وہ جھوٹ بول رہے تھے۔ سراسر جھوٹ ۔ بات صرف نوین ملک کے اس کے باپ نہ ہونے تک مخفی نہیں تھی اس سے بھی گہری تھی۔
"تم نوین بھائی کے ہی بیٹے ہو ہمارا خون ہو۔ یہ ہی حقیقت ہے اور بس ۔ ماضی کو کردینے والوں کے ہاتھ کچھ نہیں آتا۔ تمہارے لیے نوین بھائی اتنا کچھ چھوڑ کر گئے ہیں جو تمہیں سنبھالنا ہے۔ "
"آپ سب شازیہ پھپھو کے نام کر دیں۔ "
سپاٹ لہجے میں ان کے ہاتھوں پر ہی نگاہیں گاڑے فیصلہ سنایا۔
"دران ہوش میں تو ہو؟ "
اب کی بار اسفند ملک کی آنکھیں پوری کھل گئی تھیں۔ لہجہ اور چہرہ دونوں متعجب تھے۔
" جی پورے ہوش میں ہوں۔ مجھے کچھ نہیں چاہیے۔ آپ ساری جائیداد شازیہ پھپھو کے نام کر دیں۔ "
دو ٹوک اپنی بات پر ڈٹ کر جواب دیا۔
"دیکھو دران میں نہیں جانتا کہ یاور تمہیں کیا کہہ گیا ہے کیا نہیں لیکن یہ سچ ہے تم نوین بھائی کا خون ہو اور میں یہ سب جانتے بوجھتے تمھارا حق کسی اور کے حوالے کیوں کر دوں بھلا ؟ "
ضبط کی آخری حدود کو چھوتی اسفند ملک کی آواز اب اونچی ہو رہی تھی۔
"کیا ہوا ہے اسفی ؟ کس پر چلا رہے ہو؟ "
لاؤنج کے ساتھ ملحقہ چھوٹے کمرے سے آتی دستگیر بیگم کی عمر رسیدہ کانپتی آواز پر اسفند ملک نے کندھے ڈھلکائے سانس باہر انڈیلی ۔ پھر دونوں آبرؤ چڑھائے بغور دران کی طرف دیکھا۔
"تم بڑے ہو گئے ہو لیکن اتنے نہیں کہ تم جو بھی بکواس کرو گے میں سینا جاؤں گا۔ صبح یونیورسٹی میں ایڈمیشن کرواؤ اپنا ۔ میں اختر صاحب سے بات کرتا ہوں ابھی ان سے مل لینا ۔ "
اسفند ملک نے غصے سے گھورتے ہوئے بات ختم کی اور پھر میز پر پڑا موبائل اٹھائے کمرے کی طرف قدم بڑھا دیے جہاں سے دستگیر بیگم اب بھی ان کو پکار رہی تھیں۔
"اسفی مجھے بستر سے اٹھاؤ ۔ "
"دران ہے کیا باہر اس کو کہو مجھے اٹھائے آ کر ۔ "
" کیا یاور ہی ساگ تھا بس اس کا جو ہم سے ہر تعلق توڑے بیٹھا ہے۔ "
"سارا دن گھر سے غائب رہتا ہے۔ گھر کے کام بھی نہیں کرتا اب ۔ "
دران کے لاؤنج سے باہر جاتے قدموں کے ساتھ ساتھ دستگیر بیگم کی آواز آہستہ آہستہ آنا بند ہوئی۔ اسفند ملک اس سے بہت کچھ چھپا رہے تھے اور وہ اسے ایسے کچھ بھی نہیں بتائیں گے یہ وہ باخوبی جان چکا تھا۔
***
"پتہ چلا کچھ آج صبح درانگ نے خاموشی سے شادی کر لی۔ "
ہارون کے کان کو لگے فون میں سے بروس کی تردد بھری آواز ابھری ۔ ۔ وہ بنچ پر سفید ٹاول گاؤن میں ملبوس ٹانگیں پسا رے بیٹھا سگریٹ کے کش لگ رہا تھا۔ گیلے بالوں سے صاف ظاہر تھا وہ کچھ دیر پہلے تیراکی سے فارغ ہوا ہے۔
"ہاں چلا۔ "
مختصر جواب دیا اور نخوت سے سوئمنگپول کے بیچ کے پاس پڑے ایش ٹرے میں سگریٹ کی راکھ کو جھاڑا ۔
"تمہیں حیرت نہیں ہوئی کیا؟ "
