جوی آہستگی سے فلیٹ کا دروازہ لگا کر پلٹی اور فلور کے زیںنے پھلا گنتی ہوئی نیچے اتری ۔ سیاہ جوڑے میں ملبوس وہ سرخ دوپٹے کو کندھوں پر ٹکا تے عجلت میں زینے اتر رہی تھی۔
اماں سو رہی تھیں اور ابا کے آنے میں ابھی وقت تھا۔ اسی بات سے فائد اُٹھاتی وہ اَسی عمارت کے دوسرے فلور پر موجود اپنی دوست حنا کے گھر جا رہی تھی۔
وہ سنایا کو حنا کے گھر جانے کا بتا کر باہر نکل آئی تھی۔ حنا بھی مذہبی اعتبار سے عیسائی تھی اور بچپن سے اس کی ہم جماعت تھی۔ ایک عمارت کی رہائیشی ہونے اور ایک ہی جماعت میں ہونے کے باعث دونوں میں گہری دوستی تھی۔
اب وہ تیسرے فلور کے زینے اتر رہی تھی جب اچانک نگاہ سامنے پڑی اور نا چاہتے ہو نے بھی قدم تھم گئے۔
آنکھوں کا مزید حجم بڑھائے بغور سامنے دیکھا۔
سیڑھیوں سے نیچے اترتے ہی دائیں طرف وہ انو کے فلیٹ کے آگے کھڑا تھا۔ سیاہ ٹی شرٹ نیلی پرانی جینز کی جیبوں میں ہاتھ ڈالے مضطرب سی کیفیت میں بار بار جیب سے ہاتھ نکال کر فلیٹ کی گھنٹی بجا رہا تھا۔
وہ کیسے اسے بھول سکتی تھی۔ اس دن میدان والے واقع کے بعد آج اسے دو ہفتے بعد دیکھا تھا اور ایک سکینڈ کے بارہویں حصے میں اس کا ذہن اسکی شناخت کر چکا تھا۔
وہ یونہی سا کن کھڑی اسے دیکھ رہی تھی جب اچانک ذہن میں خیال آیا انو کا چھوٹا بھائی جووت کا ہم جماعت تھا اور کل اُسی نے ذکر کیا تھا وہ لوگ کہیں گئے ہیں۔
اسی خیال کے زیر اثر وہ بے ساختہ چند قدم آگے بڑھی اور اس کے برابر میں جا کر بولنے کے لیے لب کھولے ۔
اسی لمحے لڑکے نے سراسیمگی سے رخ موڑا ۔
"وہ ۔۔۔ ۔ وہ ۔۔ ۔ انو شائد یہاں نہیں ہیں کہیں گئے ہیں وہ لوگ ۔۔ ۔" جوی نے ہچکچاتے ہوئے کہا
لڑکے کے دیکھنے کا انداز عجیب تھا وہ اپنا اعتماد کھو رہی تھی۔ لڑکا چند سکینڈ خاموش کھڑا اسے دیکھے گیا اور پھر یونہی سپاٹ چہرے کے ساتھ رُخ موڑے دروازے پر دستک دینے لگا۔
"ہیں اسے سنائی نہیں دیا کیا میں نے بتایا تو ہے کہ وہ لوگ گھر نہیں ہیں " جوی کو حیرت کا شدید دھچکا لگا
"انو کے دوست ہیں نہ آپ ؟ " اس کے کوئی جواب نا دینے اور بے نیازی برتنے پر جوی نے پھر سے سوال کیا۔
اب کی بار جواب دینا تو دور کی بات اس نے رخ موڑ کر دیکھنا بھی مناسب نہیں سمجھا ۔ جوی کو اس کی یہ بے نیازی عجیب طرح کَھلی ۔
"کیا اسے سنائی نہیں دیتا۔۔ ۔ اوہ جیزز ! " حیرت سے آنکھیں کھل گئیں۔
دماغ نے تو ایک سو اسی کی رفتار سے پھرکی گھما کر نتیجہ احد کر لیا تھا لیکن دل کو یقین نا آیا۔ وہ پھر سے اس سے مخاطب ہوئی
"دیکھیں وہ لوگ یہاں نہیں ہیں شائد ار جینٹ کہیں جانا پڑا ان کو "
پتا نہیں کیوں پر ہمدردی جاگ رہی تھی اس لیے وہ اسے پوری تفصیل دے رہی تھی۔ لیکن لڑکے نے اب کی بار بھی دیکھنا گوارا نہیں کیا۔
اسے کے چہرے کے تاثرات اتنے سپاٹ تھے کہ وہ یہ سوچے بنا نہیں رہ سکی کہ اسے واقعی میں سنائی نہیں دے رہا ہے۔ لڑکا اب اس سے بے نیازی برتتا پھر سے فلیٹ کی گھنٹی بجا رہا تھا۔
