یہ عمارت صدیوں سے بند پڑی ہے۔
یہ کھنڈر جیسی عمارت اور یہ بوسیدہ نظر آنے والا گیٹ دراصل یہ جدید ٹیکنالوجی پر بنا ہوا تھا۔ اسے صرف سیون کے آدمی ہی کھول سکتے تھے۔ اس نے اپنے ہر آدمی کو ایک کارڈ دے رکھا تھا جس کو سکین کرنے کے بعد ہی وہ گیٹ کے اندر داخل ہو پاتے تھے۔
زک نے گاڑی کو روکا اور گردن گھما کر دران کی طرف دیکھا۔ دونوں اس وقت سیون کے آدمیوں کے بھیس میں تھے۔ زک ڈرائیونگ نشست پر جبکہ دران پیچھے جویریہ کے ساتھ بیٹھا تھا۔
زک اس سے اگلے لائحہ عمل کے لیے اشارہ مانگ رہا تھا او پھر دران کی گردن کے ہلکے سے خم پر ہی زک سرعت سے گاڑی سے ایرا اور گیٹ کی طرف بڑھ گیا۔
دران نے اور اس نے صبح فجر کی نماز کی ادائیگی کے بعد اس مقصد کی کامیابی کے دعاکی تھی۔ بے شک دران کا ساتھ اور اللہ پر بھروسہ اس مقصد میں اس کا حوصلہ بڑھانے کے لیے کافی تھا لیکن اندر سے کوہ ایک صنف ناز ہی تھی جس کا دل اب بھی ایک چڑیا کی طرح لرز رہا تھا کیونکہ اسے اب خود سے زیادہ دران کی فکر تھی۔
زک گیٹ کے ایک طرف دیوار پر نصب جھاڑیوں میں چھپے لاک کی پیڈ کو بغور دیکھ کر واپس آیا اور گاڑی کی پچھلی کھڑکی سے سر اندر کیا۔
"تم ٹھیک کہہ رہے تھے۔ گیٹ لاک صرف انٹری کارڈ کے سوائپ پر نہیں کھلے گا۔ "
وہ بھنویں سکیڑے دران کو گیٹ کے تالے کو کھولنے کے بارے میں آگاہ کر رہا تھا۔ وہ لوگ ان دونوں آدمیوں کے انٹری کارڈ لائے تھے لیکن اب زک کہہ رہا تھا کہ گیٹ پر تین قسم کے کوڈ لگے ہیں اور صرف کارڈ سوایب کرنے سے کام نہیں بنے گا۔
اب کیا کریں گے پھر ۔ جویریہ نے پریشان ہوتے ہوئے باری باری دونوں کے چہروں کی طرف دیکھا لیکن وہاں پر اس کی پریشانی جیسے کوئی آثار نہیں تھے۔
"ہوں ۔ تو نکالو پھر ۔ "
دران نے پرسکون لہجے میں زک سے کہا جس پر وہ فوراً گاڑی کا دروازہ کھول کر اندر داخل ہوا اور اپنے پیروں کے نیچے فٹ پیڈ کو ہٹایا چھوٹا سا سیاہ بریف کیس نکالا اور گود میں رکھ کر کھولا ۔ جویریہ بڑے انہماک سے سب دیکھنے میں مصروف تھی۔ زک کی گود میں رکھا بریف کیس وہ پچھلی نشست پر بیٹھی با آسانی دیکھ سکتی تھی۔
زک نے جیسے ہی بریف کیس کو کھولا وہ جو انہماک سے سب دیکھنے میں مگن تھی۔ بریف کیس کے اندر نظر پڑتے ہی سانس رک گیا وہ ایک دم چیخ دیتی اگر دران فوراً اس کے منہ پر ہاتھ نہ رکھ دیتا۔ بر یف کیس کے اندر پلاسٹک بیگ میں چار عدد خون میں لتھپتھ آنکھوں کے ڈیلے اور دو کٹے ہوئے انگوٹھے پڑے تھے۔ زک نے انگوٹھے پلاسٹک بیگ سے نکالے اور ایک چھوٹی سی سکین مشین کے اوپر باری باری انگوٹھوں کو رکھا انگوٹھے رکھتے ہی سکین مشین کے نیچے بنے سورخ سے دو عدد جھلی نما سٹیکر برآمد ہوئے۔ زک نے یہ پیاز کے چلکھے جیسی پتلی سی تہہ والا ایک ٹرانسپیرنٹ سٹیکر اٹھا کر اپنے انگوٹھے پر چپکا یا اور ایک دران کی طرف بڑھا دی۔
