رشنیوں کے شہر کراچی کا ٹھاٹھیں مارتا سمندر گہری ہوتی شام کے حسین منظر کو دوبالا کر رہا تھا۔ سڑکوں پر انگنت گاڑیاں شام ہوتے ہی اپنی تعداد دُگنی کرتے ہوئے ہارن اور دوسرے بے ہنگم شور کا اضافہ کر چکی تھیں۔
لائینز ائیریا کی عمارتوں کے مشترکہ میدان میں کھیلتے لڑکے بھی اب اندھیرا پھیلتے ہی جوک درد جوک میدان کے مختلف گیٹوں میں سے ہنستے اچھلتے ایک دوسرے کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرتے باہر نکل رہے تھے۔
جوی بھی روز کے معمول کے مطابق بالکنی کی ریلنگ پر کہنیاں ٹکا ئے اور نگا ہیں سامنے میدان میں درخت کے نیچے رکھے اس بنچ پر جمائے کھڑی تھی۔ ہلکے سبز رنگ کے جوڑے میں رنگت صاف لگ رہی تھی۔ گھنگرالے بالوں کی ڈھیلی سی پونی بنانے کے سبب انگنت بالوں کی لٹیں کانوں کے پاس سپرنگوں کی طرح جھول رہی تھیں۔ آنکھوں کا حجم بہت دور نگاہ مرکوز کرنے کی وجہ سے قدرے کم تھا۔ وہ بہرہ خوبصورت سبز پتھر جیسی آنکھوں والا لڑکا آج بھی وہاں سر جھکائے بیٹھا تھا۔
وہ یوں ہی بے سبب اس پر نگاہیں مرکوز کیے اسے دیکھ رہی تھی جب اچانک عقب سے قدموں کی چاپ پر چوکی کر پیچھے مری اور سنایا کے ہاتھ میں پکڑے بھاپ اُڑاتے چائے کے کپ کو دیکھ کر بے اختیار مسکرا دی۔
وہ دوسرے ہاتھ میں اپنا چائے کا کپ تھامے ہوئی تھی۔ موسم سرما کی آمد آمد تھی اور کراچی کی ہوا میں ہلکی سی خنکی محسوس ہونے لگی تھی۔
" لو ۔۔۔ ۔ پیو " سنا۔۔ ۔ اور میں نے شام کی چائے بنائی ہے اب ابا کی رات کی تم بتاؤ گی نا نے چائے کا کپ پکڑاتے ساتھ ہی حکم جاری کیا۔
اس نے کھوئے سے انداز میں سنایا کے ہاتھ سے چائے کا کپ پکڑا اور اُس کے اندر سے اُٹھتی بھاپ میں دھیرے سے ہاتھ کو دائیں بائیں گھمایا ۔
" دھیرے دھیرے میری زندگی میں آنا ۔۔ ۔ دھیرے دھیرے میرے دل کو چزُایا "
سنایا چائے کے کپ کو ہاتھ میں تھامے مدھم سے سرُ میں گنگنا تی ریلنگ تک آ چکی تھی۔ بغور سنایا کی طرف دیکھا اور پھر سے کپ کی طرف دیکھتے ہوئے گویا ہوئی۔
"ُ سنایا تمہیں پتا ہے اس کی آنکھیں کیسی ہیں؟ " کپ میں سے اُٹھتی بھاپ اب کم ہو رہی تھی جس پر نگاہیں مرکوز کیے وہ سنایا سے سوال کر رہی تھی۔
اُس کے اچانک سے کئے گئے سوال پر سنایا ایک دم سے گنگنا نا چھوڑ کر اس کی طرف متوجہ ہوئی۔
"کس کی آنکھیں ؟" سنایا نے حیرت سے چہرے کو ہلکا سا خم دیتے ہوئے پوچھا۔
"اُسی کی انو کے دوست کی " نگاہیں جھکائے ہی انکشاف کیا۔
اُس دن کے بعد وہ بلاجواز اُس لڑکے کی پرسرار شخصیت میں اُلجھ کر رہ گئی تھی اس لڑکے کی عجیب سے حرکات اس کے ذہن میں تجسس پیدا کرتی تھیں۔ اتفاق ایسا تھا وہ اکثر کہیں نا کہیں اُسے نظر آ ہی جاتا تھا اور وہ ناچاہتے ہوئے بھی اس کو دیکھے جاتی تھی۔
