سفید ٹی شرٹ اور نیلی جینز میں ملبوس ہشاش بشاش انل گاڑی کے سٹیرنگ پر انگلیاں ٹپٹپاتا بار بار بیکری کے بند دروازے کی طرف دیکھ رہا تھا۔ بیکری کے ارد گرد اور سڑک پر سفید برف روئی کے گالوں کی طرح کر رہی تھی جیسیکا نے اس دن کے بعد آج اسے فون کیا تھا اور ملنے کے لیے بلایا تھا۔ وہ اور دران تو اپنی طرف سے جیسیکا والے معاملے کو ختم کر چکے تھے لیکن آج اس کی کال نے تجسس میں ڈال دیا۔ دران سے اجازت لینے کے بعد وہ مینگولا بیکری کے سامنے کار میں بیٹھا پچھلے پندرہ منٹ سے اس کا انتظار کر رہا تھا۔
پندرہ منٹ اور دس سکینڈ کے انتظار کے بعد وہ بیکری سے باہر نکلتی ہوئی نظر آئی۔ سیاہ لمبے کوٹ اور گرے گرم سکارف کو گر دن کے گرد لپیٹے سنہری بالوں کو کندھے پر بکھرائے وہ انل کو دیکھنے کے بعد اب کار کی طرف بڑھ رہی تھی۔ کار کے پاس آ کر بڑے اعتماد سے دروازہ کھولا اور قریب سیٹ پر انل کے ساتھ براجمان ہوئی۔
"ہیلو ۔ "
انل نے بشاشت سے دوستانہ انداز میں کہا جبکہ وہ اپنے گلے کے گرد سکاک رف کو اتار رہی تھی۔ اس کے گال اور نا ٹھنڈ سے سرخ ہو رہے تھے۔ آج صبح سے ہلکی برف باری نے درجہ حرارت کم کر رکھا تھا۔ یا ہر کی ٹھنڈ کے باعث اس کے منہ سے اب بھی بھاپ نکل رہی تھی
"ہائے ۔ کیسے ہو؟ "
خوشگوار موڈ میں جواب دیتی وہ سکارف کو گود میں دھر کر انل کی طرف متوجہ ہوئی۔ ۔
"ہینڈسم ۔ "
غصے مسکراہٹ دبا کر شرارت سے جواب دیا۔ انل کے برجستہ جواب پر ایک دم سے اس کی خوشگواریت میں تبدیل ہوئی۔
"خوش فہمی ۔ "
"فہم کی بات فہم والوں کو سمجھ آتی ہے میڈیم ۔ خیر بریک اپ کرنے کے بعد کیوں یاد کیا مجھے ؟ "
انل نے بڑے انداز میں پہلو بدل کر رخ اس کی طرف موڑا ۔ وہ جو ہینڈسم پر تپی بیٹھی تھی۔ پر یک اپ کے لفظ پر اس کے گال اور پھول گئے۔ یک کے دھوکے کے بعد لڑکوں کے اس لب و لہجے پر اسے غصہ آنے لگتا تھا۔
"شٹ اپ ۔ سنجیدہ نہیں ہوتے کیا کبھی تم ؟ "
"ہوتا ہوں کیوں نہیں ہوتا۔ تم ہاں کر کے تو دیکھو ۔ "
انل کے سنجیدگی سے جواب دینے پر وہ حر کر دانتپیس گئی۔ دران کے ڈالے ینگے میں اب اسے مزہ آنے لگا تھا۔ جیسیکا چڑ تی ہوئی اچھی لگتی تھی۔
"پاگل مت کرو مجھے ۔ مجھے بہت ضروری بات کرنی ہے تم سے۔ "
وہ جھنجلا کر دونوں ہاتھ ہوا میں اٹھا گئی جبکہ انل کا اگلا ردعمل مزید کوفت میں ڈال گیا۔
"میں تو یہ سن کر ہی خوش ہوں کہ تمہیں مجھ سے بات کرنی ہے اور وہ بھی ضروری واؤ۔ و۔ و۔۔ ۔ "
جوش سے بتیسی نکالے کہا۔
" اوہ جیز یز ۔۔ ۔ کچھ اٹھا کر مار دوں گی تمھارے سر میں۔ "
جیسیکا نے کچھ ڈھونڈنے کے انداز میں اردگرد دیکھا۔
"مار تو پہلے ہی چکی ہو۔ زندہ لاش ہوں بس ۔ "