وہ اتنی تذبذب کا شکار ہوئی کہ حنا کے گھر جانے کے بجائے پھر سے واپس اوپر چڑھنے لگی۔ فلیٹ کا دروازہ بند کرتے ہی نگاہ سامنے سنایا پر پڑی جو لاؤنج میں بیٹھی خراب و خستہ ریڈیو کے انٹینا سے زور آزمائی میں مصروف تھی۔ اور انٹینا تھا کہ سیٹ ہونے کا نام نہیں لے رہا تھا۔
وہ اب ریڈیو کے اوپر دھاڑ دھاڑ تھپڑ رسید کر رہی تھی اسی تششد کے دوران اچانک سامنے نگاہ جوی پر پڑی تو حیرانگی سے بھنویں اچکائے سوال کیا۔
"کیا ہوا تم تو حنا کی طرف جانے کے لیے نکلی تھی۔ ۔ کیا گئی نہیں؟ "
پر وہاں تو وہ ورطہ حیرت میں مبتلا آنکھیں بنا جھٹکے کھڑی تھی۔
"سنایا وہ سن نہیں سکتا " متحیر سے لہجے میں کہتے ہوئے آگے بڑھی
"کون سن نہیں سکتا " سنایا کے انداز میں حیرت سے زیادہ تجسس کی جھلک تھی
"وہی انو کا دوست بہرہ ہے بیچارا " چہرے پر انگنت پریشانی سجائی وضاحت دی
"تمہیں کیسے معلوم پڑا یہ سب ؟ "
سنایا نے ریڈیو ایک طرف رکھا اور مکمل طور پر اس کی طرف متوجہ ہوئی
" وہ ۔۔ ۔ میں ابھی حنا کے گھر جانے کے لیے نیچے اتری تو انو لوگوں کے فلیٹ کی یل بجا رہا تھا "
جوی نے الف سے یے تک ساری بابت سنایا کی گوش گزار کی اور بات سننے کے بعد اب اس کی آنکھوں میں بھی حیرانگی تھی۔
"افسوس ہوا بہت !!!!! بیچارا۔۔۔ ۔ " سنایا نے گہری سانس خارج کیے تاسف بھرے لہجے میں افسوس کا اظہار کیا
"ہاں مجھے بھی " کھوئے سے لہجے میں تائید کی
سنایا اب پھر سے ریڈیو اُٹھا چکی تھی۔ اس کے لیے یہ بات معمولی تھی شائد لیکن جوی کے لیے نہیں اس لڑکے سے ایک عجیب ہمدردی محسوس ہونے لگی تھی۔
حنا کے گھر جانے کا ارادہ مکمل طور پر ترک کرتے ہوئے وہ مریل قدم اٹھاتی بالکنی پر آگئی ریلنگ پر کہنیاں پکائیں اور چہرے کو اداسی سے ہاتھوں پر ٹکا دیا۔
اس دن اس لڑکے کو دیکھ کر وہ اس کے مفلس ہونے پر اداس تھی اورآج اس کی قوت سماعت نا ہونے پر دل مزید اداسی سے بھر گیا۔
اچانک نگاہ پھر سے سامنے میدان میں اُسی بنچ پر پڑی وہ وہیں بیٹھا تھا۔ کتنی ہی دیر وہ بے سبب اسے وہیں کھڑی تکتی رہی اور پھر شام کے گہرے سایے پھیلتے ہی قدم کمرے کی طرف بڑھا دیے۔
***
درانگ وال اس کے دیوڑھی سے اندر لاؤنج کی راہداری میں داخل ہوتے ہی دران اور انل کے قدم ایک ساتھ تھمے ۔ وہ رات کے دس بجے درانگ ولاس پہنچے تھے اور ابھی اندر داخل ہی ہوئے تھے کہ راہداری میں اسفند ملک کی آواز کی بازگشت سنائی دی۔
"مسٹر البٹ درانگ ابھی گھر نہیں ہے کب آئے گا کچھ پتا نہیں وہ میرا فون نہیں اٹھا رہا ہے آپ پلیز ابھی چلے جائے یہاں سے مجھے درانگ میں کوئی تماشہ نہیں چاہیے " اسفند ملک کرخت لہجے میں کسی پر بول رہے تھے
درانگ نے تیزی سے قدم آگے بڑھائے ساتھ ہی انل نے بھی تجسس میں قدم مر ید تیز کئے۔ جیسے ہی راہداری سے آگے وہ دونوں ہال نما اس بڑے سے لاؤنج میں داخل ہوئے سامنے ہی ولیم البٹ اپنے پانچ چھ سکیورٹی گارڈز کے ساتھ غصے اور رعب میں بھرا کھڑا تھا۔ اس کے بلکل سامنے ملک اسفند اور روبی مضطرب کھڑے تھے۔ "نہیں میں یہاں سے بات کئے بنا نہیں جاؤں گا بلاؤ اس کو " ولیم البٹ نے دو ٹوک لہجے میں اونچی آواز میں اپنا فیصلہ سنایا
