بوجھل سی ڈوبتی شام کراچی کے سمندر کی تھکی سی ساحل سے ٹکراتی لہریں ایک اور دن کو الوداع کہنے کو تیار تھیں۔ ملک ہاؤس کے لاؤنج میں سفید بلب جل رہا تھا اور اس وقت گھر کا ہر بڑا وہاں موجود تھا۔
وہ واپس آیا تھا۔ پورے دو سال بعد لاہور سے واپس وہ سیدھا ملک ہاؤس آیا تھا لیکن یہاں ان کو محبتیں لٹانے یا ان کی اخبار کے چھوٹے سے کالم میں لکھی ہوئی محبتوں کا جواب دینے نہیں بلکہ ایک دھچکا دینے ۔
سیاہ پینٹ کوٹ میں ملبوس نکھار پر اعتماد چہرہ لیے وہ سب کے بیچ بیٹھا اپنی بات کہہ گیا تھا۔
اس نے آتے ہی نوین ملک کی تمام جائیداد بیچنے کا فیصلہ سنا کر سب کو بھونچکا دیا۔ وہ سب تو اس سے دو سال پہلے کے گلے شکوے کر کے اسے شرمندہ کرنے کے موڈ میں تھے لیکن یہاں تو وہ کایا پلٹ کیے بیٹھا تھا۔
وہ دو سال پہلے ملک ہاؤس چھوڑ جانے والا دران ملک ہر گز نہیں تھا۔ وہ مضطرب سا دران اب ایک پر اعتماد مگر بدتمیز دران میں تبدیل ہو چکا تھا۔ آج نہ تو وہ جھجک رہا تھا۔ نہ صفائیاں دے رہا تھا اور نہ کسی کا لحاظ کر رہا تھا۔
"چلو ۔۔۔ ۔ دو سال بعد آیا بھی تو کس لیے ایک نیا دکھ دینے ۔ ایک اور تکلیف دینے ۔ "
دستگیر بیگم کی بوڑھی لغزش زدہ آواز پر دران نے ضبط سے لب بھینچے مگر ان کی طرف دیکھا نہیں۔
"اس سنپولے کو پال پوس کر بڑا کیا تھا۔ آج جڑیں کاٹنے آن پہنچا ہماری ۔ ارے تجھ پر اتنا پیسہ لگایا پالا پوسا تو کیا یہ سب سننے کو ۔ "
"اماں آپ حب رہیں مت بولیں اتنا طبیعت پہلے ٹھیک نہیں ہے۔ "
اسفند ملک نے پیشانی پر شکن ڈالے دستگیر بیگم کو حب رہنے کے لیے کہا اور پھر گہری سانس خارج کرتا ہوا دران کی طرف متوجہ ہوا۔
"دران تم یہ جو بھی کر رہے ہو سراسر غلط ہے۔ یوں ساری جائیداد اونے پونے بیچ دینا یہ کہاں کی عقل مندی ہے۔ اتنی آسانی سے تھوڑی بنتا ہے سب کچھ ۔ نوین بھائی نے اپنی عمر لگائی ہے یہ سب بنانے میں۔ "
اسفند ملک نے حد درجہ تحمل میں اپنی بات سمجھائی ۔
"میں پاکستان ہمیشہ کے لیے چھوڑ رہا ہوں تو یہاں جائیداد رکھ کر کیا کروں گا۔ "
"تم امریکہ جا کر کرو گے کیا؟ "
"اپنی ماں کو تلاش ۔ "
سر اوپر اٹھائے پر اعتماد پر عزم لہجے میں جواب دیا۔ ایکدم سے پورے کمرے خاموشی چھائی ۔
"تمہیں اس ماں کی فکر ہے جو اپنی عیاشیوں کے لیے تمہیں یہاں پاکستان چھوڑ گئی تھی۔ ہماری کوئی فکر نہیں ہم نے کیسے تمہیں پالا پڑھایا لکھ ایا ۔ "
روبی نے چیخ کر خاموشی کو توڑا ۔ چیختی بھی کیوں نہ ایک دم سے اتنا کچھ ہاتھ سے جا رہا تھا۔
"نہیں کوئی فکر نہیں۔ "
برجستہ روبی کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر کہا اور پھر جبڑے سختی سے بھینچ کر کمرے میں موجود تمام نفوس پر نگاہ دوڑائی ۔
