Chapter 36: باب 36

دھاڑ کی آواز پر کمرے کا دروازہ کھلا ۔ وہ جو کچھ دیر پہلے ہی دروازے سے دوری ہوئی تھی۔ پھٹی پھٹی آنکھوں سے اپنے سامنے شرب میں دھت کھڑے شخص کو دیکھ رہی تھی۔

لی تاؤ اسے اپنے گاؤں میں لے آیا تھا اور آتے ہی ایک کمرے میں بند کر دیا تھا۔ آج دوسرے دن ہی وہ اس کے کمرے میں کسی آدمی کو بھیج چکا تھا۔ آدمی خباثت سے مسکراتا ہوا اور لڑلکھڑاتے قدموں کو سنبھالتا ہوا اس کی طرف بڑھ رہا تھا۔

آدمی کے اپنی طرف بڑھتے قدموں سے وہ کمر پر بندھے ہاتھوں میں پکڑے کا نئے (فورک) پر گرفت مضبوط کر رہی تھی جو اس نے کچھ دیر پہلے لی تاؤ کی اس آدمی کے ساتھ گفتگو سینے ہی پلیٹ میں سے اٹھا لیا تھا۔

وہ کچھ دیر پہلے ہی کمرے میں موجود کھڑکی کے باہر اپنے دوپٹوں کو بھی باندھ چکی تھی۔ لی تاؤ کو اس کھڑکی سے کوئی خدشہ شاید اسلیے نہیں تھا کہ کھڑکی کے پار نیچے گہری کھائی تھی کیونکہ یہ مکان اونچی پہاڑی پر تھا۔

آدمی جیسے ہی اس کے قریب پہنچا اس نے فوراً پہلا وار اس کی ران پر کیا کانٹے کے اس کی جلد میں پیوست ہوتے ہی اس نے اس پر اور وزن ڈالا۔ وہ فلک شگاف چیخ لگا کر جیسے ہی لوٹ پوٹ ہوا اس نے فوراً بند دروازے پر ایک نگاہ ڈالی اور کھڑکی کی طرف بھاگی ۔

***

کمرے کا دروازہ کھلنے کی آواز کے ساتھ ہی جویریہ نے کھلی آنکھیں زور سے بند کیں۔ تو آ حر وہ کمرے میں آ ہی گیا۔ وہ کمفرٹر کو سر تک تانے بیڈ پر لیٹی اسی کے آنے کے انتظار میں تھی جو تقریب کے بعد سے نظر نہیں آیا تھا۔ کمرے میں آ کر وہ کپڑے تبدیل کرنے کے فوراً بعد بستر میں لیٹ تو گئی تھی مگر آج رات نیند کس کو آ سکتی تھی۔ عجیب بے کلی تھی۔ بے چینی ۔ وہ کمرے میں آئے گا تو کیا بات ہو گی؟ اسے رونے کی وجہ کیا بتاؤں گی؟

دران کے قدموں کی چاپ بیڈ کی طرف آتی ہوئی محسوس ہوئی وہ شاید اب بیڈ کے پاس اس کے سر پر کھڑا تھا۔

دل پوری رفتار سے دھڑک رہا تھا۔ گال تپنے لگے۔ سانس ایک گئی۔

انل نے ٹھیک کہا تھا۔ اسے جویریہ سے اس کے رونے کا سبب پوچھنا چاہیے۔ یہی سوچ کر کمرے میں آتے ہی پہلی نگاہ بیڈ پر پڑی وہ سو چکی تھی شاید لیکن پھر بھی تصدیق کے لیے وہ پاس آیا تو چہرہ کمفرٹر میں چھپا تھا لیکن انداز سے صاف ظاہر تھا وہ سو گئی ہے۔

پلٹا اور مایوسی سے قدم صوفے کی طرف بڑھا دیے۔ صوفے پر لیٹے چھت کو گھورتے ہوئے ذہن بار بار اسی منظر کو دہرا رہا تھا جب وہ سارے فاصلے مٹائے اس کے گلے لگی ہوئی تھی۔ قریب کا وہ لمحہ چاہے اچانک ہی میسر آیا تھا مگر وہ ہمت کو بڑھا گیا تھا۔

