Chapter 22: باب 22

سورج کی سنہری مگر ٹھنڈی کرنیں سمندر کے نیلے شفاف پانی کو چھو رہی تھیں۔ امریکہ کے جنوب میں واقع یہ دلکش سمندر اس وقت معمول کی چہل پہل لئے ہوئے تھا۔ جہاں بہت سے لوگ سا حل پر سورج کی حدت سے لطف اندوز ہو رہے تھے وہاں ایک طرف گہرے سمندر میں ساحل کی طرف آتی سفید پاور موٹر بوٹ پو ری رفتار سے پانی کو چیر تی ہوئی آگے بڑھ رہی تھی۔ سمندر کا پانی موٹر بوٹ کے پہیوں سنگ گھو متا ہوا اچھل اچھل کر اوپر بیٹھے نفس کو بھگو رہا تھا۔

دران سرخ رنگ کی بنا آستین کی جیکٹ کے نیچے جینز زیب تن کئے اپنی تمام طر رعنا ئیو ں سمیت بوٹ پر براجمان تھا۔ مضبوط کسرتی بازؤں کی رگیں بوٹ کے ہینڈل کو مضبوطی سے تھامنے کے با عث تنی اور ابھری ہوئی تھیں۔ آنکھوں پر لگا سیاہ چشمہ اور بھیگے ماتھے پر گرتے سنہری بال چہرہ سختی کے آثار لیے ہوئے تھا۔ وہ اپنے پیچھے موجود دو بوٹ کو پوری رفتار کے ساتھ بوٹ بھاگتے ہوئے پیچھے چھوڑ رہا تھا۔ اس کے سا تھ ساتھ ان دونوں بوٹ پر موجود نفوس کی طرف سے ہونے والی لگاتار گولیوں کی بوچھاڑ سے خود کو بچا رہا تھا۔ وہ بڑی رائقیل کے ساتھ دران پر مسلسل گولیاں چلا رہے تھے جن سے بچنے کے لیے وہ بوٹ کے ہینڈل کو کبھی دا ئیں اور کبھی بائیں گھما رہا تھا۔ یہ سارا منظر ساحل سمندر پر لگے ہاروی پروڈکشن کے جدید کیمروں میں قید ہو رہا تھا۔ ہاروی پر وڈکشن ٹیم اس منظر کو فلما رہی تھی۔

"کٹ ۔ شارٹ بریک ۔ ویلڈن درانگ ۔ "

بروس نے ہوا میں بازو اٹھایا اور پھر انگوٹھے کے نشان سے ریکارڈنگ کو روک دیا۔ امریکہ میں فلم کی بقیہ شوٹنگ تیسرے دن سے ہی شروع ہو چکی تھی۔ آج ایک چھ دن بعد فلمایا جانے والایہ پہلا منظر تھا جس کا دورانیہ بیس منٹ تین سکینڈ رہنے کے بعد بروس نے ٹیک لے لیا تھا۔ دران کی بوٹ اب ساحل کے قریب پہنچ چکی تھی۔

جیسے ہی وہ پاور بوٹ ساحل پر روک کر نیچے ایرا ۔ ہاتھ میں ٹاول پانی اور اس کا موبائل فون تھامے لڑکا تقریباً بھاگتا ہوا دران تک پہنچا۔

"سر انل سر بہت بار فون کر چکے ہیں۔ کہہ رہے ہیں کوئی ضروری بات ہے "

پھولی سانس کے ساتھ لڑکا اسے انل کے بار بار فون آنے کی اطلاع دے رہا تھا۔ دران اب اپنی کیبن کار کی طرف بڑھ رہا تھا۔ انل کو وہ آج جوی کی ضروری چیزوں کی شاپنگ کا کام سونی کر آیا تھا۔ جوی کو ابھی وہ درانگ ولاس سے ایک پل کے لیے باہر نکلنے نہیں دے سکتا تھا۔ وہ اس کے لیے سکیورٹی کا بھی تگڑا انتظام کروا چکا تھا۔

یہی وجہ تھی اس نے کل رات جوی کو اس کے تمام ضروری سامان کی ایک لسٹ تیار کرنے کے لیے کہا تھا۔

دران کے متوجہ ہوتے ہی لڑکے نے فون دران کی طرف بڑھایا۔ دران کے ہاتھ میں آتے ہی موبائل فون کی گھنٹی پھر سے بج اٹھی۔ موبائل سکرین پر انل کا نمبر جگمگا رہا تھا۔ اپنی کیبن کار کے قریب لگی کرسی پر بیٹھتے ہی اس نے فون کو کان سے لگایا۔ سیاہ چشمہ اب سر پر ٹکا تھا۔

"ہیلو ہوں بولو کیا ضروری بات ہے۔ "

فون اٹھاتے ہی سرعت سے پوچھا۔ لڑکا پانی کی بوتل کھول کر دینے کے بعد اب ٹاول سے دران کے بال خشک کرنے لگا تھا۔

"ضروی نہیں عجیب بات ہے " !

