Chapter 13: باب 13

گہرے سکوت میں یک۔۔۔ ۔ یک۔۔۔ ۔ کی آواز کا خلل متواتر گونج رہا تھا۔ وقت سرک رہا تھا وا پس نا پلٹنے کے لیے۔ ہلکے پیچ رنگ کی پینٹ زدہ دیوار پر لٹکتی سفید رنگ کی گھڑیال نما گھڑی کی سوئیاں تین بج کر دس منٹ بجا رہی تھیں۔

دران کمرے کے وسط میں کھڑا تھا۔ اوپری کوٹ اب تن پر موجود نہیں تھا۔ وہ کچھ دوری پر موجود بیڈ کے کنارے پر پڑاتھا ۔ انل کو نیند کی گولیاں کھلانے کے بعد وہ اسے اس کے حال پر چھوڑتا ابھی چند منٹ پہلے اپنے کمرے میں پہنچا تھا۔ جو ہاروی پروڈکشن نے اس کے لیے ایک خوبصورت جال کی طرح تیار کیا تھا۔

کورٹ اتار کر رکھنے کے بعد وہ شرٹ کی آستین کو اوپری رخ موڑتے ہوئے آبرؤ اچکائے مسلسل کمرے کا تنقیدی جائزہ لے رہا تھا۔

پورا کمرہ ہلکے پیچ اور سفید رنگ کے امتزاج لیے ہوا تھا۔ پیچ پردے پیچ بیڈ کراؤن سفید فرنیچر پیچ قالین پیچ پوشش کا صوفہ کمرے کی ایک دیوار پیچ رنگ کی اور باقی سب دیواروں پر سفید رنگ کا پینٹ تھا۔ بیڈ کے بلکل سامنے پوری دیوار میں فلیٹ پینل ٹی وی سکرین نصب تھی جس کے نیچے سفید میز تھا۔ کمرے کی ہر چیز نفیس تھی۔ سجاوٹی گلدان میں سجے سفید اور پیچ رنگ کے پھولوں سے لے کر چھت پر لگے فانوس تک ۔ کن اکھیوں سے اردگرد دیکھتے ہوئے ٹی سکرین پر نگاہ پڑتے ہی اس کے ہاتھ لمحہ بھر کو تھمے ۔

"کیمرہ پورے بیڈ کو کور کرے گا " ذہن میں بروس کی آواز گونجی

وہ بے اختیار سکرین کی طرف بڑھا ۔ دروازے پر ہلکی سی دستک کی آواز پر قدم تھمے ۔ آنکھیں پوری کھولے نگاہک سکرین سے ہٹا کر دروازے کی طرف جمائی ۔ ناکے نتھنے ہلکے سے پھولے اور رگیں تن گئیں۔

چند سکینڈ یونہی دروازے کی طرف دیکھتے رہنے کے بعد وہ دوسری دفعہ ہونے والی دستک پر قدم اس طرف بڑھا چکا تھا۔

"کون "

آنکھ کو آہستگی سے دروازے کے آؤٹ ویو ہول پر ٹکا ئے ایک ہاتھ پینٹ کی جیب میں اور دوسرے ہاتھ کو ہینڈل پر جمائے شائستگی سے پوچھا۔

باہر کوئی انجان چینی شخص کھڑا تھا۔ سر پر اون کی سرخ ٹوپی سیاہ لیدر جیکٹ گلے میں چین آنکھ کے قریب آبرؤ میں بالی ۔

" ہاروی پروڈکشن سروس سر " لڑکے نے پر اعتماد لہجے میں مسکراتے ہوئے جواب دیا

دران نے لاک گھمایا اور دروازہ کھول دیا۔ سامنے کھڑا لڑکا مؤ دبا نہ ہاتھ سامنے باندھے ہوئے تھا۔ لبوں پر معنی خیز مسکراہٹ تھی۔ منہ چیونگم چبانے کے باعث ہل رہا تھا۔ آنکھوں میں شیریر سی چمک تھی۔

"کیسی سروس ؟ " دران نے نا سمجھی ظاہر کی

" "سر رات کو کیسی سروس ہو گی لڑکے نے شرارت سے جینز کی پینٹ کی جیبوں میں ہاتھ ڈالے پنجوں پر سارا وزن ڈالتے گردن تھوڑی آگے کی۔ آنکھوں میں کمینگی تھی۔