"آپ سب نے مجھ پر کوئی احسان نہیں کیا۔ جو بھی کیا آج اسی دن کے لیے کیا۔ میں کچھ بھی نہیں بھولا ۔ " "احسان فراموش ہو تم ۔ تمہیں تو یاور کی روح تک کبھی معاف نہیں کرے گی۔ "
سونیا نے غصے سے کانپتے ہوئے گفتگو میں اپنا حصہ ڈالا۔
"میں یہاں آپ لوگوں کی جذباتی باتیں سننے نہیں آیا ہوں۔ مجھے میری دوکانوں کے کاغذات چاہیے بس۔ میں کسی کو بھی عدالتوں میں نہیں گھسیٹنا چاہتا۔ "
دران نے دو ٹوک لہجے میں کہا تو عدالتوں کے لفظ پر سب کی آنکھیں پھٹ کر باہر آ چکی تھیں۔
"شرم تو نہیں آتی تمہیں ۔ اسفند بتائیں اسے اس کی اصل حقیقت ۔ "
روبی نے غصے سے بپھر تے ہوئے اسفند ملک سے کہا جس پر وہ اچھل کر کھڑے ہوئے اور گھور کر روبی کی طرف دیکھا جو دران کی اس بدتمیزی پر آگ بگولہ ہو رہی تھی۔
"میں کہہ رہی ہوں بتائیں اس بدتمیز کو حقیقت کہ یہ نوین بھائی کا بیٹا نہیں ہے۔ "
"روبی حب کر کے بیٹھو میں بات کر رہا ہوں نہ ۔ "
اسفند ملک نے چیخ کر اسے حب کروانے کی ناکام سعی کی۔
"آپ کیا بات کریں گے اس سے میں کر رہی ہوں نہ ۔ سنو دران تمہارا نوین بھائی کی جائید اد پر کوئی حق نہیں کیونکہ تم ان کے بیٹے نہیں ہو۔ "
روبی تنک کر دران کے سر پر آ کھڑی ہوئی جو بڑے پرسکون انداز میں ٹانگ پر ٹانگ چڑھائے صو فے پر ایسے بیٹھا تھا جیسے یہ ساری حقیقت وہ پہلے سے جانتا ہو۔
"تم نوین بھائی کی بیوی کے بیٹے ہو لیکن اپنی ماں کے ناجائز تعلقات کی وجہ سے وجود میں آئے ایک گند ہو جسے ہم نے نام دیا۔ سہارا دیا پالا پوسا ۔ نہیں تو آج تم پاکستان یا امریکہ کے کسی یتیم خانے میں ہوتے۔ "
روبی اس کے سر پر کھڑی زہر اگل رہی تھی۔
"دیکھا میں نہ کہتی تھی شروع سے یہ ہمارا خون ہو ہی نہیں سکتا یہ تو کوئی گند ہے۔ "
درست گیر بیگم کی پھیکی سی کانپتی آواز برآمد ہوئی۔
"دران یہ سب بکواس کر رہی ہے اس کی باتوں کی طرف توجہ مت دینا ہر گز ۔ "
"نہیں دے رہا توجہ ۔ "
بڑے آرام سے کہا اور پرسکون اندازمیں ٹانگ پر جمائی ٹانگ اتاری ۔
"تو نکلو پھر یہاں سے کوئی کاغذات نہیں ملیں گے جب تم ہمارے خاندان کا خون ہی نہیں ہو تو ۔ "
روبی نے پھنکار کر کہا۔ دران ایک دم سے اپنی جگہ سے اٹھا۔ ہاتھ سے کوٹ کی آستئین کے شکن درست کیے اور پھر سر اوپر اٹھایا۔
"نکل تو میں رہا ہوں۔ لیکن جائیداد اب میں نہیں چھوڑوں گا۔ "
مصنوعی استہزائیہ مسکراہٹ چہرے پر سجائی ۔
"آپ کے پاس کوئی ثبوت ہے کہ میں نوین بھائی کا بیٹا نہیں ہوں ؟ "
بھنویں اٹھائے بڑے آرام سے پوچھا۔ سب ہونقوں کی طرح اسے دیکھ رہے تھے۔
