ہلکے شر بتی رنگ کی شرِب شراٹے کی آواز کے ساتھ بوتل کے منہ سے گرتی کانچ کے گلاس کو بھر رہی تھی۔
ہاروی نے گلاس بھرتے ہوئے نگاہ اوپر اٹھائی۔
ہاروی پروڈکشن کے اس جدید طرز کے آفس میں اس وقت تین نفوس موجود تھے۔ برھان بروس اور ہا روی ۔ وہ تینوں ایک منصوبے کا مکمل ڈھانچہ تیار کرنے کے بعد ایک دوسرے سے مل رہے تھے۔ ایک مکمل کامیاب منصوبہ اس دفعہ بھی برھان اور بروس نے مل کر تیار کیا تھا۔ برھان اپنی پہلی فلم سائن پر ایک بہت بڑی پارٹی دینے جا رہا تھا جو صرف بظاہر اس کی طرف سے دی گئی ایک پارٹی ہو گی۔
حقیقت میں یہ ایک پارٹی نہیں بہت صبر اور طویل انتظار کے بعد جویریہ کے لیے بچھایا گیا ایک جال تھا۔
مونٹاج میں منقد کی گئی یہ تقریب مکمل طور پر دران ملک کے ہاتھ سے اس لڑکی کو لے نکلنے کا ایک منصوبہ تھی جس میں سیون کے بھیجے گئے آدمی بھی شامل تھے۔
"تو کیا لگتا ہے درانگ اس لڑکی کو ساتھ لائے گا؟ "
ہارون کے سوال پر دائیں بائیں کاؤچ پر براجمان برھان اور بروس نے ایک نظر ایک دوسرے کی طرف دیکھا۔ ہاروی تین کانچ کے گلاسوں میں شر بتی محلول انڈیل چکا تھا۔
" بہت نا قابل یقین شخص ہے۔ مجھے اب بھی لگتا ہے کہ وہ شاید نہ آئے اور ہماری سا ری تیاری پر پانی پھر جائے گا ہاروی نے سوال کرنے کے بعد خود ہی جواب دیا اور ایک گلاس اٹھائے برھان کی طرف بڑھایا ۔ بھرا ن نے سر کو نفی میں ہلاتے ہوئے اس کی بات کی تردید کی۔
"وہ آئے گا۔ "
برھان کا لہجہ پر یقین تھا۔ ہارون کے ہاتھ سے گلاس تھامتا ہوا وہ پر اعتماد مسکرا رہا تھا۔
"اتنے یقین سے کیسے کہہ سکتے ہو؟ "
ہاروی نے بھنویں اچکائیں ۔ برھان پرسکون گلاس کو تھامے منہ سے لگانے کے بعد گھونٹ بھر رہا تھا۔ بروس بھی اب برھان کی طرف متوجہ تھا۔
"دران انکل یاور یعنی کے سبرینا کے والد سے بے پناہ محبت کرتا تھا اور اب اسی محبت کی بنا پر وہ سبرینا کی کوئی بات نہیں ٹا لتا اور جویریہ کی پارٹی میں شرکت کے لیے سبرینا ہی اسے رضامند کرے گی۔ "
"مطلب ہمیں مایوسی نہیں ہو گی۔ "
ہاروی نے بتیسی نکالی ۔ بروس کی آنکھیں بھی چمک اٹھیں ۔
"بالکل نہیں ہو گی۔ "
برھان کے یقین دلانے پر وہ دونوں ایک دوسرے کی طرف دیکھ کر مسکرا دیے۔ بروس چہک کر آگے ہوا۔ "تو پھر وقت ہوا جاتا ہے ایک عدد بلاسٹ کا۔ "
پرجوش لہجے میں کہتے ہوئے اس نے اپنے گلاس کو آگے کیا۔ باقی دونوں نفوس نے بھی اپنے گلاسوں کو ہوا میں اٹھایا اور تینوں گلاسوں کو ایک دوسرے کے قریب کیا۔
"بوم۔ م۔ م۔ م "
بروس کی آواز کے ساتھ گلاسوں کے ٹکرانے کی آواز تھی اور پھر تینوں کے فلک شگاف قہق ے ہاروی پروڈکشن کی در و دیوار میں گونج رہے تھے۔
