Chapter 31: باب 31

بیورلی ہلز میں ایک اور حسین شام اپنے اختتام کو تھی۔ جیسیکا بیکری کی سرخ اور سفید ڈیبیو ں والی وردی میں ملبوس سفید نیپکن اور ٹوپی پہنے بڑی احتیاط سے کیک کو اٹھا رہی تھی۔

"شکریہ کہنے کی عادت نہیں کیا آپکو "

انل کی آواز پر وہ رخ موڑ کر کاؤنٹر کی طرف مری ۔ انل بشاشت سے مسکراتا کاؤنٹر پر کہنی ٹکا ئے ہوئے تھا۔ اس دن وائن کی رپورٹ میں بے ہوشی کی دوا کے ملے ہونے کی تصدیق ہو گئی تھی۔ ج

اس دن تو وہ اس خبر پر اتنی ششد ہوئی تھی کہ انل کو لیب میں ہی چھوڑے وہاں سے آ گئی تھی آ دوسرے دن ہی جناب بیکری میں موجود تھے۔

"میں یہاں کام کرتی ہوں اس کا کیسے پتا چلا تمہیں ؟ "

انل کی بات کا جواب دینے کے بجائے وہ بھنویں اکٹھی کیے خود سوال کر بیٹھی تھی۔ انل ایک لمحے کے لیے سٹپٹا گیا۔ کیونکہ اس پر خاص نظر رکھنے کا دران نے اسے کہا تھا کیونکہ دران چاہتا تھا وہ لڑکا دوبارہ سے جیسیکا سے نہ ملے۔ جیسیکا کے سوال پر بمشکل اس نے اپنی گھبراہٹ پر قابو پایا۔

"میں نے کب کہا کہ مجھے پتا تھا آپ یہاں کام کرتی ہیں۔ میں تو یہاں سے گزر رہا تھا۔ آپکو دیکھا اور سوچا اپنا شکریہ تو وصول کر لوں ۔ "

"شکریہ ۔ "

جیسیکا نے سنجیدگی سے کہا اور کیک کو ڈبے میں رکھ کر پیک کرنے لگی۔

"یہ شکریہ تو نہیں احسان لگا مجھے ۔ "

انل نے ڈھیٹ پن سے کہا۔ وہ مصروف نگاہیں جھکائے ہوئی تھی۔ گھور کر انل کی طرف دیکھا۔

"میرے خیال میں شکریہ یہی ہوتا ہے۔ "

حر کر جواب دیا۔

"بہت غلط انداز چلیں خیر شکریہ کہنا نہیں آیا تو ایک کپ کافی پلا کر آپ میرے احسان کا بدلہ اتار سکتی ہیں۔ " بڑا بے تکلفی والا انداز تھا۔

"کیا تم سنجیدہ ہو؟ "

جیسیکا نے حیرت سے اس کے مسکراتے چہرے کے طرف دیکھا۔ وہ کاونٹر پر کہنی ٹکا ئے پرسکون کھڑا تھا۔

"بہت زیادہ ۔"

لبوں کو آپس میں ملائے معنی خیز مسکراہٹ کے ساتھ جواب دیا۔ سیاہ کوٹ نیب گلے میں جھولتی گرے ٹائی وہ شاید اپنی جاب سے واپسی پر سیدھا ادھر آ گیا تھا۔ جیسیکا نے پر سوچ نگاہوں سے اس کے سراپے کو جانچا ۔

"ٹھیک ہے سامنے کیقیے میں تشریف رکھو میں کافی بھجوا دیتی ہوں۔ "

سنجیدگی سے کہتے ہوئے۔ پیک شدہ کیک کو کاؤنٹر پر ایک طرف رکھا۔

"اوں ہوں۔ تم بالکل غلط سمجھی ہو۔ میں صرف کافی پینے ہی نہیں بلکہ تمھارے ساتھ بیٹھ کر کافی پینے آیا ہوں۔ انل نے مسکراہٹ کو مزید گہرا کیا۔ ۔ وہ کاؤنٹر پر رکھی کہنی کے بل اس کی طرف پلٹی ۔ گلابی چہرہ ہلکا سا سرخ ہوا۔ "جی ۔۔ ۔ "

