Chapter 14: باب 14

"یہ ۔۔ ۔ یہ کہاں جا رہا ہے اسے اٹھا کر " ہارون نے ہاتھ کا اشارہ سامنے سکرین کی طرف کیا اور گر بڑا کر ساتھ بیٹھے بروس سے سوال کیا

در ان نے جوی کو بانہوں میں اٹھا رکھا تھا اور رخ کمرے سے ملحقہ ڈریسنگ روم کی طرف تھا۔ بر وس جو بڑی طمانیت سے صوفے کی پشت سے ٹیک لگائے ہوئے آنکھوں میں فتح کی چمک لیے ہوئے تھا۔ اچھل کر آگے ہوا۔ "ڈیم اٹ ۔۔ ۔ وہ اسے واش روم لے کر جا رہا ہے " بروس نے زور سے صوفے کے ہتھے پر گھو نسا جڑا ۔

ہاروی نے تیزی سے سر گھما کر اس کی طرف سوالیہ نظروں سے دیکھا۔ اس کے چہرے پر مایوسی رقم تھی۔

" وہاں کیمرہ نہیں ہے " ہارون کے سوال کرنے سے پہلے ہی جواب دیا

ایک ۔۔۔ دو ۔۔ ۔ تین ۔۔ ۔ چار ۔۔۔ ۔ دس ۔۔۔ ۔ پندرہ ۔۔ ۔ ۔۔ منٹ ۔۔۔۔ ۔

آدھا گھنٹہ ۔۔۔ ۔ ۔ وہ خالی کمرے کی ویڈیو پر منتظر نگاہیں جمائے بے چین بیٹھے تھے۔

ایسے جیسے کوئی دانہ ڈالنے کے بعد شکار کا انتظار کرتا ہے۔ بروس کی ایک ٹانگ بے چینی سے ہل رہی تھی۔ انتظار کی کوفت سے ہاروی کی پیشانی پر بل گہرے ہو رہے تھے۔ واش روم کا بند دروازہ منہ چرا رہا تھا۔

"یہ کر کیا رہا ہے اتنی دیر سے ؟ نکلتے کیوں نہیں۔ اور اس لڑکی کو دیکھا پہلے کیسے تڑپ رہی تھی اور پھر درانگ کو دیکھتے ہی کیسے فرفیتا ہوئی " ہاروی نے حر کر پہلو بدلہ

سٹیفن بار بار فون کر رہا تھا۔ جتنی بے چینی ان کو تھی اس سے بڑھ کر اس کو تھی۔ وہ ان کے کالے دھندے سے تو ناواقف تھا لیکن اس نے اس سارے منصوبے میں پیسہ لگایا تھا۔

"ریلکس ۔ ۔ " بروس نے پر سوچ نگاہیں لیپ ٹاپ پر جمائیں

"شٹ اپ کس چیز کا ریلکیس آدھے گھنٹے سے یہ خالی کمرہ دیکھ کر سب بھاگ گئے ہیں۔ جتنے بھی دیکھ رہے تھے۔ " ہارون نے بدمزہ صورت بنائی

غصیلی نگاہ بروس پر جمائی جو اب تیزی سے اپنی گود میں کھلے لیپ ٹاپ کے کی بیڈ پر انگلیاں چلا رہا تھا۔

"تم کیا کر رہے ہو اب ؟ "

" اس کے پچھلے کلپ کو کاٹ کر اپ لوڈ کرنے والا ہوں " بروس نے بنا اس کی طرفد یکھے مگن سے انداز میں جواب دیا۔ وہ دران کے جوی کو گود میں اٹھانے اور گلے لگانے والے مناظر کی ویڈیو کاٹ کر ایک کلپ تیار کر رہا تھا۔

غصے ہاروی نے نگاہیں پھر سکرین کی طرف گھمائیں واش روم کا دروازہ ابھی تک بند تھا۔ اس کا چہرہ سے سرخ ہوا۔ بے چینی سے اپنی جگہ سے اٹھا اور میر کی طرف بڑھ گیا۔

***

سیاہ آسمان پر ستارے بنا چاند کے ٹمٹما رہے تھے۔ اور آسمان سے نیچے زمین پر اس عالی شان بنگلے کی نہ صرف بتی جل رہی تھی بلکہ ایک ماں کا دل بھی جل اور کھڑ رہا تھا۔

کشادہ کمرے میں موجود لکڑی کے بیڈ پر پندرہ سالہ توصیف سر پر سفید پٹی باندھے آنکھیں موندے لیٹا تھا۔ ہلکے گرے رنگ کا کمبل سینے تک اوڑھ رکھا تھا۔ اس کی رنگت زردی مائل تھی۔ اور پیشانی تک آ ئی پٹی پر لال بڑا دھبہ تھا۔ بیڈ کے بائیں طرف لگے صوفے پر سرکاری بوائیز سکول کے ہیڈ ماسٹر اور توصیف کے والد ابرار امجد ایرا چہرہ لیے بیٹھے تھے۔ کیونکہ صوفے کے بلکل سامنے اور کمرے کی وسط میں کھڑی ان کی بیوی ان پر چیخ رہی تھی۔