اسی دوران ہال میں موجود تمام نفوس کی نگاہ ایک ساتھ دران اور انل پر پڑی اسفند ملک تیزی سے دران کی طرف بڑھے ۔
"شکر ہے ۔۔ ۔ دران ۔۔ ۔ تم آ گئے دیکھو یہ کیا معاملا ہے میری تو سمجھ سے ۔۔ ۔ " اسفند ملک پریشان اور بیزار سے لہجے میں وضاحت دیتے ابھی آگے ہی بڑھ رہے تھے جب ولیم کی کاٹ دار آواز ہال میں گونجی ۔
"درانگ ۔۔۔۔ ۔ میری بیٹی کہاں ہے؟ " ولیم کی آواز میں گرج اور غصہ شامل تھا۔
ولیم البٹ لاس اینجلس کا ایک مالدار بزنس میں اور رینا ولیم کا باپ تھا۔ دران اور انل کی آنکھیں ایک ساتھ حیرت میں پھیلیں جبکہ ولیم غصے میں بپھر تا ہوا دران کی طرف بڑھا ۔
"میری بیٹی رینا ۔۔۔ ۔ اس کا پوچھ رہا ہوں تم سے کہاں ہے وہ ؟ تمہیں معلو " م بھی ہے اس نے کیا ۔۔۔۔ کیا؟ ولیم نے آنکھیں نکالتے ہوئے چبا چبا کر سوال پوچھا۔
دران نے جواب طلب کرنے کے لیے بولنے کے بجائے ایک آبرؤ اچکائے ۔
"رینا نے تمھارے لیے اسلام قبول کر لیا ہے اور وہ کل سے گھر سے غائب ہے کہاں ہے میر " ی بیٹی ؟ ولیم اب آپے سے باہر ہو چکا تھا
وہ یہ انوکھا انکشاف کرنے کے بعد غصے سے آگے بڑھا اس سے پہلے کہ وہ دران کے گریبان تک پہنچتا انل نے فوراً اس کے اور دران کے بیچ حائل ہو کر اس کے سینے پر ہاتھ دھرا ۔
"آرام سے مسٹر ولیم ۔۔ ۔ درانگ کیسے جان سکتا ہے آپکی بیٹی کہاں ہے۔ ہم ابھی باہر سے آ رہے ہیں اور صبح فلم کی شوٹنگ کے لیے نکلنا ہے ہمیں " دران کے بجائے انل نے ناک بھنیحے سخت الفاظ میں جواب دیا۔
ایک سکینڈ کے توقف سے پہلے کہ ولیم مزید کچھ بولتا انل نے کچھ یاد آ جانے جیسے انداز میں ہاتھ پیشانی پر رکھا۔
"۔۔۔ ۔ ایک منٹ ۔۔ ۔ "
انل نے تیزی سے موبائل سکرین پر انگلیاں چلائیں۔ رینا کے بار بار فون کرنے کا مقصد اب سمجھ آ رہا تھا۔ ولیم اب بھی دران کی طرف خونخوار نگاہوں سے گھور رہا تھا اور اس کی پیشانی پر جہاں بل مزید گہرے ہور ہے تھے وہاں کنپٹی کی رگیں بھی ابھرنے لگی تھیں۔
ذہن میں ویلیم کی بات ہتھوڑے کی طرح لگی تھی۔ " رینا نے تمھارے لیے اسلام قبول کر لیا ہے۔۔ ۔"
انل لب بھینچے فون کان سے لگائے کھڑا تھا دوسری طرف رینا نے بہت جلد فون اٹھایا۔
" ہیلو ۔۔۔ ۔ " انل نے رسمً ہیلو کہتے ہی موبائل کا سپیکر آن کیا اور فون کو ہاتھ میں سیدھا پکڑ لیا۔
"مجھے درانگ سے بات کرنی ہے " رینا کی آواز فون سے ابھری
وہ آزُردہ لہجے میں درانگ سے بات کرنے کی خواہش ظاہر کر رہی تھی۔ ولیم کی پیشانی پر ابھرے شکن اور رعب بھک سے اڑا ۔
دران نے لب بھینچے ایک نگاہ ولیم پر ڈالی اور جیب سے ہاتھ نکل اتا بڑے وقار سے انل کے ہاتھ میں پکڑے فون کے قریب ہوا۔
"ہیلو ۔۔۔ ۔ " بھاری کھر دار بیزار لہجہ
دوسری طرف تو جیسے اس کی آواز نے رینا کو پرجوش کر دیا تھا۔
"درانگ پلیز مجھ سے بات کرو میں ملنا چاہتی ہوں تم سے ۔۔۔ ۔ دیکھو میں نے کیا کیا۔۔ ۔ آج تمھارے پیار میں اسلام قبول کر لیا ۔۔۔۔۔۔ میں تم سے شادی کرنا چاہتی ہوں "