دران نے ایک آبرؤ اچکائے بمشکل سامنے کھڑے اس لڑکے کے اس حرکت پر اس کے ایک زور دار تھپڑ جڑنے سے خود کو روکا جو اب تک چہرہ گدی سے تھوڑا آگے کیے کھڑا تھا۔

"سر بھیج دیں پھر آپکے کمرے میں ؟" لڑکے نے بڑے وثوق سے پوچھا

دران نے لمحہ بھر کو اس کے چہرے کو غور سے دیکھا۔ وہ ہوٹل کا یا ہاروی پروڈکشن کا ملازم نہیں تھا۔ وہ کچھ اور ہی تھا۔

"ہوں " دران نے بے ساختہ ہلکا سا ہنکارا بھر کر حامی بھری

جبڑے سختی سے پیوست کیے تیزی سے پلٹا ایک دم رکا

"اسے تو انکار کرنا تھا۔ عین وقت پر وہ ہوں کہہ کر کیوں آگے بڑھا ۔ "

کچھ قدم اس کے تعاقب میں کمرے میں داخل ہو چکے تھے۔ وہ یونہی پیٹھ موڑے کھڑکی کے پاس جا کر کھڑا ہو چکا تھا۔ برداشت جواب دے رہی تھی۔ مگر دماغ سہی وقت کا اشارہ نہیں دے رہا تھا۔ اپنے عقب میں قدموں کی چاپ سنائی دی اور پھر کان کے پاس سرگوشی ہوئی۔

"سر شی از ہیئر فار یو " خماری میں ڈوبا شرارتی لہجہ تھا۔

شراب کی ناگوار بو ناک کے نتھنوں میں گھسی تھی۔

دران نے ناگواری سے ناک بھینچا ہاتھ اوپر اٹھایا اور انگلیوں کی ہلکی سی جنبش سے انہیں جانے کا اشارہ کیا۔ لڑکے نے پوری بتیسی نکالی سر ہلایا چیونگم بچائی پیچھے ہوا پلٹا ۔ دوسرا لڑکا جوی کو تھامے کھڑا تھا جو تڑپ رہی تھی۔

جس لڑکے نے تھام رکھا تھااس نے سختی سے اس کے منہ پر ہاتھ رکھا ہوا تھا اس کے منہ پر سے ٹیپ وہ کچھ دیر پہلے اتار چکے تھے۔ جبکہ ہاتھ اب بھی پیچھے کمر پر بندھے تھے۔

لڑکے نے دوسرے لڑکے کو ہاتھ سے جانے کا اشارہ کیا۔ جوی کو تھامے ہوئے لڑکے نے ایک جھٹکے سے اسے چھوڑا اور تیز تیز ڈگ بھرتے دونوں دروازے سے باہر نکل گئے۔

دروازہ بند ہونے کی آواز کے بعد جوی نے خوفزدہ نگاہوں سے سامنے کھڑے شخص کی طرف دیکھا جو پیٹھ موڑے دونوں ہاتھ پیچھے کی طرف باندھے کھڑکی کے شیشے کے پار دیکھ رہا تھا۔

وہ تقریباً بھاگتی ہوئی اس تک پہنچی اور اس کے قدمو میں گھنٹوں کے یل ڈھے گئیں۔

"پلیز ۔۔ ۔ پلیز ۔ ۔ مجھ پر رحم کرو مجھے یہاں سے جانے دو " سر جھکائے وہ ٹوٹی پھوٹی انگلش زبان میں بلک اٹھی جانتی تھی یہ بھی ان جیسا ہی کوئی ہو گا لیکن پھر بھی ہر کسی سی فریاد کرتے ہوئے یوں لگتا شائد کسی میں انسانیت جاگ جائے۔ شائد کہ کوئی ایسا ہو جسے رحم آ جائے۔

دران ابھی اسی کشمکش میں تھا کہ لڑکی کمرے میں کیوں بلوا چکا ہے جبکہ اسے وہیں دروازے پر انکار کر کے بات کو ختم کرنا تھا۔ اچانک اس کے قدموں میں کسی کے گرنے جیسا احساس ہوا وہ چونکا اور سرعت سے پلٹا ۔