"آپ نے ابھی تک اس لڑکے کو سکول سے نکالا کیوں نہیں؟ میں آپ کی جگہ ہوتی دھکے مار کر اس لڑکے کو سکول سے نکالتی بلکہ بیڈ سرٹیفیکیٹ بھی دیتی "

"جذباتی مت بنو نہیں نکال سکتا میں اس لڑکے کو سکول سے " ابرار امجد نے لہجہ دھیما رکھتے ہوئے کہا اور مضطرب انداز میں پیشانی سہلائی

"کیا مطلب نہیں نکال سکتے اپنے بیٹے کا حال دیکھیں۔ کیسے بے سدھ پڑا ہے میرا بچہ ۔ اس ظالم پاگل لڑکے کی وجہ سے " وہ روہانسی ہوئی۔

پریشان سی نگاہ بیڈ پر لیٹے توصیف پر ڈالی جس کے سر میں بلا لگنے سے سر میں چار یا نکے لگے تھے۔ خون بہت بہا تھا جس کی وجہ سے وہ نقاہت کا شکار ہو گیا تھا۔ اب بھی ادوایات کے زیر اثر سو رہا تھا۔

"تم بھی اپنے بیٹے کی طرح ہی جذباتی ہو۔ سمجھنے کی کوشش کرو یہ معاملہ اتنا سید ھا نہیں رہا ہے جتنا تم سمجھی رہی ہو۔ " ابرار نے پریشان لہجے میں وضاحت دی

"تمام اقلیتی سٹوڈنٹس تو ایک طرف آدھے سے زیادہ سکول توصیف کے خلاف احتجاج پر اتر آیا ہے۔ اُس لڑکے نے ایسی جرأت دے دی ہے سب کو کہ جو لڑکے کل تک اس کے ڈر سے کانپتے تھے۔ وہ بھی بڑھ چڑھ کر اس کی کئی گئی زیا تیوں پر بول رہے ہیں ۔" ابرار امجد طیش میں آئی اپنی بیوی کو سکول کے تمام حا لات سے آگاہ کر رہے تھے۔ جس کا بس نہیں چل رہا تھا کہ اپنے بیٹے کا ایسا حال کرنے والے بچے کا گالا دبا دے۔

"تم مجھ سے اسے سکول سے نکالنے کا کہہ رہی ہو۔ مجھ سے پوچھو جو دو دن سے سکول آنے والے بچوں کے والدین اور احتجاج سے نمٹ نمٹ کر تھک گیا ہوں۔ اس لڑکے کو سکول سے نکالنے کا مطلب ہے آدھے سے زیادہ بچوں کو سکول سے نکالنا۔ میرے خلاف بات اوپر تک جا سکتی "

ابرار احمد اسے سمجھاتے ہوئے ایک جھٹکے سے صوفے پر سے اٹھے ۔ وہ اب بے یقینی سے ابرار کی طرف دیکھ رہی تھی۔

"اس لیے کہہ رہا ہوں سکون کرو۔ اس لڑکے کو سکول سے نکالنا اس مسئلے کا حل نہیں ہے۔ اس کو اور طریقے سے بھی سبق سکھایا جا سکتا ہے۔ تم فلحال اس کو عقل دو اب وہ اکیلا نہیں ہے بہت سے کھڑے ہو گئے ہیں اس کے ساتھ ۔ یہ سکول میں اپنی غنڈا گیری چھوڑ دے "

ابرار نے ایک نگاہ پھر سے بیڈ پر ڈالی اور تیزی سے کمرے سے باہر نکل گیا۔

***

دران ایک ہاتھ سے دروازے کے ہتھے کو تھام کر واش روم کے اندر داخل ہوا۔ آہستگی سے گود میں اٹھائی جوی کو نیچے ایرا اور دروازہ بند کر دیا۔ وہ اسی طرح ٹرانس کی حالت میں کسی مورت کی طرح اس کی بانہوں سے اتر کر اب ہلکے پیچ رنگ کی ٹائیلز والے فرش پر کھڑی تھی۔ واش روم عام واش روم کی نسبت بہت کشادہ تھا البتہ یہاں خنکی زیادہ تھی۔ گرم کمرے سے اچانک یہاں آنے پر ٹھنڈک اب وجود میں گھسنے لگی تھی۔

دران جیب سے موبائل نکالے کھڑا تھا۔ وہ شائد یہاں کسی کیمرے کی موجودگی کو جانچ رہا تھا۔ جوی یک یک بے یقینی سی اس کایاپلٹ کو دیکھ رہی تھی۔ کل رات کا خواب ذہن میں گھوم گیا۔ اس کو کھا ئی میں گرنے سے بچانے والا کوئی اور نہیں دران تھا۔

"ہوں ۔ ں۔ ں۔ یہاں کوئی کیمرہ نہیں ہے " آہستگی سے کہہ کر دران نے موبائل کو پھر سے پینٹ کی جیب میں رکھا۔

