کیا کہو گے اس سے کہ جس عورت کی عزت خراب کی جسے تکلیف دی جسے رسوا کیا میں اس سے معا فی نہیں مانگوں گا لیکن آپ معاف کر دیں خدا کی قسم یاقوت فرشتے ہاتھ اٹھا اٹھا کر لعنت بھیجیں گے تم پہ اگر ایسا کیا تو تمھیں اگر مجھ سے معافی چاہیے تو طلاق کے پیپرز سائن کرو میں معافی نامہ سائن کر دوں گی وہ ہٹ دھرمی سے بولی تھی
یاقوت کے دل میں گرہیں پڑنے لگیں تھیں وہ بے بس ہونے لگا تھا"نیر و . . . . پلیز پلیز میری بات سمجھنے کی کوشش کرو آئی لو یو آئی ریئلی ڈو اور میں مان رہا ہوں ناں میں غلط ہوں شرمندہ ہوں پہلی غلطی تو خدا بھی معاف کر دیتا ہے
اسی لئے تو وہ خدا ہے یاقوت بڑے ظرف والا اعلی ذات ہم بندے ہیں گناہوں پہ اللہ معاف کر دیتا ہے بندے نہیں کرتے مجھ سے معافی چاہیے تو قیمت ادا کرو وہ جتا تے ہوئے بولی تھی
یاقوت نے نم ہوتی آنکھوں سے اسے دیکھا تھا اب کے وہ بولا تو اس کی آواز ہلکی تھی "ڈیڈ نے کہا تھا جب لڑکیوں کے ریپسٹ ان کے شوہر بن جائیں تو لڑکیوں کو ان سے محبت ہوجایا کرتی ہے اور لڑکیاں محبت سے دستبرداری نہیں دیا کرتیں کیا تم مجھ سے دستبرداری دے دو گی؟ میں ایک وقت میں تمہاری محبت رہا ہوں نر مین وہ ایک اس سے بولا تھا شاید ابھی بھی کچھ بچ جانے کی کچھ رہ جانے کی اس
نر مین نے اسے ٹھنڈی ٹھار نظروں سے دیکھا تھا "یہ سچ ہے یاقوت لڑکیاں محبت سے دستبر دار نہیں ہوتیں لیکن ایک وقت آتا ہے جب اپنا وقار اور عزت کے بدلے محبت کو چننا ہوتا ہے اور تب کچھ لڑکیاں نر مین مغل جیسی ہوتی ہیں جو وقار چن لیتی ہیں تم آج بھی میرے دل میں ہو روز اول کی طرح آج بھی تمھیں دیکھ کرد ل کہتا ہے حسن تم پہ تمام ہوا وہ ایک پل کو رکی تھی ہارون کی کرب زدہ آنکھوں میں دیکھا "لیکن میرے دل کا ایک کونہ سڑ چکا ہے تمہاری کی گئی زیادتیوں کی وجہ سے میرا جسم مجھے چیچک زدہ لگتا ہے تم جانتے ہو جب تم میرا ہاتھ پکڑتے ہوتو مجھے کیسا لگتا ہے؟ اس نے یاقوت کی آنکھوں میں جھانک کر پوچھا تھا یاقوت نے نفی میں سر ہلایا تھا نر مین آگے کو ہوئی آواز دھیمی کر لی "مجھے بالکل ویسا لگتا ہے جیسا اس قاری کے چھونے پہ تمھیں لگتا تھا
یاقوت بدک کر کھڑا ہوا تھا چہرے پہ خوف اور نفرت بیک وقت آئے تھے اس کے پورے جسم پہ جیسے کانٹے چھوڑ دیے گئے ہوں وہ بے یقینی سے کھڑا ہو کر اسے دیکھے گیا نر مین اپنی جگہ سے اٹھ کر اسکے قریب آئی تھی عین اسکے سامنے
تم بتاؤ ناں یاقوت کیا تم اس قاری کے ساتھ ایک گھر میں ایک چھت کے نیچے رہ سکتے ہو؟ یا قوت ہر گزرتے لمحے کسی مردے کی مانند سفید پڑ رہا تھا اسکی آنکھوں کی رمک گویا مر چکی ہو وہ بے یقینی سے پیچھے ہونے لگا تھا جب تم نہیں رہ سکتے تو میں کیسے رہوں ؟ تم ایسا کرو صرف دو گھنٹے اس آدمی کے پاس رہ آؤ تم دو گھنٹے اس شخص کے ساتھ رہو جس نے بچپن میں تمھیں جسمانی استحصال پہنچایا دو گھنٹے بعد آنا نر مین مغل تمھیں سب معاف کر دے گی خود کو ذلیل کیا جانا بھی اور پل پل کی موت مارنا بھی