انل کی الجھی سی آواز ابھری ۔ دران اب چہرہ اوپر اٹھائے پانی کی بوتل منہ کو لگائے ہوئے تھا۔

"مطلب کیا عجیب ہے؟ "

کچھ گھونٹ حلق میں انڈنلیے کے بعد پانی کی بوتل کو لبوں سے ہٹائے متوازن لہجے میں پوچھا۔

"جوی نے اپنی ضرورت کی چیزوں کے لیے جو لسٹ دی تھی اس میں ایک عجیب بات ہے "

"بتاؤ گے تو ہی پتا چلے گا کیا عجیب بات ہے۔ "

دران نے ہاتھ کے اشارے سے لڑکے کو جانے کا کہا جو اب اس کے کندھے اور بازؤ خشک کر رہا تھا۔ لڑکا اس کے روکنے پر کندھے پر ٹاول ڈالے ایک طرف ہو گیا۔ انل کے حیرت زدہ لہجے نے اسے بھی تشویش میں مبتلا کر دیا تھا۔ آخر کو ایسی بھی کیا عجیب بات تھی۔

" جوی نے اپنے ضروری سامان کی لسٹ میں قرآن پاک اور جائے نماز منگوایا ہے "

انل کی بات پر دران کے منہ کی طرف پانی کی بوتل لے جاتے ہوا ہاتھ تھم گیا۔ پیشانی پر حیرانگی کے شکن ابھرے لیکن اگلے ہی پل معدوم ہوئے۔

"غور سے دیکھ قرآن نہیں بائبل ہو گی۔ "

"دران میں پڑھا لکھا ہوں۔ صاف صاف لکھا ہے ٹرانسلیٹ اور تفسیر قرآن پاک اور ایک عدد جائے نماز۔ " انل اب کی بار اور الجھ کر اپنے ہر لفظ پر زور دے رہا تھا۔ دران کی بھنویں کشادہ پیشانی پر پھر سے سمٹ گئیں۔

"وہ تو کریسیچن۔۔ ۔ "

"ایگزیکٹلی یہی تو میں کہہ رہا ہوں وہ تو کریسچن ہے پھر یہ قرآن پاک اور جائے نماز ! ہے نہ کچھ عجیب ؟ " انل نے برجستہ اس کی بات کی تائید کی اور تشویش کو ہوا دی۔

"عجیب تو ہے۔ وہ بھلا قرآن پاک اور جائے نماز کیوں منگوائے گی؟ "

دران نے پانی کی خالی بوتل پر سوچ انداز میںایک طرف رکھی میز پر کھڑی کی۔ چشمے کو بالوں سے اتار کر پانی کی بوتل کے ساتھ رکھا۔

"میں یہ سوچ رہا تھا کہ شاید اس کو لے کر تمھارا جو ڈر ہے۔ وہ کہیں تمھارے لیے۔ ۔ ۔ "

انل اپنی بات مکمل کئے بنا خاموش ہو گیا۔ دران کی پیشانی پر حیرت زدہ شکن اب غصے کے شکن میں تبدیل ہو رہے تھے۔

درانگ ولاس میں تو اس دن کے بعد جوی سے اس کی کوئی ملاقات نہیں ہوئی تھی۔ لسٹ کا پیغام بھی اس نے کل رات روز ین کے ہاتھ بھجوایا تھا لیکن ہاں وہ جوی کے ذہن میں پتلے عجیب خیالات کو باخوبی محسوس کرتا تھا۔ اس نے ان تمام خیالات کا ذکر انل سے بھی کیا تھا۔ جوی اس سے نا صرف بری طرح متاثر ہو چکی تھی بلکہ وہ اپنے دل و دماغ میں اسے اپنی زندگی کے سب سے اہم شخص مان بیٹھی تھی۔

"سر اگلے ٹیک کے لیے آ جائیں "

پاس سے آتی آواز پر وہ خیالوں سے باہر نکل کر چونکا ۔ لڑکا ہاتھ باندھے کھڑا اسے اگلے ٹیک کے لیے بلا رہا تھا۔ "سر سے بولو باقی کل مجھے گھر جانا ہے۔ "

چشمہ آنکھوں پر پکانے کے بعد ایک جھٹکے سے کرسی پر سے اٹھا اور لمبے لمبے ڈگ بھرتا اب کار کی طرف جا رہا تھا۔

***

" بے شک اللہ جسے چاہے ہدایت دیتا ہے۔ میں بہت بہت خوش ہوں آج ۔ تم جوی سے جویریہ بن گئی ہو۔ " آمنہ اس کے گلے لگی جذب سے بول رہی تھی۔ اس کی آواز خوشی سے کانپ رہی تھی۔ سفید سوٹ میں سر پر دوپٹہ اوڑھے وہ جوی سے جویرہ بنی اس وقت آمنہ کے گھر کے مہمان خانے میں موجود تھی۔

کلمہ پڑھتے ہی جیسے دل روشن ہوا تھا اور روح میں سکون اتر گیا تھا۔ اس دن آمنہ کے سوج ال پوچھنے کے بعد سے آ بیس دن تک وہ کانٹوں پر لوٹ رہی تھی۔ آخر کار اس کا شعور اس کی عقل اور دل اللہ کے سچے دین کے أگے گھٹنے ٹیک گئے۔ وہ تھک چکی تھی۔ کوئی سمیٹ لے یہ چاہتی تھی اور اللہ سے بڑی کوئی ذات نہیں تھی۔

