Chapter 4: باب 4

چولہے کے نیچے آگ پوری آنچ لیے جل رہی تھی اور اوپر رکھی دیگچی میں مسور کی دال اب پھٹکڑیوں صورت ایل کر دیگچی کے کناروں تک رہی تھی۔ دوسرے چولہے پر فرائی پین میں گھی کے اندر پیاز جل کر سرخ ہو رہے تھا۔

یہ چھوٹا سا ڈربہ نما باورچی خانہ تھا جہاں دو دیواروں میں گھما کر پتھر لگی شیلف بنی تھی اور شیلف کے نیچے لکڑی کے ٹوٹے پھوٹے دروازوں والے کیبن بنے تھے۔

سنایا دیگچی کے بلکل سامنے کھڑی اس میں چمچ ہلا رہی تھی اور وہ شیلف سے کمر ٹکا ئے اس کے بلکل سامنے کھڑی تھی۔

"صیح کہہ رہی ہوں میں ۔۔۔ ۔ وہی تھا اس دن بارش والا بہت اداس دکھ رہا تھا بیچارا " وہ سرگوشی نما آواز میں سنایا کے کان میں پُھس پُھسا رہی تھی۔

سنایا نے ماتھے پر تیوری ڈالی مگر کوئی جواب نا دیا گھی میں جلتے پیاز والا فر ائی پین اٹھایا اور دیگچی میں الٹ دیا ایک دم سے گھی اور دال کے ملاپ کی تیز آواز کا بے ہنگم شور چھوٹے سے باورچی خانے کے باہر تک ابھرا ۔

"کہیں کوئی نئے تو نہیں آئے بلڈنگ میں ہمارے ؟ " جوی نے بھنویں اُٹھائے تشویش ظاہر کی۔

سنایا دیگچی میں چمچ چلانے میں مگن تھی۔ اور وہ آنکھوں کو سکوڑے پرُ سوچ نگاہیں سامنے برتنوں کے رینک پر جمائی ہوئی تھیں۔ پلاسٹک کے گدلے سے رینک میں دھلی چند پلیٹیں اور شیشے کے گلاس بڑے سلیقے سے رکھے ہوئے تھے۔

" یا پھر انو کا دوست ہو گا اس کو ہی ملنے کو آتا ہو گا ہماری بلڈنگ

میں ی مھارا کیا خیال ہے؟ " جوی نے اپنا اگلا اندازہ بتایا اور پرجوش انداز میں سنایا کی طرف سوالیہ نگاہوں سے دیکھا

"کیا ہے کچھ تو بولو نہ میں کب سے تمہیں کچھ بتا رہی ہوں اور ایک تم ہو بس جب سے سنے جا رہی ہو " جوی نے اس کی مسلسل خاموشی پر جُھنجلا کر استفسار کیا۔

سنایا نے گہری سانس باہر انڈیلی چولہے کے نیچے جلتی آنچ کو کم کیا اور اس کی طرف رُخ کیا جو پیشانی پر بل ڈالے اسے گھور رہی تھی۔

"میں تو یہ سوچ رہی ہوں تب سے کہ اس دن مجھے محترمہ نے کہا کہ ہم کیوں کر رہے ہیں اس لڑکے پر اتنی انوسٹی گیشن اور آج خود جب سے باہر سے آئی ہو بس اسی لڑکے کا بارے میں بتائے جا رہی " ہو خیر تو ہے؟ ؟ سنایا نے کمر کے گرد باندھا دوپٹہ کھولتے ہوئے بھنویں اچکا کر تجسس سے پوچھا۔

جوی نے بھنویں اکٹھی کیے اس کی سوچ کی نفی کی جبکہ وہ شیلف پر کچھ دور رکھے رینک میں لگی پلیٹ کو اٹھائے دیگچی کی طرف مری

"ہاں ۔۔۔ ۔ تو سہی کہہ رہی ہے ایسا بھی کیا ۔۔۔۔ میں کیوں ذہن پر سوار کر رہی ہوں اس کو " جوی نے اس کی بات پر غور کرتے ہوئے سر کو جھٹکا ۔

سنایا نے لب بھینچے دیگچی کا ڈھکن اٹھایا اور بھاپ اڑا تی دیگچی میں چمچ ڈالا۔ جوی نے نچلے لب کو دانت میں دبائے ایک دفعہ پھر سے پر سوچ انداز میں اس کی طرف دیکھا۔