***
کمرے کا دروازہ کھلنے پر اس نے دعا کی صورت چہرے پر رکھے ہاتھ ہٹائے اور گردن گھما کر درو ازے کی طرف دیکھا۔ دران سنجیدگی کا پیکر بنا ڈریسنگ روم کی طرف بڑھ رہا تھا گو کے وہ آج گھر ہی تھا لیکن کمرے میں نہیں تھا۔ کہاں تھا یہ نہیں پتا چلا ۔ وہ بہت بار کمرے سے باہر بھی گئی لیکن پتا نہیں چلا ۔ اب بھی وہ ڈھیلے سے ٹرائیوزر اور ہڈ میں ملبوس ڈریسنگ کی طرف جا رہا تھا۔
تیسرا دن ۔ ہاں آج تیسرا دن تھا اس کی اس بے رخی کا۔ وہ اس کی سوچ کے بالکل مطابق ردعمل ظا ہر کر رہا تھا۔
قرآن پڑھانے کی فرمائش کیا کردی وہ اسے پھر سے دیکھنا تک چھوڑ چکا تھا۔ وہی روکھا انداز وہی بات نہ کرنا۔ وہ مدھم سا مسکرا دی۔
جائے نماز سمیٹا اور سر پر بندھا سکارٹ ڈھیلا کیا۔ اٹھ کر کھڑی ہوئی تھی ہلکے کاسنی ریگ کی فراک پیروں کو چھونے لگی۔ چند منٹ کے انتظار کے بعد دران ڈریسنگ روم سے باہر آ یا تو ناچاہتے ہوئے بھی نگاہ اس پر پڑی جو پہلے سے ہی اس کی طرف دیکھ رہی تھی۔ فوراً نگاہیں چرا لیں۔ اپنے مخصوص لاپرواہی برتتے انداز میں صوفے کے قریب آیا تو جویریہ اس کے صوفے پر بیٹھنے سے پہلے اس کے سامنے آ کھڑی ہوئی۔
"کیا محبت کے یقین کے لیے ایسا کچھ مشکل مانگ لیا میں نے ؟ "
بے ساختہ کیے گئے سوال اور جویریہ کے یوں سامنے آنے پر وہ ایک پل کے لیے چونکا لیکن اگلے ہی پل نگاہیں اس کے چہرے پر جمی تھیں جو دران کا قد لمبا ہونے کے باعث چہرہ اوپر اٹھائے ہوئے تھی۔
"مشکل نہیں ناممکن ۔ "
سپاٹ لہجے میں مختصر جواب دیا۔ تین دن بعد آخر کو جویریہ نے ہی بلانے میں پہل کر دی تھی۔ جویریہ کی یقین حب کے لیے مانگی شرط وہ کسی صورت پورے کرنے کے لیے تیار نہیں تھا اور یہی وجہ تھی وہ چاپ اس کی طرف دیکھنا اسے بلانا چھوڑ چکا تھا۔
"محبت میں کچھ بھی ناممکن نہیں ہوتا۔ یہ دل لگی تھوڑی ہوتی ہے کہ ناممکن رستو ں کو دیکھ کر رستہ ہی بدل لیا جائے۔ "
"تو شاید پھر یہ محبت نہیں دل لگی ہی تھی۔ "
برجستہ روکھا جواب دیا۔ آنکھوں میں بے پناہ محبت لیے وہ زبان سے اپنی محبت کو دل لگی کا نام دیے یہ سوچ رہا تھا کہ شاید وہ اس کی بات پر یقین کر لے گی۔
"دران یہ غلط ہے۔ "
"کیا غلط ہے؟ "
"آپکا یوں پیچھے ہٹ جانا ۔ "
لہجہ پل بھر کو پھیکا پڑا۔ بے شک دران کا رویہ اس کی سوچ کے مطابق تھا لیکن اس کا یوں محبت کو دل لگی کہہ دینا اسے تکلیف دے گیا۔
" میں پیچھے تو نہیں ہٹا۔ محبت اب بھی ہے تم سے بس اب یقین نہیں دلانا تمہیں ۔ "
اس کی اتری صورت دیکھ کر فوراً اپنی پہلی بات کی تردید کی اور کمر کے دونوں اطراف میں ہاتھ دھر کر جویریہ کے چہرے پر سے نظر ہٹا کر سامنے دیوار پر گاڑی ۔
"آپ یہ کہنا چاہتے کہ آپ مجھ سے بھاگ رہے ہیں؟ "
جویریہ نے بھنویں اکٹھی کیے سوال کیا اور پھر گہری سانس خارج کرتے ہوئے خود ہی جواب دیا۔
"آپ مجھ سے نہیں خود کے اصل سے بھاگ رہے ہیں۔ "
"تم نہیں جانتی مجھے ؟ "
رخ موڑے پھر سے اس کی سیاہ آنکھوں میں جھانکا جو پر اعتماد مگر دلکشی کا سامان بنی اتنے قریب کھڑی تھی۔