بروس نے حیرانگی سے اس کے عام سے لہجے میں جواب دینے پر استفسار کیا۔ کچھ دیر پہلے ہی خبروں کے ذریعے اسے پتا چلا کہ درانگ نے سادگی سے جویریہ عرف جوی نامی اس لڑکی سے پیپر میرج کر لی ہے۔
"نہیں "
گہری سانس لی۔ پاس پڑے گلاس کو اٹھایا اور سگریٹ کے ایک کش کے بعد گلاس کے پیندے میں موجود محلول کو اپنے حلق میں انڈیلا ۔ دوسری طرف بروس خاموش تھا۔
"وہ پہلے کی اپنی ذاتی زندگی کو لے کر ایسے کوئی اہتمام یا پھر تقریب کرتا ہے۔ نہ کبھی اپنی سالگرہ منائی نہ کوئی اور خوشی تو شادی بھی ایسے ہی کر لی۔ اس میں حیرانگی کیا۔ "
ہارون کا لہجہ اکھڑا سا تھا۔ دران کے قصے کے بعد وہ بروس سے اسی لب و لہجے میں گفتگو کرنے لگا تھا۔
"پھر بھی درانگ ولاس میں پارٹی تو کرتا رہتا ہے نہ؟ یاد نہیں راجر کی کامیابی کے بعد کتنی بڑی پارٹی دی تھی اس نے ؟ "
"ہاں لیکن وہ فلم کی کامیابی تھی۔ "
برجستہ جواب دیا۔ خالی گلاس کو میز پر رکھا۔
"مجھے یہ لگتا تھا وہ اس بات کو بہت زیاہ ہائی لائیٹ کرے گا لیکن وہ تو لڑکی کو یوں چھپا ئے بیٹھا ہے۔ حیران ہوں کیا سچ میں لڑکی سے پیار کرتا ہے؟ "
بروس کے سوال پر ہاروی نے غصے سے بھنویں سکیڑیں ۔
" نہیں معلوم اور اس سچ کو جاننے میں کوئی دلچسپی بھی نہیں رکھتا۔ تم بھی یہ اؤٹ پٹایگ قیاس آرائیاں لگانے کے بجائے بس یہ سوچو اب کیسے اس لڑکی کو درانگ کی اس حفاظتی خول میں سے باہر نکالنا ہے اور سیون تک پہنچانا ہے۔ اس پر الزام لگانے والا حربہ بھی ناکام ہو چکا ہے۔ "
ہاروی کی کے لہجے میں درشتی اور پریشانی دونوں شامل تھیں۔ دانت پیسے اس نے فون بند کیا اور غصے سے سگریٹ کو ایش ٹرے میں رگڑ دیا۔ وہ اس ساری پریشانی اور مصیبت کی جڑ بروس کو مانتا تھا۔
***
گہری نیلے رنگ کی پیروں تک آتی فراک پر سرخ سکارف کو گلے میں لپیٹے با لوں کی ڈھیلی سی چوٹی بنائے۔ وہ آہستگی سے درانگ ولاس کے لاؤنج میں روز ین کے پیچھے چلتی ہوئی دران کے کمرے کی طرف بڑھ رہی تھی۔ اُس نے روز ین کو تمام پینٹ شرٹس اٹھا کر واپس دے دیے تھے اور اپنے لیے تمام لمبی فراک اور سکارف منگوائے تھے۔ اور آج یہ لباس پہنے وہ خود کو نیب شرٹ کی نسبت زیادہ بہتر محسوس کر رہی تھی۔
لاؤنج میں بیٹھے اسفند ملک اور روبی کی نگاہیں اس پر جمی تھیں۔ وہ باخوبی اپنی پشت پر لاؤنج میں بیٹھے نفوس کی چبھتی نگاہیں محسوس کر سکتی تھی۔ وہ لوگ دران کے کیا لگتے تھے روز ین سے وہ پو چھ چکی تھی۔ لیکن حیرت اس بات پر ہوئی دران آج ان کو ساتھ کورٹ بھی نہیں لے کر گیا تھا۔
مکمل سکیورٹی میں وہ انل اور دران کورٹ گئے تھے وہاں شادی کرنے کے بعد ولاس واپس آ کر دوپہر تین بجے سے وہ اپنے کمرے میں قید تھی۔