"سنایا ۔ ا۔ ا۔ ا ۔۔۔ ۔ کیا ہے کہ میں یہ سوچ رہی تھی وہ کریسچن نہیں ہو سکتا !!!!! مسلمان لگتا ہے " جوی کی سوئی ابھی بھی وہیں پر اٹکی تھی۔

سنایا نے بے توجہی سے چمچ میں سالن بھر کر پیلٹ میں انڈیلا اور اس کی طرف رُخ موڑا۔

"جوی وہ جو بھی ہو ہمیں کیا لینا دینا اس سے چھوڑو اس کو کھوجنا ذرا یہ چھک کر بتاؤ بھلا صیح بنی ہے کیا دال ؟ اماں سے کلاس نا ہو جائے کہیں " سنایا نے پلیٹ اس کے آگے کرتےہوئے کہا

سنایا صیح کہہ رہی تھی وہ کیوں بلاوجہ ایک انجان لڑکے کی شخصیت میں اتنا الجھ رہی تھی سر جھٹک کر پلیٹ پر نظریں جمائیں ۔ اور پلیٹ سنایا کے ہاتھ سے تھام لی۔

***

درانگ ولاس میں شام اپنی تمام طر رنگیناں لیے اتری تھی۔ سرخ نارنجی اور پیلیج روشنیوں میں نہایا سور سمندر میں ڈوبتا ہوا دل آو یز منظر پیش کر رہا تھا۔ لان میں مدھم سی چلتی ہوا تیراکی کے تالاب میں موجود نیلے پانی میں ارتعاش پیدا کرتے ہوئے لہریں بنا رہی تھی۔

تالاب سے چند قدم کے فاصلے پر لگے صوفوں پر سفید رنگ کی پوشش پر ہلکے گلابی پھول سبز قالین صورت بچھی گھاس والے لان کے حسن میں مزید اضافہ کر رہے تھے۔

اور انہی صوفوں میں سے ایک صوفے پر دران پورے وقار کے ساتھ صوفے کے ہتھے پر بازو ٹکا ئے سفید آدھی آستین کی ٹی شرٹ کے نیچے سیاہ ڈھیلا سا ٹرائیوزر زیب تن کیے سامنے بیٹھے ہاروی پر نگاہیں جمائے ہوئے تھا۔

ایک طرف رکھے صوفے پر انل لیپ ٹاپ گود میں لیے بیٹھا کچھ ٹائپ کرنے میں مصروف تھا اور اسی کے مخالف سمت ہاروی ٹانگ پر ٹانگ رکھے براجمان تھا۔ انل سے بہت دیر بحث کے بعد جب اس نے ایڈوانس واپس دے کر فلم سے دستبردار ہونے کا کہا تو ہارون کو مجبوراً درانگ ولاس آنا پڑا۔ درانگ کا اس کی فلم سے ایک دفعہ کا انکار مطلب ہمیشہ کا انکار تھا جو اسی کے لیے نقصان کا باعث بھی ہو سکتا تھا وہ ہالی وڈ کے پہلے پانچ اُبھرتے ستاروں میں سے ایک تھا جنہوں نے پوری ہالی وڈ میں ہلچل مچا رکھی تھی۔

" تمھارے ساتھ یہ میری پہلی فلم ہے دُر انگ اس لیے مجھے اندازہ نہیں تھا تم ایسے سینی " لکل نہیں کرتے۔ ہاروی نے مسکراتے ہوئے جھوٹ بولا۔

"مسٹر سٹائن ۔۔۔ ۔ ویسے تو میرے بہت سے قصے انڈسٹری میں بہت مشہور ہیں ۔۔۔ ۔ لیکن ان میں سے سٹفین کی فلم کا قصہ آپ نے نہیں سن رکھا یہ بات میرے ماننے میں نہیں آ رہی ہے " بکھرے بالوں میں آہستگی سے ہاتھ پھیرتے ہوئے وثوق سے کہا۔

ہاروی نے ایک آبرؤ اچک ایا انداز چوری پکڑے جانے والا تھا۔ دران صیح کہہ رہا تھا اس کا سٹفین کی فلم والا قصہ بہت مشہور ہوا تھا۔ وہ فلم کی کو سٹار کے ساتھ بوسہ زنی کا منظر تھا جس پر دران بیچ میں ہی فلم چھوڑ رہا تھا کیونکہ سٹفین نے منظر میں اس کی عدم دلچسپی محسوس کرتے ہوئے دران سے جھگڑا کر لیا تھا۔