"نہیں ہے نہ ۔ "
کندھے اچکائے اور پھر اسفند ملک اور اپنے درمیان کا فاصلہ ختم کیا۔
"مسٹر اسفند ملک ۔ مجھے نوین ملک کی تمام جائیداد کے کاغذات چاہیے اگر آپ شرافت سے نہیں دیں گے تو میں عدالتی کاروائی کروں گا۔ "
سپاٹ مگر رعب دار لہجے میں دھمکی دی۔
"میں جا رہا ہوں۔ اب پرسوں کاغذات لینے ہی آؤں گا۔ "
وثوق سے کہا اور سب کو حیرت میں گھورتے چھوڑ کر لاؤنج سے باہر نکل آیا۔
کوئی اسے بالکنی سے دیکھ رہا تھا جانتا تھا وہ سبرینا ہے لیکن اس کی طرف دیکھنا بھی گو ارا نہیں تھا۔ لمبے لمبے ڈگ بھرتا وہ ملک ہاؤس کا گیٹ پھر سے پار کر گیا۔
***
"یہ تو بہت اچھی خبر سنائی کہ اس لڑکی تمھاری بیوی سے بہت اچھی دوستی ہو گئی ہے۔ مزید گھیرا تنگ کرو " بروس فون کے دوسری طرف سے چہک رہا تھا۔ فون کان کو لگائے برھان نے مسکراہٹ کو گہرا کیا۔ وہ اسے سبرینا اور جویریہ کی بڑھتی ہوئی نزدیکی کے بارے میں آگاہ کر رہا تھا۔
سٹیون کی فلم کی شوٹنگ شروع یو چکی تھی جہاں وہ اس وقت اپنی وین میں بیٹھا تھا۔ ایک عجیب سا نشہ تھا جس میں اب وہ دران کو بہت نیچے لے جانا چاہتا تھا اور خود اس کی طرح اونچائی پر جانا چاہتا تھا۔
"اب اسے کسی طریقے سے گھر سے باہر لانے کی کوشش کرو۔ "
بروس کی اگلی بات پر اس کے لبوں کی مسکراہٹ ایکدم سے غائب ہوئی۔
"یہ بہت مشکل کام ہے۔ "
پیشانی پر بل ڈالے کہا۔ دوسری طرف بروس کے پوچھنے سے پہلے ہی وضاحت دی۔
"وہ درانگ سے بھی عجیب ہے۔ مطلب اس کی کوئی عام لڑکیوں جیسی خواہشات ہی نہیں۔ باہر نہیں جاتی شاپنگ نہیں کرتی۔ بہت الگ لڑکی ہے۔ "
"یہ تو مسئلہ ہے پھر ۔ اس کے باہر نکلنے کا انتظار ہے پھر کام آسان ہو جائے گا۔ "
بروس نے اپنی بات پر زور دیا۔
"اپنی بیوی سے کہو وہ دران کا اعتماد بھی جیتنے کی کوشش کرے اور پھر کسی طریقے سے۔ بس کسی طرح اسے درانگ ولاس سے باہر لے آئے۔ "
"ہوں ۔۔ ۔ "
برھان نے ٹھوڑی پر ہاتھ پھیرتے ہوئے پر سوچ ہنکارا بھرا ۔ ذہن تیزی سے دور رہا تھا۔
***
انل کو حیرت کا شدید جھٹکا لگا تھا۔ گاڑی کو ایکدم سے بریک لگائی اور سڑک کے کنارے پر روک دیا۔ ٹائر ایک دم سے چرچرا اٹھے ۔ وہ ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھا تھا اور دران اس کے برابر کی نشست پر براجمان تھا۔
"تم نے۔۔۔ ۔ محبت کا اظہار کیا؟ "
حیرت میں ڈوبا بے یقین لہجے میں وہ منہ کھولے دران سے پوچھ رہاتھا جو بڑے آرام سے اس کی طرف دیکھ رہا تھا آج وہ دوپہر کو تین بجے اٹھا تھا۔ جویریہ کمرے میں نہیں تھی وہ شاید سبرینا کے کمرے میں تھی۔
