Chapter 40: باب 40

چمچاتی عمارت کے باہر لگے بڑے سے تختے پر لکھے سرخ الفاظ جگمگا رہے تھے۔ " دی اوپن تھیٹر آیڈیشن آف اسٹنٹ مین ۔ لاس اینجلس اینڈ شیکاگو اسٹنٹ پروفمییس "

عمارت میں داخل ہوتے ہی طویل راہداری کے بعد بڑے سے ہال میں قطار در قطار لگی نشستوں پر بیٹھے لڑکوں میں وہ بھی سر جھکائے بیٹھا تھا۔ سیاہ ٹی شرٹ اور نیلی جینز میں ملبوس بائیس سالہ دران ملک۔

اس کی شرٹ پر لگے کارڈ پر زیرو سیون نمبر جگمگا رہا تھا۔ دونوں ہاتھوں کی مٹھیوں کو آپس میں ملائے اردگرد کے شور سے بے نیاز گہری سوچ میں غرق وہ بظاہر اپنی باری کے انتظار میں تھا لیکن ذہن میں جلتے آلاؤ اور ہی سوچوں میں غرق کئے ہوئے تھے۔ آخر کو نوین ملک کی تمام جائیداد بیچنے کے بعد پاکستان سے امریکہ آئے اسے آج دو ہفتے ہو چکے تھے۔

یہ دو ہفتے بیکار ہوٹل میں گزارنے کے بعد وہ آج اسٹنٹ مین کے ایڈیشن کے لیے آیا تھا جس کے لیے دو دن پہلے ہی اس نے فارم پر کیا تھا۔ آج ان دو سو لڑکوں میں وہ بھی شامل تھا۔ وہ سب لڑکے امریکہ مختلف اکیڈمی سے مہارت حاصل کرنے کے بعد آیڈیشن دینے پہنچے جن میں ایک واحد وہ تھا جس کے پاس باقاعدہ کسی بھی ادارے کا سرٹییقکٹ نہیں تھا۔

"نمبر زیرو سیون "

ہال میں گونجتی اناؤنسمنٹ پر اس نے جھکا سر اوپر اٹھایا۔ یہ اسکی نمبر تھا جو اب تین گھنٹے کے طویل انتظار کے بعد پکارا جا رہا تھا۔

"نمبر زیرو سیون آپ سے گزارش ہے تھیٹر میں تشریف لائے۔ "

اناؤنسمنٹ ہوتے ہی وہ اٹھ کھڑا ہوا تھا اور اب خود پر گری سب کی نظروں کو محسوس کر تا تھیٹر کی طرف بڑھ رہا تھا بڑے سے سرخ پردے کو ہٹا کر جیسے ہی وہ آگے پہنچا یہ ایک بہت بڑا سٹیج تھا جو عام سٹی جوں سے بہت مختلف تھا۔ سامنے تیراکی تالاب تھا ایک طرف مختلف ویب لفٹنگ کا سازو سامان اور سامنے لگی نشستوں پر براجمان سات لوگ اس آیڈیشن کے جج تھے۔ یہ دو خواتین اور پانچ مرد تھے۔

"آپ کا نام ؟ "

اس کے مائک پر پہنچتے ہی۔ اس سے پہلا سوال نشست کے درمیان میں بیٹھی خاتون نے ہی پوچھا تھا۔

"دران ملک "

" ہوں دران آپ کے سکلز میں تو بہت کچھ لکھا ہے۔ آپ خود بتائیں گے کیا یہ سب ؟ یہ بہت دلچسپ ہے کہ آپ بنا کوئی اکیڈمی سے مہارتی مشقیں لئے ہی اتنی چیزوں میں مہارت رکھتے ہیں۔ "

اب کی بار بولنے والا ادھیڑ عمر شخص تھا۔ دران نے مائک کو تھامے منہ کے قریب کیا اور پھر تھیٹر میں اس کی بھاری آواز گونجی اٹھی۔

"پہاڑوں کی چڑھائی ، اسکیئنگ ، اسکائی ڈائیونگ ، سکوبا ڈائیونگ مارشل آرٹس گھوڑ سواری اور آتش بازی کے استعمال میں اضافی تجربہ۔ "

