اسفند ملک نے ایک لمحے کے لیے اپنے کمرے کے بند دروازے پر نگاہ جمائی یہ درانگ ولاس کی دوسری منزل پر موجود کمرہ تھا۔ نیچے رہائشی مہمان خانے اور کھانے کے کمرے کے علاوہ صرف دران کا جہازی سا یر کمرہ تھا جس کی کھڑکی سمندر کی طرف کھلتی تھی اور اس کے بلکل سامنے اس کا چھوٹا تیراکی کا تا لاب تھا جس میں بیٹھ کر یوں محسوس ہوتا تھا جیسے وہ سامنے سمندر کا حصہ ہو اور ولاس کی دوسری منزل پر تین کمرے تھے جس میں ایک اسفند ملک اور روبی کا اور دوسرا برھان کا تھا۔
اسفند ملک اب اپنے ہی کمرے کے سامنے تذبذب حالت میں کھڑے تھے۔ کچھ پل یونہی پر سوچ شکن زدہ پیشانی کے ساتھ کھڑے گزرے اور پھر انہوں نے دروازے کے ہتھے کو پکڑ کر گھما دیا۔ ہلکی سی چر چرا ہٹ کی آواز سے دروازہ کھلا ۔ اور سامنے سنگ ہار میز پر بیٹھی روبی نے قدآدم آئینے کے عکس میں پلکیں اٹھائے اسفند ملک پر قہر آلود نگاہ ڈالی۔
شفاف شیشے کی طرح چمکتا سفید فرش تھا کمرے کی دیواروں پر ہلکے گلابی رنگ کا جدید طرز کا وال پیپر اور گہرے بھورے رنگ کا خوبصورت فرنیچر اس سفید فرش پر آنکھوں کو خیرہ کردینے کی حد تک خوبصورت تھا۔
اسفند ملک نے ایک ہاتھ سے دروازہ بند کیا اور کورٹ کو اتارتے آگے بڑھے روبی اپنی ریشمی ہلکے گلابی رنگ کی پیروں تک آتی نائٹی کو دونوں اطراف سے پکڑ کر سنبھالتی اپنی جگہ سے اٹھی اور اسفند ملک کی طرف قدم بڑھائے جو اب کورٹ کو تھامے ڈریسنگ کی طرف جا رہے تھے۔
کشادہ کمرہ ہر طرح کی قیمیتی سامان سے آرئستہ تھا۔ ڈریسنگ روم میں پوری دیوار میں نسب جدید الماری تھی۔
جس کا دروازہ سرکا کر ملک اسفند نے روبی سے نظریں چراتے ہوئے کورٹ کو سلیقے سے الما ری میں لٹکایا ۔ روبی بھی اب کمرے کے ساتھ ملحقہ اس ڈریسنگ روم تکآ گئی تھی۔ اسفند ملک کو اب بس اس کے بولنے کا انتظار تھا "اسفی مجھے پاکستان جانا ہے " نروٹھے سے لہجے میں اس نے بات کا آغاز لیا۔
الماری کو بند کرتے اسفند ملک کے ہاتھ لمحہ بھر کو رکے اور پھر گہری سانس لے کر اس کی طرف دیکھا وہ اترے چہرے اور شکن آلودہ پیشانی لیے کھڑی تھی۔
میک اپ چہرے سے صاف ہو چکا تھا اور اب وہاں وقت گزرنے کی چھاپ ہلکی جھریوں کی صورت نمایاں تھی لیکن وہ آج بھی بے حد حسین تھی۔
"یہاں کا عیش آرام چھوڑ کر پاکستان جانا چاہتی ہو وہی چک چک وہی مڈل کلاس زندگی " اسفند ملک نے ایک آبرؤ چڑھائے پوچھا کم ڈرایا زیادہ تھا۔
"عیش نہیں ذلت کہیں ۔۔ ۔ اسفی کم از کم ذلت تو نہیں ہو گی میری سمجھ میں یہ بات نہیں آتی آخر کو دران نے ہمیں یہاں رکھا کیوں ہوا ہے اگر ہم سے اتنی ہی نفرت ہے " روبی نے تلملاتے ہوئے بھڑاس نکالی اسفند ملک اب ٹائی کی ناٹ کھول رہے تھے ساتھ ساتھ گردن کو دائیں بائیں جنبش دے رہے تھے۔
"مجھے لگتا ہے وہ سب جانتا ہے اور وہ یہاں پہنچا بھی اسی لیے ہے " پر سوچ لہجے میں اپنا ڈر ظاہر کیا۔
" کچھ نہیں جان سکتا وہ فقط احسان فراموش ہے۔۔ ۔ " روبی نے ڈرنے کے بجائے کریہہ لہجے میں زہر اگلا اسفند ملک نے حیرت سے اپنے سامنے کھڑی عورت کو دیکھا جو غصے میں اب ہاتھوں کی انگلیاں مروڑ رہی تھی اس کا اب کوئی بس نہیں تھا دران پر۔