رات کے نو بجے روز ین نے کمرے میں آ کر اسے دران کے پیغام کی اطلاع دی کہ وہ آج سے دران کے کمرےک میں رہے گی۔ روز ین لاؤنج سے آگے چھوٹی سی راہداری میں موجود پہلے ہی دروازے کے سامنے ر گئی تھی۔ ایک ہاتھ سے اس کا بیگ تھامے وہ اس کے پہنچنے کی منتظر تھی۔ جیسے ہی وہ قریب پہنچی روز ین نے دروازے پر ہلکی سی دستک دی۔
"آجاؤ "
کمرے سے آتی با رعب آواز پر معنی خیز مسکراہٹ سجائے روز ین نے ایک نگاہ اس پر اٹھائی۔
"میم چلیے "
روز ین کی مسکراہٹ سے ایک لمحے کو اس نے متذبذب کیفیت میں سامنے دروازے کو دیکھا۔ پھر ہتھے کو دھیرے سے گھماتی اندر داخل ہوئی۔ داخل ہوتے ہی جہاں نگاہ دلکش کمرے کے منظر سے پتھرائی وہاں سانسیں کمرے میں موجود دران کے کلون کی مہک سے پل بھر میں معطر ہوئیں۔ واقعی پورا کمرہ اس کی شخصیت کے منفرد ہونے کا ثبوت تھا۔
روز ین اب کمرے سے ملحقہ ڈریسنگ روم میں ایک دیوار پر نصب الماری میں اس کے سا مان کو رکھ رہی تھی۔
دران اب بھی پشت موڑے کھڑا تھا۔ ایک ہاتھ میں موبائل پکڑا تھا دوسرا جیب میں تھا۔
سامنے پشت موڑے کھڑا سفید ڈریس شرٹ اور گہری گرے رنگ کی پینٹ میں ملبوس وہ شخص اب اس کا سب کچھ ہو کر بھی اس کا کچھ بھی نہیں تھا۔
"سر میم کی الماری سیٹ ہو گئی ہے۔ "
روز ین ہاتھ باندھے اسے ڈریسنگ میں جویریہ کے سامنے رکھ دینے سے آگاہ کر رہی تھی۔
"ہم۔ م۔ م ٹھیک ہے۔ "
مگن سے انداز می جواب دیا۔ روز ین نے سر ہلایا مری اور مسکرا کر ایک نگاہ جویریہ کی طرف دیکھا پھر ہاتھ باندھے یونہی کمرے سے باہر نکل گئی۔ دروازہ بند ہونے کی آواز پر وہ آہستگی سے مرا ۔ وہ دونوں ہاتھ سیدھے لٹکائے اس کے بولنے کی منتظر تھی۔
"آپ نہیں رہیں گی آج سے۔ کچھ بھی غلط مت سمجھتے گا۔ میں کسی کو بھی شک میں ڈالنا نہیں چاہتا اس لیے یہ مجبوری ہے۔ "
متوازن لہجے میں اس کو یہاں بلانے کی وضاحت دی۔ تھوڑا سا جھکا ۔ موبائل کو صوفے کے سا منے لگے میز پر رکھا "بے فکر رہیے سمجھ سکتی ہوں۔ "
پروقار لہجہ تھا۔ بالکل اس دن والا ۔ کوئی جھجک کوئی گھبراہٹ نہیں تھی۔ دران نے بھنویں اچکائیں ۔ کیا وہ واقعی اس کی سوچ کو غلط پرکھتا رہا وہ سہمی سی گھبرائی سی نہیں تھی۔
"مجھے اس رشتے کا اختتام کے لیے وقت درکار ہے۔ سو اس وقت میں۔ میں نہیں چاہتا کہ یہاں گھر میں موجود اور اس سے باہر موجود لوگوں کو ہمارے رشتے پر شک گزرے ۔ "
بھنویں سکیڑے بڑے روکھے سے لہجے میں مزید وضاحت دی۔ پتا نہیں کیوں سامنے کھڑی لڑکی کا اعتماد عجیبچ طرح کے احساسات سے دو چار کر رہا تھا۔ وہ بہت مضبوط تھی بہت مختلف کیونکہ وہ اس کی سو کو پرکھ نہیں پا رہا تھا۔ ایسی بے چینی اسے کبھی کسی اور کے لیے آج سے پہلے محسوس نہیں ہوئی تھی۔