پوری طرح اس کی طرف متوجہ ہوا جو اسے دیکھنے کے بعد سے ہونق مجسم جیسی کیفیت میں آ گئی تھی۔

ایک۔۔ ۔ دو ۔۔ ۔ تین ۔۔ ۔ سکینڈ ۔ ۔۔ ۔ تین سکینڈ ذہن نے لیے۔

"یہ وہی چھت والی لڑکی ہے اور مجھے پہچان چکی ہے۔ " حیرت اس بات پر زیادہ تھی کہ وہ آج بھی ویسی ہی تھی۔ دران نے آنکھوں کی پتلیوں کو سکوڑا سر جھٹک کر گہری سانس خارج کی۔

"اب روئے بنا مجھے ساری بات بتائیں کیا کہنا چاہ رہی تھیں باہر ؟ کیسے پہنچی یہاں ؟ " پر تجسس لہجے میں پوچھا "کیا اس نے مجھے پہچانا نہیں " دل کو اچانک مایوسی نے آن گھیرا ۔ وہ اس سے اب ساری کہانی سینا چا ہتا تھا۔ جوی نے گھبرائی سی نگاہ اس پر ڈالی۔

آنکھیں ہاں اس کی آنکھیں پڑھ رہی تھی وہ ۔ زندگی میں واحد وہ تھا۔ جس کی آنکھیں اس کو ہمیشہ الجھا دیتی تھیں "پاکستان میں ایک چائینز گروہ ہے۔ جو پاکستان کی لڑکیوں کو شادی کا جھانسا دے کر یہاں لاتے ہیں۔ میں ان لڑکیوں میں سے ہی ایک ہوں۔ وہ لوگ غریب اور لاچار فیملی کو پیسوں کا لالچ دیتے ہیں۔ " دھیمے مگر مغموم لہجے میں وہ من و عن اسے اپنے سفر کی کہانی سنا رہی تھی۔

" میری شادی بھی اسی گروہ کے ایک آدمی نے ایک چائنیز سے کروائی۔ اس نے مجھے یہاں لا کر بیچ دیا " وہ سر جھکا چکی تھی۔

آنسو پھر سے گال پر بہنے لگے تھے۔ لیکن اب کی بار یہ خاموش آنسو تھے۔ ایسے آنسو جو کسی بہت اپنے کو دکھ سناتے ہوئے بہہ نکلیں ۔ ہاں وہ اس کا اپنا ہی تو تھا۔ اس دیار غیر میں اس کا بہت اپنا ۔

وہ ہم تنگوش تھا اور جوی سر جھکائے اسے ایک ایک لفظ سے آگاہ کر رہی تھی۔ وہ ساری معلو مات بھی دے رہی تھی جو اسے تمنا نے دی تھی۔

اس کمرے تک پہنچنے کا بتانے کے بعد وہ خاموش ہوئی مگر آنسو نہیں تھمے ۔ بار بار ہتھیلی کی پشت سے آنسو گالوں سے صاف کرتی وہ اتنے دنوں کی بھیانک مسافت کی تھکی ہوئی لگ رہی تھی۔ واش روم کی ٹھٹھرتی خنکی میں ہولناک خاموشی کچھ دیر قائم رہی۔ وہ اب سینے پر ہاتھ باندھے کھڑا تھا۔

"کچھ نہیں ہو گا تمہیں "

دران کے ٹھہرے سے لہجے نے خاموشی کا سکوت توڑا ۔ جوی نے لب بھینچے بھیگی پلکیں اٹھائیں۔

" وہ لوگ بہت خطرناک ہیں۔ تمنا کہہ رہی تھی۔ ایک لڑکی جب اس مارکیٹ میں داخل ہو جاتی ہے اس کی آزادی موت کے سوا کچھ نہیں "

سر جھکائے وہ خوفزدہ لہجے میں ان لوگوں کی طاقت سے دران کو آگاہ کر رہی تھی۔ پھر گہری خامو شی سرکتے وقت کو نگل رہی تھی۔ دران کی پیشانی پر گہری سوچ کی لکیریں تھیں۔ وہ بار بار جوی کی طرف اور پھر دیواروں کی طرف دیکھ رہا تھا۔

"میں شاید اس کے لیے ایک مصیبت بن گئی ہوں ۔" دل میں ٹیس اٹھی۔ اتنا تو وہ سمجھ چکی تھی کہ وہ اس کی خواہش پر ہر گز یہاں نہیں لائی گئی ہے لیکن یہ کیمرے یہ سب بہت عجیب تھا۔ اس کی شخصیت کی طرح پرسرار ۔ جوی نے اسے یوں مسلسل حب دیکھ کر نگاہ اٹھائی ۔

"آپ بس میری اتنی مدد کر دیں کہ مجھے یہاں سے بھگا دیں۔ میں۔ ۔ "

"کہاں جائیں گی اس انجان ملک میں۔ کوئی ہے کیا یہاں آپکا اپنا ؟ " دران نے سرعت سے اس کی بات کاٹی ۔ " آپ بھلا میری وجہ سے خود کو مصیبت میں کیوں ڈالیں گے۔ بس اتنی مدد کر دیں۔ وہ لوگ میری نگرانی کر رہے ہوں گے۔ مجھے یہاں سے بھگا دیں یا پھر پولیس سٹیشن کسی طرح پہنچا دیں "