ایک عجیب سی کشش تھی جس پر دل اور دماغ ایک ساتھ ہمک اٹھتے تھے۔ وہ کوئی دل پھینک یا حسین صورت رکھنے والے لڑکوں پر مر مٹنے والی لڑکی نہیں تھی اور نا ہی اب کی بار کچھ بس ایسا تھا کہ وہ اس لڑکے پر مر مٹی تھی کچھ تھا جو اس کے ذہن کی ڈوریں اس لڑکے کی طرف کھنچتی تھیں۔
"کیسی ہیں اُس کی آنکھیں ؟ " سنایا نے اس کے حب ہو جانے پر تجسس سے پوچھا۔
جوی نے سامنے خلا میں نگاہیں جمائیں ۔ اندھیرا پھیل گیا تھا۔ اور قیلٹوں کی بتیاں جگمگانے لگی تھیں۔ اس کی آنکھوں کی سیاہ پتلیوں میں کتنی ہی روشنیوں کا عکس تھا پیشانی پر گہری سوچ جیسی لکیر یں اور سیاہ کناروں والے لب ایک دوسرے میں پیوست تھے۔
"ایسی آنکھیں جیسے کوئی برسوں سے نہ رویا ہو اور اپنے رونے پر بند باندھ رکھے ہوں " کھوئے سے لہجے میں جواب دیا
"یہ کیا بات ہوئی؟ " سنایا نے بھنویں اکھٹی کیے نا سمجھی ظاہر کی
"یہی تو بات ہے میں نے اس کی آنکھوں کو بہت غور سے دیکھا ہے اس کی آنکھ کی پتلی پر ایک دبیز تہہ جمی ہے۔ جیسے کوئی پرت ہو اداسی کی پرت ایسی پرت جس کے پیچھے بہت سے راز پنہاں ہوں " کھوئے سے لہجے میں وہ مسلسل بول رہی تھی۔
سنا چائے کے کپ کے کناروں پر آہستگی سے انگلی پھیرتے ہوئے گہری سوچ میں ڈوبی وہ نا کو شک میں ڈال رہی تھی۔ سنایا نے شاکی نگاہوں سے گھورا
"جوی تم اُسے سر پر سوار کیوں کر رہی ہو مجھے عجیب سا وہم ہو رہا ہے " سنایا کی آواز میں اس کی حالت کو لے کر ڈر تھا۔
وہ جوی سے چھوٹی تھی مگر دونوں کی دوستی گہری تھی۔ اسے جوی کی اس لڑکے میں اتنی دلچسپی ڈرا رہی تھی کیونکہ آج سے پہلے اُس نے جوی کو کبھی یوں کسی لڑکے کے بارے میں اتنی گہر ائی میں جا کر سوچتے ہوئے نہیں دیکھا تھا۔
"نہیں سر پر سوار نہیں کر رہی میں تو بس یہ چاہتی ہوں کہ اس لڑکے کی آنکھ کی پتلی پر سے اُداسی کی وہ پرت ہٹ جائے " آہستگی سے چائے کا سپ لیے پھر سے سامنے والی عمارت کی جلتی روشنیوں پر نگاہ کٹائی ۔
"میں اس کو روتا دیکھنا چاہتی ہوں " عجیب سی خواہش کا اظہار کیا
سنایا نے حیرت سے کپ لبوں سے ہٹا کر اس کی طرف دیکھا
"جب کسی کو اداس دیکھو تو خواہش ہوتی ہے اسے مسکراتا اور ہنستے دیکھیں تم عجیب ہو کہ اُسے روتا دیکھنا چاہتی "ہو سنایا کے لہجے میں حیرت اور تاسف کا ملا جلا عنصر تھا۔
"ہاں ایسا ہی ہے میں چاہتی ہوں وہ اتنا روئے کے اس کی آنکھوں سے وہ بوجھل پن وہ اداسی چھٹ جا ئے " جوی نے پر سوچ لہجے میں اپنے مقصد سے آگاہ کیا۔
بات واقعی یہی تھی وہ صرف اس سے ہمدردی محسوس کر رہی تھی۔ سنایا نے اپنے سر کو تاسف سے نفی میں جنبش دی اور چائے کا گھونٹ بھرا ۔
" مجھے عجیب لگتا ہے جب کوئی اس عمر میں اتنا اداس ہو زندگی سے بیزار ہو " چائے کا گھونٹ بھرا اور کمر ریلنگ سے ٹکا ئے چہرے کا رُخ سنایا کی طرف کیا۔