"ہوں ۔ "
جویریہ نے اس کی وضاحت پر ہلکا سا ہنکارا بھرا ۔ پتہ نہیں وہ کیوں اتنی وضاحتیں دے رہا تھا جبکہ وہ شادی سے پہلے سب طے کر چکے ہیں کہ انہیں یہ سب ٹانک کرنا ہے۔
"آپ آرام کر لیں میں ویسے بھی رات بھر نہیں سوتا ۔ آپ جب صبح اٹھیں گی تو پھر میں نیند پوری کر لوں گا۔ بیڈ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے نرم لہجے میں حکم صادر کیا اور پھر قدم صوفے کی طرف بڑھائے ۔ میز سے ٹی وی کا ریموٹ اٹھانے کے لیے جھکا ۔
"مجھے نہیں لگتا آپکو رات بھر اس بے آرامی کی ضرورت ہے۔ میں اس صوفے پر بھی آرام سے سو سکتی ہوں۔ آپ اپنے بیڈ پر آ سکتے ہیں۔ "
جویریہ کی آواز پر دران نے جھکا سر اوپر اٹھایا۔ آبرؤ اوپر چڑھے تھے۔ وہ اسی طرح اعتماد سے کھڑی تھی۔ کچھ سکینڈ اسے دیکھنے کے بعد اب وہ صوفے کو دیکھ رہا تھا۔
"فکر نے کریں میں اس سے بھی کم جگہ پر سو سکتی ہوں۔ " چ
جویریہ نے اس کے پرسو انداز کو دیکھتے ہوئے وضاحت دی۔ بیڈ پر سے ایک تکیہ اٹھا یا اور آہستگی سے اس کے پاس سے گزرتے ہوئے صوفے کے کشن کو ایک طرف کیا اور وہاں تکیہ رکھ کر درست کیا۔
جیسے ہی وہ مری دران جو اس کی طرف دیکھ رہا تھا فوراً نگاہوں کا زاویہ بدل کر ماتھے کو بلاجواز سہلایا ۔
جب ساتھ رہنا ہی ہے تو پھر اس سے گھیرا کر خود کو کمزور ظاہر کرنے کا کیا فائدہ ۔ بے شک وہ اس دن کی ذلت کے بعد نماز میں بہت روئی تھی لیکن اس سنگدل پر اب وہ اپنے دل کی کوئی بھی کیفیت ظاہر کر کے خود کو حقیر ثابت نہیں کرنا چاہتی تھی۔ اسے نماز پڑھ کر سونا تھا دران سے بے نیازی برتتی ہوئی واش روم کی طرف بڑھی ۔
واش روم کا دروازہ بند ہونے پر دران نے گہری سانس خارج کی اور ٹی وی کو ریموٹ سے چلانے کے بعد بیڈ پر آ گیا۔ بیڈ کراؤن سے ٹیک لگائے جوتوں سمیت ٹانگیں نیچے لٹکائے وہ بظاہر چینل بدل رہا تھا۔ لیکن ذہن اپنے کمرے میں کسی کی موجودگی کے لیے تیار کر رہا تھا۔ کچھ توقف کے بعد وہ واش روم سے باہر نکلی ۔
چہرے پر پانی کے قطرے تھے اور سر پر نماز صورت سکارف باندھے اب ڈریسنگ کی الماری کھولے کھڑی تھی جہاں کچھ دیر پہلے روز ین اس کا سامان رکھ کر گئی تھی۔ دران نا چاہتے ہو نے بھی اسے دیکھ رہا تھا اور شک درست ثابت ہوا وہ نماز پڑھنے لگی تھی۔ جائے نماز تھامے جیسے ہی وہ ڈریسنگ سے باہر کمرے کی طرف آئی۔ دران ایکدم سے بیڈ کے کراؤن سے الگ ہو کر سیدھا ہوا۔
"یہ کیا کرنے لگی ہیں آپ ؟ "
تیکھے لہجے میں ناک پھلا ئے سوال کیا۔ جویریہ کے بڑھتے قدم وہیں تھم گئے۔ حیرت سے اس کے چہرے کے بدلتے تیور کو دیکھا۔ کنپٹی کی رگیں ابھری ہوئی تھیں جیسے کچھ ضبط کر رہا ہو۔