کمرے میں کلاک کی یک یک کے ساتھ وقت گزر رہا تھا۔ جیسے ہی چار بجے میز کے اطراف پر پڑے جویریہ کے موبائل پر بجتی گھنٹی پورے کمرے میں گونج گئی۔ تہجد کی نماز کے لیے بجتے آلار منے خاموش کمرے میں خلل پیدا کیا تو دران نے جلدی سے کھلی آنکھیں زور سے بند کیں۔ یقین تھا کہ اب وہ نماز کے لیے ضرور اٹھے گی۔ جویریہ نے کمفرٹر کو چہرے پر سے ہٹایا اور کہنی کے بل تھوڑا سا اوپر ہو کر چور نگاہ صوفے پر ڈالی دران شلوار قمیض میں ملبوس ہی صوفے پر سو رہا تھا۔

شکر کا سانس لیتی اٹھی اور وضو کے لیے قدم ریسٹ روم کی طرف بڑھا دیے۔ پتہ نہیں کیوں اس کا سامنا کرنے کی ہمت نہیں تھی۔ دران نے ریسٹ روم کا دروازہ بند ہونے کی آواز پر پھر سے آنکھیں کھولیں ۔

دل اور دماغ ایک بات پر متفق ہو چکے تھے۔ اسے جویریہ سے اس کے رونے کی وجہ جانتی تھی۔ چند منٹ کے بعد دروازہ کھلا اور وہ سر پر سکارف گھماتی جائے نماز ہاتھ میں تھامے بیڈ کے اطراف میں موجود جگہ کی طرف جاتی دکھائی دی۔

دران نے پوری آنکھیں کھول لیں۔ ہلکے مسٹرڈ گاؤن نما فراک میں ملبوس جائے نماز پر کھڑی وہ اب نماز پڑھ رہی تھی۔ پرسکون معصوم چہرہ جو دل میں اتر رہا تھا اس کے اندر کی دنیا یکسر بدل چکا تھا۔

چند منٹ کے توقف کے بعد وہ دعا کے لیے ہاتھ اٹھائے ہوئی تھی۔ دران اپنی جگہ سے اٹھا اور ننگے پاؤں چلتا اس کے قریب آیا۔

دران کے قریب آتے ہی دعا مانگتے ہاتھ کانپ گئے۔ وہ سر پر کھڑا تھا اور پھر ایکدم سے اس کے پاس فرش پر آلتی پالتی مارے بیٹھ گیا۔

وہ بہت قریب بیٹھا تھا۔ اس کا گہری نظروں سے دیکھنا دل دھڑکا رہا تھا۔ جویریہ نے آہستگی سے دعا صورت کھلے ہاتھ چہرے پر پھیرے اور چہرہ اس کی طرف گھمایا ۔

آنکھیں اس کی گہری کھلی آنکھوں میں جھانک گئیں۔ وہ بس خاموش بیٹھا مسلسل دیکھ رہا تھا۔ اتنا قریب بیٹھا تھا کہ اگر وہ اٹھتی تو سر دران کے سر سے ٹکرا جاتا۔ جویریہ نے پلکیں گرائیں تھوک نگل کر جھکی نگاہیں پھر سے اٹھائیں۔

"کیا ہوا؟ ایسے کیوں دیکھ رہے ہیں؟ "

"تم روئی کیوں تھی؟ "

فوراً اس کے سوال پر سوال کیا انداز ایسا تھا جیسے اس کے بس بولنے کا منتظر تھا۔ دل پھر پھڑانے لگا گود میں رکھے ہاتھ کانپ گئے۔

"آپ نے گلے کیوں لگایا ؟ "

پھیکی سی آواز میں سوال کیا اور نگاہیں جھکا لیں۔ چہرے پر ہوائیاں اڑ رہی تھیں۔ دران کی نگاہیں ساری ہمت ختم کر رہی تھیں۔

"پہلے سوال میں نے کیا ہے؟ "

بڑے رعب سے کہا۔

"آپکے سوال کا جو جواب ہے وہ لڑکیاں پہلے نہیں دیا کرتیں ۔ "

دھڑکتے دل کے ساتھ برجستہ جواب دیا۔ نگاہیں جھکی تھیں۔

"تم لڑکی نہیں بیوی ہو میری ۔ "

دھڑکتے دل کے ساتھ گھمبیر لہجے میں جواب دیا۔ آج یہ سب کہنے میں کوئی عار نہیں تھی۔ جویریہ نے چونک کر سر اوپر اٹھایا۔ نگاہوں کا پھر سے تصادم ہوا۔ دران کی محبت سے لبریز آنکھیں کسی صورت جھوٹی نہیں تھیں پر آہ یہ دل کیسے یقین کرے۔

