Chapter 3: باب 3

انل نے آہستگی سے کمرے کے دروازے پر دستک دی۔ اور اسی لمحے اندر سے بھاری آواز ابھری ۔ وہ دران کے کمرے کے دروازے کے سامنے کھڑا تھا۔

"آجاؤ ۔۔۔ ۔" نیند کی خماری میں لپٹی آواز تھی۔ مطلب وہ ابھی اس کے آنے پر ہی بیدار ہوا تھا۔

انل نے دروازہ کھولا اور کمرے میں داخل ہوا۔ وہ اپنے سفید نائب گاؤن میں ملبوس کمرے میں موجود صوفے پر بیٹھا تھا بکھرے بال ہلکی سی سوزش لئے ادھ کھلی آنکھیں وہ نگاہیں موبائل سکرین پر جمائے بھنویں اکھٹی کیے خود کو مصروف ظاہر کر رہا تھا۔

کشادہ کمرہ کسی اور ہی دنیا کا منظر پیش کر تا تھا۔ جو اندر داخل ہونے والے کو ایک سحر میں جکڑ لیتا تھا۔ دران نیلے رنگ کا دیوانہ تھا۔ اسی لیے پورا کمرہ سفید اور ہلکے نیلے رنگ کا امتزاج لیے ہوا تھا۔

سفید فرش سفید دیواریں بس ایک دیوار جس پر ہوم تھیٹر سکرین نصب تھی وہ سفید اور نیلی دھاری دار ڈائز ائن پر مشتمل تھی ہلکے نیلے رنگ کے پردے اور ایک طرف کی دیوار میں ریلنگ صورت کھلتا دروازہ جس کے پیچھے سوئمنگپول اور سامنے سمندر کا سارا منظر سیاہ کراؤن والا بیڈ اس کے آگے لگا سیاہ لیدر کا کاؤچ ایک طرف لگے سفید پوشش کیے نیلی دھار یوں والے صوفے ان کے آگے رکھا بڑا سا سیاہ شیشے کا چکور میز باقی کمرے میں موجود پینٹنگز اور سجاوٹی گلدان حتی کے سگریٹ کی ایش ٹرے تک نیلے رنگ کی ہی کسی ایک حالت میں موجود تھی گو کہ اس کا کمرہ دیکھنے والے کی آنکھوں کو پرسکون احساس بخشتا تھا۔

انل بھی ہمیشہ کی طرح آ کر پہلے اس کے کمرے کو نظر بھر کر ضرور دیکھتا تھا۔ وہ خود چاہے اپنا حلیہ ایسے ہی بکھرے بال اور لاپرواہ سا رکھتا تھا مگر باقی اس کی ہر چیز سے اس کا سلیقہ اور اعلی ذوق جھلکتا تھا۔

"ہیلو بدی ۔۔۔ ۔ " انل نے محبت سے ہیلو کے ساتھ دوستانہ مسکراہٹ لبوں پر سجائی

انل اب اس کے پاس صوفے تک پہنچ چکا تھا پر وہ تاہنوز موبائل پر سر جھکائے ہوئے تھا انل جانتا تھا وہ پہلے سے جانتا ہے کہ وہ کیا بات کرنے آیا ہے اس لیے اس کے متوجہ ہوئے بنا اُسے بات شروع کر دینی چاہیے۔

"دران ۔۔ ۔ ہاروی فون کر رہا ہے بار بار ۔۔ ۔ " انل نے سیدھی بات کی

"تو مت اٹھاؤ۔۔۔ ۔ " جھکے سر کے ساتھ ہی سپاٹ لہجے میں مختصر جواب دیا۔

"دران مت کرو ایسا تم جانتے ہو بہت بڑا پروجیکٹ ہے ۔۔ ۔ " انل اب اس کے کہے بنا اس کے دائیں طرف والے صوفے پر براجمان ہوا۔

"سو ۔۔ ۔ واٹ ۔۔۔ ۔ " پھر سے وہی مختصر جواب

مختصر ۔ ۔ مختصر ۔۔ ۔ مختصر ۔۔۔۔ ۔ وہ بولنے میں اتنی کنجوسی کرتا تھا کہ انل کبھی کبھار سوچتا تھا کہ وہ اس سے اتنی کم بات کرتا ہے تو باقی لوگوں سے کیا بات کرتا ہو گا۔

"کیا یار۔ ر۔ ر ۔۔۔۔۔۔ سب۔۔۔ ۔ سب۔۔۔ ۔ کر رہے ہیں ایسے سین آجکل اس کے بنا کون فلم دیکھتا ہے مجھے ایسا لگتا ہے تم زیادہ لے رہے ہو اس بات کو کیا ہے بس تین یا چار منٹ کا ایک سین ہی تو ہے!!! " انل نے صوفے کے ہتھے پر کہنی ٹکا ئے ہاتھ کو ہوا میں اٹھائے وثوق سے کہا

وہ اب اسے قائل کر رہا تھا جو کل ہاروی کی ایکشن فلم کے نیم برہنہ مناظر کرنے سے انکار کر آیا تھا۔