"نماز۔۔ ۔ نماز پڑھنے لگی۔ ۔ "
"نہیں میرے کمرے میں آپ یہ سب نہیں کر سکتی ہیں۔ "
سخت لہجے میں بات کرتا ہوا وہ ایکدم سے اپنی جگہ سے اٹھا۔
"کیوں اتنا بڑا تو ہے کمرہ ۔ ۔"
جویرہ نے کمرے کی طرف نگاہ دوڑاتے ہوئے بات شروع کی۔
"پلیز ۔۔ ۔ کہیں اور جائیں اور نماز پڑھنے کے بعد واپس آ جائے گا لیکن میرے کمرے میں مجھے یہ سب نہیں چاہیے۔ "
انتہائی ناگوار لہجہ تھا۔ پینٹ کی ایک جیب میں ہاتھ ڈالے وہ اب باقاعدہ جائے نماز کی طرف اشارہ کئے ہوئے تھا "کہیں اور کہاں جاؤں ؟ "
"یہ میرا مسئلہ نہیں ہے۔ میرے کمرے میں رہنے کے چند اصول ہیں اور پہلا اصول یہ ہے کہ یہاں جیسے میں کہوں گا ویسے رہنا ہو گا۔ "
دوسری جیب میں بھی ہاتھ ڈالے گر دن لی کو ہلکا سا خم دیتے ہوئے وہ کچھ دیر پہلے وا نرمی کو فراموش کئے ہوئے تھا۔ پہلے اصول میں ہی بات ختم کر دی۔
جویریہ نے آہستگی سے گردن گھما کر کمرے کا جائزہ لیا نگاہ گھومتی ہوئی سوئمنگپول کی طرف کھلتے سلائیڈنگ دروازے پر جا ٹکی ۔ شیشے کے بنے دروازے اور دیوار کے پار سارا نظارہ واضح تھا۔ پول سے پہلے کمرے کے باہر چوڑا اور لمبا برآمدہ تھا۔
"میں وہاں تو پڑھ سکتی ہوں نہ۔ ؟ "
انگلی کا اشارہ شیشے کے پار موجود برآمدے کی طرف کرتے ہوئے پوچھا۔ دران نے بھینچے لب کھولے ہی تھے کہ وہ فوراً پھر سے بول اٹھی۔
"دیکھیں وہ تو آپ کے کمرے کی جگہ نہیں ہے۔ تو مجھے نہیں لگتا آپکو وہاں بھی کوئی مسئلہ ہونا چاہیے "
وہ ایک ہی سانس میں تڑاخ سے اپنے سوال کا خود ہی جواب دیتی دروازے کی طرف بڑھ گئی۔
دروازے کو سرکاتے ہوئے کھولا ۔ باہر آتے ہی جیسے شدید سردی کے باعث دانت بجنے لگے۔ تیزی سے برآمدے کے سفید فرش پر جائے نماز بچھایا اور نماز شروع کر دی۔
وہ بیڈ پر پھر سے اسی حالت میں آ کر بیٹھ چکا تھا لیکن نگاہ بار بار باہر شیشے سے پارا سکے وجود پر یک رہی تھی۔ جو بڑے انہماک سے نماز پڑھنے میں مصروف تھی۔ یوں پہلی دفعہ کسی کے سا تھ کمرہ بانٹنے میں عجیب سی الجھن پہلے ہو رہی تھی اوپر سے محترمہ پوری اکر دکھا رہی تھیں۔ اس کے سلام پھیرنے پر فوراً نگاہوں کاز اویہ ٹی وی کی طرف موڑا ۔
نماز پڑھنے کے بعد وہ کمرے میں داخل ہوئی تو کانپ رہی تھی۔ جائے نماز رکھنے کے بعد آکر صوفے پر جانے کے بجائے اس کے سر پر آ کھڑی ہوئی۔
"ایک کمفرٹر چاہیے مجھے ۔ "
دران نے ٹی وی پر سے نگاہیں موڑے اس کی طرف دیکھا ناک گال سرخ ہو رہے تھے۔ ایک نگاہ اپنے بیڈ پر پڑے کمفرٹر پر ڈالی۔
"یہ لے لیں۔ "
اشارہ کمفرٹر کی طرف کیا۔
"یہ بہت بڑا ہے۔ میں صوفے پر اسے کیسے سنبھالوں گی۔ "
وہ ایک جھٹکے سے پیشانی پر بل ڈالے اٹھا۔