اسے آج کسی نئی فلم کے سکرپٹ کے لیے میٹنگ پر جانا تھا جہاں سے واپسی پر اس نے اپنی طرف سے بڑے پرسکون لہجے میں انل کو اپنے اور جویریہ کے اظہار کے بارے میں بتایا لیکن اس کی حیرت پر اب وہ پریشان تھا۔ "ہاں خود ہی تو کہا تھا۔ تو کر دیا اظہار اب اس میں اتنا حیران کیوں ہو رہے ہو؟ "
آبرؤ اچکائے۔ سیاہ لیدر جیکٹ پر سیاہ چشمہ آنکھوں پر ٹکا ئے وہ یعنی کے دران ۔ اسے یہ بتا رہا تھا کہ اس نے رات جویریہ سے محبت کا اظہار کر دیا اور وہ حیران بھی نہ ہوتا۔
"مطلب تم نے واقعی اس سے محبت کا اظہار کیا اور اس نے بھی کیا؟ "
پھر سے سوال دہرایا ایسے جیسے یقین نہ ہو۔ دران نے گہری سانس خارج کی اور سر ہوا میں تاسف سے مارتے ہوئے ڈیش بورڈپر رکھا سگریٹ کیس اٹھایا۔
"رات اسے میرے اظہار پر یقین نہیں آیا اور اب تمہیں میری بات پر یقین نہیں۔ "
دران نے لبوں میں سگریٹ دبائے سنجیدگی سے جواب دیا۔
"کیا مطلب ؟ "
دران نے اس کے سوال پر سگریٹ کو شعلہ دیتے ہوئے آنکھیں اٹھائیں۔ پھر لائٹر بندکیے سامنے دیکھا۔
"مطلب یہ کہ محترمہ کو اس بات کا یقین نہیں ہے کہ میں اس سے محبت کر سکتا ہوں۔ "
"کیوں ؟ تم نے کیا کہا تھا اسے ؟ "
"میں نے کہا انل کو لگتا ہے مجھے تم سے محبت ہو گئی ہے۔ "
انل نے تجسس میں کھلا منہ بدمزگی سے بند کیا اس سے اس طرح کے اظہار کی ہی توقع تھی۔
"یہ کہا تم نے ؟ اتنے بکواس طریقے سے اظہار کرتا ہے کوئی ؟ کہ بھئی میرے دوست کو لگا مجھے تم سے محبت ہو گئی ہے۔ "
"نہیں نہیں اس کے بعد اور بھی بہت کچھ کہا لیکن نہیں مانی ۔ "
انل نے حیرت سے سوالیہ دیکھا۔ چہرے کے تاثرات اب بھی بدمزگی والے تھے۔
" ہاں وہ خود کو میرے قابل نہیں سمجھتی اس کو لگتا ہے کہ میں بہت بڑا فلمسٹار ہوں اور وہ ایک عام سی لڑکی جس پر شاید میں ترس کھا رہا ہوں۔ "
"اوہ ۔۔ ۔ پھر اب کیسے یقین دلانا ہے اسے ۔ "
اب کی بار چہرے کے تاثرات بہتر ہوئے۔
"کیسے دلاتے ہیں یقین ؟ "
دران نے الٹا اس سے سوال کیا تو وہ لبوں کو آپس میں ملائے سوچ میں پڑ گیا۔ پھر اچانک اس کی طرف پہلو بدلہ "کوئی گفٹ دے سکتے ہو بہت مہنگا سا ۔ "
"وہ گفٹ سے امپریس ہونے والی لڑکی نہیں ہے۔ "
دران نے سگریٹ کا کش لگا کر مشورہ رد کیا۔
" اچھا پھر ایک شاندار طریقے سے پرپوز کر دو اسے ۔ "
انل نے مزے سے چہکتے ہوئے مشورہ دیا۔
"وہ بیوی ہے میری ۔ "
لیڈران نے غصے سے دانت پیستے ہوئے کہا تو انل نے خجالت سے بتیسی نکا
"اوہ ہاں ۔۔۔ ۔ بھول گیا تھا۔ "
خجل ہوتے ہوئے لبوں کو آپس میں ملایا اور پھر سے سوچ کے گھوڑے دوڑائے کیو نکہ سامنے بیٹھا دران ہر چیز میں ماہر ہو سکتا تھا لیکن اس کے اظہار محبت سے اس بات پر یقین ہو گیا وہ اس میں بہت اناڑی ہے۔