دران نے مائک کے قریب چہرہ کئے متوازن لہجے میں ایک کے بعد دوسری مہارت کا نام لیا۔

"ہم آیڈیشن میں ان میں سے کسی بھی مہارت کو جانچ سکتے ہیں کیا آپ تیار ہیں اس کے لیے ؟ "

"بالکل ہر طرح سے ۔"

پر اعتماد لہجہ تھا۔

"سٹیج کے سامنے یہ سوئمنگ کی پول کے دیکھ رہے ہیں؟ "

سامنے بیٹھے نفوس میں سے ایک نے پانی کے تالاب کی طرف اشارہ کیا۔ دران نے اثبات میں سر ہلایا ۔

" تو پہلے تیراکی کی جانچ ہو جائے ؟ "

"جیسا آپ چاہیں "

دران نے لب بھینچے تیراکی کے لئے حامی بھری اور قدم آگے بڑھائے ۔ سٹیج سے بالکل نیچے بنایا گیا تیراکی کا تالابی شفاف نیلے پانی سے بھرا ہوا تھا۔

"ایک منٹ رکو ۔ تیراکی نہیں کروانی اس سے کچھ خاص کروانا چاہیے۔ "

تیسرے نمبر پر بیٹھے جج کی آواز ہال میں گونجی دران کے قدم تھمے ساتھ ہی وہاں موجود باقی تمام جج حضرات کی نگاہیں بھی اس جج کی طرف گھوم گئیں۔ وہ آنکھیں چندھی کئے اب دران کی فائل پر نگاہ جھکا ئے ہوئے تھا پھر گہری سانس لیتے ہوئے چہرہ اوپر اٹھایا۔

"اگر یہ سکوبا ڈائیونگ میں مہارت رکھتا ہے تو مجھے یہ دیکھنا ہے کہ یہ کتنی دیر پانی کے اندر بنا آکسیجن رہ سکتا ہے وہ اپنی ٹھوڑی کو سہلاتے ہوئے اپنی بات کی وضاحت کر رہا تھا۔ باقی سب ججز اب دران کی طرف دیکھ رہے تھے "دران کیا تم یہ کر سکتے ہو؟ فری ڈائیونگ بنا آکسیجن کتنی دیر تم پانی میں رہ سکتے ہو؟ "

آبرؤ اچکائے استہزائیہ مسکراہٹ کے ساتھ سوال کیا۔

"بالکل کر سکتا ہوں۔ "

دران نے سنجیدگی سے برجستہ جواب دیا۔

"کیا تم جانتے ہو بنا آکسیجن ڈوبے رہنے کا ورڈ رکارڈ کیا ہے؟ "

جج نے اپنی دو انگلیوں میںپھنسے قلم کو گھماتے ہوئے تمسخرانہ لہجے میں استفسار کیا۔

"نہیں ۔ "

دران نے قطعیت سے جواب دیا۔ چہرے پر کوئی تاثر نہیں تھا۔ نہ خوف نہ ہی ہچکچاہٹ ۔

"ورڈ ریکارڈ انیس منٹ اور تیس سکینڈ ہے لیکن میں تمہیں دس منٹ تک ہی پانی میں رہنے پر منتخب کر لوں گا بھنویں اچکائے اس نے جتا تے ہوئے کہا جبکہ باقی سب ججز حیرت سے کبھی دران اور اور کبھی اس کی طرف دیکھ رہے تھے۔

"ٹھیک ہے تو تمھارا وقت شروع ہوتا ہے اب ۔ "

دران جج کا جملہ مکمل ادا ہونے سے پہلے ہی شرٹ اتار کر تالاب میں چھلانگ لگا چکا تھا۔ اب سب کی نگاہیں گھڑی پر جمی تھیں۔

ایک منٹ ۔۔۔۔ ۔ دو ۔۔۔ ۔ تین ۔۔۔ ۔ چار ۔۔۔ ۔ پانچ ۔۔۔ ۔ وقت سرک رہا تھا اور سب کی نگاہیں متواتر تالاب سے گھڑی اور گھڑی سے تالاب کی طرف سفر کر رہی تھیں۔