بہت کوشش کے باوجود وہ چرچ میں اور بائبل میں وہ سکون حاصل نہیں کر سکی تھی جو اسے قرآن کا ترجمہ پڑھ کر ملتا تھا۔ بے شک اس نے یہ قدم دران کے لیے اٹھایا تھا لیکن آج اس کے ساتھ اللہ سے اور اس دین سے محبت بھی جڑ گئی تھی۔ آمنہ کے ابا نے اس کے مذہب تبدیل کرنے کی ساری کاروائی مکمل کی تھی۔

"تم خوش ہو نہ جویریہ ؟ "

آمنہ نے ایک دم اس سے الگ ہو کر سوال کیا۔ اس نے آہستگی سے سر ہلا دیا۔ بے آواز آنسو گال بھگو رہے تھے۔ "ڈرنا مت ثابت قدم رہنا ہمیشہ "

آمنہ نے ٹھوڑی سے اس کا چہرہ پکڑ کر اوپر اٹھایا۔

"شیطان بہت بہکائے گا۔ روڑے اٹکائے گا۔ مشکلات آئیں گی لیکن یقین جانو یہ اس کے آخری وار ہوں گے۔ آمنہ بہت محبت سے اسے دین پر قائم رہنے اور بہادر رہنے کی تلقین کر رہی تھی۔ بے شک وہ ایک باسل تھی۔ جو ہر رشتے ہر چیز کو پس پشت ڈالے ہدایت کے رستے پر چل نکلی تھی۔ گہری سانس لیے اس نے مسکرا کر سر ہلا دیا۔

***

ضبط کرتا ہوں تو گھٹیا ہے قفس میں مرا دم

آہ کرتا ہوں تو صیاد خفا ہوتا ہے

گھڑی کی یک یک کانچ سا خوبصورت پنجرہ کشادہ گداز نرم بیڈ بیڈ پر لیٹی وہ پوری آنکھیں کھول کر چھت کو گھور رہی تھی۔ آہ چھت کو نہیں اس حسین پنجرے کے اوپری نوکیلے سرے کو گھور رہی تھی۔ ہلکے گلابی رنگ کی گرم پوری گردن کو ڈھانپتی جرسی کے نیچے سفید جینز میں ملبوس کھلے گھنگرالے بالوں کی ایک طرف مانگ نکالے وہ ٹیرس میں کھلتی کھلی کھڑکی سے آتی سرد ہوا سے بے نیاز خیالوں میں گم تھی۔

پچھلے چھ دن سے وہ اس قید میں تھی۔ رنگے برنگے کھانے بیش قیمت لباس ہر سہولت موجود تھی۔ مگر تنہائی اور یہ خاموشی قید نہیں تھی تو اور کیا تھی۔ حسین قید کہا جائے تو غلط نہیں لیکن قید تو قید ہے۔ یہاں وہ خود کو اس ماحول کا حصہ تسلیم نہیں کر پا رہی تھی۔ روبی کا رویہ دران کی پل پل بدلتی شخصیت اس کمرے کا ہی ہو کر رہ جانا ۔ ٹیرس سے بیڈ اور بیڈ سے ٹیرس وہ تین دن میں عجیب اضطرابی کیفیت کا شکار ہو چکی تھی۔ اس ہفتے دران نے شادی کا کہہ دیا تھا کس دن یہ ابھی تک اسے نہیں معلوم تھا۔

اس نرم قیمیتی بیڈ اور ہر سہولت میں بھی دل نے سکون نا پا کر اس بات پر یقین کر لیا کہ سکون فقط اللہ کے ذکر میں ہے۔ تب بھی جب آپ کے پاس کچھ نہ ہو اور تب بھی جب سب ہو۔ اسے اللہ کی طرف واپس لوٹے تو بہت دن ہو چلے تھے لیکن درست طریقے سے اس کے روبرو اس کے سجدے میں گر کر توبہ کرنا ضر وری تھا۔ یہی وجہ تھی اس نے کل دران کے پیغام پر شکر ادا کیا۔ اسے قرآن اور جائے نماز چاہیے تھا۔ مطلب اسے سکون چاہیے تھا اسے لگا کہ دران مسلمان ہے تو گھر میں قرآن پاک ہو گا مگر روز ین سے پتہ چلا کہ گھر میں قرآن پاک کیا جائے نماز بھی نہیں ہے۔ ضرورت کی ہر چیز پہلے سے موجود تھی اس لیے اس نے لسٹ میں قرآن اور جا ئے نماز لکھ دیا تھا۔

یونہی حب لیٹے وہ چھت پر نگاہ جمائے ہوئی تھی۔ جب ہلکی سی دستک کے فوراً بعد دروازہ کھلا اور سرخ چہرے کے ساتھ دران دندناتا ہوا کمرے میں داخل ہوا۔ گرے ہڈی اور نیچے تنگ جینز پہنے وہ اسے غصے سے گھورتا ہوا آگے بڑھ رہا تھا۔ جتنی دیر میں وہ حیرت زدہ اٹھ کر بیٹھی دران بیڈ کے پاس اس کے سر پر پہنچ چکا تھا۔

"یہ کیا فضول حرکت ہے؟ "

سپاٹ مگر غصے سے بھرا لہجہ تھا۔ جویریہ نے حیرت سے چہرہ اوپر کئے اس کو دیکھا۔ چہرہ بالکل لہجے سے میل کھا رہا تھا۔

"کہ۔ ۔ کیا فضول حرکت ؟ "