وہ مسلسل زکام زدہ آواز میں اسے مشورے دے رہی تھی۔

دران اسے جواب دینے کے بجائے جیب سے موبائل ایک بار پھر نکال چکا تھا۔ وہ نمبر ڈائل کرنے کے بعد فون کان سے لگا چکا تھا۔ جو کچھ اس نے بتایا تھا وہ واقعی معمولی نہیں تھا۔ ہاروی اور بروس پر اس کا شک نہیں جا رہا تھا۔ ان کی غلطی صرف اتنی تھی کہ انہوں نے اس کے لیے کال گرل بک کروانے کی کوشش کی تھی۔ دوسری طرف گھنٹی جا رہی تھی۔ اور چند سکینڈ کی توقف کے بعد ہی کسی نے فون اٹھایا۔

"ہیلو "

انل تو جیسے اس کے فون کے انتظار میں بیٹھا تھا۔ فون اٹھاتے ہی تیزی سے کہا۔

"ہاں سوئے نہیں؟ " دران نے ارد گرد دیکھتے ہوئے پرسکون لہجے میں پوچھا۔

"سویا ہوا ہوں " دوسری طرف سے چبا چبا کر جواب آیا

"میری یہاں بینڈ بجی ہے ۔۔ ۔ نیند کی ٹیبلیٹس تھیں یا بنٹیز ۔ خیر مجھے چھوڑ بتا کیا ہوا پھر ؟ آؤ کمرے میں " انل نے تجسس اور جوش میں پوچھا۔

اس کے مطابق اب تک تو دران نے ان کو جواب دے دیا ہو گا۔

"نہیں تم اب نہیں آؤ گے۔ وہ سب بعد میں بتاؤں گا کیا ہوا۔ فلحال مجھے تمھاری رنگ(انگوٹھی) چاہیے " "ہیں!!!!" دوسری طرف حیرانگی کی انتہا تھی۔

" ہاں وہ جو پہن کر رکھتے ہو تم وہ چاہیے کچھ دیر کے لیے " پیشانی پر آہستگی سے انگلیاں پھیرتے ہوئے وضاحت دی۔

جانتا تھا وہ اپنی اس نگوٹھی کو لے تھوڑا ٹچی ہے۔ وہ وائٹ گولڈ کا مردانہ چھلا تھا۔ دران کیا س فرمائش پر حیران صرف فون کے دوسری طرف موجود انل ہی نہیں سامنے کھڑی جوی بھی تھی۔

"خیریت ہے مطلب ۔۔۔ ؟ "

" میں ویب کر رہا ہوں دروازہ ناک مت کرنا مس یلدینا " اسی طمانت سے وہ اب اسے اگلی ہدایت جاری کر رہا تھا۔

اس سے پہلے کہ انل کوئی اور سوال کرتا۔ وہ فون بند کر چکا تھا۔

"آپ میری مدد کر رہے ہیں مجھے سمجھ نہیں آ رہا کیسے شکریہ ادا کروں۔ " جوی نے مشکور لہجے میں آہستگی سے کہا سرخ ہوتی سوزش زدہ آنکھوں میں سامنے کھڑے شخص کے لیے تشکر تھا۔ آواز بہت رونے کی وجہ روند ھا ئی ہوئی تھی۔

"مدد کرنے کی عادت نہیں مجھے اور احسان میں کسی کا رکھتا نہیں آپ کی بھی مدد نہیں کرنے بس جا رہا ہوں احسان کا بدلہ اتار رہا ہوں۔ " برجستہ بلا کی سنجیدگی لیے جواب آیا۔

جوی جو پھر سے نم آنکھوں کو صاف کر رہی تھی چونک کر دیکھا۔ وہ کس احسان کی بات کر رہا تھا۔

"تم اس دن اگر مجھے چھت پر کودنے سے نہ روکتی تو آج میں یہاں نہیں ہوتا "

بڑی سنجیدہ لہجے میں جواب دیا۔ اور بڑی تیزی سے آپ سے تم کا سفر طے کیا۔ جو " ی کو حیرت کا ایک اور جھٹکا لگا۔ مطلب وہ اسے پہچان چکا تھا۔

"آپ بس مجھے پولیس سٹیشن تک پہنچا دیں " دلگیر لہجے میں التجا کی۔

دل میں ایک ٹیس اٹھی۔ اس دوسری ملاقات کے لیے کتنے برس دعا کی۔ کاش کے وقت نہیں رک جائے۔ باقی جتنی عمر ہے وہ سالوں کے بجائے سیکنڈز میں بدل جائے۔

"مجھے کیا کرنا ہے۔ تمہیں کہاں چھوڑنا ہے۔ یہ فیصلے اب تم نہیں لو گی۔ " وہ اپنی شرٹ کی موڑی ہوئی آستین درست کر رہا تھا۔