"سب کرتے ہوں گے ۔۔ ۔ مگر درانگ نہیں " بے تاثر سخت لہجہ ۔

موبائل پر جھکے چہرے کے ساتھ ہی بس ایک آبرو اٹھائے غصیلی نگاہ سامنے بیٹھے انل پر ڈالی انل نے لب بھینچے سر کو آسمان کی طرف اٹھایا اور گہری سانس لی۔

وہ جب ایسے دیکھتا تھا تو اپنے فیصلے کے ایل ہونے کا ثبوت دیتا تھا اور جب وہ ڈھیٹ ہو جائے تو پھر تو اس کا انجان باپ بھی ظاہر ہو کر اُسے اُس کے لائحہ عمل سے نہیں ہٹا سکتا تھا۔ وہ پیدائشی ضدی نہیں تھا اسے ضدی بنا دیا گیا تھا۔

"دران میرے بھائی۔۔۔ ۔ میگا پروجیکٹ ہے سوچ ذرا ہاروی کی فلم پھر کو سٹار کارلہ چلنے سے پہلے ہی سپر ہٹ ہے یہ فلم لکھوا لے مجھ سے کہیں بھی ایک چھوٹے سے سیٹ کے لیے کیوں اتنا بھاؤ کھا رہا ہے " التجائی لہجے میں وہ اب دران کی منت سماجت اور لالچ دینے پر اتر آیا تھا۔

"وہ چھوٹا سا سین ہی۔۔ ۔ لیکن مجھے ہضم نہیں " سپاٹ لہجے میں وہی ڈھیٹ جواب

دروازے پر ہلکی سی دستک ہوئی۔ دونوں نے ایک ساتھ نگاہ اٹھائی ۔

"کم ان ۔۔ ۔ " دران نے رعب دار آواز میں اندر آنے کی اجازت دی۔

اس کی آواز کا رعب اور بھاری پن اس کی شخصیت کے عین مطابق تھا مگر اس کے لہجے میں ہمیشہ بیزاری کا عنصر گھلا رہتا تھا۔ دروازہ ہلکی سی چر چرا ہٹ لیے کھلا روز ین مشروب کی ٹرالی لیے کمرے میں داخل ہوئی۔

وہ صبح کا آغاز تازہ جوس سے کرتا تھا لیکن جوس کے فورا بعد سگریٹ اس کا سارا اثر زائل کر دیتی تھی۔ کچھ چیزیں اس کی زندگی میں لازم ملزوم تھیں۔ نہار منہ جوس تین گھنٹے جم تیراکی سگریٹ اور انل یوسف

"سوچ لے زیادہ اکر میں تمھارا ہی نقصان نا ہو جائے کارلہ کے ساتھ فلم ملنا آسان نہیں " انل نے زیر لب مسکراتے ہوئے اسے چھیڑا

وہ دران کی سنجیدگی کو ختم کرنا چاہتا تھا۔ روز ین اب ٹرالی سے اٹھا کر مشروب میز پر سجا رہی تھی۔ وہ اردو نہیں جانتی تھی اس لیے ان دونوں کی گفتگو اس کی موجودگی میں بھی جاری تھی۔

"کارلہ ہو یا انجلینا انکار ہے " آگے ہوتے ہوئے ہاتھ کے اشارے سے روز ین کو منع کر کے جوس کا گلاس خود اٹھایا۔

اسی طرح ہاتھ کے اشارے سے انل کو بھی گلاس اٹھانے کا کہا۔ انل نے آگے ہو کر گلاس اٹھا یا روز ین اب کمرے سے باہر جا رہی تھی۔ تازہ سنگترے کا جوس فرحت بخش احساس دے رہا تھا۔

"ٹھیک ہے مطلب تم ضد کے پورے ہو ۔۔۔ ۔ اچھا اگر وہ کہے کہ میں سین میں ردو بدل کر دیتا ہوں

پھر۔۔۔۔۔ ۔ ؟ ؟" انل نے جوس کا گھونٹ لیا اور سیدھا ہوا

دوسری طرف وہ جوس ختم کرنے میں مصروف تھا اس کی بات کو ان سنی کیے یا شائد جواب دینے کے موڈ میں نہیں تھا۔

"کچھ تو جواب دو اگر میں ہارون سے کہوں کہ وہ مناظر میں کچھ تبدیلی کر دے تو پھر؟؟ ؟ " انل نے آبرؤ چڑھائے جواب طلب نگاہیں اس پر گاڑیں

وہی خاموشی اب جوس کا دوسرا گلاس بھرا جا رہا تھا۔ انل نے نگاہیں اسکے مضبوط بازوؤں پر پکائیں۔

"اور تمہیں پتہ ہے ہارون کیا کہہ رہا ہے وہ یہ کہ رہا ہے کہ درانگ اپنے مز ہب کی وجہ سے کرر " ہا ہے یہ سب انل نے آہستگی سے بات مکمل کی اور لب بھینچے

پتہ تھا اب کی بار وہ ضرور بولے گا دران نے چونک کر نگاہ اٹھائی پیشانی پر جہاں رگیں ابھری تھیں جبڑے ضبط کرنے کی وجہ سے ایک دوسرے میں پیوست نظر آئے سفید رنگت ایک دم سے غصے میں سرخ ہونے لگی۔