سراسیمگی میں آہستگی سے پوچھتی ہوئی وہ کھڑی ہوئی تو اس کے وجود کے سامنے چھوئی موئی سا احساس ہوا۔ حیرت اب بھی سیاہ آنکھوں میں جھلک رہی تھی۔

"تم نے کل لسٹ میں کیا منگوایا ہے؟ "

دانت پیستے ہوئے سوال کیا۔ جویرہ ہونقوں کی طرح اس کی طرف دیکھ رہی تھی۔ سات سال پہلے چھت کی ملاقات کے بعد وہ آج اس پر اسی انداز میں برہم ہو رہا تھا۔ ایک دم سے لگا اتنے دن میں ان کے درمیان کچھ نہیں تھا۔

"میری ضرورت کی چیزیں اور کیا۔ "

معصومیت سے حیران آنکھوں کو اس پر گاڑے جواب دیا۔ دران کی پیشانی پر پڑے بل اور گہرے ہوئے۔

"دیکھو یہ سب جو میں کر رہا ہوں اور جو کرنے جا رہا ہوں۔ یہ صرف اور صرف ٹانک ہے کیونکہ اپنا امیج بچانے کے لیے میں پوری دنیا کے سامنے تمہیں پرپوز کر چکا ہوں۔ اس کے لیے اب مجھے اس رشتے کو پوری دنیا کے سامنے ختم کرنے کے لیے کچھ وقت درکار ہے۔ ڈیٹس اٹ ۔ "

ہاتھ کو ہوا میں سیدھا تانے وہ اس پر رعب سے گرجا ۔ جویرہ نے نا سمجھی سے بھنویں اکٹھی کیں۔ وہ کہنا کیا چاہ رہا تھا۔ کس بات پر اتنا برہم تھا۔

"تم مجھے لے کر کیا سوچتی ہو۔ کیا چاہتی ہو مجھے اس سب میں اور تم میں قطعاً کوئی دلچسپی نہیں۔ اس لیے مجھے اور اس شادی کو لے کر اتنا سنجیدہ ہونے کی ضرورت نہیں سمجھی ۔ "

حقارت بھرا لہجہ ہی نہیں تھا اس کی آنکھوں میں بھی عجیب حقارت جیسے آثار تھے۔ جویریہ کو زمین میں گر جانے جیسے احساس نے آ گھیرا ۔ وہ جویرہ کے اتنے بڑے قدم سے گھیرا گیا تھا۔ ایک ہی پل میں اسے سبرینا رانیہ رینا سب یاد آ گئی تھیں۔

"میں نے کیا کیا ہے؟ "

کس گھٹی سی آواز میں اپنا قصور پوچھا۔ وہ واقعی الجھ گئی تھی آخر دران کو بات کا غصہ تھا جس پر وہ یوں جلی کٹی سنا رہا تھا۔

"تم میرے لیے مذہب تبدیل کرنے جا رہی ہو۔ یہ بیوقوفی نہیں تو اور کیا ہے؟ چند دن کے رشتے کو لے کر تم اتنا آگے کیوں بڑھ رہی ہو؟ شادی میں کر رہا ہوں۔ میں نے کب کہا تم سے کہ تم میرے لیے اور اس قیک شادی کے لیے مسلمان ہو جاؤ ؟ "

دران کے لہجے میں درشتی اور برہمی اس کی آنکھیں نم کر گئی۔ وہ جو یہاں کھڑا اسے ایک عام سی لالچی لڑکی سمجھ رہا تھا جو شائد اس کی دولت کو دیکھ کر ایک ٹانک کو سچ بنانے کے خواب دیکھنے لگی تھی۔ ایک پل میں دران نے خود کو اس مقام سے گرایا تھا جو عزت کے نام پر وہ اسے دے چکی تھی۔ دل پھٹنے جیسا احساس تھا۔ کانوں سے دھواں نکلنے لگا۔ گال تپنے لگے۔

"آپ سے کس نے کہا میں آپ کے لیے مذہب تبدیل کرنے جا رہی ہوں؟ "

آنسوؤں پر بندھ با ند ھتی روند ھا ئی بھاری آواز تھی۔

" لسٹ میں وہ قرآن پاک اور جائے نماز ۔۔ ۔ کیا ہے وہ سب پھر ؟ "

دران نے تاہنوز ماتھے پر شکن ڈالے پوچھا۔ جویریہ نے بمشکل آنکھوں کے کناروں سے ٹپک جانے والے آنسوؤں کو اندر انڈیلا ۔ گلے میں کانٹوں کی چبھن جیسا احساس ہوا۔ چہرے پر پل بھر میں سختی عود آئی۔

" وہ سب میری ضرورت کی چیز یں ہیں جن کا آپ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ "

سپاٹ چہرے کے ساتھ اب کی بار اس نے لہجے میں سختی شامل کی۔ وہ آخر خود کو سمجھتا کیا ہے اور مجھے کیا سمجھنے لگا ہے۔ اس سے بے پناہ محبت کرنے کے باوجود آج تک اس نے کبھی اس کو لے کر کوئی جواب نہیں دیکھا تھا۔

کیونکہ وہ جانتی تھی وہ ہر لحاظ سے اس کی دسترس اور اس کی اوقات سے کہیں اونچا ہے۔

دران نے کچھ بولنے کے لب کھولے ۔ اس سے پہلے کہ وہ کوئی اور حقیر جملہ اس کی شان میں کہتا وہ سخت لہجے میں اس کی بات کاٹ چکی تھی۔