لڑکی اس کے پیروں میں گھنٹوں کے بل سر نیچے اس کے پاؤں کے پاس زمین پر رکھے بلک رہی تھی۔ وہ اس غیر متوقع حالت پر گڑ بڑا گیا۔

" "مجھے یہ لوگ زبردستی یہاں لائے ہیں۔ مجھے جانے دو پلیز میری مدد کرو پلیز ۔ ز۔ ز۔ ز ہ۔ ہ۔ ہوہ روتے ہوئے بھاری آواز میں گردن کو جھکائے سر زمین پر ٹکا ئے دائیں بائیں گھمائے رو رہی تھی۔ گر گرا رہی تھی مدد طلب کر رہی تھی۔ اس کی باتوں پر دران کے کان اور رونگٹے ایک ساتھ کھڑے ہوئے۔

چند سکینڈ تو اسے یہ سب سمجھنے میں لگے اور پھر اس بلکتی لڑکی کی بے بسی اور باتوں پر غور کرتا وہ ایک جھٹکے سے اس کے مقابل بیٹھا ۔

***

بڑی سی ٹی وی سکرین پر میرون رنگ کے گاؤن میں ملبوس لڑکی دران کے پاؤں میں سر رکھے دائیں بائیں گھما رہی تھی۔ ہارون ایک جھٹکے سے اپنی جگہ سے اٹھا۔

"یہ ۔۔ ۔ یہ کیا کر رہی پاگل لڑکی کس کو بھیج دیا ہے تم نے ؟" خوفزدہ لہجے میں سکرین کی طرف اشارہ کرتے ہوئے ساتھ صوفے پر بیٹھے بروس پر وہ برس پڑا۔

"ریلکیس زیادہ مزہ آنے والا ہے۔ درانگ نے ایک مجبور لا چار لڑکی کی عزت ۔۔۔ ۔" بروس نے بلند یانگ قہقہ لگایا

ہارون اس کی بات پر تلملا کر پلٹا ۔ یہ مینگولہ ہوٹل کا شاندار کمرہ تھا۔ جس میں اس وقت وہ دونوں میز پر رکھے لیپ ٹاپ کے ذریعے دران کے کمرے میں لگے کیمروں کے مناظر با آسانی دیکھ رہے تھے۔

یہ تین کیمرے تھے جو مختلف جگہوں پر نصب تھے۔ ایک سامنے فلیٹ پینل سکرین پر ایک صوفے کے پاس رکھی میز کے گلدان میں اور ایک بائیں طرف کی دیوار پر سجی پینٹنگ میں۔ دران کیونکہ س وقت کمرے کیا کھڑکی کے پاس کھڑا تھا اس لیے پینٹنگ والے کیمرے سے وہ اور لڑکی با آسانی نظر آ رہے تھے۔

بروس اب بھی لڑکی کے یوں بے بس ہو کر دران کے قدموں پر گرنے پر قہقہ لگا رہا تھا۔ اس کے یوں قہقہ لگانے پر ہاروی کا چہرہ اور سرخ ہوا۔ وہ اس معاملے کو ہر گز طول نہیں دینا چاہتا تھا۔ اس نے ہالی وڈ فلم ایڈ سٹری میں اپنا ایک عزت والا نام اور مقام بنانے میں بہت جتن کئے تھے۔ وہ بلیک ویب اور انٹرنیشنل گرلز سمگلنگ سے اپنا نام ہر حال میں خفیہ رکھنا چاہتا تھا۔

اس کی نظر میں بروس نے ایس کورٹ ورکر کے بجائے سلیو ورکر بھیج کر بہت بڑی غلطی کر دی تھی کیونکہ دران کوئی کلائنٹ ہرگز نہیں تھا۔ وہ شکار تھا۔

"" کیا مزہ تم نے یہ لڑکی درانگ کے پاس بھیج دی وہ اس سے کیا کہہ رہی ہے پتہ نہیں؟ ہو نق چہرے کے ساتھ پریشانی کے شکن لیے ہوئے وہ ایک ایک لفظ چبا چبا کر ادا کر رہا تھا۔

دوسری طرف بروس کے سکون میں رتی برابر فرق نہیں پڑا۔ گہری تمسخرانہ مسکراہٹ سجائے وہ سکر ین پر نگاہیں گاڑے ہوئے تھا۔ اب دران اس لڑکی کے بلکل سامنے بیٹھا تھا اور وہ لڑکی رو تے ہوئے اس کے سامنے ہاتھ جوڑ رہی تھی۔