وہ کہتے ہوئے آگے بڑھ گئی تھی یاقوت آگے بھی نہیں بڑھ سکا وہ اپنی جگہ ساکت رہ گیااس شخص کے نام پہ ہی یاقوت کو اپنے ارد گرد تعفن اور بدبو محسوس ہو رہی تھی کجا کہ اسکے ساتھ رہنا آج یاقوت کو صحیح معنوں میں نر مین کی تکلیف کا احساس ہوا تھا
وہ بغیر اسکی طرف دیکھے بغیر کسی اور کی طرف دیکھے تیز تیز سیڑھیاں اترتا باہر جا رہا تھا سا نس بند ہو رہا تھا دل رک رہا تھا
***
سلطان منزل میں موجود فروا سلطان کے کمرے کی تمام بتیاں بجھی ہوئی تھیں اے سی بند پڑا تھا حبس سارے کمرے میں پھیلا ہوا تھا اسی تاریک کمرے میں بیڈ کی ایک جانب فرش پہ فروا بیٹھی تھی گھٹنے سینے سے لگا رکھے تھے گردن بیڈ پہ ڈھلکا رکھی تھی اسکی آنکھیں سرخ متورم تھیں کاجل بہہ گیا تھا اور مٹا مٹا سا میک اپ اب بھی موجود تھا لباس وہی تھا جو صبح کٹی پارٹی میں پہن رکھا تھا
دفتعا دروازہ کھلا تھا شمس اندر آیا تھا کمرے کی یہ حالت دیکھ اسکا دل بھی دھک سے رہ گیا تھا با ہر سے آتی روشنی اب سیدھا اسکے کمرے میں فرش پہ بیٹھی فروا پہ پڑ رہی تھی وہ ٹوٹی بکھری ہوئی حالت میں تھی ایک لمحے کو جیسے شمس کا دل کسی نے مٹھی میں لے کر دبایا ہو ہواس عورت کو گالیاں دے سکتا تھا بے عزت کر سکتا تھا لیکن سچ یہ تھا کہ وہ اسے اس حالت میں نہیں دیکھ سکتا تھا وہ چھوٹے چھوٹے قدم لیتا اس کے قریب چلا آیا تھا پھر پنجوں کے بل اسکے قریب بیٹھا اب وہ فکر مندی سے اسے دیکھ رہا تھا
. .یہ کیا حالت بنا رکھی ہے فروا ؟ . کیا کچھ ہوا ہے؟ ادھر دیکھو مجھے کیا ہوا ہے؟ وہ اسکا چہرہ اپنی جانب موڑتے ہوئے پوچھ رہا تھا فروا کی آنکھوں سے گرم گرم آنسو بہہ نے لگ گئے تھے شمس اب کے واقعتا پریشان ہو اٹھا تھا "خدا کے لئے فروا مجھے بتاؤ کیا ہوا ہے؟ تم اس طرح تو نہیں روتیں تم دوسروں کو رلا دیتی ہو لیکن تم نہیں روتیں آخر کیا ہوا ہے کچھ بولو پلیز مجھے فکر ہو رہی ہے وہ اب اسکے قریب ہی بیٹھ گیا تھا
مجھ سے بہت بڑی غلطی ہو گئی ہے شمس بہت بڑا گناہ ہو گیا ہے وہ زور زور سے بچوں کی طرح رونے لگی تھی میں نے کسی کو اندھیروں میں دھکیل دیا ہے حلانکہ میں ایسا نہیں کرنا چاہتی تھی میں ایسا کیسے کر بیٹھی شمس یہ مجھ سے کیا ہوگیا(فروا کی آنکھوں کے آگے بس مہر ماہ کا چہرہ تھا وہ اسے معصوم سے کیا بنا چکی تھی)
شمس کی آنکھوں میں کچھ گیلا سا چمکا تھا وہ ذرا سا پیشمان ہوا تھا "تم ٹھیک کہہ رہی ہو فروا اسے اندھیروں میں دھکیل کر ہم نے اچھا نہیں کیا ہم دونوں اس میں شامل تھے مجھے تمھیں روکنا چاہیے تھا (شمس کی آنکھوں کے)آگے ہا لے سلطان کا چہرہ تھا
میں کیا کروں شمس میں کیا کروں ؟ میں اس سے بہت محبت کرتی ہوں مجھے اسکے لئے شیطان نہیں بننا چاہیے تھا میں اسکے لئے کیوں شیطان بن گئی یہ میں نے کیا کر دیا یہ کیا ہو گیا مجھ سے وہا پنی ہتھیلی سر پہ مار رہی تھی جیسے بے حد تکلیف میں ہو
