Chapter 32: باب 32

رات کے دس بجے ۔ گاڑی سے باہر دونوں اطراف پر موجود سر سبز کھیت تیزی سے پیچھے چھوٹ رہے تھے اور گاڑی سیاہ شفاف سڑک پر متوازن رفتار میں چل رہی تھی۔

"مجھے شک ہے تم پر۔ "

جیسکا نے گردن موڑ کر کار ڈرائیو کرتے انل کی طرف دیکھا۔ کافی پینے کے بعد وہ اسے آج پھر گھر تک چھوڑنے جا رہا تھا

"کیسا شک ؟ "

انل نے سامنے شیشے سے نگاہ ہٹائے ایک نظر جیسیکا پر ڈالی۔ وہ بھنویں سکیڑے بیٹھی تھی۔ کچھ دور پہلے تک وہ کسی گہری سوچ میں ڈوبی تھی اب اچانک پہلو بدل کر اس کی طرف مری تھی۔

"تم مجھے پہلے سے جانتے ہو۔ مطلب اس دن کافی شاپ پر ہماری پہلی اور اچانک ملاقات نہیں تھی۔ "

"ہیں اس کو کیسے پتا چلا ؟ " انل نے بمشکل اپنی سٹپٹاتی کیفیت کو سنبھالا ۔ مسکرا کر اس کی طرف دیکھا۔ "دماغ بھی کیا دران جیسا ہے اس کا ؟ "

" ہیں ایسا لگا تمہیں ۔ مجھے بھی ایسا لگتا ہے کہ میں جنم جنم سے تمہیں جانتا ہوں۔ "

"او۔۔ ۔ جسٹ شٹ اپ ۔ "

جیسیکا نہ نخوت سے ناک چڑھائی ۔ انل کا قہقہ گاڑی میں گونج گیا۔

"تم نے اس دن کافی شاپ میں میرا نام لیا تھا۔ حالانکہ تم مجھے نہیں جانتے تھے پھر تمہیں میرے نام کا پہلے سے کیسے پتا تھا۔ "

اوہ اچھا تو مس شرلی صاحبہ تب سے یہ سوچ رہی تھیں۔ واہ واہ کیا یاداشت ہے ان کی۔

"میں نے نام لیا تھا تمھارا ۔ کب کیسے ؟ "

مصنوعی حیرت کا اظہار کیا۔ جبکہ ذہن زور زور سے جھانپڑ رسید کر رہا تھا اپنی ازلی بیوقوفی پر۔

"تم نے کہا۔ جیسیکا اس لڑکے نے تمھاری ڈرنک میں کچھ ملایا ہے۔ "

وہ پرتجسس لہجے میں اس کے چہرے کے بدلتے رنگ کو جانچ رہی تھی۔ اسے انل کی حرکات اس دن سے ہی مشکوک لگ رہی تھیں اور پھر اس دن اس کا پورا نام لینا ۔ اس وقت تو یک کے رونے کو لے کر الجھی ہوئی تھی اس لیے اس بات کو بھول گئی تھی لیکن آج پھر یاد آجانے پر ماتھا ٹھیکا ۔

"ہاں تو اس سے پہلے تمھارا وہ یک تمھارا نام لے چکا تھا۔ تو میں نے بھی لے دیا اس میں ایسا کیا؟ "

لہجے کو نارمل رکھتے ہوئے کندھے اچکائے ۔ اسے جھوٹ بولنے سے سخت نفرت تھی لیکن دران کی محبت اس سے ہر الٹا کام کرواتی تھی۔

"یک ۔۔ ۔ " !