"میرا کوئی مز ہب نہیں ہے ۔۔ ۔ " کرخت لہجہ مختصر جواب

گلاس میز پر رکھا اور میز پر پڑا سگریٹ کیس اٹھایا۔ ہلکے نیلے رنگ کا سگریٹ کیس اسکی مضبوط انگلیوں میں گھومتا اس کے اندرونی اضطراب کی ہی نشانی تھی۔

"دران کہہ دینے سے کچھ نہیں ہوتا ۔۔۔۔۔ ۔ تم مسلمان ہو اس حقیقت کو مت جھٹلایا کرو اور تم جانتے ہو اب ایکشن فلموں میں بھی ایسے دو چار سین ہونے لازمی جزو بن گئے ہیں مارکیٹ میں ڈیمانڈ ہے اس سب کی گر تما آئے دن اس بات کو لے کر فلمز چھوڑتے رہے تو پروڈیسر تمہیں سائن کرنا چھوڑ دیں گے " انل نے تیوری چڑھائے اسے سمجھانے کی کوشش میں اب کی بار سخت لہجے میں آنے والے وقت سے خبردار کیا

"برھان کے الفاظ ہیں یہ ۔۔۔ ۔" دران نے فورا سگریٹ کا کش لگا کر انگلی ہوا میں اٹھائے کہا

انل نے چونک کر اس کی طرف دیکھا۔ ابھی کچھ دیر پہلے ناشتے کے میز پر واقعی یہ برھان کا کہا گیا جملہ تھا جو اس کے ذہن میں پیوست ہوا تھا۔

"ساری انڈسٹری جانتی ہے درانگ کی فلم کس بیناد پر ہی ہوتی ہے مجھے اپنی فلم کو سپر

ہی کرنے کے لیے ان چیپ مناظر کی ہر گز ضرورت نہیں لوگ میری صورت اور میری فائیٹ دیکھنے آتے ہیں جسم نہیں اور رہی بات جسم کی تو اس کے لیے فی میل اکٹریس بہت ہوتی ہیں " وہی ٹھہرا بیزار مگر متوازن لہجہ

ساری گفتگو میں یہ اس کی سب سے لمبی بات تھی۔ انل جو اسے ٹکٹکی باندھے دیکھ اور سن رہا تھا۔ گہری سانس باہر انڈیلتے ہوئے صوفے کے ہتھے پر بازو پھیلائے اور پشت تھکے انداز میں پیچھے ٹکا دی۔

"ٹھیک ہے میں ہارون کو تمھارا آخری فیصلہ سنا دیتا ہوں اگر وہ مناظر تبدیل نہیں کرتا تو پھر اسے ایڈوانس واپس کر دیتے ہیں " انل نے کندھے اچکا کر بات ختم کی

"اصولا تو ایڈوانس واپس کرنا بھی نہیں بنتا ہے " دھواں ہوا میں چھوڑتے ہوئے کہا

انل نے حیرت سے اسے دیکھا اب وہ زیر لب تمسخرانہ مسکراہٹ سجائے اس کی طرف دیکھ رہا تھا۔ سبزی مائل گہری پتلیاں وہ سچ کہہ رہاتھا لوگ اس کی صورت اور فائیٹ دیکھنے تو آتے ہیں۔

" جب اس نے دھوکا دیا ہے سکرپٹ میں ایسے کوئی سین نہیں تھے اس نے اب کیوں ایڈ کیے ہم شوٹنگ پر "جانے والے تھے میں نے سکرپٹ پر فلم سائن کی تھی اس لیے ایڈوانس اسی بیس پر ہے سخت لہجے میں اپنا موقف پیش کیا

اب کی بار انل بھی کوئی جواب نہیں دے سکا بس اسے دیکھ کر ہی رہ گیا پھر ایک دم سے صوفے پر سے اٹھا۔ حیب سے موبائل نکالا۔

"ٹھیک ہے میں نہیں ہوں تم فریش ہو جاؤ میں ہارون سے رابطہ کرتا ہوں " انل نے انگوٹھا گھما کر موبائل سکرین کو کھولا ۔

" نہیں وہ خود رابطہ کرے گا تم نہیں کرو گے روز ین کو کہتا ہوں ناشتہ لگوائے تمھارے لیے " ناک چڑھا کر کہا

آگے ہو کر میز پر پڑا کارڈ لیس اٹھایا

"نہیں ۔۔ ۔ ناشتہ کر کے آیا ہوں تم بس جلدی ریڈی ہو جاؤ ۔ میں باہر ویب کر رہا ہوں " انل نے مسکرا کر ناشتے سے انکار کیا۔

قدم باہر کی طرف بڑھا دیے ہاروی سے رابطہ تو اسے ہی کرنا تھا۔

***

کچھ آوازیں تھیں جن کی مدھم بازگشت جو پہلے مکھیوں کی بھنبناہٹ صورت سنائی دے رہی تھی اب واضح ہونے لگی تھی۔ اس نے آنکھوں کو کھولنے کی کوشش کی جس کے باعث سر میں شدید تکلیف کا احساس ہوا۔