شمس اس سے زیادہ تکلیف میں لگتا تھا "میں بھی یہی سوچ رہا ہوں فروا ہم اسکے باپ کو کیا جواب دیں گے ہم کیا کہیں گے؟ کیوں کیا ہم نے انکی اولاد پہ ظلم ؟ وہ رنجیدہ تھا بلکہ اولاد چھوڑو ہم نے خود انکے ساتھ بہت ظلم کیا فروا ہم نے کیوں کیا ایسا ؟ اس نے گردن جھکا دی تھی حرص گردنیں جھکا دیتا ہے
فروا نے اپنی بھوری آنکھیں رگڑ کر صاف کیں پھر شمس کا ایک ہاتھ تھام لیا "ہم مجبور تھے شمس بے حد مجبور ہمیں لگا تھا یہی صحیح ہے اور یہی صحیح تھا اس کی زکام زدہ آواز کچھ جتا رہی تھی ہمارا طریقہ کار غلط ہو سکتا ہے لیکن جو ہونا تھا وہ ہو گیا ہے ناں ؟
وہ اپنی گیلی آنکھیں شمس کی آنکھوں میں گاڑے کہہ رہی تھی شمس نے بس اثبات میں سر ہلا دیا تھا وہ نہیں سمجھ پا رہا تھا وہ اپنے بھائی کے ساتھ زیادتی کے گلٹ میں تھا
واپسی اب بھی ممکن ہے ضمیر کی قید سے نکل آنا اتنا بھی مشکل نہیں ہے اگر تم میرے ساتھ رہو تو ہم اندھیروں میں بھیجے لوگوں کو واپس لا سکتے ہیں ہم زیادتیوں کے ازالے کر سکتے ہیں وہ امید سے چمکتی آنکھوں کے ساتھ کہہ رہی تھی شمس بس اسے دیکھے گیا
ہم گناہ بنے شیطان بنے لیکن اب ہم فرشتے بنیں گے ہم اپنے لوگوں کے لئے فرشتے بنیں گے شمس ہاں ہم یہ کر سکتے ہیں وہ جلدی جلدی کہہ رہی تھی اسکا بوڑھا چہرہ چمک رہا تھا شمس کے چہرے پہ بھی امید در آئی تھی وہ متفق تھا
یکدم فروا بولتے بولتے رک گئی تھی اسکی آنکھوں .میں خوف تھا "کیا تم . . تم سب کچھ بھول سکتے ہو شمس ؟ وہ سب جو بیس سال پہلے ہوا؟ کیا تم مجھ سے نفرت کرنا چھوڑ سکتے ہو؟ وہ امید کا ڈوبتا تنکا ہاتھ میں لئے پوچھ رہی تھی شمس چند لمحہ اسے دیکھتا رہا پھر دھیرے دھیرے سر اثبات میں ہلا دیا
!!"میں تمھیں معاف کر چکا ہوں فروا تم اگر اس وقت بھی مجھ سے معافی مانگ لیتی تو میں معاف کر دیتا لیکن تم ضد پہ اڑی رہیں وہ بول رہا تھا اور فروا اسے سنتے ہوئے آنسو بہاتی رہی
میں تم سے نفرت نہیں کر سکا اسی لئے کبھی تمھیں طلاق بھی نہیں دے سکا ایک زندگی تھی جو ہم نے خراب کی نفرت بد گمانی میں لیکن اب بس وہ ایک عزم سے مسکرایا تھا اب ہم فرشتے بنیں گے ہم دونوں اب نیک بنیں گے حبکو اندھیروں میں دھکیل دیا ہے اب انہیں واپس بھی ہم ہی لائیں گے
میں سب فکس کر لوں گی شمس میں سب ٹھیک کر دوں گی بس ایک بار مزید کوئی گناہ نہیں کوئی برائی نہیں فر وا نے اسکی ہاں میں ہاں ملا لی تھی
وہ دونوں مستقبل کے منصوبے بنا رہے تھے وہ ابلیس سے دوبارہ عزازیل بننے جا رہے تھے لیکن شاید وہ بھول چکے تھے عرش سے دھتکا رے ہوئے لوگوں کی واپسی شاز و نادر ہی ہوتی ہے