جیسیکا نہ حیرت سے بھنویں اچکائیں انداز ایسا تھا جیسے اس کا جھوٹ پکڑ چکی ہو۔

"ہاں یک نے تمھارا نام لیا میں نے بھی فوراً ازبر کر لیا۔ خوبصورت لڑکیوں کے نام جلدی یاد ہو جاتے ہیں مجھے "یک مجھے حسی کہتا ہے۔ "

ناک چڑھا کر معلومات میں اضافہ کیا۔

"ہاں لیکن اس دن گھبراہٹ میں اس نے جیسیکا کا کہا تھا۔ "

برجستہ جواب دیا۔ تھوک نگلا ۔

"اچھا مجھے تو یاد نہیں۔ "

"مجھے یاد ہے۔ دراصل میں بہت ذہین ہوں۔ "

بتیسی نکالے اپنی تعریف کی۔ جیسیکا نے منہ بسور کررخ سیدھا کیا۔

"چلیں کوئی خوبی تو ہے آپ میں۔ "

"بہت خوبیاں ہیں۔ ملتی رہیں گی تو دھیرے دھیرے سب پتا چلیں گی۔ "

معنی خیز انداز میں آنکھ کا کونا دبا کر کہا۔ اسکی اس حرکت پر جیسیکا تو جیسے بھڑک اٹھی۔

"گاڑی روکو ۔ "

سختی سے کہا۔

"کیا ہوا؟ "

سٹپٹا کر اس کے سرخ ہوتے چہرے کو دیکھا۔

"میں نے کہا گاڑی روکو۔ "

"ارے بھی ہوا کیا ہے؟ "

ڈرتے ہوئے حیرت سے پوچھا وہ تو خونخوار چڑیلوں کی طرح گھور رہی تھی۔

"لڑکے سب کے سب ایک جیسے ہوتے ہیں۔ یک سے بچا کر اب اپنے جال میں پھنسا رہے ہو؟ "

"دیکھو غلط سمجھ رہی ہو تم ۔ مجھے اس گھٹیا یک سے مت ملاؤ ۔ "

" سب سمجھتی ہوں میں گاڑی روکو فوراً "

جیسیکا نے سختی سے ڈیش بورڈ پر ہاتھ مارا۔

"نہیں یہاں بہت سنسان ہے میں گھر پر ہی اتاروں گا۔ "

جیسیکا کے اچانک غصے کو دیکھ کر ایک لمحے کے لیے وہ گڑ بڑا گیا پھر فوراً سنبھل کر انکار کیا۔ وہ دانت پیستے ہوئے سیدھی ہوئی اور سینے پر ہاتھ باندھے کھڑکی سے باہر دیکھنے لگی۔

"دران تیرے چکر میں عزت کا فالودہ بن رہا ہے۔ " دانت پیستے ہوئے سوچا ۔ اور سر جھٹک کر گا ڑی کی رفتار بڑھا دی۔

***

روز کے معمول کے مطابق کانوں میں پڑتی تلاوت کی آواز پر اس نے دھیرے سے آنکھیں کھو لیں۔ وہی پلنگ وہی در و دیوار جسے وہ مسلسل پچھلے پانچ دنوں سے ہر صبح آنکھ کھلنے پر دیکھتا تھا۔ آج سے لاہور میں اور اس گھر میں آ پانچواں دن تھا۔

سر کی چوٹ جلدی ٹھیک ہو گئی تھی لیکن ٹانگ کی چوٹ میں تکلیف زیادہ تھی۔ بڑے میاں جن کا نام احمد بیگ تھا وہ نہایت پر خلوص شائستہ مزاج اور نیک انسان تھے۔ جن کی شفقت نے پانچ دن کے اندر چ ہی دران کی سو بدل کر رکھ دی تھی۔ وہ جو بچپن سے مولوی طبقے سے متنفر تھا احمد صاحب کی شخصیت نے اس کی نفرت کو محبت میں بدل دیا تھا۔

ہر جگہ ہر شعبے اے تعلق رکھنے والے لوگ اچھے اور برے ہوتے ہیں لیکن بعض اوقات وہ شعبہ اتنا حساس ہوتا ہے کہ اس میں موجود برے لوگ چند ذہنوں پر غلط چھاپ چھوڑ دیتا ہے۔ ایسا ہی کچھ اس کے ساتھ ہوا تھا۔