انل نے ہاتھ سینے پر رکھا۔ جیسیکا نے ضبط کے انداز میں سانس اندر انڈیلی اور بالوں کی لب کو کان کے پیچھے آڑستی سنجیدہ ہوئی۔
"مجھے تمھاری مدد چاہیے۔ "
"سکس سلسلے میں ؟ "
انل نے پوری گفتگو میں پہلی بار سنجیدگی اختیار کرتے ہوئے آبرؤ چڑھائے ۔
"دراصل میں دو سال سے ایک بات کو لے کر بہت پریشان ہوں۔ مجھے کوئی شخص مدد کر رہا ہے وہ ہر مہینے بہت سارے پیسے دیتا ہے مجھے ۔ "
اس کی بات پر اندر سے سٹپٹا کر بمشکل انل نے اپنی حالت پر قابو پایا اور چہر کے رنگ چھپانے کے لیے بلند وے یانگ قہقہ لگایا۔
"ہنس کیوں رہے ہو؟ پاگل ہو تم کیا؟ "
وہ انل کو یوں بنا بریک کے ہنستا دیکھ کر مزید جھنجلا گئی۔
"پاگل تو تم مجھے لگ رہی ہو۔ پہلی دفعہ کسی کو پیسے ملنے پر پریشان دیکھا ہے۔ دنیا میں لوگ پیسہ نہ ملنے پر پریشان ہوتے ہیں۔ "
اپنی ہنسی ہر قابو پاتا بمشکل وہ اپنی بات کہہ رہا تھا۔ جیسیکا نے سرخ ہوتے چہرے کے ساتھ دانت پیسے ۔
"دیکھو میں نے تمہیں یہاں اپنا مزاق اڑانے کے لیے نہیں بلوایا ہے۔ مجھے تم ایک ایماندار اور سلجھے ہو ئے انسان لگے۔ "
"کیا واقعی ۔ پھر سے کہو کیا لگا میں تمہیں ؟ "
بچوں کی طرح پلکیں پھڑپڑائیں ۔ جیسکا نے بدمزہ سی صورت بنائے کھڑکی کے باہر دیکھا۔ عجیب چپکو شخص تھا لیکن ایماندار اور مخلص تھا۔ تھوک نگل کر وہ پھر سے سیدھی ہوئی۔
"دیکھو مجھے تمھاری مدد چاہیے مجھے اس شخص کو پکڑنا ہے۔ "
ہاتھ کی انگلیوں کو آپس میں ملائے وہ بڑے پر عزم انداز میں انل سے دران کو پکڑنے کی بات کر رہی تھی۔
"ارے بھی کیوں پکڑنا ہے۔ بیچارا مدد ہی تو کر رہا ہے۔ "
کندھے اچکاتے ہوئے اس کی بات کی تردید کی۔ بھلا وہ اب دران کو پکڑنے میں اس کی کیا مدد کرتا۔
"لیکن کیوں کر رہا ہے مجھے نہیں چاہیے اس کی مدد میں پریشان ہوں اس بات کو لے کر ۔ آخر کوئی کیوں اس طرح میری مدد کر رہا ہے۔ مطلب دو سال ہو گئے ہیں بلا جواز کوئی کسی کو اتنے پیسے کیوں بھیجتا ہے۔ "
"ہاں ویسے سوچنے والی بات ہے۔ کوئی بہت ہی شاندار شخص لگتا ہے۔ "
انل نے لبوں کو رشک سے باہر نکلاتے ہوئے تعریف کی۔
"شاندار ہے یا پاگل ہے۔ جو بھی ہے جیسا بھی ہے مجھے اسے پکڑنا ہے اور تمہیں میری مدد کرنا ہو گا۔ "
بڑے وثوق سے کہتی وہ انل کی آنکھوں میں دیکھ رہی تھی جو بہت برا پھنسا تھا۔ بیچارگی کی آخری انتہا پر سر اثبات میں ہلا دیا۔ وہ خوشی سے مسکرائی ۔
"تھنکیو ۔۔۔ ۔ تھنکیو سو مچھ ۔۔ ۔ "
انل نے زبردست لبوں پر مسکراہٹ سجائے سر ہلایا ساری شوخی ہوا ہوئی۔ اب یہ کیا گیم تھا غصہ دران پر آرہا تھا۔ جیسیکا اسے بڑے رازدانہ انداز میں سارا کچھ بتا رہی تھی کہ کیسے اسے بیکری میں ہر مہینے پیکٹ وصول ہوتے تھے اور وہ سب کچھ جانتے بوجھتے ہوئے بھی انجان بن کر سر ہلا رہا تھا۔