"دس منٹ سے اوپر وقت جا رہا ہے۔ "

جج خاتون نے ہونق چہرے کے ساتھ مائک میں کہا گھڑی کی یک یک پورے ہال میں گونج رہی تھی۔ سب کی حب پیشانی پر اب بل پڑ رہے تھے۔ جج خاتون نے بے چینی سے باقی ججز کی طرف دیکھا جو چاپ بیٹھے تھے۔ گھڑی اب بارہ منٹ دکھا رہی تھی۔

"شاندار ۔ "

وسط میں بیٹھے جج نے لبوں کو ستائشی باہر نکالتے ہوئے سر کو جنبش دی جبکہ ساتھ بیٹھی خاتون نے پریشانی سے اپنا چہرہ مائک کے قریب کیا۔

"تیرہ منٹ ۔ یہ بہت زیادہ ہیں۔ دیکھو اس کو ۔ یہ اسٹنٹ مین آیڈیشن ہے کوئی رئیلٹی شو نہیں۔ "

سٹیج پر ہاتھ باندھے کھڑے دو لڑکے بھاگتے ہوئے تالاب کی طرف بڑھے ۔ گھڑی کی سوئیاں سرعت سے تیرہ منٹ سے آگے بڑھ رہی تھی۔ سب جج اب غصے سے ٹاسک دینے والے جج کو گھور رہے تھے جو اب بھی نگاہیں گھڑی پر جمائے سپاٹ بیٹھا تھا۔

"اوہ جیز یز ۔ نکالو اس کو باہر یہ کیا پاگل پن ہے اس کی جان بھی جا سکتی ہے۔ "

ایک اور جج کھڑے ہوتے ہوئے چیخا تھا اسی وقت دران اچھل کر پانی کے سطح کے اوپر آیا تو جیسے سب کی اٹکی سانسیں بحال ہوئیں اور چہروں کی سپید پڑتی رنگت میں پھر سے خون کی لہر دوڑی ۔ گھڑی تیرہ منٹ اور چالیس سکینڈ کا وقت دکھا رہی تھی۔ دران مکمل بھی گا گیلے بالوں میں انگلیاں پھیر تا اب سٹیج پر کھڑا تھا۔

تمام ججز اپنی نشستوں سے اٹھ کر کھڑے ہو چکے تھے اور اب ستائشی نگاہوں سے دران کی طرف دیکھتے ہوئے تالیاں بجا رہے تھے۔

"یہ حیران کن تھا ! تم کمال ہو۔ آؤ اور اپنا منتخب کارڈ لے جاؤ ۔ "

جج نے گرم جوشی سے مسکراتے ہوئے پکارا کچھ دیر پہلے والی استہزائیہ مسکراہٹ اب غائب تھی۔ دران اسی طرح بھی گا ہوا اب ججز کی ڈیسک کی طرف بڑھ رہا تھا۔

وہ قریب آیا اور ٹاسک دینے والے جج نے اسے گلے لگایا۔

"ویل ڈن باسل "

ایک سرگوشی تھی جو اس کے کان میں ہوئی۔ دران کے کان کھڑے ہوئے۔ اس نے مسکراتے ہوئے دران کو خود سے الگ کیا۔

دوسرے جج ستائشی نگاہوں سے اسے دیکھتے ہوئے آگے بڑھ رہے تھے لیکن دران کی نگاہیں اسی جج پر ٹکی تھیں۔ جو اب کوٹ کے شکن درست کرتا ہوا واپس اپنی نشست پر بیٹھ رہا تھا۔

***

سفید گاڑی سے اترنے والی وہ لمبے بھورے گرم کوٹ میں ملبوس لڑکی تھی۔ سنہری اور بھورے رنگ کے ملاپ والے کندھوں تک آتے بال کھلے چھوڑ رکھے تھے۔ گلے کے گرد لپٹا زرد اون کا سکارف اس کی چمکتی رنگت پر جچ رہا تھا۔ لمبی گردن پر بیضوی چہرہ اور اس پر سحر پھونک دینے والے نقوش کسی بھی دیکھنے والے کو پل بھر میں اپنی دلکشی کا اسیر کر سکتے تھے۔