"کچھ نہیں ہوگا پریشان نہ ہو دیکھو وہ بھیک مانگ رہی ہے؟ میں یہ کھیل کوئی پہلی دفعہ نہیں کھیل رہا ماہر ہوں میں اس سب میں اچھے اچھوں کے چھکے چھڑوائے ہیں۔ " بروس کا لہجہ اس کی اندرونی خوشی کا غمازی تھا اس کے لیے واقعی یہ ایک دلچسپ کھیل تھا۔ بے بس سلیو ورکر اور شیطان کا روپ دھارے مرد وہ یہ کھیل بہت شوق سے کھیلتے تھے اور فلم اتے تھے۔ اس کے مطابق دران بھی آج اسی شیطان کا روپ بنا ہوا ہے اسے اپنی دی گئی میڈیسن کے اثر پر بھروسہ تھا۔

ہاروی جو کمر پر ہاتھ دھرے پریشان سا دائیں بائیں دیکھ کر بروس پر آئے اپنے غصے کو کم کر رہا تھا سامنے سکرین کی طرف دیکھ کر پریشانی میں مزید اضافہ ہوا۔

"تم کیوں بھول رہے ہو وہ درانگ ہے؟ " دانت پیسے اور صوفے کے ہتھے پر ہاتھ ٹکا تے ہوئے بروس پر جھکا ۔ "تم یہ کیوں بھول رہے ہو۔ وہ اس وقت نشے میں چور ہے۔ جذبات پر قابو رکھنا کتنا " مشکل ہے اس کے لیے بروس کے اطمینان میں کوئی فرق نہیں آیا کندھے اچکاتے ہوئے اسی مسکراہٹ کے ساتھ جواب دیا۔

لی ہار وی پیچھے ہٹا ۔ پھر سے پریشانی کے عالم میں کمر پر ہاتھ دھرے ایک نگاہ سکرین پر ڈا اور اچک کر ہاتھ سکرین تک لے گیا

"تم یہ غلط کر رہے ہو؟ وہ دیکھو وہ لڑکی روتے ہوئے اسے کچھ بتا رہی ہے اور وہ سن رہا ہے۔ کیسے دیکھ رہا ہے اس کی طرف ۔ آواز کرو جلدی اور فوراً اس لڑکی کو وہاں سے نکالو " ہاروی ہڑ بڑا گیا گردن کو اٹھائے سر اوپر کیے پیشانی سہلاتے ہوئے اسے حکم صادر کیا۔

بروس اسے کسی مصیبت میں ڈالنے والا تھا جو وہ ہرگز نہیں چاہتا تھا۔ بے چینی سے وہ کمرے کے چکر کاٹنے لگا۔ "لو دیکھ لو اپنے درانگ کو ۔ ایسے ہی فکر میں گھُل رہے ہو۔ دیکھو دیکھو ۔۔ ۔ درانگ کے کر دار کی مضبوطی زیرو ۔۔ ۔ زیرو ۔۔۔ ۔ "

ہاروی کی پرسکون خفیف سے قہقے سمیت آنے والی آواز پر وہ یک لخت رکا۔ نگاہ برق رفتاری سے سکرین پر گھومی ۔ دران نے اس لڑکی کو بانہوں کے حصار میں بھینچا ہوا تھا اور وہ تڑپ رہی تھی۔ خود کو اس سے الگ کرنے کے لیے کوشاں تھی لیکن دران کو کوئی ہوش نہیں تھا۔ اس کی گردن پر سر جھکائے ہوئے وہ اس کی کمر پر بازؤں کی گرفت مضبوط کر رہا تھا۔

"لائیو چلو جلدی۔۔ ۔ " ہاروی نے دانت نکالے۔ پریشانی ایک دم سے ختم ہوئی ہاتھ کے اشارے سے بروس کو حکم دیا اور خود سکرین پر نگاہیں جمائے ہوئے ہی اس ساتھ بیٹھ گیا۔

"درانگ ریپ دا گرل ۔ لائیو پر کیپشن لکھتا ہوں " ہاروی کی انگلیا تیزی سے لیپ ٹاپ کے کی بورڈ پر کود رہی تھیں۔