دران اب تک جویریہ کے منہ پر ہاتھ رکھےہوئے تھا جو پھٹی آنکھوں سمیت اب دران کی طرف دیکھ رہی تھی۔ دران نے اس کے منھ پر سے ہاتھ اٹھایا اور اس چپکنے والی جھلی کو اپنے انگوٹھے کی پور پر چپکا نے لگا۔ جویریہ اب گہری گہری سانس لیتے ہوئے دونوں کی طرف دیکھ رہی تھی۔
زک نے بریف کیس بند کیا اور گاڑی سے اتر گیا۔ زک کے جانے کے بعد دران نے اپنے برابر ہونق بنی بیٹھی جویریہ کی طرف دیکھا وہ لٹھے کی مانند سفید تھی اس کی حالت پر دران بے ساختہ مسکرا دیا۔
ایجینسی کی اجازت پر وہ جویریہ کو اپنے خفیہ نام سے لے کر مقصد کی تمام معلومات دے چکا تھا۔ ایسا اب اس لیے ضروری تھا کیونکہ جویریہ اب ان کا انجان مہرہ نہیں تھی بلکہ ایجینسی کے رکن یعنی اس کی بیوی کے ساتھ ساتھ ایجنسی کی سویلین ہیلپر تھی لیکن اس سب کے باوجود وہ کیا کچھ کرنے والے ہیں اس کے با رے میں جویریہ کو کچھ نہیں پتا تھا اس لیے اب بریف کیس میں رکھی آنکھوں کے ڈیلوں اور کٹے ہو ئے انگوٹھے دیکھ کر وہ اپنے خوف کو چھپا نہ سکی۔
"مسز باسل اتنی سی ہمت ہے بس ۔ "
دران نے مسکراہٹ دباتے ہوئے آہستگی سے اس کے قریب ہو کر سرگوشی کی تو وہ سٹپٹائی اور تھوک نگل کر چہرے کا رخ دران کی طرف موڑا ۔
" ہمت بہت ہے لیکن ہوں تو انسان ہی وحشی تو نہیں ہوں۔ "
"مطلب تم یہ کہنا چاہ رہی ہو کہ میں وحشی ہوں۔ "
دران نے اس کی بات پر خفیف سا قہقہ لگایا
"کچھ کم بھی نہیں ہیں۔ یہ سب کرنے کی کیا ضرورت تھی۔ ان دونوں آدمیوں کی آنکھیں اور اف۔ ف۔ ف وہ زور سے آنکھیں میچ گئی۔
"اچھا تو کیا ان دونوں کی آنکھوں اور انگوٹھوں کو لانے کے بجائے ان کی پوری پوری لاش اٹھا لاتے ۔ "
دران اب بھی مسکرا رہا تھا۔ اب کی بار وہ کچھ نہیں کہہ سکی۔ گیٹ لاک سے لے کر اندر موجود تمام کوڈ ڈبل سے ٹرپل لاک پر مشتمل تھے۔ تھم سکین ریٹینا سکین اور کارڈ سوائپ ۔ کارڈ تو وہ ساتھ لے آئے تھے لیکن ان کے ریٹینا اور تھم سکین کے لیے جلدی میں یہی کرنا پڑا۔ وہ اپنی داہنی آنکھ کی پتلی پر اند ونوں آدمی کا نقلی ریٹینا لینز بھی لگا چکے تھے۔
وہ اب بھی سر کو بریف کیس کے منظر سے جھٹک رہی تھی جب زک نے واپس آ کر ڈرائیونگ نشست سنبھالی ۔ گاڑی سلائیڈ کی طرح کھلتے گیٹ کے اندر داخل ہو رہی تھی۔ گیٹ کے اندر کی دنیا باہر کی و یرانی سے یکسر مختلف تھی۔ جہاں انگنت اسلحہ سے لیس آدمی گھوم رہے تھے۔ قطار در قطار ہزاروں کی تعداد میں لگی گاڑیوں میں ان کی اندر داخل ہو تی گاڑی کی طرف کوئی متوجہ نہیں تھا۔
"پریشان مت ہونا ۔ ابھی ہم تم سے الگ ہو جائیں گے لیکن ہم یہیں پر ہیں۔ ہمارے سارے کام پو رے ہونے تک تمہیں سیون کو الجھائے رکھنا ہے۔ "