"صرف دکھاوے کی۔ "

پھیکے لہجے میں جواب دیا۔

"لیکن نکاح تو سچ میں کیا ہے نہ "

"اس نکاح کو تسلیم تو نہیں کیا کبھی ۔ "

"اگر کہوں کر لیا ہے۔ "

دران کی بات پر وہ جو ترکی با ترکی جواب دے رہی تھی ساکن ہوئی لیکن خاموشی چند سکینڈ کی تھی۔

"یقین نہیں کروں گی۔ "

آنکھوں میں جھانک کر کہا اور فوراً نگاہیں پھر سے جھکا لیں۔

"بے یقینی کی وجہ ؟ "

دران آنکھوں میں جھانکتا جذب میں بول رہا تھا۔

"میرا عام ہونا اور آپ کا خاص ہونا ۔ "

آہستگی سے نظریں چراتے ہوئے کہا۔ ہاتھوں کی انگلیاں اب سکارف کے کونے کو تھامے ہوئے تھیں۔

"کیسے سوچ لیا کہ تم عام ہو اور کیسے کہہ سکتی ہو کہ میں خاص ہوں "

دران تو جیسے آج اس سے اس سارے سوال جواب کرنے کے لیے بیٹھا تھا۔

"سوچنے اور کہنے سے کیا ہوتا ہے سب سامنے تو ہے۔ "

نظریں چرائیں دران کی نگاہیں اب اس کی آنکھوں میں دیکھنے نہیں دے رہی تھیں۔

"ضروری تو نہیں جو سامنے ہو وہ ہی سچ ہو۔ "

محبت سے جواب دیا۔ جویریہ نگاہیں جھکائے بیٹھی تھی۔

"چلو اب بتاؤ روئی کیوں تھی؟ "

اپنایت بھرا لہجہ تھا۔

"تکلیف ہو رہی تھی۔ "

"کس بات کی تکلیف ؟ میں تو سب ڈرامہ کر رہا تھا۔ تم نے خود کہا تھا کہ تم اب اس قید سے رہائی چاہتی ہو۔ " "نہیں چاہتی۔ "

برجستہ جواب دیا۔ سب تھم گیا۔

"میں نہیں چاہتی یہاں سے جانا ۔ میرا کوئی بھی نہیں اس دنیا میں۔ ماں باپ مجھے مسلمان ہونے کے بعد قبول نہیں کریں گے۔ مجھے صرف اپنا نام دے دیں اور نہیں رکھ لیں۔ میں ساری عمر نہیں رہوں گی کبھی تنگ نہیں کروں گی۔ کبھی بات نہیں کروں گی۔ مجھے طلاق نہیں چاہیے۔ "

وہ سر جھکائے دلگیر لہجے میں کہہ رہی تھی۔ دران کے دل کو جیسے کسی نے مٹھی میں لیا۔ اوہ تو صرف یہ وجہ ہے۔ گھٹن پھر سے بڑھنے لگی۔

"صرف یہ وجہ تھی۔ "

کرب زدہ لہجے میں سوال کیا۔

"ہاں ۔ "

اس کی ہاں نے دل پر بہت کاری ضرب لگائی ۔ دل بجھ گیا اور چہرہ دھواں دھواں ہوا۔

"وعدہ ہے تم سے تمھیں کبھی کوئی تکلیف نہیں آنے دوں گا۔ تمہیں طلاق کے بعد بھی مکمل سکیورٹی ملے گی اور ایک گھر جہاں تم چاہو یہاں یا پاکستان ۔ "

خود پر ضبط کیے وہ بمشکل الفاظ ادا کر رہا تھا۔ جویریہ نے تڑپ کر چہرہ اوپر اٹھایا۔

"نہیں میں نہیں رہنا چاہتی ہوں۔ مجھے طلاق نہیں چاہیے۔ "

مضطرب نگاہیں دران کے اداس چہرے پر گھماتے ہوئے کہا۔

"کیوں نہیں چاہیے جب مجھ سے کچھ حاصل ہی نہیں تو صرف میرے نام کو لے کر کیا کرو گی۔ "

دران نے زبردستی مسکراہٹ چہرے پر سجا کر کہا۔ وہ پھر سے آنکھوں میں پانی بھر کر بیٹھی تھی۔