"پھر کیا کریں گے آپ ؟ " بے ساختہ پوچھا

"تمہیں پرپوز " مختصر

"مجھے پرپو۔۔ ز۔ ز " خود ساختہ سرگوشی تھی۔ وہ دران کی بات پر الجھ کر اسے دیکھنے لگی تھی۔ بڑی بڑی سیاہ آنکھیں اس کے وجہیہ چہرے پر جمائے ۔ وہ پل بھر کو مجسم ہوئی۔

حیرت ایک طرف دل کی دھڑکن کے تار آج کتنے عرصے بعد یوں بجنے لگے تھے۔ دل کی ایسی حالت فقط سامنے کھڑے شخص کے لیے ہی ہو تی تھی۔ آج برسوں بعد بھی دل اس کے لیے وہی جذبات رکھتا تھا۔

وہ آستین کے بل درست کر رہا تھا۔ نگاہ اٹھائی تو جوی کی ساکن نگاہوں سے پل بھر کا تصادم ہوا۔

ایک ۔ ۔ دو ۔۔ ۔ سکینڈ ۔۔ ۔

"ادکاری کرنا جانتی ہو؟ "

دونوں بھنویں بڑے انداز میں اوپر اچکائے ہواس سے سوال کر رہا تھا۔

"ادا۔۔ کار۔۔ ی ؟ ؟ "

ناسمجھی میں بے ربط سے الفاظ منہ سے برآمد ہوئے۔ بھنویں سکڑ گئیں۔

" ہوں اداکاری وہی کرنی ہے ہمیں باہر "

وہ کیا کرنے والا تھا اور کیوں کرنے والا تھا نہیں جانتی تھی۔ لیکن اتنا جانتی تھی کہ اس کی گہری آنکھوں میں ایک عزم چمکنے لگا ہے۔ اور وہ عزم کچھ اور نہیں جوی کو بچانے کا ہے۔

آمنہ ٹھیک کہتی تھی۔ کبھی کبھار اللہ فرشتوں کی صفت انسانوں میں اس لیے ڈال دیتا ہے کہ وہ کسی انسان کو بچانا چاہتا ہے۔ سامنے کھڑا دران آج اسے انسان کم فرشتہ زیادہ لگ رہا تھا۔

***

کمرے میں قبرستان جیسی خاموشی تھی اور بڑی سی دیوار کے ساتھ منی سیمیا جیسی ٹی وی سکر ین پر دوسرے کمرے کے واش روم کا بند دروازہ اب بھی ایک ہی منظر پیش کر رہا تھا۔

ہاروی نے گردن گھما کر ایک غصیلی نگاہ کچھ دوری پر بیٹھے بروس پر جمائی جو لیپ ٹاپ پر نگاہیں جمائے بیٹھا تھا۔ صبح کے چار بج کر دس منٹ ہو چکے تھے۔ دران واش روم سے باہر نکلنے کا نام نہیں لے رہا تھا۔ ہا روی کا نیند سے برا حال تھا۔ وہ بے چینی سے اور بمشکل آنکھیں کھول رہا تھا لیکن شراب نوشی کے بعد اتنی دیر جا گنا نا ممکن ہو رہا تھا۔ "بہت دیر ہو گئی ہے۔ وہ تو شاید سو گئے ہیں واش روم میں۔ میری برداشت جواب دے رہی ہے۔ میرا اب نیند سے برا حال ہے۔ " ہارون کے دل برداشتہ لہجے پر بروس نے نگاہ اٹھائی ۔

وہ صوفے پر سے اُٹھ چکا تھا۔ آنکھوں کے پپوٹے بھاری ہو کر آنکھوں کا پورا کھلنا ناممکن ہو رہا تھا۔ اس کے قدم بھی ڈگمگا رہے تھے۔

"کوئی بات نہیں اتنے بھی ناکام نہیں ہوئے ہم ۔ یہ دیکھو میں نے کلپ ڈال دیا ہے اس کا اورا تنی تیزی سے شیئر ہو رہا ہے کہ مت پوچھو ۔ " بروس کی آنکھوں میں سکرین کی روشنی کے ساتھ فتح کی چمک بھی نمایاں تھی۔

"اس سے کیا ہو گا؟ ہن۔ ہ۔ ہ۔ ہ" ہاروی نے منہ بسور کر سر کو ہوا میں مارا

"مایوس مت ہو۔ ادھر آؤ دیکھو " بروس نے چہکتے ہوئے اسے ہاتھ کا اشارہ کرتے ہوئے پاس بلایا ۔

ہاروی مایوسی سے بیزار صورت بنائے اس تک پہنچا۔ بروس نے چمکتی آنکھوں اور استہزائیہ مسکراہٹ سمیت لیپ ٹاپ سکرین کو اس کی طرف گھمایا ۔ ہاروی نے بمشکل کھلی نگاہیں سکرین پر جمائیں ۔ دران کی ویڈیو کلپ کے نیچے تیزی سے لوگوں کے کمنٹس آ رہے تھے۔