"احسان ۔۔۔۔۔ فراموش ۔۔۔؟؟ ؟ روبی ۔۔ ۔ احسان تم نے کونسے کیے آج تک اس پر؟ " اسفند ملک نے بھنویں اکٹھی کیے سوال نہیں سیدھا تیر برسایا تھا روبی پر
روبی نے تنک مزاجی سے آنکھوں کو سکوڑ کر اسفند ملک کی طرف دیکھا۔ اسفند ملک کا دران کی طرف ہلکا سا جھکاؤ بھی اسے کہاں گوارا تھا۔
" میں نے نہیں کیے آپ نے تو کیے ہیں کیا وہ سب بھی بھول گیا ہےوہ " روبی کا درشت لہجہ ہنوز قائم تھا "نہیں ۔۔۔۔۔۔ ۔ بھولا کچھ بھی نہیں ہے سب یاد ہے اسے بھول ہم رہے ہیں کچھ " اسفند ملک نے ٹھنڈی سانس بھری ٹائی کو الماری میں رکھا اور جوتے اتارنے کی غرض سے قریبی سٹول کو کھینچ کر اس پر براجمان ہوا۔ "میرا تو ایسا دشمن ہے وہ کہ مت پوچھو مجھ سے اب یہ سب برداشت نہیں ہوتا اسفی ۔ ۔۔ ۔ " ر ویب نے دانت پیستے ہوئے اپنا فیصلہ سنایا۔
"برداشت تو کرنا پڑے گا ۔۔ ۔ اس عیش اس پیسے کہ لیے " جوتے اتارتے ہوئے سر جھکائے ہی اسفند ملک نے اس کی بات کو بیکار ثابت کر دیا۔
روبی تلملا کر آگے بڑھی اور اسفند ملک پر جھکی ۔ انگلی کو غصے سے ہوا میں معلق کیا۔
" " غصےاسفی آپ صرف اس دن کا انتظار کر رہے ہیں جس دن وہ ہمیں یہاں سے دھکے مار کر نکالے گا سے آواز اونچی ہو چکی تھی۔
اس کا چہرہ اس وقت بھی تذلیل کے احساس سے سرخ تھا۔ اسفند ملک نے چہرہ اوپر اٹھایا اور طمانت سے کھڑے ہوئے
"نہیں میں اس دن کا انتظار کر رہا ہوں جب وہ سب کچھ اگل دے گا اور رہی بات تمہاری۔۔۔ ۔ تمہیں ان چار سالوں میں اس لیگ زری لائف سٹائیل کی اتنی عادت پڑ چکی ہے کہ تم اب پاکستان جا کر نہیں رہ سکتی اور تم جانتی ہو کماتا میں نہیں وہ ہے " وثوق سے کہا
اسفند ملک نے قدم کمرے کی طرف بڑھا دیے جبکہ روبی کے قدم اس بات پر ڈریسنگ کے کمرے کے فرش پر ہی جم کر رہ گئے۔
"غلطی ہماری ہی ہے ہمیں بڑتھدے پارٹی باہر پلین کرنی چاہیے تھی " اسفند ملک کا لہجہ اب مطمئن تھا۔
واش روم کے سامنے پڑی چپل کو پاوں میں آڑاتے وہ واشروم کا دروازہ کھول چکے تھے۔ ایک نگاہ چ مر کر گہری سو میں ڈوبی روبی پر ڈالی اور واش روم میں گھس گئے
روبی کی دونوں بھنویں پیشانی پر کچھ اسطرح اٹھی ہوئی تھیں کہ پیشانی پر عمودی لکیریں اس کی گہری سوچ کی عکاسی کر رہی تھیں۔
***
تیز بارش آسمان سے نیچے زمین پر اپنی پوری رفتار میں برس رہی تھی۔ کراچی میں جب بادل برستے ہیں تو پھر سب جل تھل ہو جاتا ہے۔ قدرت کی طرح یہ طوفانی بارش بھی کہاں تقسیم و تفر یق جانتی ہے نا تو اونچی عمارتیں دیکھتی ہے اور نا ہی کچی بستیاں بس اس ابر رحمت میں سب دھل جاتا ہے سب بہہ جاتا ہے۔ اور آج بھی یہاں تیز بارش جہاں کراچی کے مختلف علاقوں میں پوری رفتار سے برس رہی تھی وہاں ن فلیٹوں کیا اونچی عمارتوں کے وسط میں بنے اس مشترکہ میدان کو بھی جل تھل کئے ہوئے تھی۔ بارش کی بوندیں تابڑ توڑ برس رہی تھیں کہ حد نگاہ بہت کم تھی۔
بجلی کی گرج چمک اور پھر تیز ہوا۔ میدان کی گھاس کے نیچے موجود مٹی تک بارش کے تھپیڑ وں سے اکھڑ رہی تھی اور میدان میں گدلہ پانی جمع ہونے لگاتھا ۔ میدان میں جگہ جگہ درختوں کے نیچے پڑے سفید پتھر کے بنچ اور ایک طرف لگے جھولے بھی گیلے تھے۔