"تمہیں زندگی گزارنی نہیں جینی ہے۔ مجھے یقین ہے کوئی اچھا مسلمان لڑکا تمہارا ہاتھ تھام لے گا۔ "

"میں مر جاؤں گی۔ "

گھٹی آنسووں میں رندھی آواز تھی۔ دران نے حیرت سے اس کی طرف دیکھا۔

"خود سے الگ کرو گے تو مر جاؤں گی۔ "

وہ رو رہی تھی۔ زکام زدہ آواز آنسووں کا گلا گھونٹتی بمشکل ادا ہو رہی تھی۔

"مہ۔ ۔ میں بہت محبت کرتی ہوں آپ سے بہت زیادہ اور اب سے نہیں بہت سالوں سے۔ شاید ہماری پہلی ملاقات کے بعد سے۔ "

وہ ایک کے بعد دوسری بات کر رہی تھی۔ دران اس کے چہرے کو دیکھتا اس لمحے کے قید میں تھا۔

" ہمارا ملنا کوئی اتفاق نہیں تھا۔ میں نے آپ کو بہت بہت مانگا تھا۔ ہر پل ہر دعا میں۔ تہجد میں ہر نماز میں۔ " دران کے لب مسکرا دیے جب کے آنکھیں نم تھیں۔

"میں جانتی ہوں میں آپ کے معیار کی نہیں ہوں۔ میں معمولی ہوں اس لیے کبھی بھی آپ سے سی محبت کیا طلبگار نہیں ہوئی۔ "

وہ روہانسی آواز میں کہتی سر جھکائے ہوئی تھی۔ اس کی اس بات پر در ان نے ماتھے پر شکن ڈالے۔

"مجھے بس خود سے الگ نہیں کریں۔ "

وہ رو رہی تھی۔ دران کو اس کا ہر آنسو اپنے دل پر گرتا محسوس ہو رہا تھا۔

"اگر میں کہوں کہ تم نہیں بلکہ میں تمھارے قابل نہیں تو ؟ "

تحیر سی سیاہ پتلیوں والی آنکھیں کھولے وہ دران کے چہرے پر چھائی اداسی کو دیکھ رہی تھی۔ دران کے وجہیہ چہرے کا عکس سکڑتی پتلیوں میں بدل کر ایک یاد کو واضح کر رہا تھا۔

یہ وہی اداسی تھی جو آج سے سات سال پہلے اس نے چھت پر اس کے چہرے پر دیکھی تھی۔ وہ جو اس کے لیے ایک تکمیل تھا۔ اس کے سامنے بیٹھا یہ کہہ رہا تھا کہ ہواس کے قابل نہیں ہے۔

"یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ آپ میرے قابل نہ ہوں۔ میری نظر سے کبھی خود کو دیکھیں تو آپ کو خود سے عشق ہو جائے۔ "

وہ پل بھر کو منجمند ہوئی لیکن اگلے ہی لمحے اس کی آنکھوں میں جھانکتے ہوئے پرعزم لہجے میں جواب دیا۔ دران نے حیرانگی سے اس کیج طرف دیکھا۔ محبت کی دعوی دار بہت دیکھیں تھیں لیکن دل آ اس کے اظہار پر اتنی خوشی کیوں محسوس کر رہا تھا۔ آہ ۔۔۔ ۔ لیکن وہ انجان تھی ہر بات سے ایسی ہر بات سے جس میں وہ خود سے بھی نگاہ ملاتے خوف کھاتا تھا۔

" اور میری نظر سے اگر مجھے دیکھو گی تو مجھسے دور ہو جاؤ گی۔ مجھے چھوڑ دو گی۔ اپنے فیصلے پر پچھتانے لگو گی۔ " دران کی آواز کا ٹھہراؤ اب کرب میں تبدیل ہوا۔ جہاں دل جویریہ کے اقرار پر جھوم رہا تھا وہاں ذہن آنے والے وقت سے ڈر کر انگنت وسوسے اٹھا رہا تھا۔

"ایسا کبھی ہو نہیں سکتا کہ میں خود سے آپ کو چھوڑ جاؤں لیکن اگر آپ یہ رشتہ ختم کر دیں گے تو شاید الگ ہو جاؤں گی پر دل سے محبت ختم نہیں ہو گی۔ "

وہ سر جھکائے زکام زدہ لہجے میں اپنے دل کی ہر بات آج اسے بتا رہی تھی۔ وہ کتنی بہادر تھی ہر بات کہہ رہی تھی۔ وہ نہیں تھا بہادر ۔ وہ بظاہر آہن کی طرح مضبوط نظر آنے والا مگر ایک بزدل شخص تھا۔

