"سر اوپر اٹھاؤ " لڑکی نے اس کی ٹھوڑی کے نیچے ہاتھ رکھے جوی کا چہرہ ایک جھٹکے سے اُوپر اٹھایا۔
جیسے ہی چہرہ اوپر اُٹھا جوی نے سامنے پوری دیوار میں نصب آئینے میں خود کو دیکھا۔ لڑکی نے اس کا پورا نقشہ بدل کر رکھ دیا تھا۔ اب ہیر سٹائل بنانے کے بعد وہ میک آپ کو آخری ٹچ دے رہی تھی۔
اتنے میک اپ میں وہ حسین تو لگ رہی تھی لیکن اپنی عمر سے کہیں زیادہ بڑی دکھائی دے رہی تھی۔ نقلی النبی پلکیں جل سے کھینچ کر بالوں کا بنایا گیا جوڑا اور گہرے میرون رنگ کی میکسی زیب تن کیئے وہ اب خود کو دیکھنے کے بجائے کن اکھیوں سے سامنے پڑے سامان میں نیل فائلر پر نگاہ جما چکی تھی۔
یہ لمبائی کے رخ بنا ایک کمرہ تھا جہاں ایک طرف کی پوری دیوار میں شیشہ نصب تھا اور سامنے بنی شیلف پر انگنت میک اپ کی چیزیں بکھری ہوئی تھیں۔ اس کے ساتھ والی نشست پر ایک اور لڑکی کو تیار کیا جا رہا تھا۔
یہ جگہ اس زندہ لاشوں کے قبرستان سے یکسر مختلف تھی۔ وہاں لڑکیوں کو جانوروں کی طرح بوسیدہ کپڑوں اور دو وقت کے کھانے پر رکھا ہوا تھا لیکن یہاں دنیا کا ہر قیمتی سامان موجود تھا۔ اسے یہاں آنکھوں پر پٹی باندھ کر لایا گیا تھا۔ اور یہاں آ کر آنکھوں سے پٹی کھولی گئی تھی۔
غسل ویکسنگ میک آپ سب یہاں موجود لڑکیاں زبردستی کر رہی تھیں۔ پہلے پہل اس کی مر احمت پر انہوں نے کوڑے مارنے کی دھمکی دی۔ یہ بڑے ڈیل ڈول کی لڑکیاں مردوں سے کم ظالم نہیں تھیں۔ بات بات پر اتنی سختی سے چہرہ ہاتھوں میں دبوچ رہی تھیں کہ جوی ہاتھ بندھے ہونے کی وجہ سے تڑپنے کے علاوہ اور کچھ نہیں کر پا رہی تھی۔ میک اپ سے پہلے کپڑے پہناتے ہوئے اس کے ہاتھ کھول دیے گئے تھے۔
اب تو وہ تب سے حب چاپ کچھ تلاش کر رہی تھی۔ سامنے بکھری ہوئی چیز وں میں پڑا نیل فائلر بار بار اس کی اٹھتی نگاہوں کی زد میں تھا۔
جو لڑکی اسے تیار کر رہی تھی متواتر دوسری لڑکی کے ساتھ باتوں میں مگن تھی۔ وہ دونوں چینی زبان میں پتہ نہیں کیا باتیں کرتے ہوئے ان دونوں کو تیار کر رہی تھیں۔
اس کے ساتھ والی نشست پر موجود لڑکی اس کی طرح سہمی ہوئی نہیں تھی وہ پراعتماد انداز میں تیار ہو رہی تھی۔ اس کو تیار کرنے والی لڑکی اب بار بار کچھ اٹھانے کی خاطر دوسری طرف جا رہی تھی۔ اس کے سا تھ والی نشست پر موجود لڑکی اب مکمل طور پر تیار تھی۔ وہ کھڑی ہو کر خود کو جانچ رہی تھی سنہری رنگ کے نیم برہنہ لباس میں وہ خوبصورت لڑکی ہوشربا لگ رہی تھی۔
"مجھے واش روم جانا ہے " لڑکی نے خود پر اچٹتی نگاہ ڈالے خود کو تیار کرنے والی لڑکی سے کہا
