جہازی سائز کمرے میں دیوار پر لگی گھڑی کی یک یک کمرے میں موجود گہرے سکوت کو توڑ رہی تھی۔ وہ صبح آٹھ بجے سے کمرے میں یوں بے مقصد بیٹھی تھی اور اب شام کے چار بج رہے تھے۔
ناشتہ اور دوپہر کا کھانا روز ین اسے کمرے میں ہی دے گئی تھی۔ اس کے پوچھنے پر روز ین نے بتایا تھا کہ سب سو رہے ہیں۔
ایسا محسوس ہو رہا تھا دران نے بھیانک پنجرے سے لا کر اس حسین پنجرے میں قید کر دیا ہے۔ ٹی وی دیکھنے کا شوق اسے تھا نہیں۔ بالکنی سے کمرے اور کمرے سے بالکنی اب تک وہ ہزاروں چکر لگا چکی تھی۔
لی بیڈ کے کنارے پر ٹانگیں لٹکائے وہ ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھی تھی جب دروازے پر ہونے وا دستک نے گھنٹوں پر محیط خاموشی کو توڑا ۔ نگاہ دروازے پر ابھی ہی تھی کہ دروازہ کھل گیا۔
روبی یک سک سے تیار ڈریس کوٹ نیب میں ملبوس دروازے کے ہتھے کو تھامے کھڑی تھی۔
جوی احترامً اپنی جگہ سے اُٹھی ۔ سامنے کھڑی خوبصورت عورت کی آنکھوں میں خود کے لیے موجود بے پناہ نفرت اس سے مخفی نہیں تھی۔ وہ دران کی کیا لگتی تھی وہ نہیں جانتی تھی لیکن اس کا حلیہ بتا رہا تھا وہ اس گھر کا اہم فرد ہے۔ قیمیتی لباس چمکتے سنہری بال ریشم کے دھاگوں کی طرح کندھوں کو چھو رہے تھے۔ آنکھوں کے گرد اور گردن پر ہلکی سے جھریاں میک اپ سے بھی نہیں چھپ سکی تھیں۔ چبھتی نگاہوں سے اسے دیکھتی ہوئی وہ اب اس کے سامنے کھڑی تھی۔
"دران کو کب سے اور کیسے جانتی ہو؟ "
تیکھے سے لہجے میں جانچتی نگاہیں اس پر گاڑے وہ سوال کر رہی تھی۔ جوی اس کے لب و لہجے اور خود کو جانچتی نگاہوں سے گڑ بڑا گئی۔ ایسا کچھ تو دران کے ساتھ اس نے کچھ بھی طے نہیں کیا تھا کہ کو ئی اگر یہ سوال کرے گا تو اسے کیا جواب دینا ہے۔
" میرا مطلب ہے یہ پسندیدگی کا کیا چکر ہے۔ آج سے پہلے تو کبھی دران نے ہم سے ذکر تک نہیں کیا اس سب کے بارے میں۔ اتنی محبت اتنی چاہت ۔ اتنے سالوں سے کہاں چھپی ہوئی تھی تم اور اس کی یہ محبت ؟ "
جوی کے کچھ بھی جواب نہ دینے پر وہ نخوت سے اپنے سوال کو تفصیل سے دہرا رہی تھی۔
"ہم کراچی میں ملے تھے "
اپنی گھبراہٹ پر قابو پاتے ہوئے متوازن لہجے میں مختصر جواب دیا۔ روبی استہزائیہ مسکرہاٹ کو گہرا کر چکی تھی "یہ تو کامن سنس کی بات ہے۔ کراچی میں ہی ملے ہو گے دران بھی سات سال پہلے کراچی میں ہی تھا مگر میں یہ جاننا چاہتی ہوں کہ وہ یہ کیوں کہہ رہا ہے کہ وہ تم سے پیار کرتا تھا۔ "