"بلکہ مجھے تو ایسا لگتا ہے کہ آپ نے سٹفین سے شرط لگا رکھی تھی کہ درانگ میری فلم میں ایسا سین ضرور کرے گا " خفیف سا قہقہ لگایا

کندھے دھیرے سے ہلنے لگے تھے آنکھیں چمک رہی تھیں جن میں بلا کی ذہانت جھلک رہی تھی۔ ایک لمحے کو ہاروی سٹپٹا گیا وہ کیسے سب جانتا تھا۔ وہ اب سر کو جھکا کر بمشکل اپنیبے ساختہ امڈ آنے والی ہنسی کو زیر لب مسکراہٹ میں تبدیل کر رہا تھا۔ ہارون نے لب بھینچے انل کی طرف دیکھا۔ وہ خود لیپ ٹاپ سے توجہ ہٹائے اب سامنے دیکھ رہا تھا۔

"جو سکرپٹ تم نے مجھے پڑھنے کے لیے بھیجا تھا۔ اس میں میرا اور کارلہ کا کوئی ایسا بر " ہنہ رومانوی منظر نہیں تھا دران نے دونوں ہاتھوں کی انگلیوں کو آپس میں پھنسائے دو ٹوک انداز میں کہا

ہاروی نے ایک دم سے پہلو بدلہ انل نے کن اکھیوں سے باری باری دونوں کی طرف دیکھا اور نگا ہیں پھر سے لیپ ٹاپ پر جما دیں۔

" نہیں ۔۔ ۔ یہ تو فلم ڈرایکٹرنے بعد میں ایڈیشن کروایا ہے تھوڑا ایسا مسالہ ایڈ ہونا چاہیے فلم میں آجکل اس کی ڈیمانڈ ہے " ہاروی نے اپنا موقف پیش کیا اور تائید کے لیے پاس بیٹھے انل کی طرف دیکھا۔

انل نے جوابی کوئی اشارہ نہیں دیا دیتا بھی کیوں یہ سارے حربے وہ دران کو قائل کرنے کے لیے آزما کر ناکام ہو چکا تھا۔

"مجھے ڈیمانڈ نہیں دیکھنی معیار دیکھنا ہے " دران نے ایک آبرؤ چڑھائے روکھے سے لہجے میں جواب دیا

"ویسے میں نے تو انل کو ایک اور آفر بھی دی ہے صبح شائد اس نے ذکر کیا ہو " ہارون نے کن اکھیوں سے انل کی طرف سوالیہ نگاہ ڈالی۔

انل نے آنکھیں نکلاتے ہوئے سر کو نفی میں جنبش دی۔ وہ انل سے ان مناظر کی خاطر پیسے بڑھانے کی پیش کش کر چکا تھا لیکن انل یوسف جانتا تھا دران پھر بھی نہیں مانے گا اس لیے اس نے ہارون کو اسی وقت دو ٹوک لہجے میں منع کرتے ہوئے کہہ دیا تھا کہ درانگ پیسوں میں نہیں بکتا وہ صرف اپنے فن کے پیسے لیتا ہے اور اس کا فن اس کی جاندار ادکاری اور فائٹنگ اسٹنٹ تھے جو وہ خود فلم اتا تھا۔

"درانگ پیسوں میں نہیں بکتا مسٹر سٹائن صرف اپنے فن کا پیسہ وصول کرتا ہے " دران نے سگریٹ سلگا ئی

ہاروی نے چونک کر حیرت سے انل کی طرف دیکھا وہ تو سمجھا تھا شاید اس نے درانگ سے یہ بات نہیں کی ہو گی لیکن ۔۔ ۔ مخصوص انداز میں لائٹر کو کھولتے اور بند کرتے ہوئے وہ گہری نگاہوں سے ہاروی کو دیکھ رہا تھا۔

" یہی کہا ہو گا انل نے آپ سے ؟ ؟ " استہزائیہ مسکراہٹ کےساتھ سوال پوچھا۔

ہاروی نے گہری سانس لی اور پشت صوفے کے ساتھ ٹکا دی۔ وہ اس کی سمجھ سے باہر تھا آج ماننا پڑے گا لوگ اس کو صیح بد دماغ کہتے ہیں۔