وہ انہی بنچوں میں سے ایک بنچ پر سر جھکائے بیٹھا تھا۔ بارش کے قطرے پوری رفتار سے اس پر برس رہے تھے۔ سرخ اور سیاہ ملاپ کی ٹی شرٹ کے نیچے نیلے جینز کی نیب زیب تن کئے وہ اس طوفانی برستی بارش سے بے نیاز تھا اور اب کپڑے نچڑ نے کے بعد جسم کے ساتھ چپکے ہوئے تھے۔
اس کے علاو اس بارش میں کوئی اور ذی روح میدان میں نظر نہیں آ رہا تھا۔ اردگرد رہائیشی فلیٹ کے بنی اونچی اونچی عمارتیں اس جل تھل سے دھل کر گد لہ پانی پائپوں کے رستے نیچے گلی کو بخش رہی تھیں۔ کہیں کہیں کسی فلیٹ کی کھڑکی کھلی تھی اور چند فلیٹ کی بالکنی کے کٹہروں میں بچے اٹکن بیکن کھیلنے میں مصروف تھے۔
ان تین مرلے کے تنگ فلیٹوں کی پرانی عمارت میں زیادہ کراچی کی مسیح برادری کے متو سط طبقہ رہائش پزیر تھا۔ ان فلیٹ کے باہر میدان کی طرف کھلتی بالکنیوں میں لوہے کے جنگلے بنے تھے۔ اور جنگلوں سے آگے انگنت بجلی کی تاروں کے جھمگٹے ۔
عمارت کی چوتھی منزل کی بلکنی میں وہ بھی بارش میں بھیگ رہی تھی۔ گہرے بھورے رنگ کے سادہ سے کرتا پاجامے میں بازو سیدھے کھولے چہرہ اوپر کیے۔ انگنت مہاسوں سے بھرا چکنی سی چمکتی جلد والا چہرہ پانی کی تیزی سے گرتی بوندوں کو مساج کی طرح محسوس کر رہا تھا۔
اسی بالکنی سے اندر کو کھلتے دروازے سے آگے اس سے یکسر مختلف زندگی تھی۔ جیسا تنگ گھر ویسی ہی تنگ زندگی اور اسے اس تنگ گھٹن زدہ زندگی سے نفرت تھی۔ بہت نفرت ۔ اس تیز برستی بارش میں جہاں اس کے لیے خوشی کا سا سماں تھا وہاں اس تین مرلے کے فلیٹ میں آفت سا سماں تھا۔
کمرے کی ٹوٹی کھڑکیوں سے چھن کر آتی بارش نے کمروں کو پانی سے بھر دیا تھا۔ اس کی چھوٹی بہن سنایا اور اماں کی جھگڑنے کی ہلکی ہلکی آوازیں یہاں تک سنائی دے رہی تھیں یقینا وہ کمرے کے فرش پر سے پانی بھر بھر کر باہر نکال رہی ہوں گی۔ مگر اس وقت وہ جوی جان دنیا کی ہر پریشانی سے بے بہرہ اپنی آپ میں مگن تھی۔
ویسے تو بچپن سے لے کر اب تک خوشی کے نام پر یہ تین مرلے کا فلیٹ ہی دیکھا تھا جو ان کا اپنا تھا پر ماں باپ نے ان تینوں کے نام خوشی رکھ کر زندگی میں زبردستی خوشی بھرنے کی کوشش کی تھی۔ وہ بری تھی سولہ سالہ جوی جان جوی مطلب خوشی اور اس سے چھوٹی سنایا جان مطلب خوشی اور سب سے چھوٹی میری جان مطلب خوشی مگر ان سب کے بعد پیدا ہوا جووت مطلب خداوند کا کمال ۔
ان کا باپ جان اسحاق ایک متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والا مسیح تھا۔ پیشے کے لحاظ سے ایک نجی کمپنی میں صفائی ستھرائی کا کام کرتا تھا۔ تنخواہ اتنی تھی کہ بمشکل گزر بسر ہو رہا تھا۔
وہ تھی جوی بارش میں بھیگتی مسکراتی اس کے کپڑے تیز بارش سے نچڑ نے لگے تھے بال اب گالوں پر چپک رہے تھے۔ مگر اس تیز بارش نے جسم کا رواں رواں پرسکون کر دیا تھا خاص طور پر جب چہرہ اوپر کر تی تو یوں لگتا کہ کہ بارش کی بوندیں چہرے کے گالوں پر نکلے بڑے بڑے مہاسوں پر مرحم کی طرح ٹپٹپا رہی ہیں۔
چلو کوئی تو ہے جن کو ان مہاسوں سے حقارت محسوس نہیں ہوتی۔ وہ مسکائی تھی۔ کناروں سے سیاہ لب