***

پیچ اور سفید رنگ کے امتزاج لیے اس دلکش کمرے کے چکمتے فرش پر وہ میرون رنگ کے جھلملا تے باریک ستاروں والے گاؤن میں ملبوس پیشانی فرش پر ٹکا ئے ہوئے تھی۔

وہ مسلسل رو رہی تھی۔ ٹوٹی پھوٹی انگریزی زبان میں اس سے رحم کی بھیک مانگ رہی تھی مگر کیوں؟ وہ الجھی نگاہوں سے اسے گھورتا ہوا اب ایک پنجے کو اٹھائے اور ایک ہتھیلی کو فرش پر رکھے اس لڑکی کے سامنے بیٹھا تھا۔ دائیاں گھٹیا بائیں گھٹنے سے تھوڑا اوپر اٹھائے۔ مضطرب نگاہوں سے ایک آبرؤ اچکائے کمرے کا جائزہ لیا یہ لوگ لیسا سے یہ ادکاری کس لیے کروا رہے ہیں؟ اس کے مطابق سامنے موجود یہ لڑکی بروس اور ہار وی کا مہرہ تھی۔ اسے لیسا سے کسی بے باک جسارت کی توقع تھی۔ جس پر وہ اسے دھکا دے کر خود سے الگ کرتا لیکن یہ کیا!!!!! یہ منظر اس کی سوچ کے بلکل برعکس تھا؟

روتی ہوئی لڑکی کو اپنا شباب یا حسن دکھانے کی کوئی فکر نہیں تھی۔ وہ تو زار و قطار روئے جا رہی تھی۔ اس سے پہلے کہ اس کی الجھن مزید بڑھتی وہ بول اٹھا۔

"نہیں جانتا تم یہ ادکاری کیوں کر رہی ہو؟ ایسا کرنا بند کرو مس لیسا " دران نے روانی سے انگریزی زبان میں کہا وہ جانتی تھی۔ اس کی سب تگ ودو بیکار جائے گی لیکن پھر بھی اپنے تئیں وہ ہر جتن کر رہی تھی۔ جس میں پہلی کوشش عزت کے اس لٹیرے سے رحم کی بھیک مانگنا تھا۔ اس شخص کی آواز پر اس نے بند آنکھیں ہلکی سی کھولیں اور جھکا ہوا سر سست روی سے اوپر اٹھایا۔

وہ اس کے سامنے ایک پنجے اور گھٹنے کے بل بیٹھا تھا۔ جوی نے نگاہ اس کے سیاہ جوتوں سے اوپر اس کی شرٹ کے بٹن پر آ کر روک دی۔ اس کے وجود سے اٹھتی قیمتی کلون کی مہک ناک کے نتھنوں میں گھسی ۔ رات کے اس پہر وہ ایک نا محرم کے کمرے میں اور اس طرح کے لباس میں ملبوس ہو کر کیسے اس سے رحم کی تو قع کئے ہوئے تھی۔ پلکیں خوف کے باعث لرز گئیں۔ وہ بھی اسے سب کی طرح لیسا سمجھ رہا تھا۔ نگاہ اٹھا کر سامنے بیٹھے شیطان کے روپ میں اس انسان کو دیکھنے کی سکت نہیں تھی۔

"میں لیسا نہیں ہوں ۔۔ ۔ پ۔ پ۔ پلیزز۔ ز۔ ہ۔ ہ۔ مجھے جانے دو میں وہ نہیں ہوں "

آنکھیں زور سے میچ کر وہ اب دران کے سامنے ہاتھ جوڑ چکی تھی۔ وہی ٹوٹی پھوٹی انگریزی زبان ۔ دران جو اسے کوئی مغربی لڑکی تصور کیے ہوئے تھا۔ اس کے سر اٹھانے پر ایک دم غیر متحرک ہوا۔

"وہ آنکھیں بند کیے آنسوؤں سے تر چہرہ لیے ہوئے تھی۔

جو بات دران کو یوں ساکن کر گئی تھی وہ سامنے بیٹھی لڑکی کا مشرقی رنگ و روپ نہیں تھا بلکہ اس سے شناسائی کا احساس تھا۔ ایسا کیوں لگ رہا تھا وہ اس لڑکی کو آج سے پہلے بھی کبھی دیکھ چکا ہے۔ ک