ایسے جیسے سر کسی شکنجے میں جکڑا ہوا ہو۔ آنکھوں کے پپوٹے سوجے ہونے کے باعث آ نکھوں پر وزن محسوس ہو رہا تھا اس کی آنکھوں کی اوپری جلد نیلی ہو رہی تھی۔

جسم ٹھنڈ کے باعث اکڑاہٹ لیے ہوا تھا وہ دائیں کروٹ لکڑی کے بنے فرش پر لیٹی ہوئی تھی اور کروٹ کے باعث جسم کا اوپری حصہ برف ہو رہا تھا۔

آہستگی سے شدید سر درد کو برداشت کرتے ہوئے جبڑے بھینچ کر آنکھیں زبردستی کھولیں کتنی ہی پلکیں ٹوٹنے کی تلکلیف کے باعث منہ کھل گیا۔ پلکیں ماتھے سے بہنے والے خون کے سیبآ نکھ کے نچلے حصے سے چپک گئی تھیں اب جب زبردستی ان کو کھولا تو پلکیں چپک کر ٹوٹ گئی تھیں۔ آنکھیں کھلتے ہی سب واضح ہو گیا۔ وہ اسی لکڑی کے بنے چھوٹے سے ڈربے نما کمرے کے فرش پر لیٹی تھی جہاں وہ پچھلے دو دن سے قید تھی ج ۔ اسے لاویا میں آئے آ تیسرا دن تھا۔

آہستگی سے گردن موڑ کر کھڑکی کی طرف دیکھا۔ وہاں اب لکڑی کے تختے لگا کر کیل ٹھو دیے گئے تھے۔ اتنی ٹھنڈ میں بھی گلے میں کانٹے چبھنے جیسا احساس ہوا۔ لبوں کے کنارے پر خون منجمند تھا کل رات کا سارا منظر نگاہوں میں گھوم گیا۔

ہاتھ کو فرش پر رکھ کر کہنی کے بل اوپر اٹھی۔ اس چھوٹے سے کمرے میں ایک لکڑی کے پلنگ جگہ جگہ مکڑی کے بنے جالوں مٹی اور اس کے کپڑوں کے اٹیچی کے سوا کچھ نہیں تھا۔

وہ اٹھ کر بیٹھ چکی تھی۔ باہر سے آتی آوازیں اب واضح ہو رہی تھیں۔ ایک آواز تو لی تاؤ کی تھی جبکہ دوسری آواز کسی انجان مرد کی تھی۔ وہ لی تاؤ پر چیخ رہا تھا۔

وہ لڑکھڑاتے ہوئے بمشکل اٹھی۔ گھنٹوں پر خون جما ہوا تھا سفید نائٹی جگہ جگہ سے خون سے لتھپتھ تھی۔ جسم سردی کے باعث اکر رہا تھا۔ وہ اب آہستگی سے قدم اٹھاتی کمرے کے دروازے کے پاس آئی اور لکڑی سے بنے اس ٹوٹے پھوٹے دروازے میں موجود انگنت سوراخوں میں سے ایک سوراخ پر آنکھ کی پتلی ٹکا دی۔ دوسری طرف کا منظر صاف واضح تھا۔

وہی میلا کی چلا چھوٹا سا ہال نما کمرہ جس میں دو کرسیاں اور ان کے بیچ ایک میز تھی ایک طرف ایک لوہے کے میز پر چولہا اور کچھ گندے برتن پڑے تھے۔ دیوار پر جگہ جگہ کھونٹیوں پر کپڑے لٹک رہے تھے۔

کمرے کے وسط میں اس رات جس آدمی کی ٹانگ میں کانٹا چبھو کر وہ بھاگی تھی وہ لی تاؤ کا گر بانی تھامے کھڑا تھا۔ اور چینی زبان میں اس پر چیخ رہا تھا۔

"میرا سارا پیسہ واپس کر ایک ایک پائی جو میں نے پاکستان بھجوائے تھے وہ بھی " وہ آدمی غرا رہا تھا۔

لی تاؤ بار بار آنکھیں میچ کر اس کے عتاب سے بچنے کی ناکام کوشش میں تھا۔

" میری بات سنو ۔۔۔ ۔ صرف تمھاری وجہ سے بیوی ہونے کے باوجود میں نے آج تک اسے ہاتھ تک نہیں لگایا تمہیں بلکل ان چھوئی لڑ کی چاہیے تھی چھوٹی عمر اور ۔۔ ۔ اور ۔۔ ۔ " لی تاؤ اسے قائل کر رہا تھا یا وضاحت دے رہا تھا مگر اس نے اس کی بات مکمل ہونے سے پہلے ہی لی تاؤ کا گریبان دبوچ کر اسے ہوا میں معلق کر دیا۔

لی تاؤ کے پاؤں اب فرش سے چند انچ کی اونچائی پر ہل رہے تھے اور شکل سانس بند ہو نے کی وجہ سے سرخ ہو رہی تھی۔

"میرے کسی کام کی نہیں وہ چاہے ان چھوئی ہے وہ ڈائن ہے لڑکی نہیں ہے دیکھا نہیں کل رات میرا کیا حال کیا اس نے تم مجھے میرا پیسہ واپس کرو مجھے نہیں چاہیے وہ " آدمی نے دانت پیستے ہوئے لی تاؤ کی پیش کش ٹھکرا رہا تھا۔