"میری حقیقت میں ایسی کڑواہٹ ہے کہ تم اسے برداشت نہیں کر سکو گی۔ "

الم میں کہتا وہ نگاہیں بے اختیار اس کی اٹھتی نگاہوں سے چرا گیا۔

"میں نے کب کہا کہ مجھے آپ کو برداشت کرنا ہے۔ مجھے تو آپ کے ساتھ رہنا ہے بس ۔ "

"جانتی ہو میرا غصہ کیسا ہے؟ "

دران نے لب بھینچے پھر سے آنکھوں میں دیکھ کر پوچھا۔ وہ کیا اسے اپنے ساتھ سے ڈرار ہا تھا۔ آخر کو وہ چاہتا کیا تھا۔ الجھن بڑھنے لگی۔

"جانتی ہوں۔ "

وثوق سے جواب دیا۔ نگاہیں پھیر یں اور سپاٹ لہجے میں گویا ہوئی۔

"دیکھیں میں نے آپ کو اپنی کمزوری سے اس لیے آگاہ نہیں کیا کہ آپ میرے حوصلے پست کر یں۔ مجھے آپ کا غصے آپ کی کڑواہٹ سب برداشت ہے۔ میں نے کب کہا کہ جیسی محبت میں آپ سے کرتی ہوں۔ مجھے آپ سے بھی ویسی ہی محبت اور توجہ کی طلب ہے۔ "

اس کے لہجے میں ایکدم سختی عود آئی۔

"آپ کیوں مجھے یہ بتا رہے ہیں کہ آپ میرے قابل نہیں ہیں۔ میں نے کب آپ سے پوچھا ؟ میں تو بس بھیک مانگ رہی ہوں آپ سے۔ آپ کے ساتھ کی۔ آپ کے نام کی اور کچھ بھی نہیں چاہیے۔ "

جویریہ پیشانی پر شکن ڈالے کانپتی آواز میں کہہ رہی تھی۔ وہ جو ذہن میں اٹھتے وسوسوں کی وجہ سے دل کے جذبات کو دبا رہا تھا اس کی کانپتی آواز پر بے اختیار گویا ہوا۔

"لیکن میں تمہیں اس ساتھ اور نام کے علاوہ اور بہت کچھ دینا چاہتا ہوں۔ "

گھمبیر آواز پر جویریہ نے چونک کے سر اوپر اٹھایا۔ وہ پہلے والی سنجیدگی بھلائے اب گہری محبت پاش نگاہوں سے دیکھ رہا تھا۔

"پوچھو اب اپنا سوال کہ باہر میں نے تمہیں گلے کیوں لگایا تھا؟ "

آہستگی سے سوال پوچھنے کا حکم دیتا وہ اس کی رہی سہی ہمت کو ختم کر رہا تھا جو اس کی معنی خیز نگاہوں سے کم ہو رہی تھی۔ وہ گنگ اس کی طرف دیکھ رہی تھی۔

سکارف کی گرفت گلے پر ڈھیلی ہو چکی تھی بالوں کی آوارہ سی لب اب گال چھو رہی تھی۔ دران کی نگاہوں میں امڈ تا محبت کا سمندر ایک سحر میں جکڑ رہا تھا۔

"پوچھو بھی۔ "

دران نے اس کی گال پر جھولتی لب کو انگلی کی پور سے چھو کر آہستگی سے سرگوشی کی تو وہ کسی روبوٹ کی مانند سرعت سے گویا ہوئی۔

"آپ نے مجھے گلے کیوں لگایا تھا؟ "

"تکلیف ہوئی تھی۔ "

برجستہ جواب دیا۔ نگاہیں جویریہ کے چہرے کا نر ما ہٹ سے طواف کر رہی تھیں۔ وہ پلکیں اٹھائے بت کی مانند بیٹھی تھی۔ یہ لمحہ اتنا دلفریب تھا کہ دل دماغ کے ہر خوف کو بھول کر بس ان جذبات کی رو میں بہنے لگا۔

"کس بات کی تکلیف ؟ "

پھیکی سی آواز میں بمشکل سوال کرتی وہ پلکیں لرز اتی اب اس کی دھڑکنوں کو بے ترتیب کر رہی تھی۔ ان انوکھے احساسات میں عجیب لذت تھی۔