حیرت سے بھنویں اٹھائیں۔ انل فوراً سیدھا ہوا۔

"دیکھیں نہ شکریہ ادا تمہیں کرنا ہے تو کافی پیتے ہوئے ساتھ بھی تمھارا ہونا چاہیے نہ کہ خالی کرسی کا۔ "

کندھے اچکائے اپنی فرمائش کی وضاحت دی۔ جیسیکا نے کچھ دیر گھور کر اس کے پر اعتماد چہرے کی طرف دیکھا۔ پھر ضبط سے گہری سانس باہر انڈیلی۔

"ٹھیک ہے۔ تم ایسے میری جان نہیں چھوڑنے والے۔ تو چلنا ہی پڑے گا۔ کیقیے ٹیرا چلو ۔ "

"ایک آخری شرط کافی کہیں اور سے پیتے ہیں۔ یہاں اس بیکری کی مجھے پسند نہیں۔ "

جیسیکا نے حیرت سے اسے ناک چڑھاتے ہوئے دیکھا۔ پھر غصے سے منہ میں کچھ بڑ بڑا تی ناک پھلا ئے چین جنگ روم کی طرف بڑھ گی اور وہ بمشکل اپنے قہقے پر قابو پا سکا۔

دران نے یہ کس کام پر لگا دیا تھا اسے ۔ لڑکیوں کے ساتھ یوں فلرٹ کرنا اس کے بس کا کام نہیں تھا لیکن دران کے ساتھ رہتے ہوئے اتنی ادکاری تو وہ سیکھ ہی چکا تھا۔ ایک نگاہ گھڑی پر ڈالی اور پھر لب بھینچے پینٹ کی جیبوں میں ہاتھ ڈالے چین جنگ روم کے بند دروازے کی طرف دیکھا۔ چند منٹ بعد ہی وہ لانگ نیلے کوٹ میں ملبوس باہر نکلی ۔ غصے سے گھورتی ہوئی وہ اس کی طرف بڑھ رہی تھی۔

***

ہاروی پیشانی پر شکن سجائے صوفے کی پشت کو چھوڑ کر ایک جھٹکے سے آگے ہوا۔ وہ اپنے سامنے لگے سیاہ صوفے پر موجود برھان سے مخاطب تھا۔ جو سر جھکائے میرون لیدر جیکٹ کے نیچے سیاہ جینز زیب تن کیے ہوئے تھا۔ شکل و صورت اور قد کاٹھ میں میں وہ اسفند ملک کی پر چھائی تھا۔ ادکاری میں تو بس وہ دران کی شہرت کی دکھا دیکھی اچھی شکل کے بل بوتے پر گھس آیا تھا جبکہ ٹیلنٹ کے نام پر اس کے پاس کچھ نہیں تھا۔

"تمہیں اتنا بڑا پروجیکٹ ہاتھ میں کر کے دیا۔ بھاری بھرکم ایڈوانس دلو ایا اور تم ہمارا اتنا سا کام بھی نہیں کر سکے ہاروی کے لہجے میں تلخی اور طنز دونوں شامل تھے۔ برھان نے جھکا سر اوپر اٹھایا اور باری باری ہاروی اور بروس کی طرف دیکھا۔

انہوں نے برھان کو سٹفین کے میگا پروجیکٹ فلم میں لیڈ رول دلوا کر با آسانی حر ید لیا تھا لیکن برھان تھا کہ ابھی تک جویریہ کو ان تک پہنچانے کے بارے میں کوئی پیش رفت نہیں کر سکا تھا۔

"آپ لوگوں کو کیا لگتا ہے کہ یہ اتنا آسان ہے؟ میں درانگ ولاس کی ہر خبر تو دے رہا ہوں۔ وہ ہاسپٹل میں تھی۔ بہت اچھا موقع تھا۔ جو کرنا تھا کر لیتے ۔ "

کندھا اچکاتا وہ پھر سے صوفے کی پشت سے ٹیک لگا گیا۔ وہ اس وقت بروس کے گھر میں ان دونوں کے ساتھ خفیہ ملاقات کے لیے آیا تھا۔