"میں مسلمان ہوں۔ میں آج سے چھ ماہ پہلے ہی اسلام قبول کر چکی تھی۔ "

دران جو کچھ بولنے ہی والا تھا اس کی بات پر وہیں رک گیا۔ وہ ضبط سے سرخ ہوتے چہرے کے سا تھ کھڑی تھی۔ آنکھوں میں لالی کے ساتھ نمی اتر رہی تھی۔ ذلت کے احساس سے وجود کپکپا رہا تھا جس پر وہ بمشکل قابو پا رہی تھی " بس بھٹک گئی تھی یایوں سمجھے شیطان نے کمزور کر دیا تھا اور اب مجھے اس بھٹک جانے کی اللہ سے معافی مانگنی ہے۔ پھر سے پاک ہونا ۔ کلمہ پڑھنا ہے۔ "

پورے اعتماد سے حیرت زدہ کھڑے دران کی طرف دیکھا۔ آج تک کسی لڑکی نے اس کی آنکھوں میں یوں دیکھ کر بات نہیں کی تھی۔ پر اعتماد سے پر اعتماد لڑکی ۔ حسین سے حسین لڑکی اس کے آگے ڈگمگا جاتی تھی۔

"آپ غلطی فہمی کا شکار نہ ہوں۔ مجھے معلوم ہے کہ میں یہاں بس چند دن کی مہمان ہوں۔ میں بھی آپ کے احسانوں کے بدلہ اتارنے کی غرض سے یہ سب کر رہی ہوں۔ اس کے علاوہ میرے دل میں اور کچھ نہیں۔ امید کرتی ہوں آئندہ آپ میری پرسنل لائف میں انٹر فئیر نہیں کریں گے۔ "

اس کے لہجے میں اب بلا کی سختی اور درشتی تھی جبکہ ضبط اور غصے کے باعث جسم اب بھی ہولے ہولے کانپ رہا تھا۔ جس سے آپ پوری دنیا سے زیادہ محبت کریں اس کی آنکھوں میں خود کے لیے حقارت سو ہا نے روح ہوتی ہے۔ "میں کریسچن ہوں یا مسلمان آپ کو اس بات سے کیا لینا دینا ۔ آپ کو مجھ سے مدد چاہیے میں تیار ہوں۔ مجھے اور میرے مذہب کو لے کر آئندہ آپ میری انسلٹ ہر گز نہیں کریں گے اور نہ میں یہ برداشت کروں گی۔ "

جویریہ نے ناک پھلا ئے دران کی آنکھوں میں جھانکتے دو ٹوک کہا۔ ایک دو سکینڈ کی خاموشی دونوں کے بیچ حائل رہی۔ پھر دران نے پینٹ کی جیب میں ہاتھ ڈالے۔ چہرے کا رُخ اور آنکھوں کا زاویہ موڑا ۔

"سوری "

آہستگی سے کہا۔ سرعت سے پلٹا دو قدم آگے بڑھا ۔ رکا اور پھر سے جویریہ کی طرف پلٹا ۔ ماتھے پر تیوری پھر سے چڑھی تھی۔ وہ اس کی اتنی باتیں سن کیسے گیا تھا اور معافی کیوں مانگ لی تھی۔ کس بات کا مان تھا اس لڑکی کو خود پر "بائی دے وے۔ مس جوی اب بھی آپ کو یہاں صرف میں نے خود کے لیے نہیں آپ کے لیے بھی رکھا ہے۔ سیون ابھی بھولا نہیں ہے آپکو ۔ پاگلوں کی طرح تلاش کر رہا ہے۔ "

نخوت سے ناک چڑھائے جواب دیا۔ بڑا احسان جتانے والا انداز تھا۔ دران ملک کسی کو پلٹ کر جو اب نہ دینے والا آج ایک لڑکی کی باتوں پر ہتک کیوں محسوس کر گیا تھا کہ اس کی برابری میں آ کر اسے جواب دے رہا تھا۔

"مجھے آپ سے ملوانے والا میرا اللہ ہے۔ اس نے آپکو ذریعہ بنایا ہے آپ میرے خدا مت بنیں تو اچھا ہے۔ بے شک میرا رواں رواں آپ کا احسان مند ہے مگر میں نے آپکو مجبور نہیں کیا کہ آپ میری حفاظت کر یں۔ میرا اللہ ایک دروازہ بند ہونے پر سو دروازے کھول دیتا ہے۔ مجھے یقین ہے اگر آپ مجھے چھوڑ بھی دیتے ہیں تو کل وہ میرے بچاؤ کا کوئی اور ذریعہ بنا دے گا۔ "

وثوق سے آنکھوں میں آنکھیں ڈالے ایک ایک لفظ چبا کر ادا کرتی وہ دران کو ورطہ حیرت میں مبتلا کر رہی تھی۔ دران ملک جس نے بچپن سے لے کر آج تک لڑکیوں کو اپنی ایک اٹھتی نگاہ پر آہیں بھر نے دیکھا اور اب تو وہ ایک سٹار تھا سپر سٹار ۔ خوبرو بہادر مالدار ۔ کیا سبرینا ۔ کیا رانیہ ۔ کیا رینا اور کچھ دیر پہلے تک تو سامنے کھڑی اس لڑکی کے بارے میں بھی اس کا یہی خیال تھا کہ وہ اس پر مرتی ہے۔ نا جانے کیوں عجیب سی وحشت نے آن گھیرا وہ تلملا کر مرا ۔ بہت جلد اس سے جان چھڑانی ہے۔ احسان فراموش کہیں کی۔