***
بیورلی ہلز میں چند دن کی مسلسل برف باری کے بعد آج سورج نے ہلکی سی جھلک دکھائی تھی۔ درانگ ولاس کے اس خوبصورت کمرے میں موجود شیشے کی دیوار کے پردے آج کتنے دن بعد ہٹے تھے۔ جویریہ کی طبیعت اب بہت بہتر ہو گئی تھی۔ فرید نے دوا نہ لینے کی بھی اجازت دے دی تھی۔
دوپہر کے دو بجے وہ بیڈ کے بائیں طرف دیوار کے قریب فرش پر سفید میک سیا ور گرے سکارف کو سر پر اوڑھے جائے نماز پر بیٹھی تھی۔ ہاتھ دعا کے لیے اٹھے تھے۔ جن کو وہ دعا مانگنے کے بعد بھی بلاجواز اٹھائے ہوئے تھی۔ دران۔۔۔ ۔ وجہ دران ملک تھا جس کا بالکل بدلہ رویہ اور آنکھوں سے جھلکتی بے پناہ محبت نے اسے پریشان کر رکھا تھا۔ کچھ دن تو وہ اس کو اپنا وہم سمجھتی رہی لیکن دران اسے چھپ چھپ کر دیکھتا جب تھا۔ فجر کی نماز کے بعد وہ اسے بیڈ پر لیٹنے کا کہتی تو وہ بیڈ پر آ کر سوتا نہیں تھا بلکہ اسے نماز پڑھتے قر آن پڑھتے دیکھتا رہتا تھا جیسے ہی جویریہ متوجہ ہوتی وہ آنکھیں بند کر لیتا۔
اس کا ذہن کبھی کسی کی آنکھوں کو غلط پڑھ ہی نہیں سکتا تھا لیکن یہ کیسے ہو سکتا تھا۔ مطلب دران ملک ۔۔۔ ۔
دران کو اس سے محبت ہو گئی تھی۔ نہیں یہ نہیں ہو سکتا تھا۔ دل زور سے دھڑکنے لگا تھا۔ وہ بار بار اپنے ذہن کو جھٹلا رہی تھی۔
ہلکی سی دستک کے بعد کمرے کادروازہ کھلنے کی آواز پر اس نے ہاتھوں کو آہستگی سے چہرے پر پھیرا اور سیدھی ہوئی۔
سبرینا اور روز ین مسکراتی ہوئی کمرے میں داخل ہو رہی تھیں۔ روز ین کے بازوؤں پر بہت سے کپڑے تھے جو ہینگر سمیت لٹک رہے تھے۔ سبرینا گولڈن جوڑے میں یک سک سے تیار ہوئی حسن کی انتہا کو چھو رہی تھی۔ سبرینا اور برھان کے شادی کے بعد انہیں امریکہ واپس آئے تین دن ہو چکے تھے۔ ان تین دنوں میں سبرینا نے درانگ ولاس کے ماحول کو بدل کر رکھ دیا۔ خاموش درانگ ولاس اب قہقوں کے جلترنگ میں گو نجنے لگا تھا برھان کی ہدایتوں پر عمل کرتے ہوئے سبرینا نے ایک دن میں ہی جویریہ کے ساتھ راہ و رسم اس قدر بڑھا لیے تھے کہ آج وہ بڑی بے تکلفی سے اس کے کمرے میں موجود تھی۔
آج شام کو دران نے اس کے اور برھان کے لیے ایک بہت شاندار ریسیپشن پارٹی کا اہتتمام کیا تھا اور اب بھی دران باہر اسی پارٹی کے انتظامات دیکھنے کے لیے لان میں موجود تھا۔
"کیسی ہیں بھابھی ؟ "
بے تکلفی سے مسکراتی اب وہ بیڈ کے پاس جویریہ کے سامنے کھڑی تھی۔ وہ بہت اپنائیت دکھا رہی تھی۔ اسے بھابھی کہنا محبت جتایا جویریہ کے لیے یہ سب خوشگوار تبدیلی تھی۔
اسے وہ بہت اچھی لگی تھی۔ روبی سے جھجک کے باعث وہ کمرے سے بہت کم نکلتی تھی لیکن ان دو دنوں میں سبرینا نے اس کی وہ جھجک بھی ختم کر دی تھی۔
" ٹھیک ہوں آؤ کھڑی کیوں ہو؟ اور یہ سب " !