"تم لوگوں نے خود سُستی دکھائی۔ اچھا خاصہ ہاسپٹل کی انتظامیہ کو ہم خرید سکتے تھے۔ اسے وہیں سے اٹھوا لیتے تھے۔ "

برھان نے جیکٹ کے کالر کو زور سے جھٹک دیا۔ بروس نے اس کی بات پر زور زور سے نفی میں سر ہلایا ۔

"ہم نے کوئی سُستی نہیں دکھائی تھی۔ اُسی دن سیون سے کہہ کر کچھ غنڈے بلوا بھی لیے تھے لیکن درایگ دوسرے دن ہی اس لڑکی کو ڈسچارج کروا کے گھر لے گیا۔ ہمیں تھا کہ وہ اتنی زیادہ بیمار ہے تو کم از کم ایک دو ہفتے ہسپتال میں رہے گی۔ "

"وہ تو جو ہونا تھا ہو گیا۔ ہاسپٹل والا پلین ناکام رہا۔ اب آگے کی سوچو کیا کرنا ہے؟ چاہے کام تسلی سے ہو لیکن بنا شک لڑکی کو قابو کرنا ہے۔ "

ہاروی نے ہاتھ کو ہوا میں لہراتے ہوئے دونوں کو اپنی طرف متوجہ کیا۔ آنکھوں کو چندھی کیے بات مکمل کی۔ "دیکھو میں تم دونوں کو صاف صاف بتا دوں کہ میں اکیلا کچھ نہیں کر سکتا۔ دران کی سکیو رٹی بہت سخت ہے۔

مجھے بھی مکمل جانچ کے انتظامات سے گزر کر گھر میں داخل ہونے دیا جاتا ہے۔ "

برھان ان کو اپنی پریشانی سے آگاہ کر رہا تھا۔ لالچ میں آ کر ان کا ساتھ دینے کی حامی تو بھر چکا تھا لیکن یہ سب اتنا آسان نہیں تھا جتنا وہ سمجھ رہا تھا۔

"دران کے کمرے کے باہر کیمرے نصب ہیں۔ پہلے پھر بھی وہ لڑکی باہر آ جاتی تھی اور میں اس سے دوستی بھی بڑھا رہا تھالیکن اب تو وہ بیمار ہے باہر آنے کا بھی کوئی چانس نہیں۔ روز ین اور نرس کے علا وہ کوئی کمرے میں نہیں جا سکتا ہے۔ "

برھان کی بات پر بروس نے پر سوچ انداز میں ٹھوڑی سہلائی پھر ایک دم سے صوفے کی پشت چھو ڑے رازدانہ آگے ہوا۔

"اگر ہم ایسا کریں کہ کسی اور کو بھی تمھاری مدد کے لیے گھر میں داخل کر دیں ؟ "

"ایسا کون ہو سکتا ہے۔ دران کی اجازت کے بنا کوئی بھی گھر میں اپنا ذاتی ملازم تک نہیں رکھ سکتا۔ "

"وہ ملازم نہیں ہو گا۔ "

"تو پھر کون؟ "

برھان نے حیرت سے سوال کیا۔ بروس معنی خیز میں مسکرایا ۔

"تمھاری بیوی ۔ "

"کیا " !

برھان اچھل کر سیدھا ہوا۔ ہاروی کی حیرت بھی اس سے کم نہیں تھی۔ بس ںروس تھا جو پرسکون تھا۔

"ہاں تمہاری شادی کروا دیتے ہیں۔ "

پر سکون لہجے میں اس حیرت پر جواب دیا اور اثبات میں سر ہلاتے ہوئے ہاروی کی طرف دیکھا جو اب بھی شاید اس بات پر غور کر رہا تھا۔

"ویب ۔۔ ۔ ویب ۔۔ ۔ "

برھان نے دونوں کو یوں متفق ہوتے دیکھ کر بازو اوپر اٹھائے۔

"میں ایسے اچانک کیسے کسی لڑکی کے ساتھ شادی کر لوں گا؟ دران کو شک ہو سکتا ہے۔ "