وہ ایک ہی سانس میں اپنی ساری بے تاب یاں اور قربانیاں بیان کر گئی۔
ولیم کا چہرہ ندامت اور غصے سے سرخ ہوا وہ بمشکل خود کو ضبط کرنے پر مجبور کئے ہوئے تھا۔ مگر جس کے لیے رینا نے اپنا مذہب تک تغیرّ دیا تھا وہ تو خون آشام نگاہوں سے فون کو کچھ یوں گھور رہا تھا جیسے بس چلے تو نہیں سے گردن دبوچ کر رینا کو باہر نکال لے۔
" لیکن میں نہیں چاہتا " ضبط کے آخری دہانے پر کھڑے ہو کر مختصر روکھا ساجو اب دیا
"درانگ۔ گ۔ گ۔ گ میں تم سے بہت محبت کرتی ہوں۔ میں نے تمھارے لیے اپنا مذہب " وہ چیخ اٹھی مگر بات دران کی غراہٹ میں دب کر رہ گئی
"سو واٹ۔ ٹ۔ ٹ۔ ٹ۔۔۔۔۔ ۔ میں مسلم تو کیا کسی بھی مذہب کی پیروکار سے شادی نہیں کروں گا اور۔ ر۔ ر میری بات کان کھول کر سن لو آج کے بعد تمھارا باپ میرے گھر اور گریبان تک پہنچا تو نتیجے کے ذمہ دار تم ہو گی " کاٹ دار لہجہ تھا جس میں کسی قسم کا کوئی لحاظ نہیں تھا
دوسری طرف تو جیسے سکتے جیسی خاموشی طاری ہوئی دران نے ایک کٹیلی نگاہ ویلیم کے ہوائیاں اڑے چہرے پر ڈالی اور قدم اپنے کمرے کی طرف بڑھا دیے۔ انل بھی غصے میں فون ہاتھ میں تھامے ویلیم کے قریب ہوا۔
رینا۔۔۔ ۔ گھر واپس آؤ ۔۔۔ ۔" ویلیم نے آنکھیں چراتے ہوئے غصے میں فون کے قریب ہو کر کہا
"ڈیڈ ۔۔۔ ۔!!!!! " پھیکے سے لہجے میں دوسری طرف سے رینا کی دور سے آتی آوز تھی۔
" ہاں ۔۔ ۔ گھر واپس آؤ فوراً " ویلیم نے دانت پیستے ہوئے حکم دیا
اپنے سکیورٹی گارڈز کی طرف دیکھا اور قدم تیزی سے بیرونی دروازے کی طرف بڑھا دیے ۔۔ ۔ انل نے فون بند کیا۔ اور دران کے کمرے کی طرف چل دیا۔
روبی گردن کو خم دے کر اسفند ملک کے قریب ہوئی۔
"جب بھی نکالے گا کفر کے کلمات نکالے گا منہ سے جاہل کہیں کا میں مسلمان نہیں ہوں ۔۔ ۔ میں مسلم لڑکی سے شادی نہیں کروں گا اتنے امیر باپ کی بیٹی ٹھکرا دی۔۔۔ ۔ ویلیم البٹ کی اکلوتی بیٹی ۔۔۔ ۔ ٹھکرا دی " روبی کے لہجے میں دران کےلیے بلا کا تاسف اور غصہ تھا۔
"اُچھلو مت زیادہ ۔۔ ۔ یہ مت بھولو تم اسی کفر کے کلمات کہنے والے کی کمائی کھاتی ہو اور تم سے بہتر کون جانتا ہے کہ وہ اسلام سے متنفر کیوں ہے اپنے بیٹے کی فکر کرو آجکل رات بھر باہر رہنے لگا ہے " اسفند ملک نے ٹھہرے مگر کاٹ دار لہجے میں طنز کے تیر برسائے
روبی نے تنک کر اسفند ملک کی طرف دیکھا لیکن وہ اُس کی طرف بنا دیکھے قدم اوپری زینے کی طرف بڑھا چکے تھے جو لاؤنج کے وسط سے اوپری منزل کو چڑھتے تھے۔ روبی کے چہرے پر ماضی کے سایے لہرا گئے۔
***
ملک ہاؤس کے بلکل اوپر سورج پوری تمازت سے چمک رہا تھا۔ چھوٹے سے لان میں لگے ایک عدد درخت کی شاخوں پر چڑیاں دبک کر بیٹھیں آنکھیں موندے دھیرے دھیرے سانس لی رہی تھیں۔
سیاہ سیمنٹ سے بنے فرش والی دیوڑھی میں پرانی سی کار کھڑی تھی۔ جسے وہ رگڑر گر کے دھونے میں مصروف تھا۔ بنیان کے نیچے سفید شلوار پہنے ہاتھ میں پانی گراتا پائپ پکڑے وہ کار کو دل و جان سے دھو رہا تھا۔
بائیس سالہ یاور ملک کو اپنے باپ کی اس آخری نشانی سے بے حد لگاؤ تھا یہی وجہ تھی ہر چھٹی کے دن وہ ناشتے کے فوراً بعد پوری لگن سے یہی پہلا کام کرتا تھا۔