"تمھاری آنکھ سے بہتے آنسو نے مجھے تکلیف دی۔ "

ہاتھ بڑھا کر آہستگی سے اس کی لرزتی پلکوں کو انگوٹھے کی پور سے چھوا ۔ جویریہ کا گلال ہوتا چہرہ لرزتی پلکیں اور گھبرائی سے کیفیت ۔ آج سے پہلے اسے کبھی اس روپ میں نہیں دیکھا تھا۔

"کیوں ؟ "

گھٹی سی آواز میں وہ بمشکل اس سے تکلیف ہونے کا سیب پوچھ رہی تھی۔

"انل نے کہا مجھے تم سے محبت ہو گئی ہے۔ "

مبہم سی مسکراہٹ نے دران کے لبوں کا گھیراؤ کیا۔

"جھوٹ ۔ "

مجسم میں سے فوراً لرزتی آواز آئی۔

"میں جھوٹ صرف ادکاری کرتے ہوئے بولتا ہوں اور یہاں اس وقت کوئی کیمرہ نہیں۔ "

ہلکی سی شرارت سے کمرے کی تنہائی پر نگاہ دوڑائی ۔

"انل کو لگا یہ محبت ہے اور آپ مان گئے۔ کیا پتا آپ کو صرف ترس آ رہا ہو مجھ پر۔ "

بے یقین لہجہ ۔

"ترس تو میں خود پر بھی کبھی نہیں کھاتا اور ترس تو کمزور پر کھایا جاتا ہے تم کمزور تو نہیں ہو۔ "

"مگر اب تو ہوں۔ "

اداس لہجے میں جواب دے کر سر مزید جھکا لیا۔ گلال چہرے پر چھائی اداسی دران کے دل پر بوجھ بڑھانے لگی۔ "دیکھو نہ تم کتنی بہادر ہو آرام سے اظہار کر گئی اور مجھے تو یہ تک نہیں پتا محبت کا اظہار کیسے کیا جاتا ہے؟ اس سے پہلے کبھی کسی سے کی ہی نہیں۔ "

سچے جذبات میں ڈوبا لہجہ تھا۔ معصومیت کی انتہا تھی۔

"فکر نہ کریں ہو جائے گی اور جب ہو گی تو اظہار خود بخود ہو جائے گا۔ "

اداس سے لہجے میں سر جھکائے دران کی محبت پر مکمل بے یقینی کی مہر لگائی ۔ دران نے ایکدم سے اس کی ٹھوڑی کے نیچے ہاتھ رکھے چہرہ اوپر اٹھایا۔

"ہو تو گئی ہے اور کیسے ہوگی۔ "

اب کی بار لہجے میں کسی قسم کی کوئی بھی ہچکچاہٹ نہیں تھی۔ آخر کار دل جیت گیا۔ جذ بات کے ابھرتے سمندر نے ذہن کے وسوسوں کو سمندر کی تہوں میں دھکیل دیا۔

"نہیں یہ محبت نہیں ہے۔ "

دران کی ہاتھ پر دھرے چہرے پر نگاہیں اٹھانے کی ہمت نہیں تھی اور محترمہ اب بھی محبت پر یقین سے انکاری تھیں۔ وہ آہستگی سے مسکرایا ۔ پھر اس کے چہرے کو یونہی تھامے جذب میں کہا۔

"یقین نہیں کیا؟ "

"نہیں ۔ "

مجسم فوراً بول اٹھا۔

"مجھے تو دلانا بھی نہیں آئے گا۔ "

"تو مت دلائیں ۔ "

"کیوں نہ دلاؤں ۔ "

بے ساختہ مسکراہٹ دبائی ۔

"کیونکہ مجھے نہیں آئے گا یقین ۔ مجھ پر یہ احسان بہت ہے کہ آپ مجھے نہیں چھوڑیں گے۔ اپنی ربردستی کی محبت کا قرض دار مت کریں۔ "

سپاٹ لہجے میں جواب دے کر آہستگی سے دران کا ٹھوڑی کو تھاما ہاتھ ہٹا یا۔ نہ جانے کیوں مگر دل واقعی یقین نہیں کر رہا تھا۔

"میں محبت کر کے تم پر کوئی احسان تو نہیں کر رہا اور محبت زبردستی بھی ہو سکتی ہے آج پتہ چلا ۔ "

مصنوعی حیرت ظاہر کی۔ جویریہ کا یہ خفا سا لہجہ اچھا لگ رہا تھا۔

"لیکن مجھے تو ایسا ہی لگ رہا ہے کہ آپ زبردستی میری محبت پر محبت جتا رہے ہیں لی۔ آپ کیسے مجھ جیسی معمو لڑکی سے محبت کر سکتے ہیں "!