" کوئی ہو گا اسے دُکھ بھی اور یہ کس کتاب میں لکھا ہے کہ اداسی اور بیزاری اس عمر میں نہیں ہو سکتی " سنایا نے اس کی بات کی نفی کر دی
"اس عمر میں اداسی اور بیزاری کچھ دیر کی ہوتی ہے پھر چھٹ جاتی ہے۔ لیکن اس کی اداسی مجھے برسوں پر محیط لگتی ہے " جوی نے وثوق سے اپنا موقف پیش کیا۔
"تمہیں کیسے پتا برسوں کی اداسی ہے؟ "
"اس کی پتھرائی ہوئی آنکھوں سے " جوی نے فوراً جواب دیا۔
"اور یہ کب کیا تم نے اتنا غور اس پر ؟ " سنایا نے آنکھوں کو سکوڑتے ہوئے استفسار کیا
" کچھ دن پہلے سیڑھیوں میں ٹکرایا تھا " مدھم سی مسکراہٹ کے ساتھ جواب دیا
جوی نے کبھی اس سے کوئی بات چھپائی ہی نہیں تھی سنایا اب کھوجتی نگاہوں سے اس کے چہرے کے تاثرات پڑھنے کی کوشش میں تھی۔
"آج میں حنا کے ساتھ لائبریری گئی تھی۔ " چائے کے کپ کو لبوں سے ہٹا کر ایک اور انکشاف کی تمہید باندھی
سنایا نے بھنویں اچکائے سوالیہ نگاہوں سے دیکھا اور کپ کو لبوں سے لگایا۔
"میں ایک کتاب لائی ہوں " آہستگی سے اگلی بات بتائی
سیدھے ہو کر نگاہیں سنایا کی نگاہوں میں گاڑیں ۔
"کیسی کتاب ؟ " سنایا نے تجسس سے پوچھا
" گونگے بہرے لوگوں سے اشاروں میں کیسے بات کرتے ہیں وہ سیکھنے کے لیے " آواز کو حد درجہ دھیما رکھتے ہوئے کتاب کے بارے میں بتایا
"کیا!!!!! " سنایا چیخ پڑی تھی۔
آنکھیں پوری کھولے حیرت سے اپنی بڑی بہن کو دیکھا۔ کیا اسے اس لڑکے سے محبت ہو گئی تھی ۔۔ ۔
"اوہ ۔۔۔ جیزز کیا کرتی پھر رہی تھی وہ " سنایا کی آنکھوں میں خوف کے سایے تھے۔
"" سنجاوی تم ۔۔ ۔ تم پاگل تو نہیں ہو گئی کہیں مطلب تم اب اس لڑکے سے بات کرو گی؟ نا نے دانت پیستے ہوئے پوچھا
بازو دوبوچ کر اسے ایک جھٹکا دے کر اپنے روبرو کیا۔ وہ لڑکھڑا کر سیدھی ہوئی چائے کا کپ چھلک گیا۔
"جوی تم اس سے بات نہیں کرو گی سمجھی کیوں بلاوجہ اس لڑکے کو اتنا کھوج رہی ہو ہما ری تو انو لوگوں سے بھی اپنی بات چیت نہیں ہے۔ اور وہ کر کا مسلم ہی لگتا ہے خبردار اگر تم نے کوئی بھی ایسا قدم اٹھایا نا جان نا پہچان۔۔ ۔ " سنایا غصے میں اُسے ایسا کچھ بھی کرنے سے منع کر رہی تھی۔
"اوہ بابا ۔۔ ۔ میں کہاں بھاگی جا رہی ہوں اس سے بات کرنے کو میں نے سوچا ہو سکتا ہے کبھی ۔۔۔ ۔ " جوی نے ہنستے ہوئے بات شروع کی
"نہیں بلکل نہیں ہو سکتا ۔۔ ۔ " سنایا نے سخت الفاظ میں فوراً اس کی بات کاٹی
" چلو ابا آنے والے ہیں اندر چلتے ہیں " انگلی کے کھڑی کرتے ہوئے حکم دیا
آنکھیں نکالیں اور آگے چل دی وہ یونہی اکثر چھوٹی سے بڑی بہن بن جاتی تھی۔
جوی نے کپ کو دیکھا چائے ٹھنڈی ہو چکی تھی ایک نگاہ اس خالی بنچ پر ڈالی جہاں وہ کچھ دیر پہلے بیٹھا تھا گہری سانس لی اور سنایا کے پیچھے چل دی۔