اسے بی ۔ اے کرنے کے فوراً بعد ہی ایک نجی پیسٹی سائیڈ کمپنی میں ملازمت مل گئی تھی بڑے بھائی نے بڑا جگرا کیے کار اس کے حوالے کر دی بس تب سے یہ کار اس کی کل کائنات تھی۔
وہ یونہی گنگناتے ہوئے کار دھو رہا تھا جب گھر کے لاؤنج سے ابھرتی آوازوں پر کان کھڑے ہوئے۔ دیوڑھی سے ایک زینہ چڑھ کر کھلتا لکڑی کا دروازہ سیدھا ملک ہاؤس کے لاؤنج میں لے جاتا تھا جہاں کا منظر ہولناک تھا۔
عمر رسیدہ دستگیر بیگم بڑی شان سے پلنگ پر براجمان چھری زدہ ہاتھ میں پکڑی تسبیح کے دانے گھما رہی تھیں۔ اسی پلنگ کے ایک طرف بیٹھی روبی ملک تین سالہ دران کے دونوں ہاتھوں کو مضبوطی سے دوبچے بیٹھی تھی۔
دران کے تن پر ایک عدد نیکر کے علاوہ کچھ نہیں تھا۔ اس کے جسم پر اور چہرے پر جگہ جگہ چاول چپکے ہوئے تھے
پلنگ سے کچھ دور فرش پر چاول بکھرے ہوئے تھے اور عصمت وہیں غصے میں کھڑی فرش کو گھور رہی تھی۔
عصمت سے کچھ دوری پر لکڑی کی کرسیوں پر دو سالہ برھان اور تین سالہ فائقہ منہ لٹکائے بیٹھے تھے۔
"آنکھیں نیچی کر ۔۔۔ ۔ " روبی نے چیخ کر کہا اور ساتھ ہی پوری قوت سے کھینچ کر تھپڑ دران کے گال پر رسید کیا تین سالہ دران کے دونوں ہاتھوں کو مضبوطی سے تھامے وہ اسے غصے سے گھور رہی تھی جبکہ وہ نڈر انداز میں پوری آنکھیں کھولے روبی کی آنکھوں میں جھانک رہا تھا۔
"سنا نہیں آنکھیں نیچی کر ۔ ۔ " روبی نے تلملا کر ایک اور پتھر اس کی پھولی ہوئی سفید گال پر رسید کیا۔
اس کے دونوں گال سرخ ہو چکے تھے مگر آنکھ میں ایک آنسو تک نہیں تھا ہوتا بھی کیسے وہ کونسا یہ مار پہلی دفعہ کھا رہا تھا ہر روز صبح آنکھ کھلنے سے لے کر رات کو آنکھ بند ہونے تک ایسے کئی چمٹا وقفے وقفے سے اس کی گال پر رسید ہوتے رہتے تھے بس ہاتھ بدلتے رہتے تھے۔
"افف خدایا!!!!!!! ۔۔ ۔ ماں جی دیکھیں تو کیسا ڈھیٹ ہے سانپ کی طرح آنکھیں نکالے کھڑا ہے مجال ہے جو جھپک بھی دے " روبی نے ناک پھلا کر دستگیر بیگم کی طرف دیکھا
وہ تسبیح کے دانے گراتے ہوئے اب حقارت سے دران کی طرف دیکھ رہی تھیں۔ روبی نے ننھے سے کو کندھوں سے پکڑ کر ایسا جھنجوڑا کہ وہ پورا ہل گیا پر پلک نا جھپکی
"آفت کا پر کالا کہیں کا کتنی دفعہ روکا ہے فائقہ اور برھان کی پلیٹ میں سے نہ کھایا کر پر نہیں پھر وہی
کام۔۔۔ ۔ وہی کام۔۔ ۔ تجھے جب الگ ڈال کر دیتے ہیں کیا تکلیف ہو تی ہے " جو ان کی پلیٹ میں بھی ہاتھ ڈالتا ہے روبی غصے میں اسے جھنجوڑتے ہوئے اس پر چیخ رہی تھی۔
"گندہ خون نا ہو تو ۔۔ ۔" ایک اور زناٹے دار پتھر پڑا
یاور جیسے ہی لاؤنج کے دروازے پر پہنچا سامنے کا منظر دیکھ کر تڑپ گیا۔
" بھابھی ۔۔۔ ۔ " اونچی آوازمیں پکارا
تیزی سے لمبے لمبے ڈگ بھرتا آگے بڑھا اور جھپٹ کو دران کو روبی سے پیچھے کیا
"چھوڑیں اسے ۔۔ ۔ تین سال کا بچہ ہے وہ اگر بچوں کے ساتھ مل کر کھا ہی لیا کچھ تو آپ یوں کیوں پیٹِ رہی ہیں اسے " یاور غصے میں چیخا تھا۔