"آدھا گھنٹہ بھی نہیں ہوا آپ کو کمرے میں آئے اور مسائل ہیں کے ختم نہیں ہو رہے۔ میں جب کہہ رہا ہوں آپ بیڈ پر سو جائیں مجھے کوئی مسئلہ نہیں تو بات کیوں نہیں سمجھ آتی آپکو ۔ "
دانت پیستے ہوئے وہ اس پر رعب سے ایسے غرایا کہ لمحہ بھر کو تو جوی سٹپٹا گی۔
"جائیں اور لٹیں وہاں جا کر ۔ "
نخوت سے ناک چڑھائے حکم صادر کیا۔ وہ اس کے یوں سختی سے بات کرنے پر لرز گی لیکن فوراً خود کو سنبھالا " مسٹر دران ملک ٹانک کا مطلب یہ نہیں کہ میں آپکی غلام ہوں۔ یہ بات آپ مجھے آرام سے بھی سمجھا سکتے ہیں۔ "
دران جو ناک پھلا ئے اس کی طرف دیکھ رہا تھا اس کے جواب پر ضبط اور جواب دے گیا۔
"اتنی دیر سے میں آرام سے ہی سب کچھ سمجھا رہا ہوں اور میں اتنی دیر ہی آرام سے بول سکتا ہوں۔ "
لب بھینچے جواب دیا۔ کیا ہے یہ مصیبت گلے ڈال لی۔
"دیکھو دوسرا اصول یہ ہے کہ ہم کمرے میں آپس میں کوئی بات نہیں کریں گے۔ مجھے ایسا محسوس کرنا ہے کہ یہاں اب بھی کوئی نہیں۔ اس لیے فار گاڈسیک جاؤ اور سو جاؤ "
دران کے تنے اعصاب اب جواب دے رہے تھے۔ مزید بحث کرنے کے بجائے وہ سر جھکائے بیڈ کی دوسری طرف جا کر کمفرٹر سر تک اوڑھے لیٹ گئی۔
آہستہ آہستہ تکیہ نمکین پانی سے بھیگنے لگا۔ دران نے غصے سے اس کی طرف دیکھا۔ سگر یب کیس میز پر سے اٹھایا اور دروازہ کھولے کمرے سے باہر برآمدے میں آ گیا۔
برداشت بہت سال پہلے وہ ختم کر چکا تھا۔ اب پانچ سالوں میں اتنا کچھ بدل چکا تھا۔ اس کے منہ سے نکلتا دھواں ٹھنڈی ہوا میں گھل رہا تھا۔ تنے اعصاب سگریٹ کے کش لگانے سے پرسکون ہونے لگے۔
***
دیوار پر لگی گھڑی کی سوئیاں بارہ بجا رہی تھیں۔ درانگ ولاس کی اوپری منزل کے اس کشادہ کمرے میں اسفند ملک پر سوچ آنکھوں کی پتلیوں کو ٹی وی کی چلتی سکرین پر جمائے صوفے پر براجمان تھے اور روبی سنگ ہار میز کے سامنے لگے سٹول پر بیٹھی سونے سے پہلے اپنے میک اپ سے دھلے چہرے پر مختلف کر میوں کے مساج کر رہی تھی۔ پیشانی پر انگنت گہری سوچ کی لکیریں تھیں۔
دران نے آج حب چاپ شادی کر کے ان کی اپنی زندگی میں حثیت واضح کر دی تھی۔ دوپہر سے روبی کانٹوں پر لوٹ رہی تھی۔ اسفند ملک نے گہری سانس خارج کیے ریموٹ سے ٹی وی بند کیا اور کچھ پل آئینے میں نظر آتے روبی کے پریشان حال عکس کو دیکھا۔ وہ اترے چہرے کے ساتھ آنکھیں جھکائے ہاتھوں پر کریم کا مساج کر رہی تھی۔
" اتنا اپ سیٹ ہونے کی ضرورت نہیں دیکھا نہیں معصوم سی لڑکی ہے۔ میرا خیال ہے ہمیں ایکسیپٹ کر لینا چاہیے۔ لیو اٹ ۔ ریلیکس ہو جاؤ "
اسفند ملک خود کو پرسکون کرنے کے بعد اب اسے بھی سمجھا رہے تھے جس کی نیند اڑی ہوئی تھی۔