"درانگ ۔ ۔ نو نو وہ نہیں کر سکتا ایسا۔ درانگ اتنا چیپ نہیں ہو سکتا "

"سارے مرد ایک جیسے ہوتے ہیں۔ یہ جھوٹ بولتا تھا سب ۔ ہی ناٹ آن لی ریپ دا گرل ۔ ہی ڈرٹکد آل سو " اب کہاں گئی اس کی شرافت ۔ حیب "

"میں تو پہلے ہی کہتا تھا۔ جس بندے کے پاس اتنا پیسہ ہو اور وہ عیاش نہ ہو۔ ہو ہی نہیں سکتا "

"آئی ہیٹ یو درانگ ۔ گ۔ گ۔ "

"اب کہاں گیا اس کا مذہب ؟ اس کے مذہب میں تو زنا حرام ہے۔ "

جیسے جیسے ہاروی کی آنکھ کی پتلیوں میں لوگوں کے دران کے لیے نفرت آمیز کمنٹس گزر رہے تھے ویسے ویسے اس کے لبوں پر فتح بھری مسکراہٹ بکھر رہی تھی۔

"کام ہو گیا ہے۔ ہم جیت گئے ہیں۔ اب دران ہوش میں آنے کے بعد اپنی جتنی بھی صفائی دیتا پھرے لوگ اس پر یقین نہیں کریں گے۔ " بروس جوش میں اپنی جیت پر سر شاری ظاہر کر رہا تھا۔

"اوکے تو ابھی اس کا انتظار بیکار ہے۔ میں سونے جا رہا ہوں۔ تم دیکھو اس کو " ہاروی کی آنکھوں کے ساتھ آواز بھی بوجھل ہو رہی تھی۔

وہ اب مزید یہاں نہیں رک سکتا تھا۔ لڑکھڑاتے سے قدم اٹھاتا وہ کندھے پر اپنا کوٹ لٹکائے کمرے کے دروازے کی طرف بڑھ گیا۔ یہ کمرہ بروس کا تھا۔ اسے اپنے کمرے میں جانا تھا۔

"نہیں اب جتنی جلدی ہو ہمیں یہ ثبوت مٹانے ہیں کہ ریکارڈنگ ہم کر رہے تھے۔ "

جتنی تیزی سے بروس نے اسے اگلے منصوبے سے آگاہ کیا اتنی تیزی سے وہ اب سارے ثبوت مٹانے میں لگا تھا۔ جبکہ ہارون اس کے کمرے سے جا چکا تھا۔

***

درانگ ولاس کے اس نیم تاریک کمرے کے دروازے پر ہونے والی عجلت بھری دستک کمرے کے سکون میں خلل پیدا کر رہی تھی۔ اس کشادہ کمرے میں بیڈ پر موجود نفوس متواتر ہونے والی اس دستک کے باعث کسلمندی سے ہلنے لگے۔

اسفند ملک نے ہاتھ بڑھا کر اپنی طرف کے بیڈ سائیڈ ٹیبل پر موجود لیمپ کو جلایا ۔ کمرے میں لیمپ کی زرد روشنی پھیلتے ہی اسفند ملک کی نیند سے بوجھل ہوتی آنکھوں والا چہرہ واضح ہوا۔ نفیس سیاہ نائب گاؤن میں ملبوس وہ آنکھوں کو بمشکل کھول رہے تھے۔

"کیا ہوا ہے؟ اس وقت کون ہے؟ " روبی بھاری نیند کی خماری میں ڈوبی آواز سے سوال کرتی کہنی کے بل اوپر ہوئی۔

پیشانی پر انگنت بل نگواری اور تجسس کے تھے۔

اسفند ملک اپنی عینک کو بیڈ سائیڈ ٹیبل سے اٹھا کر لگا چکے تھے۔ ہاتھ بڑھا کر موبا ئل اٹھایا۔ چشمے کی اؤٹ سے موبائل پر وقت جانچا ۔ صبح کے پانچ بج رہے تھے۔ دروازے پر مسلسل دستک ہو رہی تھی۔ صبح کے پانچ بجے زندگی میں پہلی بار درانگ ولاس میں کسی نے یوں ان کو جگانے کی جرأت کی تھی اس لیے دونوں نفوس کا یوں متعجب ہونا بنتا تھا۔

اسفند ملک بیڈ پر سے اٹھ کر دروازے کی طرف بڑھے تو برھان کی آواز واضح ہونے لگی جو دروازے کے پار سے آ رہی تھی۔

"بابا دروازہ کھولیں جلدیں "

"برھان کی آواز ہے " اسفند ملک نے گردن کو ہلکا سا خم دیا۔ پریشان لہجے میں بتا یا اور ایک اضطرابی نگاہ روبی پر ڈالی۔ وہ بھی پریشانی سے نائب گاؤن سنبھالتی اب بیڈ سے نیچے اتر رہی تھی۔ اسفند ملک نے تیزی سے آگے بڑھ کر دروازہ کھولا ۔