خم دار آبرؤ بڑے معنی خیز انداز میں اچکا کر سوال کیا۔ جوی کو عجیب سی گھبراہٹ ہوئی۔ ذلت جیسا احساس "میں سمجھی نہیں آپ کی بات ؟ "
بات سمجھ آ جانے پر بھی حیرت ظاہر کی دران نے اس امتحان سے گزرنے کے لیے اسے تیار کیوں نہیں کیا تھا۔ وہ اس وقت بری طرح تذبذب کا شکار تھی۔
"شیشے میں اپنا چہرہ دیکھو سمجھ جاؤ گی "
روبی کی ناک نخوت سے اوپر چڑھی تھی۔ لہجہ کاٹ دار تھا اور لبوں پر استہزائیہ مسکراہٹ نے جوی کو جھنجوڑ کر رکھ دیا۔
زمین میں گر جانے جیسا احساس ہوا۔ بےساختہ اس کا ہاتھ اپنے بالوں کو درست کر گیا جو نہانے کے بعد پھر سے اپنی ایسی گھنگرالی حالت میں موجود تھے اور اب ڈھیلی سی پونی میں قید تھے جن سے کچھ لٹیں نکل کر گالوں سے گردن کو چھو رہی تھیں۔ کل والے لباس کے اوپر اس وقت وہ سیاہ سفید چیک دار شال کو کندھوں پر ڈالے ہوئے تھی۔
"میں حیران تو اس بات پر ہوں۔ دران کیسے اتنی معمولی شکل کی لڑکی سے محبت کا دعوی دار ہو سکتا ہے۔ " روبی نے بڑے ناز سے اپنے ریشمی بالوں کو جھٹکا دیا۔
"دران کی پسند کبھی معمولی نہیں ہو سکتی ؟ "
عقب سے دران کے سپاٹ مگر گرج دار لہجے میں کہے گئے جملے پر وہ دونوں ایک ساتھ چونکیں ۔ گہرے نیلے رنگ کی گول گلے والی جرسی کے نیچے نیلی جینز پہنے وہ کمرے کے کھلے دروازے سے اندر داخل ہو رہا تھا۔ نکھار چہرہ وہ پینٹ کی دونوں جیبوں میں ہاتھ ڈالے آگے بڑھ رہا تھا۔ جوی کا ایرا چہرہ اور روبی کی موجودگی پل بھر میں دران کو سب سمجھا گئی۔
"بہت افسوس ہوا مجھے یہ جان کر کہ سبرینا جیسے چاند کو تم نے اس گرہن کے لیے ٹھکرایا دیا تھا "
روبی کے لہجے میں برسوں کا زہر امڈ آیا تھا۔ وہ جوی پر سے توجہ ہٹا کر اب تیوری چڑھائے دران سے مخاطب تھی۔ "ٹھکرایا انہیں جاتا ہے جنہیں اپنایا جائے۔ "
ٹھہرا مگر چبھتا لہجے میں روبی کی طرف بنا دیکھے جواب دیا۔ اسی طرح چلتا ہوا جوی کے مقابل آ کر کھڑا ہوا۔
"سویٹ ہارٹ ۔۔۔ کیسا لگا اپنا گھر ؟ "
چہرے کا رخ جوی کی طرف موڑا ۔ روبی کو بری طرح نظر انداز کرتے ہوئے مسکرہاٹ سجائے میٹھے لہجے میں پوچھا۔ محبت میں ڈوبا شیریں لہجہ جہاں جوی کی گھبراہٹ پر مرہم بنا وہاں روبی تلملا اُٹھی ۔
"اچھ۔ ۔ اچھا ہے۔ "
بمشکل لہجے کی گڑ بڑا ہٹ پر قابو پا کر دھیمے سے لہجے میں جواب دیا۔ روبی کے ناک کے نتھنے پھول رہے تھے۔