"اچھا پھر تو ایک ہی طریقہ ہے۔ "
سٹیرنگ پر انگلیاں ٹپٹپاتے ہوئے کہا۔ دران نے سوالیہ دیکھنے پر اکتفا کیا۔
"اسے گھمانے لے جا کسی ایسی جگہ جہاں چاروں طرف محبت کے رنگ بکھرے ہوں۔ کوئی بہت ہی حسین جگہ وہاں جہاں بن کہے ہی سب محبت کو محسوس کر لیتے ہیں۔ مطلب ہنی مون "
انل نے بھنویں نچاتے ہوئے مشورہ دیا۔ دران نے گھور کر اسے دیکھا۔
"یہ طریقہ کام کرے گا؟ "
دران کی بات پر انل نے ایک سکینڈ کا توقف لیا پھر تاسف سے لب بھینچے گویا ہوا۔
"بھائی میرے آپ نے اپنی بیوی کو اپنی محبت کا یقین دلانا ہے نہ کہ یہ کوئی آپ کا خفیہ مشن ہے جس میں طریقے کے کام کرنے کے بارے میں پوچھا جا رہا ہے۔ "
"مجھے وہ کسی مشن سے بھی مشکل لگتی ہے۔ "
سگریٹ کا کش لگاتے ہوئے آنکھوں کو چندھی کیے کہا۔ شفاف سڑک سے مختلف گاڑیاں ان کی گاڑی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے گزر رہی تھیں۔
"ہاں وہ بہت مختلف ہے مجھے بھی اس کی باتوں سے اندازاہ ہوا تھا۔ مختلف اور سمجھدار ۔ لیکن محبت میں سب ایک جیسے ہو جاتے ہیں جناب "
انل نے اس کی بات کی تائید کی لیکن ساتھ ہی گہری سانس لیتے ہوئے محبت کی علامت سے آگاہ کیا۔
"کیسے ؟ "
دران نے سگریٹ کو بجھانے کے لیے گاڑی کے ایش ٹرے میں مسل کر بھنویں اٹھاتے ہوئے سوالیہ نگاہ اس پر اٹھائی ۔
" محبت ویسے تو ایک جذبہ ہے لیکن کچھ سیانے اسے ایک بیماری کہہ گئے ہیںا ور بیماری کے اثرات ہر بیمار پر ایک جیسے ہوتے ہیں۔ "
"تمھارے کہنے کا مطلب ہے میں اب بیمار ہوں۔ "
"شدید والا ۔ "
انل نے لب بھینچے سر اثبات میں ہلایا ۔ دران کے چہرے پر ہلکی سی فکرمندی کو دلچسپی سے دیکھا اور گاڑی کو سٹارٹ کرنے کے لیے چابی گھمائی ۔
"تمہیں ویسے ان سب باتوں کے بارے میں اتنا کیسے پتا ہے؟ "
"کیونکہ میں نے عام لڑکوں کی طرح لڑکپن سے جوانی تک کا یہ سفر طے کیا ہے۔ تمھاری طرح اب نارمل طریقے سے نہیں۔ "
انل نے سٹیرنگ کو گھماتے ہوئے گاڑی کو پھر سے سڑک پر اتارتے ہوئے اس کی طرف بنا دیکھے جواب دیا۔
"اسکا مطلب ہے تم نے مجھ سے بہت کچھ چھپایا ہے؟ "
دران نے اس کے چہرے پر نگاہیں جمائے شکوہ کیا۔ انل نے سٹیرنگ کو تھامے حیرانگی سے گردن گھمائی ۔
"کیا چھپایا ؟ "
"اپنی عاشقی کے قصے ۔ "
چہرہ پھیر کر کھڑکی کی طرف دیکھتے ہوئے مصنوعی خفگی سے کہا اور پھر انل کی طرف دیکھا۔
"میں نے تم سے کبھی کچھ نہیں چھپایا ہاں لیکن یہ ایسے قصے ان کو سنائے جاتے ہیں جو اس طرح کے قصے سینے میں دلچسپی رکھتے ہوں۔ "
"اب ہے دلچسپی سنا ۔ "
بلا کی سنجیدگی چہرے پر سجائے کہا تو انل بے ساختہ ہنس دیا۔