"جان لینا اور محبت کرنا دونوں الگ الگ باتیں ہیں آج تک دنیا میں کسی کو جان کر محبت ہوئی ہے کیا؟ "
"تم پھر الجھ کس بات پر رہی ہو؟ "
"الجھ کر سلجھانا چاہتی ہوں سب ۔ "
"کیا سلجھانا چاہتی ہو؟ "
"جو آپ میں الجھا ہے۔ "
محبت بھرا لہجہ تھا۔ دونوں ایک پل کے لیے ایک دوسرے کی آنکھوں میں جھانکتے لمحے کو وقت کے سرکنے کے حوالے کر چکے تھے۔
"مجھے جان کر دم گھٹے گا اور جن الجھی گتھیوں کو سلجھانے بیٹھو گی وہی ہاتھوں سے لیٹ کر تمھاری کلائیاں کاٹ دیں گی۔ "
دران کا لہجہ اور سنجیدگی اب کسی کرب میں ڈوبا ہوا لگ رہا تھا۔
"خوش نصیبی ہو گی میری اگر یوں موت آئے۔ "
وہ بلا کی ڈھیٹ ثابت ہوئی تھی۔
"مجھے جاننا ہے سب ؟ "
"کیا ؟ "
دران نے آہستگی سے پوچھا۔
"آپ کا ماضی اللہ سے ناراضگی کی وجہ ؟ "
طمانیت سے کہتے ہوئے وہ اور قریب ہوئی اور پھر اس پتھر جیسے سینے پر سر رکھ دیا۔ ایک لمحے کو جیسے سب سمٹ گیا "میں ہی ہوں وہ دران ۔ بس اندر ہی اندر گھلنے کا وقت ختم ہوا۔ میں ہی ہوں وہ جس کے آگے آپ کو رونا ہے۔ آنکھیں موندے وہ دھیمی مگر مدھر آواز میں کہتی ہوئی اس کی بے ترتیب دھڑکنوں کو سن رہی تھی۔
ایک ۔۔ ۔ دو ۔۔ ۔ تین ۔۔۔ ۔ چار سکینڈ دران نے سختی سے بازو دبوچ کر ایک جھٹکے سے خود سے الگ کیا۔ وہ لڑکھڑا گئی۔
"جس لمٹ تک رکھ رہا ہوں وہیں تک رہو ۔ "
دانت پیستے سخت لہجے میں کہتا وہ دران بہت مختلف تھا۔ اب کی بار آنکھوں میں غصہ تھا۔ آخر کو کیوں؟ وہ پھٹی آنکھوں سے دران کو دیکھ رہی تھی۔
"پارٹی کے لیے تیار ہوجاؤ ہمیں جانا ہے۔ "
سپاٹ لہجے میں کہتا وہ آگے بڑھا سگریٹ اٹھایا اور آؤٹ ڈور کی طرف بڑھ گیا۔
دران کے ایسے روکھے لب و لہجے کی وہ ہر گز حقدار نہیں تھی ایک پل کے لیے اس کا وجود غیر محرک ہوا پھر آہستگی سے رخ موڑے اسکی طرف دیکھا جو شیشے کے اس پار تالاب کے کنارے پر چکر لگاتے ہوئے پریشانی سے پیشانی سہلاتا اب سگریٹ کے کش لگا رہا تھا۔
دران کا یہ مضطرب پن اور یہ روکھا لہجہ عجیب تھا لیکن نا جانے کیوں آج اس کے اس روکھے لہجے پر اس کا دل نہیں دکھا تھا بلکہ اسے پریشانی لاحق ہوئی تھی۔
دران کو بغور جانچتی نظروں سے دیکھتی وہ خود الجھ رہی تھی۔ وہ کسی بہت ہی بڑی پریشانی میں مبتلا لگ رہا تھا لیکن ایسا کیا ہو سکتا ہے جو اسے یوں پریشان کئے ہوئے تھا۔
شام کو برھان اور سبرینا نے تقریب رکھی تھی جہاں نا صرف ان کو مدعو کیا گیا تھا بلکہ سبرینا کے اصرار پر دران اس کو ساتھ لے جانے پر رضامند ہوا تھا۔
کتنے ہفتوں بعد وہ اس محل کی در دیوار سے باہر جا رہی تھی۔ اس کمرے کی ہر چیز سے لے کراس کی مہک تک سے اپنائیت ہو گئی تھی لیکن یہ اپنائیت اور یہ انسیت شیشے کی دیوار کے پار کھڑے اس شخص کی محبت سے کہیں کم تھی۔ ایسی محبت جو دران کے اس رویے سے ہر گز کم نہیں ہو سکتی تھی۔