دران اس کی طرف بنا دیکھے سمجھا رہا تھا۔ وہ کن اکھیوں سے گاڑی کے شیشوں کے پار جائزہ لینے میں مصروف تھا۔ "مہ۔ ۔ میں کیسے الجھائے رکھوں گی اسے ۔ دران آپ نے مجھے کہا تھا آپ یہاں میرے ساتھ ہوں گے۔ " دران کی بات پر وہ گھیرا گئی۔ یہاں داخل ہونے سے پہلے تک کی ہمت اور اب کی ہمت میں زمین آ سمان کا فرق آ چکا تھا۔
"گھیراؤ مت میں ساتھ ہی ہوں گا۔ تمہیں کچھ نہیں ہو گا۔ چلو اترو اب ۔ "
جویریہ کو اترنے کا حکم دیتا وہ خود بھی گاڑی سے نیچے ایرا ۔ زک نے پیسوں سے بھرا بریف کیس دران کو تھمایا ۔
دران نے جویریہ کے بازو کو پکڑا اور آگے بڑھنے لگا۔
وہ لوگ ابھی چند قدم ہی آگے بڑھے تھے جب دو سیاہ فام تیز تیز قدم اٹھاتے ہو نے ان کی طرف بڑھے ان کو ایسے بڑھتا دیکھ کر دران نے اس کے بازو پر دباؤ ڈالے رکنے کو کہا۔
وہ اندر تک لرز گئی۔ ایک پل کو ایسا لگا جیسے وہ دران کو پہچان گئے ہوں۔ دونوں آدمی پاس آئے ایک نے دران کے ہاتھ سے بریف کیس پکڑا جبکہ دوسرے نے اس کا بازو کھینچا وہ جھٹکا کھا کر آگے بڑھتی بھی بار بار پیچھے مر کر دیکھ رہی تھی۔ وہ کوگ اسے دران سے الگ کر کے لے جا رہے تھے۔
دران نے آہستگی سے آنکھوں کو بند کر کے کھولا اشارہ تسلی دینے والا تھا۔ وہ نم ہوتی آنکھوں سے اس کی طرف دیکھ رہی تھی مگر لرزتے دل کی ہر دھڑکن اس کے لیے دعا کو تھی۔
***
بیورلی ہلز کی اس اونچی این لا سینیگا بلوڈ ایپ عمارت کے پیچھے سورج آہستگی سے ڈوب رہا تھا۔ شام کے پھیلتے سائے مضافات میں ایک بوجھل پن پیدا کر رہے تھے۔ عمارتوں کی جلتی بتایا ں اس شر بتی سے منظر کو فسوں خیز بنا رہی تھیں۔ اسی عمارت کے ایک فلیٹ میں دو نفوس اس فسوں خیز منظر کا حصہ لگ رہے تھے۔
انل کے فلیٹ کے لاؤنج میں لگے صوفوں پر انل اور جیسیکا آمنے سامنے بیٹھے تھے۔ ہلکے انگوری رنگ کی میکسی میں ملبوس وہ حسین چہرے والی دوشیزہ اس وقت متورم آنکھوں اور سرخ ہوتی ناک سمیت انل کے سامنے بیٹھی تھی۔ انل پریشانی سے اس کی طرف دیکھ رہا تھا جو بار بار اپنی گال پر بہتے آنسو صاف کر رہی تھی۔
وہ آج پھر صبح ہوتے ہی انل کے فلیٹ پہنچ گئی تھی۔ سارا دن انل کی دیکھ بھال میں لگایا اور سر شام وہ اسے اپنی زندگی کی تلخیوں کے بارے میں بتاتے ہوئے بری طرح رو دی۔
بظاہر ہنستی کھیلتی جیسیکا اندر سے دکھوں اور اکیلے پن کا شکار لڑکی تھی۔ وہ جو دران کی اجازت کے بنا اسے کچھ بھی نہ بتانے کا تہیہ کر چکا تھا اب اسے سب سچ بتا دینا چاہتا تھا۔ وہ اسے ہرگز اتنا بڑا دھوکا نہیں دینا چاہتا تھا۔ وہ نہیں جانتا تھا کہ دران کس صیح وقت کے انتظار میں اس سے سب حقیقت چھپائے ہوئے تھا لیکن آج اس سے یہ سب برداشت نہیں ہو رہا تھا۔
"جیسیکا۔ ا۔ ا۔ امجھے تمہیں کچھ سچ بتانا ہے۔ "
انل کی آواز نے اچانک ماحول کی خاموشی میں خلل پیدا کیا۔ جیسیکا نے نم آنکھوں اور متر نم چہرے سمیت سوالیہ اس کی طرف دیکھا۔ وہ ہلکی گرے ٹی شرٹ اور نیلی جینز میں ملبوس بے چین سا لگ رہا تھا۔ ایسے جیسے کچھ کہنا چاہتا بھی ہے اور نہیں بھی۔