بڑے میاں روز صبح چھ بجے سے سات بجے تک برآمدے میں بیٹھ کر تلاوت کرتے تھے۔ اور اس کی آنکھ پہلی آیات پر ہی کھل جاتی تھی۔ ہر بار کی طرح جسم کے رونگٹے کھڑے ہونے لگتے اور دل کو ایک انجانہ سا سکون ملنے لگتا ۔

وہ آہستگی سے پلنگ پر اٹھ بیٹھا ۔ کمبل ہٹا کر زخمی ٹانگ باہر نکالی زخم بہت حد تک سوکھ چکا تھا۔ پلنگ کے نیچے پڑی چپل کو پاؤں میں پھنسا کر چھوٹے چھوٹے قدم اٹھاتا کمرے کے دروازے تک آیا۔

احمد صاحب جو محو تلاوت تھے کسی کے پاس آ کر کھڑے ہونے کے احساس سے آیات کے اختتام پر موندیں پلکیں کھولیں۔ دران دروازے کے پٹ پر ہاتھ رکھے کھڑا تھا۔

"ارے واہ واہ ما شا اللہ ۔ ادھر آؤ۔ "

دران کو یوں آج باہر دیکھ کر وہ پرجوش ہوئے۔ بشاشت سے مسکراتے سامنے لگی کرسی کی طرف اشارہ کیا۔

"درد کیسی ہے؟ "

"جی کافی بہتر ۔ "

دران نے سنجیدگی سے جواب دیا اور کرسی پر براجمان ہوا۔ وہ خوشی سے چمکتی آنکھوں کے ساتھ اسے دیکھ رہے تھے۔

"بہت خوب بہت خوب چلو چائے بناتا ہوں تمھارے لیے۔ "

کرسی کے بازؤں پر وزن دیے اپنی جگہ سے اٹھے۔ دران نے سرعت سے بازو تانے روکا ۔

"نہ نہیں۔ "

احمد صاحب نے حیرت سے اس کی طرف دیکھا وہ کچھ کہنا چاہ رہا تھا لیکن کچھ جھجک تھی شاید ۔ وہ خاموش رہے کیونکہ دران کے منہ سے خود سینا چاہتے تھے۔

"میرا مطلب ہے آپ پہلے تلاوت مکمل کریں۔ "

دران نے آہستگی سے کہا۔ وہ مسکرائے اور چمکتی آنکھوں کے ساتھ کرسی پر پھر سے بیٹھ گئے۔

"مجھے سینی ہے تلاوت ۔ آپ کی آواز بہت خوبصورت ہے۔ "

دران نے بات مکمل کی اور جھکا سر اٹھا کر ان کی آنکھوں میں دیکھا۔ پرنور سا چہرہ اور دل کو مطا نیت بخشتی مسکراہٹ وہ بہت پروقار شخصیت کے مالک تھے۔

"ارے نہیں بیٹا میری آواز کا کوئی کمال نہیں ہے۔ اللہ کا کلام خوبصورت ہے۔ اسے کوئی بھی دل سے ادا کرے ایسا ہی لگے گا کہ اس کی آواز خوبصورت ہے۔ "

"نہیں۔ میں نے آج سے پہلے اتنی سحر انگیز تلاوت نہیں سنی ۔ "

دران نے نگاہیں ان کی آنکھوں میں گاڑتے ہوئے وثوق سے تعریف کی۔ وہ خاموشی سے دران کو گہری نظروں سے دیکھ رہے تھے۔ کچھ لمحے کی خاموشی کے بعد ان کی آواز گونجی ۔

"سیکھنا چاہتے ہو؟ "

بہت گہری مسکراہٹ تھی۔ دران اپنی جگہ پر ساکن ہو چکا تھا۔ وہ سوال پوچھ رہے تھے اور اس کے ذہن میں کتنی ہی آوازوں کی بازگشت ذہن میں گونجنے لگی۔ وہ منتظر نگاہیں جمائے بیٹھے تھے۔ دران نے اثبات میں سر ہلا دیا۔