"تو درانگ نے بھی تو اچانک شادی کی ہے۔ "

بروس نے فوراً جواب دیا۔

"اس نے اپنی شادی کی بہت بڑی کہانی ڈالی ہے۔ "

برھان نے ایک ایک لفظ پر زور دیتے ہوئے دونوں کی طرف دیکھا جو اسے استعمال کرتے ہوئے کسی بھی حد تک جا رہے تھے۔

"اس نے کہانی ڈالی ہے تو ہم کہانی بنا دیتے ہیں۔ "

ہاروی نے پہلی بار گفتگو میں نہ صرف حصہ ڈالا بلکہ اس کی بات سے صاف ظاہر ہو گیا کہ وہ بھی بروس کے اس پلین پر متفق ہے۔ برھان نے بیچارگی سے دونوں کی طرف دیکھا۔

"لڑکی ہم تمہیں دیں گے بس تمہیں اس سے جھوٹی شادی کرنی ہے اور جب ہماری وہ لڑکی ایک دفعہ گھر میں داخل ہو گئی تو پھر تم سب کام اس پر چھوڑ دینا ۔ "

بروس نے پرجوش لہجے میں کہا۔ اب ہاروی اور بروس کے چہرے چمک رہے تھے جبکہ وہ پریشانی سے ماتھے کو انگلیوں سے شہلا رہا تھا۔

***

رات کے نو بجے درانگ ولاس کی روشنیاں جل کر اسے خوبصورتی بخش رہی تھیں۔ سفید وردی میں ملبوس نرس ہاتھوں میں چھوٹی سی ٹرے تھامے اس ہلکے نیلے اور سفید رنگ کے ملاپ لیے خوبصورت کمرے میں بیڈ کے کنارے پر کھڑی تھی۔ بیڈ پر تکیوں کے سہارے کراؤن سے پشت ٹکا ئے وہ بیزاری سے اپنے سر پر کھڑی نرس کو دیکھ رہی تھی۔ سفید ڈھیلی سی شرٹ بیماری سے جونچتا لاغر

وجود اور ملول سا چہرہ لیے وہ مسلسل سر نفی میں ہلا رہی تھی۔

ہسپتال سے درانگ ولاس میں آئے آج تیسرا دن تھا۔ اس کی تمام طر دیکھ بھال کے لیے ہر وقت کمرے میں نرس موجود رہتی تھی۔ ڈاکٹر روز معائنے کے لیے آیا تھا۔ اب بھی نرس اسے رات کی دوا دینے کے لیے کھڑی تھی۔

"میم پلیز ایسے مت کریں۔ یہ میڈیسن آپ کے لیے بہت ضروری ہے۔ "

سفید وردی میں ملبوس کھڑی وہ التجائی مگر شائستہ لہجے میں جویریہ سے دوا لینے کا اصرار کر رہی تھی۔

"مجھے نہیں لینی میں ٹھیک ہوں۔ "

آہستگی سے مگر بیزاری سے منع کیا۔ دوا اتنی زیادہ سخت تھی کہ وہ دن رات نیم غنودگی کی حالت میں رہتی تھی۔

جسم تو ویسے ہی نقاہت زدہ تھا ساتھ منہ کا ذائقہ بری طرح خراب ہو چکا تھا۔

"آپ ٹھیک نہیں ہیں میم آپ کو یہ میڈیسن لازمی لینی ہے۔ "

نرس بڑے مؤ دب لب و لہجے میں گزارش کر رہی تھی۔ جویریہ نے بچوں کی طرح ناک چڑھائی ۔ آج جا کر تو اسے کچھ ہوش آیا تھا۔ سر ہلکا پھلکا محسوس ہو رہا تھا اور اب پھر سے دوا کھا کر وہ غنودگی میں با لکل نہیں جانا چاہتی تھی۔