"ٹھیک ہے ۔۔۔ ۔ مان لی تمھاری بات ان میں سے کوئی سین ایڈ نہیں ہو گا اب کل صبح کی فلائیٹ ہے تم اور کارلہ ایک ہی فلائیٹ میں ہو گے " ہاروی نے کندھے اچکائے اور ہتھیار ڈال دیے۔

دران نے سگریٹ والے ہاتھ سے دائیں آبرؤ کو انگوٹھے سے سہلایا اور پھر لب بھینچے اثبات میں سر ہلا دیا۔

***

جیسے ہی اُس کی آنکھوں پر سے کسی نے کھینچ کر سیاہ پٹی ہٹائی تیز روشنی کے سبب اس نے جلدی سے آنکھیں میچ لیں۔

پھر آہستگی سے پلکوں کو لرز اتے ہوئے آنکھوں کو کھولا یہ ایک چھوٹا سا آفس نما کمرہ تھا جو بے انتہا بدبودار تھا۔ اس کے سامنے تین نفوس کھڑے تھے۔ لی تاؤ اس کا دوست وانگ اور تیسرا کوئی اور شخص تھا۔

وہ پھٹی پھٹی آنکھوں سے سارا منظر دیکھ رہی تھی۔ لی تاؤ اس سے باتیں کر رہا تھا اور بار بار تیسرے شخص کو سیون کے نام سے پکار رہا تھا۔

وہ اس وقت ہلکے گلابی رنگ کی بنا آستین والی ٹی شرٹ اور تنگ جینز میں ملبوس تھی جو صبح زبردستی لی تاؤ نے اسے پہننے کے لیے کہا تھا۔ اس کے باقی سب کپڑے وہ اٹیچی سمیت اٹھا کر پھینک چکا تھا۔

سنا اس کے چہرے پر گردن پر انگنت نیل کے نشان جو پچھلے چار دن کی کہانی چیخ چیخ کر رہے تھے۔ وہ اپنی آبرو بچانے کے لیے جی جان لگائے ہوئے تھی۔

اچانک لی تاؤ آگے بڑھا اور بازو سے کھینچ کر اسے سیون کے سامنے کیا۔ ٹی شرٹ اور جینز میں ملبوس بھی وہ خود کو برہنہ ہی محسوس کر رہی تھی۔ کیونکہ سامنے کھڑے سیون کی نگاہیں اس کے چہرے سے زیادہ اس کے جسم کے آر پار ہوتی محسوس ہو رہی تھیں۔

ٹی شرٹ گہرے گلے والی تھی جسے اب وہ سمٹ کر دونوں ہاتھوں سے اوپر کر رہی تھی۔ لی تاؤ آج اسے پانچ گھنٹے کے طویل مسافت کے بعد شہر میں لے آیا تھا۔

اس عمارت میں داخل ہوتے ہی بیرونی گیٹ پر اس کی آنکھوں پر سیاہ پٹی باندھ دی گئی تھی جو اب اس آفس نما کمرے میں آ کر کھولی گئی تھی۔

سیون اب لبوں پر خباثت سے انگلی پھیرتے ہوئے اس کے اردگرد گھوم کر اسے جانچ رہا تھا اس کی نگاہوں میں موجود حیوانیت اس کو اندر سے لرزا رہی تھی۔

اچانک سیون نے اس کے بار بار گلے کے درست کرتے ہاتھوں کو پکڑ کر پاس پڑی ٹیپ کے ساتھ پیچھے کے رُخ کمر پر باندھ دیے۔ وہ اس عمل پر لڑکھڑا گی۔ سیون اب پھر اس کو بغور دیکھ رہا تھا پھر رکا اور لی تاؤ کی طرف حیرت سے دیکھا۔

"تمہیں یہ اُس کام کے لیے بیکار کیوں لگتی ہے اچھی خاصی تو ہے " حیرت اور خباثت سے بھنویں اچکائے سوال کیا۔

لی تاؤ نے ایک حقیر نگاہ اس پر ڈالی جو پھٹی پھٹی آنکھوں سے کان کھڑے کیے ان کی باتوں کو سمجھنے کی کوشش کر رہی تھی پر وہ اتنی تیزی سے چینی زبان بول رہے تھے کہ اس کے پلے کچھ نہیں پڑ رہا تھا۔