اُس لڑکی نے سر ہلایا اور اس کے ہمراہ ایک طرف بڑھ گئی۔ جوی نے پھر سے نیل فائلر پر نگاہ جمائی ۔ جیسے ہی اس کو تیار کرنے والی لڑکی کچھ اٹھانے کی خاطر ایک طرف ہوئی۔ جوی نے لپک کر نیل فائلر اٹھا یا اور جل لگے بالوں کے جوڑے کے اندر نیل فائلر کو کچھ اس طرح پھنسایا کہ وہ مکمل طور پر چھپ گیا۔ بمشکل اپنی اٹکی سانس بحال کی۔ چند سکینڈ کے وقفے کے بعد دروازہ ایک دھماکے سے کھلا ۔ چائنز لڑکا ماتھے پر بل ڈالے کھڑا تھا۔ وہ لمبے لمبے ڈگ بھرتا اس تک آیا اور ایک جھٹکے سے جوی کا گلا دبوچ لیا اور پھر اس کے بالوں میں سے نیل فائلر نکل اتا ہوا پیچھے ہوا۔
وہ یہ بات کیسے فراموش کر گئی تھی کہ تمنا نے اسے بتایا تھا وہ لڑکی پر پو ری نگاہ رکھتے ہیں۔ یہ لی تاؤ کا گھر نہیں تھا جہاں وہ کھانے والا فورک چھپا لیتی ۔
"ہوٹل سے بار بار فون آ رہا ہے سیون سر غصے میں ہیں " چائینز لڑکا اب اس کو تیار کرنے والی لڑکی سے مخاطب تھا۔
"تیار ہے بلکل اے۔ ے۔ ے ۔۔۔ ۔ اٹھو جاؤ " لڑکی نے اس لڑکے کی بات کا جواب دینے کے بعد گھور کر جون کو حکم دیا
اس سے پہلے کہ وہ نشست سے اُٹھتی لڑکا آگے بڑھا اور اسے بازو سے پکڑ کر زبردستی کھڑا کیا۔ ہاتھوں کو باندھ کر آنکھوں پر پٹی باندھی اور بازو تھامے کھینچتا ہوا باہر کی طرف چل دیا۔ کچھ دیر میں وہ ایک گاڑی کی نشست پر بیٹھ چکی تھی۔
"کہاں جانا ہے؟ " شاید ڈرائیونگ نشست پر موجود لڑکا دوسرے سے سوال کر رہا تھا۔
"مینگولے ۔۔ ۔" دوسرے لڑکے کی آواز ابھری
***
صبح کے سات بجے ہی ملک ہاؤس میں تو جیسے بھونچال آ گیا تھا۔ لاؤنج سے اُبھر تی اونچی آوازوں کا شور باہر لان میں بھی سنائی دے رہا تھا۔ دران کا یوں مدرسے میں قاری پر حملہ کرنے کے بعد گھر میں بھاگ آنا کسی قیامت سے کم نہیں تھا۔
ملک ہاؤس کے سارے مکین لاؤنج میں جمع تھے۔
دستگیر بیگم چشمے کی اؤٹ سے خونخوار نگاہیں دران پر جمائے پلنگ پر بیٹھی تھیں۔ پلنگ کے ایک کنارے پر یاور دران کو اپنے سامنے کھڑا کئے ہوئے تھا اور پاس پڑی کرسی پر اسفند ملک پریشان حال بیٹھے تھے۔ عصمت روبی طلعت سونی برھان اور فائقہ لاؤنج میں ایک قطار صورت کھڑے تھے۔ کسی کی آنکھوں میں حیرت تھی تو کسی کی آنکھوں میں خوف تھا مگر نفرت کی آمیزیش سب میں گھلی تھی۔
"دیکھا بھاگ آیا نا مدرسے سے میں کہے دیتی ہوں یہ گندہ خون اور برداشت سے باہر ہے میرے " دستگیر بیگم نے ناک بسورے اونچی آواز میں حکم سنایا
چہرے پر انگنت نفرت اور حقارت موجود تھی۔ ان کا خون کھول رہا تھا۔ بس میں نہیں تھا کہ یاور کے ہاتھوں سے کھینچ کر دران کی درگت بنا دیں۔
"صرف بھاگ کر نہیں آیا اماں ۔ وہ جو حال کیا ہے نہ اس نے مولوی کا۔ وہ کیس کر دے گا ہم پر ہسپتال پڑا ہے بیچارا " روبی نے تنک مزاجی سے ہاتھ ہوا میں نچاتے ہوئے معلومات دیں۔