محبت کبھی کم نہیں ہوتی جو کم ہو وہ محبت نہیں ہوتی۔ کم ہونے پر تو ایک دن سب ختم ہو جا تا ہے۔ سچی محبت ختم نہیں ہوا کرتی ہے وہ تو پروان چڑھتی ہے۔ ایک درجے کے بعد دوسرا درجہ پھر یونہی سفر طے کرتی رہتی ہے۔
محبت کے بعد عشق کا درجہ ۔ ہاں دران ملک میری محبت اب پروان چڑھ چکی ہے۔
آوٹ ڈور میں تیراکی کے تالاب کے پاس کھڑا وہ اب رخ دوسری طرف موڑ چکا تھا جہاں سورج آہستہ آہستہ شام میں ڈھلنے سے پہلے اپنی کرنوں کا رنگ بدل رہا تھا۔
***
بوسیدہ سے کمرے کی دو پٹ والی کھلی کھڑکی کے پار بجلی کی تاروں کا جال اور اس کے نیچے بھاگتے دوڑتے بچے ۔
ڈوبتا سورج اور کراچی کی رنگ بدلتا موسم سب پر پڑتی اس کی یہ نگاہ شاید آخری تھی۔
پچھلے ایک گھنٹے سے وہ یہاں بنا مقصد کھڑا تھا۔ ایک ہاتھ سیاہ پینٹ کی جیب میں ڈال رکھا تھا جبکہ دوسرے ہاتھ میں خاکی لفافہ تھا جو بند تھا۔
سب تیاری مکمل ہو چکی تھی اور آج رات کی روانگی تھی۔ گہری سانس لے کر ہاتھ میں پکڑا لفافہ کھولا ۔
"روانگی سے ایک دن پہلے آپ اس اینولیپ کو کھولیں گے۔ اس میں آپکا خفیہ نام درج ہے۔ یہ نام صرف آپ اور ہم جانتے ہوں گے اور جہاں بھی کوئی آپ کو اس نام سے پکارے گا سمجھ جائے گا وہ ہمارا بندہ ہے۔ "
ذہن میں ابراہیم خان کے کہے ہوئے الفاظ کی بازگشت گونج رہی تھی اور ہا تھ احتیاط سے لفافے کو کھول رہے تھے۔ خاکی لفافے میں ایک سفید کارڈ تھا جسے اس نے انگلی کی پوروں میں دبا کر باہر نکالا۔
سفید کارڈ کے بالکل وسط میں درج خفیہ نام کھر چنے کے لیے کہا گیا تھا۔ اس نے جلدی سے پینٹ کی جیب میں ہاتھ ڈالا اور چند سکینڈ کے بعد ہی اس کے ہاتھ میں ایک عدد سکہ تھا۔
کارڈ کو ہتھیلی پر رکھے احتیاط سے چھپے ہوئے حصے کو کھرچا اور جھاڑا سیاہ رنگ میں لکھا نام اب واضح تھا۔
"باسل "
***
سن انیس سو نواسی نومبر کی یہ حسین صبح اُسے یوں قسمت سے امریکہ لے آئی تھی۔ جہاز کے پہیے جیسے ہی زمین کی سطح کو چھونے کے قریب ہو رہے تھے اس کے ساتھ ہی اس کے دل کی دھڑکنیں بے ترتیب ہو رہی تھیں۔
جہاز سے اتر کر ایر پورٹ کے انتظار خانے تک کا سفر وہ حیرت سے ارد گرد دیکھتے ہوئے طے کر رہا تھا۔ سب کچھ نکھار سا ایک الگ جدید دنیا کا منظر پیش کر رہا تھا۔
گرے رنگ کی کھلے پائنچوں والی ڈریس پینٹ زیب تن کئے جسے تقریباً پیٹ کی ناف پر باندھ رکھا تھا۔ اس کے اوپر ہلکے نیلے رنگ کی ڈریس شرٹ پہنے وہ بائیس سال کا خوبصورت جوان اب بشاشت سے ارد گرد دیکھ کر مسکرا رہا تھا۔
انتظار خانے سے تھوڑا سا آگے بڑے سے جنگلے کے پاس تمام مسافر پار کھڑے ان کو لینے کے لئے پہنچے احباب اور رشتے داروں کو دیکھ کر خوش ہو رہے تھے۔
وہ اپنے بیگ کو کندھے پر ڈالے آہستہ آہستہ چلتا ہوا متلاشی نگاہیں ارد گرد دوڑا رہا تھا۔ چند سکینڈ کی توقف کے بعد ہی اسے اپنا مطلوبہ شخص سامنے دکھائی دیا جو پرجوش انداز میں اس کی طرف بڑھ رہا تھا۔