محبت سے مسکراتے ہوئے جواب دیا اور نماز صورت بندھے سکارف کو چہرے کے گرد سے اتارتے ہوئے روز ین کے بازو پر لٹکتے جوڑوں کی طرف اشارہ کیا۔
"یہ کچھ فینسی ڈریسز ہیں آپکے لیے لائی ہوں۔ "
روز ین کے ہاتھ میں پکڑے جوڑوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بڑی محبت سے جواب دیا۔
"پریشان نہ ہوں وہ دراصل رات کو ریسیپشن پر تھیم پاکستانی ڈریسز کا ہے تو مجھے روز ین سے پتا چلا کہ آپ کے پاس تو کوئی پاکستانی ڈریس نہیں ہے۔ "
جویریہ کے چہرے کی ہچکچاہٹ پر اس نے فوراً وضاحت دی۔ اس کی چمکتی آنکھوں میں بے پناہ محبت تھی۔ گہرائی تھی۔
"ہاں لیکن میری پاس بہت سی میکسز وہ دران نے۔۔ ۔ "
ہچکچاتے ہوئے وہ ابھی بات مکمل نہیں کر پائی تھی کہ سبرینا نے محبت سے بات کاٹ دی۔
"ارے بھابھی یہ یہاں کی میکسیز میں پاکستانی فینسی ڈریسز جیسی لکُ کہاں آتی ہے بھلا ۔ "
روز ین کو جوڑے بیڈ پر رکھ کر جانے کا اشارہ کرتی وہ جویریہ کی جانب پلٹی ۔ آج شام ریسپیسن کے تھیم میں تمام انڈین اور پاکستانی مہمانوں نے شلوار قمیض پہننے تھے اور ایسے میں جویریہ کے ساتھ اعتماد کا رشتہ بڑھانے میں اس سے اچھا موقع کوئی نہیں تھا۔
"یہ میرے کچھ بالکل نئے ڈریسز ہیں آپ کو جو اچھا لگے وہ رکھ لیں اور شام کو وہی پہننے گا۔ بہت اچھی لگیں گی آپ ۔ "
بھاری بھرکم نقش و نگار سے لیس دیدہ زیب پانچوں جوڑوں کو وہ الگ الگ کر رہی تھی۔ سرخ جامنی پیچ سبز اور فیرزوی رنگ کے خوبصورت جوڑے تھے سبھی کیپری اور قمیض تھے۔ جویریہ تزبذب کا شکار ہوئی۔
کمرے کا دروازہ کھلنے کی آواز پر دونوں نے ایک ساتھ پیچھے مر کر دیکھا۔ دران کمرے میںد اخل ہوتے ہی وہاں کے منظر پر حیرت سے آنکھیں سکیڑے رکا ۔ وہ آج ابھی سو کر اٹھا تھا اور ٹرایوز شرٹ میں ہی لان میں چلا گیا تھا۔ "ارے آپ ۔ ۔ آپ ہی بتائیں نہ بھابھی شام کو کونسا ڈریس پہنیں اس میں سے۔ "
سبرینا نے چہکتے ہوئے حیران سے کھڑے دران کی طرف رخ پھیرا ۔ وہ ابھی ناسمجھی سے بیڈ پر بکھرے کپڑوں کو دیکھ رہا تھا سبرینا کی بات پر نگاہ جویریہ کی طرف اٹھی۔ نماز کے بعد سفید فراک میں اس ک کا نکھار چہرہ دل کو ٹھنڈ بخش رہا تھا۔ وہ پریشان سی صورت بنائے کھڑی تھی۔
"میں کیا بتا سکتا ہوں۔ جو بھی اسے پسند ہو۔ "
اس کے چہرے پر نگاہیں جمائے آہستگی سے جواب دیا۔
وہ تو کنفیوژ ہیں تب سے۔ اچھا ایسا کرتے ہیں بھابھی آپ کو ان میں سے جو بھی پہنا ہوا اچھا لگے وہ رکھ لینا ٹھیک ہے۔ آپ ہیلپ کرئے گا۔ "
جویریہ سے بات کرنے کے بعد وہ دران کی طرف پلٹی ۔ دران نے سر کو دائیں بائیں اثبات میں ہلایا ۔
"اچھا بھابھی پھر میں چلتی ہوں شام کو ملاقات ہوتی ہے۔ "
سبرینا پرجوش سی جویریہ کو گلے لگا کر پلٹی اور کمرے سے باہر نکل گئی۔ وہ اب مضطرب سی بیڈ پر رکھے جوڑوں کو دیکھ رہی تھی۔ دران ٹرایوزر کی جیبوں میں ہاتھ ڈالے صوفے کی طرف بڑھا ۔
وہ بظاہر صوفے پر بیٹھ گیا تھا لیکن بھنویں اٹھائے بار بار چور نگاہوں سے اس کا جائزہ لے رہا تھا جو بس کپڑوں کو جانچتی نگاہوں سے دیکھے جا رہی تھی۔