مسکراہٹ سے پھیل گئے۔ اس کے گال انگنت مہاسوں سے بھرے تھے۔ وہ اتنے گہرے سانو لے رنگ کی تو نا تھی پھر لبوں کارنگ پتہ نہیں کیوں ایسا گہرہ تھا۔ اس کی دوستیں اور سنایا تو اسے چھیڑنے کے لیے اکثر پوچھتی تھیں کہ کیا وہ سگریٹ نوشی کرتی ہے۔ بیضوی شکل کا چھوٹا سا چہرہ زیادہ ہی گھنی کالی بھنویں چکنی سی چمکتی سانولی جلد لے دے کر چہرے پر اگر کچھ بہت نمایاں تھا تو سیاہ بڑی سی آنکھیں اور لمبی پلکیں ۔
"جوی ۔۔۔ ۔ جوی ۔۔ ۔ بس کر اندر آ جا اب تیری باری ہے " سنایا کی بے زار سی آواز کانوں میں پڑی۔
اس نے بند آنکھیں کھولیں اور اوپر آسمان کی طرف اٹھایا چہرہ نیچے کیا گردن گھما کر آواز کی بازگشت کے رخ میں دیکھا سنایا بالکنی سے اندرونی لوہے کے دروازے کو تھامے کھڑی تھی۔ سرخ جوڑے کے گرد دوپٹہ کمر پر باندھے تنگ پاجامے کے پائینچے ٹخنوں سے اوپر تک موڑے اور پیشانی پر بیزاریت کے شکن لیے وہ اسے غصے سے گھور رہی تھی۔
وہ تھی تو اس سے دو سال چھوٹی پر ہمیشہ دو سال بڑی ہی لگتی تھی کیونکہ رعب چلا نے کے علاوہ وہ ہر لحاظ سے اس سے بہتر تھی۔ اس کا قد بڑا تھا رنگت اماں کی طرح صاف تھی اور چہرے پر اس کی طرح بلوغت کے مہاسے بھی نہیں نکلے تھے۔
"ادھر آ ۔۔۔ ۔ نہا لے تو بھی بارش میں دیکھ تو سہی کیا حسین نظارہ ہے قسم سے " جوی نے اس کی بات کو یکسر نظر انداز کیے ہاتھ کے اشارے سے باہر بالکنی میں بلایا
"نہیں جی مجھے کوئی شوق نہیں چڑھا اس کیچڑ میں آ کر پاگلوں کی طرح اس طوفانی بارش میں نہا ؤں تم ہو نا ایک پاگل کافی ہے جلدی آؤ تمھاری باری ہے اب کمرے سے پانی نکالو میں تو کپڑے تبدیل کرنے والی ہوں " سنایا نے غصیلے لہجے میں گھورتے ہوئے اس کی بات کو رد کیا۔
"تم تو بہت ہی بد ذوق واقع ہی ہو قدرت کے ان حسین نظاروں کی قدر ہی کہاں ہے تمہیں اچھا " ادھر تو آؤ جوی نے آگے بڑھ کراس کے ہاتھ کو زور سے اپنی طرف کھینچا۔
جھٹکا اتنی زور کا پڑا کہ سنایا ایک دم سے بالکنی کے وسط میں تھی اور چند سکینڈ میں ہی بھیگ بھی گئی۔
"تمہیں یہ دو انچ کی بالکنی میں یہ تیز بارش قدرت کا حسین نظارہ لگ رہی ہو گی مگر مجھے تو عزاب لگ رہی ہے چپ حب اور چک چک " سنایا جھنجلا کر گویا ہوئی
"ارے پگلی پل بھر کو یہ سوچ کہ یہ ہمارے چھوٹے سے فلیٹ کی گندی سی بالکنی نہیں ہے یہ تو ایک بہت ہی بڑے بنگلے کا حسین ٹیرس ہے ایک طرف جھولا لٹک رہا ہے اور ایک طرف میز پر مشروب سجے ہیں ماربل کا کانچ جیسا سفید فرش ہے اور سامنے یہ گندا سا میدان نہیں ایک سمندر ہے اور نیچے یہ میلی کچلی پان کی دوکانیں نہیں بلکہ سوئمنگپول ہے " جوی کھوئے سے لہجے میں چلا میں گھورتے ہوئے بول رہی تھی
سنایا نے تاسف سے سر ہوا میں ہلایا جوی کو ہر حال میں خوش رہنا آتا تھا وہ اپنے تخیل کو خود پر حاوی کر لیتی تھی۔ "چل ہنس دے اب ۔۔ ۔ کہیں نہیں تیری گوری رنگت پگھل جائے گی اس بارش میں اور جیسا میں نے کہا ہے ویسا سوچ " جوی نے اس کے کندھے پر جوش سے اپنا کندھا مارا۔
وہ جو بار بار بارش کو منہ پر سے صاف کر رہی تھی کھلکھلا دی۔ جوی ٹھیک کہہ رہی تھی تیز بارش نے پل بھر میں تپتا دماغ ٹھنڈا کر دیا تھا کچھ لمحوں کے لیے ہی سہی مگر زندگی کی تلخیاں تو بھول گئی تھیں۔ وہ جوی کی طرح اس گندی سی بالکنی کو کسی حسین بنگلے کا ٹیرس تو نہیں سمجھ رہی تھی ہاں البتہ سکون ضرور ملا تھا۔