***
"یہاں ساری لڑکیاں مختلف ملکوں سے سمگل یا اغوا ہو کر یہاں پہنچی ہیں " سپاٹ سے لہجے میں آواز ابھری جوی نے نگاہ اوپر اٹھائی اور سامنے بیٹھی تمنا کی آنکھوں میں دیکھا بے تاثر مردہ سی پتلیاں جینے کی آس چھوڑے ہوئے بار بار مر کر زندہ ہوئی پتلیاں وہ ہر بار کی طرح اس کی بھی آنکھیں پڑھ رہی تھی۔
تمنا پلنگ پر ٹانگیں لٹکائے اس کے ساتھ بیٹھی تھی۔ یہاں آئے اُسے بیس منٹ اور دس سکینڈ ہو چکے تھے جس میں وہ تمنا کو مختصر اپنے بارے میں بتا چکی تھی کہ اس کی قسمت اسے یہاں تک کیسے لائی ۔
سامنے بیڈ والی دونوں لڑکیاں اب اپنے اپنے پلنگ پر حب چاپ لیٹ چکی تھیں۔ ان دونوں نے اس سے نام پوچھنے کے علاوہ اور کوئی بات نہیں کی تھی۔
اچانک ایک سائرن جیسی آواز ابھری اور پوری گیلری میں جیسے ہلچل مچ گئی۔ بے ہنگم سا شور تھا لڑکیاں بھاگ بھاگ کر سلاخوں کے پاس آ رہی تھیں۔
"یہ کیا ہوا ؟" جوی نے حیرت سے تمنا کی طرف دیکھتے ہوئے پوچھا
"پہلے وقت کا کھانا آیا ہے " تمنا نے آہستگی سے جواب دیا اور اٹھ کر کھڑی ہوئی
باقی دونوں لڑکیاں بھی اپنے اپنے پلنگ سے نیچے اتر رہی تھیں۔ ایک وہ تھی جو بس دیکھ رہی تھی بھوک کیا ہوتی ہے۔
"آج پھر سے دال۔۔ ۔ اماں ۔۔ ۔ آج تو ابا کی تنخواہ آئی تھی آج تو کچھ ڈھنگ کا ہوتا " نگاہوں کے سامنے خود کو منہ پھلا ئے دیکھا۔ اور پھر کانپتے ہاتھوں سے ڈبے اٹھاتی لڑکیوں کو دیکھا حلق میں آنسوؤں کا گولہ ایک گیا۔
سلاخوں کے پاس باہر کی طرف ایک چائینز لڑکا کھانے کے پیکٹ رکھ رہا تھا۔ ساری لڑکیاں بھاگ بھاگ کر سلاخوں کے پاس جا کر اپنا اپنا پیکٹ اٹھا رہی تھیں۔ ان کے دروازے کے سامنے بھی اس لڑکے نے چار پیکٹ رکھے۔ تمنا نے بھی آگے بڑھ کر دو پیکٹ اٹھائے اور واپس آئی۔ ایک پیکٹ حیرانگی سے آنکھیں پھیلائی بیٹھی جوی کی طرف بڑھایا ۔ جوی نے اس کے ہاتھ میں پکڑے پیکٹ کی طرف دیکھا اور پھر چہرہ اوپر اٹھایا۔
"یہ۔۔ ۔ جگہ کونسی ہے ۔۔۔ اور کیا کرتے ہیں یہ لوگ یہاں لڑکیوں کے ساتھ؟ " اس کے ہاتھ میں پکڑے پیکٹ سے بے نیازی برتتے ہوئے خوف سے پوچھا۔
بھوک تو مر چکی تھی۔ بس اب یہ جاننا ضروری تھا کہ لی تاؤ اُسے یہاں کیوں چھوڑ گیا ہے اور کب لینے آئے گا۔ اور یہاں اسطرح لڑکیاں کیوں بند ہیں۔
"دوزخ ہل h) (ellیا پھر جہنم بھی کہہ سکتی ہو " تمنا نے درشت لہجے میں جواب دیا
آگے بڑھی اور پلنگ پر اس کے ساتھ بیٹھ گئی۔ سامنے والی دونوں لڑکیاں عجلت میں اپنے اپنے پیکٹ کو کھول کر نوڈلز کھانے لگی تھیں۔
"ِ ہل(hell)۔۔ ۔ " کسی کنویں سے آتی آواز کے مترادف آواز تھی۔
خوف سے پھٹی آنکھوں سے سامنے بیٹھی تمنا کی طرف دیکھا۔ وہ پیکٹ کھول رہی تھی۔ پو رے کمرے میں اب نوڈلز کی مہک ابھر گئی تھی۔
" ہاں یہ دوزخ ہے۔ یہاں کا ہر پل ہر لمحہ اذیت ناک ہے بس فرق صرف اتنا ہے یہاں کھانے کو دو وقت مل جاتا ہے " وہ ایک پیکٹ کھول کر اس کے اندر چمچ رکھنے جے بعد جوی کی طرف بڑھا رہی تھی۔