اتنا کند ذہن وہ نہیں تھا یا شاید وہ لمحہ اس کے ذہن پر ایک مثبت چھاپ رکھتا تھا کہ چھپا سے پہلا خیال ہی اسے لائینز ایریا کی عمارت والی لڑکی کا آیا۔ اس واقع کو تقریباً سات سال گزر گئے تھے لیکن کچھ لمحے آپکی زندگی میں اتنے اہم ہوتے ہیں وہ برسوں بعد بھی مندمل نہیں ہوتے۔

لڑکی رو رہی تھی اور وہ بھنویں ماتھے پر اکٹھی کیے اس کا موازانہ اس چھت والی لڑکی سے کر رہا تھا۔

" " نہیں وہ کیسے ہو سکتی ہے یہ۔ وہ یہاں کہاں اور کیسےدل نے دماغ کی بری طرح تردید کی۔

تردید کی ایک وجہ اس کا رنگ و روپ تھا۔ سات سال پہلے چھت پر ملنے والی وہ دیوانی سی لڑکی تو گہرے رنگ و روپ اور مہاسوں سے بھرے چہرے والی لڑکی تھی جبکہ سامنے بیٹھی یہ لڑکی نقوش کی بہت مشا بہت رکھنے کے باوجود اس سے بہت مختلف تھی۔ اگرچہ رنگت اس کی بھی بہت صاف نہیں تھی لیکن چہرے کی جلد ملائم اور متوازن تھی۔ وہ جو بھی تھی مسلسل دران سے فریاد کر رہی تھی اور اس کو یہ بتا رہی تھی کہ وہ لیسا نہیں ہے اس کی جگہ یہاں غلطی سی آ گئی ہے۔ اگر وہ یہ سب نا بھی بتاتی دران تب بھیا سکی سوچ کو پرکھتے ہوئے اس کی بات پر یقین کر چکا تھا کہ وہ سچی ہے۔ بہت مجبور ہے اور اس وقت کسی مصیبت میں گرفتار ہے۔

جوی اس کی سوچ سے بے خبر اسے خود کو نہ چھونے کی تلقین کر رہی تھی۔ وہ جو کچھ لمحے یونہی اسے ٹکٹکی باندھے دیکھتے ہوئے گزار چکا تھا۔ اچانک کیمروں کا خیال آیا۔ وہ یہ کیسے فر اموش کر گیا تھا کہ وہ دونوں اس وقت کمرے میں لگے مختلف کیمروں کی زد میں ہیں۔ اس خیال کا آیا تھا کہ اس نے بلکتی اور خود کو نا چھونے کا کہتی اس لڑکی کو سرعت سے بانہوں میں بھر لیا۔ وہ بدنداں چیخ اٹھی۔

"چھوڑو ۔۔ ۔ چھوڑو مجھے "

جوی کی تو جیسے روح فنا ہوئی۔ وہ جو سامنے بیٹھے اس شخص سے خاموشی کی وجہ سے رحم کی موہوم سی امید جگا چکی تھی۔ اُس کی اس حرکت پر آنکھیں پھٹنے کی حد تک باہر آئیں۔ دران اسے خود سے لگائے خود ہی الجھ گیا۔ اب اسے کیا کرنا تھا؟ کیونکہ وہ اپنے ہی منصوبے کا الٹ کر چکا تھا۔ کیوں کر چکا تھا یہ نہیں جانتا تھا۔

لڑکی تو اس کی گرفت میں پوری مزاحمت پر اتر آئی تھی۔ وہ دران سے جڑی اس کی پشت پر لگا تار مکے اور تھپڑ جڑ رہی تھی۔ اسے خود سے الگ کرنے کی کوشش میں اپنی پوری قوت لگا رہی تھی۔

"حب ۔۔ ۔ حب ۔۔ ۔ میری بات سنو " دران نے بمشکل اس کے مسلسل مزاحمت کرتے وجود کو قابو کیا اور اس کے کان کے قریب سرگوشی کی۔

ناجانے کیوں مگر اب کی بار وہ اس سے اردو زبان بول گیا تھا۔ لڑکی کی مزاحمت ایک دم سے ختم ہوئی۔

