Chapter 33: باب 33

"فون چھین اس منحوس سے۔ "'

ایک زور کا دھکا پڑا تھا اور وہ لڑکھڑاتی ہوئی فرش پر جا گری ۔ ناک سے اور منہ سے خون بہہ رہا تھا۔

حنا کا فون سننے کے بعد وہ کچھ دیر تو گو مگو کیفیت میں کھڑی کی کھڑی رہ گئی تھی۔ حنا اسے یہاں سے بھاگنے کے لیے کہہ رہی تھی۔ یہ کوئی شادی نہیں تھی یہ سودا تھا۔ اس کے ماں باپ کو بھاری رقم دینا ۔ اسے اپنے ساتھ باہر لے جانا یہ سب عنایت نہیں تھی۔ یہ بہت بڑی چال تھی جس کے پیچھے ایک گروہ کام کر رہا تھا۔ ایک ایک کر کے اسے ساری بات سمجھ آنے لگی تھی۔

اسے یہاں نہیں رہنا تھا اور بچنے کی راہ قرار یہیں اپنے ملک میں ہی تھی۔ وہ فوراً کپڑوں کیا لماری کی طرف لیکی تھی۔

کچھ ہی دیر میں کانپتے وجود کے ساتھ وہ اپنی چیزیں سمیٹ کر بنگلے کے بیرونی گیٹ تک پہنچنے میں کامیاب ہوئی لیکن بد قسمتی ایسی کہ دروازہ کھولنے کے بعد جیسے ہی وہ گیٹ پھلا نگی گارڈ کی آنکھ اسی لمحے کھل گئی۔

وہ اندھا دھند سڑک پر بھاگنے لگی۔ ابھی ڈیفنس کی سڑکوں پر بھاگتے چند منٹ ہی گزرے تھے جب جیب پر سوار ان وحشیوں نے اسے ڈھونڈ بھی نکالا۔

وہ تین آدمی تھی ایک اس بنگلے اور گروہ کا مالک ایک گارڈ اور تیسرا لی تاو ۔ ان لوگوں نے خوب مارنے کے بعد اسے واپس بنگلے کے تہہ خانے میں لا پٹخا تھا۔

"اب جب تک چین نہیں جاتے اسے باقی لڑکیوں سے الگ رکھنا ہے۔ "

گروہ کے مالک نے غراتے ہوئے اپنے ساتھ کھڑے آدمی کو حکم صادر کیا۔ ایک طرف پریشان حال لی تاؤ خونخوار نگاہوں سے اسے گھور رہا تھا۔

"فکر نہ کریں صاب جی اس کی ٹانگیں نہ توڑ دیں گے اب اگر بھاگنے کی کوشش بھی کی اس نے ۔ "

"ہاں احتیاط کے ساتھ ۔ اب اس کی فلائٹ بھی چینج کرنی پڑے گی۔ نہیں تو یہ کتیا باقی سب لڑکیوں کو بھی اگل دے گی۔ "

"سر وہ تو کوئی مسئلہ نہیں ہو جائے گی۔ پر اس کے گھر والے ۔ وہ فلائٹ میں اس سے ملنے کے لیے آئے تو ۔ " "ان کو میں سنبھال لوں گا۔ کہہ دیں گے اریجنٹ نکلنا پڑا چلو اب یہ سڑے یہیں پر کل سارا دن اسے کھانا نہیں دینا ۔ "

وہ خباثت سے مونچھوں کو تاؤ دیتے ہوئے کہہ رہا تھا۔ پاس کھڑے آدمی نے سر اثبات میں ہلایا اور پھر وہ تینوں زینے کی طرف چل دیے۔

"سمجھ میں یہ نہیں آ رہا اس کو شک کیسے ہوا ہم پر۔ سالی منحوس کچھ بتا بھی نہیں رہی۔ "

وہ تینوں اب تہہ خانے کی سیڑھیاں چڑھتے محو گفتگو تھے۔ اور وہ فرش پر لیٹی پیٹ کو تھامے کراہ رہی تھی۔ یہ زندگی میں پہلی ایسی مار تھی جو اس نے کھائی تھی۔

تہہ خانے کا دروازہ بند ہوتے ہی گھپ اندھیرا چھا گیا تھا اور اس وقت وہ اس بات سے انجان تھی یہ اند ھیرا اسے کہاں سے کہاں لے جائے گا۔

***

گہری نیلی بوگاٹی ایٹلانٹک متوازن رفتار میں بیورلی ہلز کی سڑکوں پر دوڑ رہی تھی۔ ہمیشہ کی طرح وہ اپنی لاڈلی کی ڈرائیونگ سیٹ سنبھالے ہوئے تھا۔

گرے کوٹ نیب میں ملبوس سٹیرنگ پر ہاتھ جمائے وہ بظاہر انل کی باتیں سن رہا تھا لیکن دماغ میں کچھ اور ہی چل رہا تھا۔ جویریہ اس سے بات نہیں کر رہی تھی۔ وہ چاہتا تھا وہ پہلے کی طرح اس سے باتیں کرے مسکرائے لیکن وہ یکسر بدل گئی تھی۔