"کہ۔۔ ۔ کیا کرتے ہیں یہ لوگ ؟ " گھٹی سی آواز میں سوال پوچھا
"جسم فروشی کرواتے ہیں اور یہ ۔۔۔ ۔ "
تمنا نے اپنے پیٹ سے شرٹ کو اوپر اٹھایا اس کے پیٹ پر ٹانکوں کے اور زخم کے نشان تھے شاید اس کا ایک گردہ نکال لیا گیا تھا۔
جوی کے ہاتھ کانپ گئے اور گھبراہٹ کے باعث ڈبہ ہاتھ سے نیچے گرا ۔ وہ خوف سے دہل گئی۔ تمنا سپاٹ چہرے کے ساتھ پلنگ پر گرے نوڈلز پھر سے ڈبے میں ڈال رہی تھی۔ ایسے جیسے وہ پہلے سے جانتی تھی کہ اس کے ہا تھ سے نوڈلز گر جائیں گے۔
"گھیراؤ نہیں سب کے نہیں نکلاتے اور ایک ساتھ سب کچھ نہیں نکلاتے آرڈر پر جس کا میچ ہو اس کا " تمنا نے نوڈلز پھر سے اس کی طرف بڑھائے
"دوزخ ۔۔۔ ۔ ابدی سزا کی جگہ ۔۔۔۔ ۔ ہاں میرا گناہ بہت بڑا تھا اور مجھے ایسی ہی سزا ملنی تھی حد اوند سے یہاں بھی اور وہاں بھی " اس کی روح کانپ گئی تھی۔
ڈبڈبائی آنکھوں سے سامنے تمنا کی طرف دیکھا۔ وہ دھندلی ہو چکی تھی۔
"ت۔۔۔ تم نے بھی کیا کوئی گناہ کیا تھا؟ " روند ھا بھاری آواز میں سوال پوچھا کئی
تمنا کے نوڈلز منہ میں ڈالتے ہاتھ روگئے نگاہیں جوی کی طرف اُٹھیں ۔ وہ جوی کی طرف یوں دیکھ رہی تھی جیسے اس کے چہرے ہر رقم گناہ تلاش رہی ہو۔
"اگر یہ دوزخ ہے تو یہ کسی سزا کے طور پر ہے کسی گناہ کی سزا جیسے میں نے گناہ کیا ہے بہت بڑا گناہ تم سے بھی ۔۔ ۔" تمنا کی ساکن آنکھیں دیکھ کر بات ادھوری چھوڑ دی
"ہاں کیا ہے پیدا ہونے کا گناہ باپ کو بیٹا چاہیے تھا اور تیسری دفعہ بھی ہم دنیا میں آ دھمکے اور ہمارے بعد جو دو بہنیں آئیں ان کے قصور وار بھی ہم ٹھہرے " تلخ سی مسکراہٹ اس کے خوبصورت لبوں پر ابھری
"سولہ کے ہوئے تھے کہ ابا نے ایک بوڑھے نواب سے پیسوں کے عوض نکاح کر دیا " وہ کھو سی گئی۔
اس کی بھورے رنگ کی بڑی سی مردہ آنکھوں میں ماضی کی یاد سے ہلکی چمک ابھری ۔ نوڈلز کا ڈبہ ہاتھ میں کایب رہا تھا۔ شاید ان لمحوں کا درد پھر سے اس کی رگ و پے میں ایرا تھا۔
" تو اب صاحب کا سال بعد ہی انتقال ہو گیا مرحوم کے بیٹوں نے عدت کے دنوں میں اپنا اپنا حصہ ڈالا اور ہمیں دھکے مار کر گھر سے نکال دیا " وہ سر نیچے جھکا چکی تھی۔ لہجہ اب زکام زدہ لگ رہ تھا
" گھر واپس آئے تو ۔۔ ۔ خود پر دروازے بند دیکھے ماں نے ابا سے چوری پیسے تھمائے اور کہا لکھنو اپنی خالہ کی طرف چلے جائے وہ کوئی کام دلوا دے گی گھر آؤ گی تو باپ مار دے گا تمھارے پیچھے بھی ابھی تین پڑی ہیں " اس کی آنکھ سے آنسو لڑھک کر ڈبے میں موجود نوڈلز پر آ گرا