کچھ دیر بعد ہی وہ جوی کی طرح بارش سے لطف اندوز ہونے کے بجائے اب بالکنی کی ریلنگ سے کہنی ٹکا ئے باہر میدان کی طرف دیکھ رہی تھی۔
نظر سامنے بنچ پر بیٹھے لڑکے پر گئی اور پھر آنکھوں میں حیرت پھیلی ۔
"جوی ادھر دیکھ ۔۔ ۔ ایک اور بھی پاگل ہے تیرے جیسا " گردن کو موڑے اونچی آواز میں آنکھیں موندے کھڑی جوی کو پکارا
جوی جو اب بھی بازو پھیلائے بارش سے لطف اندوز ہو رہی تھی اسکی آواز پر بازو سمیٹے اور شڑپ شڑپ پانی میں پیر مارتی آگے بڑھی اب اس کی نظروں کے تعاقب میں چہرے پر سے پانی صاف کرتے ہوئے نیچے دیکھا۔
میدان میں رکھے بنچ پر کوئی لڑکا سر جھکائے بیٹھا تھا۔
"کون ہے یہ ۔۔۔ ؟ " جوی نے چہرے پر مسلسل پڑتی بارش کو ہاتھ سے پونچھتے ہوئے پوچھا
"یہ تو مجھے بھی نہیں معلوم مگر یہ ہماری بلڈنگ کا نہیں ہے اتنا تو پتا ہے پہلے تو کبھی " سنا نہیں دیکھا اس کو یہاں نا نے حیرت سے کہا اور نگاہیں پھر سے وہیں نیچے جما دیں
جوی اب اس کے بلکل برابر اسی کے انداز میں ریلنگ پر کہنی ٹکا ئے کھڑی تھی۔
"ہاں پہلے نہیں دیکھا ۔۔ ۔ پریشان سا ہے کوئی " جوی کی بھی کھوئی سی آواز ابھری ۔
کچھ دیر میں ہی جوی کی توجہ سے اس سے ہٹ کر ساتھ والے فلیٹ کی بالکنی پر ناچتے بچوں پر جا ٹکی بے فکر کھلکھلاتے بچے اسے بے حد پسند تھے۔
بچوں نے شرٹس اتار رکھی تھیں اور اچھل اچھل کر بارش کے پانی میں چھلانگیں لگا رہے تھے بارش کے پانی کے چھینٹے ان کے چہرے اور سر تک پہنچ رہا تھا مگر ان کو کو ئی پر واہ نہیں تھی۔ بے ساختہ جوی کے دل میں بھی یہی خواہش جاگی کے ہر فکر ہر سوچ کو بھول کر پوری قوت سے بالکنی کے کٹہرے میں کھڑے پانی میں چھلانگیں لگائے۔
"ارے جوی یہ دیکھ یہ تو ہماری بلڈنگ کا ہے نا؟ " سنایا نے اس کے بازو کو جھنجوڑ کر متوجہ کیا۔
وہ جو بچوں کو اچھل کود کرتا دیکھ کر ہنس رہی تھی اس کے یوں بازو جھنجوڑنے پر اس طرف متو جہ ہوئی۔ بارش میں بھیگتے لڑکے کے پاس اب ایک اور لڑکا کھڑا تھا اور سنایا ٹھیک کہہ رہی تھی وہ لڑکا ان کی بلڈ نگ کا تھا۔ ایک سکینڈ کے بارہویں حصے میں وہ اسے پہچان چکی تھی۔
"ہا ں انو لگتا ہے مجھے تو وہ تیسرے فلور والا " ذہن میں اس کا نام بھی چھپاک سے امڈ آیا
بس بچپن میں تو مل کر کھیلا بھی کرتے تھے اب جب سے بلوغت میں قدم رکھا تھا تب سے آتے جاتے نظر پڑ جاتی تھی۔
"ہاں وہی ہے ۔۔ ۔ اس کا دوست ہے لگتا اس کو ملنے واسطے آیا ہو گا " سنایا نے اپنا اگلا اندازہ لگایا
"ہاں ۔۔ ۔ اچھا ہم کیوں اتنا انوسٹی گیٹ کر رہی ہیں یہ سب کوئی بھی ہو ہماری بلا سے چلو پکو " ڑے بناتے ہیں جوی نے اچانک ذہن میں امڈ آنے والے پکوڑوں کے خیال پر پرجوش ہو کر کہا۔
اور پھر سنایا کا بازو کھینچتے ہوئے بالکنی کے اندونی دروازے کی طرف بڑھی ۔
"تمہیں اب پکوڑوں کی پر گئی ہے پہلے جا کر اماں کے ساتھ باقی کا پانی نکلواؤ وہ اکیلی لگی ہیں " سنایا نے غصے سے گھورتے ہوئے اسے اگلا حکم صادر کیا۔
وہ سنی ان سنی کرتی باورچی خانے کی طرف جا رہی تھی۔
***
وہ درانگ ولاس کی دیوڑھی (پورچ) سے آگے اندرونی دروازے کی طرف بڑھ رہا تھا۔ سیاہ پینٹ کورٹ سرخ ٹائی میں ملبوس سلیقے سے بال بنائے سانولی رنگت جاذب نظر نقوش اور مناسب قد کاٹھ لیے وہ انل یوسف تھا۔ دران ملک کا نجی معاون کم دوست زیادہ ۔