"بے فکر رہو ۔ جیسیکا بہت سمجھدار ہے۔ یک تو کیا اب وہ اور کسی لڑکے پر بھی اعتبار نہیں کرے گی۔ وہ اچھی لڑکی ہے یک اس کا کولیگ تھا اور اس دن ان کی وہ فرسٹ ڈیٹ تھی۔ "

انل سیاہ سوٹ میں ملبوس ہاتھ ہوا میں ہلاتے ہوئے اسے اپنی اور جیسیکا کی ملاقاتوں اور یک کی معلومات کے متعلق بتا رہا تھا۔

"ویسے بہت تیز دماغ ہے اس کا بھی۔ شک کر رہی تھی مجھ پر کہ تم جانتے ہو مجھے پہلے سے۔ ارے میں تو پہلے ڈر گیا کہ پکڑ لیا اس نے کہ ہم ہی ہیں جو ہر مہینے پیسوں کا پیکٹ اس تک پہنچاتے ہیں۔ "

بات کرتے کرتے وہ دران کی طرف گردن موڑے ہنسا لیکن اس کی پیشانی پر بل اور ایرا چہرہ دیکھ کر انل کی ہنسی کو فوراً بریک لگی۔

"دران کیا ہوا؟ "

فکرمندی سے پوچھا۔ دران نے جواب دینے کے بجائے بس ایک نگاہ ڈالنے پر اکتفا کیا۔ اسے کیا بتاتا کہ دل نے ایسی کی تیسی کر رکھی تھی۔

"کچھ دن سے دیکھ رہا ہوں تم پریشان ہو؟ "

"نہیں ۔ "

سنجیدہ لہجے میں مختصر جواب دے کر جان چھڑائی ۔

"ہو تو۔ اب مجھ سے تو نہ چھپاؤ ۔ کیا بات ہے؟ تم نے خود ہی تو بتایا کہ جویریہ نے معاف کر دیا پھر اور کیا بات ۔۔ ۔ "

"ایسی کوئی بات نہیں۔ بلاوجہ کے وہم مت پالو اور پلیز ابھی کوئی مما ڈیڈی نہ بننا میرے ۔ "

"اوکے اوکے غصہ مت کر ۔ "

انل نے ہاتھ کھڑا کیے اسے غصہ نہ کرنے کا کہا وہ تو بھڑک ہی گیا تھا۔ گو کہ وہ زیادہ بولتا نہیں تھا لیکن اس کی یہ گو مگو کیفیت عجیب تھی۔

"اچھا وہ فلم کی تو شوٹنگ لاسٹ پر ہے تو بروس کا جویریہ سے سامنا کب کروانا ہے؟ "

کچھ منٹ کی توقف کے بعد انل نے موضوع بدلتے ہوئے اگلا سوال کیا۔

"نہیں کروانا ؟ "

سپاٹ لہجے میں سامنے نگاہیں جمائے جواب دیا۔ وہ بروس اور جویریہ کا سامنا کروانا چاہتا تھا جہاں جویریہ اسے اس کے سامنے بتاتی کہ بروس ہی وہ آدمی تھا جس نے اسے زبردستی اس دن کمرے میں بھیجا تھا پھر رنگے ہاتھوں وہ بروس کا گریبان پکڑ لیتا اور خود پر کی گئی پلینگ کا منہ توڑجواب دیتا کیونکہ فلم ختم ہونے کے بعد ہی وہ یہ سب کرنا چاہتا تھا اور اب فلم اپنے اختتام پر تھی۔ دران کے جواب پر انل نے حیرت سے اس کے چہرے کو بغور دیکھا۔ "مطلب ! پہلے تو یہی پلین تھا نہ تمھارا کہ ۔ ۔۔ ۔ "

" ہاں پہلے تھا لیکن اب نہیں۔ کیا ضرورت ہے یہ سب کر کے ان لوگوں کو پھر سے جویریہ کی یاد دلانے کا۔ وہ لوگ پرسکون ہو گئے ہیں تو بس ٹھیک ہے سب ۔ "

طمانیت سے سبب بتایا۔ وہ اب جویریہ کو کسی طرح بھی استعمال میں نہیں لانا چاہتا تھا۔ محبت بھی عجیب مرض ہوتا ہے۔ کل تک اسے جویریہ ایک مہرہ لگتی تھی جس پر اگراس نے احسان کیا تھالی تو وہ بھی اس کے کسی کام آنے وا تھی لیکن آج وہ اسے کسی قیمتی چیز کی طرح سب کی نظروں سے بچا کر رکھنا چاہتا تھا۔ اس کے لیے وہ ہاروی اور بروس کے خلاف اپنی اندر جلتی بدلے کی آگ تک بجھا چکا تھا۔ دران کے جواب پر انل نے شاکی نگاہوں سے اس کے سراپے کا جائزہ لیا۔

"یہ بھی ٹھیک ہے۔ "