سفید شرٹ نیلی جینز میں ملبوس بتیس سالہ نوین ملک جتنا پرجوش اس کی طرف بڑھا رہا تھا اس سے کہیں زیادہ گرم جوشی میں بغل گیر ہوا۔ چند سکینڈ اسے یونہی گلے لگانے کےبعد اس سے الگ ہوا اور ہنستے ہوئے اسے دونوں کندھوں سے تھام لیا۔
"کیسے ہو؟ "
"کیسا لگ رہا ہوں ؟ "
اسفند ملک نے بھی جوابی پر جوش لہجے میں دانت نکالے سوال پر سوال کیا۔
"بہت خوب ۔ تم تو بالکل چاچو کی کاپی نکلے بھی بہت ہینڈسم اور ان تین سالوں میں کیا قد نکالا ہے۔ "
نوین نے محبت سے مسکراتے ہوئے تعریف کی۔ وہ اس تعریف پر پل پھر کو لجاجت سے مسکرایا ۔
"بس کریں نوین بھائی آپ سے تو کم ہی ہینڈسم ہوں۔ خود کو دیکھیں کہیں سے لگتا ہے کہ آپ بتیس سال کے ہیں؟ "
"ارے یہ تو بس اوپری چمچم ہے۔ اندر سے کھوکھلا ہوتا جا رہا ہوں۔ خیر چھوڑو یہ بتاؤ سفر کیسا رہا ؟ "
نوین نے ہاتھ کے اشارے سے اسے آگے بڑھنے کے لیے کہا۔ اسفند بیگ کو کندھے پر درست کرتا ہوا مقدمہ ہوا "سفر تو بہت اچھا رہا بس خوشی میں سو نہیں سکا۔ "
ہنستے ہو وہ دونوں ایرپورٹ کی راہداری سے آگے پارکنگ کی طرف بڑھ رہے تھے۔ کچھ دیر میں پارکنگ میں ایک قطار میں لگی گاڑیوں میں سے ایک گاڑی کے پاس نوین رک گیا۔ اس کے ہاتھ سے سامان کے کر گاڑی میں رکھنے کے بعد وہ خود ڈرائیونگ سیٹ کی طرف بڑھا جبکہ اسفند اب برابر کی قریب سیٹ پر بیٹھ چکا تھا۔
"گھر والے کیسے ہیں سب ؟ خط کا جواب دینے کا وقت ہی نہیں ہوتا اور جب تک یہاں سے خط پاکستان پہنچتا ہے یہاں کے حالات ہی بدل چکے ہوتے ہیں۔ "
نوین نے گاڑی سٹارٹ کرتے ہوئے ایک نگاہ اس پر ڈالی وہ سیٹ بیلٹ باندھ رہا تھا۔
" سب ٹھیک ٹھاک سلام کر رہے تھے آپکو سب آپ بتائیں کیسا جا رہا ہے کیفے ؟ "
متوازن لہجے میں سوال پوچھتا وہ اب نوین کی طرف متوجہ تھا جو گاڑی کو ریورس کر رہا تھا۔
"بہترین اب تو ساتھ ایک چھوٹا ہوٹل بنانے کے بارے میں سوچ رہا ہوں۔ "
"بہت خوب مطلب بزنس بڑھانے کے بارے میں سوچ رہے ہیں۔ "
اسفند نے پینٹ کی جیب میں ہاتھ ڈالتے ہوئے ستائش سے کہا اور پھر انگلی کے بیچ دبے کارڈ کو نوین کی طرف بڑھاتے ہوئے گویا ہوا۔
نوین بھائی یہ اس ایڈریس پر چھوڑ دیں مجھے ۔ "
"مطلب ؟ "
نوین نے سٹیرنگ کو تھامے بھنویں اکٹھی کیں ایک نگاہ کارڈ پر ڈالی اور پھر خفگی سے سامنے جما دی۔
"وہ میں نے ہوٹل کی بکنگ کروائی ہے۔ میں نے سوچا جس وقت تک کمپنی رہائش کا انتظام نہیں کر دیتی میں ہوٹل میں رہائش کر لوں ۔ "
"کر دی نہ غیروں والی بات ۔ میں تمہیں ہوٹل میں ہر گز نہیں جانے دوں گا۔ تم میرے ساتھ میرے گھر جا بس رہے ہو۔ "
"نوین بھائی ۔۔۔ ۔ "
اسفند نے تذبذب میں سرجھکایا
"ارے کیا نوین بھائی ۔ دو کمروں کا گھر ہے لیکن دل کہیں بڑا ہے میرا ۔ "
نوین نے خفگی ظاہر کی اور نگاہیں پھر سے سامنے جما دیں۔
"نہیں میں اس وجہ سے نہیں کہہ رہا ہوں۔ وہ دراصل جھجک ہے بھابھی " !