فقط ایک خوف تھا جو ریڑھ کی ہڈی میں اوپر سے نیچے گردش کر رہا تھا۔

" بس تمہیں اس میں کیا خاص نظر آیا تم اسے اعضا پیوند کاری والے ڈیپارٹمنٹ میں ضہ ڈالو اور مجھے میرا معاو دو " لی تاؤ نے بھر پور بیزاریت ظاہر کی

وہ اس کے بار بار بھاگنے اور جسم فروشی پر آمادہ نا ہونے سے تنگ آ چکا تھا اور اب اسے صرف پیسوں سے غرض تھی۔

سیون اب اس کی شرٹ کو انگلی میں گھماتے ہوئے اسے قریب کر رہا تھا اور شیو نکی اس حرکت پر وہ پھنسے ہوئے پنچھی کی طرح پھڑپھڑانے لگی۔

لی تاؤ نے ایک جھٹکے سے سیون کو کندھے سے پکڑ کر پیچھے کیا

"اے۔ ے۔ ے۔۔۔ ۔ ایسے نہیں اگر اس کے لیے چاہیے پہلے پیسے دو مجھے میرا مال ہے " لی تاؤ نے تن کر کہا

وہ خباثت سے بلند و یانگ قہقہ لگاتا ہوا پیچھے ہوا چند قدم آگے بڑھا اور دروازہ کھول کر باہر اشا رہ کیا اگلے ہی لمحے ایک اور پھٹکار زدہ چہرے والا نفس آفس میں داخل ہوا۔

" پیسے دو ان کو فارغ کرو اور مارک کو بھیجو میرے پاس " سیون نے حیبمیں ہاتھ ڈالا اور ایک چابی کمرے میں آنے والے نفس کی طرف پھینکتے ہوئے حکم صادر کیا

چابی تھامنے کے بعد اس آدمی نے آنکھ سے ہی لی تاؤ اور وانگ کو اپنے ساتھ آنے کا اشارہ کیا لی تاؤ بنا اس کی طرف ایک بھی نگاہ ڈالے باہر جا چکا تھا۔

اب کمرے میں سیون پوری طرح ایکسرے مشین بنا اسے جانچ رہا تھا۔

"پلیز ۔۔ ۔ مجھے جانے دو ۔۔ ۔ مجھے پاکستان جانا ہے اپنے گھر " اچانک وہ بھاگتی ہوئی شیو نکے پیروں میں گھنٹوں کے بل بیٹھ گی۔

جتنی ٹوٹی پھوٹی چینی زبان اسے آتی تھی وہ ساری آزما رہی تھی۔ لیکن سیون تو وقت کا فر عون بنا قہقے لگا رہا تھا یوں جیسے وہ اس کے گڑ ڑا نے اور رونے سے لطف اندوز ہو رہا ہو۔

اسی لمحے دروازہ کھول کر ایک بڑے ڈیل ڈول کا آدمی داخل ہوا وہ کوئی سیاہ فام تھا اور اب تک کے تمام نفوس میں ہیبت ناک تھا۔

"وہ جو پرسوں پچاس لڑکیاں الگ کی تھیں۔ ان میں ڈال دے اس کو " سیون نے بے رحمی سے اپنے پیروں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے سامنے کھڑے سیاہ فارم کو حکم صادر کیا

حکم ملتے ہی سیاہ فام آگے بڑھا اور جھک کر اسے بالوں سے دبوچا اس کی گرفت اتنی سخت تھی کہ اوپر کو کھنچتے بالوں کے ساتھ آنکھیں بھی اوپر کو چڑھتی ہوئی محسوس ہو رہی تھیں۔

تکلیف سے متواتر چیخیں مارتی ہوئی وہ اٹھ کھڑی ہوئی۔ اس شخص نے پہلے اس کی آنکھوں کے گرد سیاہ پٹی باندھی اور پھر ایک جھٹکے میں اسے اپنے کندھے پر ڈا لا ٹانگوں پر اس کی گرفت اتنی سخت تھی کہ وہ ہل بھی نہیں سکتی تھی