***
عمر حیات کے بنگلے پہ پھیلی رات گہری ہوتی گئی تھی وہ آدھی رات کے وقت گھر لوٹا تو تھکا ہوا سا لگتا تھا گاڑی پورچ میں پارک کر کے وہ اندر بڑھ آیا تھا اسکا رخ اپنے کمرے کی جانب تھا لیکن سیڑھیوں پہ ہا لے کو بیٹھا دیکھ وہ رک گیا تھا
کتنے دنوں سے اسے دیکھا نہیں تھا اور کتنی تکلیف ہوئی تھی آج اسے دیکھ لیا تھا لیکن تکلیف اب زیادہ ہو رہی تھی وہ اسے نظر انداز کرتے ہوئے آگے بڑھ جانا چاہتا تھا جب اسکی آواز پہ رکا
میں نے چائے بنائی ہے پینا چاہو گے؟ وہ مڑا نہیں دل میں شدید طلب ہوئی تھی کہ ہاں کر دے لیکن "مجھے ضرورت نہیں ہے "کہہ کر وہ آگے بڑھ گیا تھا البت اسکا رخ اب اپنے کمرے کی جانب نہیں تھا وہ کچن میں آگیا تھا شاید اسے کافی کی طلب ہو رہی تھی کیونکہ باہر تک اسکے مگ میں چمچ چلانے کی آواز آتی تھی ہا لے خاموشی سے اٹھ کر اسکے پیچھے کچن میں گئی تھی لیکن دروازے کے قریب خون کے دھبے دیکھ اسکا دل دھک سے رہ گیا تھا وہ فورا آگے بڑھ آئی عمر نے اس کا آنا نوٹ کیا تھا لیکن مڑا نہیں وہ ننگے پیر کھڑا تھا اور جہاں کھڑا تھا وہاں بھی فاصلے فاصلے سے اسی طرح کے دھبے تھے شاید اسکے پیر سے خون رس رہا تھا
تمھارے پیر کو کیا ہوا ہے؟ ہا لے نے اس کا بازو پکڑ کر اس کا چہرہ اپنی جانب موڑا تھا
شیشہ لگ گیا تھا کچھ دن پہلے اور آج پھر لگ گیا زخم گہرا ہو گیا وہ مناسب لہجے میں کہتا واپس اپنے مگ کی جانب متو جہ ہو گیا تھا جبکہ اب ہا لے نے اسکے سامنے سے مگ اٹھا لیا تھا خاموشی سے اس کا ہاتھ پکڑا اور ڈائننگ ٹیبل کی جانب چلی آئی کرسی کھینچ کر اسے بیٹھنے کا اشارہ کیا عمر بس بے تاثر نظروں سے اسے دیکھے گیا چاہ کر بھی اسے روک نہیں سکا
ہلنا مت یہاں سے ورنہ بہت برا پیش آؤں گی وہ انگلی اٹھا کر تنبیہ کرتی کچن کیبنیٹس کی طرف بڑھ گئی تھی اگلے ہی لمحے وہ ہاتھ میں فرسٹ ایڈ باکس لئے آتی دکھائی دی عمر نے لب بھینچ لئے وہ یہاں سے اٹھنا چاہتا تھا لیکن بے بسی سے بیٹھا رہا ہا لے اس کے پیر کے قریب جیسے ہی نیچے بیٹھی عمر کھڑا ہوگیا
I can do it by myself
ہا لے اسی طرح بیٹھی رہی اور اسے دیکھتی رہی "بیٹھ جائیں اے ایس پی صاحب میں اتنی بری بھی نہیں ہوں چار و نا چار اسے بیٹھنا پڑا تھا ہا لے نے اسکے پیر کو ہاتھ میں لیا عمر کو ایک دفع پھر بے چینی ہوئی تھی
پیروں میں بیٹھی اچھی نہیں لگ رہی میں کر لیتا ہوں رہنے دو ہا لے اسکی سنے بغیر اسکا پیرا پنے گھٹنے پہ رکھ لیا تھا اب وہ اسکی صفائی کر رہی تھی اسی پیر پہ جلنے کے مٹے مٹے نشان بھی تھے وہ چند پل اسی طرح بیٹھا ہا لے کے جھکے ہوئے سر کو دیکھتا رہا
تمھیں مزہ آتا ہے کیا؟ پہلے زخم دینا اور پھر آ کر مرہم رکھنا ؟ وہ نہ جانے کیوں کہہ بیٹھا ہا لے کا ہاتھ ایک پل کو رکا تھا پھر وہ اسی طرح سفید پٹی اسکے پیر کے گرد لپیٹتی گئی
تمھیں اچھا لگتا ہے کیا؟ کسی کی تکلیف پہ بے چین ہوجانا لیکن پھر بھی اسے تکلیف دینا
ہاہ . . . . اس کسی کے پاس دل نہیں ہے اور اگر ہے تو میرے لئے نہیں ہے وہ تلخی سے بولا تھا ہا لے نے سر نہیں اٹھایا