"ناکام عاشقی کا قصہ ہے۔ سن کر کیا کرو گے؟ "
"اپنی عاشقی کو ناکام ہونے سے بچاؤں گا۔ "
مبہم سی مسکراہٹ کے ساتھ فوراً جواب دیا۔
"واہ واہ ۔ مطلب کہ اس میں بھی ماہر ہونا چاہتے ہو؟ "
" زیادہ بات کو گھمانے کی ضرورت نہیں قصہ سنا ؟ "
"ہاں۔۔ ۔ تو سنو جب تم لاہور گئے تھے پیچھے سے ایک کلاس فیلو کے ساتھ چلا تو تھا۔ "
"کیا چلا تھا؟ "
ایک آبرؤ اٹھائے شاکی نگاہ ڈالی۔ انل نے اسکے شکی تاثرات کو دیکھ کر دانت پیسے۔
"یہ اپنے نان پروفیشنل سوال ذرا بند ہی رکھنا بیچ میں سچی محبت کا بہت دکھی قصہ ہے۔ "
"جہاں سمجھ نہیں آئے گی پوچھوں گا تو ۔ اوکے نہیں پوچھتا ۔ "
انل کے گھورنے پر فوراً رضامندی ظاہر کی۔ انل اب گاڑی کی رفتار متوازن رکھے ہوئے تھا۔
"ہاں تو وہ میرے ساتھ یونیورسٹی میں بی ایس کر رہی تھی۔ ہماری کمیونٹی کی تھی۔ اچھی لگتی تھی مجھے ۔ "
"اچھی تو تمہیں ساری لڑکیاں لگتی ہیں ہمیشہ سے۔ "
"اب اتنی بھی میری کردار کشی کرنے کی ضرورت نہیں۔ اُس کے لیے سپیشل فیلنگر آتی تھیں مجھے ۔ جیسے تمہیں اب جویریہ کے لیے۔ "
"اوہ اچھا اچھا ۔ "
دران نے سرکو اثبات میں ہلایا پھر سنجیدگی سے اگلا سوال پوچھا۔ وہ بھرپور دلچسپی ظاہر کر رہا تھا کیونکہ یہ سب اس کے لیے بالکل الگ اور نیا تھا۔ ہر جذبہ ہر احساس جس سے وہ آج سے پہلے بالکل نا آشانہ تھا۔
"کیسی فیلنگر تھیں وہ ؟ "
نگاہوں کو چندھی کیے ڈرائیو کرتے انل کی طرف پہلو بدلہ انل نے کھوئے سے انداز میں سامنے نگاہیں جمائیں ۔ "وہ مجھے ہمیشہ بھیڑ میں بھی سب لڑکیوں میں نمایاں لگتی تھی۔ کبھی غلطی سے بھی پاس سے گزر جاتی تو دل کے پمپ کرنے کی رفتار بڑھ جاتی تھی۔ میں اس سے بات نہیں کر پاتا تھا۔ بس چھپ چھپ کر اسے دیکھتا تھا۔ کوئی گانا سینا تو وہ خیال میں خود ہی آ جاتی تھی۔ "
انل نے گہری سانس لی اور خاموش ہو گیا۔ دران نے ایک سکینڈ کے لیے اسے خاموش دیکھا پھر تجسس سے پوچھا "پھر ؟ "
"پھر بس میں فیلنگر کو محسوس کرتا رہ گیا اور اس کی بی ایس کے دوران ہی شادی ہو گئی۔ "
انل کے افسردہ لہجے میں کہے گئے جملے پر بے ساختہ اس کے لبوں پر مسکراہٹ گہری ہوئی۔
"اچھی اینڈنگ تھی۔ پھر اگلا عشق کب ہوا۔ "
"اگلا ہو ہی جاتا اگر تم لاہور سے واپس نہ آتے تو ۔ "
انل کے افسوس پر دران کا خفیف سا قہقہ گاڑی کی بڑھتی رفتارمیں گونجا ۔ وہ بھی دران کے قہقے میں اب اس کا ساتھ دے رہا تھا۔ دران کا یہ بدلہ روپ اور زندگی جینے کی طرف اٹھایا پہلا قدم اسے اندر سے سرشار کر رہا تھا۔ جویریہ سچ کہہ رہی تھی۔ دران کو وہ ہنسا تا تو تھا لیکن وہ ہنسی کبھی ایسی ہنسی جیسی نہیں تھی۔ ایسی ہنسی جس میں خوشی کی کھٹک واضح ہو۔
