Chapter 16: باب 16

انل کے ساتھ دوستی کو جتنے سال زیادہ ہو رہے تھے۔ دوستی اتنی ہی گہری ہو تی جا رہی تھی۔ اُس کی خاطر توصیف سے ٹکر لینے کے دن سے لے کر آج تک وہ سایے کی طرح دران کے ہمراہ تھا۔ دوسرے لڑکوں کی طرح وہ اس کی عجیب عادتوں سے گھیرا کر دور نہیں ہوا تھا بلکہ اور قریب آ گیا تھا۔

انل ایک بہت ہی شریف تحمل مزاج اور محبت کرنے والا لڑکا تھا۔ دران کو کبھی کبھی محسوس ہوتا کہ جب سے وہ زندگی میں آیا ہے اسے بہت سے رشتوں کی کمی شدت سے محسوس ہونا کم ہو گئی ہے۔ وہ ایک ہی وقت میں اس کے بہت سے رشتوں کے احساسات سے اسے آشنا کرتا تھا۔ دوست بھائی ماں باپ محسن غمگسار وہ اس کے لیے سب تھا۔ ایسا صرف وہ انل کے لیے نہیں بلکہ انل بھی اس کے لیے یہی سب احساسات رکھتا تھا۔ دران کی آنکھ کا ایک اشارہ ملتے ہی وہ سب کام چھوڑ دیتا تھا۔ ہر وقت اس کے چہرے پر ہلکی سی ہنسی لا نے کی کوشش میں رہتا تھا۔ وہ حب بیٹھا ہوتا تو گھنٹوں اس کے ساتھ حب بیٹھا رہتا۔ اس کے غصے کو رام کرنے سے لے کر اس کو سمجھانے اور پھر اس کے ہر جھگڑے میں اس کے شانہ بشانہ کھڑا ہوتا تھا۔ دران غلط کرے یا سہی وہ کبھی اس کا ساتھ نہیں چھوڑتا تھا۔

***

شھنگائی میں دوپہر کا ایک بج رہا تھا۔ ہوا عجیب خنکی اور بھاری پن لیے ہوئی تھی۔ سورج بادلوں کی اؤٹ میں چھپ گیا تھا۔ شھنگائی کی عمارتوں اور ارد گرد جگہوں میں گھومتے لوگ آج باقی دنوں کی نسبت کم نظر آ رہے تھے شھنگائی کی سرد سی یہ دوپہر سیون ہاروی اور بروس کے لیے بہت بھاری ثابت ہوئی تھی۔ ان کے جاگتے ہی مصیبت کا پہاڑ ان کا منتظر تھا۔ جو ان کے سر پر آن گرا ۔

فلم سٹار درانگ نا صرف اس لڑکی کے ساتھ ہوٹل سے غائب تھا بلکہ پوری دنیا کے سامنے اسے پرپوز کر کے میڈیا میں بھی تہلکہ مچا گیا تھا۔ میڈیا والے مینگولے کے باہر پاگلوں کی طرح جمع تھے اور وہ جناب صبح چھ بجے ہی ہوٹل چھوڑ چکے تھے۔

سیون اور اپنی مارکیٹ کی لڑکی کو یوں مفت کا مال سمجھ کر لے اڑنے والے کو معاف کر دے یہ ممکن نہیں تھا۔

مینگولہ کے ایک کمرے میں اس وقت وہ سیاہ فر والے گرم کورٹ میں ملبوس ہاروی اور بروس کے سا منے برہم کھڑا تھا۔ اس کے وہم و گمان میں بھی نہیں تھا کہ معاملہ اتنی سنگینی اختیار کر جا ئے گا۔ نہیں تو وہ کبھی بھی بروس کو جوی درانگ کے پاس بھیجنے کا مشورہ نہ دیتا۔

"مجھے ہر حال میں وہ لڑکی چاہیے تم دونوں یہ کان کھول کر سن لو ۔ "

انگلی کو ہوا میں سختی سے معلق کیے وہ باری باری بروس اور ہارون کی آنکھوں میں جھانکتے ہوئے انہیں خبردار کر رہا تھا۔ بروس نے بمشکل جھکی گردن اٹھائی ۔

"دیکھو غصہ مت کرو۔ جتنی غلطی ہماری ہے اس سے کہیں زیادہ غطی تمھارے بندوں کی ہے۔ یہ دو نوں کیا سو رہے تھے وہ کیسے ہوٹل سے لڑکی بھگا کر لے گیا "

بروس نے بڑی چالاکی سے ساری بازی اس پر الٹا نے کی کوشش کی۔ اصل چھکے تو ہاروی اور بر وس کے چھوٹے تھے۔ دران سے پنگا لے کر ان کو منہ کی کھانی پڑی۔ وہ نہ تو اس کا امیج گرانے میں کامیاب ہو سکے تھے اور نہ ہی اس کی سو کالڈ اکر ختم کر سکے تھے۔ الٹا وہ انہیں حیرت زدہ کے ساتھ ساتھ پریشان کر گیا تھا۔

وہ ایک تیر سے دو شکار کر گیا۔ اس لڑکی کو پرپوز کرنے کا ڈرامہ رچا کر اپنے امیج کو بچا گیا ساتھ مفت میں اس لڑکی کو بھی لے اڑا ۔