گاڑی کے دروازے کا لاک بند کرنے کے بعد وہ اب کندھے پر سیاہ بیگ کی سٹرپ کو درست کر تی ہوئی آگے بڑھ رہی تھی۔ یہ اس کی نگاہ کا مرکز بنے گھر کی سرخ اینٹوں والی روش تھی جو گھر کے سامنے کھلے لان میں سے گزر کر گھر کے سفید رنگ کے گیٹ تک لے جاتی تھی۔

حسین نقوش کے ساتھ لمبا قد کاٹھ اس کے پرکشش سراپے میں اضافے کا باعث بن رہا تھا۔ سفید دروازے کے سامنے آنے کے بعد اس نے اپنے کوٹ کی جیب میں ہاتھ ڈالا اور ایک عدد چابی سمیت ہاتھ باہر نکالا۔

چابی کو دروازے کے لاک میں ڈالا گھمایا اور اسی لمحے ہلکی سی کلک کی آواز کے ساتھ دروازہ کھل گیا۔ گھر میں داخل ہوتے ہی وہ اپنی گردن کے گرد لیٹے گرم مفلر کو اتارتی ہو آگے بڑھ رہی تھی کہ اسی لمحے گھر کی خاموشی میں اٹھنے والی کھٹ پٹ کی آوازوں پر چونک کے رکی ۔

بیرونی دروازے سے آگے کی راہداری گزرنے کے بعد لاؤنج میں دو کمروں کے دروازے کھلتے تھے جس میں سے ایک کمرے میں سے آتی آوازوں پر وہ اب پھٹی پھٹی آنکھوں کے ساتھ کان کھڑے کیے اس کمرے کی جانب دیکھ رہی تھی۔

وہ روز شام سات بجے گھر پہنچ جاتی تھی جبکہ نوین کے آنے کا کوئی وقت معین نہیں تھا لیکن وہ کبھی اس سے پہلے گھر نہیں آتا تھا اور اگر آ بھی جاتا تھا تو اس کمرے میں تو ہر گز نہیں جاتا تھا جس سے اس و قت اسے مشکوک آوازیں سنائی دے رہی تھیں۔

کمرے سے آتی آوازوں سے صاف ظاہر تھا کہ کمرے میں اس وقت کوئی موجود ہے۔ اس نے خوف سے ارد گرد نگاہ دوڑائی اور لپک کر صوفے کے سامنے رکھے میز پر سے گلدان اٹھایا۔ عجلت میں مگر بنا آواز پیدا کیے اپنے بوٹ اتارے اور پھر جرابوں سمیت دبے قدم کمرے کی جانب بڑھی ۔ وہ خوف سے پھٹی آنکھوں کے سا تھ آہستہ آہستہ چلتی ہوئی آگے بڑھ رہی تھی۔ دل کی رفتار خوف کے باعث بہت تیزی سے بڑھ رہی تھی۔

کمرے کے دروازے کے سامنے پہنچ کر ہمت جتانے کو اس نے گہری سانس لی اور پھر ادھ کھلے دروازے میں داخل ہوتے ہی برق رفتاری سے نگاہ کمرے کے چاروں اطراف میں دوڑائی اس کا خدشہ سچ ثابت ہوا تھا۔

وہ نوین ہر گز نہیں تھا جو کوئی بھی تھا۔ پیٹھ موڑے کمرے کے بیڈ کے پاس کھڑا کسی سوٹ کیس پر جھکا ہوا تھا۔ وہ تیزی سے آگے بڑھی اور کانپتے ہاتھوں سے گلدان اس شخص کے سر پر مارنے کے لیے ہاتھ بڑھایا ہی تھا کہ وہ اسی وقت پلٹا اور بے ساختہ جو گلدان وہ اس کے سر پر مارنے والی تھی اس کے ماتھے پر وار کیا۔

"اوہ خدا ۔ "

اسفند نے تکلیف سے ایک دم سر پر ہاتھ رکھا۔ اس نے اسفند کے کراہنے کی پرواہ کئے بنا جیسے ہی اگلے وار کے لئے ہاتھ آگے بڑھایا اسفند نے فوراً کلائی تھام لی۔