دلوں کے بارے میں آپ کیا جانتے ہیں اے ایس پی صاحب ؟ ہا لے نے اسی طرح بیٹھے بیٹھے نظر اٹھا کر پوچھا تھا یہ دل ہی ہے جو ایک بائیس سالہ لڑکی کے قدم آدھی رات کے وقت کسی انجان آد می کی آواز پہ روک دیتا ہے عمر سن رہ گیا تھا اسے لگا اس نے غلط سنا ہے اسکی آنکھیں مارے حیرت کے پھٹی کی پھٹی رہ گئیں وہ کچھ کہہ نہیں سکا
ہا لے فرسٹ ایڈ باکس اٹھا کر اٹھ کھڑی ہوئی تھی پھر سنک کی طرف بڑھ گئی ہاتھوں کو اچھے سے دھویا پھر چولہے کی جانب بڑھ گئی اس نے چائے کا پانی چڑھایا عمر بس اسکی پشت کو دیکھے گیا تھا کونسا درد کہاں کی تکلیف وہ سب بھول گیا تھا چند منٹ بعد وہ واپس پلٹ آئی تھی چائے کا بھرا ہوا مگ عمر کی جانب بڑھایا
تمھیں کافی نہیں چائے کی ضرورت ہے عمر نے بغیر کچھ کہے مگ تھام لیا تھا ہا لے کچن سے باہر جانے لگی جب عمر کی آواز سنائی دی
دل کیوں کسی کی آواز پہ آپ کے قدم جکڑ لیتا ہے؟ کیا محبت ؟ وہ پوچھ رہا تھا دل بے طرح دھڑک رہا تھا ہا لے مسکرا کر اسکی جانب مڑی تھی اسکی آنکھوں میں کچھ تھا
ضروری تو نہیں محبت ہی آپ کے قدم جکڑ لے ترس اور ہمدردی بھی کوئی جذبہ ہوتا ہے وہ بول کر مڑ گئی پیچھے عمر نے ڈھیر سارے جذبات اندر دبا لئے تھے موڈ بری طرح خراب ہوا تھا لیکن سامنے بھی ہا لے تھی الفا ظوں سے خوش فہمیاں تھم انا اور پھر انہی الفاظوں سے روح تک زخمی کرنا اسے خوب آتا تھا
وہ الفاظوں کے ساتھ اچھی تھی ہے ناں ؟
اگلی صبح پیلی چمکدار دھوپ ساتھ لائی تھی عمر حیات کے بنگلے پہ بھی ایک ایسی ہی صبح نے اپنے پر پھیلا لئے تھے یہ سنڈے کا دن تھا اور آج وہ فارغ تھا اسی لئے گھر کے لاؤنج میں صوفے بیٹھا لیپ ٹاپ پہ کوئی کام کر رہا تھا اس نے سیاہ ٹر اوزر اور شرٹ پہن رکھی تھی بال ماتھے پہ بکھرائے وہ کام میں غرق نظر آتا تھا اسے تھوڑی دیر میں ہی شوروم کے لئے نکلنا تھا بس یہ چند میلز بھیج لے
دفتعا کوئی لاؤنج کا دروازہ پار کرتا اندر آیا تھا وہ حسن تھا سیاہ پولو شرٹ اور نیلی جینز میں ملبوس اس نے بال سلیقے سے جما رکھے تھے وہ ہر روز ہی آیا تھا نفیسہ حیات کا فیورٹ جو تھا
اجازت ہو تو میں اندر آجاؤں اے ایس پی صاحب ؟ وہ اندر آ کر بولا تھا عمر نے سر نہیں اٹھایا
تم اندر آ چکے ہو حسن اور اب اگر ایک بھی غیر ضروری بات کی تو عین ممکن ہے کہ واپس نہ جا پاؤ حسن نے برا سا منہ بنایا تھا
تم صرف میرے سامنے بن تے ہو یا پھر واقعی جیمز بانڈ ہو؟ وہ دھپ سے اسکے ساتھ صوفے پہ آ کر بیٹھا تھا اگر تم میری شکایت اپنی بہن کو نہ لگاؤ تو ابھی کے ابھی میں ثابت کر دیتا ہوں کون کتنے پانی میں ہے وہ اب بھی مصروف سے انداز میں بولا تھا حسن نے گہری سانس لی تھی