وہ شاید فیصلہ کرنے میں الجھی ہوئی تھی۔ نچلے لب کو دانتوں میں دبائے وہ فیصلہ نہ کرتی ہوئی اسے دلچسپ لگ رہی تھی۔ دران نے لبوں پر امڈ آنے والی مسکراہٹ کو روکا ۔ ایک جھٹکے سے اپنی جگہ سے اٹھا اور بیڈ کے پاس آیا۔ جھکا اور جامنی جوڑے کو اٹھا کر اوپر کر دیا۔
"یہ اچھا ہے۔ "
وہ جو سر جھکائے فیصلہ کرنے میں الجھی ہوئی تھی چونک کر سر اوپر اٹھایا۔
دران جامنی جوڑے کو جس کے گلے پر چاندی رنگ نیگنیے بڑی نفاست سے گولائی میں جڑے تھے ہینگر سے تھامے کھڑا تھا۔ وہ یہ سب بلاتامل بنا سوچے سمجھے کر گیا تھا۔ شاید جویریہ کی الجھن برداشت نہیں ہو رہی تھی۔ دران کی آنکھوں میں موجود شوخی اور یہ بے تکلفی وہ یک یک اس پر نگاہ جمائے ہوئے تھی اور دل زور زور سے دھڑکنے لگا تھا۔ ذہن تھا کہ یہ سب قبول کرنے کو قطعاً تیار نہیں تھا۔ دل جہاں دران کی ان عنا تیوں محبتوں نگاہوں کی نرماہٹوں اور نوازشوں پر دبی محبت کو ہوا دینے لگا تھا وہاں ذہن کسی صورت اس انہونی کو تسلیم نہیں کر رہا تھا شاید دران صرف ترس کھا رہا ہو۔ شاید وہ صرف پچھتا رہا ہو اپنے ظلم پر شاید اسے مجھے موت کے منہ میں دھکیل دینے کا گلٹ ہو۔ جب جب دل اس کی آنکھوں کو پڑھ کر محبت کی تصدیق کرتا تب تب ذہن یہ سارے وسوسے دہرانے لگتا ۔
دران اس کے چہرہ اوپر اٹھانے پر اس کی آنکھوں کی شفاف سفید پتلیوں کو محبت سے دیکھ رہا تھا۔ اس کی حیرت سے کھلی بڑی بڑی آنکھوں کو وہ اس کے چہرے پر جمائے دل کے گوشے میں کونپل کی طرح پھو ٹتی محبت کو نمی بخش رہی تھی۔
"یہ اچھا لگے گا تم پر۔ "
دران نے آہستگی سے کہتے ہوئے خاموشی کے اس جانفشاں طلسم کو توڑا ۔ جوڑا آہستگی سے پھر سے بیڈ پر رکھا اور پلٹا ۔
"آپ یہ سب کیوں کر رہے ہیں میرے ساتھ ؟ "
وہ مکمل طور پر پلٹا نہیں تھا جب جویریہ کے سپاٹ لہجے میں کہے گئے جملے پر رکا ۔ رخ مصنو عی حیرت سے اس کی طرف موڑا۔ چہرے پر سنجیدگی بڑھائی اور بھنویں مخصوص طرز میں اکٹھی کیں۔ وہ نگاہیں جھکائے پوچھ رہی تھی "کیا کر رہا ہوں ؟ تم سے ڈریس چوز نہیں ہو رہا تھا میں نے ہیلپ کر دی۔ "
"میں ہیلپ کی بات نہیں کر رہی ہوں۔ "
تاہنوز نگاہیں جھکائے بڑے وثوق سے کہا۔ وہ سوچ سوچ کر تھک چکی تھیا ب مزید اس کشمکش کی وجہ سے کمزور نہیں پڑنا چاہتی تھی۔
"پھر کیا بات کر رہی ہو؟ "
دران نے حیرت ظاہر کی۔ اس کی مانگ پر نگاہیں جمائے وہ اب بھی ذہن پر پورا زور دے رہا تھا کہ وہ کیا سوچ رہی ہے؟ اس سے کیا پوچھنا چاہ رہی ہے؟ کچھ اندازہ ہو لیکن وہ ہر بار کی طرح ناکام تھا۔
"آپ مجھے پریشان کر رہے ہیں پچھلے ایک ہفتے سے۔ "
ٹھوس لہجے میں جواب دیا۔ وہ ان لڑکیوں میں سے نہیں تھی جو لڑکوں کی ایک مسکراہٹ اور ایک نگاہ کرم کو محبت سمجھ کر خود سے ہی خوش فہمی میں اڑنے لگیں۔ وہ دران سے دو ٹوک بات کرنا چاہتی تھی۔ دران نے اس کی اس بات پر فکرمندی سے ماتھے پر شکن ڈالے۔
"مطلب ؟ "