لیڈران گردن جھکائے ضبط کے عالم میں کھڑا تھا۔ اسفند ملک نے ایک غصیلی نگاہ روبی ہر ڈا جس کی اسے کوئی پرواہ نہیں تھی۔
"ارے بھئی ہم پر کاہے اس ناس پٹے پر کریں کیس جیل ہو جائے ہماری بلا سے اس شیطان مردود کو " دستگیر بیگم نے تسبیح والا ہاتھ اونچا کرتے ہوئے بد دعا دی
"اماں خدا کا واسطہ ہے آپ حب کریں مجھے پوچھنے تو دیں اس سے کیوں کیا اس نے ایسا " یاور نے گردن گھمائے دستگیر بیگم سے التجا کی
چہرہ دران کی طرف گھمایا اور سر کو ہلکا ساجھکا کر دران کے چہرے کی طرف دیکھا۔
"ارے کیوں کیا ابھی بھی تجھے نہیں پتا چلا قرآن ہی نہیں پڑھنا چاہتا ہے یہ یہودی کہیں کا منحوس مارا " دستگیر بیگم نے ماتھے پر بل ڈالے سخت آواز میں کہا
اسفند جو تب سے سر جھکائے ہوا تھا ایک جھٹکے سے سر اٹھایا اور دستگیر بیگم کے آگے ہاتھ جوڑے دستگیر بیگم نے منہ بسورہ اور سر پر اوڑھا دوپٹہ کھینچ کر نیچے کیا۔
"دران میری طرف دیکھو ہاں بولو کیوں کیا ایسا؟ کیا قاری مارتا تھا تمہیں ؟ " یاور نے دران کے چہرے کو دونوں ہاتھوں میں لے کر وہی سوال دہرایا
"ارے تو کیا ہوا اگر مارتا تھا قرآن یاد کرانے کو سب استاد مارتے ہیں تو کیا بچے ان کے گلے کاٹ دیتے ہیں اب تو مجھے اس سے خوف آنے لگا ہے " دستگیر بیگم کہاں حب رہنے والوں میں سے تھیں
یاور نے دستگیر بیگم سے لاپرواہی برتتے ہوئے دران کے چہرے کو پھر سے اوپر کیا
"دران میری طرف دیکھو بیٹا تم نے یہ بہت غلط کیا تمہیں معلوم بھی ہے ہم لوگ کس مصیبت میں پھنس چکے ہیں قاری ہسپتال پہنچ گیا ہے " یاور نے حد درجہ تحمل سے کہا
دران خاموش کھڑا بس یاور کی آنکھوں میں دیکھ رہا تھا۔ یاور کے دماغ میں اس کے لیے فکر کے علا وہ کچھ نہیں تھا۔ اور ایسا ہی کچھ حال پیچھے کرسی پر بیٹھے اسفند ملک کا تھا۔ ان دونوں کے علاوہ یہاں موجود ہر نفس کے دل و دماغ میں اس کے اس عمل پر غصہ اور نفرت تھی۔
"بولو دران کچھ " یاور نے اسے ہلاتے ہوئے پھر سے پوچھا
وہ دران کو دونوں کندھوں سے تھامے اپنے بلکل سامنے کھڑا کئے ہوا تھا۔
" منہ سے کچھ پھوٹے پھر نا عذاب کہیں کا بس گھورتا ہے اور مارتا ہے " عصمت نے ناک حر ھا کر پوری گفتگو میں اپنا حصہ ڈالا
" مجھے قرآن نہیں پڑھنا " سپاٹ لہجے میں اس نے مختصر جواب دیا
"لو سن لو بس ۔ ۔ " روبی نے ہاتھ کھڑا کیا
"رک کمبخت مارے تیرے تو اچھے بھی پڑھیں گے " دستگیر بیگم نے اچک کر پاس پڑی چھڑی اٹھائی اس سے پہلے کے وہ دران کی پشت پر چھڑی کی ضرب لگاتیں یاور ایکدم سے دران کو لے کر دور ہوا
"اماں بس ۔۔ ۔" یاور نے ہاتھ کھڑا کیئے اونچے آواز میں روکا