دران اب مکمل طور پر جوی کی طرف رخ موڑ چکا تھا۔ اپنے اور اس کے بیچ کے فاصلے کو کم کیا۔
"جھوٹ تم نے ابھی دیکھا ہی کہاں ہے گھر ۔ چلو گھر دکھاؤں تمہیں اور بتاؤ تمہیں کہاں کہاں چینج چاہے ۔ " جوی کے چہرے پر آتی لب کو دائیں ہاتھ سے اس کے کان کے پیچھے کرتے ہوئے کہا۔ کان کی لو پر دران کی انگلیوں کا لمس سنسناہٹ بن کر رگ و پے میں اترنے لگا۔ روبی کا چہرہ آتش ہوا یہاں مزید ٹھہرنا خود کو جھلسا نے کے مترادف تھا۔
وہ ابھی باہر جانے کے لیے نکلا تھا جب روز ین نے بتایا کہ میم روبی جوی کے کمرے میں گئی ہیں۔ غصے سے جبڑے بھینچے وہ فوراً اوپر آیا تھا اور یہاں کا منظر بالکل ویسا ہی تھا جو اس نے سوچا تھا۔
" ہن۔۔ ن۔ ن۔ پچھتاؤ گے ایک دن بہت پچھتاؤ گے۔ خیر ایسی بے مائع لڑکیوں کا جادو زیادہ دیر نہیں رہتا۔ " روبی نے تمسخرانہ جمال ادا کیا۔ کندھے اچکائے ۔ پلٹی اور تیز تیز قدم بیرونی دروازے کی طرف بڑھا دیے۔ دران نے ضبط سے پھیکی مسکراہٹ سجائے پہلے جوی کی طرف دیکھا پھر لب بھینچے غصے سے کمرے کے کھلے دروازے کی طرف دیکھا۔ ایک تیر سے دو شکار ہو رہے تھے۔ روبی کا یوں جوی کو لے کر کڑھنا اسے اند رونی سکون دے رہا تھا۔
ایک۔۔ ۔ دو ۔۔ ۔ منٹ خاموشی رہنے کے بعد ضبط کرتے چہرے کے ساتھ وہ جوی کی طرف متوجہ ہوا جو مجرموں کی طرح ایرا چہرہ لیے کھڑی تھی۔
"سوری یہاں کے افراد کے بارے میں تمہیں کچھ نہیں بتا سکا۔ "
دائیں آبرؤ پر انگلیاں چلاتے ہوئے ہلکی سی شرمندگی ظاہر کی۔ ایک ہاتھ پینٹ کی جیب میں ڈالے اور دوسرے سے بھنویں سہلاتا ہوا وہ شائد تعارف کے لیے الفاظ تلاش کر رہا تھا۔
"یہاں میرے علاوہ تین لوگ اور موجود ہیں۔ کل لاؤنج میں جو ملے تھے وہ ہیں اسفند ملک ۔ یہ ۔۔۔ جو ابھی گئی ہیں یہاں سے "
ہلکا سا خم لیتے ہوئے جیب سے ہاتھ نکال کر دروازے کی طرف اشارہ کیا۔ روبی کی آنکھ کی پتلیاں فوراً اس کے اشارے کی طرف اٹھیں ۔
"یہ روبی ملک ہے۔ ملک اسفند کی وائف ۔ "
جوی آہستگی سے یوں سر ہلا رہی تھی جیسے وہ کوئی سبق پڑھا رہا ہو۔ وہ صرف نام بتا رہا تھا رشتہ نہیں۔ جوی الجھی ۔ "ان دونوں کا ایک بیٹا ہے۔ برھان ملک "
"آپ کے کیا لگتے ہیں یہ لوگ ؟ "
بے ساختہ سوال تھا۔ وہ ان سب کے نام نہیں دران سے ان کا رشتہ جاننے میں زیادہ دلچسپی رکھتی تھی۔