***

دن کو الودع کہتی ایک اور شام بیورلی ہلز میں سایے پھیلا رہی تھی۔ پہاڑوں کی اؤٹ میں چھپ کر غروب ہونے سے پہلے نارنجی سورج اپنی تر چھی کرنوں سے اس پاس کے آسمان کو رنگ رہا تھا۔ درانگ و لاس کے اس کمرے کی یہ دیوار جو شیشے کی بنی تھی سفید برآمدے اور نیلے پانی والے سوئمنگپول سے آگے اس سارے منظر کو واضح کرتی ہوئی کسی سنہری کا منظر پیش کر رہی تھی۔

کمرے کے وسط میں لگے بیڈ پر وہ گھنٹوں سے ذرا اوپر تک ہلکے نیلے رنگ کے کمفرٹر کو اوڑھے بیڈ کراؤن سے ٹیک لگائے ہوئے تھی۔ گود میں دھری کتاب پر نظریں جھکی تھیں۔ دونوں اطر اف کے گال کی ابھری ہڈیاں اور چہرے کی پیلاہٹ بیماری کے بعد کی کمزوری کی عکاس تھی۔ آنکھیں کھولتی تو یوں لگتا چہرے پر اب یہ بڑی بڑی آنکھیں ہیں صرف ۔

یہ سیاہ گاؤن نما فراک تھا جس پر سرخ پھول بنے تھے جس کے اوپر وہ سرخ شال کو بڑے سلیقے سے کندھوں پر ڈال کر لیٹییے ہوئے تھی۔ طبیعت کو سنبھلے دو دن ہو چکے تھے۔ ایک ہفتے اور تین دن کے بعد اس کے بہت اصرار پر نرس کو رخصت کر دیا گیا تھا جبکہ ڈاکٹر ابھی بھی معائنے کے لیے آیا تھا۔

دوا کی مقدار اب کم ہو گی تھی جس کے باعث سر کا بھاری پن بھی کم ہو گیا تھا۔ طبیعت بہتر ہوتے ہی وہ نماز اور قرآن کی پابندی کرنے لگی تھی جس سے دل پر موجود بھاری پن بھی بہت حد تک کم ہو گیا۔ اللہ نے اسے نئی زندگی دی تھی اور وہ اللہ کی اس بخشی ہوئی نعمت کا شکر ادا کرنے میں دیر نہیں کرنا چاہتی تھی۔

اب بھی عصر کی نماز کے بعد سے اب تک وہ بڑے انہماک سے کتاب پڑھنے میں مصروف تھی۔ اچانک بیرونی دروازہ کھلنے کی آواز پر سر اوپر اٹھایا۔ دران کمرے میں داخل ہو رہا تھا۔ ایک سرسری نگاہ ڈال کر پھر سے سر کتاب پر جھکا دیا۔ پچھلے ایک ہفتے سے دونوں کے درمیان اسی خاموشی کا راج تھا۔

گہری میرون لیدر جیکٹ کی نیچے سفید ٹی شرٹ اور نیلی جینز پہنے وہ آج معمول کے برخلاف تازہ دم لگ رہا تھا۔

اس کی وجہ شاید آج شوٹنگ سے جلدی پیک اپ کر جانا تھا۔ دوپہر کو پیک اپ کے بعد وہ انل کے ساتھ شاپنگ کے لیے نکل گیا تھا۔

ہاتھ میں پکڑے پیکٹ کو دوسرے ہاتھ میں منتقل کرتے ہوئے وہ ڈریسنگ روم کے بجائے بیڈ کی طرف بڑھ رہا تھا۔ چند سکینڈ کے بعد ہی وہ جویریہ کے سر پر کھڑا تھا جو معمول کے مطابق اس کے وجود سے بے اعتنائی برتے کتاب میں محو تھی۔