آنکھیں پھیلائے حیرت ظاہر کی اسے دران پر غصہ آ رہا تھا۔ اسے کیا نہیں پتا تھا وہ کیا کرر ہا ہے اتنے دن سے۔
اس کا بدلہ رویہ محبت سے دیکھنا فکر کرنا ہر بات پر مسکرا دینا بات کرنے کے بہانے تلاش کرنا۔ وہ تلملا کر بیڈ پر سے اتری اور غصے میں لب بھینچے دران کے سامنے تن کر کھڑی ہوئی۔
"آپ کی یہ ساری عنایتیں فکر مندی اور مجھے یوں ہر وقت دیکھنا ۔ ثابت کیا کر کرنا چاہتے ہیں آپ ؟ "
پھٹ پڑی تھی وہ ۔ وجود بلاوجہ ہی کانپنے لگا۔ دران نے پیشانی پر پڑے شکن ایک دم ختم کیے۔ اوہ ۔۔ ۔ تو اس کی محبت کی تپش اس سے مخفی نہیں رہ سکی۔ دل زور سے دھڑکا ۔
"خیال کر رہا تھا تمہارا ۔ تم بیمار تھی۔۔ ۔ "
اف ۔ ۔ اف ۔۔ ۔ دل پر گھو نسا لگا۔ تکلیف شدید تھی۔ شاید ذہن نے لگایا تھا اور اب ذہن ہاتھ تانے دل پر قہقے لگا رہا تھا۔
"بیمار تھی دران ملک اب نہیں ہوں۔ بالکل ٹھیک ہوں اب میں۔ مجھ پر ترس کھانے کی بلا وجہ میرا خیال کرنے کی ضرورت نہیں ہے آپکو ۔ "
گھٹی سی آواز میں مصنوعی غصہ دکھایا جبکہ آنکھوں میں جلن ہونے لگی تھی۔ دل تکلیف سے پھٹنے کو تھا اور ذہن زور زور سے تالیاں بجا رہا تھا۔
"آپ مجھے آزاد کب کر رہے ہیں؟ بنا مقصد کب تک قید میں رہنا ہو گا مجھے یہاں ؟ "
نخوت سے ناک بھینچے آنسوؤں کا گلا گھونٹتی آواز تھی۔ دران نے چونک کر اس کی طرف دیکھا۔ مطلب وہ اس سے محبت نہیں کرتی۔ اسے میرے ساتھ رہنا قید لگ رہا تھا۔ عجیب سا دھواں تھا جو دران کے وجود میں بھرنے لگا۔ "بہت جلد ۔ "
بمشکل حلق سے آواز برآمد ہوئی۔
آہ تکلیف آمنے سامنے کھڑے دونوں دلوں میں ایک جیسی اٹھی تھی۔ دل کے پمپ کرنے کی رفتار کے ساتھ تکلیف بڑھتی جا رہی تھی۔ یہ چبھن میٹھی نہیں تھی بہت دردناک تھی۔ جویریہ نے ضبط سے تھوک نگلا اور ہمت سے چہرہ اوپر اٹھایا۔
"بہت جلد مطلب کی ؟ "
سختی سے لب بھینچے وہ اس سے اپنی آزادی کا وقت پوچھ رہی تھی جسے وہ اپنے دل کے نہاں خانوں تک میں قید کر چکا تھا۔
"آج رات پارٹی میں۔ "
دل دھڑکنا بھول گیا۔ آہ ۔۔۔ ۔ سارا بھرم پل بھر میں ڈھیر ہوا۔ ٹیس دونوں دلوں میں ایک سی اٹھ کر آنکھیں اب دھواں دھواں ایک دوسرے کو دیکھ رہی تھیں۔
"آج رات پارٹی میں سب کے سامنے جھگڑا کریں گے ہم ۔ "
دران نے بلاجواز ناک بھینچی اور شیشے کی دیوار پر نگاہیں جمائیں۔
"کس بات پر ؟ "
بہت بھاری آنسوؤں کو روکتی آواز تھی۔ وہ پل پل بکھر رہی تھی خود کو سمیٹ رہی تھی۔ سامنے کھڑے سنگدل کے بارے ایک پل کے لیے بھی کیسے سوچ لیا تھا کہ وہ مجھ جیسی عام لڑکی سے محبت کرنے لگے گا۔
جھگڑے کی وجہ پوچھتی وہ کتنی بے تاب لگ رہی تھی اس سے چھٹکارے کو ۔ ۔ دران نے گہری سانس باہر انڈیلی ۔ "با۔۔۔ بات تو کوئی بھی نہیں ہو گی۔ بلاوجہ جھگڑا کریں گے۔ بس لوگوں کو دکھانا ہے کہ ہمارے بیچ جھگڑا ہو رہا ہے۔ "
ایک نگاہ اس کے سراپے پر ڈالی۔ دل نے تکلیف میں ہی تصدیق کر دی۔ ہاں وہ مجھ میں بستی ہے۔ سرعت سے نظریں چرائیں اور لاپرواہی سے ٹرایوزر کی جیبوں میں ہاتھ ڈالے۔