دران کو ایک جھٹکے سے اپنے پیچھے کیا جو اسی طرح بت بنا گھور رہا تھا۔ یاور دران کا ہاتھے تھامے کمرے کی طرف بڑھ گیا۔
"اسی کا سر چڑھایا ہے اور کچھ نہیں " روبی نے ناک چڑھا کر سارا الزام یاور پر دھر دیا۔
سب کچھ دیر یونہی کھڑے رہے پھر آہستہ آہستہ اپنے اپنے کمروں میں گھس گئے۔
***
موسیقی کے مدھر سے جلترنگ منگیولے کے اس رنگین ماحول کو افسوں زدہ بنا رہے تھے۔ خفیف سی باتوں کی مختلف زبانوں میں بازگشت اردگرد سے ابھر رہی تھی کھنکتے قہقے اور مشروب اور شراب کے گلا سوں کے بجنے کی آوازیں اس کشادہ لان کے ہر کونے سے ابھر رہی تھی۔ مختلف صحافی اور کیمرہ مین اردگرد کے بہت سے مناظر کو قید کر رہے تھے۔
دران کے یہاں پہنچتے ہی بروس چوکنا ہو چکا تھا۔ ہاروی سب اس پر چھوڑ کر ایک طرف ہو چکا تھا۔ درانگ کی لائیو ویڈیو ایک ساتھ بہت جگہ چلانے کا ایک مضبوط منصوبہ تیار کر لیا گیا تھا۔ بر وس کو اب دران کو مشروب پلانا تھا۔
بار کے کاوئنٹر پر کہنی ٹکا ئے وہ کن اکھیوں سے لان کے ایک کونے میں کھڑے دران اور انل کو جانچ رہا تھا جو باتوں میں مگن تھا۔ ایک کمینی سی مسکراہٹ نے اس کے لبوں کا گھیر اؤ کیا۔ کاوئنٹر پر اس کی انگلیوں کے پور دھیرے دھیرے بج رہے تھے جن میں اس کھیل کی شروعات میں ہی فتح یابی جیسا رقص تھا۔
" سر سافٹ ڈریک "
کاوئنٹر کے دوسری طرف موجود لڑکے نے مشروب کے دو گلاس کاؤنٹر پر رکھ کر آہستگی سے آگے سرک ائے ۔
گلاسوں میں موجود شر بتی رنگ کا مشروب گلاس کے کناروں سے ٹکرا کر لہریں بنا گیا تھا۔
بروس نے ایک زہریلی مسکان لبوں پر سجائی۔ ہاتھ اوپر اٹھایا اور مٹھی میں دبائی دو گولیاں انگلیوں کو آہستگی سے کھولتے ہوئے دائیں گلاس میں گرا دیں۔ گلاس کو بڑی نر ما ہٹ کے ساتھ اٹھا یا اور دھیرے سے ہوا میں دائرہ بناتے ہوئے گھمایا ۔
گولیوں کے گرتے ہی مشروب میں اُبال آیا اور پھر بلب لوں کی صورت بیٹھنے لگا۔ گولیوں کو مشروب میں گھلنے میں چند سکینڈ لگے تھے اور اس کے بعد دونوں گلاسوں میں موجود مشروب ایک جیسا دکھائی دینے لگا تھا۔
"ہے۔ ے۔ ے۔ کم " بروس نے ہاتھ کے اشارے سے خالی ٹرے تھامے کاؤنٹر پر کھڑے ویٹر کو بلایا ۔
ویٹر مؤ دب انداز میں ٹرے تھامے پاس آیا۔ بروس نے دونوں گلاسوں کو بہت احتیاط سے اسی ترتیب کے ساتھ ٹرے پر سجایا ۔ سر کو ہلکا سا خم دے کر لڑکے کو اپنے ساتھ چلنے کاا شارہ کیا۔
کچھ دیر میں ہی وہ ویٹر اور ٹرے میں سجے مشروب کے دو گلاس سمیت دران کے سامنے تھا۔ نظر بھر کر اس کے خوبرو سراپے کو دیکھا۔ بالوں کو سلیقے سے جل سے پیچھے کے رُخ سیٹ کیے وہ آج مختلف مگر سحر کن شخصیت کا مالک لگ رہا تھا۔