"کیا کرتے اکیلے ہی لکھنو کی ٹرین پکڑی اور خالہ کی طرف چل دیے مگر خالہ کے گھر نا پہنچ سکے وہیں ٹرین سے ہی چند مشکوک لوگوں کی نظر میں آ گئے کہ اکیلی ہے بے آسرا ہے بس ٹرین کے باتھ روم میں وہ زبردستی گھسے اور بازو میں کچھ چبھو دیا پھر جب بھی آنکھ کھلتی کوئی نوچ رہا ہوتا تھا زیادہ ہوش میں آنے لگتے تو انجکشن لگا دیا جاتا تھا۔ جب مکمل ہوش آیا تو خود کو یہاں پایا "
وہ اپنی کہانی سنا رہی تھی اور جوی کے رونگٹے کھڑے ہو رہے تھے۔
"یہاں آ کر اصل اذیت کا سفر شروع ہوا روح تک کو نوچ کھایا حرام کے پلوں نے اور پھر ایک دن گر دہ نکال لیا حیران تو اس بات پر ہیں کہ زندہ کیوں ہیں ہم مر کیوں نا گئے؟ " زکام زدہ بھاری آواز کے ساتھ اب آنسو متواتر لڑھک رہے تھے۔
"اب تو بس روز دعا کرتے ہیں کہ جلدی مر جائیں تم بھی دعا کرو کہ تم جلدی مر جاؤ کیونکہ یہاں جو مر جاتی ہے وہی آزادی پا تی ہے۔ اور جب وہ مر جاتی ہے تو باقی سب لڑکیاں دروازے کی سلاخیں بجا بجا کر " جشن مناتی ہیں تمنا نے پھیکی سی مسکراہٹ سجا کر کہا
وہ دم سادھے یک یک اسے دیکھ رہی تھی۔ تمنا اب آنسو صاف کرتی نوڈلز زہر مار کر رہی تھی۔ پھر اس کو بھی کھانے کا اشارہ کیا۔
"کھالو ورنہ یہاں کے چوہے بھی بہت بھوکے ہیں " تمنا نے پھیکی سی مسکراہٹ سجائی ۔
جوی نے چونک کر اردگرد دیکھا۔ اور پھر نوڈلز اٹھا لیے۔
***
چین کے شہر شھنگائی میں یہ چمکتی صبح پوری دلکشی کے ساتھ اس دوڑ تی بھاگتی دنیا میں دن کی شروعات کر چکی تھی۔ لیجزیو کی آسمان سے باتیں کرتیں عمارتوں میں چہل پہل اور ان بلند و یانگ عمارتوں کے سا منے بہتے کشادہ ہنگپو دریا میں کشتیوں میں مسافروں کی آمدو رفت کا سلسلہ شروع ہو چکا تھا۔
ہاروی پروڈیکشن کی ٹیم اپنی شوٹنگ کے تیسرے دن سیٹ پر پہنچ چکی تھی۔ دران ملک سیاہ تھری پیس سوٹ میں ملبوس سیاہ گلاسز آنکھوں پر سجائے اپنی تمام طر وقار کے ساتھ جلوہ کناں تھا۔
ان لوگوں کا آج کا فلمایا جانے والا منظر یہیں لیجزیو کی عمارتوں کے سامنے دیبنڈ میں دریا کے کنارے پر تھا۔
منظر میں دران کے ساتھ کارلہ کے مناظر بھی شامل تھے جن میں اسے کارلہ کو کمر سے تھام کر گھمانا اور اپنے قریب کرنا تھا۔ دران جس کے لیے فائٹنگ اور دوسرے کئی مشکل سے مشکل منظر کرنا بائیں ہاتھ کا کھیل تھا مگر رومانوی مناظر میں آ کر اس کی عدم دلچسپی سب کو واضح محسوس ہوتی تھی۔
اس میں کوئی شک نہں تھا کہ وہ ادکاری کے باقی تمام کرداروں میں بہترین جوہر دکھا کر اپنا لو ہا منوا چکا تھا لیکن رومانوی مناظر یا تو فلم سے بلکل ہی تلف کروا دیتا تھا جیسا کہ اس دفعہ ہوا تھا یا پھر ان کو عدم دلچسپی سے فلم اتا تھا۔ یہی وجہ تھی وہ ہیرؤین کے ساتھ کیمسٹری کی لسٹ میں زیرو نمبر پر تھا۔
اب بھی وہ سرخ رنگ کی میکسی میں ملبوس غضب ڈھائی حسین ادکارہ کارلہ کو کمر سے تھام کر دو دفعہ گھماتے ہوئے اپنے قریب کر چکا تھا۔ مگر ہدایتکار بروس کو یہ منظر پسند نہیں آ رہا تھا۔