پریشانی ان کو اپنا منصوبہ ناکام ہونے کی تھی اور حیرت یہ کہ درانگ آخر اس لڑکی کو کیوں لے گیا یہاں سے۔ "میں کچھ نہیں جانتا ۔ وہ لڑکی چاہیے مجھے ہر حال میں " سیون کو تو بس اپنی لڑکی کی پڑی تھی۔

"تمھارے لیے صرف وہ لڑکی اہم ہے۔ میرا سارا کیریر داؤ پر لگا ہے۔ دران کو اگر ہم پر ذرا سا بھی شک ہو گیا تو میری دھجیاں اڑا دے گا اوروہ لڑکی بروس کو دیکھ چکی ہے۔ وہ جانتی ہے بروس نے بھیجا تھا اسے دران کے پاس ۔ میڈیا والے ویسے ہی اس کے بیان لینے کے لیے اسے کھوجتے پھر رہے ہیں۔ " ہارون نے سر کو تھامے حر کر سیون کو ساری وضاحت دی۔

سیون لمحہ بھر کے لیے حب ہوا۔ کچھ دیر پر سوچ ان دونوں کے اترے چہروں کو دیکھنے کے بعد گہری سانس لی۔ "بروس سے تم اور پھر تم سے وہ میرے تک پہنچیں گے۔ اس لیے پتہ کرو وہ دونوں کہاں ہیں دونوں کا کام تمام کرنا ہے " سیون نے ایل لہجے میں فیصلہ سنایا۔

ہاروی اچھل کر تیزی سے اس کے قریب آیا۔

"اوہ۔۔ ۔ نو نو ۔۔ ۔ درانگ میری فلم کی شوٹنگ کے سلسلے میں یہاں آیا ہے۔ اگر وہ مارا گیا تو میں انویسٹی گیٹ ہوں گا۔ یہ مت بھولو لڑکی عام ہے لیکن درانگ عام نہیں اس کا قتل کر کے ہمیں پھنس جائیں گے۔ ہمیں انہیں تلاش کرنا ہے صرف ۔ اور اسے یہ بلکل نہیں پتا کہ اس کی یہ ویڈیو بنا نے اور لیک کرنے میں ہمارا ہاتھ ہے " ہاروی نے بات مکمل کی اور باری باری دونوں کی طرف دیکھا۔

سیون نے کمینگی سے ناک سکیڑا ۔ گردن کو زور سے دائیں بائیں جھٹکے دیے۔

"وہ لڑکی میں ہر حال میں لے کر رہوں گا۔ پھر چاہے اس کے لیے مجھے اس درانگ کی کھوپڑی بھی اڑانی پڑے سخت لہجے میں آنکھیں نکلاتے ہوئے اس نے فیصلہ سنایا اور پھر تیزی سے لمبے لمبے ڈگ بھرتا ان کو خوفزدہ چھوڑ کر وہاں سے چلا گیا۔

***

ٹیکسی متوازن رفتار سے تارکول میں لپٹی شفاف سڑک پر چل رہی تھی۔ وہ صبح چھ بجے سے ٹیکسی بدل بدل کر لاویا کے لیے نکلے ہوئے تھے۔

ہوٹل سے نکلتے وقت وہ تینوں ایک ساتھ نہیں بلکہ الگ الگ نکلے تھے۔ ویسے بھی شیو نکے دونوں آدمی صبح کے چھ بجے بے خبر سو رہے تھے۔ بروس نے انہیں لڑکی کی واپسی کا وقت صبح دس بجے کا دیا تھا۔

ہوٹل سے سیدھے نکلنے کے بعد الگ الگ ٹیکسی لے کر وہ اکٹھے ایک مارکیٹ میں ہوئے تھے۔ دران نے جوی کو اپنا گرم کورٹ دیا تھا جس میں مکمل طور میں وہ خود کو ڈھانپ کر باہر نکلی تھی۔ مارکیٹ پہنچنے کے بعد پہلے ان لوگوں نے جوی کے کپڑے جوتے اور حلیہ تبدیل کروایا تھا۔

وہ اب گہرے نیلے رنگ کے پیروں تک آتے گرم کورٹ کے اوپر سرخ رنگ کا سکارف اوڑھے ہو ئے تھی۔

چہرہ اب ہر قسم کے میک اپ سے عاری شفاف اور معصوم لگ رہا تھا۔ مارکیٹ سے وہ تینوں ایک ٹیکسی میں اکٹھےک ہوئے تھے۔ لیکن دران کے منصوبے کے مطابق وہ لوگ مختلف جگہوں پر رکر کر ٹیکسی بدل رہے تھے۔ دونوں نے اپنے موبائل فون بند کر رکھے تھے۔ دران اگلی نشست پر ڈرائیور کے ساتھ جبکہ انل پیچھے جوی کے ساتھ بیٹھا تھا۔ انل مسلسل جوی سے مختلف سوال کر رہا تھا۔ وہ اس کی الف سے لے کر یے تک داستان سن چکا تھا۔ دران خاموشی سے صرف انکی گفتگو سن رہا تھا۔ دران نے پورے سفر میں ایک دفعہ بھی اس کی طرف نہیں دیکھا تھا جبکہ وہ ہر ٹیکسی کے بدلنے کے وقت اسے نظر بھر کر دیکھ رہی تھی۔

"آپ لوگ لائنز ایریا سے کیوں چلے گئے تھے؟ "