گہری سانس لے کر پر سوچ لہجے میں اس کی بات کی تائید کی اور پھر ایک آبرؤ چڑھائے اس کی طرف دیکھا۔ دران سنجیدگی کے سبھی ریکارڈ توڑے ڈرائیونگ میں مگن تھا۔ اس دن ریسیپشن پر دران کی جویریہ کے لیے دلچسپی کو تو اس نے بہت ہلکا لیا تھا لیکن اب اس کی یہ مجنوں جیسی حالت جویریہ کے لیے یہ فکر اس نے آج سے پہلے کبھی نہیں دیکھی تھی۔

"اچھا پھر یہ شادی کب ختم کرنی ہے؟ "

انل نے گلا کھنکارتے ہوئے معنی خیز لہجے میں سوال کیا۔ دران کی گڑ بڑا ہٹ مخفی نہیں رہی تھی لیکن وہ بہت بڑا ادکار تھا فوراً اپنی حالت کو سنبھالا۔ انل نے اپنے سوال کی مزید وضاحت پیش کی۔

"تم اسے پبلک کے سامنے لائے ہی نہیں۔ سب کے سامنے لاؤ۔ خبروں میں آؤ پھر ہی اسے چھو ڑنا ڈرامہ نہیں لگے گا۔ "

"اس سب کی بھی ضرورت نہیں۔ "

نگاہیں چراتے ہوئے جواب دیا۔ انل نے بمشکل اپنی ہنسی کو لبوں میں دبایا ۔

"مطلب تم نہیں چھوڑ رہے اسے ؟ "

"میں نے ایسا کب کہا۔ برھان اور سبرینا کی شادی ہے نیکسٹ ویک ۔ اس کے بعد سوچتا ہوں کچھ۔ "

فوراً ماتھے پر بل ڈالے جواب دیا۔

"اوہ ہاں ۔ ۔ یہ تو میں بھول ہی گیا۔ ٹھیک ہے اس کے بعد ڈائیورس پیپر تیار کرواتے ہیں۔ "

گاڑی کی رفتار اچانک تیز ہوئی تھی۔ انل نے بے اختیار امڈ آنے والی ہنسی کو چھپانے کی خا طر چہرے کا رخ کھڑکی کی طرف موڑ لیا۔

دران ملک عرف درانگ بے شک تمھارا یہ جگری تمھاری طرح سب کی سوچ پرکھنا نہیں جانتا لیکن جا نِ من جان ِ جگر تمھارے دل میں کیا چل رہا ہے یہ جاننا انل یوسف کے بائیں ہاتھ کا کھیل ہے۔

سڑک پر بھاگتی دوڑتی ٹریفک پر نگاہیں جمائے وہ اپنی دلفریب مسکراہٹ کو گہرا کر گیا۔

***

سیاہ گاڑی سست روی سے درانگ ولاس کے کھلے گیٹ سے اندر داخل ہو رہی تھی۔ گرے رنگ کے بند گلے والے سویٹر میں ملبوس وہ گاڑی کی پچھلی نسب پر براجمان تھا۔

آج اس نے دوپہر کو ہی زبردستی شوٹنگ کا پیک اپ کروا دیا تھا۔ انل کو کچھ شاپنگ کرنی تھی اسے مارکیٹ چھوڑنے کے بعد وہ سیدھا گھر آ گیا تھا۔ وہ موبائل پر نگاہیں جمائے بیٹھا تھا جب ڈرائیور نے اس کی طرف کا دروازہ کھولا ۔ موبائل سکرین کو بند کرتے ہوئے جیسے ہی وہ گاڑی سے باہر نکلا نگاہ سامنے لان میں موجود جویریہ اور روز ین پر پڑی۔ قدم وہیں ٹھیک کر رکے۔

محترمہ بھورے رنگ کے لمبے کوٹ میں ملبوس سرپر سکارف اوڑھے مزے سے سوئمنگپول کے قریب لگی کرسی پر براجمان روز ین کی کسی بات پر مسکرا رہی تھیں۔

جہاں دران کے چہرے کی سختی بڑھی وہیں پیشانی پر فکرمندی کے بل پڑے۔ فرید نے ابھی اسے کمرے سے باہر کے درجہ حرارت میں نکلنے سے منع کیا تھا۔ اس کے دماغ کی جھلی ابھی اتنے زیاہ کم درجہ حرارت کو برداشت نہیں کر سکتی تھی۔

دران سختی سے لب بھینچے تیز تیز قدم اٹھاتا چند سکینڈ میں ہی اس کی کرسی کے پاس اس ج کے سر پر کھڑا تھا وہ آ یوں اچانک دران کے جلدی آ جانے پر گھیرا گئی تھی۔

"یہاں کیا کر رہی ہو تم ؟ کمرے سے باہر کیوں نکلیں ؟ "

غصے میں بھرا وہ ایک ہی سانس میں تابڑ توڑ سوال کر گیا۔

"پتا ہے نہ باہر کتنی سردی ہے۔ "

اونچی آواز میں ڈانٹا ۔ جویریہ نے کانپ کر آنکھیں بند کی لیکن اگلے ہی لمحے چہرہ پراعتمادی سے اوپر اٹھایا۔

" مجھے کمرے میں گھٹن ہو رہی تھی اور گرم کوٹ پہنا تو ہے۔ "

"گھٹن ۔۔ ۔ مائی فٹ "