آنکھوں پر سیاہ پٹی بندھے ہونے کی وجہ سے کچھ نظر نہیں آ رہا تھا۔ بس وہ چلتا ہوا محسوس ہو رہا تھا پھر سیڑھیاں ایریا ہوا۔ اور پھر ایک جگہ وہ رک گیا۔

ہر گزرتا لمحہ اس کی زندگی کو اندھیروں میں دھکیل رہا تھا۔ سب کچھ ایک بھیانک خواب جیسا تھا۔

***

سیاہ فراری نرم روی سے چارکول میں لپٹی شفاف سڑک پر چل رہی تھی۔ گاڑی کی پچھلی نشست پر بیٹھا انل اپنے ساتھ بیٹھے دران کو کافی دیر سے جانچ رہا تھا۔

وہ کسی گہری سوچ میں ڈوبا ہوا تھا۔ وہ لوگ رات کو آٹھ بجے شوٹنگ سے پہلے معمول کی شاپنگ کے لیے گھر سے نکلے تھے۔ کل صبح چائنہ کے لیے فلائٹ تھی اس لیے ضروری سازو سامان آج ہی خریدنا تھا۔

دُران متحوش سی کیفیت میں غیر مرئی نقطے پر نگاہیں مرکوز کئے ہوئے تھا ویسے تو اُسے طویل وقت تک خاموش رہنے کی عادت تھی لیکن انل سے کبھی کبھار اس کی یہ عادت برداشت سے باہر ہو جاتی تھی اور اب بھی دران کو دیکھ کر اس کا کچھ ایسا ہی حال تھا۔

***

"کیا ہوا ۔۔ ۔ پریشان کیوں لگ رہے ہو؟ " پوری طرح اس کی طرف رخ موڑے سوال کیا۔

دران نے چہرہ موڑا اور گہری نگاہوں سے انل کی طرف دیکھا بھنویں ہنوز کسی گہری سوچ کے باعث پیشانی پر اکھٹی ہو کر افقی شکن بنائے ہوئے تھیں۔

"تمہیں ہاروی عجیب نہیں لگتا ؟ " انل کی بات کا جواب دینے کے بجائے اس سے سوال پوچھ لیا

یہ اس کی عادت تھی سوال پر جواب کے بجائے سوال کرنا اور دوسرے انسان کو خود سے جواب تلاش کر نے پر مجبور کرنا۔

لیکن اس وقت کیا گیا سوال عجیب تھا کہ اس کو ہاروی کیوں عجیب لگا حالانکہ آج تک سب کو وہ ہی عجیب لگتا تھا۔

"مطلب ۔۔۔ ۔ ؟ " انل نے کندھے اچکائے

"مطلب مجھے کچھ عجیب لگتا ہے " پر تجسس لہجہ

انل نے نا سمجھی نگاہوں میں سموئے دیکھا سیم گاڑی کو سرخ بتی جلنے کے باعث سگنل پر روک چکا تھا۔

"ہارون کے پاس کتنی سپر ہٹ قلیمیں ہیں؟ " پھر سے اسی انداز میں حیران بیٹھے انل سے سوال کیا

انل نے بھنویں اٹھائیں اور لبوں کو گولائی رخ گھماتے ہوئے چند سکینڈ سوچا پھر ناکام ہو کر اس کی طرف دیکھا اب وہ ہاروی کی سپر ہٹ فلموں کی گنتی تو ہر گز نہیں جانتا تھا۔

"سب سپر ہٹ ہیں اور یہ والی بھی سپر ہٹ ہی جائے گی کیوں ایسا کیوں پوچھ رہے ہو " متوازن لہجے میں جواب دے کر تشویش ظاہر کی

"لیکن میرے حساب سے پھر بھی کچھ گڑبڑ ہے اس کے پاس اتنی دولت کی ریل پیل صرف چند سپر ہٹ فلمیں دے کر وہ کیسے بہت ساری پروڈکشنز کمپنی کو پیچھے چھوڑے ہوئے ہے یہ " دران نے ٹھو ڑی سہلائی اور آنکھوں کو سکوڑا ۔

انل نے گہری سانس لی اچھا تو وہ تب سے ان سوچوں میں مگن تھا۔ سگنل کھل چکا تھا گاڑی پھر سے چلنے لگی تھی۔ " دران ن۔ ن۔ ن۔ تم ہمیشہ سے آگے کی سوچ کیوں رکھتے ہو؟ میری تو سمجھ سے یہ بات بالاتر ہے اس کی دولت سے ہمیں کیا لینا دینا؟ " انل نے اس کی بات پر حیرت ظاہر کی