"اسفی معصوم دکھ رہی ہے۔ ہے نہیں۔ مجھے تو بہت شاطر لگتی ہے۔ "
ہاتھوں کو ملتے ہوئے آئینے میں نگاہ اٹھائے اسفند کی عکس کو دیکھ کر جواب دیا۔
"تم بلاوجہ خود کا خون جلائے جا رہی ہو۔ اچھی طرح جانتی ہو دران پر ہمارا کوئی بس نہیں اب ۔ اس کا یہ احسان کم ہے کہ ہمیں یہ اعلی شان لائف سٹائل دے رکھا ہے۔ یہاں دنیا کی ہر چیز ہے ہمارے پاس ۔ "
اسفند ملک نے صوفے کی پشت سے ٹیک لگائے پرسکون لہجے میں وہی بات دہرائی جو روبی کی ہر پریشانی کا واحد حل ہوتی تھی اس کے پاس ۔ روبی ایکدم سے سٹول پر گھوم کر اسفند ملک کی طرف مری ۔
"اسی بات کی تو پریشانی ہے۔ اس لڑکی کی وجہ سے یہ سب چھن جائے گا ہم سے۔ آپ مانیں نہ مانیں اسفی مجھے تو کوئی اور چکر لگتا ہے۔ "
بھنویں نچاتے ہوئے وہ اب گہری سوچ میں گم اسفند ملک کو اپنے دل و دماغ میں اٹھتے وسو سوں سے آگاہ کر رہی تھی۔
"کیسا چکر ؟ "
اسفند ملک نے بھنویں اکٹھی کیں۔
"آپ خود سوچیں وہ دران جو سبرینا رانیہ اور رینا جیسی حسین لڑکیوں کو ٹھکرا سکتا ہے اسے اس عام سی لڑکی میں کیا نظر آیا ؟ ضرور اس لڑکی نہ کچھ کروایا ہے دران پر "
"اوہ بس کرو روبی کیا یہ عجیب باتیں سوچ رہی ہو۔ مجھے تو کسی اینگل سے وہ معمولی نہیں لگی اس دن پریس کانفرنس میں دیکھا نہیں اس کو ۔ رنگت ہی تھوڑی دبئی ہے بس اچھی خاصی لڑکی ہے۔ "
اسفند ملک نے کندھے اچکائے اس کی بات کو رد کیا۔ اسفند ملک کے منہ سے یوں جویریہ کی تعریف سن کر روبی کے لبوں کے ساتھ آنکھوں کی پتلیاں تک سکڑ گئیں۔
"آپ کو تو میرے علاوہ دنیا کی ہر عورت حسین لگتی ہے۔ "
تپاک سے کہتی اپنی جگہ سے اٹھی چہرہ خفگی کے باعث پھول گیا۔ اسفند ملک کے چہرے پر شریر سے مسکراہٹ امڈ آئی۔
"اور تمہیں اپنے علاوہ ہر عورت بری لگتی ہے۔ محبت ہونے کے لیے کیا صرف شکل اچھی ہونا ضروری ہے؟
کہاں لکھا ہے یہ ۔ محبت تو دلوں کا میل ہے اور مجھے لگتا ہے اس لڑکی میں کچھ تو ایسا خاص ہے جو دران جیسا لڑکا اس پر یوں فدا ہو گیا ہے۔ "
"مجھے ہر عورت تو بری نہیں لگتی لیکن فلحال یہ لڑکی بہت بری لگ رہی ہے کیونکہ مجھے تو ایسا لگ رہا ہے دران کے ساتھ ساتھ آپ بھی فدا ہو گئے ہیں اس پر۔ "
روبی کا چہرہ غصے سے سرخ ہوا۔ اسفند ملک کا قہقہ فضا میں گونجا ۔
"خوفِ خدا کرو کچھ یار میری بیٹیوں جیسی ہے وہ اور چھوڑو بھی اگر تمھارے اندازے ٹھیک ہوئے تو زیادہ عرصہ ساتھ نہیں رہیں گے دونوں ۔ یہ شوبز کے ستارے ایسے ہی ہوتے ہیں۔ ان کی شادی زیادہ عر صہ نہیں چلتی "میں چلنے بھی نہیں دوں گی۔ "
روبی نے پلٹ کر بڑے وثوق سے اپنا ارادہ بتایا اور ناک پھلا ئے قدم باتھ روم کے دروازے کی طرف بڑھا دیے۔ اسفند ملک نے مسکراتے ہوئے سر جھٹکا ۔