اب انل اس سے لائنز ایرا چھوڑ جانے کے متعلق پوچھ رہا تھا کیونکہ اس و اقع کے چند مہینوں بعد ہی وہ لوگ فلیٹ چھوڑ گئے تھے۔ جوی نے نگاہ گود میں رکھے ہاتھوں پر جمائی

"ابا پر بہت قرض تھا۔ وہ بیمار ہوئے تو ان کی ملازمت بھی ختم ہو گئی۔ ہمارے پاس اس فلیٹ کو بیچنے کے علاوہ اور کوئی چارہ نہیں تھا۔ اس لیے وہاں سے شفٹ ہو گئے۔ "

بہت آہستگی سے وہ انل کے ہر سوال کا جواب دے رہی تھی۔ انل اس سے شادی کی مکمل تفصیل لے رہا تھا۔ "ہم۔ م۔ م۔ آپ نے جو بھی بتایا اس کے مطابق تو یہ ایک چائینز گروہ ہے۔ جو آپ کے علاوہ اور بھی بہت سی لڑکیوں کو یہاں لائے ہوں گے؟ "

اس کی بات مکمل ہونے پر انل نے پر سوچ لہجے میں پوچھا۔ جوی نے اثبات میں سر ہلایا ۔

"جی بلکل میرے گروپ میں ہم دس لڑکیاں تھیں۔ ہماری شادی بھی اجتماعی ہوئی تھی۔ ان لوگوں نے کچھ دن ہمیں پاکستان میں ہی ایک بنگلے میں رکھا۔ ان کے گروہ میں چند پاکستانی بھی شامل ہیں۔ "

جوی نے اسی طرح آہستگی سے بولتے ہوئے آگاہی دی۔ انل چند لمحے پر سوچ نگاہوں سے اسے د حب یکھتے ہوئے رہا۔

"آپ بلکل فکر نہ کریں۔ آپ نہ صرف صیح سلامت پاکستان پہنچیں گی بلکہ اس گروہ کو بھی بے نقاب کریں گی۔ دل سے ہر طرح کا خوف ختم کر دیں "

انل نے شائستگی سے مسکراتے ہوئے پرعزم لہجے میں اس کا حوصلہ بڑھایا ۔

دران نے معنی خیز مسکراہٹ کے ساتھ گردن گھما کر انل کی طرف دیکھا۔ انداز واہ بھی واہ والا تھا۔ انل نے خجل ہو کر نگاہ چرائی تو وہ مسکراہٹ چھپاتا ہوا سیدھا ہوا۔

"کتنی دیر ہے ابھی ؟ "

انل اور بیٹھے اب وہ دران سے سوال کر رہا تھا۔

"بس کچھ دور ہیں۔ "

دران نے مختصر جواب دیا۔ جوی کو سانس اٹکتا ہوا محسوس ہوا۔

جیسے جیسے گاڑی انہی راستوں پر سفر کر رہی تھی نا چاہتے ہوئے بھی جوی کی ریڑھ کی ہڈی میں خوف کی سنسناہٹ بڑھ رہی تھی۔ بے شک دران اور انل کے ساتھ نے اس کا حوصلہ بڑھا دیا تھا لیکن وہ جا نتی تھی سب اتنا آسان نہیں ہے۔ شاید وہ اپنے ساتھ ان دونوں کی زندگیوں کو بھی داؤ پر لگا چکی ہے۔

آنکھوں کی پتلیوں میں موٹے موٹے آنسو تیرنے لگے۔ نشست کی پشت سے سر ٹکا ئے اس نے جلتی آنکھیں موند لیں۔ نیند نے کب اپنی آغوش میں لیا خبر نہ ہوئی۔

***

کراچی مصروف مگن ایک دوسرے سے آگے نکل جانے کی دور میں لگے لوگوں کا شہر آج بھی معمول کے مطابق بہت سی بھاگتی دوڑتی زندگیوں کا مرکز بنا ہوا تھا۔ بس ایک سمندر تھا جو صبح کے اس وقت پرسکون سا اپنی لہروں کو ساحل کی طرف اچھال اچھال کر کھیل رہا تھا۔

دن گیارہ بجے یہ ایک منظر یونیورسٹی آف کراچی کا تھا۔ جہاں لڑکے اور لڑکیاں کندھوں پر بستے لٹکائے سینوں سے فائل لگائے یونیورسٹی کے کمروں کے آگے بنی اس لمبی راہداری میں گردش کرر ہے تھے۔ کوئی جا رہا تھا تو کوئی آ رہا تھا۔ باتوں میں مگن قہقے لگاتے بے فکر چہرے ۔

وہ سر جھکائے اسی راہداری میں اوپری منزل کو چڑھتی سیڑھیوں میں خاموش سر جھکائے بیٹھی تھی۔ سادہ سا گلابی رنگ کا قمیض شلوار اور گلے میں جھولتا ہم رنگ دوپٹہ ۔ بالوں کی ڈھیلی سی پونی ۔ میک اپ سے آری بے داغ زردی مائل چہرہ بس آنکھوں کے نیچے گہرے حلقے تھے۔ آمنہ اس کے سامنے ایک سیڑھی نیچے بیٹھی تھی۔ چہرہ اوپر اٹھائے اس کے چہرے کو بغور دیکھتے ہوئے۔

اس دن دعا کے بارے میں وہ اچانک اسے اللہ سے مانگنے کا کہہ گئی تھی اور پھر بنا سوچے سمجھے مسلمان ہونے کا کہہ دیا لیکن بعد میں احساس ہوا یہ اس نے اچھا نہیں کیا۔