دران نائب ٹرایوزر شرٹ میں ملبوس صوفے پر بیٹھا بظاہر تو ٹی وی سکرین پر نگاہیں جمائے ہوئے تھا لیکن اس کے کان اس وقت سے نرس کی آواز پر لگے تھے جو مسلسل جویریہ کی منت سماجت میں لگی تھی۔ جویریہ کے بار بار انکار پر وہ ایکدم سے ٹی وی کو بند کرتا اپنی جگہ سے اٹھا اور بیڈ کے پاس نرس کے بالکل برابر میں آ کر کھڑا ہوا۔

"سر دیکھیں میم آج بہت ضد کر رہی ہیں۔ میڈیسن نہیں لے رہی ہیں۔ "

نرس نے دران کو پاس دیکھ کر فوراً رخ اس کی طرف موڑ کر شکائتی لہجے میں جویریہ کی ضد کے بارے میں بتایا۔ دران کے پاس آتے ہی وہ جو بیزاری سے نرس کی طرف دیکھ رہی تھی فوراً بے رخی اور ناگواری سے چہرے کا رخ دوسری طرف موڑ لیا۔

" مجھے دیں میڈیسن ۔ "

دران نے ہاتھ آگے بڑھایا۔ ان تین دنوں میں وہ پہلی بار اس کی اور نرس کی گفتگو میں مداخلت کر رہا تھا۔ نرس نے مسکراتے ہوئے میڈیسن والی ٹرے دران کو تھمائی ۔

"آپ جائیں۔ میں دیتا ہوں میڈیسن ان کو ۔ "

"اوکے سر ۔ "

نرس نے سر جھکا کر اثبات میں ہلایا اور ہاتھ باندھے باہر نکل گئی۔ دران نے گہری سا نس لے کر بے رخی سے چہرہ موڑے بیٹھی جویریہ کی طرف دیکھا۔ سفید شرٹ میں ملبوس بکھرے بالوں کو ڈھیلی چوٹی بنا ئے وہ چہرے پر بلا کی سختی سجائے ہوئی تھی۔

تین دن سے وہ بس چوری چوری اسے دیکھنے پر ہی اکتفا کئے ہوئے تھا۔ وہ دوا کے زیر اثر زیادہ طر غنودگی میں ہی رہتی تھی۔ وہ بیڈ کے پاس آتا بہت دیر کھڑا اس کے چہرے کو دیکھتا رہتا اور پھر صوفے پر چلا جاتا۔

پتا نہیں کیوں لیکن جویریہ کو دیکھنا اس کے دل کو پرسکون کرنے لگا تھا۔ اس کے چہرے پر موجود معصومیت اور سچائی دران کے اندر ہلچل مچانے لگی تھی۔ وہ بہت بہت مضبوط ہونے کے باوجود اس انوکھی سی مضبوط لڑکی کے آگے جھکتا چلا جا رہا تھا۔

"میڈیسن لو ۔ "

بہت دھیما لہجہ تھا۔ وہ بیڈ کے کنارے پر ہی اس کے سامنے بیٹھ رہا تھا۔ جویریہ نے پیشانی پر بل ڈالتے ہوئے اپنے پاؤں سمیٹے ۔ اب اسے اس پل پل بدلتے انسان کی اس ہمدردی سے اسے کوئی سروکار نہیں تھا۔ وہ مختلف نہیں بہت عجیب تھا۔ جویریہ کو لگنے لگا تھا وہ اسے سمجھ گئی ہے کہ اس کا اکیلا پن اس کی سختی کی وجہ ہے لیکن نہیں وہ پتھر تھا جس میں انسانیت نام کا کوئی احساس نہیں تھا۔ وہ مطلبی اور سنگدل ہے۔

"میرا دل نہیں چاہ رہا۔ "

چہرے کے رخ کو ہنوز ایک طرف رکھتے ہوئے بے رخی سے جواب دیا۔

"یہ دوا تمھارے دل نہیں دماغ کے لیے ہے۔ "

"کچھ نہیں ہو گا میرے دماغ کو ۔ ایک وقت نہیں لوں گی تو کیا فرق پڑ جائے گا۔ "

سپاٹ مگر تلخ لہجہ تھا۔ دران نے اس کی گردن پر جھولتی گھنگرالی لب پر نگاہ جمائی ۔ پھر سر نیچے ٹرے پر جھکایا ۔ "ایک وقت کی دوا نہ لینے سے صحت ایک ہفتہ پیچھے چلی جائے گی۔ "