برھان ہونق اور پرجوش دروازے کے بلکل سامنے کھڑا تھا۔ گہرے بھورے رنگ کے نائب گاؤن میں ملبوس وہ دروازہ کھلتے ہی عجلت میں اندر داخل ہوا۔

"خیریت برھان کیا ہوا ہے اتنی صبح۔۔ ۔" اسفند ملک کی پریشانی ان کے لہجے اور چہرے سے واضح تھی۔

چشمے کے پیچھے آنکھوں کی پتلیاں تجسس اور فکر مندی سے سکڑُ رہی تھیں۔

"یہ پوچھیں کیا نہیں ہوا ہے " برھان پرجوش لہجے میں کہتا ہوا اب کمرے کے وسط میں روبی کے بلکل سامنے کھڑا تھا۔

روبی اور اسفند اس کی طرف حیرت اور استفہامی نگاہوں سے دیکھ رہے تھے جبکہ وہ اپنے موبائل کو گاؤن حیب سے نکالے اضطرابی کیفیت میں اس پر انگلیاں چلا رہا تھا۔

"یہ دیکھیں ذرا "

دو سکینڈ کے توقف کے بعد اس نے موبائل کو اسفند ملک کی طرف بڑھایا ۔ وہ اسی طرح حیرت زدہ آگے ہوئے اور اس کے ہاتھ سے موبائل پکڑا ۔ روبی سرعت سے اپنی جگہ چھوڑے اسفند کی طرف بڑھی اور اب کندھے سے کندھا ملائے وہ دونوں پھٹی پھٹی آنکھوں سے موبائل کی سکرین پر چلتی دران کی ویڈیو دیکھ رہے تھے۔ جس میں وہ کسی ہوٹل کے بیڈ روم میں میرون گاؤن میں ملبوس لڑکی کو بانہوں میں اٹھائے ہوئے تھا۔

ویڈیو چل رہی تھی۔ اور دونوں نفوس کی آنکھ کی پتلیوں میں چلتے عکس کے ساتھ ساتھ ان کی آنکھوں میں موجود کچھ دیر پہلے کی نیند کا بوجھل پن اب یکسر معدوم تھا۔ آنکھوں کا حجم حیرت سے بڑھ رہا تھا۔ ویڈیو ختم ہوتے ہی روبی نے کھلے منہ کے ساتھ حیرت زدہ چہرہ اوپر اٹھایا۔

"یہ سب کیا ہے اسفی ۔ ۔ یہ دران ۔۔ ۔ یہ لڑکی کون ہے برھان ؟" وہ حیرت سے پھٹی نگاہیں متواتر اسفند اور برھان کی طرف گھماتے ہوئے سوال کر رہی تھی۔

"کام ڈاؤن مما ۔ حقیقت یہ نہیں ہے ابھی ۔ رکیں بابا موبائل دیں ذرا "

برھان نے ہاتھ بڑھایا اور اسفند ملک سے موبائل مانگا جو حیرت زدہ بھنویں اکٹھی کیے بار بار سکرین پر موجود ویڈیو کو انگلی کی پور سے پیچھے کر کے دیکھ رہے تھے۔

برھان اب موبائل پر پھر سے انگلیاں چلا رہا تھا۔ کچھ ہی دیر میں ایک اور ویڈیو چلاتے ہی اس نے موبائل پھر سے اسفند ملک کی طرف بڑھایا ۔ اسفند نے ناسمجھی کی شکن ماتھے پر گہرے کرتے ہوئے اس کے ہاتھ سے موبائل تھاما اور پھر سے پاس پاس کھڑے دونوں نفوس کی نگاہیں موبائل سکرین پر جم گئیں۔ اب کی بار حیرت کا نا ختم ہونے والا دورانیہ تھا۔

یہ کسی ہوٹل کے کمرے کا خوبصورت ٹیرس تھا۔ دران سفید شرٹ اور گرے پینٹ میں ملبوس ایک گھٹیا زمین پر ٹکا ئے اسی لڑکی کا ہاتھ تھامے اس کے سامنے بیٹھا تھا۔ لڑکی لجاتے اور مسکراتے ہوئے گلال ہو رہی تھی۔ یہ لڑکی وہی تھی۔ میرون گاؤن دلکش سراپا سانولی رنگت اور بڑی آنکھوں والی لڑکی ۔ دران اس لڑکی کا ہاتھ تھامے کچھ بول رہا تھا۔ آواز واضح تھی۔

" یو آر دی ون ۔ آئی وانٹڈ ٹو فائینڈ ٹو ٹل دیٹ آئی نیڈ یو آل مائی لائف فرام دس ڈے آن ٹل دا ریسٹ آف مائی لائف ول یو میری می ؟ (آپ وہی ہیں جن کو میں ڈھونڈنا چاہتا تھا، یہ بتانا کہ مجھے اس دن سے لے کر اب تک ساری زندگی آپ کی ضرورت ہے کیا آپ مجھ سے شادی کریں گی) " دران کے الفاظ اس کی دل کی گہر ائیوں میں موجود جذبات کی عکاسی کرتے ہوئے محسوس ہو رہے تھے۔