وہ اب غصے سے روز ین کی طرف پلٹا ۔

"روز ین آپ کیوں لے کر آئیں اسے باہر جب میں نے منع کیا تھا آپکو کہ جتنا بھی کہیں ان کو باہر نہیں لانا ابھی روز ین نے گھیرا کر سر نیچے جھکایا

" اس کا کوئی قصور نہیں۔ اس پر غصہ مت کریں۔ میں خود باہر آئی ہوں۔ اتنا کیوں چیخ کر تماشہ کر رہے ہیں کچھ نہیں ہو گا مجھے ۔ "

جویریہ نے روز ین کی شرمندگی پر فوراً رعب سے وضاحت دی۔

"میں تم سے بات نہیں کر رہا۔ "

دانت پیسے غصیلی نگاہ اس پر ڈالی جس کی جان اب بہت عزیز تھی۔

"اور روز ین آپ ۔۔۔۔ جب تک فرید پرمیشن نہیں دیتا یہ کمرے سے باہر نہیں آنی چاہیے۔ فوراً اسے کمرے میں لے کر آئیں۔ "

غصے میں بھاری ہوتی آواز میں ڈانٹ کر کہا اور پھر قدم داخلی دروازے کی طرف بڑھا دیے۔

"اچھی دھونس ہے جیسے میں اور میری ہر سانس نواب کی غلام ہو۔ " دران کی پشت کو غصے میں گھورتی وہ روز ین کی طرف پلٹی ۔

"روز ین سو سوری تمہیں میری وجہ سے ۔۔۔ ۔ "

"میم کوئی بات نہیں بلکہ مجھے بہت خوشی ہوئی سر کو یوں کسی ایک رشتے کے لیے فکر مند ہوتا دیکھ کر ۔ دراصل وہ آپ سے بہت محبت کرتے ہیں۔ "

روز ین نے مبہم سی مسکراہٹ لبوں پر سجائے کہا۔

"ہوں "

ناک پھلا ئے آہستگی سے ہنکارا بھرا ۔

"چلیں اندر چلتے ہیں۔ "

روز ین نے ہاتھ کے اشارے سے چلنے کے لیے کہا۔ جب وہ کمرے میں پہنچی دران واش روم میں تھا غصے شاید ۔ سے اس طرف گھور کر دیکھتی پیر پٹختی بیڈ پر آئی اور بیٹھ گئی۔

یہاں کے ڈاکٹر بھی عجیب تھے دو ہفتے ہونے کو آئے تھے اب تک اتنی احتیاط وہ تنگ آ گئی تھی۔

غصے سے اس حسین پنجرے پر نگاہ گھمائی جہاں وہ قید ہو کر رہ گئی تھی۔

اچانک سے ناک میں خارش کا احساس ہوا۔ اور پھر آنکھوں میں پانی اکٹھا ہونے لگا۔ اسے چھینک آ رہی تھی۔ جیسے ہی دران واش روم سے باہر نکلا وہ پورا منہ کھولے ہوئے تھی۔

"آ چھیں ۔ ں۔ ں۔ ں۔ ں۔ ں"

جویریہ کی چھینک پورے کمرے میں گونجی تھی۔ دران ڈریسنگ روم سے نائب ٹرایوزر شرٹ زیب تن کیے اب صوفے کی طرف بڑھ رہا تھا جب اس کی چھینک کی آواز پر ٹھیک کر رکا ۔

محترمہ کو ایک چھینک نہیں ایک ساتھ چھینکیں آ رہی تھیں۔ وہ اب دونوں ہاتھوں سے چہرہ ڈھانپے چھینک رہی تھی پھر بے حال سی بیڈ کے اطراف میں لگے میز پر سے ٹشو اٹھانے کے لیے ہاتھ بڑھا یا تو نگاہ سامنے غصے سے گھورتے دران پر پڑی جویریہ نے فوراً خجل ہو کر نگاہ چرائی ۔

وہ غصیلی مگر فکر مند نگاہوں سے اس کو گھور رہا تھا۔ جویریہ نے زبردستی چھین کوں کا گا لا گھوٹا ۔ اس عمل سے آنکھوں میں پانی جما ہونے لگا۔ چھین کیوں سے جان چھوٹی ہی تھی کہ ناک سے پانی بہنے جیسا احساس ہونے لگا۔ اس نے فوراً ٹشو کو ناک کے آگے رکھا۔

کچھ دیر اس کو یونہی گھورنے کے بعد وہ انٹرکام کی طرف بڑھا ۔ انٹرکام اٹھایا کان سے لگایا جبکہ ایک ہاتھ کمر پر دھرا تھا۔ دل تو چاہ رہا تھا جویریہ کی اس لاپرواہی پر جھاڑ کر رکھ دے۔ روز ین کے انٹرکام اٹھانے کا انتظار کرتا وہ لب بھینچے ضبط کی کیفیت میں کھڑا تھا۔

وہ کن اکھیوں سے بار بار اس کی طرف دیکھتی خود کو نارمل ظاہر کرنے کی کوشش میں تھی۔ کتاب اٹھا کر جلدی سے کھولی گود میں رکھی اور سر اس پر جھکا دیا۔