"سنیں "

عقب سے بڑے رعب سے پکارا ۔ دران کے قدم ناچاہتے ہوئے بھی تھم گئے لیکن وہ پلٹا نہیں۔ دران کے نہ مرنے پر وہ سینے پر ہاتھ باندھے اس کے سامنے آئی۔

"ایک بات اور ۔ میرا اسلامی نام جویریہ ہے۔ چاہتی ہوں آج کے بعد اب آپ مجھے میرے اسلامی نام سے پکاریں ۔ "

بلا کا اعتماد تھا لہجے میں۔ دران سے رکنا محال ہوا۔ بنا کوئی جواب دیے وہ تیزی سے کمرے سے باہر نکلا۔ وہ جو تن کر کھڑی تھی کندھے ایک دم ڈھلک گئے۔ ٔآنسوؤں پر باندھا بندھ ختم ہوا۔ پہلے آنکھوں کی پتلیوں میں نمکین پانی کی دبیز تہہ چمکی اور پھر لڑی ٹوٹ کے گال بھگو گئی۔ آنکھوں کو آہستہ سے بند کیا تو جیسے گرم نمکین پانی کا سیلاب تھا کوئی جو بہہ نکلا۔

" جویریہ مائی فٹ۔ کل تک میرے احسان کے نیچے دبی جا رہی تھی۔ آج میرے گھر میں ہی کھڑ سنا ے ہو کر مجھے دیا "

لفٹ کے سامنے کھڑا ۔ پینٹ کی جیبوں میں ہاتھ ڈالے وہ دانت پیستے ہوئے سوچ رہا تھا۔ لفٹ کا دروازہ نرمی سے کھلا ناک پھلا ئے وہ لفٹ میں داخل ہوا۔

"دران ملک اس نے کچھ غلط بھی نہیں کہا۔ تم نے بنا پوچھے اسے اتنی سنا دیں۔ سوچیں بھا یب لینے کا اتنا بھرم ہو گیا تھا۔ یہ کیسے سوچ لیا کہ وہ لڑکی بھی باقی لڑکیوں کی طرح مر مٹی ہے تم پر " خود سے ہی نگاہیں چرائے اس نے جلدی سے پینٹ کی جیب میں سے موبائل نکالا اور خود کو مصروف کرنے کی ناکام کوشش کی۔

***

ملک ہاؤس میں اتوار کے دن کی یہ صبح معمول کی چہل پہل سے ہٹ کر سنسان تھی۔ لاؤنج سے ٹی وی پر چلتے خبرنامے کی مدھم سی آتی آواز کے علاوہ اور کوئی آواز نہیں تھی۔ دیوار پر لگی گھڑی صبح کے نو بجا رہی تھی۔ یاور کو گزرے آج پورے چارہ ماہ بیت چکے تھے۔

گھر کا ہر فرد اس کلفت سے آہستہ آہستہ خود کو نکالنے میں کامیاب ہو کر اب اپنے معمو لات پر واپس آ چکا تھا۔ اتوار کا دن باقی دنوں کی نسبت ذرا الگ تھا۔ اس وقت فقط اسفند ملک لاؤنج میں لگے صوفے پر بیٹھے سامنے میز پر کاروبار کے کاغذات کا انبار لگائے اس پر گر دن جھکا ئے بیٹھے تھے۔ ہلکی آواز میں سامنے چلتا ٹی وی ان کی عدم توجہی کا شکار تھا۔ یاور کے بیمار ہوتے ہی اس کی ملازمت بھی ختم ہو گئی تھی۔ ملک ہاؤس پھر سے تنگ دستی کا شکار ہونے لگا تھا۔ سارا بوجھ اسفند ملک کے کندھوں پر آن گرا تھا۔ برھان کو وہ یاور کی زندگی میں باہر پڑھنے بھیج چکے تھے۔

اس کے خرچے الگ تھے۔ نوین ملک کی تمام دولت دران کو ٹرانسفر ہونے میں اب کچھ ماہ ہی یا قی تھے لیکن تب تک گھر کا سارا خرچہ سنبھالنا ان کے کندھوں پر تھا۔ قریب سے قدموں کی چاپ سنائی دینے پر ملک اسفند نے جھکا سر اوپر اٹھایا۔

سیاہ ٹرایوزر شرٹ پہنے دران لاؤنج کے دروازے پر کھڑا ٹکٹکی باندھے ان کی طرف ہی دیکھ رہا تھا۔ وہ شائد جاگنگ سے واپس لوٹا تھا۔

وہ جانتا تھا ملک اسفند سے ملاقات کا اس سے اچھا وقت کوئی نہیں تھا کیونکہ اس وقت سب لوگ سو رہے تھے اور گھر میں اس کے علاوہ صرف وہی تھے جو اتنی صبح اٹھ جاتے تھے۔

"دران آؤ آؤ۔ وہاں کیوں کھڑے ہو۔ "