"ایک منٹ میری بات سنیں پلیز ۔ "

"ہیلپ ۔۔ ۔ ہیلپ ۔۔ ۔ "

اسفند کا کلائی تھامنا تھا کہ وہ خوف سے اور لرز گئی اور دیوانہ وار چلائی ۔ خوف سے متواتر مدد کے لیے پکارتی وہ اب اسفند کے ہاتھ سے اپنی کلائی چھڑوانے کی سعی کر رہی تھی۔ اسفند اس کی اس حالت پر تو کھلا گیا۔ نوین اسے صبح ائیر پورٹ سے لے کر گھر چھوڑنے جے بعد خود نکل گیا تھا۔

سارا دن آرام کرنے کے بعد اب اس کی آنکھ کھلی تھی۔ اپنا بیگ کھولے کھڑا وہ کپڑے نکال رہا تھا جب اچانک وہ وارد ہوئی۔ اس لڑکی کے حلیے سے اور گھر میں یوں موجودگی سے وہ باخوبی سمجھ گیا کہ وہ نو ین کی بیوی ہے لیکن شاید نوین نے اس کی آمد کے بارے میں اسی مطلع نہیں کیا تھا اس لیے وہ گھیرا گئی اور اسے چور سمجھ لیا۔

"میری بات تو سنیں ۔ "

اسفند نے اس کے متواتر خود پر وار کرتے بازو کو قابو کرتے ہوئے اونچی آواز میں التجا کی لیکن وہ تو جیسے کچھ بھی سننے سوچنے اور سمجھنے کو تیار نہیں تھی۔ اسفند نے جھنجلا کراس کے منہ پر ہاتھ رکھا۔ اس کی آواز ایک دم گھٹ گئی "بھابھی میں اسفند ہوں۔ "

اس سے پہلے کہ وہ اس ردعمل پر اور ہڑ بڑا جاتی اسفند نے جلدی سے اپنا تعارف کروایا۔

"اسفند ملک ۔ نوین کا کذن ۔ "

وہ واقعی خاموش ہو گئی تھی۔ اب آنکھوں میں خوف کی جگہ حیر لیت نے لے تھی۔ اسفند نے آہستگی سے اپنا ہاتھ اس کے منہ پر سے اٹھایا۔

"مجھے لگتا ہے نوین بھائی نے آپکو میرے بارے میں بتایا نہیں۔ "

"بھابھی نہیں۔ میرا نام کنزی ہے۔ "

ٹر ٹر انگیریزی زبان میں وہ اپنا درست نام بتاتی اب بھی اسفند کو شاکی نگاہوں سے گھور رہی تھی۔

"اوہ جی جی میں جانتا ہوں آپ کا نام کنزی ہے۔ دراصل یہ ہمارا رشتہ ہے۔ آپ میری بھابھی ہیں اور میں آپ کا دیور ہوں۔ "

اسفند نے مسکراتے ہوئے مزید وضاحت کی جس پر وہ بھنویں سکیڑے اس کا لفظ دہرا گئی۔

"د۔۔ یو۔۔ ر "

بمشکل اس نے لفظ کو دہرایا تو اسفند خفیف سا قہقہ لگا گیا۔ اسفند کے ماتھے پر بنے گھا مڑ کو دیکھتے ہوئے اس کی آنکھوں سے فکر مندی جھلکی ۔

"معافی چاہتی ہوں آپکو زیادہ چوٹ آئی ہے شاید ؟ "

نگاہیں ماتھے کی چوٹ کی طرف اٹھائے ہوئے خفت سے کہتی وہ واقعی اب فکر مند لگ رہی تھی۔

"ہاں چوٹ تو زیادہ ہے کوئی بات نہیں۔ آپ نے جان بوجھ کر نہیں کیا یہ سب ۔ "

اسفند نے خفت مٹانے کے لیے مسکرا کر جواب دیا۔

"نہیں میں فرسٹ ایڈ باکس لے کر آتی ہوں۔ "

وہ پریشان کن لہجے میں کہتی ہوئی سرعت سے پلٹی اور پھر کمرے سے باہر نکل گئی۔ اس کے جاتے ہی اسفند نے کمرے میں لگے آئینے کی طرف قدم بڑھائے ۔ ماتھے پر بننے والا ابھار اب سرخ ہو رہا تھا۔