"اوہ میرے اللہ ۔ دران کی بات سچ ہو گئی۔ آج ہی تو نکلی تھی میں اور آج ہی اس کو جلدی آنا تھا۔ " دران کے جلدی آنے اور اسے یوں پکڑ لینے پر غصہ آ رہا تھا۔

"روز ین دو بلیک کافی بھجوا دیں کمرے میں ابھی ۔ "

دران انٹر کام کی دوسری طرف روز ین کو کافی کا حکم صادر کر رہا تھا۔ انٹر کام کو واپس رکھنے کے بعد وہ ٹی وی آن کرتا ہوا صوفے پر بیٹھ گیا۔ چہرے پر تاہنوز سختی قائم تھی۔

جویریہ اب خاموشی سے بار بار ٹشو سے ناک کو رگڑ رہی تھی۔ دماغ کی جھلی کا انفیکشن ابھی مکمل طور پر ٹھیک نہیں ہوا تھا۔ لان میں دران کا غصہ بجا تھا۔ اسے گرم کمرے سے باہر نہیں جانا چاہیے تھا۔ کمرے کے دروازے پر ہلکی سی دستک کی آواز پر دران نے گردن موڑی ۔

"کم ان ۔ ۔ "

روز ین دروازہ کھول کر ٹرالی گھسیٹتی کمرے میں داخل ہو رہی تھی۔ ٹرالی پر کافی کے مگ اور کچھ کھانے کے لوازمات رکھے ہوئے تھے۔ وہ کمرے کے وسط میں ٹرالی چھوڑ کر ہاتھ باندھے باہر چلی گئی۔ دران نے ٹرالی پر سے کافی کا ایک مگ اٹھایا اور ننگے پاؤں چلتا ہوا بیڈ کے قریب آ کر مگ جویریہ کی طرف بڑھایا ۔ وہ سر نیچے کیے مسلسل ناک پر ٹشو رکھے آہستگی سے صاف کر رہی تھی۔

"مجھے بلیک کافی اچھی نہیں لگتی ۔ "

چہرہ جھکائے گھٹی آواز میں انکار کیا۔

"ضروری نہیں ہر وہ چیز جو ہمارے لیے بہتر ہو وہ ہمیں اچھی بھی لگے۔ "

رعب سے کہتا وہ اب بھی مگ اس کی طرف بڑھائے ہوا تھا۔

"میں نے کبھی نہیں پی۔ مجھے چائے ۔۔۔ ۔ "

"تمھاری جو حالت ہو رہی ہے۔ اس کے لیے یہ بہت ضروری ہے۔ چائے پھر کبھی پی لینا ۔ وہ تو ویسے بھی تمہیں اپنے ہاتھ کی بنی پسند ہے؟ "

" یہ اتنا بولنے کیوں لگا ہے۔ " جویریہ نے بنا چہرہ اوپر اٹھائے سرعت سے ہاتھ بڑھا کر ٹشو باکس سے اگلا ٹشو نکالا۔ دران نے اس کے جھکے سر کو گھور کر دیکھا پھر مگ میز پر رکھ کر اس پر جھکا ۔

"میرا خیال ہے مجھے میڈیسن والا ہی طریقہ ۔ ۔ " ک

اس کے سکارف کی طرف ہاتھ بڑھاتے ابھی اس کی بات مکمل نہیں ہوئی تھی کہ جویریہ نے بد کر سر اوپر اٹھایا "پیچھے ہٹیں پی رہی ہوں میں۔ "

تیزی سے ہاتھ بڑھا کر میز پر سے مگ کو اٹھایا اور دونوں ہاتھوں کے درمیان میں جکڑ لیا۔ وہ اب بھی سر پر کھڑا تھا شاید اس کے گھونٹ بھرنے کا انتظار تھا۔ " عجیب انسان ہے۔ اب کیا کافی پلانے کے لیے بھی ہاتھ باندھ دے گا۔ " پیشانی پر نگواری سے بل ڈالے۔

مگ کے کنارے کو لبوں سے لگایا اور گھونٹ بھرا ۔ کافی صیح بلیک اور کڑوی تھی۔ حلق تک کروا ہوا۔ بے تحاشہ بری شکل بنائی۔

اس نے واقعی پہلے کبھی بلیک کافی نہیں پی تھی۔ زندگی میں پہلے ہی اتنی کڑوا ہٹیں تھیں ان میں ایک اضافہ کافی کا کر لیتی ۔ ہر گز نہیں۔ دران اب ٹرالی پر سے اپنا مگ اٹھائے صوفے کی جانب جا رہا تھا۔

ویسے ایک دفعہ سنایا کی ضد پر اس نے کافی کچھی ضرور تھی۔ لیکن وہ اتنی کڑوی تو نہیں تھی جتنی کڑوی یہ تھی۔ اگلا گھونٹ بھر کر دران کی طرف دیکھا۔ جو بڑے مزے سے ٹی وی سکرین پر نگاہیں جمائے کافی پی رہا تھا۔ اسے تو متلی جیسا احساس ہو رہا تھا۔ وہ کیسے آرام سے گھونٹ پر گھونٹ لے رہا تھا۔