دران نے کبھی اس پر پابندی نہیں لگائی تھی کہ وہ یوں پیشہ ورانہ پی اے کی طرح کوٹ پینٹ میں ملبوس رہے لیکن اسے یہ سب اچھا لگتا تھا بھلے وہ اس دنیا میں دران ملک کے سب سے زیادہ قریب اس کا جگری دوست تھا لیکن وہ دنیا والوں کی نظر میں فقط اس کا پی اے تھا۔ سپر سٹار درانگ ملک کا پی اے انل یوسف ۔
دیوڑھی سے دو زینے چڑھ کر ہلکے بھورے رنگ کی لکڑی کا دو پٹ والا گیٹ اندر کی طرف درایگ ولاس کے ھال کی راہداری میں کھلتا تھا اس چند قدم کی گیلری جس کے دائیں بائیں دیواروں پر بیش قمیت پینٹنگز لٹک رہی تھیں ان میں سے گزر کر آگے سامنے ہی بڑے سے ہال نما کمرے میں دیدہ زیب صوفے اور کاؤچ رکھے گئے تھے۔
اس ہال کی ایک مکمل دیوار شیشے کی تھی جو باہر نیلے سمندر کو مکمل نظارہ بخشتی تھی ہلکے نیلے رنگ کے پردے بڑی نفاست سے اس دیوار سے اٹھتے ہوئے باہر سمندرکے منظر کو ایک دل آو یز سنہری کی طرح پیش کرتے تھے۔ اسی ہال کی دوسری دیوار پر بہت بڑی سمارٹ ٹی وی سکرین نصب تھی۔
انل نے زینے پر قدم جمائے چند سکینڈ اندرونی دروازے کے آگے کھڑے ہو کر اپنی کلائی پر بندھی گھڑی پر وقت دیکھا۔ صبح کے دس بج رہے تھے۔ اس نے کلائی گھمائی اور ہاتھ نیچے کیا اس جدید دور میں بھی گھڑی باندھنے کی یہ عادت اس میں دران ملک سے ہی منتقل ہوئی تھی۔ کہیں نا کہیں وہ خود درانگ کا بہت بڑا مداح تھا۔ سپر سٹار درانگ کی کلائی پر بندھی بیش قمیت پا ٹک فلیپی کو دیکھ کر اس کے کتنے ہی مداح کلائی پر گھڑی باندھنے لگے تھے۔
انل اب دروازہ کھول کر ہال میں داخل ہو چکا تھا۔ پروقار انداز میں قدم بڑھایا وہ اب ہال کے وسط میں کھڑا روز ین کی تلاش میں نگاہیں گھما رہا تھا۔ جب اسے دائیں طرف کھانے کے کمرے میں وہ کھانے کے میز کے پاس نظر آئی۔ درانگ ولاس کے مکین اس وقت ناشتے کی میز پر موجود تھے اور ہمیشہ کی طرح ان میں دران موجود نہیں تھا۔ بہت بڑے کھانے کے میز پر ایک طرف اسفند ملک بیٹھے تھے اور دوسری طرف روبی اور برھان بیٹھا تھا۔ روز ین انہیں ناشتہ پیش کر رہی تھی۔
انل نے قدم اسی طرف بڑھا دیے اس کا درانگ ولاس میں آنا معمول تھا اس لیے وہ بلا تکلف آگے بڑھا ۔
"ہیلو ۔۔ ۔ گڈ مارننگ " مؤ دب لہجے میں ہلکی سی مسکان کے ساتھ سب پر نگاہ دوڑائی۔
وہ لوگ پہلے ہی اس کی طرف متوجہ ہو چکے تھے۔ فقط اسفند ملک نے مسکراہٹ کے ساتھ سر ہلا کر اس کی آمد کا خیر مقدم کیا۔ انل نے روز ین کی طرف جیسے ہی دیکھا تو وہ سمجھ گئی اسے دران کو انل کے آ نے کی اطلاع دینی ہے۔ وہ سر اثبات میں ہلاتی دران کے کمرے کی طرف بڑھی ۔ روز ین کے پیچھے ہی انل نے بھی قدم واپسی ہال کی طرف بڑھائے ۔
"انل کہاں جا رہے ہو؟ کم ۔۔ ۔ جوائن اس " اسفند ملک کی آواز عقب سے سنائی دی۔
انل نے رخ موڑا وہ شیشے کے بنے میز پر کہنائیاں ٹکا ئے شائستگی سے ٹوسٹ چبا رہے تھے۔
"نہیں ۔۔ ۔ سر تھنکیو ۔۔ ۔ " مؤ دبا نہ لہجے میں انکار کیا۔
اسفند ملک سے مسکراہٹ کا تبادلہ کیا اور اس سے پہلے کے قدم واپسی کے لیے اٹھاتا برھان کے درشت لہجے میں کہے گئے جملے پر قدم پھر سے تھمے ۔