کس کمرے کا دروازہ پھر سے کھلنے کی آواز پر اسفند نے پیچھے مر کر دیکھا تو وہ فرسٹ ایڈ با اٹھائے کھڑی تھی۔ اسفند نے آگے بڑھ کر باکس پکڑنا چاہا تو وہ باکس پیچھے کرتی ہو ئی صوفے کی طرف اشارہ کر گئی۔

"بیٹھیں میں کر دیتی ہوں۔ "

اسفند نے تذبذب میں سر ہلایا ۔ وہ میز پر فرسٹ ایڈ باکس رکھے اس پر جھکی اسے کھول رہی تھی۔ اسفند کے صوفے پر بیٹھنے پر وہ پٹی لیے قریب آئی اور اسے سر صوفے کی پشت سے پکانے کا اشارہ کیا۔

"نوین بھائی کب تک آتے ہیں گھر ؟ "

اپنی جھجک کو مٹانے کے لیے نوین کا پوچھتے ہوئے وہ سر صوفے کی پشت سے ٹکا چکا تھا۔

"نوین رات کو دیر سے آتا ہے۔ وہ کیفے کے ساتھ ہوٹل بنانے والا ہے اس لئے مصروف رہتا ہے۔ "

سنجیدگی سے جواب دیتی وہ اس کے ماتھے پر پٹی کر رہی تھی۔

"اوکے ۔ "

اسفند نے آہستگی سے اثبات میں سر ہلایا وہ پٹی کرنے کے بعد پیچھے ہوئی اور میز پر رکھے فرسٹ ایڈ باکس کو بند کیا "تم ڈنر کرو گے؟ "

پلٹ کر اسفند سے سوال کرتی وہ کافی سنجیدہ تھی۔ اس سے پہلے کے اسفند کوئی جواب دیتا وہ پھر سے گویا ہوئی " آجاؤ میں باہر کھانا لگا رہی ہوں۔ "

فرسٹ ایڈ باکس کو اٹھا کر وہ باہر نکل گئی۔ نوین کی بات درست تھی وہ بہت اچھی تھی۔

اسفند نے ہاتھ اٹھا کر ماتھے کو چھوا اور گہری سانس لیتا ہوا اپنی جگہ سے اٹھا۔ بال بال بچ گیا تھا نہیں تو وہ شاید اسے بے ہوش کرنے کے بعد پولیس کو بلا لیتی ۔

شکر ادا کرتا ہوا وہ اب پھر سے اپنے سوٹ کیس کی طرف بڑھا ۔

***

سنہری گاؤن کے ساتھ چاندی رنگ جیولیری اور سرخ کبل والے چوڑی ایڑی والے جوتے پہنے وہ مکمل تیار کھڑی تھی۔ النبی پلکوں کے سایے میں بڑی سیاہ آنکھیں سامنے کا منظر کے عکس سے چمک رہی تھیں۔

سامنے دران شیشے کی دیوار کے پار سوئمنگپول کے سامنے بنے برآمدے میں فون کان سے لگائے پینٹ کی ایک جیب میں ہاتھ ڈالے چکر لگاتا ہوا کسی سے باتوں میں مگن تھا۔

بات کرتے ہوئے وہ کبھی رک جاتا۔ کبھی مضطرب سا چہرہ اوپر چھت کی طرف اٹھاتا ۔ کبھی لبوں کو آپس میں ملائے کچھ سوچنے لگتا اور پھر کبھی پیشانی کو اپنے ہاتھ سے سہلانے لگتا ۔ پچھلے مسلسل دس منٹ سے وہ یہی سب دیکھ رہی تھی۔

نگاہ دران پر سے گھمائی اور گھڑی پر جما دی۔ رات کے آٹھ بج رہے تھے۔ در وازے پر ہلکی سی دستک ہوئی تو اس نے رخ موڑا ۔ روز ین اندر آنے کی اجازت طلب کر رہی تھی۔

"آ جائیں روز ین ۔ "