" ہوں اب سمجھ آیا اسکی کڑواہٹ میں بھی اسی لیے کمی نہیں آتی۔ اتنی کڑوی کافی جو پیتا ہے ۔" بدمزہ صورت بنائے سوچا ۔

ایک چور نظر دران پر ڈالی اور مگ کو میز پر رکھنے کے لیے بازو لمبا کیا۔

"کافی کا ایک گھونٹ بھی نہیں بچنا چاہیے۔ "

دران کی با رعب آواز گونجی ۔ اس کا ہاتھ رکا اور بے بسی سے واپس مگ کو منہ تک لے گیا۔

"کیا مصیبت تھی۔ کیا وہ کسی جیل میں تھی۔ نہیں اس کی قید میں۔ لیکن کیوں بھی اسکی " قید میں کیوں تھی ۔۔ ۔ وہ خود سے ہی سوال کرتی الجھ کر رہ گئی۔

جلدی سے باقی کافی حلق میں زہر مار کر انڈیلی اور منہ بسورتے ہوئے مگ و اپس میز پر رکھا۔ دران کے پلٹ کر دیکھنے پر نخوت سے ناک بھینچے مگ اٹھا کر الٹا کیا۔ اس کا انداز ایسا تھا کہ وہ بے ساختہ ہنس دیا۔

"نہیں وہ ہنستا ہے۔ ایفیکٹ اس کی ہنسی بہت خوبصورت ہے۔ " انل کی بازگشت ذہن میں گو نج گئی اور دران کی ہنسی دیکھ کر دھڑکتے دل نے انل کی بات کی تصدیق کی۔ وہ بنا آواز مگر مکمل ہنسا تھا۔

بلاشبہ اس کی طرح اس کی ہنسی بھی مکمل حسن رکھتی تھی۔ دل جو اس کی ہنسی پر اپنا سارا غصہ تیاگ دینے کو تیار بیٹھا تھا۔ بڑی مشکل سے اسے قابو میں کرتی وہ نظریں کتاب پر جھکا گئی تھی۔

کچھ دیر دران کی نگاہیں خود پر محسوس ہوئیں لیکن پھر وہ ٹی وی کی طرف متوجہ ہو چکا تھا۔

***

کراچی کی شفاف صبح اس پوش علاقے میں بنے گھروں کو روشن کیے ہوئے تھی۔ تارکول میں لپٹی کشادہ سڑک پر بنی یہ خوبصورت بنگلوں کی قطار میں سے ایک بنگلے میں برقی قمقوں کی لٹکتی لڑیاں صبح کی روشنی میں مدھم ہو کر چل رہی تھیں۔

اسفند ملک اور روبی کے امریکہ شفٹ ہو جانے کے بعد اور دران کی بڑھتی دولت کی ریل پیل نے ملک ہاؤس کے باقی مکینوں کی زندگیاں بھی بدل کر رکھ دی تھیں۔ کہاں وہ متوسط طبقے کے رہائشی علاقے میں بنا بوسیدہ دیواروں والا ملک ہاؤس اور کہاں اب یہ پوش علاقے میں بنا شاندار چمچ اتا بنگلا جس میں فائقہ اور سو نیا راہب کے ساتھ رہتی تھیں۔

اسی بنگلے کی اوپری منزل کے اس خوبصورت کمرے میں اس وقت وہ جدید طرز کے سنگ ہار میز کے آگے کھڑی اپنے کمر تک آتے بھورے سنہری بالوں کو سمیٹ رہی تھی۔ مہندی رنگے ہاتھ جوڑے سے الجھ رہے تھے عنا بی رنگ کا رشیمی جوڑا اس کے خوبصورت وجود پر دمک رہا تھا۔ گزرتے سالوں نے سبرینا کے حسن کو چار چاند لگا دیے تھے۔

واش روم کا دروازہ کھلنے کی آواز پر اس نے نگاہ شیشے کے عکس میں ڈالی برھان یا ول سے گیلے بال رگڑتا ہوا باہر آ رہا تھا۔ شادی کے بعد آج دوسری صبح تھی جس میں وہ خوش باش اپنی زندگی کے نئے سفر کی ڈگر پر سر شار اب برھان کو محبت سے دیکھ رہی تھی۔

امریکہ سے صرف اسفند ملک اور روبی ہی برھان کے ساتھ پاکستان آئے تھے۔ اسفند ملک کا دران سے بات کرنا تھا کہ اس نے بالکل ویسا ہی کیا جیسا انہوں نے سوچا تھا۔

دران نے برھان کو مارلین سے شادی کے بعد درانگ ولاس میں رکھنے سے انکار کر دیا۔ دران کے اس حکم پر ہاروی اور بروس کو اپنا سارا منصوبہ تبدیل کرنا پڑا اور اب کی بار ساری پلینگ کرنے والا برھان خود تھا۔

سنگ ہار میز کے سامنے کھڑی سبرینا ہی اب وہ چوتھا نفوس تھی جسے وہ اپنے سارے منصوبے میں شامل کرنے والے تھے۔ برھان نے ٹاول کو گلے میں ڈالا اور مسکراتے ہوئے قدم سنگ ہار میز کی طرف بڑھا دیے۔