"بھئی جب باس میں اتنا نخرہ ہے تو پھر پی اے پر بھی کچھ تو اثر ہو گا وہ کہاں ہمارے ساتھ وقت گزارنا چاہے گا ۔۔۔ ۔" برھان کے لبوں پر استہزائیہ مسکراہٹ تھی کندھے اچکائے ہمیشہ کی طرح طنزیہ جملہ اچھالا اسفند ملک نے غصے سے لب بھینحتے ہوئے برھان کی طرف دیکھا۔
"برھان ۔۔ ۔ " آنکھوں میں تنبہیہ کرتے ہوئے اسے گھورا
انل نے چہرے پر ضبط کے آثار کو چھپایا
"نہیں ۔۔ ۔ سر کوئی نخرہ نہیں ایک چلی ابھی ناشتہ کیا ہے تو اس لیے منع کر دیا " انل نے زبردستی مسکراہٹ لبوں پر سجائے جواب دیا۔
روبی جو تب سے خاموش تماشائی بنی بیٹھی تھی کن اکھیوں سے ایک نگاہ اسفند ملک پر ڈال کر گویا ہوئی۔
"ویل ۔۔ ۔ نخرہ نہیں ہے لیکن ۔ ن۔۔ ن ۔ ن۔ جھوٹ بولنا تو کوئی تم سے سیکھے " روبی نے ناک بھینچے طنز یہ لہجے میں معنی خیز جملہ ادا کیا۔
انل نے ناسمجھی میں ایک نظر اسفند ملک کی طرف دیکھا جو اب روبی کو گھور رہے تھے۔
"جی ۔۔ ۔ میں کچھ سمجھا نہیں " انل نے پیشانی پر شکن بڑھائے روبی کی طرف سوالیہ دیکھا۔
"انل آئی تھنک دران ابھی سو رہا ہے تم ویب کر لو کچھ دیر " اسفند ملک نے مضطر ب انداز میں بات کو گھمانے کی کوشش کی
"جی بہتر ۔۔ ۔" انل نے مؤ دبا نہ سر جھکایا قدم موڑے
"انل ون سکینڈ ۔۔۔۔ ۔ کہاں جا رہے ہو؟ مجھے بات کرنی ہے تم سے " روبی نے اسفند ملک کے گھورنے کو یکسر نظر انداز کرتے ہوئے انل کو روکا ۔
"جی میم ۔۔ ۔ " وہ فورا مؤ دب لہجے میں کہتا ہوا رکا
وہ پوری طرح روبی کی طرف متوجہ ہوا۔ روبی ہاتھ میں پکڑے چمچ کو ہوا میں جھلا تی آنکھوں کو مزید سکوڑ رہی تھی۔
"انل تم نے کل کہا کہ دران کی چائنہ کے لیے فلائیٹ ہے رائٹ ۔۔ ۔" روبی نے آبرؤ چڑھا ئے طنزیہ لہجے میں استفسار کیا
"جی ۔۔ ۔" انل نے آنکھوں کو سکوڑے ناسمجھی سے اسفند ملک کی طرف دیکھا۔
"روبی ۔۔ ۔ ختم کرو اس بات کو انل تم جاؤ" اسفند ملک نے ہاتھ کے اشارے سے انل کو جانے کا کہا۔
وہ معاملہ مزید طول میں ڈالنے کے حق میں نہیں تھے۔
" نہیں ۔۔۔۔ ۔ انل تم بتا کر جاؤ گے تم نے جھوٹ کیوں بولا تھا " روبی نے ناک پھلا کر دانت پیستے ہوئے پھر سے سوال دہرایا
"میم میں نے جھوٹ ہر گز نہیں بولا ان کی فلائیٹ تھی کل نئی فلم کی شوٹنگ چائنہ میں ہے مگر کل میٹنگ میں دران کی جھڑپ ہو گئی ہاروی کی فلم چھوڑ آیا وہ " انل وضاحت دیتے ہوئے بار بار نا فہمی کے شکن ابھارے اسفند ملک کی طرف دیکھ رہا تھا۔
"کیا ۔!!!!!!۔ ۔ ہاروی وائن سٹائن۔۔ ۔ اتنا بڑا پروجیکٹ چھوڑ دیا " برھان نے ایک دم پوری آنکھیں کھولے متحیر لہجے میں دہرایا ۔
" بس جی ۔۔ ۔ وہ کل ہاروی نے چند مزید مناظر کا اضافہ کر دیا فلم میں تو دران سے اختلاف ہوا اسی پر جھڑپ ہوئی اور دران غصے میں سب چھوڑ آیا " انل نے متوازن لہجے میں ساری بات واضح کی
اسفند ملک کے چہرے پر تفکر کے تاثرات رقم ہوئے۔
"مطلب ۔۔ ۔ کیوں ۔۔ ۔ وجہ ۔۔۔ ۔ ایسے کیا مناظر تھے دران اتنا بڑا پراجیکٹ کیسے یوں چھوڑ سکتا ہے ابھی تو کوئی اور پیش کش بھی نہیں ہے " اسفند ملک نے بھنویں اکھٹی کئے تشویش ظاہر کی
"وہ کارلہ کے ساتھ بیڈروم بولڈ سین ہیں کچھ ۔۔ ۔" انل نے گہری سانس لیتے ہوئے وجہ بتائی۔