دران نے کچھ دور رکھی کرسی کو پاس کیا اور بیٹھ گیا۔ وہ اب خاموشی سے اسے دیکھ رہا تھا۔ دران کی خود پر پڑتی مسلسل نگاہ کی وجہ سے وہ زیادہ دیر کے لیے لاپرواہی نہیں برت سکی۔ الجھ کر سپاٹ چہرہ اٹھا کر اس کی طرف دیکھا۔ انداز ایسا تھا جیسے پوچھ رہی ہو۔ جی کہیے کیا کہنا ہے۔ وہ تو جیسے اس کے متوجہ ہونے کے انتظار میں تھا۔

"کیسی طبیعت ہے؟ "

متوازن لہجے اور بے تکلفی سے پوچھا۔ میرون جیکٹ میں کھلتا چہرہ اور بھورے بالوں کیا یک طرفہ مانگ نکالے سورج کی کرن یوں کے مخالف بیٹھا وہ اس حسین شام کا حصہ لگ رہا تھا۔

"اچھی ہوں۔ "

سپاٹ لہجے میں جواب دیا۔ وہی بے رخی وہی روکھا پن ۔

"یہ موبائل لایا تھا میں۔ "

پیکٹ جویریہ کی طرف بڑھاتے ہوئے کہا۔ بڑا اپنائیت بھرا لہجہ تھا۔

"مجھے ضرورت نہیں اس کی۔ "

"تمہیں نہ ہو لیکن میرے لیے ضروری ہے کہ یہ تمھارے پاس ہو۔ میں نے اس میں اپنے اور انل کے دونوں نمبر سیو کیے ہیں۔ "

واہ کیا احسان کیا تھا جناب نے ۔ جویریہ نے بنا کچھ کہے پیکٹ تھام کر میز پر رکھ دیا اور بے رخی سے پھر کتاب پر نگاہیں جما دیں۔ دران ابھی بھی وہیں براجمان تھا۔

گو کہ دران کا بدلہ رویہ اس سے مخفی نہیں تھا لیکن اسے اس کی ترس کھاتی نگاہوں سے بے چینی ہو رہی تھی۔ مانا وہ اس کے رحم و کرم پر تھی لیکن وہ کمزور نہیں تھی۔ اگر وہ موت کے منہ سے واپس آ سکتی تھی تو اتنی مضبوط بھی تھی کہ سامنے بیٹھے اس شخص سے دیوانہ وار محبت کو اپنے اندر ہی دفن کر سکتی تھی۔

وہ جانتی تھی دران ملک نے ہمیشہ اپنے ارد گرد اس جیسی اور اس سے بھی کہیں زیادہ حسین لڑکیوں کو منڈلاتے آہیں بھرتے اور سب قربان کرتے دیکھا ہے مگر اس کو محبت دران کی صورت اور دولت سے تو نہیں تھی۔ اس کی محبت اس کے گرد منڈلانے والی لڑکیوں جیسی نہیں تھی۔

وہ تو محبت میں معرفت کے اس مقام پر تھی جس کو شاید دنیا والے عشق کا نام دیتے تھے۔ عشق میں عاشق کو محبوب سے واپسی محبت یا چاہت مطلوب نہیں ہوتی۔

وہ تو تب بھی دران سے محبت کرتی تھی جب اسے یہ تک نہیں معلوم تھا کہ وہ اس دنیا میں ہے بھی یا نہیں تو اب اس کے نکاح میں ہو کر وہ کیسے اس پتھر کے صنم کو دل سے نکال سکتی تھی لیکن اسے اب زندگی میں کسی محبت کے آگے کمزور نہیں پڑنا تھا۔

ماں باپ کی محبت میں ایک دفعہ کمزور ہو کر اس نے اللہ کو بھلایا تھا لیکن اب دران کی محبت میں کمزور پڑ کر وہ اپنی خداری اور مان کو نہیں گنوایا چاہتی تھی۔