یونیورسٹی میں اس کے گروپ میں موجود تین لڑکیوں میں سے آمنہ کے ساتھ اس کی زیادہ بات چیت تھی۔ آمنہ بہت ہی تحمل مزاج ہنس مکھ اور ذہین لڑکی تھی۔ حنا کے بعد اس کی گہری دوستی آمنہ سے ہوئی تھی۔ یہاں اس کا ایم۔ کام کا پہلا سال تھا۔

آمنہ اس دن کے بعد سے محسوس کر رہی تھی کہ جوی حب حب رہنے لگی ہے اس سے بات بھی کم کرتی تھی۔ شاید اسے یوں اسے اللہ سے دعا مانگنے اور مسلمان ہونے کا نہیں کہنا چاہیے تھا۔ ان کے درمیان بہت اچھی دوستی تھی۔ وہ جوی جیسی مخلص اور بہادر لڑکی کو کھونا نہیں چاہتی تھی۔

"کیا ہوا بتاؤ تو ؟ حب کیوں ہوں اتنی ؟ "

آمنہ نے پھر سے اس کے چہرے کو اوپر اٹھایا اور دوسری دفعہ وہی سوال دہرایا ۔ جوی نے کچھ دیر خامو شی سے آمنہ کی طرف دیکھا۔ وہ حجاب کی صورت ہلکے نیلے رنگ کے اسکارف کو چہرے کے گرد لپیٹے ہوئے تھی۔ نیچے سیاہ گاؤن زیب تن کئے ہوئے۔

اس کی شفاف روشن آنکھیں تھیں۔ ایک عجیب ٹھنڈک اور سکون تھا اس کی آنکھوں میں۔ وہ بھی آمنہ کی آنکھوں کو دیکھتی تو حیران رہ جاتی کوئی انسان اتنا پرسکون کیسے ہو سکتا ہے۔

اس کی زندگی تو انگنت پریشانیوں میں گھری تھی۔ نا ختم ہونے والی پریشانیاں ذمہ داریاں ۔

چھ سال ہونے کو آئے تھے جان بستر پر تھا۔ دل کی بیماری تھی کہ ختم ہونے کا نام نہیں لے رہی تھی۔

جوی کے رشتے کے لیے جو لوگ بھی آتے سب کو سنایا پسند آ جاتی تھی۔ جوی کے بہت اسرار پر جان اور مریم نے سنایا کی شادی اس سے پہلے کر دی تھی۔ سنایا چند ماہ بعد ہی گھر واپس آ گی۔ اس کا شو ہر شرابی اور جواری تھا جس کی خبر شادی کی بعد ہوئی وہ سنایا کو مارتا پیٹتا تھا۔ وہ چند ماہ ہی اس کے ظلم ستم برداشت کر سکی۔ شوہر نے چھوڑ دیا اور اس کے بعد اس نے ایک بچی کو جنم دیا۔ بے روزگاری اور غربت نے کمر توڑ رکھی تھی اور گھر میں ایک اور فرد کا اضافہ ہو گیا تھا۔ جان نے بہت کوشش کی کہ وہ بی کام کے بعد پڑھائی چھوڑ دے یونیورسٹی نہ جائے کہیں جاب کی تلاش کرے۔ مگر اس دوڑتی بھاگتی دھکم پیل کی زندگی میں وہ صرف بی کام کی ڈگری کے ساتھ کہیں بھی اچھی ملازمت نہ حاصل کر سکی۔

وہ پڑھائی میں بہت اچھی تھی اسی کو ذریعہ بنا کر لوگوں کے گھروں میں جا کر بچوں کو پڑ ھا نا شروع کر دیا۔ اب وہ صبح یونیورسٹی اور باقی کا سارادن مختلف گھروں میں ہوم ٹیوشن کے لیے جاتی تھی۔ اسطرح وہ نہ صرف اپنی پڑھائی کو جاری رکھے ہوئے تھی بلکہ میرَی اور جووت کو بھی پڑھا رہی تھی۔

مریم اب ایک نجی ہسپتال میں صاف صفائی کا کام کرتی تھی لیکن اجرت بہت کم تھی۔ اس طرح بمشکل وہ اپنا گزر بسر کر رہے تھے۔ لائینز ایریا وہ جان کی بیماری اور ملازمت ختم ہونے کے بعد ہی چھوڑ آ ئے تھے۔ وہ فلیٹ قرض کی بدولت بیچنا پڑا اب ایک خستہ حال چھوٹے سے گھر میں وہ لوگ کرایہ دار تھے۔

اس کی زندگی ایک مشین کی طرح تھی۔ صبح سے شام اور شام سے رات ہو جاتی اسے پتہ نہ چلتا جب ۔ رات کو آخری ہوم ٹیوشن کے بعد گھر لوٹتی تو تھک کر بستر پر گر جاتی۔ وہ سب سے کٹ چکی تھی بس گھر کے اخراجات بہن بھائیوں کی فیس اور باپ کی مہنگی ادویات اور علاج یہ سب اس کے گرد منڈلاتے رہتے ۔ یہی وجہ تھی اسے کبھی خبر تک نہ ہوئی جس کی ایک جھلک کی دعا وہ رات کو سوتے ہوئے کرتی ہے اور صبح اٹھ کر کرتی ہے۔ وہ ہالی وڈ کا ایک سپر سٹار بن چکا ہے۔