" اوہ اچھا کنزی کی وجہ سے جھجک ہے۔ بے فکر ہو جاؤ ۔ بہت خوش ہو گی تم سے مل کر ۔ بہت اچھی عادت کی با اخلاق ہے۔ "
"اچھا ۔ "
اسفند اب بھی تذبذب کا شکار تھا۔ نوین نے امریکہ میں ایک یہودی عورت سے شادی کر لی تھی۔ پاکستان میں تو ان لوگوں کو بس پچھلے سال اس نے خط میں لکھ بھیجا تھا کہ وہ نہیں شادی کر رہا ہے۔
نوین نے تو یہ خبر بہت عام سے انداز میں بھیجی تھی لیکن ملک ہاؤس میں اس خبر کی وجہ سے ایک طوفان برپا ہوا تھا۔ دستگیر بیگم کا خواب تھا کہ نوین ان کی بیٹی عصمت سے شادی کرتا لیکن و خواب اب خواب ہی رہ گیاتھا۔
"یہ رکھو اپنے پاس اپنی حب تم میرے گھر جا رہے ہو اور جب تک چاہو وہاں آرام سے رہ سکتے ہو۔ "
نوین نے ہاتھ بڑھا کر کارڈ تھامے اس کے ہاتھ کو نیچے کیا۔ اسفند نے سر جھکا کر اثبات میں سر ہلا دیا۔
***
انل سیاہ کوٹ پینٹ میں ملبوس سلیقے سے جل زدہ بالوں کی ایک طرف مانگ نکالے شیشے کے بنے کاوئنٹر پر کہنی ٹکا ئے کھڑا تھا۔ کاؤنٹر کے پار ریسیپشن لڑکی ہاتھ میں پکڑی رسید کے نمبر کو کی بورڈ پر ٹائپ کر رہی تھی۔
"سر یہ رپورٹ نمبر تو یہاں سے جا چکی ہے۔ "
لڑکی نے کاونٹر پر رسید رکھتے ہوئے نگاہیں انل کی طرف موڑے کہا۔ انل نے حیرت سے ماتھے پر شکن ڈالے۔ "کیا! کیا مطلب ؟ "
"جی سر ایک منٹ ۔ "
لڑکی نے ہاتھ سے اشارہ کیا اور پھر کاونٹر پر رکھے کی بورڈ پر پھر سے انگلیاں چلانے لگی۔ انل اسی طرح حیرت سے بھنویں سکیڑے بے یقین کھڑا تھا۔
دو دن پہلے وہ اور جیسیکا فیگر پرنٹ کے لیے ان کو وہ پیکٹ دے کر گئے تھے جس کے نتیجے کی رپورٹ آج نکلنی تھی۔ اسے اچھی طرح یاد تھا کہ وہ پیسے دران کے کہنے پر اسی نے لفافے میں ڈالے تھے لیکن اسے اس بات کی تسلی تھی کہ فیگر پرنٹس کے نتیجے کی رپورٹ لینے اسے ہی آیا تھا۔
دران نے اسے ایک آدمی کا تمام بائیو ڈیٹا درج کر کے ایک غلط رپورٹ تیار کر دی تھی جو اسے اب اصل رپورٹ کے ساتھ بدلنی تھی لیکن یہاں تو معاملہ ہی الٹ ہو گیا تھا۔
"سر مس جیسیکا فرینک ایک گھنٹہ پہلے یہاں سے رپورٹ لے جا چکی ہیں۔ "
لڑکی کی آواز پر انل نے چونک کر چہرہ اوپر اٹھایا۔ پل بھر میں ہی آنکھیں پھیل گئیں اور ماتھا بری طرح ٹھیکا ۔ " جیکسیکا " !