سر جھکائے بے انتہا اپنائیت بھرے لہجے میں جواب دیا جس میں ندامت بھی شامل تھی۔ وہ بہت شر مندہ تھا اس سے لیکن زندگی میں کبھی کسی سے معافی ہی نہیں مانگی تو سب سمجھ سے باہر تھا کہ کیا کرے۔

"آپ کو میری فکر کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ "

"فکر نہیں کر رہا ہوں۔ زمہ داری ہے یہ میری ۔ "

جھکا سر اوپر اٹھائے اس کی طرف دیکھا۔ جویریہ کی یہ بے رخی یہ ناگواری دل میں عجیب طرح کی چبھن پیدا کر رہی تھی۔ ایسا لگ رہا تھا وہ ناراض ہے تو کائنات کی ہر چیز ہر انسان ناراض ہے۔ اسے کچھ بھی اچھا نہیں لگ رہا تھا۔ "ذمہ داری نہیں ایک ایسی نیکی جو آپ کے گلے پڑ گئی ہے۔ ایک ایسا بوجھ جسے آپ اتار کر پھینکنا تو چاہتے ہیں لیکن اپنی ہی کی ہوئی جھوٹی باتوں کے پاس نے روک رکھا ہے آپکو ۔ "

ایک جھٹکے سے چہرہ سیدھا کیے وہ دران کی آنکھوں میں آنکھیں ڈالے دانتپیس پیس کر طنز کر رہی تھی۔ اچانک اتنا اونچا بولنے پر سر میں شدید درد کی لہر اٹھی۔

"آہ۔ ہ۔ ہ "

بے اختیار وہ دونوں ہا تھوں سے اپنا سر تھام گئی۔ دران جو اس کے یوں بولنے پر یک یک اسے دیکھ رہا تھا۔ اس کے یوں سر تھامنے پر پریشانی سے آگے ہوا۔

"زیادہ بولو مت یہ میڈیسن لو ۔ "

جلدی سے ٹرے آگے کی۔ جویرہ نے ناگواری سے اس کے ٹرے سمیت بڑھے ہاتھ کو اپنے ہاتھ سے دور کیا۔

دران نے لب بھینچے اس کی طرف دیکھا۔ جو سپاٹ چہرے کے ساتھ اب بھی اس کی آنکھوں میں جھانک رہی تھی۔

"دیکھو اگر خود سے میڈیسن نہیں لو گی تو زبردستی کروں گا۔ "

دران کی بات پر وہ پیشانی کے بل گہرے کیے چہرے کے رخ کو دوسری طرف موڑ گی۔

"ٹھیک ہے تو تم ایسے نہیں ماننے والی ۔ "

دران نے ایک دم ٹرے کو بیڈ کے اطراف میں لگے میز پر رکھا اور کھڑا ہوا۔ وہ جو اس کی بات پر بے نیازی دکھائے رخ موڑ کر بیٹھی تھی سراسیمگی سے گردن گھمائی ۔

دران نے جھک کر تکیے کے پاس پڑے اس کے سکارف کو اٹھایا۔ سرخ سکارف کو دونوں ہاتھوں میں پکڑ کر لمبائی رخ سیدھا کیا اور پھر اس پر جھکا ۔

"یہ۔۔ ۔ یہ کیا کر رہے ہیں آپ ۔ "

وہ حیرت سے اسے خود پر جھکتا دیکھ کر پیچھے ہوئی۔ دران اس کی بات کا جواب دیے بنا اب اس کے دونوں بازو پیچھے کمر کی طرف موڑ رہا تھا۔ وہ جھنجلا کر بازوؤں کو اس کے ہاتھوں کی گرفت سے چھڑوانے لگی۔

"چھوڑیں مجھے ۔ کیا کر رہے ہیں۔ "

بازؤں کو جھٹکے دیتے ہوئے غصے اور رعب سے کہا جبکہ وہ کسی ربورٹ کی مانند اپنے مضبوط ہاتھوں کی گرفت میں اس کی کلائیاں تھامے اب ان کو سکارف سے باندھ رہا تھا۔