لی تاؤ اپنے دونوں ہاتھوں کی مدد سے اس کے ہاتھوں کی گرفت کم کرنے کی ناکام سعی کر رہا تھا۔

"تم۔۔۔ ۔ تم ایک ٹرائی اور کرو بہت مارا ہے کل اسے میں نے آج چوں بھی نہیں کرے گی۔ ۔۔۔ ۔ تم ہی " لی پہلے ہو جس کو وہ پیش ہوئی ہے تاؤ بمشکل بولتے ہوئے اسے پچکار رہا تھا۔

دروازے کے پار آنکھ کی سیاہ پتلی میں خوف کے سایے لہرا گیے۔

"نہیں مجھے نہیں چاہیے۔ ے۔ ے۔ ے۔۔۔۔ ۔ مجھے میرے پیسے چاہیے بس۔ س۔ س۔۔۔ ۔ " وہ طیش میں چلایا ۔

"اوکے ۔۔ ۔ اوکے میں کل اسے شہر بیچنے جا رہا ہوں تمہیں پرسوں پیسے مل جائیں گے۔۔ ۔ " لی تاؤ ہاتھ جوڑے اس سے مہلت مانگ رہا تھا۔

"ہر حال میں۔۔۔۔ ۔ ۔۔۔۔ ۔ نہیں تو وہی کانٹا اب کی بار تیرے اندر گھسا دوں گا سمجھا۔ ا۔ ا۔ ا " اس نے ایک جھٹکے سے لی تاؤ کو چھوڑا ۔

غصے وہ لڑکھڑا کر پیچھے پڑی کرسی سے ٹکرایا ۔ آدمی ایسے اسے گھور رہا تھا جبکہ لی تاؤ زمین پر لیٹا سانس بحال کرتا ہوا کھانس رہا تھا۔

اس آدمی نے گھور کر آخری نگاہ لی تاؤ پر ڈالی اور پھر لنگڑاتا ہوا گھر کے بیرونی دروازے کی طرف بڑھ گیا۔ یقینا کل رات کانٹا چبھنے کی تکلیف اسے بہت زیادہ ہوئی ہو گی کیونکہ اس نے نا صرف کانٹا اس کی رات میں گاڑا تھا بلکہ اس پر اپنا پورا وزن ڈال دیا تھا جس کے باعث وہ اس کی جلد کے اندر گہرائی میں پیوست ہوا تھا۔

وہ اب بھی یونہی آنکھ ٹکا ئے باہر کا منظر دیکھ رہی تھی کہ اچانک لی تاؤ کے دروازے کی طرف دیکھنے پر دبک کر پیچھے ہوئے خوف کی لہر ٹھنڈ سے اکرے جسم میں سرائیت کرنے لگی۔ قدموں کی چاپ اب دروازے کی طرف آ رہی تھی۔

دروازہ دھاڑ کی آواز سے کھلا وہ جو پلنگ پر بیٹھی تھی کانپ کر پیچھے ہوئی۔ لی تاؤ تلملا کر اس کی طرف آیا۔ اور اسے بازو سے کھینچ کر زمین پر پٹخا ۔ وہ کرآہ گئی۔

"پتا ہے میرا کتنا نقصان کیا تو نے۔۔۔۔۔؟ ؟ وہ اس گاؤں کا سب سے امیر آدمی تھا اس کو ان چھوئی لڑکی دینے کا پیسہ لیا تھا میں نے " لی تاؤ اس کے سر پر کھڑا چیخ رہا تھا۔

وہ تو بس تیز تیز سانس لے رہی تھی لی تاؤ کو اس کے گھورنے پر مزید غصہ آیا اس پر پھر سے ٹانگوں کی برسات شروع کر دی وہ باہر ہونے والی اپنی ساری تذلیل کا بدلہ اب اس سے لے رہا تھا۔

اس نے ٹانگوں کو سمیٹ کر پیٹ سے چپکا لیا۔ لی تاؤ کے پاؤں اب ٹانگوں پر اور کمر کی ہڈیوں پر لگ رہے تھے۔ وہ مسلسل ٹانگیں مارتے ہوئے چیخ رہا تھا۔

" اور تم نے کیا حال کیا اس کا کل اب میں تمہیں نہیں چھوڑوں گا " اس نے طیش سے مٹھیاں یھنپحیں ۔

غصے میں کانپتے ہوئے وہ اب اس کے بالوں کو اپنی مٹھی میں دبوچ چکا تھا اور چہرہ جھٹکا دے کر اوپر کیا وہ تکلیف اور خوف سے کانپ رہی تھی۔

"تجھے یہ سب کرنے میں بہت مسئلہ ہے نا۔۔۔۔ ۔ اب دیکھنا یہ جسم جسے تو چھونے بھی نہیں دیتی کیا حال ہوتا ہے اس کا " وہ بار بار اس کی گردن کو جھٹکے دے رہا تھا۔

"تمھارے سارے اعضا ایک ایک کر کے نکال کر بیچے جائیں گے " وہ اس کی آ نکھوں میں آنکھیں گاڑے غرا رہا تھا۔