حیرت کا شدید جھٹکا تھا لیکن ساتھ ہی سچ کھل جانے کا خوف ۔
"سر کیا کوئی اور مدد کر سکتے ہیں؟ "
"نہ۔ ۔ نہیں شکریہ ۔ "
انل نے گھیر ہاٹ میں جواب دیا اور پلٹا بوجھل سے قدم لیب سے باہر جا رہے تھے جبکہ انگلیاں تیزی سے فون کی سکرین پر ٹپٹپا رہی تھیں۔
***
سنہری رنگ کا لیدر گاؤن نما فراک اس کی گندمی رنگت پر پہناوا بنا جچ رہا تھا۔ ہر دفعہ کی طرح وہ صرف نام کی مسز درانگ بنی اس خوبصورت کمرے کے ڈریسنگ روم میں قد آدم آئینے کے سامنے لگی آرام دہ کر سی پر براجمان تھی اس پر جھکی لڑکی پچھلے بیس منٹ سے اس کے چہرے کو کینوس سمجھ کر مختلف برش چلا رہی تھی۔ ڈھیلے سے ایک طرفہ جوڑے میں مقید بال جوڑے سے نکلیں گردن پر جھولتی لٹیں ۔ دلفریب جا ذب نظر میک اپ ۔ وہ کوئی کینوس نہیں تھی۔ جب
وہ یونہی کرسی کی پشت سے ٹیک لگائے آنکھیں موندے اور چہرہ اوپر اٹھاے بیٹھی تھی اچانک ناک کے نتھنوں میں دران کی مخصوص دلفریب خوشبو گھسی ۔ آنکھیں بند تھیں لیکن دل نے گواہی دی کہ وہ یہاں آیا ہے دران ہاتھ میں ایک چھوٹی سی سیاہ ڈبیا تھامے جیسے ہی ڈریسنگ روم میں داخل ہوا قدم نا چاہتے ہوئے بھی تھم گئے۔ وہ جو سادگی میں بھی دل کو اس دنیا کی سب سے حسین لڑکی لگتی تھی اس سنگ ہار میں تو وہ طلسم ہوشربا لگ رہی تھی۔
دران کی موجودگی کو محسوس کرتی ہوئی جہاں لڑکی سیدھی ہوئی وہاں جویریہ نے آہستگی سے آنکھیں کھولیں تو وہ قریب کھڑا اسے ہی دیکھ رہا تھا۔
نگاہوں میں موجزن بے پناہ محبت کا سمندر دوپہر کی بے رخی برتنے والی نگاہوں سے یکسر مختلف تھا۔ دران کی نگاہوں سے تصادم نے دل کی دھڑکنے کی رفتار کو کیا بڑھایا اس کی النبی پلکیں گالوں پر لرز کر جھک گئیں۔
دران نے فوراً خجالت سے نگاہیں چرائیں اور پھر ہاتھ میں پکڑی ڈبیا پاس کھڑی لڑکی کی طرف بڑھائی ۔
"یہ پہنانا ہے انہیں ۔ "
"اوکے سر ۔ "
لڑکی نے مسکرا کر ڈبیا ہاتھ میں تھا می تو جویریہ نے چونک کر پہلے سیاہ ڈبی اور پھر دران کی طرف دیکھا جو سپاٹ چہرے کے ساتھ پلٹ کر اب اپنی وارڈروب کی طرف بڑھ رہا تھا۔
لڑکی نے احتیاط سے ڈبی کو پاس پڑی میز پر رکھا اور جویریہ کے چہرے پر پھر سے برش چلانے لگی۔ چند سکینڈ کے بعد اس نے جویریہ کو چہرہ سیدھا کرنے کے لیے کہا اور خود میز پر رکھی ڈبیا کو اٹھایا۔
دران اب کوٹ پہن چکا تھا۔ سپاٹ چہرہ جھکائے گہرے بھورے گرم کوٹ کی آستین کو تھامے کف لنک لگاتا وہ یہاں اس کی اور لڑکی کی موجودگی سے حد درجہ بے نیازی برتے ہوئے تھا۔
لڑکی نے جیسے ہی سیاہ لیدر کی ڈبیا کو کھولا چاندی رنگ کے چھوٹے سے کانوں میں پہننے والی چکور شکل کی بالیاں تھیں جن پر بہت چھوٹ نفیس سفید نگینے جڑے تھے۔ کانوں کی ان جدید طرز کے بالیو ں کی گرد ڈبی میں ایک عدد چوڑی نما بڑسیلب بھی موجود تھا جو اسی طرح چکور شکل کا تھا اور اس پر بھی اسی طرز کے نگینے جڑے تھے۔
میک اپ آرٹسٹ اب بالی کو اس کے کان میں پہنا کر ان کے لاک کو بند کرنے کی کوشش میں تھی۔ وہ اس کے کانوں کے پاس جھکی بار بار بالی کو نکال کر پھر سے پہنا رہی تھی۔