"ہوں۔ ں۔ ں ۔۔۔ ۔ سہی چلو تم کہتے ہو تو چھوڑ دیا " زبردستی کی مسکراہٹ کے ساتھ لبوں کو پھیلایا ۔

ایسی مسکراہٹ جو مسکراہٹ خود بخود چہرے پر آتی ہے وہ تو شاید کبھی اس کے چہرے پر آئی نہیں تھی۔ لیکن اس دنیا میں مسکراہٹ نامی چیز اکثر جگہوں پر استعمال کرنی پڑتی ہے اس لیے اس نے ایک جھوٹی مسکراہٹ لبوں پر سجانا سیکھ لیا تھا جسے بوقت ضرورت وہ استعمال کرتا تھا۔

اس مسکراہٹ کا ساتھ اس کی آنکھیں کبھی نہیں دیتی تھیں۔ موبائل کی بجتی رنگ ٹون پر انل نے چونک کر ہاتھ میں پکڑے موبائل کی طرف دیکھا۔

"رینا کال کر رہی ہے بار بار تم چین جنگ روم میں تھے تب بھی آئی تھی کال "

انل نے موبائل پر ہی نگاہیں جھکائے ساتھ بیٹھے دران کو بتایا

"تم بار بار کاٹتے رہو " سپاٹ لہجے میں ترکی با ترکی جواب دیا۔

"اٹس ناٹ فئیر درانگ۔ گ۔ گ۔ گ ۔۔۔ ۔ شی لوز (loves)یو "

انل نے مصنوعی آنکھیں نکالیں۔

رینا بریلوی ہلز میں میں ایک مشہور دولت مند بزنس مین کی بیٹی تھی اور درانگ پر بری طرح فدا تھی کوئی بھی شوبز تقریب ہو یا کچھ بھی وہ ہر جگہ موجود رہتی تھی اس کے اثر و رسوخ اتنے تھے کہ وہ دران کے پیشہ ور فون نمبر تک رسائی پا چکی تھی اور اب آئے دن کالز کرتی رہتی تھی۔

"اگر اس طرح کے لو (love)کا خیال رکھنے بیٹھ گیا تو بس پھر گیا میں " متوازن لہجے میں جواب دیا اور اچک کر سیدھا ہوا۔

نگاہیں سڑک کی دائیں طرف موجود مونگلیا بیکری پر جم گئی تھیں۔ یہ بیورلی ہلز کی مشہور بیکری تھی جو اپنے ٹیسٹ کی وجہ سے مشہور تھی۔

"بیکری کے پاس روکو " دران نے لبوں پر انگلیاں رکھتے ہوئے ڈرائیور کو حکم صادر کیا

ڈرائیور حکم سے پہلے ہی گاڑی کو ایک طرف لگا پرا تھا کیونکہ وہ جانتا تھا اس سڑک سے درایگ کبھی رُکے بنا نہیں گزرتا تھا۔

بیکری کی شیشے کی بنی سامنے کی دیوار کے پار اندر کا منظر صاف نظر آ رہا تھا اور آج بھی وہ سفید بیکری کیپ سر پر ٹکا ئے سفید نیپکن باندھے کاؤنٹر کے پیچھے کھڑی دلکشی سے مسکرا رہی تھی۔ کا ؤنٹر کے سامنے کھڑا خریدار اس سے محو گفتگو تھا۔

" آج پھر ۔۔۔۔ اف۔ ف۔ ف۔ ف۔۔۔ ۔ دران پلیز ۔ ۔ ۔۔ ۔ رات کو فلائیٹ ہے ہماری اور بہت سی تیاری باقی ہے آج نہیں۔۔ ۔ " انل نے جھنجلا کر ہاتھ ہوا میں اٹھائے اس سے ایک قسم کی التجا کی تھی لہجہ نہایت بیزاریت لیے ہوا تھا۔

دران اس کی بات ان سنی کرتا سگریٹ سلگا چکا تھا۔ گاڑی کا شیشہ آہستگی سے نیچے جا رہا تھا اور دران کی نگاہیں بیکری کے شیشے کے پار اس لڑکی پر جم گئی تھیں۔