"تین سال کا ۔۔ ۔ ناک میں دم کر رکھا ہے اس نے " روبی نے اسی کے انداز میں چیخ کر جواب دیا
پاس کھڑی عصمت تنک کر آگے ہوئے۔
"اور تم جو اس کے حمایتی بن کر کود پڑے ہو گھر کا کام تم نے کرنا ہوتا ہے یا ہم نے بھابھی ٹھیک ہی تو کر رہی ہیں حال دیکھو کیا کیا ہے اس نے سارے فرش پر چاول ہی چاول " عصمت نے بھی روبی کا بھرپور ساتھ دیا۔
دیتی بھی کیوں نا طلاق یافتہ ایک بچی کے ساتھ میکے میں رہنا ہو تو روبی جیسی بھابھی کا ساتھ دینا ہی پڑتا ہے۔
"ہزار دفعہ اسے سمجھایا ہے تم صرف اپنی پلیٹ میں کھایا کرو پر نہیں ڈھیٹ ہے پورا پلیٹ نا ہو تو " عصمت نے دانت پیستے ہوئے کہا اور آگے بڑھ کر ایک تھپڑ دران کی پشت پر جڑ دیا جو یاور کی ٹانگوں سے چمٹا کھڑا تھا۔
یاور نے تڑپ کر اسے گود میں اٹھایا اور گلے سے لگایا
"باجی خدا کا خوف کریں کچھ نوین بھائی کا خون ہے پلیٹ کیسے ہوا؟ مسلمان ہے دران ہے " یاور نے حیرت اور غصے کے ملے جلے لہجے میں کہا
"ہنہ۔ ہ۔ ہ۔ ہ۔ ۔ نوین کا ہے تمہیں کیسے پتا یہ ؟۔۔۔ ۔ پتا نہیں موا اس انگریز یدھی کے کس میاں سے ہو گا کوئی ایک ہو گا کیا اس کا نام رکھ لینے سے مسلمان ہو گیا کیا پلیٹ ہے یہ۔ ۔ ۔ ابھی ایک سال سے ڈاکٹر کے پاس تک تو لے کر نا جا سکے تم آیا بڑا حمایتی " دستگیر بیگم نے حقارت سے کہتے ہوئے نفرت میں اپنا حصہ ڈالا
"بس کریں آپ لوگ تو ۔۔ ۔ آپ لوگوں سے بحث فضول ہے ڈاکٹر کے پاس لے جاؤں اس کی دیکھ بھال کی امید آپ جیسوں سے کروں اور عصمت باجی روبی بھابھی آج کے بعد دران کو کوئی ہاتھ نہیں لگائے گا " یاور نے ناک پھلا ئے انگشت انگلی کھڑی کی
"چل تو جا ۔۔۔ ۔ چھٹی کے دن دماغ کھانے آ جاتا ہے ہمارا اس کی حرکتیں پتا ہوں نا تجھے تو پھر پتا چلے " عصمت غصے نے ہاتھ ہوا میں اٹھائے میں کہا
"بلکل درست۔۔۔ ۔ بلا کی اولاد ہے یہ پھرکی کی طرح پورے گھر میں اُدھم مچاتا ہے اور بات تو جیسے کوئی سمجھ میں آتی ہی نہیں اس کے کچھ بھی کہہ دو بس گھورنے لگتا ہے " روبی کے اندر موجود کڑواہٹ عروج پر تھی
"اتنی تو مار کھاتا ہے بیچارا آپ سب سے کیا دماغ کام کرے گا اس کا کیوں دکھاوا کر رہے ہیں دنیا کے لیے اس سے اچھا کسی یتیم خانے میں چھوڑ آتے اس کو " یاور دلخراش لہجے میں چیخ اٹھا
"ہاں ۔۔ ۔ تجھے بہت خدا ترسی ہے نا تو تو کیوں نہیں لے لیتا گود " روبی نے ناک چڑھائی
"لے لوں گا بھابھی ۔۔ ۔ میں لے لوں گا ۔۔ ۔ اب میں شادی اسی لڑکی سے کروں گا جو اسے " قبول کرے گی یاور نے تن کر جواب دیا
روبی کا رنگ ایک دم سے پھیکا پڑا یہ تو اسی کے سر پر گئی تھی اب یاور نے اگر اس کی بہن سونی سے شادی سے انکار کر دیا تو ۔
یاور دران کو سینے سے لگائے کمرے میں جا چکا تھا جبکہ وہ دم بخودہ کھڑی تھی۔
***
دروازہ کھلنے کی آواز تھی۔ جیسے کسی نے ہتھے پر ہاتھ رکھ کر گھمایا ہو اور پھر دروازہ چر چرا ہٹ کی مدھم آواز کے ساتھ کھلاُ ۔ اسے فقط سنائی دے رہا تھا۔ آنکھوں پر سیاہ پٹی بندھے ہونے کی وجہ سے وہ کچھ بھی دیکھنے سے قاصر تھی۔