" "ہے۔۔۔ ے۔ ے۔ درایگ بروس نے خوشگوار لہجے میں ہاتھ آگے بڑھاتے ہوئے خیر مقدم کیا۔
دران نے ایک لمحے کو اس کے بڑھے ہاتھ اور خوشگوار انداز کو دیکھا اور پھر سنجیدگی سے جیب میں ڈالا ہاتھ نکالا اور اس کے ہاتھ کو تھام لیا۔ وہ تو بہت پرجوش دکھائی دے رہا تھا ہاتھ کو پکڑ کر زورسے ہلاتے ہوئے وہ چمکتی آنکھیں دران کی گہری آنکھوں میں گاڑے مسکرا رہا تھا۔
"بہت دیر سے آئے آنکھیں منتظر تھیں تمھاری " چہکتے ہوئے جھوٹی محبت جگا ئی
"میں وقت پر پہنچنے کا عادی ہوں آپ نے انتظار وقت سے پہلے شروع کر دیا ہو گا " ٹھہرے لہجہ میں جواب دیا
لبوں پر وہی معنی خیز مسکراہٹ تھی جو دوسرے کی سوچ کو جانچ کر سچ ثابت ہونے پر مزین ہو تی تھی۔ بروس خجل ہوا پھر آدھے جسم کو ہلکا سا خم دیے پاس کھڑے ویٹر کی طرف مرا ۔ وہ جانتا تھا دران کے گلاس کو وہ ٹرے کے وسط میں اور انل کے گلاس کو کنارے پر رکھ کر لایا تھا اس نے اسی ترتیب کو ذہن نشین رکھتے ہوئے دران کے گلاس کو اٹھایا۔
"سافٹ ڈرنک ۔۔۔ ۔ "
بروس نے مسکراتے ہوئے گلاس دران کی طرف بڑھایا ۔ دران نے ایک لمحے کو گلاس پر نگاہ جما ئی پھر پراعتماد انداز میں گلاس تھام لیا۔
بروس اب انل کی طرف گلاس بڑھا رہا تھا انل نے ہاتھ میں پکڑے موبائل پر ہلکی سی جنبش کی اور موبائل جیب میں رکھا۔ جاندار مسکراہٹ سجائے بروس کے ہاتھ سے گلاس تھام لیا۔
ایک ۔ دو ۔۔ ۔
دو سکینڈ کے توقف کے بعد ہی وہاں موجود نفوس کے درمیان موبائل فون رنگ گونج اٹھی۔ دران نے لبوں کے قریب کیے ہوئے گلاس کو نیچے کیا۔ جیب میں ہاتھ ڈالا موبائل بج رہا تھا اور اوپر انل کا نمبر چمک رہا تھا۔
دائیں ہاتھ میں تھاما گلاس انل کی طرف بڑھایا۔ جیسے ہی گلاس انل کے ہاتھ میں منتقل ہوا اسی لمحے بروس کی نگاہیں اس کی تھمی سانسوں کے ساتھ گلاس پر جمی ۔ دران موبائل کان سے لگا چکا تھا۔
انل کے دونوں ہاتھوں میں اب مشروب سے بھرے ایک جیسے گلاس موجود تھے دران کا گلاس وہ با ئیں ہاتھ میں تھامے ہوئے تھا۔ وہ دران کے گھونٹ بھرنے سے پہلے تک یہاں سے جانے والا نہیں تھا یہ وہ باخوبی جانتا تھا۔ " ہیلو ۔۔ ۔ " مصروف سے اندازمیں فون کان سے لگائے وہ چند قدم آگے بڑھا ۔
بروس کن اکھیوں سے جانچتی نگاہ انل کے بائیں ہاتھ پر رکھے ابھی وہیں کھڑا تھا۔ انل نے گہری نگاہوں سے بروس کی طرف دیکھا۔ ذہن میں دران کی آواز گونج رہی تھی۔
"تم مجھے کال کرو گے۔ میں تمہیں اپنا گلاس پکڑ اؤں گا "
وہ اس کے کہنے کے مطابق گلاس تھام چکا تھا۔ ذہن میں اس کی اگلی ہدایت گونجی ۔