"کٹ ۔۔ ۔ کٹ ۔۔ ۔ شارٹ بریک لیں اس کے بعد دوبارہ ٹیک لیں گے سر۔۔ ۔ " بروس نے تیسری دفعہ ٹیک لینے کا حکم جاری کیا اور دران کی طرف انگوٹھے کا اشارہ کیا۔
دران نے غصے سے بروس کی پشت کو گھورا جو دوسری دفعہ بھی منظر کو کٹ کروا چکا تھا۔ اسے جتنی کوفت ہو رہی تھی بروس اتنا ہی سین لمبا کھینچ رہا تھا۔
بروس اس فلم کا ہدایات کار تھا اور وہ ہاروی پروڈکشن کا بہت عرصے سے حصہ تھا۔ بروس کو دران پر پہلے سے ہی بہت تمس تھا کہ اس نے فلم میں اس کے شامل کئے ہوئے رومانوی مناظر تلف کروا دیے تھے اب اس منظر کے وہ زیادہ ٹیک لے کر اسے زچ بھی کر رہا تھا۔
بروس کے منع کرتے ہی کیمرے گھوم گئے تھے۔ میک اپ کرنے والے اور پانی پلانے والے بھاگتے ہوئے کارلہ اور دران کی طرف آ رہے تھے۔ باقی سارا عملہ بھی اپنی ذمہ داری سے ہٹتے ہوئے اب ایک دوسرے کے ساتھ باتوں میں محو تھا۔
دران نے آنکھوں کو چندھی کیے پیشانی پر بل ابھارے گھور کر بروس کو دیکھا جو اب کچھ دور چھتری کے نیچے بیٹھے ہاروی کی طرف جا رہا تھا۔
اس کے سامنے کھڑا لڑکا اس کے غصے سے بے نیاز میک اپ درست کر رہا تھا۔ دران نےا یک ہاتھ کھڑا کرتے ہوئے لڑکے کو روکا اور خود لمبے لمبے ڈگ بھرتا کچھ دوری پر بیٹھے ہاروی اور بروس کی طرف بڑھا ۔
بروس اب ہاروی کے ساتھ والی کرسی پر براجمان ہو کر مشروب کا گلاس اٹھا رہا تھا جب وہ سر پر پہنچ کر کھڑا ہو چکا تھا۔ بروس نے گلاس کو منہ سے لگائے نگاہیں اٹھائیں۔ دران سرخ چہرہ لیے کھڑا تھا۔
"یہ میرا لاسٹ ٹیک ہو گا اس کے بعد میں ایک بھی اور ٹیک نہیں لوں گا " دران نے انگلی کھڑی کرتے ہوئے اپنا ایل فیصلہ سنایا
بروس ایک دم چونک گیا وہ سمجھ گیا تھا کہ وہ جان بوجھ کر زیادہ ٹیک لے رہا ہے دران دو ٹوک انداز میں فیصلہ سنا کر وہاں رکا نہیں تھا جس تیزی سے آیا تھا اسی تیزی سے واپس پلٹ گیا۔
" بہت بہت بد دماغ ہے یہ جتنا مہنگا ایکٹر ہے اتنا ہی الٹ دماغ کا مالک ہے کیوں کاسٹ کیا تھا اسے اتنے مہنگے پروجیکٹ میں " بروس نے ناک چڑھاتے ہوئے اس کی پشت کو گھورتے ہوئے سوال کیا
" "وہ اپنی اس بد دماغی کو اپنی پہچان کہتا ہے درانگ پھاڑ دینے والا چیر کر رکھ دینے والا ہاروی نے اسے دریگ کے نام کا مطلب بتاتے ہوئے قہقہ لگایا
وہ بروس کی دران سے نفررت سے لطف اندوز ہورہا تھا بروس نے غصے میں سر ہوا میں مارا ہاروی اب ہنسی کو دبا کر سنجیدگی سے اس کی طرف دیکھ رہا تھا۔
"غصہ مت کرو یہ ایسا ہی ہے۔ یہ تو کِسنگ سین بہت مشکل سے کرتا ہے اور وہ بھی زیادہ طر اور یجنلی نہیں کرتا ٹیکنالوجی استعمال کرواتا ہے یہ میرے لیے ایک چیلنج ہے سٹیفن نے کہا تھا " یہ تمھاری فلم میں کام نہیں کرے گا ہاروی نے بروس کو دران کے مطلق مزید آگاہ کیا