اتنی مصیبتوں اور پریشانیوں میں گھری وہ دران کو کبھی نہیں بھول سکی۔ کبھی یاد آیا کہ وہ اس کے بارے میں کہا کرتی تھی کہ انیس سال کی عمر میں ہی انسان کو کیا پریشانی ہو سکتی ہے لیکن زندگی کے تھپڑوں نے اسے اچھی طرح سمجھا دیا کہ پریشانیاں دکھ اور تکلقیں کبھی عمر دیکھ کر نہیں آتی ہیں۔

اس دنیا میں بہت سے لوگ ایسے ہیں جن کے دکھ ان کی عمروں کی گنتی سے تجاوز کر جاتے ہیں۔ وہ اپنے ہنسنے کھیلنے کی عمر میں ہی ذمہ دار یوں کے بوجھ اٹھائے ہوئے ہوتے ہیں۔ سنایا اتنی چھو ٹی سی عمر میں ایک بچی کی ماں بن گی تھی۔ اس کی اپنی اتنی پریشانیاں تھی کہ دونوں بہنوں کو اب کبھی ایک ساتھ بیٹھ کر بات کرنے کا موقع شاز و نادر ہی ملتا تھا۔

دران کو سوچنا اس کے ذہن کا واحد سکون تھا۔ فرصت کا ایک لمحہ بھی ملتا تو وہ ذہن اور دل میں اتر آیا تھا۔ وہ آج چھ سال بعد بھی خدا سے اس کی ایک جھلک کی دعا کرتی تھی۔ وہ اسے زندگی میں ایک دفعہ اور دیکھنا چاہتی تھی۔ زندہ سلامت ۔ کیوں دیکھنا چاہتی تھی خود نہیں جانتی تھی۔

وہ اپنی مشکل پریشانیوں میں گھری اس دعا کی شدت میں کمی نہیں لا سکی اور اس دن آمنہ سے دعا نہ قبول ہونے کا شکوہ کر گئی۔ جس پر اس کی کہی بات نے اسے بے چین کر دیا۔ وہ الجھ کر رہ گئی۔

کتنے دن سے اس کا یوں گمصم رہنا آمنہ سے مخفی نہیں رہا۔ اب وہ اس سے اس کی خاموشی کی وجہ پو چھ رہی تھی۔ یونہی اس کی آنکھوں میں دیکھتے ہوئے وہ بول پڑی۔

"وہ۔۔۔ ۔ تم اس دن ۔۔۔۔ مجھ سے۔ ۔ کچھ کہہ رہی تھی "

جھجکتے ہوئے وہ اسے اس دن کی بات یاد دلا گئی۔

"میں!!!! کیا کہہ رہی تھی؟ "

آمنہ نے انجان بننے کی کوشش کی۔ نگاہیں لمحہ بھر کو چرائیں ۔

"اللہ سے دعا کے متعلق "

جوی نے آہستگی سے اس کی آنکھوں میں جھانکا۔

"کیا اللہ سے دعا کرنے کے لیے مجھے لازمی مسلمان ہونا ہو گا کیا میں ویسے دعا نہیں کر سکتی اللہ سے ؟ "

جوی نے اپنے ذہن میں پپیتا سوال بنا کسی تمہید باندھے پوچھ لیا۔ آمنہ خاموش تھی۔ گہری خاموشی ۔ پھر اس نے مسکراتے ہوئے پورے وثوق سے جوی کی آنکھوں میں اپنا عکس دیکھا۔

"دیکھو اللہ واحد ہے۔ مطلب اس کا کوئی شریک نہیں۔ جب ہم اس کے سامنے سر بسجود ہوتے ہیں تو دل روح اور دماغ سے اس بات کو تسلیم کرتے ہیں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں۔ اس کا کوئی شریک نہیں۔ وہ واحد ہے وہ مٹھاس بھرے لہجے میں بات شروع کر چکی تھی۔ جوی ہمیشہ کی طرح اس کے بولنے پر خاموش ہو گئی۔ ناجانے کیوں اس کی باتیں بہت سادہ ہونے کے باوجود دل پر بہت اثر کرتی تھیں۔ وہ جب بولتی تھی تو اعصاب پر ٹھنڈی پھوار جیسا احساس ہوتا تھا۔

"تم اللہ سے مانگنے بیٹھو گی اور اگر دل دماغ یا روح میں سے کسی ایک کو بھی اللہ کے لا شریک ہونے پر گماں ہوا تو مطلب تم نے شرک کیا۔ اور شرک اللہ کو پسند نہیں۔ "

جوی نے اس کی آنکھوں میں جھانکا ۔ کہیں کوئی مفاد نہیں تھا۔ کہیں کوئی زبر دستی نہیں۔ وہ بہت پیار سے اسے اللہ کی سچائی سے آگاہ کر رہی تھی۔

"اگر تم اللہ کے حضور دل سے مانگنا چاہتی ہو۔ تو دل دماغ اور روح سے پاک ہو کر مانگو "

پریقین لہجہ تھا۔ جوی کو اس کے منہ سے نکلی ایک ایک بات سچ لگ رہی تھی۔ دل اس کی باتوں پر ایمان لا رہا تھا۔ اگر وہ اس کی باتیں سن کر سکون محسوس کر رہی تھی تو ان پر عمل کرنے کے بعد کیا حال ہو گا۔