"وہ میرے گلاس پر نظر رکھے گا اس لیے جس وقت میں پلٹوں گا تمہیں پورا کور کروں گا اور تمھارے والا گلاس پکڑتے ہی ایک سکینڈ سے پہلے تم میرا گلاس دوسرے ہاتھ میں منتقل کرو گے "
دران کی دی ہوئی ہدایت وہ ذہن میں دہرا رہا تھا اور جیسا اس نے کہا تھا ویسا ہی ہوا . بروس وہاں سے جانے کے بجائے وہیں اس کے ہاتھوں پر نگاہ جمائے کھڑا تھا۔ دران فون کو واپس اپنی جیب میں رکھتے ہوئے پلٹا اور اس کی طرف بڑھا اب ایک سکینڈ میں انہیں اسسںب پر عمل کرنا تھا۔
جیسے ہی دران نے اس کے بلکل سامنے آ کر اس کے گلاس کو تھاما ۔ انل نے اتنی ہی تیزی سے اس کے والے گلاس کو دائیں ہاتھ میں منتقل کیا۔
دران کے پلٹتے ہی بروس کی نگاہ انل کے ہاتھوں پر گئی تھی اور پھر اس کی اٹکی سانس بحال ہوئی۔ دران نے درست گلاس ہی واپس پکڑا تھا۔
دران نے گلاس تھامتے ہی لبوں کو لگایا۔ اس کے گھونٹ بھرتے ہی بروس کے چہرے پر فتح جیسے آثار تھے۔
بروس کا مقصد پورا ہو چکا تھا اس کا اب یہاں کھڑے رہنا بیکار تھا وہ چند ادھر اُدھر کی باتوں کے بعد دونوں کو پارٹی سے لطف اٹھانے کا کہتا ہوا وہاں سے جا چکا تھا۔
اس کے جاتے ہی انل دران کے قریب ہوا جو بڑے مزے سے مشروب کے گھونٹ بھر رہا تھا۔
"مجھے ان کی سمجھ آتی ہے۔ وہ یہ سب کیوں کر رہے ہیں۔ وہ تمہارا یہ بھرم ختم کرنا چاہتے ہیں جو تمہیں پوری انڈسٹری میں سب سے منفرد بناتا ہے۔ لیکن تم اپنے ساتھ ایسا کیوں کر رہے ہو؟ یہ میری سمجھ سے باہر ہے " انل اس وقت بھی اس کے اس فیصلے کو لے کر نالاں تھا۔
دران نے اس کی بات پر نگاہ سامنے جمائی جہاں سوئمنگپول کے پانی میں روشنیوں سے جگمگا تی عمارت کا عکس جھلملا رہا تھا۔
"مجھے خود نہیں پتا ۔ میرا دل بھی کہہ رہا ہے۔ میں یہ سب کیوں کر رہا ہوں؟ لیکن اس وقت میں اپنے دماغ کے قابو میں ہوں جو کہہ رہا ہے۔ مجھے یہ کرنا ہے "
دران نے ساکن نگاہ دھیرے سے لہریں بناتے عکس پر جما کر جواب دیا
انل نے گہری نگاہ اس پر ڈالی وہ متواتر مشروب کے گھونٹ بھرتا جا رہا تھا۔ انل کو بھی مشروب پینا تھا۔ وہ لوگ دران کو جانچ رہے ہوں گے اس لیے ان کی چھوٹی سی غلطی بھی ان کو مشکوک بنا سکتی تھی۔
"آہ ۔۔ ۔ تو میں سمجھ جاؤں پھر یہ معاملا اتنا سیدھا نہیں جتنا دکھائی دے رہا ہے "
انل نے ایک ہاتھ ہوا میں ہاتھ اٹھائے تاسف ظاہر کیا۔ دوسری طرف گہری خاموشی تھی۔
"اب کمرے میں اس لڑکی کے آنے کے بعد کیا کرو گے تم ؟ " انل نے مشروب کا گھونٹ بھرا
"جو انہوں نے سوچا ہے اس کا اُلٹ کروں گا مجھے پتا ہے میری یہ ویڈیو لائیو چلے گی " پرسوچ لہجے میں جواب دیا اور گلاس میں موجود مشروب ایک سانس میں ہی اپنے اندر انڈیل لیا۔