برھان بے ساختہ امڈ آنے والا قہقہ نا روک سکا کھانے کے ھال میں اب اس کا بلند و بانگ قہقہ گونج رہا تھا۔ روبی بھی مسکراہٹ دبا رہی تھی جبکہ اسفند ملک سنجیدہ تھے۔
"عجیب ۔ ۔۔ ۔ فٹو دماغ ہے دران کا بھلا کارلہ کے ساتھ ایسا سین کرنے سے کون منع کر" سکتا ہے؟ برھان نے بمشکل اپنی ہنسی پر قابو پاتے ہوئے حیرت ظاہر کی۔
"برھان ۔۔۔ ۔ جسٹ سٹاپ اٹ "
ملک اسفند نے غصے سے اس کے کئے گئے تمسخر پر اسے ڈیٹا اور پھر پریشانی سے انل کی طرف متوجہ ہوئے۔
"لیکن یہ تو ہاروی پرڈویکشن سے ایڈوانس بھی لے چکا ہے " ملک اسفند نے پریشان لہجے میں کہتے ہوئے پیشانی سہلائی
وہ اتنے بھی بے خبر نہیں تھے دران سے اس کے ہر اگلے قدم کی ان کو خبر ہوتی تھی اس لیے وہ انل سے بھی بلکل بگاڑنا نہیں چاہتے تھے۔
"وہ واپس کرنے کا حکم دے چکا ہے دران " انل نے کندھے اچکائے
"تو اب ؟؟۔۔ ۔ یہ تو بہت بڑا نقصان کر رہا ہے جذباتی لڑکا " ملک اسفند نے لب بھنیحے اور ٹھوڑی کو سہلاتے ہوئے پریشانی ظاہر کی
"جی وہی سمجھانے آیا ہوں اسے ہاروی کل رات سے فون کر رہا ہے اب دیکھتا ہوں دران کیا کہتا ہے اس بارے میں " انل نے لب بھینچے اپنی آمد کا سبب بتایا
برھان نے ناک چڑھائی اور سر نیچے پلیٹ پر جھکا دیا روبی نے پہلو بدل کر پہلی بار گفتگو میں اپنا حصہ ڈالا
"فضول کا بھرم دکھا رہا ہے ویسے تو کہتا ہے کہ اس کا کوئی مذہب نہیں ہے تو پھر ایسے مناظر کرنے کے لیے ایسے نخرے کیوں دکھا رہاہے جیسے اس سے بڑا پارسا کوئی نہیں " روبی کا لہجہ نفرت آمیز تھا۔
"انل ۔۔ ۔ اپنے دوست کو سمجھاؤ یہ سب سین ڈیمناڈنگ ہیں ایسے ہی انکار کرتا رہے گا تو کل کوئی پوچھے گا بھی نہیں " برھان کہاں پیچھے رہنے والا تھا۔ تمسخرانہ مسکراہٹ سجائے کہا۔
انل اس کی بات پر بے اختیار مسکرایا ۔
"ہم۔ م۔ م درست کہا آپ نے برھان سر ۔۔ ۔ اگر ان کا کرئیر ختم ہوا تو پھر تو آپ کا ۔۔۔ ۔" انل نے بات کو ادھورا چھوڑا
ڈائنگ ہال میں داخل ہوتی روز ین اب پاس آ کر انل کی طرف متوجہ تھی۔
"انل سر آپ کو سر کمرے میں بلا رہے ہیں " روز ین نے نگاہیں جھکائے مؤ دبا نہ اطلاع دی
انل نے اثبات میں سر کو جنبش دی اور قدم دران کے کمرے کی طرف بڑھا دیے۔
"اس کا دماغ بھی دران نے چڑھا رکھا ہے۔ ورنہ یہ ہے کیا بلیڈ ۔۔۔۔۔ ۔ "
برھان نے نخوت سے ناک چڑھائی اور دانت پیستے ہوئے انل کی پشت کو گھورا
"برھان کول ڈاؤن تمہیں کتنی دفعہ کہا ہے تم دران کے معاملے میں کچھ بھی مت بولا کروا ور انل نے غلط کب کہا یہ جو ٹی وی سیریل میں چھوٹے موٹے رول مل رہے ہیں یہ اس کی مرہون منت ہیں " ملک اسفند نے سنجیدگی سے سچ اگل کر ٹوسٹ منہ میں رکھا
"نہیں۔۔۔ ۔ میرا اپنا ٹیلینٹ ہے پتا نہیں کس دن یہ درانگ کا لیبل مجھ پر سے ہٹے گا ۔۔ ۔ "
غصے برھان تنک کر دونوں ہاتھ میز پر مارتا ہوا اپنی جگہ سے اٹھا۔ کرسی کو ایک طرف کرتا وہ سے ڈائنگ ہال سے باہر جا رہا تھا۔
"برھان۔۔۔ ۔ " روبی نے بے چینی سے اسے پیچھے سے پکارا
"ناشتہ بھی نہیں کر کے گیا آپ بھی نا کیا ضرورت تھی یہ بے پر کی ہانکنے کی "
روبی نے تیوری چڑھائے ملک اسفند کو گھورا ۔ انہوں نے تاسف سے سر کو دائیں بائیں ہلایا اور گردن جھکا دی۔