"آپ میری کیا لگتی ہیں؟ "
کیئے سپاٹ اور روکھے لہجے میں الٹا اور عجیب سوال تھا۔ بھنویں اکھٹی وہ جوی کی آنکھوں میں گہری آنکھیں گاڑے کھڑا تھا۔
ابھی کچھ دیر پہلے والی مٹھاس لبوں کی مسکراہٹ سب غائب تھی۔ کتنا اجنبی لگ رہا تھا وہ اور اس کے سوال نے آسمان سے زمین پر لا پٹخا ۔ جوی کا چہرہ پل بھر میں دھواں ہوا۔
"مہ۔۔۔ میں۔ ۔ کچھ نہیں لگتی "
خفت سے گھٹی آواز حلق سے برآمد ہوئی۔ جبکہ وہ اسی طرح سپاٹ چہرہ اور پیشانی پر بل لیے دروازے کی طرف قدم بڑھا چکا تھا۔
"کیا اتنا غلط سوال پوچھ لیا میں نے ؟ " وہ الجھ گئی۔ کون تھی یہ عورت اور جس کو ٹھکرانے کا وہ ذکر کر رہی تھی وہ کون ہے۔
"نہیں میں کون ہوتی ہوں یہ سب جاننے والی ۔ میں تو اس سے ایسے رشتے پوچھ رہی تھی جیسے میں سچ میں اس کی بیوی بننے جا رہی ہوں۔ اسی لیے اس نے مجھے میری اوقات دکھائی "
بیڈ پر ڈھنے کے سے انداز میں بیٹھتی وہ ذہن میں انگنت ابھرتے سوالوں کو سوچ رہی تھی۔ کمرے میں اب پھر وہ اور گھڑی کی یک یک تھی۔
***
رات کے اندھیرے کو چیر تی امریکہ کی چمکتی دمکتی عمارتیں اس یخ بستہ رات میں جدید دنیا کا حسین نظارہ پیش کر رہی تھیں۔ انہی عمارتوں میں سے ایک عمارت کی بارہویں منزل پر موجود اس حسین اپارئٹمنٹ کے لاؤنج میں سفید شرٹ اور سیاہ پینٹ میں ملبوس ہلکے زرد رنگ بالوں والا ہاروی شیشے کی بنی دیوار کے پار امریکہ کی آسمان سے باتیں کرتی عمارتوں پر نگاہ جمائے خوفزدہ کھڑا تھا۔ ایک ہاتھ سے فون کو کان سے لگائے اور دوسرا سفید ہاتھ دیوار پر رکھے۔
"اب وہ لڑکی تم مجھے واپس لا کر دو گے۔ "
ہارون کے کان کو لگے فون پر سیون کی گرجدار آواز ابھری ۔ امریکہ واپس آئے آج دوسرے دن کاا ختتام تھا۔ وہ جو یہ سمجھ رہا تھا کہ سیون اس لڑکی کو بھول جائے گا اور وہ لوگ بھی حب سادھ لیں گے تو وہ غلط تھا۔ سراسر غلط۔۔۔ ۔
" تم اس لڑ کی کی قیمتی بتاؤ کتنی ہے۔ تم سے پہلے بھی لڑکیاں خریدتا ہوں۔ سمجھو وہ میں نے خرید لی۔ بھول جاؤ اور چھوڑ دو اس بات کو ۔ "
"نہیں ۔۔ ۔ نہیں ۔۔ ۔ بھولوں گا۔ نہیں چھوڑوں گا۔ سیون کے چنگل سے آج تک کوئی لڑکی یوں بچ کر نہیں نکلی ۔ وہ مجھے چاہیے۔ چاہیے وہ مجھے۔ "
وہ پاگلوں کی طرح چیخا ۔ غصے سے آواز کانپ رہی تھی۔ اس کے بڑھتے غصے سے ہاروی کے چہرے پر خوف کے آثار بڑھ رہے تھے۔