بال چھوڑ کر اچانک اپنی جگہ سے اٹھا اور لمبے لمبے ڈگ بھرتا ہال میں پڑے میز تک گیا وہاں سے ایک پیالی اٹھائی اور اس تک واپس آیا۔ وہ تکلیف سے کراہتے ہوئے اسے بار بار آنکھیں کھول کر دیکھ رہی تھی۔

"کھانا کھاؤ گی؟ بھوک لگی ہے ۔۔۔۔ ؟ " اس سے چند قدم کے فاصلے پر کھڑے وہ استہزائیہ پوچھ رہا تھا۔

بھوک سے تو واقعی بہت برا حال تھا چہرہ اوپر اٹھایا۔

لی تاؤ نے ایک جھٹکے سے ہاتھ میں پکڑی پلیٹ فرش پر پھینک دی۔ پلیٹ نیچے گرتے ہی اس میں موجود سارے نوڈلز زمین پر ڈھیر ہوئے۔ وہ قہقہ لگاتے ہوئے گھنٹوں کے بل نیچے اس کے بلکل سامنے بیٹھا ۔

" کھاؤ ۔۔۔ ۔ کھاؤ ۔۔ ۔ " بالوں سے اس کا چہرہ پکڑ کر نوڈلز کے ڈھیر پر رکھ کر دبا دیا

وہ نوڈلز پر اس کا چہرہ مسل رہا تھا۔ وہ بلبلا اٹھی اور پوری قوت لگا کر چہرہ اوپر کرنے کی کوشش کی مگر تین دن سے بھوکے رہنے کی وجہ سے نقاہت بڑھ گئی تھی۔ چند سکینڈ کے بعد لی تاؤ نے جھٹکا دے کر اس کا چہرہ اوپر اٹھایا اور بلند و یانگ قہقہ لگایا۔ چہرے پر جگہ جگہ نوڈلز چپکے ہوئے تھے۔

" تمہارے باپ کو پیسے دیے ہیں میں نے ۔۔۔ ۔ اب تم میری ملکیت ہو چاہوں تو چمڑی بیچوں چاہوں تو اعضا واپس نہیں جاؤ گی تم سمجھی " وہ پورے دانت واضح کیے چیخ اٹھا

وہ اس کی ٹوٹی پھوٹی باتیں سمجھ پا رہی تھی وہ شاید اسے اب آگے کہیں بیچنا چاہتا تھا۔ وہ ایک دم اپنی جگہ سے اٹھا اور باہر نکل گیا۔ دروازہ پھر سے بند ہو گیا۔

وہ جلدی سے اٹھی اور پاگلوں کی طرح زمین پر گرے نوڈلز اٹھا کر کھانے لگی۔ آنکھوں سے لگا تار آنسو جاری تھے وہ مٹھیاں بھر بھر کر نوڈلز منہ میں ڈال رہی تھی۔ اس وقت زخموں کی تکلیف نہیں بھوک کا احساس غالب تھا۔

***

سورج غروب ہونے کو تھا اور کراچی میں شام اپنے سایے پھیلا چکی تھی۔ لائنز ایریا کی عمارتیں بھی اب

اندھیرے میں ڈوبنے کو تیار تھیں۔

"جووت ۔۔۔ ۔ جووت ۔۔۔ ۔ " جوی نے اونچی آواز میں پکارا

وہ فلیٹ کی عمارت کے سامنے موجود میدان کے گیٹ پر کھڑی تھی۔ دونوں ہا تھ کمر پر دھرے ہلکے زرد رنگ کے جوڑے میں ملبوس وہ معمول سے زیادہ گہری رنگت کی لگ رہی تھی۔ بھنویں اکھٹی کیے اور آنکھوں کو چندھی کیے

یہ گول میدان تھا جس کے مختلف اطراف میں چار دروازے تھے۔ یہ تمام عمارتوں کا مشترکہ مید ان تھا جہاں تمام عمارتوں کے فلیٹوں میں رہائش پزیر بچے کھیلتے تھے۔ وہ جووت کو پکارتی اب میدان میں لگے لوہے کے گیٹ سے اندر داخل ہو رہی تھی۔

میدان میں انگنت چھوٹے بڑے لڑکے مختلف کھیل کھیلنے میں مصروف تھے۔ وہ اردگرد چھ سالہ جووت کو کھوجنے کے لیے نگاہیں گھما رہی تھی جب اچانک درخت کے نیچے موجود بنچ پر نگاہ تھم گئی۔

وہ شائد وہی لڑکا تھا جسے اس دن اس نے اور سنایا نے بالکنی سے دیکھا تھا۔ وہ آج بھی خاموش سر جھکائے بیٹھا تھا۔ اردگرد کھیلتے تمام بچوں اور لڑکوں سے بے نیاز عمر کے لحاظ سے وہ انیس بیس سال کا لگ رہا تھا۔

وہ لڑکا اُسی انداز میں سر جھکائے نگاہیں زمین پر گاڑے کھویا سا بیٹھا تھا جیسے اس دن بارش میں بیٹھا تھا۔ اُس کی عمر کے یہاں تمام لڑکے مختلف کھیل کھیلنے میں مصروف تھے واحد وہ تھا جو یوں سر جُھکائے پر یشان حال بیٹھا تھا۔ یقیناً وہ کسی بہت بڑی پریشانی میں مبتلا تھا۔