وہ مان جو ہر مسلمان کو خود پر ہونا چاہیے کہ دنیا کی ہر محبت فانی ہے۔

ہر چیز ہر وجود فانی ہے جو دائم ہے وہ اللہ ہے اور محبت دائم سے کرو تو پچھتانا نہیں پڑتا۔ اسے بھی بے شک دران سے بہت محبت تھی لیکن اللہ کی محبت کے آگے وہ اس جیسی ہزاروں محبتوں کو چھپا سکتی تھی۔ وہ سوچوں کے بھنور میں اُلجھی اس کی نگاہوں کو خود پر مرکوز محسوس کر رہی تھی۔

دران کرسی پر بیٹھا مضطرب حالت میں پیشانی شہلا رہا تھا۔ اسے اپنے دل سے اس بے ایمانی اور دعا کی ہر گز توقع نہیں تھی کہ وہ چند دن میں ہی کسی لڑکی کی محبت میں گرفتار ہو جائے گا۔

وہ اسے اچھی لگنے لگی تھی۔ نہیں بلکہ بے تحاشہ اچھی لگنے لگی تھی۔ کل تک جو دج ل چاہتا تھا وہ خاموش رہے آ وہی دل چاہتا تھا وہ اس سے باتیں کرے۔ اس کی مدھر آواز سننے کو کان ترس گئے تھے اور وہ تھی کہ ایک ہفتے سے اس سے بات کرنا تو دور اسکی طرف دیکھنا بھی گوارا نہیں کر رہی تھی۔

دران ملک نے آج سے پہلے اپنے آپ کو اور اپنے دماغ کو اتنا بے بس نہیں پایا تھا۔ وہ اس لڑ کی کی سوچ تک کبھی نہیں پہنچ پاتا تھا اور اب تو شدت سے دل چاہتا کہ وہ جان سکے کہ جویریہ اس کے بارے میں کیا سوچتی ہے۔

وہ زندگی میں پہلی بار ذہنی اور دلی طور پر کسی انسان کی محبت میں اس بری طرح گرفتار ہوا تھا لیکن ازلی انا اور خود کی ناقابل برداشت عادتیں آڑے آ رہی تھیں۔

وہ بہت الجھا ہوا انسان تھا۔ اپنی شناخت اپنی کھوج میں ٹھیکا ہوا جسے خود کے غصے پر قابو نہیں رہتا تھا۔ اس سے جڑا ہر رشتہ ہمیشہ اس سے دور ہو جاتا تھا۔

وہ جس نے آج تک کسی سے معافی نہیں مانگی تھی وہ اس سے اپنے کیے کی معافی مانگنا چا ہتا تھا لیکن الفاظ تھے کے زبان تک آ کر ساتھ چھوڑ رہے تھے۔

"جویریہ ۔۔ ۔ "

اپنی سوچوں سے جھگڑتے بے ساختہ وہ اس کا نام پکار گیا۔ جویریہ نے کتاب پر جھکا سر اوپر اٹھایا۔ وہ شاید کچھ کہنا چاہ رہا تھا۔

"وہ۔۔۔ ۔ اس دن میں نے کچھ بھی جان بوجھ کر نہیں کیا تھا۔ لاک عادتاً دو دفعہ گھما دیا اور میرا ارادہ اتنی دیر باہر رہنے کا نہیں تھا۔ "

یہ دران ملک ہی تھا۔ شائستہ نادم لہجہ وہ اب دونوں ہاتھوں کو آپس میں ملائے کہنیوں کو گھنٹوں پر ٹکا ئے اپنی صفائی دے رہا تھا۔

"آپ کو صفائی دینے کی ضرورت نہیں۔ غلطی میری ہی تھی۔ آپ نے پہلے دن سے ہی کہہ دیا تھا میں بلا ضرورت آپ سے بات نہ کروں لیکن میں باز نہیں آئی تو اس کی سزا تھی اب آئندہ سے خیال ۔۔ ۔ "