"میں وضو کر لوں گی۔ جو تم لوگ کرتے ہو۔ مجھے وضو کا طریقہ بتا دینا "

جوی نے آہستگی سے حل پیش کیا۔ وہ مسکرا دی۔ سر کو نفی میں ہلایا

"وضو ہمارے جسم کی پاکیزگی ہے۔ لیکن مسلمان صرف جسم سے پاک ہو کر اللہ کے سامنے نہیں کھڑا ہوتا۔

ہماری روح اور ہمارا دل بھی پاک ہوتا ہے۔ "

جوی کے چہرے پر مایوسی کے سایے لہرائے ۔

"میری روح اور دل اللہ کے پاس جانے کے لیے کیسے پاک ہو گا؟ "

بے ساختہ سا سوال تھا۔ نا جانے وہ کیوں کر گئی۔

"کلمہ پڑھنے سے "

آمنہ نے مختصر جواب دیا۔ جوی نے چونک کر اس کی طرف دیکھا۔

"مطلب کلمہ پڑھنا ۔ اللہ کی واحدنیت کی گواہی دینا ۔ کلمہ پڑھنے سے اور اس کے لا شریک ہو نے کی گواہی دینے سے دل روح اور باطن پاک ہو جاتا ہے۔ "

وہ بول رہی تھی جبکہ جوی یک یک اسے دیکھ رہی تھی۔

"دیکھو میں کوئی مذہبی عالم نہیں ہوں لیکن تمھارے ذہن کی الجھنوں کو دور کرنے کے لیے بہت سی اچھی کتابیں ہیں میرے پاس ۔ کیا تم پڑھو گی؟ "

اس نے جوی کے ہاتھ پر اپنا ہاتھ رکھا۔

"لا دوں کیا تمہیں ؟ "

وہ ہاتھ پر دباؤ ڈالتے ہوئے سوال کر رہی تھی۔ جوی نے ساکن آنکھوں سے اس کی طرف دیکھا۔ جسم کے رونگٹے کھڑے ہو رہے تھے۔ تھکے اعصاب ایک دم سے چاک و چوبند ہوئے۔

"نہ۔۔۔ نہیں۔۔ ۔ "

جوی ایک جھٹکے سے اپنی جگہ سے اٹھی اور پھر تیز تیز قدم اٹھاتی ۔ وہ کب لابی سے لان اور لان سے یونیورسٹی کے گیٹ تک پہنچی پتہ نہ چلا ۔ بیگ کے اندر رکھا موبائل بج رہا تھا۔ اس نے عجلت میں فون بیگ سے نکالا۔ آمنہ کا نمبر جگمگا رہا تھا۔ فون کی گھنٹی بج بج کر بند ہو گئی۔ اب سکرین پر اس کا پیغام تھا۔

"سوری "

***

لاویا شام کے چار بجے اس ڈربے نما کمرہ میں موجود پلنگ پر لی تاؤ کمبل کو اپنے گرد لٹییے آنکھیں موندے ہوئے تھا ٹھک ۔۔ ۔ ٹھک کی آواز ذہن میں ایسی گونجی کے اس نے تیوری چڑھائے بمشکل آنکھیں کھولیں ۔ لکڑی کے دروازے پر مسلسل دستک ہو رہی تھی۔ حواس میں آنے کے بعد وہ منہ بسورتا ہوا بمشکل بستر سے نکلا۔ جو کوئی بھی تھا۔ دروازہ بجاتا ہی جا رہا تھا۔

"آ رہا ہوں کیا توڑ دو گے اس کو " وہ چینی زبان میں بڑ بڑا تا اب چھوٹے سے کمرے سے لاؤنج میں آیا۔ ٹرایوزر اور ٹی شرٹ میں ملبوس وہ گرم بستر سے نکل کر عجلت میں یونہی باہر آ گیا۔

سیلپرز سمیت پاؤں گھسیٹتا دروازے تک پہنچا۔ اور ایک جھٹکے سے بنا پوچھے دروازہ کھول دیا۔ سامنے کھڑے دران کو دیکھ کر آنکھیں شناسائی کے لیے چندھی کئیں ۔

ایک تو وہ ویسے نیند سے اٹھا تھا اوپر سے دران کا انجان چہرہ دماغ میں زور دینے سےبھی یاد نہیں آ رہا تھا۔

"کون ہو؟ " ایک آبرؤ اچکائے بیزاری سے سوال کیا۔

دران نے جواب دینے کے بجائے قدم دروازے کے اندر داخل کیے۔ لی تاؤ کا ماتھا ٹھیکا اس سے پہلے کہ وہ تیزی سے دروازہ لگاتا ۔ ایک دھکا پڑا تھا اسے ۔

دھکا اتنی زور کا تھا کہ لی تاؤ لڑکھڑا کر لکڑی کے بنے فرش پر پشت کے بل گرا ۔

گرے رنگ کے گرم کورٹ کے نیچے سیاہ پینٹ زیب تن کئے اونچا لمبا مضبوط شخص اس کے بالکل سامنے کھڑا تھا۔ جیسے ہی دران اندر داخل ہوا اس کے پیچھے ہی انل نے قدم اندر رکھے۔ لی تاؤ دونوں کو پھٹی پھٹی آنکھوں سے دیکھ رہا تھا۔

"کون ہو تم لوگ ؟ نکلو میرے گھر سے "