اسفند ملک کاغذات پر پیپر ویب رکھتے پوری طرح اس کی طرف متوجہ ہوئے۔ دران نے سپاٹ چہرے کے ساتھ قدم آگے بڑھائے ۔ صوفے کے قریب آ کر وہ پھر سے اسی طرح حب چاپ رک گیا۔ ذہن چار ماہ سے کشمکش کا شکار تھا۔ بہت کوشش کے باوجود وہ یاور کی باتوں کو ذہن سے نہیں نکال سکا تھا۔

ہر شام گھنٹوں وہ انل کے فلیٹ کی عمارت کے آگے بنے پارک میں بیٹھا یاور کی باتوں کو سوچتا رہتا تھا۔ صبح سے گھر سے نکلتا اور رات گئے واپس آ کر اپنے کمرے میں بند ہو جاتا۔

وہ بہت بدل گیا تھا۔ وہ دران جو جی جی کرتا سب کے کام کرتا تھا اب اول تو سارا دن گھر میں نظر نہ آتا اگر آ بھی جاتا تو ان سنی کرتا پاس سے گزر جاتا۔ گھر والے اس کے اندر پکتے لاوے سے بے خبر یہ سب یا ور سے محبت کا نتیجہ سوچ کر خاموش ہو گئے تھے۔ اس خاموشی کاروزہ رکھے اسے چار ماہ گزر چکے تھے اور آج وہ انل کے ساتھ جانے کے بجائے گھر واپس آ گیا تھا۔

"بیٹھ جاؤ ۔ میں بھی تمھارے پاس آنے والا تھا۔ تمہیں اب یونیورسٹی میں ایڈمیشن لے لینا چاہیے۔ "

اسفند ملک نے سامنے صوفے کی طرف اشارے کرتے ہوئے ایک ہی سانس میں بات مکمل کی۔ دران خاموشی سے صوفے پر بیٹھ چکا تھا۔ یاور کی بیماری کی وجہ سے وہ اپنا پڑھائی کا ایک سال چھوڑ چکا تھا۔

"اتنے اچھے نمبر تھے۔ کسی بھی اچھی یونیورسٹی میں ایڈمیشن مل جائے گا بلکہ تم ایسا کیوں نہیں کرتے پروفیسر اختر سے مل لو ۔ میں ان سے بات کرتا ہوں تمھارے متعلق "

اسفند ملک نے اختر کے یاد آ جانے پر جوش سے کہا۔ پروفیسر اختر اسفند ملک کے قریبی دوست تھے اور کراچی یونیورسٹی میں سینئر پروفیسر کے عہدے پر فائر تھے۔ دران نے سر کو ہلکا سا جھکایا ۔ بال جو ماتھے پر گرے تھے اب ہوا میں جھول گئے تھے۔

"کیا ہوا حب کیوں ہو؟ کوئی پریشانی ہے کیا؟ کیا حلیہ بنا رکھا ہے۔ بال اتنے لمبے ہو رہے ہیں۔ بال کٹواو ۔ شیو بناو ۔ کوئی انسانوں والے حلیے میں آؤ بھی۔ "

اسفند ملک اب فکر مندی سے اس کا جائزہ لیتے ہوئے حلیہ سنوارنے کی تلقین کر رہے تھے جبکہ وہ اسی طرح مجسم بنا بیٹھا تھا۔

"ایسے حلیے میں مت جانا اختر کے پاس ۔ ڈھنگ کے کپڑے پہن کر اور حلیہ درست کر کے جا نا " اسفند ملک مسلسل اسے سمجھاتے ہوئے ایکدم سے اس کی گہری اور طویل خاموشی کو بھانپتے ہوئے رکے ۔

"دران کیا اماں نے کہا کچھ ؟ یا پھر کسی اور نے ؟ بتاؤ میں خبر ۔ ۔ "

"میں کس کا بیٹا ہوں ؟"

دران نے ایکدم سر اوپر اٹھائے سپاٹ لہجے میں سوال کیا۔ اسفند ملک کے آواز تھمی اور آنکھیں حیرت سے ساکن ہوئیں۔ وہ مردہ سی آنکھیں پوری اسفند ملک پر گاڑے ہوئے تھا۔ چند سکینڈ کی بے یقینی میں گزری خاموشی کو اسفند ملک کے جواب نے ختم کیا۔

"مہ۔۔ مطلب کس کے کیا نوین بھائی کے بیٹے ۔۔ ۔ "

"میں ان کا بیٹا نہیں ہوں۔ "

دران سپاٹ لہجے میں پھر سے ان کی بات کاٹ چکا تھا۔ اسفند ملک کا دماغ اس وقت منجمند ہو چکا تھا۔ انہیں حیرت کا شدید ترین جھٹکا لگا تھا۔ وہ بغور ان کو دیکھ رہا تھا۔ وہ الجھ گئے تھے۔ دماغ تیزی سے لمحات دہرا رہا تھا کہ کہاں ان سے کوئی ایسی غلطی ہوئی کہ دران آج یہ پوچھ رہا ہے۔

"تو پھر کس کے بیٹے ہو؟ "

گہری سانس لے کر الٹا سوال کر دیا۔ دران کے لبوں پر استہزائیہ مسکراہٹ ابھری ۔

" یہ مجھے نہیں آپ کو پتا ہے۔ "

چہرے کو ہلکا سا خم دیتے ہوئے پورے وثوق سے کہا۔

"مجھے تو یہ پتا ہے کہ تم نوین بھائی کے بیٹے ہو۔ "