دران کے ٹھکرا دینےکے بعد اسے محبت سے سمیٹ لینے والا برھان ہی تھا۔ سات سا لوں میں جہاں وہ برھان کی محبت کے ساتھ اپنے دل کو باندھ چکی تھی وہاں دران کے لیے نفرت کو بھی بڑھا چکی تھی۔ برھان نے محبت سے اسے دونوں کندھوں سے تھام کر قریب کیا۔

"تم سے بہت ضروری بات کرنی ہے۔ "

سنجیدگی سے کہتا آج دوسرے دن وہ سبرینا کو ساری حقیقت سے آگاہ کرنا چاہتا تھا۔ وہ سنگ ہار میز سے کمر ٹکا ئے اس کی طرف دیکھ رہی تھی۔

"کرو ۔ " برھان کو یوں سنجیدہ دیکھ کر آنکھوں میں محبت کی جگہ تجسس نے لی۔

"تم نے پوچھا ہی نہیں یوں اچانک تمھارے ایگزیم سے پہلے ہی شادی کیوں کر لی میں نے ؟ "

وہ سپاٹ لہجے میں پوچھ رہا تھا۔ سبرینا کے چہرے پر پریشانی جھلک نے لگی۔ دو دن سے چہکتے برھان کو آج یوں سنجیدہ دیکھ کر وہ الجھ گئی تھی۔

"کرنی تو تھی ہی۔ بس یہ میری پڑھائی چھڑوانے پر مجھے دکھ ہوا مگر مما بھی یہی چاہتی تھیں اور خالہ بھی تو بس پھر راضی ہو گئی مگر آپ یہ سب کیوں پوچھ رہے ہیں؟ "

آہستگی سے جواب دیتے ہوئے اس نے الجھ کر برھان کے پر تجسس انداز پر سوال داغا ۔ وہ یوں پر سرا ریت کیوں ظاہر کر رہا تھا۔

"ہوں ۔۔۔۔ لیکن مجھے تمہیں یہ بتانا ہے کہ میں نے یہ شادی جلدی کسی مقصد کے تحت کی ہے۔ "

برھان نے لب بھینچے لفظوں پر زور دیتے ہوئے تمہید باندھی ۔

"کیسا مقصد ؟ "

نا سمجھی ظاہر کرتے ہوئے سر کو جنبش دی۔ برھان نے آہستگی سے اس کے کندھوں پر سے ہاتھ اٹھائے اور اس کے دائیں ہاتھ کو اپنی دونوں ہتھیلیوں کی گرفت میں لیا۔

"تمہیں پتا ہے نہ کہ میں بچپن سے ہی تمہیں پسند کرتا ہوں لیکن جب تمھاری نسبت در ان سے طے ہوئی تھی تو خاموشی سے پیچھے ہٹ گیا تھا۔ "

"جانتی ہوں۔ بتا چکے ہیں آپ یہ سب پہلے بھی لیکن اب یہ سب باتیں کرنے کا کیا فائدہ ہماری شادی ہو گئی ہے۔ وہ اپنی زندگی میں خوش ہے ہمیں بھی خوش رہنا ہے۔ "

سبرینا نے الجھ کر پیشانی پر پڑے شکن مزید گہرے کیے۔ برھان کے اس پرسرار سے انداز پر دل وسوسے بننےُ لگا تھا "ہاں خوش تو رہنا ہے اور میں تمہیں زندگی کی ہر خوشی دوں گا لیکن کیا تم دران کی دی ہوئی سا ری تکلیفیں بھلا چکی ہو؟ "

برھان نے بھنویں اکٹھی کیے عجیب سا سوال کیا تو اس نے الجھی نگاہوں کے ساتھ حیرت ظاہر کرتے ہوئے اس کی جانب دیکھا۔

" جب دیکھو نہ میں تو کچھ نہیں بھولا ۔ میری یہ چوٹ کا نشان میری بچپن کی وہ بے بسی وہ بات بات پر مجھے پکڑ کر مارتا تھا اور سب سے بڑھ کر میرے بابا کی محبت جو اس نے چھین لی۔ "

وہ اپنی پیشانی پر کٹ کے نشان پر ہاتھ رکھتے ہوئے نفرت آمیز لہجے میں دران کا ایک بعد دوسرا ظلم گنوا رہا تھا۔ "اسی طرح تمہیں جو تکلیف دی۔ پورے خاندان میں تمہیں رسوا ہوتا چھوڑ کر خود بھاگ گیا۔ "

وہ سا کن کھڑی تھی۔ وہ ناسمجھی سے اپنی طرف دیکھتی سبرینا کی آنکھوں میں دیکھتے ہو ئے دران کے لیے دل میں موجود ساری بھڑاس نکال رہا تھا لیکن یہ نہیں جانتا تھا وہ اس کے زخموں کو بھی کردی رہا ہے۔

"دو سال بعد واپس آیا تو دادی کو مار دیا عصمت پھپھو ابھی تک اپنے بھا ئی سے ملنے کو ترستی ہیں۔ بولو کیا تم سب بھول گئی ہو؟ "