"دیکھو سیون یہ پاگل پن ہے۔ درانگ کوئی معمولی آدمی نہیں ہے۔ مجھے خبر ملی ہے اس نے سکیو رٹی بڑھا لی ہے۔ کل جب وہ اس لڑکی سے شادی کرے گا وہ بھی عام نہیں رہے گی۔ میں اسے یوں وہاں سے نہیں نکلوا سکتا پھنس جاؤں گا میں۔ سمجھو اس بات کو "
ہاروی نے بے چینی سے رخ بدلہ ۔ چہرے پر بچارگی تھی اور لہجہ التجائی ۔
" میں کچھ نہیں جانتا ۔ وہ لڑکی میری ضد بن گئی ہے۔ مجھے اسے سزا دینی ہے۔ دردناک سزا ۔ اس کے جسم سے خون تک نچوڑ لوں گا میں۔ "
وہ دانت پیسے غرا رہا تھا۔ ہارون نے زرد پڑتے چہرے کی پیشانی سہلائی ۔ زبان تالوے سے جا لگی۔ سیون اس پر گرج رہا تھا۔
" تم اگر میری مدد نہیں کرو گے میں تمہیں ویسے بھی پھنسا دوں گا۔ تمھارا سا را کچا چٹھا کھول کر رکھ دوں گا میں ہارون کا چہرہ زرد سے سفید پڑا۔ لٹھے کی مانند سفید ۔ آنکھ کی پتلیوں میں خوف ابھرا ۔ پھیلا اور پھر یک لخت معدوم ہوا۔
"دیکھو اس کے لیے پھر یہ مار دھاڑ نہیں بلکہ کچھ سازش کرنی پڑے گی۔ درانگ کی طرح چالاکی سے ہی لڑکی واپس لانی پڑے گی۔ "
ہارون کا گہری سوچ میں ڈوبا لہجہ تھا۔ درانگ کو مات اسی کے انداز میں دینی تھی۔ سیون کو لڑکی واپس دیے بنا اب کوئی چارہ نہیں تھا۔
"سازش کرو۔ دنگا کرو۔ کچھ بھی کرو۔ مجھے وہ لڑکی چاہیے بس ۔ زندہ سلامت ۔ "
سیون فون بند کر چکا تھا جبکہ ہاروی ابھی تک فون کان سے لگائے گہری سوچ میں ڈوبا ہوا تھا۔ رخ پھر سے شیشے کی بنی دیوار کی طرف موڑا ۔ آنکھ کی پتلی میں اب روشنیاں چمک رہی تھیں۔
***
کراچی یونیورسٹی آف کامرس کی وسیع عمارت میں لان راہداریاں جماعت کے کمرے اور لائبریری میں انگنت طلباء کتابوں میں سر دیے بیٹھے تھے۔
وہیں گھاس پر بیٹھی جوی کی گود میں کھلی کتاب پر گرتے آنسو ورق میں جذب ہو رہے تھے۔ سفید سوٹ میں ملبوس سبز گھاس پر بیٹھی وہ غمناک مگر معصوم اور مقدس لگ رہی تھی۔
آمنہ نے محبت سے جوی کے آنسوؤں سے تر چہرے کو دیکھا۔ جوؤت کا کیس بہت الجھ گیا تھا۔ وہ جوی کی ہر طرح کی مدد کر رہی تھی لیکن جن کے بیٹے کی جان گئی تھی وہ شہر کا مالدار خاندان تھا جو کسی صورت اپنے بیٹے کے قاتلوں کو نہیں بخش رہا تھا۔
"جوی حب کرو بس کرو۔ میں تو تمہیں بہت مضبوط لڑکی سمجھتی تھی لیکن تم ٹوٹ رہی ہو۔ دیکھو اللہ پر چھوڑ دو سب ۔ سنبھالو خود کو ۔ "