"میں گلے لگ کر فصرف ٹانک کر رہا ہوں۔ میں کچھ نہیں کروں گا تمھارے ساتھ ۔ ایٹکب تمھاری جگہ کوئی بھی ہوتی اس کے ساتھ بھی۔ اب میری بات غور سے سنو ۔ یہاں کیمرے لگے ہیں۔ جن لوگوں نے تمہیں یہاں بھیجا ہے۔ وہ ہمیں دیکھ رہے ہیں۔ " دران نے آہستگی سے اس کے کان کے قر یب سرگوشی کی۔

وہ جو رحم کے بعد اب مزاحمت پر اتر آئی تھی۔ کان کے قریب ہونے والی اردو زبان میں سرگوشی پر جیسے ساکن ہوئی۔ وہ جو کوئی بھی تھا اس کی آواز نے ناجانے کیوں کسی کی یاد کا کفن پھاڑ دیا تھا۔

" " تم میری بات سمجھ رہی ہو نہ ؟ اردو آتی ہے نہ ؟ دران نے نگاہیں جھکائے خود کو مدہوش ظاہر کرتے ہوئے سنجیدگی سے سوال کیا۔

ادکاری کرنا اس کے لیے مشکل نہیں تھا اگرچہ فلموں میں کبھی وہ یوں کسی ادکارہ کو بھی اتنی مضبوطی سے ساتھ نہیں لگاتا تھا۔

جوی نے اس کے اردو زبان کا پوچھنے پر آہستگی سے سر اثبات میں ہلا یا ۔ وہ اس سے انگریزی سے اردو زبان پر احتیاطً آیا تھا کیونکہ ذہن میں ویڈیو کے ساتھ آواز کی ریکارڈنگ کا بھی خیال آیا گو کہ اتنی سرگوشی میں کی گئی بات کبھی بھی اتنی دور لگے مائک ریکارڈ نہیں کر سکتے تھے لیکن پھر بھی وہ اس سے اردو میں بات کر گیا۔ یہ خیال بعد میں آیا کہ کیا وہ اردو جانتی بھی ہے یا کوئی اور زبان بولتی ہے۔ دران تو اسے چھت والی لڑکی کے یاد آنے کی وجہ سے خود ہی اسے پاکستانی تصور کر گیا تھا۔

"پاکستان سے ہو؟ " برجستہ دماغ میں ابھرنے والا اگلا سوال کیا۔

"ہوں۔۔۔ ۔ " جوی نے کھوئے سے لہجے میں ہنکارا بھرا

دران کی آواز ایک عجیب سے سحر میں جکڑ رہی تھی۔ وہ اس شخص کے دل میں رحم ڈالنے میں کامیاب ہو چکی تھی۔ بے شک اللہ نے اسے پلٹنے پر مایوس نہیں کیا تھا۔ آمنہ نے سچ کہا تھا۔ صرف انسان ہی اتنے سنگدل ہوتے ہیں جو پلٹنے پر منہ پر دروازے بند کر دیتے ہیں۔

"اوکے گڈ ۔۔ ۔ دیکھو میں تمہیں یہاں سے اٹھا کر واش روم لے جا رہا ہوں۔ کیونکہ یہاں میں تم سے بات نہیں کر سکتا۔ پریشان مت ہونا "

وہ آہستگی سے اسے سمجھا رہا تھا۔ چند سکینڈ میں ہی وہ سوچ چکا تھا۔ اسے کیا کرنا ہے۔ وہ ایک دم سے اپنی جگہ سے اٹھا۔ پیچھے ہوا۔ جوی کی آنکھوں کی پتلیاں جو پہلے ہی اس کی آواز سن کر سکون کی حالت میں پوری کھلی ہوئی تھیں۔ اس کے پیچھے ہونے پر نگاہ اس کے چہرے پر پڑی۔

گھڑی کی سوئیوں پر کسی نے ہاتھ رکھ دیا ۔۔ ۔ وقت سرکنا بند ہو چکا تھا یا صرف اسے ہی ایسا محسوس ہو رہا تھا۔

سمندر کی بے ہنگم لہروں جیسا شور ارد گرد سے کیوں اٹھنے لگا تھا۔ سامنے کھڑے اس شخص کا چہرہ وہ لاکھوں چہروں میں پہچان سکتی تھی اور یہ گہری غمناک آنکھیں ۔ جنہیں اس نے پہروں سوچا تھا وہ کیسے بھول سکتی تھی۔