وہ خاموش کھڑی تھی۔ برھان کا یہ انداز اس کے سوال کچھ بھی سمجھ میں نہیں آ رہا تھا۔ چند سکینڈ کی خاموشی تھی جسے اس کے سپاٹ لہجے نے ختم کیا۔

"نہیں کچھ بھی نہیں بھولی ۔ لیکن ھنی ان سب باتوں کا اب کیا فائدہ ۔ وہ اتنا بڑا آدمی بن گیا ہے۔ "

"کوئی بڑا آدمی نہیں بنا۔ گھٹیا آدمی بن گیا ہے۔ "

برھان نے بے دردی سے دانت پیسے ۔

"تمہیں پتا ہے جس لڑکی سے شادی کی ہے اس نے وہ کسی جسم فروشی کرنے والے گروہ کی رکی تھی۔ وہاں سے بھگا کر لے آیا اسے اور اب چھپا کر کڑی سکیورٹی میں رکھا ہوا ہے۔ "

"کیا! ۔۔۔۔۔۔ ۔ تمہیں کیسے پتا اس سب کا ؟ "

اس حیرت انگیز انکشاف پر سبرینا کی پوری آنکھیں اور منہ ایک ساتھ کھل گیا۔ وہ پھٹی پھٹی آنکھوں سے برھان کی طرف بے یقینی سے دیکھ رہی تھی۔

"اس نے جس فلم کی شوٹنگ کے دوران یہ سب گل کھلائیں ہیں اس کے پروڈیسر نے بتایا ہے مجھے ۔ بیچارا اس پروسٹیوٹ گروہ کے ہاتھوں پھنسا ہوا ہے۔ وہ اس کی کچھ پرائیویٹ ویڈیوز کو لے کر اسے بلیک میل کر رہے ہیں۔ وہ دران کے ساتھ بھاگی ہوئی لڑکی کو واپس لینا چاہتے ہیں جسے دران اپنی بیوی بنا کر گھر میں بیٹھا ہے۔ "

برھان ایک کے بعد دوسرا بمب پھوڑ رہا تھا اور سبرینا بنا پلکیں جھٹکے سن رہی تھی۔ پھٹی پھٹی آنکھوں سے اس نے تھوک نگلا ۔

"بات تو بہت حیرت کی ہے لیکن ھنی اس سب کا ہماری شادی سے کیا تعلق ہے۔ یہ تو ان کا آپسی معاملا ہے نہ ۔ سبرینا اب دران کے اس فعل کی حیرت سے باہر آ کر تفتیشی نگاہوں سے برھان کو گھور رہی تھی۔ برھان نے گہری سانس لی۔

"یہی تو جان میری ۔۔۔ تعلق ہے بہت گہرا تعلق ہے اور وہ یہ ہے کہ میں اس فلم پروڈیسر کی اس کام میں مدد کرنا چاہتا ہوں۔ اس کی مدد ہو جائے گی اور دران سے بدلہ بھی لے لیا جائے گا۔ اور اس سب میں تم بھی ساتھ دو گی میرا ۔ "

برھان کی بات پر وہ جو الجھی کھڑی تھی گھیرا کر اس کی طرف دیکھا۔ برھان نے فوراً تسلی کے لیے ہاتھ تانا "پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ ہمیں بس کسی طرح دھوکے سے اس لڑکی کو ان کے حو الے کرنا ہو گا۔ دیکھو اس لڑکی کی اصلی جگہ وہیں ہے جہاں سے وہ آئی ہے۔ "

وہ بڑی چالاکی سے اسے نہ صرف اپنے لائحہ عمل سے آگاہ کر رہا تھا بلکہ قائل بھی کر رہا تھا جبکہ سبرینا بے یقینی اور الجھن سے اس کی طرف دیکھ رہی تھی۔

"دو گی نہ ساتھ ؟ دران سے اپنی اذیتوں کا بدلہ لینے کا اس سے اچھا موقع نہیں ملے گا ہمیں ۔ "

وہ اب سبرینا کے کندھوں کو ہلاتے ہوئے پوچھ رہا تھا۔

"بولو دو گی ساتھ ؟ "

اس کی خاموشی کا دورانیہ بڑھتے دیکھ کر بڑی محبت سے پھر پوچھا وہ لب کچل رہی تھی۔ عجیب سی سچویشن تھی لیکن سامنے کھڑا شخص بھلا اس سے کیوں جھوٹ بولے گا۔ سبرینا نے آہستگی سے سر اثبات میں ہلایا تو وہ ایک دم سے پرجوش ہو کر اسے گلے لگا گیا۔

"آئی لو یو ۔ میں جانتا تھا تم میرا ساتھ دو گی۔ بس اس بات کو تم میرے اور اپنے درمیان راز رکھو گی۔ "

وہ بانہوں کی گرفت کو مضبوط کرتا اس کے کان میں سرگوشی کر رہا تھا اور وہ واقعی اپنی پچھلی اذیتوں کو دہرا کر زخموں کو تازہ کر رہی تھی۔

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.