"بس پھر اس کے بعد ڈائیورس پیپر تو انل ریڈی کروا ہی چکا ہے۔ "
بمشکل جھوٹ بولا۔ جویریہ کو سانس کہیں حلق میں اٹکنے جیسا احساس ہوا۔
ایک دن تو الگ ہونا ہی تھا پھر اتنا درد کیوں؟ کتنا سمجھاتی رہی تھی خود کو پر ابد ل چاہ رہا تھا پھوٹ پھوٹ کر رو دے۔ سامنے کھڑے شخص کے سینے سے جا لگے اور کہے ۔ دیکھو مجھے خود سے الگ نہ کرو۔ نہیں کہیں کسی کونے میں رکھ دو۔ نہ بات کرو نہ کوئی اور عنایت بس خود سے الگ مت کرو۔ میں تا حیات یہاں تمھارے آس پاس رہوں گی ایک بے جان وجود کی طرح ایک بے ضرر احساس کی طرح ۔ بس مجھے اپنا نام ہی دے دو دران ۔ پلیز مجھے اپنے نکاح میں رہنے دو۔
"آپ کا وہ مقصد ؟ آپ اس پروڈیسر سے ملوانا چاہتے تھے مجھے ۔ اس سے بدلہ ۔ ۔ "
بہت دور سے آتی آواز تھی جس میں دل بمشکل اٹھتی انگنت التجائیں دبا رہا تھا۔
"کسی سے بدلہ نہیں لینا مجھے ۔ "
دران نے سپاٹ لہجے میں تیزی سے جواب دیا اور پھر سرعت سے قدم کمرے کے بیرونی دروازے کی طرف بڑھا دیے۔
تیز تیز لان کی طرف بڑھتے قدم دل کی گھٹن بڑھاتے جا رہے تھے۔ سب طے تھا ایک دن الگ ہوتا ہے۔ پھر یہ دل کی بڑھتی تکلیف یہ سانس لینے میں دشواری جب تک وہ لان میں پہنچا کنپٹی کی رگیں شدت غم سے ابھر گئی تھیں۔
اجالا دے چراغ رہ گزر آساں نہیں ہوتا
ہمیشہ ہو ستارا ہم سفر آساں نہیں ہوتا
جو آنکھ کی اوٹ ہے چہرہ اسی کو دیکھ کر جینا
یہ سوچا تھا کہ آساں ہے مگر آساں نہیں ہوتا
بڑے تاباں بڑے روشن ستارے ٹوٹ جاتے ہیں
سحر کی راہ کتنا تا سحر آساں نہیں ہوتا
اندھیری کاسنی راتیں یہیں سے ہو کے گزریں گی
جلا رکھنا کوئی داغ جگر آساں نہیں ہوتا
کسی درد آشنا لمحے کے نقش پا سجا لینا
اکیلے گھر کو کہنا اپنا گھر آساں نہیں ہوتا
جو ٹپکے کاس دل میں تو عالم ہی بدل جائے
وہ اک آنسو مگر اے چشم تر آساں نہیں ہوتا
گماں تو کیا یقیں بھی وسوسوں کی زد میں ہوتا ہے
سمجھنا سنگ در کو سنگ در آساں نہیں ہوتا
نہ بہلا وا نہ سمجھوتا جدائی سی جدائی ہے
اداؔ سوچو تو خوشبو کا سفر آساں نہیں ہوتا
انل لان میں کھڑا پھولوں کی سجاوڑ کرواتا ہوا ملازموں کو ہدایات دے رہا تھا۔ اچانک دران پر نگاہ پڑی وہ سگریٹ جلا رہا تھا۔ مسکراتا ہوا اس کی طرف بڑھا ۔
" دران دیکھو اب کیسا لگ رہا ہے سب ؟ جیکسیکا بتا رہی تھی کیک میںتین رنگ استعمال ہوئے ہیں۔ اس کے مطابق میں نے ایک پھول کا اور اضافہ کیا ہے۔ "
پرجوش لہجے میں وہ اسے سجاوٹ اور کیک کا بتاتا ہوا لمبے لمبے ڈگ برتا اس تک پہنچا۔ در ان کے کوئی جواب نہ دینے اور دھواں دھواں ہوتے چہرے کو محسوس کرتے ہوئے وہ مسکراہٹ کو سنجیدگی میں بدلتا ہوا اس کے اور قریب ہوا۔
"کیا ہوا خیریت ہے پریشان کیوں لگ رہے ہو؟ "
"وہ آج رات میں اور جویریہ سب کے سامنے جھگڑا کریں گے۔ تم سچویشن سنبھال لینا ساری ۔ "
بمشکل بات مکمل کی اور منہ کھول کر ایسے سانس لی جیسے کوئی تکلیف کو برداشت کرے۔ انل نے بغور اس کے چہرے کو جانچا ۔
"مطلب ؟ میں سمجھا نہیں کیوں جھگڑا کرو گے تم دونوں ؟ "