کیا تم دونوں ٹھیک نہیں ہو سکتے ؟ اب کے وہ یاسین سے بولا تھا تم دونوں میرا آئیڈیل کپل تھے پلیز ٹھیک ہوجاؤ عمر کے ٹائپ کرتے ہاتھ تھم گئے تھے دل میں گہرے رنج کا تیر لگا تھا "ہم ٹھیک ہیں حسن . . . . شاید ہمارا ٹھیک ہونا یہی ہے ایک سڑی ہوئی بے کار شادی سے اچھا ہے اکیلے رہا جائے
ایسے تو مت کہو تمہاری شادی ایسی تو نہیں ہے حسن کو برا لگا تھا
عمر مسکرایا تھا "چاہے تعلق شادی کا ہو دوستی کا یا پھر کوئی اور ضد ،انا ،یا پھر مقابلے بازی اسے کھوکھلا کر دیتی ہے اور کھوکھلا تعلق بہت جلدی سڑ جاتا ہے تم بتاؤ حسن کیا انسان کو ایسے تعلق میں رہ کے اپنی ذہنی صحت خراب اور دل تڑوانا چاہیے ؟ یا پھر عزت سے الگ ہوجانا چاہیے ؟ اس نے لیپ ٹاپ سے سر اٹھا کر حسن کو دیکھا تھا حسن نے کوئی جواب نہیں دیا اس نے گردن جھکا دی تھی "کل میرا اور ہارون کا برتھ ڈے ہے لیکن ہم تمہاری وجہ سے نہیں منا رہے اس نے اسی طرح جھکے ہوئے سر کے ساتھ بتایا تھا عمر نے حیرت سے اسکو دیکھا تھا اپنا برتھ ڈے کسی تیسرے انسان کی وجہ سے خراب نہیں کرنا چاہیے حسن کل تمھیں اور ہارون کو میری طرف سے برتھ ڈے پارٹی ملے گی رات آٹھ بجے بینر بلاسم آجانا وہ مسکراتے ہوئے کہہ رہا تھا حسن نے حیرت سے اس کو دیکھا تھا پھر ہاتھ سے اسکا ماتھا چھوا
کہیں صبح صبح سر پہ کوئی بھاری پتھر تو نہیں گرا ؟ یا پھر ہا لے کی محبت سر چڑھ گئی ہے مطلب عمر حیات اپنے پیسے ہم پہ خرچ کریں گے وہ متعجب سا کہہ رہا تھا عمر دل کھول کر ہنس رہا تھا
تم دونوں کے لئے اتنا کر ہی سکتا ہوں آخر کو ایک میرا یکطرفہ دوست ہے اور دوسرا سالہ کم عذاب زیادہ ویسے تمھیں کیا گفٹ چاہیے ؟ عمر کو اب یہ موضوع زیادہ پسند آگیا تھا
نہیں مجھے کچھ نہیں چاہیے اگر تم نے حامی بھر لی تو میں بے ہوش ہو جاؤں گا ایک دن میں اتنے سارے معجزے نہیں دیکھ سکتا میں وہ کانوں کو ہاتھ لگاتے ہوئے کہہ رہا تھا
عمر بے اختیار ہنستا ہی چلا گیا کوئی اسے بتائے وہ ہنستے ہوئے کتنا اچھا لگتا تھا
اگلا دن . . . رات ساڑھے آٹھ بجے اگلا دن . . . رات ساڑھے آٹھ بجے
بینز بلاسم کے باہر کلوزڈ کا بورڈ لگا دیا گیا تھا اس وقت سارے بینچ ایک طرف کو کر کے رکھے ہوئے تھے اور بیچ میں کافی ساری خالی جگہ چھوڑی ہوئی تھی
ایک طرف لمبی میر پہ مختلف کھانے سجے ہوئے تھے جنہیں عمر حیات نے اپنے ہاتھوں سے بننے کا شرف بخشا ہوا تھا لیل سکندر لمبی سیاہ میکسی پہنے بالوں کو کرل کئے اس وقت انہی کھانوں کے گرد گھوح م رہی تھی آہ کسی طر الفا ادھر ادھر ہو جائے اور وہ کچھ ٹیسٹ کر سکے
ہارون شاہد بھی تیار تیار سا تھا سفید شرٹ کے اوپر جینز جیکٹ اور اسٹائلش جینز پہنے وہ کافی اچھا لگ رہا تھا اس وقت وہ اپنے پیا کو کال کر کے باقی کے سارے پلانز کینسل کر رہا تھا ساتھ ساتھ عزت افزا ئی بھی کروا رہا تھا حسن نسبتا ایک الگ کونے میں بیٹھا تھا اسے بابا یاد آ رہے تھے اماں کو اس نے ہا لے کی وجہ سے نہیں بلایا تھا