آہستگی سے اسے اندر آنے کی اجازت دیتی وہ پوری طرح رخ موڑ کر دروازے کی طرف متوجہ ہوئی جہاں سے روز ین اب اندر داخل ہو رہی تھی۔

" میم سر اسفند پو چھ رہے ہیں آپ لوگ کب نکلیں گے۔ وہ تقریب کے لیے نکلنے والے ہیں۔ "

روز ین کی بات کا جواب دینے کے بجائے اس نے شیشے کے پار باتوں میں مصروف دران کی طرف دیکھا۔ اور پھر قدم آؤٹ ڈور کی طرف بڑھا دیے۔ دروازہ جیسے ہی کھولا دران نے اس کی طرف دیکھتے ہی خاموشی اختیار کی اور آبرؤ سوالیہ انداز میں چڑھائے ۔

"باہر سب ویب کر رہے ہیں ہمارا ۔ "

"کیوں ؟ "

اسی طرح بھنویں چڑھائے پوچھا۔ جویریہ نے حیرت سے آنکھیں پھیلائیں ۔

"کیوں کیا مطلب کیا اس کو نہیں پتا کہ سب باہر کیوں انتظار کر رہے ہیں۔ ایک تو مجھے کا رٹون بنا دیا۔ سنہری جوڑا سیلور جیولری سرخ جوتے اوپر سے یہ بھی بھول گئے کہ کہیں جانا ہے۔ "

"غالباً ہمیں جانا ہے کہیں شاید اس لیے۔ روز ین انکل اسفند کا پیغام لے کر آئی ہے۔ "

جویریہ نے بھی اسی کے لہجے میں جواب دیا جس پر دران کی نگاہ کمرے میں کھڑی روز ین کیطرف گھومی ۔

"ہوں ۔ ان سے کہو وہ لوگ جائیں میں کچھ دیر میں نکلوں گا۔ "

سپاٹ لہجے میں جواب دے کر پیٹھ پھر سے موڑ لی۔ جویریہ نے گہری نگاہوں سے پشت کو گھو را اور پھر واپس پلٹ آئی۔

"روز ین انکل سے کہتے کہ ہم کچھ دیر بعد نکلیں گے۔ وہ لوگ انتظار مت کریں چلے جائیں۔ "

روز ین نے سر اثبات میں ہلایا اور کمرے سے باہر نکل گئی۔ روز ین کے جاتے ہی اس نے بیزار یسے دران کی طرف دیکھا۔

بڑی سی ایڑی والے ان جوتوں میں کھڑے کھڑے پاؤں درد کرنے لگے تھے۔ دران کی فراغت کاا نتظار یوں کھڑے رہ کر کرنا انتہائی بیوقوفی تھی۔ وہ پاس پڑے کاؤچ پر براجمان ہوئی اور بنا مقصد موبائل پر نگاہ جما دی۔ اسے یونہی بیٹھے ابھی چند منٹ ہی گزرے تھے جب دران آؤٹ ڈور سے کمرے میں داخل ہوا۔ دران کو دیکھتے ہی اس نے فوراً موبائل بند کیا اور اس کی طرف سوالیہ دیکھا۔ انداز ایسا تھا جیسے پوچھ رہی ہو چلیں ۔

دران نے چند قدم آگے بڑھائے اور آ کر اپنی دائیں ہتھیلی اس کے سامنے پھیلا دی۔ جویریہ نے چونک کر پہلے ہتھیلی اور پھر اس جفا کار کے چہرے کی طرف دیکھا جو گہری نگاہوں سے اسے دیکھتا ہوا سامنے کھڑا تھا اور اس کی جانب ہاتھ بڑھائے ہوئے تھا۔ وہ کاؤچ پر چہرہ اٹھائے اس کی طرف دیکھ رہی تھی۔

اگر بخشے زہے قسمت نہ بخشے تو شکایت کیا

سر تسلیم خم ہے جو مزاج یار میں آئے

چند سکینڈ کی خاموشی کے بعد ناچاہتے ہوئے بھی گود میں رکھا ہاتھ اٹھایا اور آہستگی سے دران کی کھلی ہتھیلی میں رکھ دیا۔ یہ لمحہ عجیب تھا یا پھر دران کی آنکھوں سے جھلکتے احساسات عجیب تھے کہ وہ اس کا ہاتھ تھامے سراسیمگی میں اس کے مقابل کھڑی ہوئی۔