اسفند ملک نے کندھے اچکائے لہجہ بمشکل متوازن رکھنے کی کوشش کی وہ نگاہیں مکمل طور پر نہیں ملا رہے تھے۔ "یہ کیسے پتا ہے آپ کو؟ "

برجستہ کہا۔ اسفند ملک پھر سے حب ہوئے۔ ناک کے نتھنے پھولے چہرہ اب سرخ ہو رہا تھا ایسے جیسے کوئی بہت ضبط کر رہا ہو۔

"دیکھو دران تم بچے ہو۔ اپنی پڑھائی پر توجہ دو اور۔ ۔ "

"میں بچہ نہیں ہوں۔ "

ہنوز وہی لہجہ ۔۔۔ ٹھہرا لہجہ ۔۔ ۔ بیزار لہجہ ۔۔ ۔

" ٹھیک ہے بچے نہیں ہو لیکن گڑے مردے کیوں اُکھاڑ رہے ہو۔ یہ کیا سوُجھی ہے آج تمہیں ؟ "

تیوری چڑھائے پوچھا۔

"مجھے یاور چاچو سب بتا گئے ہیں۔ "

دھماکہ کیا تھا۔ اسفند ملک کا سارا اعتماد پل بھر میں ختم ہوا۔

"کیا ۔ ۔ کیا بتا گیا ہے یاور تمہیں ؟ "

اب کی بار اسفند کے چہرے پر غصے کے آثار تھے۔ ضبط بس جیسے ختم ہونے کو تھا۔

"آج تک میں خود کو جن کا بیٹا سمجھتا رہا ہوں میں ان کا بیٹا نہیں ہوں۔ "

"اچھا ۔ ۔ اور یاور کو یہ سب کیسے پتا تھا؟ "

اسفند ملک نے اعتماد کو پھر سے چہرے پر سجائے ہوئے طنزیہ لہجہ اپناتے ہوئے پوچھا۔ دران نے صرف دیکھنے پر اکتفا کیا۔

"دیکھو دران ۔ میں نوین بھائی کی ڈیڈ باڈی کے ساتھ ہی امریکہ سے واپس آ گیا تھا۔ امریکہ میں انہوں نے ایک یہودی عورت سے شادی کی ہوئی تھی یہ سب جانتے تھے۔ "

اسفند ملک کا لہجہ سنجیدہ تھا۔ دران ان کے الفاظ اور چہرے کے اتار چڑھاؤ کو دیکھنے کے بجائے کچھ اور ہی کھوج رہا تھا "وہ ماں بننے والی تھی یہ کوئی نہیں جانتا تھا۔ ایک سال بعد تمھاری ماں پاکستان آئی اور تمہیں میرے حوالے کر کے واپس چلی گی۔ وہ آگے بڑھنا چاہتی تھی اور تم اس کی اگلی زندگی میں رکاوٹ بن رہے تھے۔ "

" یاور چاچو نے پھر ایسا کیوں کہا مجھے " !

دران کی سوئی اب بھی وہیں اٹکی تھی۔ اسفند ملک کی بات کو پھر سے کاٹتے ہوئے وہ یاور کی کہی بات پر ایل تھا۔ "یاور کو یقیناً کوئی غلط فہمی ہوئی ہو گی۔ اسے یہ سب کیسے پتا تھا؟ اس نے یہ غلط اندازے کیوں لگائے تھا؟ مجھے اس سب کے بارے میں نہیں پتا ۔ اور میں یہ چاہتا ہوں تم بھی اس بات کو بھول جاؤ۔ "

اسفند ملک نے تیوری چڑھائے ناگواری سے دو ٹوک کہا اور اپنی طرف سے بات ختم کرتے ہوئے سر پھر سے میز پر کھلے کاغذوں پر جھکا دیا۔

"مجھے میری ماں کا پتہ مل سکتا ہے؟ "

دران کے اگلے مطالبے نے اسفند ملک کی پیشانی پر موجود شکن کو مزید گہرا کیا۔ جھکا چہرہ ایک جھٹکے سے اوپر اٹھایا۔ لب بھینچے گھور کر دران کی طرف دیکھا۔ انیس سالہ دران آج تن کر اس کے سامنے بیٹھا پچھلے دنوں کے دران سے یکسر مختلف لگ رہا تھا۔

"جب وہ تمہیں مجھے سونپ کر گئی تھی۔ وہ تم سے اور ہم سے ہر تعلق توڑ گئی تھی۔ میں کیا وہ خود جان بوجھ کر ہمیں اپنا کوئی اتا پتہ نہیں دے کر گئی۔ "

"مجھے انھیں تلاش کرنا ہے۔ "

دران کا لہجہ ایل تھا۔ اسفند ملک کے اعصاب تن گئے۔

"دران تلاش ان کو کیا جاتا ہے جب سے کسی تعلق کی امید ہو۔ اگر تمھاری ماں کو ذرا سا بھی احساس ہوتا۔ کیا وہ اتنے سال تم سے ملے بنا رہتی ؟ اب تم اسے تلاش کر بھی لیتے ہو تو کیا۔ " اسفند ملک اب غصے سے ہوا میں ہاتھ جھلا تے اس کو سمجھا رہے تھے۔ وہ اب چہرے کے بجائے اسفند ملک کے ہاتھوں کو دیکھ رہا تھا۔

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.