وہ اب بھی خود کو معمولی سمجھ کر محبت سے انکاری تھی۔ اب اسے کیسے سمجھائے کہ وہ اسے ایک پل کے لیے معمولی نہیں لگی وہی تو خاص ہے۔ پوری دنیا میں ایک واحد وہی تو ہے جس کی سوچ کو وہ نہیں پرکھ سکا۔

"میرے اختیار میں ہوتا تو محبت کبھی نہ کرتا۔ صرف اس لیے نہیں کہ تم معمولی ہو بلکہ اس لیے کہ میں کمزور نہیں ہونا چاہتا تھا مگر یہ سب اب میرے اختیار میں نہیں رہا۔ تم اگر مجھ سے میرے ساتھ کی بھیک مانگ رہی ہو تو یقین کرو میں خود تمہیں خود سے الگ کرنے کی ہمت نہیں جتا پا رہا تھا۔ "

پرعزم مگر سنیجیدہ لہجے میں جواب دیا۔ وہ سر مزید جھکا گئی۔ یہ یقیناً کوئی خواب تھا۔ وہ اس کے سامنے بیٹھا اس سے بے پناہ محبت کا دم بھر رہا تھا۔

اف دل یقین کرتا بھی کیسے ؟ وہ دران تھا۔ دران ملک جس کے ہر ہر نقش سے لے کر ہر ہر ادا نرالی تھی۔ وہ ہیرا تھا تو وہ چاندی بھی نہیں تھی۔

"اب یقین آیا ؟ "

دران نے چہرہ جھکا کر سوال کیا۔ وہ آہستگی سے سر نفی میں ہلا گئی۔ دران نے گہری سانس اندر انڈیلی

"کیسے آئے گا پھر ؟ "

"پتا نہیں۔ "

گھٹی سی آواز میں جواب دیا۔

"ہاتھ پکڑ لوں اجازت ہے کیا؟ "

کتنی اپنایت اور احترام تھا اس کے لہجے میں وہ کچھ دن پہلے والا وہ بدتمیز دران تو ہر گز نہیں تھا۔ جویریہ نے آہستگی سے سر اثبات میں ہلایا ۔

"مجھے کچھ وقت چاہیے تمھارا یقین جیتنے کے لیے۔ کیا دو گی وقت ؟ "

دران نے اپنے ہاتھوں کی انگلیوں کو اس کی انگلیوں میں الجھا کر پوچھا۔ وہ اب نگاہیں دران کے ہاتھوں پر جمائے ہوئے تھی۔ دل ایک سو اسی کی رفتار سے دور رہا تھا۔ گال دھک نے لگے۔ لجاجت سے سر ہلایا

"ہاں ۔ "

"تھنکیو۔ "

دران نے ہاتھ پر ہلکا سا دباؤ بڑھا کر شکریہ ایسے ادا کیا جیسے اس نے وقت دے کر بہت بڑا احسان کیا ہوا۔

"مجھے فجر کی نماز پڑھنی ہے۔ "

آہستگی سے دران کے ہاتھ کی گرفت سے اپنے ہاتھ کو پیچھے کھینچتی وہ اب بھی بے یقینی کی کیفیت میں تھی۔

"او ہاں شئیور ۔ "

دران نے خجل ہوتے ہوئے اس کے ہاتھ کو چھوڑا ۔ وہ لجاجت سے سکارف کو درست کرتی اپنی جگہ سے اٹھ رہی تھی۔ گال اب بھی گلال ہو رہے تھے۔

دل ایک انوکھی لے میں دھڑک رہا تھا۔ وہ حیرت سے پیچھے ہوتا اسے دیکھ رہا تھا جو اب نماز کی نیت کے بعد ہاتھ باندھ رہی تھی۔

نہیں میں اسے کبھی نہیں بتاؤں گا کہ میں کیا ہوں۔ مجھے اسے نہیں کھونا ہے۔ اب اسے ہر گز نہیں کھونا ہے۔

آہستگی سے پلٹ کر رخ واش روم کی طرف بڑھ گیا۔

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.