عمر اب تک نہیں آیا تھا ہا لے یہاں سے ذرا فاصلے پہ نفیسہ حیات کے ساتھ بیٹھی تھی وہ اس سے کچھ پوچھ رہی تھیں ہا لے مسکراتے ہوئے جواب دے رہی تھی اس نے سیاہ سفید دھار یوں والا اسٹائلش گاؤن پہن رکھا تھا جس کی کمر پہ سنہری بیلٹ لگا ہوں تھا بھورے بالوں کو کرل کر کے پشت پہ کھلا چھوڑ دیا تھا کانوں' انگلیوں کلائیوں اور گلے میں ہیرے پہنے وہ خوبصورت لگ رہی تھی آج اس نے بھر بھر کے ہیرے پہنے تھے یہ بات کافی لوگوں نے نوٹ کی تھی
ہیرے تمھارے لئے کیا ہیں ہا لے ؟ نفیسہ کی بات پہ اس نے گردن موڑ کر انہیں دیکھا تھا "ہیرے میرے لئے طاقت کا اظہار ہیں میری پہچان اور مجھے یاد رکھوانے والی چیز اس نے گنوا دیا تھا
نفیسہ بغور اسے دیکھ رہی تھیں "مطلب تم آج سب کو دکھانا چاہتی ہو کہ تم خوش ہو مطمئین ہو اکیلی ملکہ ہو اور سب سے بڑھ کر عمر کے بغیر بھی خوش ہو
انکی آخری بات پہ ہا لے بری طرح چونکی تھی "ایسا تو کچھ نہیں ہے وہ بدقت بول پائی
تمھیں کیا لگتا ہے ان گزرے چند ماہ میں جو کچھ بھی تمھارے ساتھ ہوا وہ کیا تھا؟ نفیسہ نے سو ال بدل لیا تھا آزمائش . . . ہا لے فورا سے بولی تھی نفیسہ سنجیدہ تھیں "ہمیں ہر آزمائش کے بعد انعام ملتا ہے ہا لے سلطان ہر قربانی کا صلہ اور ہر درد کے بدلے راحت یہ اللہ کا قانون ہے جب روزے رکھو بھوک پیاس بر داشت کرو تو آخر میں عید ملتی ہے
قربانی کرو اپنا پیسہ اور اپنا محبوب جانور قربان کرو تو بدلے میں اچھی آخرت ملتی ہے آزمائشو ں کے بعد انعام ملا کرتے ہیں ہا لے اللہ نے تمھیں عمر دیا اور تم نا قدری کررہی ہو؟
ہا لے سلطان جہاں تھی وہیں سن رہ گئی آس پاس کی ساری آوازیں سارے لوگ الفاظ سب معنی ہو گئے اس کے روںگٹے کھڑے ہو چکے تھے
نہ تم کر سڈ ہو نہ تم برتی ہوئی عورت اور نہ ہی بانجھ یہ سارے اختیار اللہ کے ہاتھ میں ہے لوگوں کی باتوں کو دلوں سے لگانا چھوڑ دو ہا لے سلطان لوگ تو دل چیر نے کے لئے چھری لے کر گھومتے ہیں جواللّ دے دے اس پہ صابر رہو اور اسکی قدر کرو نہ قدروں کے نصیب میں نہ رزق رہتا ہے نہ محبتیں وہ بول کر خاموش ہو گئی تھیں شاید انہوں نے سامنے سے آتے ہوئے حسینہ سلطان اور مہر ماہ کو دیکھ لیا تھا وہ دونوں مسکراتے ہوئے ادھر ہی آ رہی تھیں
ہا لے نے ذرا کی ذرا نظر اٹھا کر انکو دیکھا پھر نفیسہ کو دیکھا وہ مسکرائیں تھیں "جن کے ایک پیرنٹ نہ رہے ہوں انہیں دوسرے کی قدر کرنی چاہیے یہ پہلے کے کے جانے کا غم ختم نہیں کریں گے لیکن گلٹ ختم ہو سکتا ہے وہ کہتے ہوئے اٹھ گئی تھیں
ہا لے ڈبڈبآئی آنکھوں سے انہیں دیکھتی رہی وہ لوگ اب ذرا فاصلے پہ کھڑے تھے حسن اپنی ماں کے ساتھ چہک رہا تھا مہر ماہ اسکے بالوں پہ ہاتھ پھیر رہی تھی ہا لے اٹھی تھی وہ اب چھوٹے چھوٹے قدم لیتی انکے قریب گئی تھی حسینہ نے اسکے سر پہ ہاتھ رکھا تھا اس سے زیادہ کوئی تعلق تھا ہی کب ہا لے چند لمحہ انہیں دیکھتی رہی اور پھر خود ہی آگے بڑھ حسینہ کے کندھے سے لگی وہ پہلے پہل تو متعجب ہوئیں پھر نرمی سے اسکا سر تھپکا ہا لے کے دل میں سکون اترنے لگا مہر اس سے ملی تھی وہ بس خاموش کھڑی رہی تھی نہ قدروں کی فہرست میں اپنا نام شامل کروانا اسکے لئے برا مشورہ تھا