اچانک اس کے پیروں کے پاس ایک گیند آ کر گری وہ چونکا اور خیالوں سے باہر آیا۔ وہ پرانے سے سلیپر پہنے ہوئے تھا۔ کپڑوں کی حالت بھی ابتر تھی وہ کسی متوسط سے بھی نچلے طبقے سے تعلق رکھنے والا لگ رہا تھا۔ گیند کے یوں پاؤں کے پاسآ کر گرنے پر پہلے تو وہ چند سکینڈ کے لیے گیند کو یونہی دیکھتا رہا پھر سر اوپر اٹھایا۔

اس کے بال گھنے اور سیدھے ہونے کے باعث کتنی ہی لٹیں اس کے ماتھے پر گری تھیں۔ اس کی آنکھیں تھکی ہوئی لگ رہی تھیں۔ بھنویں اکٹھی ہونے کے باعث آنکھوں کی پتلیاں سکڑی ہوئی تھیں۔ وہ ہنوز بے تاثر چہرے اور سپاٹ آنکھوں سے سامنے دیکھ رہا تھا جہاں کچھ لڑکے کرکٹ کھیل رہے تھے اور ان کی گیند اس کے پاس آ کر گری تھی۔

اس کی رنگت صاف تھی اور ہلکی سی مونچھیں اور داڑھی اس کے چہرے پر خوب جچ رہی تھیں۔ اس کا چہرہ اس کے حلیے کے بلکل برعکس تھا۔ وہ جو اس کے حلیے سے اسے کوئی متوسط سے بھی نچلے طبقے کا کوئی غریب مجبور لڑکا سمجھے ہوئے تھی اب اس کے سر اوپر اٹھانے پر اپنی ہی پہلی سوچ کو رد کر دیا۔

وہ توحش نگاہیں اس پر ٹکا ئے ارد گرد کے ماحول سے بے نیاز اسے دیکھنے میں مگن تھی۔ وہ خوبرو اور ایک نگاہ میں اسیر کر دینے والی شخصیت کا مالک تھا۔ جوی کی جگہ شائد کوئی بھی ہوتا ہو گا تو اسے پہلی دفعہ یوں ہی جی بھر کے دیکھتا ہو گا۔

وہ خود ایک عام شکل و صورت کی مالک ضرور تھی۔ مگر دل کی اتنا حسن پرست ہوا کہ وہ دم سادھے اس لڑکے کو دیکھتی رہ گئی۔

وہ اب اپنے پیروں کے پاس پڑی گیند کو جھک کر ہاتھ میں اُٹھا چکا تھا اور اپنی طرف آتے لڑ کے کی طرف گیند اچھال دی۔ اچانک گیند پھینکتے ہوئے اس کی نگاہ کچھ دور ساکن کھڑی جوی پر پڑی جو اسے یوں ٹکٹکی باندھے دیکھ رہی تھی۔ اس کے یوں دیکھنے پر جوی نے فوراً سٹپٹا کر نگاہوں کا زاویہ بدلہ ۔

"آپی میں یہاں ہوں ادھر دیکھو ۔۔۔ ۔" چیختی سی آواز عقب سے ابھری

جووت نے شاید اسے کھڑا دیکھ لیا تھا اور اب وہ خود اس کے پاس آ گیا تھا۔ وہ دفعتاً مری جووت پسینے میں شرابور اس کے پیچھے کھڑا تھا۔ وہ لڑکا اب یک یک ان کی طرف دیکھ رہا تھا جوی کا دل بلاوجہ اس کے یوں دیکھنے پر ہولے سے لرزا حالانکہ یہ کوئی ایسی اچھنبے کی بات تو نا تھی جس طرح کچھ دیر پہلے وہ اسے تاک رہی تھی وہ بھی اُسے ویسی ہی سرسری نگاہوں سے ہی دیکھ رہا تھا لیکن عجیب سا احساسِ شرمندگی تھا۔

وہ گڑ بڑا کر جووت کے پاس ہوئی اور اس کا کان مروڑ ڈالا۔

"ہاں کتنی بار اماں نے تم کو سمجھایا ہے سورج ڈوبنے سے پہلے گھر کو واپس آیا کرا غصے ب چل جلدی سے گھر وہ میں بیٹھی ہیں " سخت لہجے میں ڈیٹا ۔

جووت کان مڑ وڑ نے کے سبب ایک آنکھ بند کیے تکلیف سے منہ کھول رہا تھا۔

"بس کریں آپی آج میچ لمبا ہو گیا تھا تھوڑا سا " جووت نے بیچارگی سے کہا

جوی نے ایک جھٹکے سے جووت کا کان چھوڑا اور بنا اس لڑکے کی طرف دیکھے قدم تیزی سے آگے بڑھا دیے۔

سانس بلاوجہ پھول رہا تھا۔ جووت بھاگتے ہوئے اب اس کے ساتھ مقدمہ ہوا۔

بلڈنگ کی سیڑھیاں چڑھتے ہوئے اس نے بارہا سر کو جھٹکا پر وہ لڑکا اور اس کی عجیب سی گہر ائی لیے آنکھیں تو جیسے ذہن کے ساتھ چپک ہی گئی تھیں۔