حیرت سے ان کو خبردار کرتا وہ اپنی جگہ سے اٹھا۔ دران نے آگے بڑھ کر اس کا گریبان تھاما اور اب کی بار ایک زور دار گھو نسا تھا جو اس کے گال پر عین جبڑے کے اوپر پڑا تھا۔ وہ پورے کا پورا گھوم گیا۔ چہرہ ایسے جنبش میں آیا جیسے جبڑے ہل گئے ہوں۔

انل اب کچن کی شیلف کے قریب پڑی کرسی کو اٹھا کر قریب لا رہا تھا۔ لی تاؤ نے سر کو تکلیف سے جھٹکا اور اپنی طرف سے پوری قوت سے لڑنے کی خاطر دران کی طرف لپکا لیکن اس کے قریب پہنچنے سے پہلے ہی لمبا بازؤ کئے پیچ نے اسے ہوا میں اچھال دیا۔ وہ بے قابو ہو کر گرا ۔ گھیرا کر بمشکل اٹھا۔ کر دن موڑ کر خوف سے دران کی طرف دیکھا جو اپنے کوٹ جے شکن درست کر رہا تھا۔

"کون ہو یہاں کیا کر رہے ہو۔ مجھے کیوں مار رہے ہو "

دران کے دو پیچ پڑنے پر ہی وہ ادھ موا ہو کر خوف زدہ ہوا۔ اس سے پہلے کہ لڑکھڑاتا ہوا خوف کے باعث وہ اپنے بچاؤ کے لیے کمرے کی طرف بڑھتا انل نے پیچھے سے اس کے دونوں بازو قابو کرنے کے بعد اسے کرسی پر بیٹھا دیا " چھوڑو ۔ ۔ مجھے ۔۔۔ ۔ چھوڑو۔ مسئلہ کیا ہے۔ کون ہو تم لوگ ؟ " الجھ کر وہ نڈھال سا بار بار ایک ہی سو ال دہرائے جا رہا تھا۔

وہ انل کے بازوؤں سے خود کو چھڑوانے کی کوشش کر رہا تھا۔ دران قریب آیا اور پھر سے زور دار تھپڑ نا صرف اس کا گال رنگ گیا تھا بلکہ اس کی گردن کو دائیں طرف ایک بھرپور جھٹکا لگا۔

اب کی بار اس نے جھکی گردن سے بمشکل اوپر دیکھا مگر سوال نہیں کیا جا نتا تھا۔ ہر سوال کے جواب میں سامنے کھڑا شخص منہ کھولنے کے بجائے ہاتھ چلا رہا تھا۔

"جوی۔۔ ۔ "

دران نے ہاتھ ہوا میں اٹھایا اور انگلیوں کی ہلکی سی جنبش سے دروازے کی طرف اشارہ دیتے ہوئے پکارا ۔ جوی جو کب سے اس کے بلانے کی منتظر تھی۔ آگے بڑھی ۔ دروازے کے سامنے لکڑی کی زمین پر سایہ بنا۔

جوی کے اندر قدم رکھتے ہی۔ لی تاؤ کا منہ پورا کھل گیا۔ وہ حیرت زدہ ۔۔ ۔ بے یقینی سے سامنے کھڑی جوی کو دیکھ رہا تھا۔

"تم ۔۔ ۔ تم یہ۔۔ یہ۔ ۔ یہاں کیا کر رہی ہو؟ کیسے آئی ۔۔۔ شی۔۔ شیون "

وہ جوی کو بے تاثر مگر سخت چہرے کے ساتھ اپنی طرف بڑھتا دیکھ کر کہلانے لگا۔ اس کا یوں ہکلانا بجا تھا۔ وہ زخمی شیرنی کی طرح اس پر جھپٹی ۔

زور دار طمانچے اس کے منہ پر دائیں بائیں مارنے کے بعد وہ ایک دم سے جیسے کسی جنونی کیفیت میں آ گئی۔ ٹانگیں گھما گھما کر وہ لی تاؤ کے پیٹ میں مار رہی تھی۔ ارد گرد سے چیزیں اٹھا کر اس کے سر میں مار رہی تھی۔ وہ جو ابھی دران سے پڑنے والے مکوں کی تاب نہیں لا سکا تھا۔ جوی کے تابڑ توڑ حملے نے بے حال کر دیا۔

انل نے کھلے منہ سے ایک نگاہ جوی کی طرف ڈالی اور پھر سامنے کھڑے دران کی طرف دیکھا جو حیرت کے بجائے دلچسپی سے یہ سب دیکھ رہا تھا۔

لی تاؤ درد سے چیخ رہا تھا۔ وہ اسے پاگلوں کی طرح مار رہی تھی۔ ٹانگ مار کر وہ اسے کرسی سمیت زمین پر گرا چکی تھی۔

انل تیزی سے دران کے قریب ہوا جو زیرلب مسکرا رہا تھا۔ ہاتھ کی انگشت انگلی کو فولڈ کئے لبوں پر رکھے وہ پہلی دفعہ کسی کو متاثر کن نگاہوں سے دیکھ رہا تھا۔

لی تاؤ اب زمین پر گرا ہوا تھا جبکہ جوی اپنے بھاری بوٹوں والے پاؤں اس کے پیٹ میں مار رہی تھی۔ لی تاؤ کسی گیدڑ کی طرح چلا رہا تھا۔