کچھ وقت بعد وہ سب لمبی میر کے گرد جمع تھے عمر آ چکا تھا اس نے سیاہ ڈریس شرٹ کے ساتھ سیاہ ہی پینٹ پہن رکھی تھی کف موڑے ہوئے اور بالوں کو سلیقہ سے جمائے کافی اچھا لگ رہا تھا وہ اسکے ساتھ ایک لڑکی بھی آئی تھی اٹھارہ انیس برس کی " سانولے چہرے اور گھنگھریالے بالوں والی "نورے
وہ بہت ہنس مکھ سی تھی ہر ایک کے ساتھ فورا گھل مل گئی تھی سوائے ہا لے کے عمر کے ہاتھ میں ایک چھوٹا سا پپی تھا
یہ تمھارے لئے ہے حسن کو اسے تھماتے ہوئے گویا اس نے احسان عظیم کیا تھا
اسکا نام برونو ہی رکھنا اسکی نسل تمھارے پچھلے کتے سے ملتی ہے
برونو تو ایک ہی تھا حسن یاسین سے بولا
!! اس سے پوچھ لو یہ بھی اسکا کوئی چچا زاد یا ماموں زاد ہی لگتا ہوگا عمر بے زاری سے کہتا میر کی جا نب بڑھ آیا تھا وہیں جہاں نورے بیٹھی تھی
اس وقت وہ عمر کےساتھ والی کرسی پہ بیٹھی ہا لے کو سخت زہر لگ رہی تھی عمر بار بار مسکرا مسکرا کر اس سے کچھ کہہ رہا تھا حسن ایک بار پھر کسی کی محبت میں مبتلا ہو چکا تھا
بھئی کیک کہاں ہے اب تک آیا کیوں نہیں؟ اب کے ہارون بولا تھا
ہم نے دو کیکس آرڈر کئے تھے لیکن صرف ایک ہی کیک آیا ہے حسن کا ہارون کا کیک اب تک نہیں آیا ہا لے نے جواب دیا تھا
عمر بیٹے تم جا کر لے آؤ کیک نفیسہ نے عمر کو مخاطب کیا تو وہ اٹھ کھڑا ہوا ہا لے نے نوٹ کیا تھا کہ وہ نفیسہ حیات کو ناں نہیں کہتا نہ ضد کرتا ہے اور نہ کوئی ایک سے زائد بات آہ مطلب عمر حیات اپنی اماں سے ڈرتا تھا
ہا لے بچے تم بھی ساتھ چلی جاؤ حسینہ کی آواز پہ ہا لے نے کوفت سے انکو دیکھا تھا عمر ٹھہر گیا تھا
اماں وہ خود چلا جائے گا حسینہ کو تو گویا ساری محفل میں ہول پڑ گئے تھے
شرم کرو ہا لے . . . وہ آئیں گے وہ جائیں گے اس طرح بولا کرو شوہر ہے تمہارا بظاہر تو انہوں نے سرگو شی کی تھی لیکن ہماری معصوم ماؤں کو کون بتائے کہ بیٹی کے بارے میں انکی سرگوشیاں بھی پورا خاندان سنتا ہے
ہا لے نے گردن اٹھا کر عمر کو دیکھا وہ اسی طرح بے تاثر کھڑا تھا لیکن اسکی آنکھیں ہا لے کو لگا تھا وہ ہنس رہی ہیں آپ بیٹھ جائیں میں خود لے آتا ہوں عمر کے تابعداری سے کہنے پہ ہا لے باقاعدہ بے ہوش ہوتے ہوتے بچی تھی "حسینہ نے ملامتی نظروں سے ہا لے کو دیکھا تھا جیسے کہہ رہی ہوں "وہ شوہر ہوکر آپ کہہ رہا ہے
ہا لے کلس کر اپنی جگہ سے اٹھی تھی "عمر" آپ "چلیں میں ساتھ آتی ہوں اس نے آپ پہ زور دیا تھا
وہ دونوں باہر نکل آئے تھے اور پیچھے محفل میں ایک بار خوش گپیاں شروع ہو چکی تھیں لیکن کچھ تھا مہر کو بری طرح کھٹکا تھا