***
گاڑی ہلکی سی چرا چر ہٹ کے بعد رکی تھی۔ وہ گاڑی کی پچھلی نشست پر بیٹھی اب پاگلوں کی طرح گردن اردگرد گھما رہی تھی جبکہ سیاہ پٹی آنکھوں پر بندھی ہونے کے باعث گھپ اندھیرے کےسو کچھ نہیں تھا۔ اس کیا آنکھوں پر بندھی یہ پٹی مختلف مقامات پر اتاری گئی تھی لیکن اس وقت اس کے ساتھ ایک لڑ کا کمر پر پسٹل رکھ کر بیٹھ جاتا تھا۔ پتا نہیں کتنے گھنٹوں کی مسافت کے بعد وہ اب کہیں پہنچے تھے۔
خوف سے دل لرز رہا تھا۔ پتا نہیں وہ اب کہاں کہو گی اور یہاں اس کے ساتھ کیا سلو کیا جائے گا ذہن خوف کے زیر اثر مفلوج ہو رہا تھا۔ گاڑی کا دروازہ کھلنے کی آواز ابھری اور پھر کسی نے اسے بازو سے کھینچتے ہوئے گاڑی سے اتارا ۔
گاڑی سے اترنے کے بعد اس کی آنکھوں سے پٹی کو پھر سے ہٹا دیا گیا۔ اچانک سے تیز روشنیوں نے آنکھوں کو چندھیا دیا۔ وہ بھاری نقلی پلکوں اور میک اپ سے اٹی آنکھوں کو زور سے میچ چکی تھی۔
گاڑی سے اترنے والے دونوں لڑکوں میں سے ایک لڑکا اب اس کے ہاتھ کھول رہا تھا جبکہ دوسرا اس کو پسٹل دکھاتے ہوئے خبردار کر رہا تھا۔
جوی نے ایک اچٹتی نگاہ اس شاندار عمارت پر گھمائی جس کی راہداری پر اب وہ دونوں لڑکوں کے ہمراہ ان کے درمیان میں چل رہی تھی۔ اونچی ہیل اور کٹ دار میکسی سے باہر نکلتی ایک ٹانگ کی وجہ سے اسے چلنے میں دشواری پیش آ رہی تھی۔
پسٹل دکھانے والے لڑکے نے بڑے انداز میں اسکی کمر کے گرد بازو حائل کر رکھا تھا۔ راہداری سے آگے آتے ہی جیسے اس اندھیری رات میں بھی بہار کا سا سماں تھا۔ مینگولہ کے وسیع لان کا منظر سحر پھونک رہا تھا۔ وہ کیا کوئی بھی دیکھتے ہی پہچان جاتا کہ یہ کوئی بہت بڑی تقریب تھی۔ وہ لڑکے اب اس کے ہمراہ چلتے ہوئے راہداری سے تھوڑا آگے آنے کے بعد رک چکے تھے۔ شاید وہ یہاں کسی کا انتظار کر رہے تھے۔
چند سکینڈ کے وقفے کے بعد ایک مغربی شخص ان کی طرف آتا دکھائی دیا۔ وہ جیسے جیسے فاصلہ کم کرتا جا رہا تھا۔ اُس کی جوی پر ٹکی آنکھیں سکڑتی جا رہی تھیں اور پیشانی پر پڑے شکن گہرے ہو رہے تھے۔
تیز تیز ڈگ بھرتا وہ شخص اب لال بھبھوکا چہرہ لیے ان تینوں کے سامنے تھا
"یہ کس کو اٹھا لائے ہو؟ کون ہے یہ ؟ " بروس غصے میں دانت پیستے ہوئے دونوں لڑکوں پر چڑھ دوڑا
"وہی لڑکی جو آپ نے منگوائی اور سیون باس نے جس کو یہاں لانے کا کہا " بر خستہ جواب آیا
وہ آپس میں انگلش میں بات کر رہے تھے۔ جو وہ با آسانی سمجھ رہی تھی۔ وہ یقیناً کسی اور کی جگہ یہاں غلطی سے آ گئی تھی۔ اس لیے سامنے کھڑا آدمی اب دونوں لڑکوں پر بھڑک رہا تھا۔
"یہ وہ لڑکی نہیں ہے ۔۔ ۔ احمقو ۔۔ ۔ میں نے لیسا کا کہا تھا۔ " بے ساختہ بروس کا ہاتھ اپنی پیشانی کو پیٹ گیا۔