خاموشی کا دورانیہ طویل ہو رہا تھا اور انل اب حب تھا لیکن جیسے ہی اس نے لب کھولے وہ سرعت سے اس سے کچھ کہنے سے پہلے ہی گویا ہوا۔
"دیکھو جیسکا تم جو ۔۔۔۔ ۔ سب کچھ سمجھ رہی ہو ویسا کچھ بھی نہیں ہے۔ "
رک رک کر الفاظ ادا کرتا وہ الجھا ہوا تھا اور سامنے بیٹھی جیسیکا سے نظریں چرا رہا تھا کیو نکہ اس کی آنکھوں میں اپنے لیے جلتے دیے وہ دیکھ چکا تھا۔ وہ اس مختصر عرصے میں اس کے لیے بے پناہ جذبات نیب چکی تھی۔
ایک تنہا اور ٹوٹا ہوا شخص ایسا ہی ہوتا ہے۔ وہ تنہائی کے اندھیروں میں نا چاہتے ہوئے بھی کسی روشنی کے انتظار میں ہوتا ہے۔ انل وہی روشنی بن کر آیا تھا۔ وہ بہت خوش اور پرسکون تھی لیکن انل کا یہ الجھا انداز اسے الجھا گیا تھا۔ "مطلب ؟ "
کچھ دیر خاموش رہنے کے بعد وہ بھنویں سکیڑ کر گویا ہوئی۔ انل نے اپنے دونوں ہاتھوں کو آپس میں ملایا اور لبوں پر رکھتے ہوئے سر کو نیچے جھکایا ۔
"مطلب یہ کہ ۔ ۔ "
وہ رکا چہرہ اوپر اٹھایا اور ایک گہری نگاہ سامنے بیٹھی حیران سی جیسیکا پر ڈالی۔ نہیں میں مزید اسے دھوکے میں نہیں رکھ سکتا ہوں۔
"جیسیکا میں نہ تو تمہیں وہ پیسے بھیجتا تھا اور نہ ہی میں تمھارا کوئی خفیہ چاہنے والا ہوں۔ "
ایک ہی سانس میںوہ ٹھا ٹھا اس پر بم پھوڑ چکا تھا۔ وہ دنگ ہوئی چھوٹی آنکھوں کے اندر کی پتلیاں پھیل گئیں۔ "دیکھو ۔ ۔ تمہیں پیسے میں نہیں میرا باس بھیجتا ہے فلم سٹار درانگ ۔ وہی وہ اصل شخص ہے جو تمہیں پیسے بھیجتا ہے۔ "
"کیا ؟ "
اب کی بار وہ پھیکی سی آوازمیں کہتی ہوئی اور زیادہ پریشان لگ رہی تھی۔ چہرے پر بے یقینی تھی۔ درانگ کو کون نہیں جانتا تھا۔ اسے تو اس بات پر بے انتہا خوشی تھی کہ اس سے محبت کرنے والا لڑکا کو ئی معمولی انسان نہیں ہے بلکہ ایک بہت بڑے فلم سٹار کا پی اے ہے لیکن یہ انکشاف تو اس کے ہوش اڑا گیا تھا کہ اسے پیسے بھیجنا والا انل نہیں بلکہ وہ خود ہے۔
"ہاں یہ سچ ہے اور حقیقت تمھاری سمجھی جانے والی حقیقت سے بالکل مختلف ہے۔ وہ کوئی تمھارا خفیہ چاہنے والا نہیں ہے۔ "
وہ اب بھی ساکن بیٹھی تھی۔ ہم تنگوش حیرت سے انل کی طرف دیکھتی ہوئی۔ انل نے ایک سکینڈ کے توقف کے بعد پھر سے بات شروع کی۔
"بلکہ وہ یہ پیسے تمھیں تمھاری ماں کی وجہ سے بھیجتا ہے۔ "
"ماں کی وجہ سے ؟ "
اب وہ حب نہیں رہ سکی تھی۔ متحیر لہجہ اور پھٹی آنکھیں اس کی حیرت اب انتہا کو چھونے لگی تھی۔
"ہاں تمھاری ماں کی وجہ سے۔ دراصل کنز پارکر یعنی کہ تمہاری ماں اس کی بھی ماں ہے۔ درانگ تمھارا سوتیلا بھائی ہے۔ "
سامنے بیٹھی جیسیکا کے چہرے پر موجود تاثرات بالکل ایسے تھے جیسے اس خبر کے ملنے پر کسی کے بھی ہو سکتے تھے۔