آمنہ نے آہستگی سے اس کے ہاتھ کو اپنے ہاتھ میں لیا۔ ان کے امتحانات سر پر تھے اور جوی اس پریشانی میں پڑھ بھی نہیں پا رہی تھی۔ اس کا پورا گھر جووت کی پریشانی میں بکھر گیا تھا۔ جان کی حالت پہلے سے بھی بدتر ہوگئی تھی "میں نہیں ہوں مضبوط میں صرف لڑکی ہوں آمنہ ۔ میں تھک گئی ہوں۔ ان پریشانیوں سے۔ ان ذمہ داریوں سے۔ نا ختم ہونے والے دکھوں سے۔ مجھے سکون چاہیے۔ ذہنی سکون ۔ ۔ قلبی سکون ۔۔ ۔ "
دائیں بائیں سر ہوا میں مارتے ہوئے وہ آمنہ کے سامنے ٹوٹ گئی تھی۔ اب وہ بے آواز نہیں رو رہی تھی۔ گھر والوں کو حوصلہ دیتے دیتے وہ خود اپنا حوصلہ ختم کر چکی تھی۔ ٹیوشن کورٹ گھر یونیو رسٹی ۔۔ ۔ وہ لٹو کی طرح گھوم گئی تھی۔
"یہ تمھاری آزمائش ہے۔ "
آمنہ کی بات پر وہ روتے ہوئے تھم گئی۔ آنکھ کی پتلی سے ٹوٹا آنسو اب کتاب پر نہیں گرا تھا کیونکہ چہرہ جھکا نہیں ہوا تھا اب وہ چہرہ اٹھائے سامنے آمنہ کی طرف دیکھ رہی تھی۔ آنسو گال پر بہتے ہوئے گردن کی طرف سفر کر رہا تھا۔ ۔
"اللہ ہر انسان کو دیکھتے ہوئے اس پر آزمائش ڈالتا ہے۔ وہ سکت سے زیادہ بوجھ نہیں ڈالتا ۔ "
"تمہیں کیسے پتا یہ میری آزمائش ہے۔ یہ سزا بھی تو ہو سکتی ہے۔ "
"جوی سزا میں کوئی انسان اللہ کے قریب نہیں آیا۔ "
آمنہ مسکرائی اور اپنے ہاتھ کا دباؤ اس کے ہاتھ پر بڑھایا ۔
"آزمائش میں مبتلا انسان اللہ کے قریب آتا ہے۔ سکون کی تلاش میں وہ صراط مستقیم جنتا ہے۔ جیسے تم ۔۔ ۔ " جوی یک یک بس اس کو دیکھے جا رہی تھی۔ اس کی باتوں سے پتہ نہیں کیوں دل کی تکلیف کم ہونے لگی تھی۔ ایسے جیسے کوئی مرہم رکھ رہا ہو۔
"تو یہ سزا نہیں ہے جوی۔ یہ آزمائش ہے۔ اللہ اپنے بندوں کو آزماتا ہے۔ کبھی کچھ چھین کر آزماتا ہے تو کبھی کچھ دے کر آزماتا ۔ "
ٹھہرا پرسکون لہجہ تھا۔
"کب ختم ہو گی میری آزمائش ؟ "
پھیکا سا لہجہ ۔ تھکن سے چور آنکھیں ۔ بکھرا بے پرواہ سا حلیہ ۔ وہ آمنہ کی آنکھوں میں دیکھ رہی تھی۔
"جب تم دل سے بے خوف ہو کر کلمہ پڑھو گی۔ ذہن جن باتوں پر ایمان لے آیا ہے اب وقت آ گیا ہے کہ دل کو بھی اس ایمان سے روشن کر لو ۔ "
آمنہ نے بات مکمل کرنے کے بعد لب بھینچے۔ اس کی آنکھیں شفاف تھیں۔ روشن اس کے دل کی طرح ۔ اس کے کامل دین کی طرح منور ۔ ۔ ۔ سب روشن ہو رہا تھا۔ دل میں سکون اترنے لگا۔ ذہن میں چلتے ہتھوڑے بند ہو گئے۔ جلتی آنکھوں میں ٹھنڈک اتری ۔ جوی نے آنکھیں بند کیں۔ مجھے اسلام قبول کرنا ہے۔ مسلمان ہونا ہے۔ ہاں ۔۔ ۔