" دران روکو جوی کو کوئی سن لے گا اس کی چیخ وپکار "

انل نے اردگرد دیکھتے ہوئے دران سے کہا

"مارنے دو نہ ۔۔ ۔ وہ وہاں وہاں مار رہی ہے جہاں اس نے مارا تھا۔ سکون ملنے دو اسے " دران کی دلچسپی عروج پر تھی۔

لبوں پر مسکراہٹ گہری ہو رہی تھی۔ اپنی زندگی میں پہلی دفعہ ایسی لڑکی دیکھی تھی اس نے ۔ اس کے مطابق تو جوی کی جگہ اور کوئی لڑکی ہوتی تو اتنا تششد کرنے والے شخص کو دیکھ کر پھر سے کانپنے لگتی مگر وہ تو گن گن کر بدلے لے رہی تھی۔ ذہن میں اس کی چھت والا منظر گھوم گیا کمزور تو وہ کبھی نہیں تھی۔

"امپریسو (impressive)۔۔ ۔ " دران کے لب ستائشی انداز میں باہر نکلے۔ کل جو لڑ کی اس کے سامنے بیٹھی گڑگڑا رہی تھی آج والی لڑکی اس سے بہت مختلف تھی۔

لی تاؤ کی ہر مزاحمت کو ناکام کرتی اب وہ اس کے بال مٹھیوں میں جکڑے ہوئے تھی اور گردن کو جھٹکے دے رہی تھی۔ وہ تھوڑا سا اٹھنے کی کوشش کرتا تو ٹانگ پکڑ کر کھینچ دیتی۔ کچن کی شیلف پر پڑی ہر چیز وہ اٹھا اٹھا کر اس کے سر پر مار چکی تھی۔ انل نے غصے سے دران کی طرف دیکھا جو مزے سے سگریٹ سلگا رہا تھا۔

" "مر جائے گا وہ ۔ کہو اسے بس کرے جو کام کرنے آئے ہیں وہ کریں اور چلتے بنیں یہاں سے انل نے ایک ایک لفظ چبا چبا کر ادا کیا۔

پھر دران سے نا امید ہوتا تیزی سے آگے بڑھا ۔ جوی جو اب کوئی ڈبہ اٹھا کر اس کے سر میں مارنے والی تھی۔ انل نے اس کے بازو کو ہوا میں ہی تھام لیا۔

"جوی ۔۔ ۔ جوی ۔۔ ۔ بس کرو ۔۔ ۔ بس ۔۔ ۔ اس کو پولیس کے حوالے کرنا ہے۔ تم اپنا پاسپورٹ اور ج میر سر بس ٹیفکٹ لو "

انل نے پچکارتے ہوئے اسے ٹھنڈا کیا تھا۔ وہ ایک دم سے جیسے ہوش میں آئی۔ پھر انل کی طرف دیکھا جو اس کے ہاتھ سے ڈبہ پکڑ کر واپس شیلف پر رکھ رہا تھا۔ دران سگریٹ کا کش لگاتا اب چند قدم آگے آ چکا تھا۔ پھر آہستگی سے نیچا بیٹھا ۔

"پاسپورٹ کہاں ہے؟ "

انگلش زبان میں پوچھا۔ وہ پیروں کے بل لی تاؤ کے سامنے بیٹھا تھا۔ جو خون میں لتھپتھ سر کے ساتھ کراہتے ہوئے زمین پر سے اٹھنے کی کوشش کر رہا تھا۔ پھر خوف اور حیرت سے دران کی طرف دیکھا۔

"وہ۔ ہ۔ ہ۔ ہ۔ و۔۔ ہ سامنے۔ ے۔ ے۔ "

کراہتے ہوئے ہاتھ سے اشارہ سامنے رکھے اٹیچی نما بھورے لیدر کے ڈبے کی طرف کیا۔ اٹیچی ایک لکڑی کی میز پر رکھا ہوا تھا۔ جوی تقریباً بھاگتی ہوئی اس تک پہنچی۔ اٹیچی کے اندر رکھیں چیزں کو کچھ دیر ہی الٹ پلٹ کرنے کے بعد وہ اپنا پاسپورٹ اس میں سے برآمد کر چکی تھی۔ پھر کچھ کاغذات ہاتھ میں تھامے واپس پلٹی ۔

کاغذات شائد اس کی شادی کی رجسٹریشن تھی۔ جسے آتے ہی اس نے لی تاؤ کے سامنے کھڑے ہو کر پھاڑ دیا۔ "میں اس شادی کو نہ کل مانتی تھی اور نہ آج میری شادی تم سے ہوئی ہی نہیں تھی "

کاغذ کے ٹکڑے لی تاؤ پر اچھالتی وہ زور سے چیخ اٹھی۔

"جوی ۔۔ ۔ لیو اٹ ۔۔ ۔ یہ ڈائیورس بھی دے گا ڈونٹ وری " انل نے اچک کر جوی کو تسلی دی جو شائد پھر سے اس کو مارنے لگتی ۔ نہ جانے کتنی اذتیں اس نے ان تین دنوں میں سہی تھیں جن کا لاوا آج پھٹا ۔ تین دن وہ جس بے بسی میں اس کی قید میں تھی۔ کمزور وہ تب بھی نہیں تھی دو دفعہ اس نے بھا گنے کی بھرپور کوشش کی تھی لیکن آج دران کا ساتھ ایک عجیب طاقت دے گیا تھا۔

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.