"نہیں میری غلطی تھی۔ میں بہت غصہ کر گیا تھا۔ دراصل مجھے ایسا نہیں کرنا چاہیے تھا۔ سوری ۔ "

جویریہ کی بات فوراً کاٹ کر وہ تیزی سے اپنی بات مکمل کر گیا۔ ایک گہری نگاہ اس کے چہرے پر ڈالی۔

پر سکون چہرہ وہ چہرہ جو اب اسے دنیا کا سب سے حسین چہرہ لگنے لگا تھا۔ وہ گھر میں ہوتا یا شوٹنگ میں ہر پل وہ اسکی نظروں کے آگے گھومتا رہتا تھا۔

"اٹس اوکے ۔ "

وہ سپاٹ لہجے میں مختصر جواب دینے کے بعد بے نیازی سے نگاہیں کتاب پر جھکا چکی تھی۔ اس کا یوں فوراً معاف کر دینا دران کو بری طرح بے چین کر گیا۔ کم از کم وہ اسے اس بات پر کھری کھری سنا سکتی تھی لیکن اس نے تو دو لفظوں میں ہی بات ختم کر دی۔

"تھنکیو۔ "

دران نے لب بھینچے آہستگی سے کہا اور پھر اٹھ کر ڈریسنگ روم کی طرف قدم بڑھا دیے جبکہ وہ اب اس کی پشت کو گھور رہی تھی۔

***

صبح کے گیارہ بجے ناشتے کے فوراً بعد درانگ ولاس کے سٹنگ روم میں اس وقت تین نفوس موجود تھے۔ روبی اسفند ملک اور برھان ۔

برھان ان دونوں کو ناشتے کے بعد یہاں سٹنگ روم میں کوئی خاص بات کرنے کے لیے لایا تھا اور پھر اس نے جو خاص بات کی وہ باقی دونوں نفوس کے سروں پر بمب کی صورت پھٹی ۔

روبی ایک دم صوفے پر سے اٹھی۔ وہ ایک سال سے چھپ کر کسی مارلین نامی ماڈل کو ڈیٹ کرر ہا تھا اور اب اس سے شادی کرنے کی نہ صرف خواہش ظاہر کر رہا تھا بلکہ بتا رہا تھا کہ وہ شادی کرنے جا رہا ہے۔

" تمھارا دماغ ٹھیک ہے کیا؟ پتا بھی ہے کہ کہہ کیا رہے ہو؟ "

"اب ایسی بھی کیا انوکھی بات کر دی میں نے ؟ "

برھان نے کندھے اچکائے ۔ روبی تلملا کر اس تک پہنچی اور غصے سے گھورتی ہوئی اس کے سامنے کھڑی ہوئی۔ "انوکھی ! " بھنویں استہزائیہ اکٹھی کیں۔

" تمہیں شرم نہیں آئی یہ بات کرتے ہوئے جبکہ تم جانتے ہو سبرینا تمہارے ساتھ منسوب ہے۔ بلکہ ہم تو تم دونوں کی شادی کے لیے اس کے ایگزیم ختم ہونے کا انتظار کر رہے ہیں اور تم ہمیں یہاں کھڑے ہو کر اپنی عاشقی کے قصے سنا رہے ہو۔ "

" مما ۔۔ ۔ مما ۔۔ ۔ کول ڈاون میں نے کب کہا کہ میں سبرینا سے شادی نہیں کروں گا میں اس سے بھی شادی کروں گا۔ لیکن یہ شادی میرے کیریر کے لیے بہت ضروری ہے۔ مارلین کی وجہ سے مجھے ایک بہت بڑی فلم مل رہی ہے۔ "

بڑے اعتماد سے وہ ایک کے بعد دوسرا جھوٹ بول رہا تھا۔ سبرینا اس کی بچپن کی محبت تھی جسے وہ کسی صورت نہیں چھوڑ سکتا تھا لیکن وہ ابھی اس شادی کی اصلی حقیقت سے کسی کو آگاہ نہیں کر سکتا تھا۔