لڑکی نے خوشی سے اپنے چہرے کو ہاتھ سے ڈھانپا یہ مشرقی لجاجت کا انداز اس پر جچ رہا تھا۔ وہ اب زور زور سے سر کو اثبات میں ہلا رہی تھی۔ مطلب وہ دران کا پرپوزل قبول کر چکی تھی۔ اس کے بالا ونچے سے جوڑے میں مقید تھے۔ وہ بڑی پیشانی والی درمیانے قد کی لڑکی تھی۔ عام سے نقوش کوئی خاص کوئی الگ بات کھوجنے سے بھی نہیں مل رہی تھی۔ دران نے اپنی پینٹ کی جیب میں ہاتھ ڈالا اور مسکراتے ہوئے ایک عدد انگو ٹھی برآمد کی۔

انگوٹھی اس کی انگشت انگلی اور انگوٹھے کی پور کے درمیان میں چمک رہی تھی اور پھر اس نے محبت اور نر ما ہٹ سے وہ انگوٹھی لڑکی کی انگلی میں پہنانے کے فوراً بعد اس کے مقابل کھڑے ہوتے ہوئے اس کی پیشانی سے سر جوڑ لیا۔ دھیرے سے اس کی کمر کے گرد بازؤ حائل کرتے ہوئے اس کے کان کے قر یب پتا نہیں کیا سرگوشی کی کہ وہ مسکرا کر اس کے سینے سے جا لگی۔

ملگجے اندھیرے کو چیر تی ہوئی روشنی پھیل رہی تھی۔ سورج طلوع ہو رہا تھا اور خوبصورت ٹیرس میں ان دونوں کا سراپا بھی سورج کی ان ٹھنڈی کرنوں میں آہستہ آہستہ روشن ہو رہا تھا۔ ویڈیو ختم ہوچکی تھی۔ مگر درانگ ولاس کے اس کمرے میں موجود دونوں نفوس کو جیسے سانپ سونگھ گیا۔

برھان نے گہری سانس لی اور ہاتھ بڑھا کر مجسم بنے اسفند ملک کے ہاتھ سے موبائل واپس پکڑا ۔

"یہ کیا ہے سب ۔۔ ۔ ؟ " روبی کی حیرت میں ڈوبی آواز تھی۔ جس نے اسفند کے ساکن وجود کو متحرک کیا۔ "یہ لڑکی کون ہے؟ " اسفند ملک کی آواز کہیں دور سے آتی ہوئی محسوس ہوئی۔

"کوئی ایکٹریس ہے کیا؟ " روبی نے بھی برھان کی طرف دیکھتے ہوئے استفسار کیا

"ایکٹرس ۔ ۔ شکل دیکھی ہے ایسی ایکٹریس ہوتی ہیں۔ پتا نہیں کون ہے؟ " برھان نے ناک چڑھائی کچھ دیر پہلے ہی اسے کسی دوست کا فون آیا۔ وہ نیند سے جاگا اور پھر سو نہیں سکا۔ دران کی یہ حرکت ہر کسی کے لیے حیران کن تھی۔

"اسفی فون کریں دران کو کون ہے یہ ؟ یہ کیا معاملہ ہے۔ چار دن میں کون سی ایسی لڑکی مل گئی چین میں۔ دنیا کی حسین سی حسین لڑکی امیر سے امیر لڑکی اس کی راہوں میں پلکیں بچھائے ہوئے ہے۔ یہ کون ہے جو اب تک چھپی رہی اور اسے دران نے یوں آج پوری دنیا کے سامنے پرپوز بھی کر دیا " روبی نے لب بھینچے آنکھوں کو چندھی کئے پاس کھڑے اسفند ملک سے کہا جبکہ وہ اس کے کہنے سے پہلے ہی فون کان سے لگائے ہوئے تھے۔ مگر دوسری طرف شائد دران فون نہیں اٹھا رہا تھا۔ کچھ دیر بعد ہی کندھے ڈھلکائے وہ فون بند کر چکے تھے۔

"نہیں اٹھا رہا ہے وہ ۔ اٹھائے گا بھی نہیں جانتا ہوں اسے ۔ صبر کرو پتا چل ہی جائے گا کیا ہے یہ سب۔ انل کو ٹرائی کرتا رہوں گا وہی بتائے گا سب ۔ کچھ تو چکر ہے دران اور کسی لڑکی کو یوں پرپوز کر دے۔ حیرت اس بات کی زیادہ ہے لڑکی انتہا کی معمولی ہے۔ " اسفند ملک کے لہجے میں بے یقینی اور تجسس تھا۔

روبی پریشانی میں لب کاٹ رہی تھی۔ برھان نے موبائل پھرسے گاؤن کی جیب میں ڈالا

"آپ لوگوں کو کچھ پتا چلے تو مجھے بتا دیجیے گا۔ ویسے وہ پاگل ہے اس سے کچھ بھی بعید ہے " کندھے اچکائے وہ دونوں کو یونہی حیرت زدہ چھوڑ کر مزے سے کمرے کے بیرونی دروازے کی طرف بڑھ گیا۔

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.