ابھی تک وہ اس شخص کے کندھے پر موجود تھی سر اوپر اٹھائے ادھر اُدھر گھما رہی تھی سایہ پٹی سے ڈھکی آنکھوں کے نیچے پٹڑی زدہ لب تھوڑے سے کھلے تھے۔ دروازہ کھلنے کے بعد اس شخص کے آگے بڑھتے قدموں کے ساتھ ہی اچانک ارد گرد سے اُبھرتی بہت سی آوازیں کان کے پردوں سے ٹکرائیں ۔ آواز یں اتنی زیادہ اور ملی جلی تھیں کہ کچھ بھی سمجھ نہیں آ رہا تھا۔
اچانک وہ شخص ایک جگہ رُکا اور جھٹکے سے اُسے نیچے اتارا اُس کے پاؤں اب زمین پر تھے۔ ہاتھ پیچھے بندھے ہونے کے باعث ایک پل کے لیے وہ لڑکھڑا گئی اور بمشکل خود کو گرنے سے بچایا ۔
اب کوئی اس کے سر کے پیچھے سے پٹی کھول رہا تھا۔ جیسے ہی پٹی کُھلی چھت پر جلتی بتیوں کی تیز روشنی کے باعث ایک لمحے کے لیے آنکھیں چندھیا گئیں۔
آہستگی سے آنکھوں کے پپوٹوں کو سکوڑ کر دھیرے سے کھولا سرخ ڈوریوں و الی پتلیوں میں سامنے کے بنتے عکس کے ساتھ خوف کا سایہ واضح تھا۔ یہ ایک لمبی گیلری تھی جس کے دائیں بائیں جیل نما کمرے تھے۔
"کیا چھوٹا سا گھر ہے ہمارا جیسے کوئی ڈربہ ہو مجھے نفرت ہے اپنے گھر سے " ذہن میں اپنی ہی آواز کی بازگشت ٹکرائی ۔
اس گیلری کی چھت سر کے بہت قریب تھی اور چھت کے اندر قطار در قطار بلب نصب تھے۔ ایک دم سے جیسے گھٹن کا احساس بڑھنے لگا۔ یہ شائد بیسمنٹ تھا اس لیے سانس لینے میں دشواری تھی۔
" اگر میرے شوہر کے گھر بالکنی نا ہوئی تو میں اسے کہوں گی نیا گھر لے تمہیں پتا تو ہے مجھے کھلی جگہیں چھت بالکنی اور سمندر کتنا پسند ہے " ذہن میں پھر سے آواز ابھری ۔
"اوہ جیزز موت اسی کا نام ہے شائد " زبان تالوے سے چپکنے لگی تھی۔ سانس حلق میں اٹکنے لگا تھا۔ خوف کے باعث دل لرزنے لگا تھا۔ اس جگہ کا منظر دل دہلا دینے والا تھا۔
ہر کمرے کا دروازہ جیل کی سلاخوں کی طرح تھا اور ڈیجیٹل لاک لگے تھے۔ وہ خوف سے آنکھیں پھاڑے دیکھ رہی تھی۔ وہ شخص اب کُہنی کے قریب سے اس کا بازو تھامے آگے بڑھا رہا تھا۔ وہ حواس باختہ حیرت سے پھٹی آنکھیں دائیں بائیں گھما کر دیکھ رہی تھی۔
ہر کمرے میں تقریباً چار یا پانچ لڑکیاں تھیں اور چھوٹے سے ڈربے نما ان کمروں میں دائیں بائیں دیواروں کے ساتھ لوہے کے بنے پلنگ اوپر نیچے رکھے گئے تھے۔ میلی کچیلی دیواریں جن پر آہ و بکا درج تھی۔ ہر کمرے کی ہر دیوار پر کوئلے اور خون سے کچھ نا کچھ لکھا ہوا تھا کچھ بنا ہوا تھا۔
وہ جہاں جہاں سے گزر رہی تھی لڑکیاں سر اٹھائے متحیر آنکھوں سے اسے دیکھ رہی تھیں۔ عجیب وحشت تھی سب کی آنکھوں میں چہرے مرجھائے بال بکھرے اور تن پر کپڑوں کے نام پر بس چیتھڑے وہ اندر سے کایب گئی۔ یہ کیسی جگہ تھی جہاں لڑکیوں کو جانوروں کی طرف رکھا ہوا تھا۔
سیاہ فام اب ایک کمرے کے سامنے رُک چکا تھا اور جیب سے ایک کارڈ نکال کر کمرے کے دروا زے کا ڈیجیٹل لاک کھول رہا تھا۔ کمرے میں پہلے سے موجود لڑکیاں اب مکمل طور پر اس کی طرف متوجہ تھیں۔
لاک کھولنے کے بعد اُس نے سلاخوں والا دروازہ سلائیڈ کیا اور ایک جھٹکے سے اُسے اندر دھکا دینے کے بعد دروازہ پھر سے سلائیڈ کرتے ہوئے بند کر دیا۔