دران اب فرش پر سے اٹھ کر کھڑا ہوا چکا تھا۔ پھر تھوڑا سا جھکا اور اس کی حیرت سے کھلی نگاہوں سے بے خبر اس کا ہاتھ تھامے اسے اپنے مقابل کھڑا کیا۔ وہ کسی پتھر کے صنم کے مانند اٹھ کھڑی ہوئی۔ یہ لمس !!!! اس کے وجود کا رواں رواں اتنے برسوں کے بعد بھی آشنائی ظاہر کر رہا تھا۔

بے شک وہ ظاہری طور پر ویسا نہیں رہا تھا جیسا سات سال پہلے تھا۔ دبلا پتلا جسم اب ایک مضبوط جسم میں تبدیل ہو چکا تھا۔ اس کے چہرے کا وہ مغموم پن اب نہیں تھا البتہ آنکھیں آج بھی گہری بہت سے رازو کو چھپائے ہوئیں تھیں اور لہجہ آج بھی رعب اور گہری سنجیدگی لیے ہوا تھا۔

"دعائیں قبول ہوتی ہیں۔ ہمارا ایمان ہے دعا تقدیر بدل دیتی ہے۔ قبولیت کا ایک وقت مقرر ہےا ور وہ وقت وہی جانتا ہے جس کے کن کہنے سے کایا پلٹ جاتی ہے۔ وقت رک جاتا ہے۔ سمندر دو حصوں میں بٹ جاتا ہے۔ زمین پھٹ جاتی ہے۔ ظالم غرق ہو جاتا ہے اور حضرت عیسی کو زندہ اوپر اٹھا لیا جاتا ہے۔ ہم مسلمان معجزوں پر یقین رکھتے ہیں۔ "

آمنہ کی آواز کمرے کے ہر گوشے سے گونجتی ہوئی محسوس ہو رہی تھی۔ دران اسکا ہاتھ تھامے اسے اپنے قریب کر رہا تھا۔ اللہ نے اسے کرشمہ دکھایا تھا۔ اپنی طاقت کا بے شک کوئی مصیبت بڑی نہیں ہوتی۔ صرف وہ بڑا ہے۔ اس دلدل میں جہاں وہ اتنے دنوں سے دھنس رہی تھی۔ اللہ نے اس کا مدد گار بھیج دیا تھا اور وہ بھی کون۔ وہ شخص جسے اسے نے روح کی گہرائیوں سے چاہا تھا۔ جسے راتوں کو جاگ کر بالکنی پر سر شام کھڑے رہ کر چھت پر ٹوٹی اینٹوں کو تکتے ہوئے سوچا تھا۔ جسے پہروں کھوجا تھا۔ جسے کلیساؤں میں صلیب کی نوک پر ماتھا ٹکا ئے مانگا تھا۔ جس کی کھوج میں لگی وہ اللہ سے جڑی تھی۔ جس کی ایک جھلک کے لیے جائے نماز پر سجدہ ر یر رات کے درمیانی پہر میں مانگا کرتی تھی۔ اس کی دو دعاؤں کی قبولیت کی گھڑی ایک ہی تھی۔

دران نے ایک جھٹکے سے اسے گود میں اٹھایا۔ وقت نے ریل کا سرا چھوڑا تو وہ گھوم کر ماضی کی اس گھڑی سے جا ٹکرائی۔ وہ گھڑی جو آج تک اس کے دل کے نہاں خانوں میں کسی قیمتی یاد کی طرح سجی تھی۔ وہ اسے اٹھائے چھت سے نیچے پھینکنے کے لیے جا رہا تھا۔

"دعائیں قبول ہوتی ہیں۔ ہر مصیبت میں ہر پریشانی میں ہم اللہ کو پکارتے ہیں لیکن اس کا شریک نہیں ٹھہراتے ۔ بے شک اس ذات پاک کا کوئی ہمسر نہیں ہے اور شریک ٹھہرانا گناہ کبیرہ ہے "

آمنہ کی میٹھی آواز گونج رہی تھی۔ دران اسے گود میں اٹھائے کمرے میں موجود واش روم کی طرف بڑھ رہا تھا۔

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.