"یہ کیا بدتمیزی ہے میں غلام نہیں آپکی ۔ "

بازو اتنی سختی سے بندھ گئے تھے کہ اب ہل نہیں رہے تھے۔

"حب بالکل حب ۔ "

پھر سے اس کے سامنے بیٹھ کر لبوں پر انگلی رکھے غصے سے حب رہنے کا اشارہ کیا۔

"کھولیں مجھے فوراً ۔ آپ یہ سب کرنے کا حق نہیں رکھتے ہیں۔ "

"میڈیسن کھائے بنا نہیں کھلے گا۔ "

پرسکون لہجے میں کہا اور ادویات کی ٹرے کو پھر سے اٹھایا۔ جویریہ نے غصے سے تلملاتے چہرے کے ساتھ گھور کر دیکھا۔

"مجھے نہیں کھانی میڈیسن میں ٹھیک ہو جاؤں گی ایسے ہی۔ آپ کو بلاوجہ طرم خان بننے کی ضرورت نہیں۔ " "دیکھو شرافت سے منہ کھولو ورنہ میں اس میں بھی زبردستی کر سکتا ہوں۔ "

دران نے اس کی بات ان سنی کرتے ہوئے میڈیسن ہاتھ میں پکڑ کر اس کی طرف بڑھائی ۔ جویریہ کی آنکھوں میں موٹے موٹے آنسو تیر گئے۔ عنایت بھی جفاکاری میں کر رہا تھا۔ کتنا پتھر دل تھا۔

ناگواری سے ایک نظر اس کے بڑھے ہاتھ کو دیکھا اور پھر بے بسی سے منہ کھول دیا۔ دران نے میڈیسن اس کے منہ میں رکھی اور پھر پانی کے گلاس کو میز پر سے اٹھا کر اس کے منہ سے لگایا۔ وہ ناگوا ری سے آنکھیں بند کیے دوا کو حلق سے نیچے اتار رہی تھی۔ اسی طرح باری دونوں میڈیسن کھلا نے کے بعد گلاس کو میز پر رکھ کر سیدھا ہوا۔ "گڈ ۔ ۔ "

پچکارنے جیسا انداز تھا جیسے وہ کوئی بچی تھی جسے زبردستی دوا کھلانے میں وہ کامیاب ہوا تھا۔

"اب کھولیں مجھے ۔ "

جویریہ نے دانت پیستے ہوئے اپنے بندھے بازؤں کو جھٹکا دیا۔ وہ جو اس کی آنکھوں سے بہتے آنسو دیکھ رہا تھا کھڑے ہونے کے بجائے بیڈ پر کھسک کر آگے ہوا۔ اس کے دونوں اطراف سے اپنے بازو گھما کر ہاتھوں کو سکارف سے بندھی گانٹھ پر رکھ دیا۔

یہ بے ساختہ حرکت دران کو ہی بھاری پڑی۔ قریب نے وجود میں بجلی دوڑا دی۔ دل کی رفتار ایک سو اسی کی رفتار سے دوڑنے لگی۔ سکارف کی گانٹھ کھولتے اس کے ہاتھ لمحہ بھر کے لیے دل کی کیفیت پر تھم گئے۔ اس کے ساتھ یہ سب زندگی میں پہلی بار ہو رہا تھا۔ یہ نہیں تھا کہ وہ اس کے قریب پہلی بار آیا تھا لیکن آج کچھ الگ تھا۔

بمشکل اس کی کلائیوں پر بندھے سکارف کو کھول کر وہ ایک جھٹکے سے کھڑا ہوا اور پھر بنا پیچھے دیکھے ۔ تیز تیز ڈگ بھرتا کمرے سے باہر نکل گیا۔