"جانتا ہوں سب میں ڈرامے ہیں اس کے یہ سب جو زیادہ تاثر دیتے ہیں وہ زیادہ کمزور ہوتے ہیں " بروس نے ٹھوڑی کو کھرچتے ہوئے درشت لہجے جواب دیا
"نہیں ڈارمے نہیں کرتا شروع سے ہی ایسا ہے نتھن نے متعارف کروایا تھا اسے پہلے ایک سالی ل معمو اسٹنٹ مین کے طور پر کام کرتا رہا ہے انڈسٹری میں " متوازن لہجے میں کہتے ہوئے ہاروی نے میز پر رکھا لیپ ٹاپ اپنی طرف گھمایا
"اگر یہ بات ثابت کر دوں کہ یہ صرف اس درانگ کے ڈارمے ہیں تو کیا دو گے مجھے " بروس نے بھنویں اچکائے کمینگی سے پوچھا
ہاروی نے لیپ ٹاپ پر جھکی نگاہ اٹھائی اور پھر استہزئیہ مسکایا
" اوہ ۔۔۔ ۔ بس کر بھائی اس سے وہ سین تک تو کروا نہیں سکے میں یا توا " بیہ کہاں سے ثابت کریں گے ہاروی نے تمسخرانہ کہا
"تمہیں ویڈیو چاہیے یا پکس بس یہ بتاؤ" بروس نے ناک پھلا ئے وثوق سے پوچھا
ایسے جیسے اب یہ اس کی عزت کا معاملا بن چکا ہو ہارون نے چند سکینڈ حیرانگی سے بروس کے چہرے پر موجود سختی کو دیکھا۔
"ویڈیو کیونکہ اگر اس کی ایسی ویڈیو میڈیا پر آ گئی تو سمجھو اس کا یہ جو سو کالڈ ایچی ٹیو " ڈ ہے۔ پاش پاش ہو جائے گا ہاروی نے خباثت سے آنکھ کا کونا دبایا
" ہم۔ م۔ متو بس پھر دیکھتے جاؤ لگتا ہے کچھ مکس کرنا پڑے گا پروسٹی ٹیوٹ۔ ۔ ۔ " بروس نے پر سوچ نگاہیں سامنے دران پر مرکوز کرتے ہوئے بات ادھوری چھوڑی
ہاروی ایک دم سے چونک کر سیدھا ہوااور پہلے اس کی نگاہوں کے تعاقب میں دیکھا دران اپنے کیبن کے قریب کھڑا سگریٹ سلگا ئے انل سے باتوں میں مصروف تھا۔ ہارون نے نگاہیں بروس کی طرف گھمائیں ۔
"نو۔۔۔ ۔ نو ۔۔۔ ۔ اُس سب کو اس معاملے سے الگ رکھو وہ سب الیگل ہے کسی کو بھنک بھی پڑی نا تو " ہارون نے دانت پیستے ہوئے آواز کو دھیما رکھا۔
"کچھ نہیں ہو گا بس ایک لڑکی ہی تو چاہیے اور کچھ کیمرے " بروس استہزائیہ مسکرایا ۔
" پھر سے لی سو چنے کا مشورہ دوں گا " ہاروی نے لب بھینچے گہری سانس
"نہیں میری جان گھبرانے کی ضروت نہیں ہے وہ بھی فلم ہوتی ہے یہ بھی فلم ہو گی فرق صرف اتنا ہو گا اس میں ہیرو کو نہیں پتا ہو گا کہ یہ فلم ہے " بروس نے پھر سے آنکھ دباتے ہوئے ہونق بنے ہاروی کو پوری بات سمجھائی
"نہ۔۔۔ نہ۔۔۔۔ مجھے یہ بات ٹھیک نہیں لگ رہی کوئی اور طریقہ سوچو " ہاروی نے نفی میں سر ہلا تے ہوئے اپنا ڈر ظاہر کیا
"کچھ بھی نہیں ہو گا سب بس مجھ پر چھوڑ دو سب " بروس نے تو جیسے سب سوچ لیا تھا۔
اعتماد سے پریشان چہرہ لیے بیٹھے ہاروی کو دیکھ کر مسکرایا
"تم ریلکس ہو جاؤ سب مجھ پر چھوڑ دو بس ایک عدد پارٹی کا اہتمام ہو جائے اوکے میں ذرا اس کا آخری ٹیک لے کر آیا "
بروس نے ہنستے ہوئے اس کے کندھے پر ہاتھ کا دباؤ ڈالا جو اب بھی حواس باختہ بیٹھا تھا۔
بروس اپنی جگہ سے اُٹھا اور قدم کیمروں کی طرف بڑھا دیے جہاں دران اپنا ٹیک دینے کے لیے تیار کھڑا تھا۔