چارپائی پر لاغر لیٹا جان چھت کو گھور رہا تھا۔ کرسی پر بیٹھی مریم بوڑھی ہو گئی تھی وہ رو رہی تھی۔ سنایا لاغر سی بچی کو گود میں اٹھائے ہوئی تھی۔ میری معصوم چہرہ لیے کھڑی تھی۔ جووت سلاخوں کو تھامے کھڑا تھا۔
چھان کے سے کچھ ٹوٹا ۔ پٹ سے اس نے آنکھیں کھولیں ۔
"آمنہ میرے گھر والے ۔۔۔۔۔۔۔ ۔ "
خوف ابھرا ۔ ۔۔ ۔ پھانس اٹکی ۔۔ ۔ دل کی تکلیف پھر سے بڑھنے لگی۔ ۔ ۔ کچھ دیر پہلے ولا سکون ختم ہوا۔ آنکھیں جلنے لگیں۔ دماغ میں پھر سے کچھ ٹھک ٹھک کی صورت بجنے لگا۔
"دیکھو جوی میں نے کبھی تم پر زور زبردستی نہیں کی ہے۔ صرف سچا اور سیدھا راستہ دکھایا جو میرا فرض تھا۔ اب یہ تمہیں خود چننا ہے۔ تم قرآن کا ترجمہ تفسیر پڑھ رہی ہو۔ ہر بات اچھے سے جانتی ہو سمجھتی ہو۔ "
آمنہ ایک ہی سانس میں اتنا سب بول کر ایکدم رکی ۔
ایک ۔۔ ۔ دو ۔۔ ۔ تین ۔۔ ۔ سیکنڈ
"میرا ساتھ یہیں تک تھا۔ اب تم چنو تمہیں کیا چاہیے۔ گھر والے یا اللہ "
دو ٹوک لہجے میں کہہ کر وہ کندھے پر بیگ ڈالتی ہوئی اپنی جگہ سے اٹھی۔ پیٹھ موڑے قدم آگے بڑھا دیے۔ جوی اسے دور جاتا دیکھ رہی تھی۔ ذہن میں اس کے الفاظ گونج رہے تھے۔
"اب تم چنو تمہیں کیا چاہیے۔ گھر والے یا اللہ "
"اب تم چنو تمہیں کیا چاہیے۔ گھر والے یا اللہ "
***
درانگ ولاس کے لاؤنج میں رکھے صوفوں پر سیاہ سوٹ بوٹڈ انل مضطرب چہرے کے ساتھ سر جھکائے بیٹھا تھا۔ سامنے صوفے پر خم دار بھنویں اٹھائے روبی کے برابر میں شکن آلودہ پیشانی لیے بیٹھے اسفند ملک کے کسی سوال کا اس کے پاس کوئی جواب نہیں تھا۔
وہ دران کے انتظار میں لاؤنج میں بیٹھا تھا جب اسفند ملک روبی اور برھان نے لاؤنج میں داخل ہوئے۔ آج وہ تین دن بعد درانگ ولاس آیا تھا۔ پچھلے تین دن وہ درانگ ولاس اور دران کے لیے سکیورٹی اور دیگر انتظامات میں مصروف رہا تھا۔ آج دران کے پیغام پر وہ یہاں آیا تھا کیونکہ دران کے مطا بق اسے بھی سکیورٹی کی اتنی ہی ضرورت تھی جتنی جوی اور دران کو اب سے نہیں رہنا تھا۔
"آپ سب بلاوجہ پریشان ہو رہے ہیں۔ میں تو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس خبر کو سچ مانتا ہوں کہ دران نے پہلی وائرل ویڈیو سے صرف اپنا امیج سیف کرنے کو وہ سب گھڑا تھا۔ اسے نہ تو اس لڑکی سے پیار ہے اور نہ اس سے کبھی شادی کرے گا۔ کچھ دن یہاں رکھے گا عیش کرے گا پھر چھوڑ دے گا۔ "