غمزہ نہیں ہوتا کہ اشارہ نہیں ہوتا

آنکھ ان سے جو ملتی ہے تو کیا کیا نہیں ہوتا

جلوہ نہ ہو معنی کا تو صورت کا اثر کیا

بلبل گل تصویر کا شیدا نہیں ہوتا

اللہ بچائے مرض عشق سے دل کو

سینے ہیں کہ یہ عارضہ اچھا نہیں ہوتا

تشبیہ ترے چہرے کو کیا دوں گل پر سے

ہوتا ہے شگفتہ مگر اتنا نہیں ہوتا

میں نزع میں ہوں آئیں تو احسان ہے ان کا

لیکن یہ سمجھ لیں کہ تماشا نہیں ہوتا

ہم آہ بھی کرتے ہیں تو ہو جاتے ہیں بدنام

وہ قتل بھی کرتے ہیں تو چرچا نہیں ہوتا

جویریہ نے آہستگی سے سر کو بیڈ کراؤن سے جوڑا ۔ گال نم تھے لیکن دل میں درد تھا۔ یہ درد کے ہی لائق تھا۔

پتھر سے محبت کر بیٹھنے والے دل ایسے ہی درد کے لائق ہوا کرتے ہیں۔ بے دردی سے گال کے دونوں اطراف کو صاف کیا۔ دوا اپنا اثر دکھانے لگی تھی۔ سر پھر سے بھاری ہو رہا تھا۔ کمفرٹر خود پر اوڑ ھتی وہ لیٹی تو وجود سے اٹھتی دران کی خوشبو تپھکی دینے لگی۔

کمرے سے نکل کر تیز تیز قدم اٹھاتا وہ سیدھا لان میں پہنچا تھا۔ دل اب بھی اس کے نرم حصار کو محسوس کرتے ہوئے دھڑک رہا تھا۔ لان کے وسط میں آ کر سوئمنگپول کے پاس سر کو آسمان کی طرف اٹھائے گہری سانس لی۔ دونوں ہاتھوں کی انگلیوں کو بالوں میں پھنسایا ۔

"کیا ہوا رہا ہے مجھے ۔ "

لان میں جلتی روشنیاں سوئمنگپول میں اس کا عکس بنا رہی تھیں۔ وہ اپنے عکس کو حیرت سے دیکھ رہا تھا۔ پھر ایکدم بازو نیچے کیے اور تیزی سے ٹرایوزر کے جیب پر ہاتھ مارا ایسا لگ رہا تھا اگر ابھی سگریٹ نہیں پی تو دماغ میں ہوتی سائیں سائیں اور زور زور بجتی دھڑکن کی آواز جان لے لے گی۔ سگریٹ جیب میں نہیں تھی۔ وہ تو کمرے میں تھی۔

بے چینی سے ہاتھ کے اشارے سے کچھ دور کھڑے گاڈ کو اپنی طرف بلا یا ۔ گاڈ تقریباً بھاگتا ہوا پاس آیا۔

"سگریٹ ہے؟ "

"سر "!

پھولی سانس کے ساتھ وہ حیرت سے دران کی طرف دیکھ رہا تھا۔

"ہاں سگریٹ ہے تو دو۔ "

اس کی حیرت پر جھنجلا کر کہا۔

"سر ہے تو مگر وہ یہ آپ پی لیں گے کیا؟ "

گاڈ نے حیرت سے اپنی جیب سے سگریٹ نکال کر دران کی طرف بڑھائی ۔ دران نے بنا کوئی جواب دیے اس کے ہاتھ سے سگریٹ لیا۔

"لائٹر ؟ "

بھنویں اچکائے حیران کھڑے گاڈ کی طرف دیکھا۔ گاڈ نے سرعت سے لائٹر جیب سے نکالا اور جلا کر دران کی سگریٹ کی طرف بڑھایا جو وہ لبوں میں دبا چکا تھا۔ سگریٹ جلتے ہی ہا تھ کے اشارے سے گارڈ کو جانے کے لیے کہا۔ اتنے عرصے بعد سگریٹ کا ٹیسٹ بدلنا عجیب تھا لیکن اس سے زیادہ مشکل کمرے میں جانا لگ رہا تھا۔

فضا میں گھلتا دھواں اور دل میں بڑھتی الجھن اسے بے کل کر رہی تھی۔ جواب ایک ہی تھا۔ کمرے میں موجود وہ لڑکی عام سے خاص ہو چکی تھی۔

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.