"کیا ہوا کیا مسئلہ ہے؟ "
دران کی آواز پر جہاں وہ لڑکی سیدھی ہوئی وہاں جویریہ نے بھی نگاہ دران پر اٹھائی ۔ بھنو یں اکٹھی کیے وہ لڑکی سے اس کی الجھن کی وجہ پوچھ رہا تھا۔
"سر اس کا لاک بہت عجیب ہے بہت کوشش کے باوجود مجھ سے نہیں لگ رہا ہے۔ "
لڑکی نے شرمندہ لہجے میں اپنی پریشانی کا جواز بتایا۔
"مجھے دیں یہ اور ہٹیں پیچھے ۔ "
دران نے ہتھیلی کھولتے ہوئے سامنے کی۔ لڑکی نے ہاتھ میں پکڑی بالی دران کے ہاتھ پر رکھی۔
"کیا ان کی تیاری مکمل ہو چکی ہے؟ "
بال یوں کو ہاتھ میں رکھے آبرؤ اچکائے لڑکی سے سوال کیا۔
"جی سر بس یہ زیورات ۔۔۔ ۔ "
"آپ جا سکتی ہیں یہ میں کر لوں گا۔ "
دران نے سپاٹ لہجے میں حکم دیا تو لڑکی نے سر کو اثبات میں ہلایا اور اپنے بیگ کو اٹھا ئے دروازے کی طرف بڑھ گئی۔ اس کے جانے کے بعد دران نے ہاتھ میں پکڑی بالی کو انگلی کی پور میں گھمایا اور آنکھوں کو چندھی کئے دیکھا۔ پھر حیران بیٹھی جویریہ کی حالت سے بے نیازی برتے جھکا ۔ آہستگی سے اس کی کان کی لو کو تھاما ۔
جیسے ہی دران کی انگلیوں نے کان کی لو کو چھوا وہ جو مجسم بنی بیٹھی تھی پورا وجود دل بن کر دھڑکنے لگا۔ دران نے ایک سکینڈ میں لاک کو بند کیا اور پھر اس کے دوسرے کان کی طرف جھکا ۔ اب کی بار جویریہ نے آئینے میں عکس کو دیکھا۔ اس کے پیچھے کھڑا وہ دران ملک ہی تھا جو اس کے کان میں بالی پہنا رہا تھا۔ کیا تھا وہ ؟ پل میں کچھ اور پل میں کچھ ۔
دوپہر کو اسے خود سے الگ کرتا ہوا اور اب اس پر جھکا اسے زیور پہناتا ہوا۔ کیا دران کا یہ روپ بھی ہے؟ حیرت در حیرت تھی۔ دونوں کانوں کی لو میں جھولتی وہ بلیاں بہت چھوٹی تھیں لیکن وہ کان کی لو کو جکڑے کان کی ہڈی پر ایک بیل کی طرح چڑھ رہی تھیں۔
"ہاتھ آگے کرو۔ "
دران کی آواز پر سٹپٹا کر اس نے اوپر دیکھا وہ اب ہاتھ میں چاندی رنگ کرا تھامے کھڑا تھا۔ جویریہ نے سراسیمگی میں بازو اوپر اٹھایا تو اس نے آہستگی سے کلائی تھامی اور ہاتھ میں پکڑا وہ کرا کلائی میں گھما کر اس کے لاک کو بند کیا۔ دران کے موبائل پر بجتی رنگ ٹون پر وہ اس کے بازو کو یونہی ہوا میں چھوڑ کر دور ہوا اور پھر فون کان سے لگائے دروازے کی طرف بڑھ گیا۔
"ہیلو ہوں بولو "
فون کان سے لگائے آگے بڑھتا وہ ڈریسنگ روم سے باہر نکل گیا تھا جبکہ وہ اب بھی وہیں ور طہ حیرت میں مجسم بنی خود کو آئینے میں دیکھ رہی تھی۔
وہ ہر مقام سے پہلے وہ ہر مقام کے بعد
سحر تھی شام سے پہلے سحر ہے شام کے بعد
ہر انقلاب مبارک ہر انقلاب عذاب
شکست جام سے پہلے شکست جام کے بعد
مجھی پہ اتنی توجہ مجھی سے اتنا گریز
مرے سلام سے پہلے مرے سلام کے بعد
چراغ نرم ستم ہیں ہمارا حال نہ پوچھ
جلے تھے شام سے پہلے بجھے ہیں شام کے بعد
یہ رات کچھ بھی نہیں تھی یہ رات سب کچھ ہے
طلوع جام سے پہلے طلوع جام کے بعد
وہی زباں وہی باتیں مگر ہے کتنا فرق
تمہارے نام سے پہلے تمہارے نام کے بعد
حیات گری شبنم حیات رقص شرر
ترے پیام سے پہلے ترے پیام کے بعد
ؔ یہ طرز فکر یہ رنگ سخن کہاں قابل
ترے کلام سے پہلے ترے کلام کے بعد