***
بیورلی ہلز میں پھیلتی شام کے سایے گہرے ہو کر اب رات میں تبدیل ہو رہے تھے۔ درانگ ولاس میں نیلی بوگاٹی سست روی سے سفید روش والے ڈرائیو وے سے آگے پورچ کی طرف بڑھ رہی تھی۔
انل ڈرائیونگ سیٹ سنبھالے ہوئے تھا جبکہ وہ بشاشت سے مسکراتا ہوا اس کے ساتھ برا جما ن تھا۔ دل سے کتنے ہی بوجھ آہستہ آہستہ ختم ہونے کا احساس تھا۔ وہ نہیں جانتا تھا کہ محبت اتنا حسین جذبہ ہے کہ اس میں آس پاس کی دنیا رنگین لگنے لگتی ہے۔
انسان بھی عجیب مخلوق ہے۔ اپنے اندر کے موسم کے حساب سے ہی باہر کے موسم کو رنگ دینے لگتا ہے۔ کل تک ہر ڈوبتا سورج اس کے اندر پنہاں تکلیفوں اور تنہائیوں کو بڑھا دیتا تھا لیکن آج یہی ڈوبتا سورج ایک میٹھی سی لہر وجود میں دوڑا رہا تھا۔
گاڑی سے اترنے کے بعد دونوں نے آگے پیچھے ہی پورچ سے آگے لاؤنج کی راہداری میں قدم رکھا۔
ہال میں اس وقت سبرینا اکیلی موجود تھی۔ پوری دیوار میں نصب ایل ۔ ای ۔ ڈی سکرین پر کوئی فلم چل رہی تھی اور وہ ان کے قدم رکھنے سے پہلے تک بڑے انہماک سے اسے دیکھنے میں محو تھی۔
"دران ۔ "
وہ بے نیازی سے انل کے ہمراہ پاس سے گزر رہا تھا جب سبرینا کی پکار پر رکا ۔ انل نے سراسیمگی سے ایک پل کے لیے پیچھے مر کر دیکھا۔
سبرینا ٹی وی بند کرتے ہوئے صوفے پر سے اٹھ رہی تھی۔ دران رک کر اب پوری طرح اس کی طرف متوجہ تھا۔ انل نے سنجیدگی سے قدم اپنے کمرے کی طرف بڑھا دیے۔
"وہ مجھے تھنکیو کرنا تھا۔ ریسیپشن پارٹی بہت شاندار تھی۔ "
سفید ٹی شرٹ اور تنگ جینز میں ملبوس وہ حسن کا ملکوتی شہکار لگ رہی تھی۔ سنہری سیدھے بال کسی آبشار کی طرح کندھوں پر گرے تھے۔
"تھنکیو کس بات کا یہ سب تمھارے اعزاز میں تھا۔ روم پسند ہے؟ اگر کوئی اور چاہیے تو بتا دینا ؟ "
دران نے سنجیدگی سے پینٹ کی جیبوں میں ہاتھ ڈالے پوچھا۔ وہ کندھے پر گرتے سنہری ر شیم بالوں کو جھٹک کر سر ہلا گئی۔
"سب ٹھیک ہے۔ "
آہستگی سے کہا اور پھر نگاہیں جھکائے دونوں ہاتھوں کی انگلیوں کو آپس میں ملایا۔ بڑے ناخن سرخ نیل پالش سے رنگے تھے۔
"بیٹھ کر بات کرتے ہیں۔ "
سرعت سے سر اٹھائے وہ دران کو صوفے پر بیٹھنے کا کہہ رہی تھی۔
"ہوں ۔ "
دران نے سنجیدگی سے ہنکارا بھرا پھر قدم صوفے کی طرف بڑھا دیے جیسے ہی وہ صوفے پر بیٹھا ۔ سبرینا بھی پر اعتماد انداز میں مسکراتی ہوئی کچھ فاصلے پر براجمان ہوئی۔ دران اب اس کی طرف سوالیہ نگاہوں سے دیکھ رہا تھا۔ "وہ میں ۔۔۔۔ ۔ دراصل اس دن سے بات کرنا چاہ رہی ہوں۔ مگر آپ بہت بری رہے۔ "
"کیا بات کرنی ہے؟ "
"کراچی میں ہماری آخری ملاقات کے لیے میں آج بھی شرمندہ ہوں۔ "