" ایسا بھی کیا عجیب تھا اس لڑکے میں " جووت کا ہاتھ تھامے وہ سیڑھیاں چڑھتے ہوئےا پنی ہی سوچوں میں گم تھی

جب جووت کی کراہ پر چونکی ۔ اپنی سوچوں میں گم وہ کب اس کے ہاتھ پر گرفت بہت بڑھا چکی تھی خبر ہی نا ہوئی " "آپی ۔ ۔ ہاتھ کیوں اتنی زور سے دبا رہی ہو ؟؟۔۔ ۔ اماں کی مار سے پہلے ہی ظلم ڈھا رہی ہو مجھ پر جووت نے تکلیف سے کراہتے ہوئے التجا کی جوی نے ناک پھلا کر آنکھیں چندھی کئے گھور کر اُس کی طرف دیکھا۔

"باتیں تو بہت بنانی آ گئی ہیں تمہیں آج تمہاری درگت سے میں نہیں بچانے والی تمہیں دیکھنا کیسے اماں تمھاری چمڑی اُدھیڑتی ہیں آسان ہے کیا؟ ؟ یوں تمہیں پکڑ پکڑ کر لانا باہر سے " وہ گردن گھما کر دانت پیستے ہوئے اسے جھاڑنے میں مصروف تھی۔

جووت منہ پھلا کر ساتھ چل رہا تھا۔ چہرے پر پریشانی کے آثار تھے وہ صیح کہہ رہی تھی آج تو اماں سے اس کی اچھی درگت بننے والی تھی۔

وہ لوگ اپنے فلیٹ کے پاس پہنچ چکے تھے اور جوی اسے اچھی خاصی سنا چکی تھی۔ فلیٹ کا دروازہ ہمیشہ کی طرح آدھا کھلا تھا جو رات کو جان کے آنے کے بعد ہی بند ہوتا تھا۔

جوی پھولی سانس کو بحال کرتی فلیٹ کے کھلے دروازے سے اندر داخل ہوئی تو جووت بھی اس کے پیچھے سر جھکائے اندر داخل ہوا۔ اندر داخل ہوتے ہی چھوٹے سے لاؤنج میں سے دو کمروں کے دروازے کُھلتے تھے۔ اور ایک طرف چھوٹا سا ڈربہ نما باورچی خانہ تھا اور دوسری طرف غسل خانہ ۔ دونوں کمروں کے وسط میں با لکنی میں کھلتا دروازہ تھا۔

لاؤنج میں ایک طرف ایک لکڑی کا پلنگ رکھا ہوا تھا اور پاس پڑی میز پر کتا بوں اور ان گنت چیزوں کا ڈھیر تھا۔

زنگ آلودہ پرانا سا فریج باورچی خانے کے بلکل باہر پڑا تھا اور ایک طرف برتنوں کی ٹوٹی سی الماری جس میں برتنوں کے بجائے پرانے اخبار اور جوی کے بہت سے رسالہ جات پڑے تھے۔ ایک طرف پلنگ سے تھوڑا سا آگے پلاسٹک کے باریک پائپ سے تیارہ کردہ رنگ برنگی چٹائی بچھی تھی۔ جہاں دس سالہ میرَی بیٹھی کچھ لکھنے میں مصروف تھے اس کے آگے اس کی کتابیں بکھری ہوئی تھیں۔

ایک طرف چھوٹے سے لکڑی کے میز پر ٹی وی رکھا ہوا تھا جس پر اینٹ رکھی ہوئی تھی۔ ٹی وی انتہائی مر مری حالت میں تھاکہ اس پر اینٹ رکھتے تھے تو سکرین جھولنا بند کر دیتی تھی۔ میلی کچیلی دو کرسیاں ایک ساتھ جوڑ کر ٹی وی کے بلکل سامنے دیوار کے ساتھ لگائی گئی تھیں۔ ان میں سے ہی ایک کرسی پر مریم بیٹھی غصے سے جووت کو گھور رہی تھی۔

"اَدھر آ ذرا ۔۔۔ ۔ " مریم نے چیخ کر سر جھکائے جلدی سے کمرے میں جاتے جووت کو پکارا ۔

وہ زبان دانتوں میں دبائے نگاہیں جھکا کر مڑُا ۔ جوی نے اس کے اس انداز پر بمشکل اپنی ہنسی دبائی ۔ وہ تین بیٹیوں کے بعد ایک ہی بیٹا تھا اور مریم اس کے معاملے میں بہت حساس تھی۔

باورچی خانے سے کھٹ پٹ کی آوازیں آ رہی تھیں شائد سنایا رات کے کھانے کی تیا ری میں جب چکی تھی۔ جان کے آنے سے پہلے رات کا کھانا بن جاتا تھا۔ اچانک میدان والے لڑکے کا خیال پھر سے ذہن میں آتے ہی جوی جلدی سے باورچی خانے کی طرف بڑھی جبکہ جووت کی مریم کے ہاتھوں کلاس شروع ہو چکی تھی۔

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.