وہ لڑکھڑاتی ہوئی سامنے پلنگ سے ٹکرا جاتی اگر پلنگ کے پاس کھڑی لڑکی اسے تھام نا لیتی ۔ اُس نے خوف سے پھٹی آنکھوں کے ساتھ کمرے میں پہلے سے موجود تین لڑکیوں کو دیکھا دو مغربی اور ایک لڑ کی مشرقی رنگ و روپ کی تھی جس نے آگے بڑھ کر اسے پلنگ سے ٹکرانے سے بچایا تھا۔
بلکل سامنے والے کمرے میں موجود لڑکیاں بھی اب سلاخیں تھامے سر ان سے جوڑے اُسے ہی دیکھ رہی تھیں
ترس کے علاوہ ان کی آنکھوں میں اس کے لیے اور کچھ نہیں تھا۔ مشرقی لڑکی اب اس کے پیچھے بندھے ہاتھوں کو ٹیپ سے آزاد کر رہی تھی۔
ہر لڑکی بے بس دکھائی دے رہی تھی تھکی ہوئی زندگی سے بیزار اس کو کچھ دیر یونہی خاموشی سے دیکھنے کے بعد وہ سب اپنی جگہوں پر واپس جانے لگی تھیں۔ مغربی لڑکیاں آپس میں مختلف زبانیں بول رہی تھیں جس کی اسے کوئی سمجھ نہیں تھی۔ سب کن اکھیوں سے اسے دیکھ کر اب کانوں میں باتیں کر رہی تھیں۔
"یہ سب حیران ہو رہی ہیں تم رو نہیں رہی اس لیے کیونکہ یہاں ہر نئی آنے والی لڑکی پہلے چیختی اور روتی ہے
عقب سے اُسی مشرقی لڑکی کی آواز اُبھری وہ اردو بول رہی تھی۔
وہ چونک کر مری ۔ اس دیار غیر میں ہم زبان کوئی ملا تھا۔ مرتے ہی حیرت اور خوشی کی ہلکی سی رمق چہرے پر سجائے اُس لڑکی کی طرف دیکھا۔ وہ بے حدحسین نقوش اور سفید رنگت والی لڑکی تھی جو اب اسے دیکھتے ہوئے پھیکی سی مسکراہٹ سجائے کھڑی تھی۔
"کہاں کی ہو؟ " دھیمے سے لہجے میں وہ اس سے سوال کر رہی تھی جبکہ وہ کمرے کا جائزہ لینے میں محو تھی۔
چار پلنگ تھے۔ دو دو کر کے پلنگ اوپر نیچے رکھ کر کمرے کی دائیں اور بائیں دیوار کے ساتھ لگائے ہوئے تھے۔
سامنے کی دیوار میں ایک دروازہ تھا شائد واش روم تھا۔
" کہاں کی ہو؟ " لڑکی نے پھر سے سوال دہرایا
اُس نے پھٹی پھٹی وحشت زدہ نگاہوں کا زاویہ بدلہ اور سوال پوچھنے والی کی طرف دیکھا وہ ہمدردی سے اس کی طرف دیکھتے ہوئے جواب کی منتظر تھی۔
"پہ۔۔ ۔ پاکستان ۔ ۔" بمشکل پٹڑی زدہ لب کھولے پھیکی سی آواز تھی جس میں گلے کی کھڑ کھڑا ہٹ شامل تھی
"ہم بھارت سے " اُس کے پوچھنے سے پہلے ہی لڑکی نے اپنا ملک بتایا۔
وہ بوسیدہ سی پینٹ شرٹ میں ملبوس تھی اور گلے میں سکارف تھا۔ چہرہ شفاف تھا نا کوئی داغ نا کوئی بال ۔
"اغوا ہوئی تھی کیا؟ " وہ اگلا سوال پوچھ رہی تھی۔
"نہیں شادی ۔۔۔۔۔۔ ۔ " تھوک نگلا اور پھر سے اردگرد دیکھا۔ باقی دونوں لڑکیاں آپس میں بتاوں میں مصروف تھیں۔
"اوہ ۔۔۔۔۔ ۔ اللہ ۔۔۔۔ ۔ اللہ مسلم ہو؟ " حیرت سے سوال پوچھا
وہ خود اپنے حلیے سے مسلم ہی لگ رہی تھی۔
" نہیں کریسچن ۔۔ ۔" مختصر جواب دیا
اور اس کی طرف سوالیہ دیکھا وہ فورا سمجھ گئی۔
"ہم مسلم ہیں تمنا نام ہے سمگل ہو کر یہاں پہنچیں ہیں " دُکھ بھرا لہجہ تھا۔
ایک لمحے کے لیے وہ مبہوت ہوئی۔
"نصیب صورت سے نہیں جڑے ہوتے " ہاں سامنے بیٹھی اس لڑکی کو دیکھ کر اس بات پر یقین اور پختہ ہوا۔ "تمھارا نام کیا ہے ؟" تمنا نے ملائم سے لہجے میں سوال کیا
"جوی ۔۔۔۔۔ جوی جان ۔۔۔ ۔" آہستگی سے جواب دیا۔