دران نے نر ما ہٹ سے کھلی ہتھیلی کو بند کیا تو اس کا ہاتھ مضبوط ہاتھ میں چھپ گیا۔ جویریہ نے حیرت سے اس کی کھلی آنکھوں میں جھانکا ۔

اس کے چہرے پر طواف کرتی دران کی نگاہیں انگنت ان کہے جذبوں کو سمیٹے اس کے ہر نقش کو چھو رہی تھیں۔ وہ بہت کچھ کہنا چاہتا تھا۔ وہ اسے یوں کیوں دیکھ رہا تھا۔ جیسے کوئی اپنی بہت ہی قیمیتی چیز کو کسی کے حوالے کرتے ہوئے خوفزدہ ہو۔

جویریہ کی ریڑھ کی ہڈی میں عجیب سی سنسناہٹ دوڑی ۔ کیا کچھ غلط ہونے والا ہے؟ دل کیا چیخ چیخ کر اس سے پوچھ لے کہ تم میرے ساتھ یہ سب کیوں کر رہے ہو؟ جب چاہتے ہو اپنا بناتے ہو۔ جب چاہتے ہو آسمان پر بیٹھا دیتے ہو اور جب چاہتے ہو زمین پر پٹخ دیتے ہو۔

آہ لیکن ایسا کیسے پوچھ لیتی ۔ اگر اس نے کہہ دیا تم وہی ہو جس کو صرف میرے نام کی طلب تھی اور کچھ نہیں چاہیے تھا۔

نہیں وہ خود اپنی ہی نظروں میں کرنا نہیں چاہتی تھی۔ خواہشیں تو ویسے بھی رسوا کر دیتی ہیں مگر وہ ان خواہشات کا گلا گھونٹنے میں ماہر تھی۔

زندگی بہت رخ بدلتی ہے۔ کچھ رخ خوشگوار ہوتے ہیں اور کچھ بھیانک لیکن کچھ تو بالکل ناقابل یقین ہوتے ہیں۔ اور ناقابل یقین رخ حسین بھی ہوں تو دردناک ہوتے ہیں۔ یہ دیمک کی طرح آپکو کو کھانے لگتے ہیں۔ اندر سے کھوکھلا اور بنجر کر دیتے ہیں۔ دران کا محبت کا اظہار کرنا بھی اس کی زندگی میں ایسا ہی ایک ناقابل یقین رخ تھا۔ "چلیں ۔ "

دران کی آہستہ سی آواز پر اس نے گڑ بڑا کر نگاہ اٹھائی ۔ اس کی آنکھوں میں جھانکنا چاہا وہ نگا ہیں چرا گیا اور اب اس کا ہاتھ تھامے دروازے کی طرف بڑھ رہا تھا جبکہ وہ یونہی کسی چوبی بت کی مانند اس کے پیچھے چل رہی تھی۔

کمرے سے باہر رہداری راہداری سے باہر لاؤنج اور لاؤنج سے آگے راہداری وہ بنا اس کی طرف دیکھے بس اس کا ہاتھ تھامے چل رہا تھا۔

کہیں امید سی ہے دل کے نہاں خانے میں

ابھی کچھ وقت لگے گا اسے سمجھانے میں

موسمِ گل ہو کہ پت چھڑ ہو بلا سے اپنی

ہم کہ شامل ہیں نہ کھلنے میں نہ مرجھانے میں

ہم سے مخفی نہیں کچھ راہگزرِ شوق کا حال

ہم نے اک عمر گزاری ہے ہوا خانے میں

ہے یوں ہی گھومتے رہنے کا مرا ہی کچھ اور

ایسی لذّت نہ پہنچنے میں نہ رہ جانے میں

نئے دیوانوں کو دیکھیں تو خوشی ہوتی ہے

ہم بھی ایسے ہی تھے جب آئے تھے ویرانے میں

موسموں کا کوئی محرم ہو تو اس سے پوچھو

کتنے پت جھڑ ابھی باقی ہیں بہار آنے میں

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.