"بس اسے میری قید سے آزاد کرنے کا وقت آ گیا ہے۔ "
سگریٹ کا دھواں ہوا میں اڑایا ۔ دھویں کے مر غو لے کے پیچھت دران کی نم ہوتی آنکھیں انل کی جانچتی نگاہوں سے کسی صورت مخفی نہیں رہ سکیں۔
"اسے رونا چاہیے۔ " جویریہ کے کہے الفاظ انل کے ذہن میں گونجے ۔ وہ اپنے سامنے کھڑے دران کی آنکھوں میں زندگی میں پہلی بار نمی کا احساس دیکھ رہا تھا۔ تڑپ کر اس کے قریب ہوا۔
" دران کم از کم یہاں اس رشتے میں تو خود کو تکلیف مت دے یار ۔ "
انل کی بات پر وہ جو آدھی سگریٹ کو زمین پر پھینک کر اسے پاؤں سے مسل رہا تھا۔ سر مزید جھکا لیا۔ اٹھاتا بھی کیسے انل آنسوؤں سے بھری آنکھیں دیکھ لیتا۔
"دران سن رہا ہے اوپر دیکھ یار "
وہ کندھے جھنجوڑ رہا تھا۔
"ارے یار مت کر اتنا ظلم خود پر کیوں کر رہا ہے ایسا ؟ "
"کیا بکواس کرتے جا رہے ہو کیا کر رہا ہوں میں ؟ کونسا ظلم ؟ "
غصے سے سرخ ہوتا چہرہ جھٹکے سے اوپر اٹھایا۔ آنکھیں متورم تھیں۔ لب سختی سے بھینچے ہوئے تھے۔
"محبت کرنے لگے ہو جویریہ سے اور تھپڑ ماروں گا اگر اب کی بار یہ کہا کہ نہیں کرتے ہو۔ "
انل بن چکا تھا وہ جو ہر دفعہ اس کی محبت میں بن جاتا تھا۔ اس کا ہر رشتہ ۔ دران نے چند سکینڈ انل کی نم ہوتی آنکھیں دیکھیں پھر سرعت سے رخ دوسری طرف موڑ لیا۔ چند سکینڈ کی خاموشی تھی۔
"اس کو دیکھ کر دل کو سکون ملنے لگا ہے۔ کہیں بھی ہوں اس کا خیال آتا ہے بار بار ۔ وہ ہر وقت حواسوں پر ذہن پر سوار رہتی ہے۔ پاس آتی ہے تو پورے وجود میں عجیب سی میٹھی سنسنی دوڑنے لگتی ہے۔ اسے چھونے کی پاس جانے کی خواہش دل میں مچلنے لگتی ہے۔ "
وہ کھوئے لہجے میں متواتر بول رہا تھا اور انل اس کے بالکل پیچھے کھڑا تھا۔
"میرا دل شدت سے یہ خواہش کرنے لگا ہے کہ وہ میرے پاس رہے ہمیشہ مجھ سے بہت باتیں کرے مسکرائے حکم چلائے ۔ محبت جتائے خیال رکھے۔ اگر اس سب احساسات کو محبت کہتے ہیں تو ہاں۔۔۔۔۔ ۔ تم ٹھیک کہہ رہے ہو مجھے اس سے محبت ہوگئی ہے۔ "
وہ ہر بار کی طرح اپنے دل کی ہر بات اس کے سامنے کھوک کر رکھ چکا تھا۔
"تو پھر اسے کیوں چھوڑ رہے ہو؟ "
انل نے بازو پکڑ کر دران کا رخ زبردستی اپنی طرف موڑا ۔
"صرف میرے محبت کرنے سے کیا ہو گا؟ "
استہزائیہ پھیکی سی مسکراہٹ تھی۔
"مطلب ؟ "
انل نے حیرانگی سے آبرو اچکائے ۔
"مطلب یہ کہ وہ میری قید سے رہائی چاہتی ہے۔ "
پھیکی سی مسکراہٹ اور گہری کی جس کے پیچھے درد چھپا تھا۔ انل اب کی بار کچھ نہیں بول پایا۔ اس کے چہرے اور آنکھوں سے جھلکتی اس کے دل کی تکلیف اس کی محبت اور جویریہ کی بے اعتنائی کی گواہ تھی۔
"کل وکیل کو ڈائیورس پیپر کے لیے کہہ دینا ۔ بس چند دن اور ۔ میں اسے اور تکلیف میں نہیں دیکھ سکتا۔ " آہستگی سے کہا اور قدم پورچ کی طرف بڑھا دیے۔ سورج مکمل ڈوب چکا تھا اور درانگ ولاس کے لان میں جگمگاتی روشنیاں سجاوٹ کے حسن کو اور دوبالا کر رہی تھیں۔ سفید ہلکے زر لی د اور ہلکے گلابی رنگ کے پھولوں نفیس سجاوٹ آنکھوں کو خیرہ کر دینے کی حد تک حسین لگ رہی تھی۔