وہ جملہ مکمل کرتے ہی سر جھکا گئی۔ دران نے چند سکینڈ کے لیے اس پر نظر جمائی پھر صوفے کی پشت چھوڑے آگے ہوا۔
"دیکھو سبی میں سات سال پہلے ہی تمہیں معاف کر چکا ہوں۔ تم اپنے دل سے ہر گلٹ نکال دو۔ "
سبرینا نے سر اوپر اٹھایا۔ وہ پرسکون انداز میں اس پر نگاہیں جمائے کہہ رہا تھا۔
واہ دران ملک واہ ۔ کتنی دیدہ دلیری سے کہہ دیا میں نے تمہیں معاف کیا۔ بمشکل استہزائیہ مسکرہاٹ کو مصنوعی دلفریب مسکراہٹ میں تبدیل کیا۔
"ہاں لیکن لاسٹ ٹائم انل کے گھر میں بھی میں نے جو کچھ بھی کہا میں اس سب پر۔ ۔۔ ۔ "
"اٹس اوکے ۔ میں نے بھلا دیا تھا سب ۔ تم ناسمجھ تھی اس لیے جو دل میں آیا کہہ گئی البتہ تم مجھے معاف کر دو شاید انجانے میں ہی سہی میں تمھارا دل دکھا گیا۔ "
سبرینا نے حیرانگی سے اس کے چہرے کی طرف دیکھا۔ دل دکھایا کتنا آسان لفظ استعمال کیا تھا۔ روح تک چھلنی ہوئی تھی میری ۔ وہ خاموش تھی لیکن اب دران بول رہا تھا۔
"میں اس وقت محبت کے جذبے کے بارے میں کچھ نہیں جانتا تھا۔ اس لیے تمہیں کس طرح انکار کرنا ہے۔
کیسے سمجھانا ہے۔ یہ سب ٹھیک سے نہیں کر پایا۔ "
تذبذب میں کہتا وہ کتنا مختلف لگ رہا تھا۔ اوہ تو اب جناب کو محبت کے حدبو ں کی قدر ہونے لگی ہے۔ سبرینا نے زبردستی کی مسکراہٹ چہرے پر سجائی ۔
"جویریہ بہت خوش قسمت ہے۔ "
دران کی بات کاٹتے ہوئی جھوٹی مسکان کے ساتھ کہتی وہ بات کا رخ بدل گئی۔ دران نے سا ختہ مسکرا دیا۔ وہی دلکش مبہم مسکراہٹ ۔
"وہ نہیں۔ میں خوش قسمت ہوں۔ "
بڑے وثوق سے کہا۔ چہرے پر موجود طمانیت دل کی دنیا بدل جانے کی عکاس تھی۔ سبرینا کا چہرہ پھیکا پڑا بمشکل تھوک نگلا اور سر کو اثبات میں جنبش دی۔
"کوئی شک نہیں اس میں۔ وہ بہت اچھی ہے۔ بہت سمجھدار سلجھی ہوئی۔ "
"برھان کہاں ہے؟ "
دران نےخجل ہوتے ہوئے ایسے بات بدلی جیسے وہ جویریہ کی نہیں بلکہ اس کی تعریف کر رہی ہو۔
"وہ آج جلدی شوٹنگ کے لیے نکل گئے تھے؟ "
"تم لوگوں کا ہنی مون بھی ارینج کیا ہے میں نے ۔ یہ گفٹ ہو گا میری طرف سے۔ "
" اوہ اس سب کی کیا ضرورت ہے۔ آپ برھان سے بات کرلینا پہلے ان کے شوٹنگ شیڈیول کو دیکھ کر ۔ " "ہاں اس سے بھی کر لوں گا۔ لیکن یہ سب میں صرف تمھارے لیے کر رہا ہوں اس کے لیے نہیں۔ اچھا چلو تم دیکھو ٹی وی پھر بات ہوتی ہے۔ "
سرعت سے وہ اپنی جگہ سے اٹھا لیکن صوفے پر بیٹھی سبرینا برھان کے لیے اس کی ازلی بے اعتنائی پر پہلو بدل کر رہ گئی۔
وہ اب دھواں دھواں چہرے سے دران کی پشت کو گھور رہی تھی جو پتا نہیں کس خوشی میں جھو متا ہواا پنے کمرے کی طرف بڑھ رہا تھا۔