استہزائیہ لہجے میں کہتے ہوئے برھان نے کندھے اچکائے ۔ بروس اور ہارون نے سوشل میڈیا پر ایک نامعلوم فرد کے ذریعے یہ افواہ اڑا دی تھی کہ دران نے اس لڑکی کو پرپوز کرنے کا صرف ڈرامہ کیا ہے۔
"برھان ٹھیک کہہ رہا ہے ایسا ہی ہے۔ آج تین دن ہو گئے ہیں۔ نہ کوئی ہوں نہ ہاں ۔ اس لڑکی کو یہاں لا کر تو جیسے وہ بھول ہی گیا ہے۔ "
روبی نے فوراً برھان کی بات کی تائید کی۔ اسفند ملک نے سانس باہر ایڈ یلی ۔ وہ جو اس دن سے اس عجیب و غریب محبت کو لے کر تجسس اور فکر میں مبتلا تھے اب کچھ تسلی ہوئی۔
"اگر ایسا کچھ ہے تو کوئی بات نہیں بچہ ہے۔ سمجھ جائے گا۔ کیوں انل ایسا ہی ہے نہ ؟ "
اسفند ملک کے چہرے پر چھائی ۔ پریشانی پل بھر میں ہوا ہوئی۔ انل نے سر اوپر اٹھایا۔ اب وہ کیا جواب دیتا۔
تذبذب حالت میں پہلو بدلا ۔
"نہیں ایسا بالکل نہیں۔ آپ لوگوں کے لیے بری خبر یہ ہے کہ نیکسٹ ویک میں اس لڑکی سے شادی کر رہا ہوں۔ "
دران کی آواز پر سب کی گردنیں ایک ساتھ مریں ۔ سیاہ اور سفید چیک دار پینٹ کوٹ میں ملبوس یک سک سے تیار ہوا وہ کب لاؤنج میں داخل ہوا ان لوگوں کو خبر ہی نہ ہوئی۔ برھان کی بات اس کے دماغ میں ہتھو ڑے کی طرح برسی ۔ ضبط سے مٹھیاں بھینچے آگے بڑھا ۔
"انل چلیں ۔ "
ہونق بنے بیٹھے انل کے پاس آ کر اسے ہاتھ سے جانے کے لیے اشارہ کیا۔ انل نے سٹپٹا کر ٹائی درست کی۔ کھڑا ہوا اور اس کے پیچھے قدم بڑھا دیے۔ اس کی تو جیسے جان میں جان آئی۔
اسفند ملک ہمیشہ سے دران کے بجائے ساری معلومات اس سے نکلوانے کی کوشش کرتے تھے۔ پیچھے لاؤنج میں رہ جانے والے باقی تینوں نفوس اب بس خاموشی سے ایک دوسرے کو دیکھ رہے تھے۔
"اندر جو کہا وہ سچ ہے مطلب ۔ ۔ "
انل نے قدم سے قدم ملاتے ہوئے پوچھا کیونکہ دران کے واقعی شادی کرنے کے بارے میں ابھی تک وہ بھی تذبذب کا شکار تھا۔
"یہ جو ہو رہا ہے۔ یہ سب ہو گا۔ جانتا تھا میں۔ اسی لیے اس لڑکی کو یہاں لایا ہوں اور اگر یہاں لایا ہوں تو کوئی مقصد تو ہوگا۔ مقصد سے پیچھے ہٹنا سیکھا نہیں میں نے "
اعتماد سے کہا۔ سیاہ چشمہ آنکھوں پر ٹکا یا ۔ ملازم سر جھکائے گاڑی کا دروازہ کھول رہا تھا۔ سکیو رٹی گارڈ فوراً گاڑی کی اگلی نشست پر ڈرائیور کے ساتھ بیٹھا جبکہ انل در ان کے ساتھ پچھلی نشست پر بیٹھا ۔ گاڑی آہستگی سے کھلتے گیٹ کی طرف بڑھنے لگی۔