"دوسری شادی ۔ برھان سبرینا تمھاری پسند تھی۔ "

"تھی نہیں اب بھی ہے لیکن میرا تعلق شوبز سے ہے مجھے اپنے کیریر کو بھی دیکھنا ہے۔ مارلین ایک بہت مشہور ماڈل ہے اور آنے والے دنوں میں ایک کامیاب فلم سٹار ہو گی۔ میں اگر اس کے ساتھ خبروں میں اَن ہو گیا تو سمجھو راتوں رات شہرت میرے قدموں میں ہو گی۔ "

وہ پرجوش لہجے میں ہاروی اور بروس کی تیار کردہ کہانی دہرا رہا تھا۔

" بکواس بند کرو اپنی ۔ تم سمجھتے کیا ہو خودکو ۔ اور کونسی فلم ؟ "

اسفند ملک جو اس وقت سے ضبط کے عالم میں کھڑے تھے غصے سے روبی کے برابر آ کھڑے ہوئے۔

"تم آجکل ہو کن ایکٹیوٹیز میں۔ مجھ سے بنا پوچھے اپنا پی اے بدل لیا۔ سیریز کی شو ٹنگ پر وہ نہیں جا رہے اور اب یہ ماڈل ؟ کل تک تو ایسی کوئی بات نہیں تھی۔ ہو کیا گیا ہے تمہیں ؟ "

"میں اب ٹی وی ایکٹر بن کر نہیں رہنا چاہتا بابا ۔ میں نے ایک فلم سائن کی ہے اور آپ دران کو تو کچھ نہیں کہتے ۔ اس نے بھی تو یوں اچانک شادی کی اپنی مرضی سے۔ "

گردن اکرا کر نخوت سے منہ پھیرتے ہوئے کہا۔ اب کی بار اسفند ملک کی پیشانی پر حیرت کے شکن نمودار ہوئے۔ روبی کا تو منہ کھل گیا تھا۔

"دران ہمارا بیٹا نہیں ہے سمجھے۔ اس پر ہم کوئی حق نہیں جتا سکتے لیکن تم ہماری اولاد ہو اور یہ فلم ؟ "

فلم کی بات پر اسفند ملک کی حیرت اب بھی قائم تھی۔

"ہاں فلم اور خبردار اگر آپ دونوں میں سے کسی نے یہ بات دران کو پتا چلنے دی وہ تو ویسے ہی مجھے آگے بڑھتا نہں دیکھ سکتا۔ "

ک غصے ان دونوں کی حیرت پر کوٹ کو ایک جھٹکا دیتا ہو نے کہا۔ روبی نے دانت پیسے اور نا سے بھینچی ۔

"فلم کرو جو بھی کرو۔ لیکن شادی تمھاری صرف سبرینا سے ہی ہو گی۔ "

"میں شادی مارلین سے ہی کروں گا آپ کو جو کرنا ہے کریں۔ "

وہ ترکی بہ ترکی گردن اکرا کر جواب دیتا باہر نکل گیا۔ روبی نے فوراً سر کو ایک ہاتھ سے تھام لیا۔

"اف یہ لڑکا اب میں سونیا کو کیا منہ دکھاؤں گی۔ "

" کچھ نہیں ہو گا۔ بے فکر رہو ۔ بیورلی ہلز میں ایک فلیٹ تک لینے کی حیثیت نہیں اس کی اور دران اسے سبرینا کو دھوکا دینے پر درانگ ولاس میں رہنے نہیں دے گا۔ "

اسفند ملک نے آنکھوں کو چندھی کیے بڑے وثوق سے کہا۔

"بے فکر رہو میں کرتا ہوں دران سے بات ۔ "

روبی کے پریشان چہرے کی طرف دیکھتے ہوئے تسلی دی۔

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.