دونوں لڑکے اب ہونقوں کی طرح ایک دوسرے کی صورت دیکھ رہے تھے جبکہ بروس اب غصے میں حیب میں ہاتھ ڈال کر اپنا موبائل نکال چکا تھا۔ تیزی سے موبائل کی سکرین پر انگلیاں نچانے کے بعد وہ موبا ئل کو کان سے لگائے غصے میں اب دوسری طرف موجود نفس کے فون اٹھانے کے منتظر تھا۔ اس کو زیادہ دیر انتظار نہیں کرنا پڑا تھا۔
"یہ کس کو بھیج دیا ہے؟ لیسا کہاں ہے؟ " دوسری طرف سے جس نے بھی فون اٹھایا تھا۔ بر وس اس پر سخت لہجے میں برس پڑا۔
" مطلب۔۔۔ ۔ ؟ لیسا ہی بھجوائی ہے " سیون نے حیرت کا اظہار کیا
"یہ لیسا نہیں ہے۔ کس کو اٹھا کر بھیج دیا۔ سارا پلین چوپٹ کر دیا " بروس کا غصہ شدت اختیار کرتا جا رہا تھا۔
"اے۔۔ ے۔ ے نام کیا ہے تمھارا ؟ " بروس نے فون کو کان سے ہٹائے کرخت لہجے میں جوی سے پوچھا جوی جو کان کھڑے کیے اس کی باتیں سمجھ رہی تھی۔ ایک لمحے کے لیے سٹپٹا کر تینوں کی طرف دیکھا۔
" ج۔۔۔۔ جووی " گھٹی سی آواز میں اپنا نام بتایا
اس سے پہلے کہ وہ سیون کو کچھ سمجھاتا ۔ وہ خود ہی سمجھ گیا تھا کہ لیسا کی جگہ وہ نئی لڑکی مینگولے پہنچ گئی ہے۔
"اوہ!!!! لگتا ہے لڑکیاں اکسچینج ہو گئی ہیں " سیون کی پریشان کن آواز ابھری
"مجھے لیسا ہی چاہیے۔ ے۔ ے۔ ے " بروس نے چبا چبا کر غصے میں کہا
"دیکھو بروس یہ ممکن نہیں اب۔ لیسا دو گھنٹے پہلے اس لڑکی کی جگہ دوسرے ہوٹل پہنچ چکی ہے اور کلائنٹ کی کال آ چکی ہے مجھے "
"تو میں کیا کروں اب ۔ میرا کیا ہاں۔ ں۔ ں ؟ " بروس کی آواز مزید اونچی ہوئی
"دیکھو میں سمجھتا ہوں غلطی ہوئی ہے۔ مگر اب کچھ نہیں ہو سکتا سوائے اس کے کہ تم اس لڑ کی سے کام چلاؤ ایک دم فریش ۔۔ ۔ "
"شٹ اپ!!!!!! جسٹ شٹ اپ " بروس نے فون کو کان سے دور کیے۔ چیخ کر اس کی بات کو کاٹتے ہی فون بھی کاٹ دیا۔
ایک آبرؤ چڑھائے جانچتی نگاہ جوی پر ڈالی۔ سیون کی بات غلط نہیں تھی۔ میرون گاؤن میں ملبوس سامنے کھڑی یہ لڑکی لیسا کی طرح حسین و جمیل تو نہیں تھی مگر بلا کی پرکشش تھی۔ اس کے چہرے پر اس کی سیاہ بڑی آنکھیں اس کے عام سے نقوش پر بھاری تھیں۔ قد متوازن ہونے کے باوجود جسامت کا سڈول پن اسے منفرد بنا رہا تھا۔ بروس نے گہری سانس باہر انڈیلی ۔ خونخوار نگاہوں سے لڑکوں کو گھورا ۔
"اسے فلحال میرے کمرے میں لے کر چلو پھر بتاتا ہوں میں آگے "
سامنے کھڑے لڑکے کو ہاتھ سے اشارہ کرتا ہوئے حکم صادر کیا اور آگے چل پڑا۔ دونوں لڑکے جوی کے ہمراہ اس کی تقلید کر رہے تھے۔ جوی بے بسی سے اردگرد دیکھ رہی تھی۔
نجانے یہ کونسی جگہ تھی اور اب یہ بھڑیے اس کے ساتھ آگے کیا کرنے والے تھے۔ یہ خوف ہر اٹھنے والے قدم کے ساتھ بڑھتا جا رہا تھا۔