انل نے اپنے ہوا میں اٹھے ہاتھ بے بسی سے نیچے گود میں رکھے

"تمہیں بات کرنی چاہیے اس سے " دران کے قریب ہو کر سرگوشی نما مشورہ دیا۔

"کیا بات کروں ؟ " لبوں میں سگریٹ دبائے کہا اور لائٹر کو جلا کر سگریٹ کے پاس کیا جبکہ آنکھیں وہیں ٹکیں تھیں۔

" تم جانتے ہو کیا بات ۔۔ ۔ ؟ " انل نے مسکراتے ہوئے جواب دیا

"ابھی وقت نہیں " وہ گاڑی کی پشت سے سر ٹکا ئے پرسکون لہجے میں کہہ رہا تھا آنکھوں کی پتلیوں میں اب لڑکی کا عکس بن رہا تھا جس میں وہ ہنس رہی تھی۔

انل نے گہری سانس باہر انڈیلی ۔ چند سکینڈ یونہی خاموشی نگل گئی۔

انل آگے ہوا کلائی پر بندھی گھڑی پر نگاہ ڈالی اور پھر دران کی طرف دیکھا جو گاڑی کی کھلی کھڑکی پر بازو ٹکا ئے سگریٹ کے کش لگا رہا تھا۔

"مسٹر ملک اب چلیں آج اتنا بہت ہے اس کو دیکھنا " انل نے سیٹ کی پشت سے سر ٹکا ئے آنکھیں موندے سوال کیا۔

دوسری طرف سے کوئی جواب نہیں آیا وہ ویسے ہی سگریٹ کے کش لگاتا ہوا شیشے کے پار اس لڑکی پر نگاہیں جمائے ہوئے تھا۔

انل نے ضبط سے لب بھنیحے آنکھیں کھولیں اور پوری طرح اس کی طرف گھوم گیا۔

"دران ۔ ن۔ ن۔ ن۔۔۔۔ ۔ میری جگہ تمہارا پی اے کوئی اور ہوتا تو یقین کرو تمہیں چھوڑ چکا ہوتا میرے بھائی۔ ی۔ ی۔ " انل نے سر کو دائیں بائیں گھماتے ہوئے تھکے لہجے میں طنز کے تیر چلائے

"کیوں ؟ ؟" معصومیت سے بنا اس کی طرف دیکھے سوال کیا

" واہ ۔۔۔ ۔ یہ معصومیت ۔۔۔ ۔ میں پی اے ہوں لیکن کچھ بھی تمہیں وقت پر نہیں کروا پاتا" انل نے دانت پیستے ہوئے اپنی بے بسی کی حد بتائی۔

"سیم ڈرائیو پلیز ۔۔۔ ۔ اور اس راستے سے آنے سے گریز کیا کر بھئی " انل نے آگے ہوتے ہو ئے ڈرائیور کو مفید مشورہ دیا

"سیم ویب ۔۔ ۔ " دران نے رعب سے حکم دیا

انل نے گھور کر دیکھا اب دونوں ایک دوسرے کی آنکھوں میں ضد سے دیکھ رہے تھے۔

"سیم نو ۔۔ ۔ پلیز جلدی چلو " انل نے دانت پیستے ہوئے سیم کو پھر سے مخالف حکم دیا

دونوں کے درمیان دوستانہ نوک جھونک اکثر ہوتی تھی اور سیم دونوں میں پس جاتا تھا۔ اور اب بھی وہ دونوں کی کشمکش میں بیٹھا تھا کہ کس کہ بات مانے انل کی یا دران کی۔

"اس وقت بہت تیاری پڑی ہے اور وہ سب اس سے زیادہ اہم ہے چلو سیم تم فوراً درانگ چلو " انل اب سخت پیشہ ورانہ لہجہ اپنائے ہوئے تھا۔

"دیکھ لوں گا تمہیں بھی سیم چلو " دران نے مصنوعی غصے میں کہا

"ہاں دیکھتے رہنا ساتھ ہوں تمھارے ہمیشہ ۔۔ ۔" انل نے آنکھ کو دبائے شرارت سے جواب دیا۔

گاڑی پھر سے سڑک پر اسی رفتار سے دوڑنے لگی تھی۔ اور انل اب سر کو تاسف سے ہلاتے ہوئے ہنس رہا تھا۔

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.